Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ میں مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ میں مدت کے تعین کیلئے لارجر بینچ تشکیل

    عمر قید کی سزا کتنی ہو گی، سپریم کورٹ نے سزا کی مدت کا تعین کرنے کے لئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

    16 کلو منشیات، سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمر قید کی سزا کا تعین کرنے کے لئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے .

    خیبرپختونخواہ پولیس کے کیا کہنے،وہ چاہتی تومیری گاڑی ریکور کرلیتی، سپریم کورٹ

     

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے کہا کہ قتل کا ملزم 1997 سے جیل میں ہے اور سزا کاٹ رہا ہے، اس کی 22 سال کی سزا ہو چکی ہے، مجرم ہارون الرشید کو قتل کے 12 مقدمات میں 12 بار عمر قید کی سنائی گئی ہے،سپریم کورٹ عمر قید کی 12 سزاؤں کو ایک ساتھ شمار کرنے کا حکم دے۔

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ غلط فہمی نہیں، عمر قید کی سزا کی مدت 25 سال ہے جب پتہ نہیں زندہ کتنا رہنا ہے تو اسکو آدھا کیسے کردیں۔ بڑے عرصے سے ایسے کسی کیس کا انتظار تھا جس میں عمر قید سزا کی مدت کا فیصلہ کریں، جیل کی سزا میں دن رات شمار کیے جاتے ہیں، اس طریقے سے مجرم پانچ سال بعد باہر آجاتا ہے، بہت سی غلط فہمیوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

    ہندو برادری کی درخواست پرسپریم کورٹ سندھ حکومت پر برہم

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا کہ عمر قید سزا کی مدت کے تعین کا معاملہ عوامی اہمیت کا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور پراسیکیوٹرز جنرل کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، رجسٹرار آفس کو معاملہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    عمر قید کی سزا کتنی ہوتی ہے، چیف جسٹس نے بتا دیا

  • آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8  اگست تک توسیع

    آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع

    سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی گئی

    آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا، بلاول بھی عدالت پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 8 اگست تک توسیع کر دی اور 8 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

    نیب نے آصف زرداری کے دس روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تو زرداری نے کہا کہ عید کے بعد سماعت رکھ لیں جس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن سے زیادہ کا ریمانڈ نہیں دے سکتے، زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ بھی عدالت میں موجود تھے

    آصف زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے گزشتہ سماعت پر پیش کئے گئے شہزاد اکبر کے اخباری تراشوں پر دلائل دئیے.

     

    سہولتیں کون سی ہیں جو لے لیں گے، آصف زرداری کا شکوہ

    گزشتہ سماعت پر سابق صدر آصف زرداری روسٹرم پر آ گئے تھے ، آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ میری 32 جائیدادیں ہیں، اس ضمن میں آصف زرداری نے شہزاد اکبر کے بیان کا اخباری تراشہ عدالت میں پیش کردیا، آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہزاد اکبر کو عدالت طلب کرکےاس سے متعلق پوچھے.عدالت نے اخباری تراشے وکیل صفائی لطیف کھوسہ کو دے دیے.

    سابق صدر آصف زرداری کے آٹھ بے نامی جائیدادیں ضبط

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر نیب نے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

  • رانا ثناء اللہ منشیات کیس، سماعت 9 اگست تک ملتوی

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس، سماعت 9 اگست تک ملتوی

    سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کی اےاین ایف کی خصوصی عدالت میں پیش کر دیا گیا،

     

    سچ کی فتح ہو گی، شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کی عدالت پیشی سے قبل گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے اے این ایف سے چالان کی تفصیلی کاپیاں طلب کیں اور سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی .

    رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا گیا ہے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ تحریری طور پر درخواست دیں. ،اے این ایف اورجیل حکام کاجواب رکارڈپرآجائیگا، رانا ثناء اللہ کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم رانا ثناءاللہ دل کےعارضے میں مبتلا ہیں،گھرسےادویات منگوانےکی اجازت دی جائے،

    عدالت نے رانا ثناء اللہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 11 روز کی توسیع کر دی اور 9 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. احاطہ عدالت میں کسی غیر متعلقہ فرد کو داخلے کی اجازت نہیں تھی .

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف مسلم لیگ ن پنجاب کے گرفتار صدر رانا ثناء اللہ سے یکجہتی کے لئے انسداد منشیات کی عدالت پہنچے،. شہباز شریف کی گاڑی کو پولیس نے ناکے پر رو ک لیا جس کے بعد شہباز شریف پیدل عدالت تک پہنچے، اس موقع پر ن لیگی کارکنان بھی موجود تھے.

     

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر رانا ثناء اللہ کو جیل بھجوا دیا تھا.  .

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی
    وزارت اینٹی نارکوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف پولیس کو خط لکھ دیا. اہم خبر

  • جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوبعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے تین سال کیلئے توسیع دیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیے جانے کا دعویٰ سب سے پہلے نامور صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے کیا گیاجنہوں نے تین دن قبل یہ بات نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کے پیشرو فوج میں دھڑے بندی پر یقین رکھتے تھے اور پرویز مشرف بھی مبینہ طور پر صرف اپنے یاروں دوستوں کو پرموٹ کرتے تھے لیکن قمرجاوید باجوہ میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتے ہیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میری مستند اطلاع یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کے بعد بھی ایک سال کے لئے نہیں بلکہ تین سال کیلئے ہمارے آرمی چیف رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نواز شریف کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن تھے لیکن معاملہ ڈان لیکس پر آکر خراب ہوا کیونکہ میاں نواز شریف نے کہا کہ فلاں آدمی کو فارغ کریں اور فلاں آدمی معافی مانگے۔

    عارف نظامی نے نواز شریف کی اپنے ہی لگائے ہوئے آرمی چیفس کے ساتھ نہ بننے کے حوالے سے بتایا کہ ’جب انہیں جنرل وحید کاکڑ نے فارغ کیا تھا تو اس وقت سابق وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف نے مجھے کہا عارف صاحب، اب میں کسی جنرل پر اعتماد نہیں کروں گا۔عاف نظامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل وحید کاکڑ کی جانب سے نواز شریف کو فارغ کیے جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ نواز شریف کی جنرل جہانگیر کرامت سے نہیں بنی، مشرف کے ساتھ تو سب نے دیکھ ہی لیا۔ ان کی جنرل راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ سے بھی نہیں بنی۔

    سینئر صحافی عارف نظامی کے اس دعویٰ کے بعد ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث چھڑ گئی ہے اور آج گلف نیوز سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29نومبر کے موقع پر ریٹائرمنٹ کی بجائے تین سال کی توسیع دے دی جائے گی تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ ان سب خبروں کے باوجود ابھی تک حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

  • اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس ملک کوپرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور اسکی خاطر قربانیاں دیں، ملک کے آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا، لیکن اگر آپ بضد ہیں اور ناجائز ملک پر جبراً مسلط رہیں گے تو پھر ہم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

    کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری کوضائع کردیاگیا، ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مہنگائی نےعوام کاجیناحرام کردیاہے، ریاست کی بقاء کا دارومدار معیشت پرہوتا ہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،

  • شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

    شہبازشریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ نہیں صرف شکایت کی ہے، شہزاد اکبر

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ خبر دینے والا صحافی آج بھی اپنے دعوی پر قائم ہے، شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی، شہبازشریف کا میرے خلاف مقدمہ کرنے کا دعویٰ کہاں گیا، شہباز شریف کی 4 صفحات پر مشتمل شکایت میں خبر کی تردید نہیں کی گئی، میں نے واضح کیا تھا کہ کس طرح پیسہ ٹرانسفر کیا گیا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف نے شکایات میں کہا کہ خبر عوامی مفاد میں نہیں تھی، شہباز شریف نے اخبار سے شکایت کی کہ ان کا موقف شامل نہیں کیا گیا، منظور احمد اور محبوب علی کون ہیں اس کا جواب شہبازشریف نے نہیں دیا، میرا دعویٰ ہے کہ شہبازشریف لندن کی عدالت میں نہیں جائیں گے تاہم میں وعدہ کرتاہوں کہ اگر آپ عدالت میں نہیں گئے تو میں خود جاؤں گا، شہبازشریف سے درخواست ہے کہ وہ مجھے لیگل نوٹس بھیجیں۔

    معاون خصوصی احتساب کا کہنا تھا کہ 10سالوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بن چکاہے، کرپشن تحقیقات کی بات کریں تو کہتے ہیں سی پیک خطرے میں ہے، شہباز شریف نے بڑے چور اپنے داماد علی عمران کو باہر بھگا دیا، منی لانڈرنگ کی بات کرو تو کہتے ہیں برطانیہ سے تعلقات خطرے میں ہیں تاہم ہمارے تعلقات اور فنڈنگ اس سے متاثر نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 11روز گزرنے کے بعد بھی پنجاب سپیڈ کی طرف سے کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا، مال بنانے میں ریکارڈ سپیڈ جبکہ مقدمہ کرنے میں پراسرا خاموشی کیوں!

    واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل کہہ چکے ہیں کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف تاحال دعویٰ دائر نہیں کیا ہے، برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کے فنڈز کھانے کی خبر شائع کی تھی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی ہے،

  • اسپیکر نے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ، کون کون نااہل ہوگئے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    اسپیکر نے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ، کون کون نااہل ہوگئے ؟ جانیئے اس خبر میں‌

    کرناٹک : کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر کے آر رمیش نے ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 14 ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ ان میں کانگریس کے 11 اور جے ڈی ایس کے 3 ارکنا اسمبلی شامل ہیں۔ 3 ارکان اسمبلی کو اسپیکر نے اس سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا تھا۔

    چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردیhttps://login.baaghitv.com/chairman-senate-finished-honorarya-of-abdul-ghafoor-haidri/

    بھارتی میڈیا کے مطابق اپنی پارٹیوں سے بغاوت کرنے کی وجہ سے ان کو نااہل قرار دے گیا ہے ۔اپنے فیصلے کے دفاع میں‌اسپیکر نے رمیش کمار نے کہا کہ میں نے کوئی چالاکی یا ڈرامہ نہیں کیا، بلکہ مہذب طریقہ سے فیصلہ لیا ہے۔

    کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیاhttps://login.baaghitv.com/why-us-offer-to-solve-kashmir-issue-inda-got-anger-and-delay-drone-treaty/

    اسپیکر کی طرف سے جو ارکان نااہل قرار دیئے گئے ہیں‌ان میں‌کانگریس کے بیراٹھی بسوراج، منی رتنم، ایس ٹی سوم شیکھر، روشن بیگ، آنند سنگھ، ایم ٹی بی ناگراج، بی سی پاٹل، پرتاپ گوڈا پاٹل، ڈاکٹر سودھاکر، شیوراج ھیبار اور شری منت پاٹل۔جے ڈی ایس: گوپالییا، ناراین گوڈا اور اے ایچ وشوناتھ۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیکر کے اس فیصلہ کے بعد یدی یورپا کیلئے اکثریت ثابت کرنا اب آسان نہیں ہوگا ۔ کرناٹک میں اکثریت کیلئے کم ازکم 105 اراکین چاہیئے جو اب مشکل ہے کیوں کہ 17 باغی اراکین اسمبلی کو اسپیکر نے نا اہل قرار دے دیاہے ۔

  • کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیا

    کشمیر پر ثالثی کا نام کیوں‌ لیا ؟ امریکہ سے 30 جدید ڈرون کیوں خریدیں ، بھارت نے غصہ کرلیا

    نئی دہلی: بھارت نے امریکہ کو اپنی نراضگی دکھانا شروع کردی ،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ کشمیر پر ثالثی کے بیان پر بھارت کا غصہ کم نہ ہوا اور اس نے 30 جدید ترین ڈرونز خریدنے کے فیصلے پر نظرثانی کا فیصلہ کرلیا۔

    عرفان صدیقی رہا ہوگئے ، عدالت نے ضمانت منظور کرلی

    بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے بھارتی اخبارنے کہا ہے کہ جدید ترین ڈرونز کی قیمت چھ ارب ڈالر تک ہے اور یہ فرانسیسی رافیل طیاروں سے بھی زیادہ مہنگے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسی ڈرون کو 20 جون کو ایران نے خلیج فارس میں مار گرایا تھا جبکہ پاکستان ان سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مگ 21 کی تباہی کے بعد بھارتی فضائیہ کی توجہ لانگ رینج میزائل خریدنے پر ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے ان سے ثالثی کرنے کا کہا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ نے سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ غفور حیدری کی مراعات میں کمی کردیhttps://login.baaghitv.com/chairman-senate-finished-honorarya-of-abdul-ghafoor-haidri/

    صدر ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش کے بعد ٹرمپ کے اس انکشاف پر بھارتی ایوانوں میں زلزلہ پیدا ہو گیا اور وزیرخارجہ نے کسی بھی قسم کی ثالثی کی بات کی تردید کر دی، تاہم بھارتی حکومت ابھی تک دباؤ میں ہے۔

    دوسری طرف امریکہ کے بعد چین کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کی گئی جسے بھارت کے لیے ایک اور سفارتی دھچکہ قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی قوتوں کی طرف سے بڑھتے ہوئے دباو کو پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی سے منسوب کیا جارہا ہے

  • میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا کہ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ مریم نواز کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا مریم نواز کو اپنی گرفتاری کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو انہوں نے یہ پیغام لکھا ہے،

  • شہداء کو خراج عقیدت، ملک کا دفاع جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    شہداء کو خراج عقیدت، ملک کا دفاع جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنے مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے، مادروطن کادفاع اورحفاظت ہرقیمت پریقینی بنائیں گے،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اپنی جانیں قربان کرکےمادروطن کادفاع کریں گے، پاکستان استحکام سےدائمی امن کی جانب بڑھ رہا ہے، اب وقت آگیاہےکہ دنیاعلاقائی امن کےلیےاپناکرداراداکرے،

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس