Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا

    لاہور: مریم نواز شریف کے جھوٹ بڑی تیزی سے بے نقاب ہونا شروع ہوگئے ، مریم نواز نے ٹویٹر پر جو تازہ ترین جھوٹ پکڑا گیا ہے. مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کل لاہور میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کے موقع پر ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ ایک امریکی صحافی Dale Partridge نے یکم دسمبر 2016 کو اپنے فیس بک اکاونٹ سے شیئر کی تھی

    مریم نواز نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ یہ کیا ہورہا ہے. مریم نواز نے تصویر کو سہارا لیتے ہوئے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ حکومت مخالفین پر بہت زیادہ تشدد کررہی ہے.

    مریم نواز نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے جو تصویر شیئر کی ہے اس میں عوام کو
    گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے ، مریم نواز کی طرف سے عوام کو اکسانے کی کوشش کی گئ .

    امریکی صحافی کی پوسٹ کا لنک اور سکرین شارٹ
    https://www.facebook.com/DaleJPartridge/posts/well-guys-today-started-out-great-we-were-on-our-way-to-grab-a-christmas-tree-in/1818799868337111/

    مریم نواز کے جھوٹے ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ جس تصویر کو وہ پھیلا
    کر ملک میں انتشار کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہیں وہ ایک امریکی صحافی Dale Partridge نے یکم دسمبر 2016 کو اپنے فیس بک اکاونٹ سے شیئر کی تھی . مریم نواز نے تین سال پرانی تصویر کا سہارا لیکر قوم کو جھوٹے بیانے سے گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے.

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، اپوزیشن ہو رہی ہے فرار،اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن نے جمع کروائی لیکن اب اپوزیشن اجلاس منسوخی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے. یہ بات شبلی فراز نے کہی

    حکومتی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اچانک ملاقات، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی،اپوزیشن کا اجلاس جاری، چیئرمین سینیٹ نے بھی بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اجلاس منسوخی کے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، اپوزیشن کی کوشش ہوگی اجلاس منسوخ ہوجائے، اپوزیشن ارکان کے حج پرجانے کا بہانہ بناسکتی ہے،

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کےحج پرجانےکے باعث اجلاس ملتوی کرنےکاکہہ سکتےہیں، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے حوالہ سے مولانا کے این آر او سے متعلق بیان پر کہا کہ اس پر دکھ ہوا،ہم فضل الرحمان کے پاس ووٹ مانگنے نہیں گئے تھے .

    واضح رہے کہ آٹھ رکنی حکومتی وفد نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی تھی.وفد کی قیادت سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کی.حکومتی وفد نےمولانا فضل الرحمان سےتحریک عدم اعتماد واپس لینےکی درخواست کی ،ملاقات کے بعد شبلی فراز نے کہا تھا کہ کوشش کریں کہ سینیٹ کاوقارمتاثر نہ ہو،مولانا فضل الرحمان کی جماعت کی بلوچستان میں نمایندگی ہے،ہم نےاپنے خیالات مولانا صاحب کےسامنے پیش کیے،سینیٹ کے وقارکو بچایاجائےاوراس میں ساری پارٹیوں کوحصہ ڈالنا چاہیے ،

     

    چیئرمین سینیٹ نے ایسا جواب دیا کہ اپوزیشن کے سارے منصوبے ہوئے ناکام

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروا چکی ہیں، اپوزیشن نے چیئرمین سینیٹ کے لئے حاصل بزنجو کو امیدوار نامزد کیا ہے، اب تحریک انصاف نے ڈپٹی چئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے تحریک جمع کروا لی ہے . اس سلسلہ میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے .

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کتنے سینیٹرز شریک ہوئے؟ اہم خبر

    اپوزیشن نے صادق سنجرانی کو ہٹانے کی قرارداد اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائی۔ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لئے انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

  • افغان مجاہدین کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادیں نکل آئیں

    افغان مجاہدین کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادیں نکل آئیں

    کراچی:ایف اے ٹی ایف نے اپنا کام دکھانا شروع کردیا، افغان مجاہدین کے سابق امیر ملا اختر منصور کی کراچی میں جائیدادوں کا سراغ مل گیا۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق شہر قائد میں ملا اختر منصور کی چھ مختلف جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق ملا اختر منصور نے تمام جائیدادیں اپنے دو مختلف شناختی کارڈز پر خریدی تھیں۔افغان مجاہدین کے سابق امیر مئی 2016 میں مارے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملا اختر منصور کراچی میں ایک پلاٹ اور گھر گلشن معمار میں ہے جبکہ ان کے دو فلیٹ شہید ملت روڈ پر واقع ہیں۔ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کے مطابق طالبان رہنما کی ملکیت میں دو فلیٹس گلشن معمار میں ہیں جبکہ انہوں نے دو جعلی شناختی کارڈز بنا رکھے تھے۔

    پہلا شناختی کارڈ محمد ولی جبکہ دوسرا گل محمد کے نام سے بنایا گیا۔ایف اے ٹی ایف ذرائع کے مطابق محمد یاسر نامی شخص ملامنصور کا فرنٹ مین تھا اور یہ جائیدادیں بھی اسی کے ذریعے خریدی گئیں

  • نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    نواز شریف نااہل اور نا لائق، مریم نواز نے آج تسلیم کر لیا

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے والد نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ورلڈ بینک کی رپورٹ کے اخبارات کے تراشے لگائے جس میں مالی سال 2015-16 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔ اور اسوقت مریم نواز کے والد نواز شریف وزیراعظم تھے ،مریم نواز نے اخباری کٹنگ کے ساتھ لکھا…”نااہلوں اور نالائقوں کی کارکردگی”

    بعد ازاں مریم نواز نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی .تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کی اس ٹویٹ پر خوب آڑے ہاتھو‌ں لیا.

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    واضح رہے کہ مریم نواز نے گزشتہ روز بھی ٹویٹر پر ایک جھوٹ بولا تھا جسے باغی ٹی وی نے بے نقاب کیا تھا

    سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس میں سات برس قید کی سزا مکمل کر رہے ہیں، گزشتہ روز جیل سے اے سی اتار لیا گیا جس سے نواز شریف بہت پریشان ہیں، جمعرات کو نواز شریف سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کل کسی نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی .

  • ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

    ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم کا بڑا فیصلہ، اپوزیشن ہو جائے پریشان

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سینیٹ کے خالف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور اپوزیشن کے احتجاج کے حوالہ سے غور کیا گیا

    حکومتی ترجمانوں کا اجلاس وزیراعظم نے بلا لیا، ایجنڈہ جان کر اپوزیشن پریشان ہو جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے دورہ امریکہ پر حکومتی ترجمانوں کو اعتماد میں لیا ،اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے اور اپوزیشن کو احتجاج پر سخت ردعمل دینے کا بھی فیصلہ ہوا ہے.

    پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ ترجمان حکومت کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے لائیں .

    اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آیا،وزیراعظم کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی نمبر گیم سے آگاہ کیا گیا

    مریم نواز کا ایک اور جھوٹ باغی ٹی وی نے پکڑ لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا تھا جس میں انتہائی اہم فیصلے کئے گئے.

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

  • شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوا دیا

    شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو نوٹس بھجوا دیا

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برطانوی اخبار کو قانونی نوٹس بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوٹس برطانوی اخبارڈیلی میل اور اس کے آن لائن ایڈیشن میں اپنے متعلق شائع ہونے والی خبروں پر بھجوایا ،لیگل نوٹس میں اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز کو بھی فریق بنایا گیا ہے .قانونی نوٹس 14 جولائی 2019 کو شائع ہونے والی خبر پر بھجوایا گیا .

    شہباز شریف نے اس مقدمے کے لئے معروف قانونی فرم ’’ کارٹررک ‘‘ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    شہباز شریف کی جانب سے برطانوی اخبار کو بھجوائے جانے والے نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں شہباز شریف عدالت سے رجوع کریں گے

    قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیلی میل کےرپورٹرڈیوڈروزکی خبرجھوٹےالزامات پرمبنی ہے ،برطانوی ٹیکس دہندگان کا پیسہ نا جائز استعمال کرنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹ ہے،شہباز شریف بے بنیاد الزامات کی واضح اور سختی سےتردید کرتے ہیں،الزام میں صداقت یا ثبوت ہوتا تو فرد جرم لگا کر گرفتار کیا جانا چاہیے تھا،خبر خاندان کی سیاسی ساکھ اور کردار کو مسخ کرنے کے لیے گھڑی گئی ،خبرکےپس منظر میں پاکستان کی موجودہ حکمران قیادت ہے،بقول برطانوی صحافی اسے اعلیٰ سطح پر حساس ترین دستاویزات تک رسائی دی،برطانوی صحافی کو پاکستانی جیلوں میں قیدیوں تک سے بھی ملوایا گیا ،صحافی نے خبر شائع کرنے سے قبل موقف معلوم کرنے کی زحمت بھی نہیں کی ،جس دور سے متعلق ذکر کیاگیا اس وقت برطانیہ میں جلا وطنی میں تھے ،ذاتی ساکھ،شہرت اورپیشہ وارانہ کردار بچانے کے لیے ہر حد تک جاوَں گا ،سنگین اور بد ترین الزامات لگانے والوں کو قانونی انجام کا سامنا کرنا ہوگا،

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے گزشتہ روز خبر شائع کی تھی کہ دو ہفتے ہو گئے، شہباز شریف خود کو سچا ثابت کرنے کیلئے برطانوی اخبار کیخلاف دعویٰ نہ کر سکے

    واضح رہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے کہا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین ملنے سے والی برطانوی امداد میں چوری کی۔ پاکستان کو دی گئی امداد میں شہباز دور میں برطانوی امدادی ادارے نے لگ بھگ 50 کروڑ پاؤنڈ پنجاب کو دیئے۔ ایک جانب عالمی ترقیاتی منصوبوں کے لیے امداد دینے والا برطانوی محکمہ DFID سابق وزیراعلیٰ پنجاب پر امدادی رقم کی بارش کرتا رہا تو دوسری جانب ان کا خاندان عوامی فنڈ کے ملین پاونڈز منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کرتے رہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے برطانیہ منتقل کی جانیوالی رقم میں DFID سے لی گئی امداد کا حصہ شامل ہے۔رپورٹ کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ پیسہ شہباز شریف کی اہلیہ، بچوں اور داماد کو منتقل ہوا، شہبازشریف کے داماد کو متاثرین کیلئے 10 لاکھ پاؤنڈز دیئے گئے تھے۔

    اس خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے برطانوی اخبار کی خبر کو جھوٹا قرار دے کر عدالت جانے کا اعلان کیا تھا، ن لیگ کے گرفتار رہنما شاہد خاقان عباسی نے بھی اس خبر کو جھوٹا قرار دیا تھا، شہباز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی
    آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس کی سماعت کے موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف زلزلہ زدگان کے پیسے کھانے کی خبر برطانوی اخبار میں چھپوائی گئی، خدانخواستہ اگر میرے خلاف آدھے دھیلے کی کرپشن ہوتی تب بھی ڈیلی میل میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی، اس طرح سے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا گیا، اگر اس کیس میں حقیقت تھی تو پاکستانی میڈیا کے سامنے لیکر آتے غیر ملکی اخبار میں خبر چھپوانے کی کیا ضرورت تھی۔

  • بلاشبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،چین نے بھی کامیاب دورہ  امریکہ کی حمایت کردی

    بلاشبہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ،چین نے بھی کامیاب دورہ امریکہ کی حمایت کردی

    بیجنگ :پاکستانی اپوزیشن تو شاید کبھی بھی یہ ماننے کے لیے تیار نہ ہو کہ عمران خان کا دورہ امریکہ کامیاب ترین رہا ہے. لیکن امریکہ کی مخالف عالمی طاقت نے اس کامیاب دورے کی تصدیق کردی ہے.پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیاں سمیٹنے لگا، وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ثمرات آنے لگے، چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی حمایت کردی۔

    بیجنگ میں‌چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئے امریکا سمیت عالمی برادری کے کردار کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا چین پاکستان اور بھارت کا مشترکہ ہمسائیہ ملک ہے، دلی خواہش ہے کہ دونوں ملک ہم آہنگی سے رہیں۔

    عمران خان کے کامیاب دورہ کو تسلیم کرتے ہوئے ترجمان چینی وزارت خار جہ نے کہا چاہتے ہیں فریقین مسئلہ کشمیر پر امن طریقے سے حل کریں، دونوں ملکوں کو دیگر تنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرنا ہوں گے، دونوں ملکوں کو خطے میں امن و استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔

  • پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    پاکستانی وزیراعظم کے ساتھ ٹرمپ کی ملاقات کامیاب رہی، امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں قیام امن کےلیے پر عزم ہیں عمران خان نے وعدہ کیا ہے کہ وہ طالبان پرافغان حکومت کیساتھ مذاکرات پرزور دیں گے،وقت آ گیا ہے ان ملاقاتوں میں کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیاجائے،

    پاک امریکا تعلقات خطے کے استحکام کے لئے انتہائی ضروری ہیں: آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے مابین اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں کے مابین مثبت اور کامیاب مذاکرات ہوئے۔ اب پاک امریکا تعلقات میں پیشرفت کا وقت آ گیا ہے، افغان امن عمل میں امریکا کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

    آرمی چیف کا پینٹا گون کا دورہ، بھر پور استقبال،گارڈ آف آنر پیش

    مورگن اورٹیگس کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات انتہائی اہم تھی، دونوں رہنماوں کے درمیان خطے سے متعلق اہم امور زیر غور آئے جبکہ مجموعی طور پر مذاکرات مثبت اور کامیاب رہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ افغانستان اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا نےافغانستان میں اربوں ڈالرخرچ کیے جبکہ نیٹو فورسز نے بھی قربانیاں دیں تاہم خطےمیں امن کے لیے کوئی حتمی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتے۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی، شاہ محمد قریشی

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت تعلقات کی بہتری کیلئےعالمی برادری کےکردارکےحامی ہیں،چاہتےہیں فریقین مسئلہ کشمیرپرامن طریقےسےحل کریں، دونوں ممالک دیگرتنازعات بھی مذاکرات کے ذریعے حل کریں،دونوں ممالک کوخطےمیں امن کیلئےٹھوس اقدامات کرنےچاہئیں،

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ دورہ امریکا سے گزشتہ روز واپس آئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کو ہر لحاظ سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران ڈومور کی بات نہیں کی گئی اور وزیر اعظم کی جانب سے بھی پاکستان کا مقدمہ صحیح طور پر ان کے سامنے پیش کیا گیا ہے. دورہ امریکہ کے دوران عمران خان کی باڈی لینگویج بھی اچھی رہی، امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بات بھی کی اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان سے ثالثی کیلئے کہا ہے، عمران خان اور ٹرمپ کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان پائے جانے والے کشیدہ تعلقات میں بھی بہت بہتری آئی ہے، امریکی صدر ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کے دوران افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو سراہا اور آئندہ بھی نبھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،

  • حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

    حکومت کے خلاف ہم سب ایک ہیں، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے، شہباز شریف

    لاہور:حکومت کے خلاف یوم سیاہ ، ن لیگ بھی میدان میں آگئی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ کر دیا، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جارہا ہے۔

    حکومت کے خلاف لاہور میں یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ کسان، تاجر اور عوام آج ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، نوازشریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے اندھیرے دور کیے۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یاد رکھیں اورنج لائن ٹرین ضرور چلے گی، یہ سمجھتے تھے کہ نواز، شہباز، حمزہ اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈال کر دبا لیں گے۔

    لاہور چیئرنگ کراس میں ریلی سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کہتے تھے خودکشی کرلوں گا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں جاؤں گا، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں۔

    شہاز شریف نے اپنے پرانے حریف اور حکومت کے خلاف موجودہ حلیف پیپلز پارٹی کے بارے میں کہا کہ پیپلز پارٹی بھی بد ترین انتقام کا شکار ہے، نواز شریف آج بھی غریب کے ساتھ کھڑا ہے، ہمارے دور میں دوائیاں مفت ملتی تھیں، یہ سمجھتے تھے قومی احتساب بیورو (نیب) میں مقدمات بنا کرہمیں خاموش کروادیں گے۔

  • اسی دن 25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول کا کراچی میں‌خطاب

    اسی دن 25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول کا کراچی میں‌خطاب

    کراچی : بلاول بھی حکومت پر برس پڑے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے 25 جولائی 2018 کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا۔ اس سلسلے میں کراچی کے مزار قائد پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    کراچی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے جینا حرام کردیا ہے، عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا۔جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گنتی کے وقت پولنگ کے عملے سے اختیارات لے لیے گئے تھے، وزیراعظم نے خود سلیکٹڈ کہنے پر قومی اسمبلی میں ڈیسک بجایا تھا، ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، انتقامی کارروائیاں کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں اتنا ظلم کریں جتنا وہ خود برداشت کرسکیں۔

    خیال رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

    اس سلسلے میں پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، آفتاب شیر پاؤ و دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر جلسہ کیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں مریم نواز اور محمود خان اچکزئی مرکزی رہنما تھے۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں، کیک اورمٹھائیوں سے منہ میٹَھے کرائے گئے۔

    اپوزیشن کی طرف سے یوم سیاہ منانے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعون نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اُس کی فتح کا دن ہے، لوٹ مار کرنے والے سیاسی لوگ عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔