Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کب قوم سے خطاب کریں گے اور کیا بات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کب قوم سے خطاب کریں گے اور کیا بات کریں گے؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان 18 اگست کو قوم سے خطاب کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ایک سال کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وزارتیں اور ڈویژنز پہلے سال کی پانچ بڑی کامیابیاں بتائیں،

    وزیراعظم آفس کی جانب سے تمام وزرا 9 اگست تک اپنی وزارت کی پانچ کامیابیاں لکھ کر بھیجیں،وزیراعظم حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر قوم کو اعتماد میں لیں گے،

    وزیراعظم نے اس ضمن میں تمام وزراء سے رپورٹ مانگ لی، ناقص کارکردگی والے وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا امکان بھی ہو سکتا ہے، وزیراعظم ماضی میں بھی وفاق میں دو بار کابینہ میں تبدیلیاں کر چکے ہیں،

    وزیراعظم اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ جس کی کارکردگی بہتر ہو گی وہی کام کرے گا،

  • مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ  !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل  رپورٹ

    مقبوضہ کشمیر میں صورت‌ حال انتہائی کشیدہ !‌ اگلے چند گھنٹے نہایت اہم . اسپیشل رپورٹ

    لاہور : اجیت کمار کا خفیہ دورہ کشمیر ، مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی حالات ،سری نگر ایئر پورٹ پر ہائی الرٹ ، نئی دہلی میں ہنگامی اجلاس کا بار بار ہونا ، بھارتی سول ایوی ایشن کو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں تیار رہنے کا حکم ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ، لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ نقل و حرکت اور بھارتی فضائیہ کو تیار رہنے کے حکم کے بعد خطرے کے الارم بجنے شروع ہوگئے ہیں

    عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات اورتفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں رات گئے تک ہنگامی صورت حال پیدا ہو چکی ہے.معتبر ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں بھارتی دفاعی حکام اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے درمیان بار بار ہنگامی میٹنگزجاری ہیں جو کسی بڑے پیش خیمہ کی طرف اشارہ کررہی ہیں.

    امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    ذرائع کے مطابق رات گئے بھارتی فضائیہ کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم بھی دے دیا گیا ہے. دوسری طرف باغی ٹی وی کو مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی خبروں میں بتایا گیا ہےکہ بھارتی فوج کشمری حریت رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے ماررہی ہے.

    پاکستان میں دہشت گردی کے ماسٹر مائند کے طور پر جانے والے مودی کے مشیر خاص برائے سلامتی اجیت کمار ڈوول کے خفیہ دورہ کشمیر کے بعد بھارتی افواج کو مقبوضہ کشمیر تعیناتی سے صورت حال مزید پچیدہ ہوگئی ہے.ذرائع کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی افواج نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ اپنی نقل وحرکت تیزکردی ہے .بھارتی سول ایوی ایشن کو بھی کسی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے تیار رہنےکا حکم دے دیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوج کی تعیناتی پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کہا؟ اہم خبر


    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق خوف وہراس کی فضا قائم ہے ، دوسری طرف شوپیاں میں بھارتی افواج نے آپریشن شروع کردیا ہے جس میں کئ کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.آخری اطلاعات کے آنےتک تمام بڑی عمارتوں کو بھارتی فوج نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.

    ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کے بعد وزیر خارجہ نے ایسا کام کیا کہ بھارت ہوا پریشان

    بھارتی افواج کی مقبوضہ کشمیر میں پے درپے تعیناتی بھی کسی خطرے کی طرف اشارہ کررہی ہے. ذرائع کے مطابق تھوڑے ہی عرصے میں پہلے 10 ہزار اور پھر 25 ہزار سپیشل فوجی دستوں کی تعیناتی سے کشمیر میں ہر طرف خوف وہراس کی فضا قائم ہے ،


    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق کشمیریوں نے ممکنہ ہنگامی حالات کی وجہ سے راشن ، خوراک اور ایندھن اکٹھا کرنا شروع کردیا ہے اور آخری اطلاعات کے آنے تک پٹرول پمپوں پر عوام کا رش لگا ہوا ہے. سری نگر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق لوگ پلاسٹک اور لوہے کے بڑے بڑے کینوں میں پٹرول ، مٹی کا تیل لے جاررہےہیں.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی خبروں میں بتا یا گیا ہےکہ تعلیمی اداروں میں تا حکم ثانی چھٹیاں کردی گئی ہیں، حضرت بل کے ٹیکنیکل کالج میں چھٹیوں کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

    مقبوضہ کشمیر سے ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کے قانون 35 اے کو ختم کرنا چاہتا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کسی ممکنہ ردعمل سے بچنے کے لیے یہ سب اقدامات کررہاہے. یہ بھی خبریں موصول ہورہی ہیں کہ بھارت کسی بھی ہنگامی حالت سے نبٹنے کے لیے کرفیو کے نفاذ کااعلان بھی کرسکتا ہے.

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے باز رہے ، کشمیری کبھی بھی یہ فیصلہ تسلیم نہیں کریں‌گے

    رات گئے مقبوضہ کشمیر سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق سیاحوں کو جلد از جلد کشمیر سے نکل جانے کا حکم دے دیا گیا ہے اور ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ جتنی جلدی ممکن ہوسکے محفوظ مقامات تک پہنچ جائیں. سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے.

    دوسری طرف پاکستان نے بھی کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نبٹنے کے لیے فضائیہ کو بھی تیاررہنے کا حکم دے دیا ہے. پاکستان نے پہلے ہی بھارتی جارحانہ سوچ کو بھانپتے ہوئے اپنے مزائیلوں کا رخ بھارت کی طرف کردیا تھا . پاکستان نے ابھی نندن کی گرفتاری کے ساتھ ہی بھارت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت سے نبٹنے کے لیے پہلے سے ہی تیاری کررکھی ہے.


    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے اس قدر بوکھلاہٹ اور ہنگامی صورت حال پر مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دورہ امریکہ کے بعد اب تک ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی دومرتبہ پیشکش کے بعد بھارت بوکھلاگیا ہے اور بھارت سمجھتا ہے کہ شاید اب کشمیر کہیں اس کے ہاتھ سے نکل ہی نہ جائے ، بھارت ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مزید کوششوں سے پہلے ہی کشمیر پر قبضہ مضبوط بنانا چاہتا ہے.

  • چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    چیئرمین سینیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات، صادق سنجرانی پہلے کس سے ملے؟

    وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے

    بے ضمیر یا باضمیر، سوشل میڈیا پر نام چلا توکس نے دیا استعفیٰ ،اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شبلی فراز،پرویزخٹک اوربیرسٹرسیف بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو یوان کااعتماد حاصل کرنے پرمبارکباد دی،

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    نواز شریف کے لئے ایک اور مشکل، مریم نے کہیں کا نہ چھوڑا

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امیدہےآپ ذمہ داریاں احسن طریقےسےنبھاتےرہیں گے، آپ کوسینیٹ ارکان کا بھرپوراعتماد حاصل ہے، ارکان کااعتماد ایوان کی کارروائی احسن طریقے سےچلانے کی تصدیق ہے،

    باغی ٹی وی کا اعزاز، سولہ جولائی کو اپوزیشن اراکین کی بغاوت کی خبرشائع کی تھی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

    قبل ازیں چیئرمین سینیٹ اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی بھی ملاقات ہوئی ہے ،ھہانگیر ترین نے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو مبارکباد دی ہے.

    سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    کیپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔

  • جعلی اکاؤنٹس کیس، پلی بارگین کرنے والے ملزم کورہا کرنے کا حکم

    جعلی اکاؤنٹس کیس، پلی بارگین کرنے والے ملزم کورہا کرنے کا حکم

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں پلی بارگین کرنے والے ملزم کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا

    جعلی اکاؤنٹ کیس میں نیب کو ملی بڑی کامیابی، ملزمان پلی بارگین کرنے کو تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزم ہریش کی پلی بارگین درخواست منظور ہو گئی، ملزم ہریش نے 2 کروڑ 3 لاکھ روپے نیب کےحوالے کردیئے .احتساب عدالت نے ملزم ہریش کورہا کرنے کاحکم دے دیا

    نیب کی جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑی کامیابی، 2 ارب 12 کروڑبرآمد

    عدالت نے دوران سماعت ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین کےبعد بھی آپ سزایافتہ شخص کی طرح ہوں گے،آپ جانتے ہیں 10 سال الیکشن بھی نہیں لڑسکتے؟ جس پر ملزم نے کہا کہ جی میں سب جانتا ہوں، میں نے الیکشن نہیں لڑنا ،جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ پر الزام کیا تھا ؟جس پر ملزم نے جواب دیا کہ غیرقانونی ٹھیکہ اورغیرمعیاری میٹریل کاالزام ہے،

    سرگودھا یونیورسٹی کا غیرقانونی کیمپس اور لوٹ مار،نیب متحرک، طلباء کیلئے خوشخبری

    عدالت نے کہا کہ توبہ کریں اورآئندہ کوئی غلط کام نہ کریں،یہ عوام کا پیسہ ہے.

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار ہیں، عدالت سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا تھا، وہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں، زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کوبھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے.

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

  • بھارت نے مزید 25 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیئے

    بھارت نے مزید 25 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیئے

    بھارت نے مزید 25 ہزار فوجی مقبوضہ کشمیر بھیج دیئے، چند روز پہلے بھی 10 ہزار فوجی مقبوضہ وادی بھیجے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنت نظیر وادی میں مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کا گھناؤنا منصوبہ بنا لیا۔ علاقے کا خصوصی درجہ ختم کرنے کے کیس آرٹیکل 35 اے کی سماعت جلد متوقع ہے۔ اسی کے پیش نظر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید 25 ہزار فوجی بھیج دئیے۔ 280 کمپنیوں پر مشتمل یہ فوجی سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے۔

    ہندو انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھارتی آئین سے آرٹیکل 35 اے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اضافی بھارتی اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وادی میں ممکنہ ردعمل اور مظاہروں کو روکنا ہے۔
    مودی سرکار آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنا چاہتی ہے جس کے تحت غیر ریاستی بھارتی باشندے جموں و کشمیر میں جائیدادیں اور زمینیں خرید سکیں گے جس سے متنازع خطے میں مسلم اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

  • امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر کی ایک بار پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کشمیر کے مسئلہ پر ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کر دی

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بار کشمیر کے حوالہ سے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی بات کی ہے. ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کا انحصار باھرتی وزیراعظم نریندر مودی پر ہے، میری پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ایک اچھی ملاقات ہوئی ہے، عمران خان اور نریندر مودی دونوں شاندار شخصیات ہیں۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں کوئی ان کی مدد کرے اور میں نے پاکستان سے اس سلسلےمیں بات کی اور بھارت سے بھی بات چیت کی تھی یہ ایک طویل عرصے سے جاری رہنے والا مسئلہ ہے اگر میں کرسکا اور اگر انہیں میری ضرورت ہوئی تو میں ضرور مدد کروں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جب امریکہ کا دورہ کیا اس وقت بھی ٹرمپ نے کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی .امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،

     

    وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی محاذ پر یہ کامیابی عمران خان کی مخلصانہ قیادت اور کامیاب سفارت کاری کے باعث ممکن ہوئی ہے

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ثالثی سے راہ فرار اختیار کی، کشمیر متنازعہ اور حل طلب مسئلہ ہے

     

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ٹرمپ کی ثالثی کا خیرمقدم کیا ہے۔حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہر سطح پر بات چیت کی ضرورت ہے اور جموں و کشمیر کے عوام ایسے کسی بھی اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔

     

     

     

     

  • حاصل بزنجو کے اداروں کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں. یہ جمہوریت کی خدمت نہیں ، آئی ایس پی آر

    حاصل بزنجو کے اداروں کے خلاف الزام بے بنیاد ہیں. یہ جمہوریت کی خدمت نہیں ، آئی ایس پی آر

    راوالپنڈی : چیئر مین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے ناکام ہونے کے بعد سینیٹر حاصل بزنجوکے فوج کے خلاف بیان پر جہاں ملک بھر میں‌ بڑے غصے کا اظہار کیا جارہا ہے وہاں افواج پاکستان کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے بھی بزنجوکے بیان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    میر حاصل بزنجو کی طرف سے اداروں پر الزامات لگائے جانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے زہر آلود بیان دیا یہ کوئی جمہوریت کی خدمت نہیں‌.


    ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ذرا سے سیاسی فائدے کے لیے پورے جمہوری عمل کو بدنام کرنا ایک بہت غلط سوچ ہے. اس بیان سے جمہوریت کا کوئی فائدہ نہیں ہوا . میر حاصل بزنجوکی طرف سے یہ الزام بے بنیاد ہیں.

  • چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحاریک عدم اعتماد ناکام، اپوزیشن میں مایوسی کی لہر

    چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحاریک عدم اعتماد ناکام، اپوزیشن میں مایوسی کی لہر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف عدم اعتماد کی تحاریک ناکام ہوگئیں،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیںڈالا،جبکہ سلیم مانڈوی والا کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 32 ووٹ آئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحاریک عدم اعتماد کے عمل کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار جمعرات کوچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر رائے شماری ہوئی۔ ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد حکومت اور اپوزیشن کے پولنگ ایجنٹس کے سامنے ووٹوں کی گنتی کی گئی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی قراردادتین ووٹوںسے مسترد ہوگئی، کل 100ارکان نے ووٹ ڈالے ، قرارداد کے حق میں 50 مخالفت میں 45، پانچ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ تین ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونے پر ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا،

    وزیربرائے پارلیمانی امور سینیٹر اعظم سواتی نے باقاعدہ اعلان سے پہلے ہی اعلیٰ قیادت کو تحریک کے مسترد ہونے کی خبردی، پہلاووٹ حافظ عبدالکریم، دوسرا عبدالغفور حیدری اور تیسرا ووٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے ڈالا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ، شیخ عتیق اور نجمہ حمید پہلی بار ووٹ ضائع ہونے پر دوبارہ ووٹ جاری کیے گئے، جماعت اسلامی عدم اعتماد کی تحریک سے الگ رہی جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری تنویر نے ووٹ نہیں ڈالا، تحریک کے حق میں اپوزیشن کے 64ارکان کھڑے ہوئے جبکہ قرارداد کے حق میں 50ارکان نے ووٹ دئیے، ایوان میں ووٹنگ کے دوران ثناء جمالی تلاوت کرتی رہیں، صادق سنجرانی پراعتماد دکھائی دئیے جبکہ اپوزیشن کے رہنما بے چین نظرآئے۔

    جمعرات کو سینیٹ کا اجلاس پریزائیڈنگ افسرمحمد علی سیف کی سربراہی میں ہوا ۔ اجلاس میں قائدحزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی۔ تحریک کے حق میں 64ارکان کھڑے ہوئے جس پر ایوان میں عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی، قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے کہاکہ قانون کے مطابق تمام ارکان اس حوالے سے تقریر کرسکتے ہیں مگر ہم ایوان کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے اس لئے جلد ازجلد رائے شماری کرائی جائے۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم بھی تقریر نہیںکرنا چاہتے ، ڈٹ کر عدم اعتماد کی تحریک کا مقابلہ کریں گے جس پر پریزائیڈنگ افسر بیرسٹر محمد علی سیف نے خفیہ رائے شماری کا عمل شروع کروایا۔ پہلا ووٹ حافظ عبدالکریم نے ڈالا جبکہ دوسرا ووٹ سابق ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے اور تیسرا جنرل(ر) عبدالقیوم نے ڈالا جبکہ آخری ووٹ سینیٹر ولید اقبال نے ڈالا، ووٹنگ کے دوران ایم کیو ایم کے سینیٹر میاں محمد عتیق پہلے سینیٹر تھے جن کاووٹ خراب ہوا تو انہوں نے دوسرے ووٹ کی استدعا کی جس پر ان کو دوسرا ووٹ جاری کیا گیا۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو جب ووٹ دیا گیا تو وہ بھی اپنا ووٹ خراب کر بیٹھے اور غلطی سے آدھی اسٹمپ دوسرے خانے میں چلی گئی جس پر انہوں نے بھی دوسرا ووٹ لینے کی استدعا کی۔ جبکہ تیسرا ووٹ مسلم لیگ ن کی سینیٹر نجمہ حمید کا ضائع ہوا انہوں نے بھی دوبارہ ووٹ کی استدعا کی جس پر ان کا پہلا ووٹ منسوخ کرکے نیاووٹ جاری کیا گیا ۔ سینیٹر عائشہ رضا نے ان کے ساتھ ووٹ پرمہر لگانے کیلئے پولنگ بوتھ میں جانے کی استدعا کی جس کو پریزائیڈنگ افسر نے مسترد کردیا کہ کوئی سینیٹر دوسرے سینیٹر کے ساتھ پولنگ بوتھ میں نہیں جا سکتا اور ایک خاتون اہلکار کو نجمہ حمید کے ساتھ جانے کا حکم دیا کہا کہ جس پر وہ کہیں اس پر مہر لگا دیں۔ اسی دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر آصف کرمانی نے اعتراض کیا کہ رول کے تحت عائشہ رضا ان کے ساتھ جاسکتی ہے جس پر پریزائیڈنگ افسر اور آصف کرمانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، محمد علی سیف نے کہاکہ میں یہاں ایک آئینی کام کیلئے بیٹھا ہوں، غیر پارلیمانی طریقہ نہیں چلے گا جو ایسا کرے گا میں اس کا ووٹ منسوخ کردوں گا۔ یہ میری آئینی ذمہ داری ہے کہ اس عمل کو مکمل کروں اور امید ہے کہ آپ میرے ساتھ تعاون کریں گے ۔ یہ کوئی سیاسی جلسہ نہیں۔

    ووٹنگ کے عمل میں جماعت اسلامی کے سینیٹر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور مشتاق احمد نے حصہ نہیںلیا جبکہ مسلم لیگ ن کے ایک سینیٹر چوہدری تنویر بھی ایوان میں نہیں آئے۔ چاربجے پولنگ کا عمل مکمل ہوا اور گنتی کا عمل شروع ، گنتی کرنے سے پہلے سیکرٹری سینیٹ نے تین ارکان جنہوںنے ووٹ نہیں ڈالے ان کے نام دوبارہ لئے کہ اگر وہ ووٹ ڈالنا چاہیں توڈال لیں، مسلم لیگ ن کی طرف سے سینیٹر جاوید عباسی اور تحریک انصاف کی طرف سے نعمان وزیر کو پولنگ ایجنٹ بنایا گیا تھا۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی تو سینیٹر اعظم سواتی ساتھ ساتھ ووٹ گنتے رہے، جیسے ہی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی اس سے پہلے ہی سینیٹر اعظم سواتی اپنی سیٹ سے فوراً اٹھے اور لابی کی طرف چلے گئے اور اعلیٰ قیادت کو فون کرکے آگاہ کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگئی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز فوراً ان کے پیچھے اور ان کو واپس ایوان میں لے آئے۔ اس کے ساتھ ہی حکومتی ارکان نے جشن منانا شروع کردیا جس پر بیرسٹر علی سیف نے ان کو اپنی نشستوں پر بیٹھنے کا حکم دیا۔پریزائیڈنگ افسر نے اعلان کیا کہ قرارداد کے حق میں50ووٹ پڑے مطلوبہ تعداد میں ووٹ نہ پڑنے کی وجہ سے قرارداد مسترد کی جاتی ہے۔ ان کے اعلان کے ساتھ ہی بلوچستان کے سینیٹر نے ایوان میں شدید نعرے بازی کی ، ایوان ایک سنجرانی سب پے بھاری کے نعروں سے گونج اٹھا جس پر پریزائیڈنگ افسر نے دوبارہ حکم دیا کہ نعرے باہر جا کر ماریں ایوان کا تقدس کا خیال رکھیں۔

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 50ووٹ ،مخالفت میں 45 اورپانچ ووٹ ضائع ہوئے۔چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد حکومتی اراکین نے ڈیسک بجا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور حکومتی اراکین کی جانب سے ایک سنجرانی سب پر بھاری کے نعرے لگائے گئے۔چیرمین صادق سنجرانی کے خلاف ووٹنگ کے بعد قائد ایوان شبلی فراز نے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کو ہٹانے کیلیے تحریک عدم اعتماد پیش کی۔اپوزیشن نے ڈپٹی چیئرمین کیخلاف ووٹنگ کے عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے رائے شماری میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا اور ووٹ نہیں ڈالے، لیکن اس فیصلے کے خلاف 5 اپوزیشن اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا جن میں پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا، روبینہ خالد، محمد علی جاموٹ اور قرا العین مری جبکہ ن لیگ کے ساجد میر شامل تھے۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلیے حکومت کو بھی 53 ارکان کی ضرورت تھی لیکن اسے 32 ووٹ ملے۔ اس طرح ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحاریک عدم اعتماد کے عمل کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
    محمد اویس

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت

    .وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، علی زیدی، زلفی بخاری اور دیگر سول حکام شریک ہوئے.

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے نتائج اورثمرات کا جائزہ لیا دورہ امریکہ کے دوران ملنے والی کامیابیوں اور ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ عمران خان کی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کے دورے پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ خطے میں قیام امن کیلئے امریکی صدر کے ویژن کو بھی قابل تعریف قرار دیا گیا.اس موقع پر خطے کی صورت حال بھارت کی طرف سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، پولنگ کا عمل مکمل ہوا، اور تحریک عدم ناکام ہوئی ،صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پانچ ووٹ مسترد ہوئے، اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے ،

    ایک اور سابق وزیراعظم عید کرے گا جیل میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صادق سنجرانی کے کامیاب ہونے پر حکومتی اتحاد نے صادق سنجرانی کے حق میں نعرے بازی کی.

    سینیٹ کا اجلاس بیرسٹر سیف کی‌صدارت میں شروع ہوا، راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش کی،تحریک کےحق میں اپوزیشن ارکان اپنے بنچز سے کھڑے ہوگئے ، اپوزیشن کے 64 اراکین نے کھڑے ہو کر تحریک کی حمایت کی ،تحریک عدم اعتماد کی اجازت کےلیے 26 ارکان کی ضرورت تھی .

    وزیراعظم کو شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کا بتایا گیا تو انہوں نے کیا کہا؟ اہم خبر

    اجلاس میں 100 اراکین موجود رہے، جماعت اسلامی کے دو راکین اجلاس سے غیر حاضر رہے، د واراکین مسلم لیگ ن کے بھی غیر حاضر ہیں، ووٹنگ کا طریقہ خفیہ رکھا گیا . حروف تہجی کے اعتبار سے پہلا ووٹ مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبد الکریم نے کاسٹ کیا ،اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا .

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    سیکرٹری سینیٹ نے خالی باکس اراکین کو دکھایا، جس کے بعد پولنگ شروع ہو ئی ،پریذائنڈنگ آفیسر نے کہا کہ پولنگ کے ختم ہونے تک کوئی رکن ایوان نہ چھوڑے، نعمان وزیرحکومت کی جانب سے ایجنٹ نامزد کئے گئے، جاوید عباسی اپوزیشن کی جانب سے ایجنٹ نامزد کئے .

    سینیٹ اجلاس، ووٹنگ جاری، ایوان میں کتنے اراکین موجود؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو زرداری بھی سینیٹ اجلاس دیکھنے ایوان میں پہنچ گئے ،بلاول سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے ساتھ مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ گئے .

    سینسٹ اجلاس میں موبائل فون، کیمرہ کی اجازت نہیں تھی .

    سینیٹر کلثوم پروین نے ووٹ کاسٹ کیا تو نون لیگی ارکان و پیپلز پارٹی کی جانب سے ڈیسک بجائے گئے اور حکومتی ارکان کی جانب سے بھی ڈیسک بجائے گئے.

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے غلط جگہ مہر لگا دی جس پر انہوں نے دوبارہ بیلٹ پیپر حاصل کیا اور دوبارہ ووٹ کاسٹ کیا .

    سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس شروع، چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی تحریک پیش

    حکومت کو لگا بڑا دھچکا، اتحادی اراکین کا چیئرمین سینیٹ کو ووٹ دینے سے انکار

    اپوزیشن اراکین نے سینیٹ میں ایسا کام کیا کہ شہباز شریف ہوئے پریشان

    صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

    مسلم لیگ ن نے پرائزائڈنگ افسر سے درخواست کی کہ بیگم نجمہ حمید کی نظر کمزور ہے اسلئے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے عائشہ رضا فاروق کو ساتھ بھیج دیں جس پر بیرسٹر سیف نے اپوزیشن کی درخواست مسترد کر دی .مسلم لیگ ن کے آصف کرمانی نے اس موقع پر زور دیا کہ بیگم نجمہ حمید کے ساتھ کسی کو بھیجا جائے تو بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایسا کرنے سے ووٹ پر اثر انداز ہونا ہو گا، آصف کرمانی نے بات شروع کی تو بیرسٹر سیف نے کہا کہ چپ کر کے بیٹھ جائیں ، مجھے قانون نہ سکھائیں .

     

    واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔