Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    پاکستان نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف کارروائی کا وعدہ کر لیا، نامزد امریکی سیکرٹری دفاع

    نامزد امریکی سیکرٹری دفاع مارک اسپر نے کہا ہے پاکستان نے ہندوستان مخالف گروپس کے خلاف ابتدائی اقدامات کئے ہیں اور مزید اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ وہ خطے میں اسلام آباد کے دفاعی نقطہ نظر میں تبدیلی کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن ذرائع استعمال کریں گے۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپر نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی جنوبی ایشیا کی حکمت عملی، خطے میں امریکی مفادات بشمول افغانستان میں سیاسی استحکام اور القاعدہ اور داعش کو شکست دینے کے لیے پاکستان کو اہم اتحادی تصور کرتی ہے۔

    اسپر نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے پاکستان کے افغان تصفیہ کے حل کے لیے مثبت اقدامات دیکھے ہیں۔ پاکستان نے بھارت مخالف گروپس لشکرطیبہ اور جیش محمد کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

    انہوں نے ایک تحریری سوال کے جواب میں کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ دفاعی امداد کی بندش کی وجہ سے یہ کارروائی ہوئی ہے یا افغان تصفیہ میں پیش رفت اور پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملہ کے بعد پاکستان پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں مذکورہ تنظیموں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔

  • کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ عالمی عدالت آج کرے گی

    کلبھوشن یادیو کی قسمت کا فیصلہ عالمی عدالت آج کرے گی

    پاکستان میں گرفتار بھارتی نیوی کے حاضر سروس افسر کے کیس کا عالمی عدالت آج شام فیصلہ سنائے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادیو کے کیس کا فیصلہ آج شام سات بجے سنایا جائے گا، پاکستان کی جانب سے فیصلہ سننے کے لئے وفد ہیگ میں پہنچ گیا ہے، پاکستانی وفد میں ااٹارنی جنرل اور دفتر خارجہ کے ترجمان شامل ہیں.

    عالمی عدالت میں ہونے والی سماعت میں بھی پاکستانی وفد کی سربراہی پاکستان کے اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی جبکہ بھارت کی جانب سے جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل عدالت میں پیش ہوئے تھے، پاکستان کی جانب سے خاور قریشی نے دلائل دئے تھے جبکہ بھارت کی جانب سے ہریش سالوے نے عالمی عدالت میں دلائل دئیے تھے.

    پاکستان مطلوب افراد حوالے کرے، بھارت نے مطالبہ کر دیا

    عالمی عدالت انصاف کے اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ آج برطانیہ کے وقت کے مطابق دن تین بجے دی ہیگ کے پیس پیلس میں سنایا جائے گا، فیصلہ پبلک سٹنگ کے دوران آئی سی جے کے جج عبدالقوی احمد پڑھ کر سنائیں گے۔

    کلبھوشن کیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی سماعت میں بھارت یہ واضح کرنے میں ناکام رہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے پاس 2 پاسپورٹ کیوں اور کیسے تھے۔

    پاکستانی وکیل خاور قریشی نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے سوالوں کے جواب نہیں دیئے، بھارت میرے دلائل پر بے بنیاد اعتراضات کرتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وکیل نے غیرمتعلقہ باتوں سےعدالتی توجہ ہٹانے کی کوشش کی، بھارت نےمیرےالفاظ سےمتعلق غلط بیانی سےکام لیا۔

    واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2018ء کو پاکستان ایران سرحدی علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، یہ بھارتی جاسوس بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر اور ”را“ کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہا تھا۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر حکومت پاکستان نے بھارتی سفیر کو طلب کرکے انڈین جاسوس کے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخلے اور کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے پر باضابطہ احتجاج کیا۔ اس کے بعد کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کی گئی۔

    کلبھوشن کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد اپریل 2018ء میں اس کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کی فوجی عدالت نے کلبھوشن یادیو کو دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی۔

    گزشتہ برس مئی میں بھارت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی رکوانے کے لیے عالمی عدالت انصاف میں درخواست دائر کی تھی۔ 15 مئی کو بھارتی درخواست پر سماعت کا آغاز ہوا،نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالت اںصاف نے بھارت کی درخواست پر اٹھارہ سے اکیس فروری تک اس مقدمے کی سماعت کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا تھا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ المی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔ کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، فیصلے کے بعد عملدرآمد کے طریقہ کار پر وکلا سے مشاورت کریں گے۔

    کلبھوشن یادیو نے اپنی اعترافی بیان میں کہا تھا کہ میں اب بھی بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہوں اور بطور کمیشنڈ افسر میری ریٹائرمنٹ 2022 میں ہوگی۔ کلبھوشن کا کہنا تھا کہ اس نے 2003 میں انٹیلی جنس آپریشنز کا آغاز کیا اور چاہ بہار، ایران میں کاروبار کا آغاز کیا جہاں اس کی شناخت خفیہ تھی اور اس نے 2003 اور 2004 میں کراچی کے دورے کیے۔

    کلبھوشن یادیو کے اعترافی بیان کے مطابق 2013 کے آخر میں اس نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے ذمہ داریاں پوری کرنا شروع کی اور کراچی اور بلوچستان میں کئی تخریبی کارروائیوں میں کردار ادا کیا۔ اعترافی بیان کے مطابق پاکستان میں اس کے داخل ہونے کا مقصد فنڈنگ لینے والے بلوچ علیحدگی پسندوں سے ملاقات کرنا اور قتل سمیت مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ان سے تعاون کرنا تھا۔ کلبھوشن یادیو کے مطابق بلوچستان کی علیحدگی پسند تنظیموں کی متعدد کارروائیوں کے پیچھے ‘را’ کا ہاتھ ہے۔

  • فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

    فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی جانب سے ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹی وی اینکر سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ،ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ آج فواد چودھری کے ہتک عزت کے دعوی پر سماعت کریں گے .

    احتساب کا عمل رکوانے کے لئے عید کے بعد پاکستان میں کھیلا جا رہا ہے خوفناک کھیل

    فواد چودھری نے سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک وزت کے دعویٰ میں کہا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔ سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔سمیع ابراہیم نے مجھے غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا۔

    سمیع ابراہیم کو تھپڑ، ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج، فواد چوہدری کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ

    سمیع ابراہیم کو تھپڑپڑا تو فردوس عاشق نے کی معذرت،صحافیوں کی مذمت

    تبدیلی سرکار یا تھپڑوں والی سرکار،فواد چودھری کا سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارنے کی اطلاعات

    فواد چودھری نے دعویٰ میں مزید کہا کہ میری سیاسی زندگی اور نجی زندگی الزامات کی وجہ سے شدید متاثر ہوئی ،عدالت قانون کے مطابق سمیع ابراہیم کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکم دے .

    فواد چودھری نے تھپڑ مارا اور گالیاں دیں،سمیع ابراہیم نے مقدمہ کیلئے درخواست دائر کر دی

    فواد چودھری کے تھپڑ پر وزیراعظم کا سمیع ابراہیم کو فون، کیا بات ہوئی جان کر فواد چودھری پریشان ہو جائے

    واضح رہے کہ سمیع ابراہیم نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ججزکے ساتھ یکجہتی کی جو تحریک چلے گی یہ 77 کی طرح 35 نشستون کی دھاندلی پر تحریک شروع ہوئی تھی اور نظام مصطفیٰ کے نام پر جا کر حکومت کا خاتمہ کیا تھا ،بھٹو کو پھانسی ہوئی، یہ ججز کی یکجہتی کے نام سے تحریک شروع ہو گی لیکن اس کو ختم کیا جائے گا عمران خان کو ہٹانے پر. اللہ جانتا ہے کہ وہ کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں لیکن اسوقت وہ سارے مہرے میڈیا پر خاص طور پر جیو، دنیا ،ڈان ایکسپریس یہ بھرپور مہم چلائں گے حکومت کے خلاف، جن جججز کے خلاف ریفرنس پیش ہوا جو قانونی ہے اس کا ساتھ دیں گے. عین اسوقت تھریک انصاف کے اندر جو ایسے لوگ ہیں وہ بھی سامنے آئیں گے ،ان میں سے جو لیڈ کریں گے وہ فواد چودھری صاحب ہیں، اسوقت انکا رابطہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے،جسوقت یہ حکومت بننا چاہ رہی تھی تو وہ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننا چاہ رہے تھے اس کے لئے انہوں نے لابنگ بھی کی تھی اور مختلف صحافیوں کو لابنگ کرنے کا کہا تھا .

    سمیع ابراہیم کے اس ویڈیو پیغام کے بعد فیصل آباد میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جب سمیع ابراہیم کو فواد چوھدری نے تھپڑ مار دیا تھا ، سمیع ابراہیم نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی ہوئی ہے.

  • سرکاری خزانے سے رقم خرچ، کابینہ نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف، زرداری سمیت سب پریشان ہو گئے

    سرکاری خزانے سے رقم خرچ، کابینہ نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ نواز شریف، زرداری سمیت سب پریشان ہو گئے

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن او ر پیپلز پارٹی کے دور میں سابق حکمرانوں کی جانب سے سرکاری خزانے سے خرچ کئے اربوں‌ روپے وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے. کابینہ ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف نے 8.7ارب، شاہد خاقان عباسی نے 35کروڑ اور پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی نے ساڑھے 24 کروڑ روپے خرچ کیے،

    نواز شریف، زرداری کے پاس کتنی گاڑیاں تھیں، سیکورٹی کی مد میں کتنا خرچہ کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں‌ پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا تعینات کرنے اور ثقافت ڈویژن کو وزارت اطلاعات سے واپس لے کر وازارت تعلیم کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ سرکاری عمارتوں کے مستقبل سے متعلق ایجنڈہ موخر کردیا گیا ہے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سابق سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز، سکیورٹی اور بیرونی دوروں‌ سے متعلق اخراجات کی جو دستاویز پیش کی گئی ہیں ان کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے کیمپ آفس اور میڈیکل اخراجات کی مد میں 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے، جبکہ سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ خرچ کیے، اسی طرح سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ، 35 کروڑ، یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے 32 کروڑ اور سابق صدر ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے ہیں.

    کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ کابینہ کوڈیلی میل میں شائع خبرسے جڑے اعدادشمار، دیگر تفصیل سےآگاہ کیاگیا، ریکوڈک فیصلے پر کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے، ریکوڈک کےفیصلے کا تفصیلی جائزہ لینےکےلیےکمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی ریکو ڈک سے متعلق فیصلے کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کریگی ، انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں حماداظہر،عشرت حسین،شہزاداکبر،سیدقاسم،اٹارنی جنرل شامل ہونگے، سکوک بانڈز اور یورو بانڈز بارے لیگل ایڈوائزرز کی ٹیم بنادی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ توصیف فاروق کو چیئرمین نیپرا،ڈاکٹر ناصرکو چیئرمین نیوٹیک مقررکرنیکی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےہیلتھ کیئر مینجمنٹ بل 2019 کی منظوری دے دی ہے،

    وفاقی کابینہ میں پلاسٹک کے شاپنگ بیگز کے استعمال پر بھی پابندی لگا دی گئ یہے. کابینہ اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی بنی گالہ رہائشگاہ کا خرچ خود اٹھاتے ہیں، انہوں نے گھر تک سڑک اپنے پیسوں سے بنوائی، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے کیمپ آفسز تو دور کی بات ہے کسی وزیر کا بھی کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔

  • بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    بھارت کو افغانستان میں شکست- پاکستان کو تنہا کرتے کرتے خود تنہا ہوگیا، خصوصی رپورٹ

    پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی،افغانستان میں اربوں ڈالرز کی بھارتی سرمایہ کاری ضائع، بھارت افغان امن عمل سے باہر، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے بھارت پریشان، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا میں ایک تفصیلی مضمون شائع ہوا ہے۔ اخبار کے مطابق اربوں ڈالر کی سرمایہ کار کے باوجود بھارت پورے افغان امن عمل میں نظر نہیں آرہا، نئی صورتحال کے مطابق پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ رواں ہفتے پاکستان، امریکہ، روس اور چین کے ساتھ طالبان امن معاہدے کو حتمی شکل دے رہا ہے جس سے اسلام آباد کو افغان امن عمل میں مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ اس صورت حال میں بھارت کی موجودگی یا آواز برائے نام رہ گئی ہے جبکہ پاکستان نے اس موقع کو خطے کی جیوپولیٹکس میں مرکزی کردار منوانے کے لیے استعمال کیا ہے۔

    اخبار کے مطابق اب امن عمل میں ہندوستان دکھائی دیتا ہے نہ ہی اس کے تحفظات کا کوئی نشان ملتا ہے۔ بھارت کو تازہ دھچکا اس وقت لگا جب افغانستان میں امریکی سفیر جان باس نے کہا کہ افغانستان میں 28ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن طالبان کے ساتھ امن مذاکرات مکمل ہونے تک موخر کیے جاسکتے ہیں۔ بھارت نے امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو کے دورہ دہلی کے دوران اس کی مخالفت کی تھی۔ اجیت دوول نے افغانستان میں وقت پر انتخابات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
    اخبار نے لکھا ہے کہ بھارت نے اٹھارہ سال تک زیادہ تر افغان حکومت سے سرمایہ کاری کی۔ امریکہ چین اور روس کو ایک صفحے پر لانے میں کامیاب ہو چکا ہے اور گزشتہ ہفتہ پاکستان بھی امن عمل میں شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔بھارت سیکورٹی تحفظات کے باوجود اس عمل سے مکمل طور پر باہر ہو گیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے قریب سمجھے جانے والے سابق افغان صدر حامد کرزئی دوحا اور ماسکو میں ہونے والے مذاکرات کے سہولت کار تھے۔دریں اثنا افغانستان کی موجودہ منتخب حکومت غیر معمولی دباؤ میں ہے۔
    پاکستان اس پوزیشن سے مکمل طور پر مطمئن اورخوش ہے، امریکہ اور اسکے اتحادی سعودی عرب، امارات اور قطر پاکستان کی بھرپور امداد کررہے ہیں۔ چین اور پاکستان اصولی اتحادی ہیں۔ ٹرمپ کی طرف سے ٹویٹس کے باوجود اور تو اور آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کیلئے امدادی پیکج جاری کردیا ہے۔ جبکہ امریکہ، صدر دونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے خلاف متعدد ٹویٹس کے باوجود پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں بھرپور استقبال کے لئے تیار ہے۔

  • چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کی گیم اپوزیشن کو الٹی پڑ سکتی ہے، مسلم لیگ ن کے اجلاس میں صرف 19 سینیٹر شریک ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف اپوزیشن نے سینیٹ میں قرارداد جمع کروائی ہے ساتھ اجلاس بلانے کی ریکوزیشن بھی جمع کروائی ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں کیا گیا تھا .

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    اپوزیشن نے مشترکہ طور پر نیشنل پارٹی کے حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیا ہے، صادق سنجرانی نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جبکہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی ہے اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے.

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی مہم اپوزیشن کو الٹی پڑ گئی، حکومت کا بڑا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹائے جانے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کا اجلاس ہوا جس میں صرف 19 سینیٹرز نے شرکت کی ، ن لیگ کے 31 سینیٹر ہیں جن میں سے اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، تو تیس میں سے اجلاس میں‌صرف 19 سینیٹر شریک ہوئے.

    عدم اعتماد کی قراردار کے باوجود اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ کی زیر‌صدارت اجلاس میں شرکت

    ن لیگ کے سینیٹرز کے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ہارس ٹریڈنگ سے بچنے کیلئے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کو کسی سیاحتی مقام پر اکٹھا کیا جائے اور ووٹنگ والے دن انہیں سیدھا پارلیمنٹ ہاؤس لا کر ووٹ ڈلوایا جائے۔ تجویز کی بعض سینیٹرز نے مخالف کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال عدم اعتماد کے مترادف ہے۔ ہم نے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ہے۔

    اجلاس میں 19 سینیٹرز کی شرکت کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی قیادت خود پریشان ہو گئی دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کو بھی خدشہ لاحق ہو گیا کہ کہیں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی گیم الٹی ہی نہ پڑ جائے؟ سینیٹ میں اپوزیشن کے نمبر گیمز پر پھر سے خدشات سامنے آگئے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں صرف 19 سینیٹرز شریک ہوئے۔ جس سے اپوزیشن کو نمبر گیم میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں اپوزیشن کے 10 سے زائد سینیٹرز پارٹی پالیسی سے منحرف ہو سکتے ہیں۔ منحرف سینیٹرز اپنا احتجاج غیر حاضری کی صورت میں کریں گے ،دوسری جانب مسلم لیگ ن نے اپنے سینیٹرز سے رابطے تیز کرکے اختلافات کو کم کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا چکے ہیں، پیپلزپارٹی کے اندر بھی اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اگرچہ سینیٹر شیری رحمان اختلافات کی تردید کی ہے مگر ساتھ اپنے اس بیان کے ذریعے خدشات کا بھی اظہار کیا، انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں، فارورڈ بلاک کس طرح بن سکتا ہے؟ یہ تو قانون کی نفی ہوگی۔

    پی پی رہنما شیری رحمان نے وزیر اعظم اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے موقع پر دیے گئے بیان کو بھی ہارس ٹریڈنگ قرار دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، اس لیے چیئرمین سینیٹ لانے میں کوئی دقت نہیں ہوگی۔

    تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ 12 سے 13 ن لیگی سینیٹرز ن لیگ کے امیدوار یا اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیں گے، فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے، ورنہ بہت بڑا نقصان ہوگا۔ ن لیگ کے سینیٹرز بھی ان کے ایم پی ایز کی طرح متنفر ہو رہے ہیں

    دوسری جانب تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروا دی گئی ہے، اس حوالہ سے تحریک انصاف نے اپنی اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کر دی ہے .قراردادقائد ایوان شبلی فراز ،بلوچستان عوامی پارٹی ،فاٹا،پی ٹی آئی کےسینٹرز کی جانب سےجمع کرائی گئی ,

     

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ سینیٹ کا اجلاس 14 روز کے اندر بلایا جائے گا۔

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

  • عمران خان اور ٹرمپ انتہائی اہم مسئلے پر بات کرنے جا رہے ، بھارتی میڈیا کا  دعوی

    عمران خان اور ٹرمپ انتہائی اہم مسئلے پر بات کرنے جا رہے ، بھارتی میڈیا کا دعوی

    بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان اپنے امریکا کے دورے میں صدر ٹرمپ سے اہم مسائل پر گفت و شنید کریں گے جن میں‌کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے مدد طلب بھی شامل ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . اگلے ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے امریکہ کے دورے کے دوران ٹرمپ کے ساتھ چند اہم مدے زیربحث ہونے جارہے ہیں . ان میں اہم ترین اشو کشمیر کے مسئلے کا ہے . بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکہ سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مدد مانگیں گے. دفتر خارجہ اس معاملے کے بارے میں اپنا کام کر رہا ہے.

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان خطے میں اپنی امداد اور تعاون کا ذکر بھی کرے گا جو اس نے افغانستان میں مذاکرات کرنے کے سلسلے میں کیا ہے .جس کے بعد طالبان اور افغان حکومت مذاکرات کے میز پر اکٹھی ہوئی ہیں.
    یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کے دورہ امریکہ کیخلاف بڑی سازش کا انکشاف، کون ہے ملوث؟ اہم خبر آ گئی
    اسکے علاوہ پاکستان بھارت کے ساتھ باہمی مذاکرات کے آغاز کے لیے بھی امریکا پر زور دے گا. اور خطے میں باہمی امن و امن اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات بارے میں بھی اپنی کوشوں کا ذکر کرے گا. ان سب اشوز پر دفتر خارجہ کام کر رہی ہے.

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

  • ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    ارشد ملک مبینہ ویڈیو کیس، سماعت ملتوی، اٹارنی جنرل کو نوٹس

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کے حوالہ سے مبینہ ویڈیو کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے 23 جولائی تک ملتوی کر دی

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد ملک کے مبینہ ویڈیواسکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت 23 جولائی تک ملتوی کر دی گئی، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اور تجاویز طلب کر لیں .

    سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی .

    چیف جسٹس نے کہا کہ اصل معاملہ عدلیہ کی ساکھ ہے،لوگوں کوعدلیہ پراعتماد نہیں ہوگا توانصاف کیسے ہو گا؟

    وکیل نے کہا کہ عدلیہ کے معاملات میں ادارے مداخلت کر رہے ہیں ،عدالت میں اٹارنی جنرل کے سربمہر لفافے پر فیصلہ دیا جاتا ہے ،جس جج پر الزامات لگے اس کے فیصلوں کی کیا حیثیت ہوگی ؟ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ عدالت ایک جوڈیشل کمیشن بنائے ؟آپ کیا رائے دیتے ہیں کمیشن کا سربراہ سپریم کورٹ کا کون سا جج ہونا چاہیے ؟ جج ارشد ملک ہائی کورٹ کے ماتحت تھے ،اس کیس کاہر پہلو سے جائزہ لینا ہوگا ،

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں ان سے تجاویز لے لیتے ہیں ،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ بینچ نے وکلا سے تجاویز بھی مانگی ہیں، ہمارا پہلا مطالبہ ہے معاملے پر انکوائری کمیشن بنایاجائے، جج ارشد ملک کو بھی معاملے پر نوٹس ہونا چاہیے ،شہبازشریف،مریم صفدر،ناصربٹ اور ناصر جنجوعہ کو بھی نوٹس ہونا چاہیے ،

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اشتیاق مرزا کے وکیل کو سُن لیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ میڈیا بریفنگ کہاں ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا بریفنگ لاہور میں ہوئی، ویڈیو میں ناصر بٹ بھی موجود تھے،ویڈیو سے تاثر ملا کہ عدلیہ فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس واقعے کی تحقیقات کرائیں،بیان حلفی میں جج نے ثابت کیا کہ انہیں کیسے بلیک میل کیا گیا،سب نے کہا چیف جسٹس خاموش نہ بیٹھیں تمام لوگوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں،سب نے مطالبہ کیا کیونکہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے ،

    ذمہ دار لوگوں کو بیانات نہیں دینے چاہئے،چیف جسٹس

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے کہنے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، اگر ہم لوگوں کے کہنے پر نوٹس لیں گے تو ہم آزاد کیسے ہوئے،سوموٹو وہ ہوتا ہے جس کی ضرورت ہم خود محسوس کرتے ہیں،ہم آن ڈیمانڈ نہیں چلتے آپ کی درخواست آن ڈیمانڈ ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ کیا تجویز کرتے ہیں ؟

    اشتیاق مرزا کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس طرح کی انکوائری کرائی جائے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا خیال ہے عدلیہ خود ہی کرے جو کرنا ہے، میرے خیال میں انکوائری کمیشن بنا دیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کس کی سربراہی میں بننا چاہیے، کیا آپ چاہتے ہیں کمیشن کا سربراہ کوئی جج ہو، بیورو کریٹ ہو ، وکیل ہو ،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ کلچر ہوگیا ہے کہ بیان دے دیتے ہیں ،ایسے بیانات ذمہ دار لوگوں کونہیں دینے چاہئیں ،کیا سارے جج، سیاستدان ،پولیس اورپٹواری ایک جیسے ہیں؟ افسوس کی بات ہے کہ سب کو ایک کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، آپ چاہتے ہیں کہ پریس کانفرنس میں لگائے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئیں، آپ کی تجویزہے کہ سچ کی تلاش ہو جس سے بنی نوع انسان پیدا ہوا ہے،

     

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی توہین کامرتکب ہواہےتواس کےخلاف کارروائی ہونی چاہئے .ویڈیوکیس،یہاں غیرجانبدارانہ کلچر بن گیا ہے، آپ کی یہ تجویز ہے کہ سچ کی تلاش جائے،جب سے بنی نوع انسان بنا ہے سچ ہی کی تلاش ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہتےہیں ہم ایک ایسی اپیل اٹھاکرفیصلہ دیں جوجاکردوسری کورٹ کومتاثرکرے .

    چیف جسٹس نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے تجاویز طلب کر لیں

  • ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    ویڈیو سیکنڈل،تحقیقات کیلئے کس کی سربراہی میں کمیشن بنائیں؟ عدالت

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اگر اس پر کمیشن بنانا ہے تو کس کی نگرانی میں بنایا جائے؟

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

    جج ارشد ملک کو احتساب عدالت سے ہٹا کر کہاں لگا دیا گیا؟ ن لیگ جان کر پریشان ہو جائے

    چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے اشتیاق مرزا کے وکیل کو سُن لیتے ہیں، وکیل نے کہا کہ مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی،مریم نواز نے چھ جولائی کو پریس کانفرنس کی ، عدالت نے استفسار کیا کہ یہ میڈیا بریفنگ کہاں ہوئی؟ جس پر وکیل نے کہا کہ میڈیا بریفنگ لاہور میں ہوئی، ویڈیو میں ناصر بٹ بھی موجود تھے،ویڈیو سے تاثر ملا کہ عدلیہ فیصلوں میں آزاد نہیں ہے ،تمام سیاسی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس واقعے کی تحقیقات کرائیں،بیان حلفی میں جج نے ثابت کیا کہ انہیں کیسے بلیک میل کیا گیا،سب نے کہا چیف جسٹس خاموش نہ بیٹھیں تمام لوگوں نے کہا کہ عوامی مفاد کا مسئلہ ہے چیف جسٹس تحقیقات کرائیں،سب نے مطالبہ کیا کیونکہ عدلیہ کی آزادی کا سوال ہے،

    جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں لوگوں کے کہنے پر ازخود نوٹس لینا چاہیے، اگر ہم لوگوں کے کہنے پر نوٹس لیں گے تو ہم آزاد کیسے ہوئے،سوموٹو وہ ہوتا ہے جس کی ضرورت ہم خود محسوس کرتے ہیں،ہم آن ڈیمانڈ نہیں چلتے آپ کی درخواست آن ڈیمانڈ ہے ،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ کیا تجویز کرتے ہیں ؟

    معاملہ کسی جج کو فارغ کرنے کا نہیں………مریم نواز نے کیا کہہ دیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    جج کی ویڈیو پر سپریم کورٹ کو سوموٹو لینا چاہئے تھا، قمرالزمان کائرہ

    اشتیاق مرزا کے وکیل نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرائی جائے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کس طرح کی انکوائری کرائی جائے، وکیل نے عدالت میں کہا کہ میرا خیال ہے عدلیہ خود ہی کرے جو کرنا ہے، میرے خیال میں انکوائری کمیشن بنا دیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ کمیشن کس کی سربراہی میں بننا چاہیے، کیا آپ چاہتے ہیں کمیشن کا سربراہ کوئی جج ہو، بیورو کریٹ ہو ، وکیل ہو ،

    وکیل نے کہا کہ کسی جج کو کمیشن کا سربراہ بنا دیں

  • ماروی میمن کے اسحاق ڈار ،انوشہ رحمان کے خلاف انکشافات،ابھی بہت کچھ بتاوں گی

    ماروی میمن کے اسحاق ڈار ،انوشہ رحمان کے خلاف انکشافات،ابھی بہت کچھ بتاوں گی

    اسلام آباد :ماروی میمن کے انکشافات نے ہلچل مچادی ،اسحاق ڈاراور انوشہ رحمان کے درمیان کیا کچھ ہوا کچھ بتا دیا اور باقی انکشافات بہت جلد کرنے کا اعلان کردیا .چوہدری نثار کی حمایت میں‌بول پڑیں.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار انکل نے میرے سامنے جو کچھ انوشہ رحمان کے بارے میں کہا جلد بتاؤں گی، ماروی میمن نے اس حوالے سے جلد ہی پریس کانفرنس کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    ماروی میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے فالوورز سے مخاطب ہوتے ہوئےکہا کہ مجھ سے بار بار پوچھنا بند کرو اور میری پریس کانفرنس کا انتظار کرو۔

    ماروی میمن نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ انوشہ رحمان اسحاق ڈار کو ڈارصاحب اور ڈار انکل کہا کرتی تھی جبکہ ڈار انکل نے میرے سامنے جو انوشہ کے بارے میں کہا وہ جلد بتاؤں گی۔ماروی میمن نے انکشاف کیا کہ اسحاق ڈار نے قائل کرنے کی کوشش کی کہ وہ انوشہ کے صرف انکل ہیں، کیا تکون ہے؟ ابھی یہ مضحکہ خیزلگ رہا ہے لیکن اس وقت میرے لئےخودکش تھا۔

    ماروی میمن نے چوہدری نثار کی حمایت میں بھی بہت کچھ کہہ دیا چوہدری نثارکو میرے سامنے برا بھلا کہا گیا یہ مجھے برا لگتا تھا، میں جلد بتاؤں گی چوہدری نثار تمام لوگوں میں عقل مند ترین انسان ہیں پھر تم لوگوں کو چوہدری نثار کی قدر کا اندازہ ہوگا،ماروی میمن نے کہا کہ چوہدری نثار نے جتنی بھی باتیں کیں آج وہ سب سچ ثابت ہورہی ہیں،چوہدری نثار نے صرف تم لوگوں سے نہیں کہا میں بھی تمہیں بتاؤں گی پھرچوہدری نثار اور میری باتوں کا موازنہ کرتے رہنا۔
    اپنے انکشافات کے کچھ حصے کا انکشاف کرنے والی ماروی میمن نے سنسی خیز مزید انکشافات کرنے کی دھمکی دی ،ماروی میمن نے کہا کہ یہ صرف ایک ذاتی معاملے کا گٹھ جوڑ نہیں تھا، بدقسمتی سے مسٹر لندن خوفزدہ ہوکر بلیک میل ہوگئے، شہزاد اکبر اور نیب کے پاس تمام تفصیلات موجود ہیں، لہٰذا مجھ سے باربار پوچھنا بند کرو اورمیری پریس کانفرنس کا انتظارکرو۔