Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،

    چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی، چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرقانون نےوزیراعظم کومفادعامہ میں بنائے گئے نئے قوانین اوران کے نفاذ سےآگاہ کیا، ملاقات میں بیرسٹرملیکہ بخاری،سیکرٹری قانون ارشدفاروق، وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی،

    فروغ نسیم نےوزیراعظم کودیگرمختلف قوانین پرپیشرفت سےبھی آگاہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سستےانصاف تک رسائی کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اس دوران وزیراعظم نےمفادعامہ میں قانون سازی کےضمن میں وزیرقانون کی کاوشوں کوسراہا، انہوں نے کہاکہ فوری اورآسان انصاف ہی عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کاضامن ہے،

  • آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    آرمی چیف سے مدارس کے طلبا و طالبات کی ملاقات،کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نمایاں نمبر لینے والے مدارس کے طلبا نے ملاقات کی ہے، 13 رکنی وفدمیں مدارس کی طالبات بھی شامل تھیں، آرمی چیف نے کامیاب طلبا کومبارک باد دی.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے طلبا میں انعامات بھی تقسیم کیے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدارس کے طلبا کو کہا کہ کہ وہ اپنی محنت جاری رکھبں. مدارس کے طلبا کو قومی دھارے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں ،مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی کوششوں کے مثبت اثرات ہوں گے

  • بھارتی آبی جارحیت،  درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت، درجنوں بستیاں سینکڑوں ایکڑ فصلیں سیلاب کی نذر ہوگئیں

    بھارتی آبی جارحیت سے پاکستان کے زرعی اور کچے کے علاقے ڈوبنے لگے .راجن پور کچے کی 15 سے زائد بستیاں اور کئی ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن سے گزرے گا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریا کنارے ریلیف کیمپ قائم کردیا گیا۔

    دریائے سندھ کوٹ مٹھن کے مقام پر بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی مسلسل اپنی سطح کو بلند کیے ہوئے ہے.جس سے مزید تباہی کا خدشہ ہے

    فلڈ کنٹرول روم کی اطلاعات کے مطابق دریائے سندھ کے سیلابی پانی سے کچے کی 15 سے زائد بستیاں ڈوب چکی ہیں جہاں سے لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کررہے ہیں.

    بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا پانی کل کوٹ مٹھن اور روجھان کے مقام سے گزرے گا جس کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیے گئےہیں ۔

  • کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    کرفیو توڑ کر کشمیری باہر نکل آئے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو کا آج 17 واں روزہے،نظام زندگی مفلوج ہے، بارہمولا میں بھارتی فوج نے دو کشمیریوں‌کو شہید کر دیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر، مزید 70 ہزار بھارتی فوج کی طلبی،کرفیو میں سختی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 17واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    دوسری جانب بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا میں اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک کشمیری کو شہید کر دیا، مومن گوجری کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھی ایک کشمیری کو شہید کر دیا گیا، دو کشمیریوں کی شہادت کے بعد کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا، کرفیو توڑ کر بڑی تعداد میں کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج پر پتھراؤ کیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر پیلٹ گن کا استعمال کیا، جس سے متعد کشمیری زخمی ہو گئے.

    بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

  • ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    ٹرمپ کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش، مودی سے ملنے کا اعلان

    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے لئے جو بھی میرے بس میں ہوا میں کروں گا، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہفتے کو فرانس میں ملاقات ہونی ہے اس میں مسئلہ کشمیر پر بات کروں گا،

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر دیرینہ، پیچیدہ اور عشروں سے حل طلب مسئلہ ہے، حل کیلئے بات چیت ضروری ہے، وہاں ہندو اور مسلمان دونوں آباد ہیں، اور وہ یہ نہیں کہہ سکتے کہ دونوں کمیونٹیز کے مابین شاندا ر دوستانہ روابط ہیں۔ کشمیر میں بسے لاکھوں افراد کسی دوسرے کی حکمرانی چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کے حل اور ثالثی کی بھرپور کوشش کرونگا۔ ہم پاکستانی اور بھارتی قیادت سے رابطے میں ہیں.

    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، پاکستان اور بھارت کی آپس میں ایک طویل عرصے سے نہیں بنی، کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہو چکی ہیں، کوئی ہلکی پھلکی لڑائی نہیں بلکہ بھاری اسلحہ استعمال ہوتا آیا ہے، میری عمران خان اور نریندر مودی دونوں سے بات ہوئی ہے، میرے دونوں رہنماؤں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان کی آپس میں دوستی نہیں ہے، مسئلہ کشمیر کی بڑی وجہ مذہب ہے اور مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی اور پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک بات بھی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر پر دلچسپی اور کاوشوں پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ٹرمپ نے عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ہیں اوربھارت سے مطالبہ کروں گا کہ وہ ایسی حرکتوں سے باز آجائے

    اس سے قبل پاکستانی وزیراعظم عمران خان جب امریکہ کے دورے پر تھے وہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس کا وزیراعظم نے خیر مقدم کیا تھا تا ہم بعد میں بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا.

    کشمیر پر ثالثی، بھارتی لوک سبھا میں خوب ہنگامہ آرائی ،مودی جواب دے، اپوزیشن

    واضح رہے کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مزید فوج کی تعیناتی کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، مقبوضہ کشمیر میں دو ہفتے سے کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں، بیماروں کو ہسپتال جانے کی اجازت نہیں، انتر نیٹ و موبائل سروس بھی بند کی ہوئی ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر رکھے ہیں.

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  کے خلاف شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

    اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن کی صورت حال پر بات چیت کی۔

    ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ژاں ایو لیدریاں سے فون پر رابطہ کیا ہے، شاہ محمود نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی یک طرفہ اقدامات سے خطے میں امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے مودی کے متوقع دورۂ پیرس کے دوران بات چیت کا عندیہ دیا، دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔شاہ محمود نے فرانسیسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ بھارتی اقدامات یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل کرفیو ہے، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کو اس ساری صورت حال پر گہری تشویش ہے۔ انھوں نے معاملات مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا۔فرانس کے وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس سلسلے میں قابل تحسین کردار ادا کیا۔

    یہ بھی یا د رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے تمام 15 رکن ممالک متفق ہو گئے ہیں۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ مستقل ارکان میں فرانس کے سوا سب نے پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔پاکستان بھی اس سلسلے میں تمام ممبر ممالک کو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کرنا چاہتا ہے.

  • کنٹرول لائن پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ، دو بنکرز بھی تباہ

    کنٹرول لائن پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب، افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک ، دو بنکرز بھی تباہ

    راوالپنڈی : پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا منہ توڑ جواب دیا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور 2 بنکرز تباہ ہوگئے۔

    لائن آف کنٹرول پر ہونے والے اس معرکہ حق و باطل کے بارے میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا۔

    دوسری طرف آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں سات سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے جس کے جواب میں پاک فوج نے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    وفاقی کابینہ اجلاس ختم، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور ہوا،وزیراعظم نے دنیا کے اہم رہنماؤں سے رابطوں کے حوالہ سے کابینہ کو اعتماد میں لیا،سلامتی کونسل کے کشمیر پر اجلاس سے حاصل نتائج سے کابینہ کو آگاہ کو آگاہ کیا گیا،

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مختلف تقرریوں کی منظوری دی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے موجودہ صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی ،

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گا،

  • آرمی چیف کا بڑا فیصلہ،حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق

    آرمی چیف کا بڑا فیصلہ،حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق

    آرمی چیف نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حاضر سروس میجر کی سزا کی توثیق کر دی ہے، میجر کا ٹرائل فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے کیا گیا تھا،فوجی عدالت نے میجر کو اختیارات سے ناجائز استعمال کا مرتکب پایا، میجر کا فیلڈ کوٹ مارشل ہوا تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملزم میجر کو ملازمت سے برطرف کر کے عمر بھر کے لئے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،