Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا

    باٹی ٹی وی رپورٹ کےمطابق مریم نواز کو حراست میں لے لیا گیا.. نیب نے مریم نواز کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا.ہے ، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کو ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں جہاں انہیں‌ نیب نے حراست میں لے لیا ان کے ساتھ نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو بھی گرفتار کیا گیا

    .نیب نے نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو مریم کےساتھ ہی بلایا تھا.یوسف عباس اور مریم نواز کو چوہدری شوگر مل کیس اورمنی لانڈرنگ کےا لزام میں گرفتار کیا ہے…جس کیس میں ان کو گرفتار کیا گیا اس کیس کی مکمل تفصیل بھی مریم نواز کو نیب نے دی ہیں . نیب حکام نے ان کی گرفتاری کی وجہ بتاتےہوئے کہا کہ آپ نیب میں بلانے کے باوجود حاٍضر نہیں ہوئی.اس لیے آپ کو گرفتار کیا جا رہا ہے.گرفتاری کے بعد انہیں ٹھوکر نیاز بیگ نیب آفس لے جایا جائے گا جہاں ان کی گرفتاری ڈالی جائے گی .پھر انہیں ریمانڈ کےلیے عدالت میں پیش کیا جائے گا

  • مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہرا

    پروفیسر حافظ محمد سعید پر سٹی ڈی کی طرف سےچالان میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 12 سال پہلے گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی مسجد بنائی تھی، مسجد کی جگہ کہ جس کا نام معاذ بن جبل تھا خرید کر ٹرسٹ کو دی تھی. .ان پر بنائے گئے اس کیس کی تاریخ آج عدالت نے دے دی ہے یوں پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی سماعت کے لیے 2 ستمبر کی تاریخ‌ مقرر ہوئی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق :مسجد بنانا حافظ سعید کا جرم ٹھہر ا . پروفیسر حافظ محمد سعید پر سٹی ڈی کی طرف سےچالان میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 12 سال پہلے گجرات کے علاقے ملک وال میں سات مرلے کی مسجد تھی، مسجد کی جگہ کہ جس کا نام معاذ بن جبل تھا خرید کر ٹرسٹ کو دی تھی. .ان پر یہ کیس بنائے گئے اس کیس کی تاریخ آج عدالت نے دے دی یوں پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی سماعت کے لیے 2 ستمبر کی تاریخ‌دے دی ہے. انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے پروفیسر حافظ محمد سعید کے کیس کی 2 ستمبر کی تاریخ‌دے دی ہے.

    اس سے قبل کل بدھ کے دن انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کیس گجرات منتقل کر دیا تھا۔ بد ھ کے دن جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چالان پیش کیا گیا جس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج ظفر اقبال نے یہ کیس منڈی بہاﺅالدین کا مقدمہ ہونے کی وجہ سے اسے گجرات اے ٹی سی عدالت بھیج دیاتھا.

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے17جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ دہشت گردی کے مقدمہ کے حوالہ سے قبل از ضمانت گرفتاری کیلئے جارہے تھے۔ اس دوران سی ٹی ڈی کی درخواست پر گوجرانوالہ کی عدالت نے حافظ محمد سعید کا پہلے سات دن اور پھر چودہ دن کا ریمانڈ دیا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔

  • سفارتی جنگ شروع ، بھارتی ہائی کمشنر  کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم

    سفارتی جنگ شروع ، بھارتی ہائی کمشنر کو پاکستان سے نکل جانے کا حکم

    اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو فی الفور پاکستان سے نکل جانے کا حکم صادر کردیا ہے.پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر پر واضح کیا کہ بھارت نے کشمیر کو زبردستی ہتھیانے کی کوشش کی ہے . یاد رہےکہ کل ہی باغی ٹی وی نے پاکستان سے بھارتی سفیر کی بے دخلی کی خبر بریک کردی تھی

    اسلام آباد سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان نےبھارتی ہائی کمشنر کو جلد از جلد پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے . ہائی کمشنر کو کہا گیا ہےکہ ان حالات میں جب بھارت نے کشمیریوں کو زبردستی غلام بنانے کی کوشش کی ہے اس کے بعد اب بھارت سے تعلقات قائم رکھنا مناسب نہیں‌ہیں

    پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان چھوڑ جائیں اب ان کے لیے پاکستان میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بھارت کیلیےپاکستانی فضائی حدودبند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے، اسی طرح بھارت سے سفارتی تعلقات پرنظرثانی کے آپشن پر غور کیا گیا ہے،

    قومی سلامتی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کی جائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے کواقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سال یوم آزادی کشمیری عوام کےساتھ خیرسگالی کےطور پرمنایا جائے گا،

  • شریف خاندان مشورے دینے کی بجائے اپنے بچے لندن سے واپس بلاکر کشمیر بھیجے

    شریف خاندان مشورے دینے کی بجائے اپنے بچے لندن سے واپس بلاکر کشمیر بھیجے

    ہم انتظار کر رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بیٹوں، دامادوں اور پوتوں کو حکم دیں کہ وہ سب مصروفیات کو چھوڑ کر وطن واپس آجائیں جہاں سے وہ براہ راست لائن آف کنٹرول کی طرف لیڈ کریں، تمام رکاوٹیں توڑ دیں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوجائیں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے بہادر آزادی پسندوں سے بھارتی قابض افواج کے خلاف لڑائی میں شامل ہوں اور بھارتی فوج کیخلاف لڑیں۔

    ہم انتظار کر رہے ہیں کہ شہباز شریف اپنے بیٹوں ، دامادوں اور پوتوں کو سیدھا نئی دہلی جانے کا حکم دیں ، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو تلاش کریں ، (جسے وہ ‘انکل مودی’ کہتے تھے) اور مودی کے دونوں بازو توڑ دیں.

    ہم منتظر ہیں کہ مس مریم صفدر اپنے بھائیوں اور بیٹے (بچوں) کو فوری پاکستان واپس آنے کا حکم دے رہی ہیں اور انہیں مجاہد فورس بنانے کے لئے کہہ رہی ہیں۔ ساتھ ہی ہندوستانی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے خلاف جنگ کی راہنمائی کررہی ہیں.

  • سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس  کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    سی ٹی ڈی نے کیا چالان پیش، حافظ محمد سعید کیس کونسی نئی عدالت بھیج دیا گیا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی رپورٹ :انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ نے حافظ محمد سعید کیس گجرات منتقل کر دیا ہے۔ بد ھ کے دن جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر سی ٹی ڈی کی جانب سے چالان پیش کیا گیا جس پر گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 کے جج ظفر اقبال نے یہ کیس منڈی بہاﺅالدین کا مقدمہ ہونے کی وجہ سے اسے گجرات اے ٹی سی عدالت بھیج دیا ہے۔

    حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات انسداد دہشت گردی کی عدالت میںہو گی۔ واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو سی ٹی ڈی نے17جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے اس وقت گرفتار کر لیا تھا جب وہ دہشت گردی کے مقدمہ کے حوالہ سے قبل از ضمانت گرفتاری کیلئے جارہے تھے۔ اس دوران سی ٹی ڈی کی درخواست پر گوجرانوالہ کی عدالت نے حافظ محمد سعید کا پہلے سات دن اور پھر چودہ دن کا ریمانڈ دیا جس پر انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا ۔ حافظ محمد سعید کیس کی سماعت اب گجرات کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہو گی۔

  • آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،بھارتی اقدام کی شدید مزمت

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس،بھارتی اقدام کی شدید مزمت

    آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس میں‌بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی گئی او اقوام متحدہ سے اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی.

    مطفرآباد: آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کااجلاس جاری ،اجلاس میں شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی گئی.اجلاس میں ایم ایل اے عبدالمجیدنے قرارداد پیش کی جس میں بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری کی شدید مزمت کی گئی . کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے اورکشمریوں پر ظلم و ستم کی شدید مزمت کی گئی. اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی کہ وہ کشمریوں کےجائز حق خود اردیت کو یقینی بنائے.

    ایوان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہے .قراداد میں بھارت کیطرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وستم پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس پر نوٹس لے اور بھارت کو اس ظلم و ستم سے روکے.اجلاس میں کشمیر کو اقوام متحدہ کی 1948 کی قراداد کےمطابق حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا.

  • بھارت کو ممکنہ جواب ، آج بہت اہم فیصلے ہوں گے ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    بھارت کو ممکنہ جواب ، آج بہت اہم فیصلے ہوں گے ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیاہے. اس اجلاس میں مقبوضی کمشیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر صلاح مشورے کیے کیئے جائیں گے، اطلاعات یہی ہیں کہ کوئی اہم ترین فیصلہ بھی کیا جاسکتا ہے. دوسری طرف وزیراعظم کی طرف سے طلب کیا گیا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے طلب کیئے گئے اس اہم اجلاس میں بھارت کی طرف سے دی جانی والی دھمکیوں کے پیش نظر پاکستان کی طرف سے ممکنہ جواب پرمشاورت کی جائے گی ،اس اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوگی ،

    دوسری طرف پاکستان میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس کےانعقاد کی خبر کے بعد عالمی میڈیا کی توجہ اس اجلاس پر مرکوز ہے . یاد رہے کہ بھارت نے کشمیرکی اپنی حیثیت ختم کرکے اس کو باقاعدہ بھارت کا حصہ قرار دیا ہے. جس کے بعد خطے میں حالات کشیدہ سے کشیدہ تر ہورہے ہیں،

  • وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس پی آر) اور وزیر اعظم کے نمائندہ ء خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی،

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بنائی گئی اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ حکومت پاکستان بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کیخلاف انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت جارحیت اور اس کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جارہاہے ،

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر چین نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،

    مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اورپاکستان کشمیرتنازع پر صبروتحمل سے کام لیں، بھارت کشمیرکےمعاملات کوجُوں کاتُوں رہنےدے، کشمیرکی صورتحال پر چین اپنے پُرانے مؤقف پر قائم ہے،

    آزاد کشمیر کی طرح ہمسایہ ملک کا یہ علاقہ بھی جموں کشمیر کا حصہ ہے، ایک اور بھارتی شر انگیزی

    چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طورپرمقبوضہ کشمیرکےمعاملات میں تبدیلی نہ لائے، پاکستان اوربھارت مذاکرات سےمسئلہ کشمیرحل کریں،

    فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا