Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیرا عظم نے آر ایس ایس کی اصلیت بتادی… ہندو مائنڈ سیٹ بارے اہم بات کہہ دی،ٹویٹ سے بھارت کو آگ لگ گئی

    وزیرا عظم نے آر ایس ایس کی اصلیت بتادی… ہندو مائنڈ سیٹ بارے اہم بات کہہ دی،ٹویٹ سے بھارت کو آگ لگ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے پھر سے بھارت کے ہندو کی اصلیت کو اجاگر کرتےہوئے کہا کہ بھارت جو کام کرہا ہے اس سے نازی جرمنی کی یاد تازہ ہو جاتی ہے . انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور نسل کشی آر ایس ایس کے نازی نظریے کا ہندوانہ عکس ہے۔
    وزیراعظم نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا وہی سب کچھ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہوتا دیکھے گی جو ہٹلر نے اپنے دور میں کیا تھا۔ انھوں نے خدشے کا اظہار کیا کہ ہندو بالادستی کا خواب پورا کرنے کیلئے کشمیر میں قتل و غارت جاری رہے گی جس کی چنگاڑیاں کشمیر کے بعد سارے بھارت میں پھیل جائیں گی اور آخر میں پاکستان کو بھی اس صورتحال سے دوچار کرنے کی کوشش کی جائے

    سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ نسل کشی کے ذریعے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے عالمی برادری سے سوال پوچھا کہ جس طرح دنیا نے ہٹلر کے میونخ میں مظالم کو خاموشی سے دیکھ کر بھی اسے خوش کرنے کی کوشش کی تھی، کیا وہ مقبوضہ کشمیر میں بھی یہی کچھ کرے گی؟

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ جس طرح ہٹلر آریاؤں کی نسلی برتری پر یقین رکھتا تھا اسی طرح آر ایس ایس بھی ہندو بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں اپنی حرکتوں سے باز نہیں آئے گی۔

  • پاک فوج پھر بازی لےگئی ، عالمی سروےرپورٹ بھی گواہی دینے پر مجبور

    پاک فوج پھر بازی لےگئی ، عالمی سروےرپورٹ بھی گواہی دینے پر مجبور

    پاک فوج ایک بار پھر بازی لے گئی، گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق پاک فوج ان پاکستانیوں پر مشتمل ہے جو اپنے وطن کے لیے تقابلی طور پر سب سےزیادہ قربانی دینے کے لیے تیار رہتےہیں.تناسب کے لحاظ سے سرفہرست ہے.اس سے پہلے بھی پاک فوج دنیا کے کئی سروے کے اندر اپنی صلاحیتوں کو منوا چکی ہے.
    دنیا بھر میں سروے کرنے والی بڑی کمپنی گیلیپ سروے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وطن کی خاطر مر مٹنے والوں میں پاکستان کا دوسرا جبکہ بھارت کا چوتھا نمبر ہے۔
    رپورٹ کے مطابق افریقی مسلم ملک مراکش کے 94 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں جبکہ 89 فیصد پاکستانی بھی اپنے وطن کی خاطر اپنا سب کچھ لٹانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

    تیسرے نمبر پر 89 فیصد کے ساتھ ویتنام اور 75 فیصد کے ساتھ بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    دیگر ممالک میں ترکی 73 فیصد، چین 71 فیصد، انڈونیشیا 70، اسرائیل 66 فیصد جبکہ روس کے 59 فیصد لوگ اپنے ملک کی خاطر لڑنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • کراچی پھر سے ڈوب گیا، بارش نے تباہی مچا دی، پاک فوج ریسکیو کو پہنچ گئی،

    کراچی پھر سے ڈوب گیا، بارش نے تباہی مچا دی، پاک فوج ریسکیو کو پہنچ گئی،

    بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.
    بارش نے کراچی کو پھر سے ڈبو کر رکھ دیا،نظام درھم ہوگیا. ہلاکتیں اور نقصان پاک فوج ریسکیو کرنے پہنچ گئی.پاک فوج نے اپنی روایت برقرار رکھتےہوئے اپنے پاکستانی شہریوں کی مدد کی اور بارش اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا.اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے
    کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آ رہا ہے، شاہراہیں اور نشیبی علاقے ڈوب گئے، ائیرپورٹ میں پانی داخل ہونے سے سامان خراب ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔
    کراچی میں پھر طوفانی بارش، سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ دوسری جانب ائیرپورٹ کا حال بھی بے حال ہے، کارگو ایریا میں پانی بھرنے سے سامان خراب ہو گیا، مسافر حکام کو کوستے رہے۔

    کراچی میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 150 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلشن حدید 149، ائیرپورٹ 126، لانڈھی میں 117 ملی میٹر بارش ہوئی، فیصل بیس 121، ناظم آباد 109 اور نارتھ کراچی میں 78 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی صبح تک مون سون سسٹم کے اثرات کراچی سمیت سندھ میں برقرار رہ سکتے ہیں۔

    پچھلے مون سون سسٹم نے اوسط 80 سے100 ملی میٹر بارش برسائی تھی جبکہ حالیہ سسٹم سو ملی میٹر سے زائد بارش برسا سکتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دوسرے اور تیسرے دن مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہنے سےموسم خوشگوار رہے گا۔

    دوسری جانب لیٹس کلین کراچی مہم بھی جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 برساتی نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے۔

    کے ایم سی، واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نگرانی کے لئے وزرا کی ڈیوٹیاں لگا دیں ہیں۔

    بتایا گیا ہے کہ مون سون کی ہونے والی پہلی بارش کے بعد شروع ہونے والی لیٹس کلین کراچی مہم میں شہر کے 58 بڑے نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔

  • پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں

    پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں

    کشمیر لینا بھارت کےلیے آسان نہیں ہو گا. پاک فوج نے وہ قدم اٹھا لیا کہ بھارت کے پسینے چھوٹ جائیں.پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے لائن آف کنٹرول کی طرف پیش قدم شروع کر دی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کشمیر لینا بھارت کےلیے آسان نہیں ہو گا. پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کےلیے لائن آف کنٹرول کی طرف پیش قدم شروع کر دی.ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں نے بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کےلیے ایل او سی کی طرف پیش قدمی شروع کر دی.ساتھ ہی ہیوی آرٹیلری اور فوجی ساز و سامان بھی ہے .

    پاک فوج کے دستے جب ایل او سی کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے تو پاکستانی عوام پاک فوج زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگا رہی تھی.اسی دوران جزبہ ایمان اور حب الوطنی سے لبریز پاک فوج کے جوان اور افسران لوگوں کے نعروں کا جواب ہاتھ ہلا ہلا کر دے رہے تھے. واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بعد پاک بھارت کشمیدگی عروج پر ہے اور دنیا کی نظریں اس طرف دونون ملکوں کی جانب ہیں. کشمیر کی وجہ سے کشیدگی روز بروز بڑھ رہی ہے.

  • ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کےخلاف زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کر رہے ہیں،

    پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مظاہرین کی طرف سے احتجاج کے دوران بھارت واپس جاؤ اور بھارتی آئین نامنظور کے نعرے لگائے گئے، کرفیو کے باوجود بڑی تعداد میں کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے اور بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کشمیری نوجوان مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ کر رہے ہیں،

    وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    بھارت کرفیولگاکربھی کشمیریوں کی آواز نہیں‌ دبا سکا ہے، بھارتی فوج کی نہتےمظاہرین پرفائرنگ سے مزید کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں، بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے نو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اخبارات بند ہیں اور بھارتی فورسز کی طرف سے پتھراؤ کے الزامات لگا کر سرگرم کشمیریوں کی بڑی تعداد کو مقبوضہ جموں اور انڈیا کی جیلوں‌میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے، ہفتہ کا پورا دن کشمیر میں احتجاجی مظاہروں‌ کا سلسلہ جاری رہا،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے تعلق کے الزام میں مقامی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیاہے۔ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کو گرفتار کرکے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ساتھ تعلقات تھے جبکہ ظہور وٹالی کے حافظ محمد سعید کے ساتھ تعلقات تھے ۔بھارت سرکار نے الزام لگایا کہ حافظ محمد سعیدمبینہ طور پر کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ذریعے کشمیر میں رقوم بھیجتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی شیخ عبدالرشیدکو مودی سرکار پٹیالہ کی عدالت میں پیش کرے گی اور ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    بھارتی ایجنسی این آئی اے گزشتہ اتوار کو بھی شیخ عبدالرشید سے نئی دہلی میں تحقیقات کر چکی ہے ، اس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیخ عبدالرشید کو بھارت سرکار نے ستمبر 2017 میں پہلی بار تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا ، ان پر کشمیری تاجر سے تعلق کا الزام ہے ،بھارت سرکار نے کشمیری تاجر کو بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ رابطے کے الزام اور مبینہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

  • پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں ور عسکری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد سے خطرناک قسم کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور انڈیا کے خلاف جو خطرناک منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کے پیچھے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پورا ہاتھ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نیوزڈاٹ18 نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے خلاف جنگ کی طرح کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھارتی میڈیا نے اپنی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ پاکستان کی مبینہ سٹیلائٹ تصویریں بھی جاری کی ہیںجن سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان تصویروں سے انڈیا میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    بھارتی  کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصویروں کو دیکھ کرصاف لگتا ہے کہ پاکستان کی تین بندرگاہوں کراچی، اومارا اور گوادر میں ایک جیسا آپریشن چلایا جا رہا ہے اور ان بندرگاہوں کو مبینہ طور پر مکمل خالی کرا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تصویروں میں مبینہ طور پر صاف نظر آ رہا ہے کہ اورمارا میں بحری اڈہ اب پوری طرح سے خالی ہے۔ وہیںگوادر بندرگاہ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بحریہ ڈاک کے تین جہاز کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے تین مہینوں سے لی جا رہی اس سٹیلائٹ تصویر میں یہ تصویریں سب سے الگ دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ راولپنڈی میں چاک لالا کے نور خان پاکستان ائیرفورس بیس کیمپ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔

  • ویلڈن وزیراعظم ،عید سے پہلے عید، ایسی خبر آ گئی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    ویلڈن وزیراعظم ،عید سے پہلے عید، ایسی خبر آ گئی کہ کسی کو یقین ہی نہ آئے

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک اور کوشش رنگ لے آئی، قطر نے 53 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا سے واپسی پر قطر میں مختصر قیام کیا تھا اور امیر قطر سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قطر کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی بارے بھی بات کی تھی جس پر عملدرآمد ہوا اور قطر نے آج دوہا جیل میں قید 53 پاکستانی قیدیوں‌ کو رہا کر دیا


    قطر کی جیل سے رہا ہونے والے پاکستانی قیدیوں نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں عمران خان کی وجہ سے رہائی ملی ،قطرکی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانیوں نے قطری حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے.

    قطر کی جیل سے رہائی پانے والے قیدیوں میں سے اکثریت کا تعلق پنجاب اور خیبرپختونخواہ سے ہے، جنہیں معمولی جرائم کی وجہ سے جیلوں میں بند کر دیا گیا تھا.

    دوسری جانب پاکستانی قیدیوں کے رہا ہونے پر ان کے اہلخانہ میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی،

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، کن ممالک نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا؟ اہم خبر

    کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ، کن ممالک نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا؟ اہم خبر

    بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے سفارتی رابطے تیز تر کر دئیے ہیں، شاہ محمود قریشی چین کا دورہ کر کے پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی متعدد ممالک کے سربراہان سے رابطہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد پاکستان نے ایک طرف بھارت کے ساتھ سفارتی، تجارتی تعلقات ختم کئے ہیں تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے سفارتکاری میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، پاکستان کے یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، جبکہ 15 اگست کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا.

    وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے انھیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے، بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پاکستان کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔ امید ہے تمام معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

    پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوستی بس سروس اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اعلان کیا کہ سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس نہیں چلیں گی.

    سپیکر قومی اسمبلی بھی متحرک ہیں وہ مختلف ممالک کے ایوانوں کے نمائندگان سے رابطے کر رہے ہیں، گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کو خطوط لکھے جس میں بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزیوں اور سیاہ اقدام سے آگاہ کیا گیا.

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ سعودی عرب، بحرین، عمان ، ملائیشیا نے پاکستان کی حمایت کی ہے ،یواین سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہورہا ہے.

    دوسری جانب چین نے بھی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے دورے کے بعد کشمیر کے حوالہ سے پاکستان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، چین کی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘پاکستان کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر تعاون جاری رکھیں گے’۔ وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ ‘چین کو کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے اور یک طرفہ اقدامات سے صورت حال مزید خراب ہوگی اور ایسے اقدامات نہیں کرنے چاہیں.

    پاک فوج نے بھی کور کمانڈر کانفرنس کے بعد اعلان کیا ہے کہ کشمیریوں کے لئے آخری حد تک جائیں گے،

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی متحرک ہیں، انہوں نے بھی سلامتی کونسل، او آئی سی، امریکا سمیت مختلف ممالک میں بھیجنے کے لئے وفود تشکیل دے دیئے ہیں جن میں حکومت و اپوزیشن کے سینیٹ کے اراکین شامل ہیں جو ممالک کا دورہ کر کے بھارت کے سیاہ کارنامے سے دنیا کو آگاہ کریں گے

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار فوج کے اضافے کے بعد مکمل طور پر کرفیو نافذ کیا گیا ہے، کشمیریوں‌کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات اور تجارت منقطع کر دی ہے، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا اور کشمیر کے حوالہ سے صورتحال پرچین کو اعتماد میں لیا، چیئرمین سینیٹ نے عالمی دنیا کو موجودہ صورتحال سے اجاگر کرنے کے لئے وفود تشکیل دے دئیے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی عالمی رہنماؤں سے رابطے کر رہے ہیں، پاکستان نے اس ضمن میں سلامتی کونسل جانے کا بھی فیصلہ کیا ہے.

    بھارتی فوج نے کشمیر کو قید خانے میں بدل دیا ہے، دیہاتوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں فوجیوں کو پہنچا دیا گیا ہے، بھارت سرکار نے مزید 70 ہزار فوج مقبوضہ کشمیر طلب کر لی ہے، غیر معینہ مدت کے لئے مقبوضہ کشمیر مٰیں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، سیاسی رہنما گھروں میں نظر بند کر دئیے گئے، حریت رہنما پہلے ہی جیلوں‌ میں قید ہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ کے بعد موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ،حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے یاسین ملک کی جیل میں طبیعت کی ناسازی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یاسین ملک کے علاج معالجہ کے حوالہ سے کوتاہی برتی گئی تو ان کی زندگی کو بھارتی حکام خطرے میں ڈال دیں گے . بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا علاج معالجے کا انتظام کرے اور طبی سہولیات دے

  • کشمیری لڑکیوں سے شادی ، جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو اوقات یاد دلا دی

    کشمیری لڑکیوں سے شادی ، جنرل آصف غفور نے بھارتیوں کو اوقات یاد دلا دی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کشمیریوں لڑکیوں سے شادی کے خواب دیکھنے والے بھارتیوں کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق خبرکہ اب کشمیری خواتین کو شادی کے لیے دوسری ریاستوں میں بھی لے جا سکے گا، کے جواب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ درحقیقت بری فطرت ، کردار اور نسل کی بات ہے۔ وہ یقینا غلط ہیں۔ وہ کشمیری خواتین کی قدر کو نہیں جانتے جو ان کے کنبے کی عزت اور وقار سے وابستہ ہیں۔ ان (سانگھیوں) کے اختتام کا آغاز ہوچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر نے کہا تھا کہ اب جموں و کشمیرکی خواتین کو شادی کے لئے دوسری ریاستوں میں بھی لے جایا جاسکے گا جب کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخ کردی گئی ہے۔

    منوہر لال نے کہا کہ ”ہمارے وزیر او پی دھنکھر کہتے تھے کہ وہ بہار سے بہو لائیں گے “
    منوہرکا مزید کہنا ہے کہ آج کل لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ کشمیر جانے کا راستہ صاف ہوچکا ہے۔ اب ہم کشمیر سے لڑکیوں کو لے کر آئیں گے۔

  • سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم ، پانچ اراکین اسمبلی سمیت کون کون جیل میں کرے گا عید

    ایک سابق صدر، دو سابق وزراء اعظم سمیت پانچ اراکین اسمبلی عید الاضحیٰ جیل میں گزاریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں عید گزاریں گے وہ العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نیب کی تحویل میں عید گزارے گی، عدالت نے مریم نواز کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے، نواز شریف کے بھتیجے حمزہ شہباز بھی عید نیب کی تحویل میں گزاریں گے، نواز شریف کے بھائی عباس شریف کے بیٹے یوسف عباس بھی عید جیل میں گزاریں گے،نیب نے انہیں مریم نواز کے ہمراہ چوھدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور ایک سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی عید جیل میں گزاریں گے، شاہد خاقان عباسی کو نیب نے لاہور سے گرفتار کیا ،مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ بھی عید جیل میں کریں گے، رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں اے این ایف نے گرفتار کیا ہے،.

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق بھی عید جیل میں گزاریں گے.

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین، سابق صدر آصف زرداری بھی عید جیل میں گزاریں گے، انہیں نیب نے جعلی اکاؤںٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے، آصف زرداری کی ہمشیرہ اور بلاول زرداری کی پھوپھی فریال تالپور کی عید بھی جیل میں گزرے گی، انہیں گزشتہ روز احتساب عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے.

    جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید اور جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی بھی عید جیل میں کریں گے، ان کو حکومت نے ایف اے ٹی ایف کے دباؤ کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے تا ہم گزشتہ سماعت پر سی ٹی ڈی نے عدالت میں کہا کہ انہیں مسجد بنانے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے.