Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی قوم کو کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو ایمنسٹی سکیم میں حصہ لیں. عظیم قوم بدلنے کے لئے خود کو بدلنا پڑے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قرض 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا، پاکستانی قوم سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتے ہیں، ٹیکس ادائیگی کے بغیر ملک کو ترقی نہیں دے سکتے، عوام سے لیا ہوا آدھا ٹیکس قرض کی قسط میں چلا جاتا ہے، حکومت کے پاس جو معلومات ہیں وہ پہلے کسی حکومت کے پاس نہیں تھیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اثاثہ ڈکلیئر کرنے کی سکیم میں سب شرکت کریں،30 جون تک اپنے اثاثے ،بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں،اگرہم ٹیکس نہیں دیں گے توملک کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتی،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ ہم 4ہزار ارب ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں،4ہزار میں سے 2ہزار ارب روپے ان کے لئے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلا جاتاہے،بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہوسکتے ،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 30جون کے بعدآپ کواثاثے ظاہرکرنے کاپھرموقع نہیں ملے گا، اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں،وزیراعظم نے کہا کہ اثاثے ڈیکلیئرکرنے کی ایمنسٹی سکیم میں سب حصہ لیں،ٹیکس دیئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے،انہوںنے کہا کہ عظیم قوم بننے کےلئے ہمیں خود کو تبدیل کرنا پڑےگا،وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اپنے پیر کرکھڑا کرنے اورغربت سے نکالنے کا موقع دیں، قوم میں جذبہ آگیا تو ہم ہر سال 10ہزار ارب روپے اکٹھا کرسکتے ہیں .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی اس سکیم کی منظوری کے لئے دستخط کر دئیے ہیں. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں

  • ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کو بڑی کامیابی مل گئی، وکلاء کا احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ

    ججز کے خلاف حکومتی ریفرنس کے حوالہ سے سپریم کورٹ بار کونسل نے احتجاج کا اعلان کیا، اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاج کرتی نظر آئیں لیکن اب حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے. پنجاب بار کونسل وکلاء ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس حوالہ سے کسی بھی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکلاء ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام وکلا تنظیموں کا نمائندہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا، پنجاب بارکونسل وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ ریفرنس کی سماعت سےپہلے ہی احتجاج کی کالیں سمجھ سےبالاترہیں،جسٹس قاضی کیخلاف ریفرنس میں الزامات سےسب آگاہ ہیں،جج پرالزامات درست نہیں ہونگےتوریفرنس خودختم ہوجائیگا، انہوں نے مزید کہا کہ آرٹیکل 209کےتحت سپریم جوڈیشل کونسل میں کسی بھی جج کااحتساب ہوسکتا ہے،آئین ججزکےاحتساب کافورم مہیاکرتاہے ،وکلاء رہنمائوں نے مزید کہا کہ ہمیں شخصیت کونہیں بلکہ اداروں کودیکھناہے، ہمارامقصد بےلاگ احتساب ہے. پنجاب بار کونسل کے سابق ممبر رائے بشیر احمد کھرل نے کہا کہ وکلاء کا احتساب ہوتا ہے، سزائیں بھی ہوتی ہیں،22 کروڑ عوام کو سپریم کورٹ سے انصاف ملتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارےملک میں جرنیلوں کااحتساب ہوااوران کوسزاملی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے.

     

     

    حکومت نے سپریم کورٹ‌ کے سینئر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سینئر ججوں کے خلاف ریفرنس، ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم نے استعفیٰ دے دیا

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس،سماعت کب ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    ججز کے خلاف ریفرنس،میڈیا کوکب تفصیلات بتائیںگے؟ فردوس عاشق اعوان بول پڑیں

    ججز کے خلاف ریفرنس، حکومت کر بڑا دھچکا، اتحادی الگ ہو گئے

    ججز کے خلاف ریفرنس ،اراکین سینیٹ نے ایسا کام کر دیا کہ حکومت پریشان ہو جائے

     

     

    حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہو گی،سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن آف پاکستان نے 14جون کے دن کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت امان اللہ کنرانی نے کی ۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ 14جون کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے یکجہتی کے طور پر منا یا جائے گا ۔ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی نے وکلاء سے اپیل کی ہے کہ وہ آزاد عدلیہ کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں ،وکلاء اتحاد زندہ باد حکومت کی جانب سے ججز کے خلاف ریفرنس کی مذمت کرتا ہے. یہ عدلیہ کی‌آزادی پر حملہ ہے.14 جون کو وکلاء برادری ملک بھر میں ججز کے ساتھ یکجہتی کرے گی .

  • عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

    عید کی چھٹیاں ختم، زرداری سمیت نیب کس کس کو کر رہا ہے گرفتار، اہم ترین خبر آ گئی

    عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی سیاسی رہنماوں کے خلاف نیب ہو گا ان ایکشن، کچھ کی ہوں گی گرفتاریاں ،نواز شریف بھی ایک بار پھر ضمانت کی امید سے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کی چھٹیاں ختم ہوئیں تو نیب بھر پور ایکشن کے لئے تیار ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت پر کیس کی سماعت دس جون کو ہونی ہے، گزشتہ سماعت پر نیب زرداری کی گرفتاری کے مکمل انتظام کر کے آیا تھا لیکن عدالت نے ضمانت دے دی، نیب کی جانب سے وہ گاڑی لائی گئی تھی جس میں شہباز شریف کو گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا تھا ،اب دس جون کوآصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہونی ہے اور نیب ایک بار پھر بھر پوری تیاری کر کے آئے گا.اگر آصف زرداری کو ضمانت مل گئ تو نیب کو ایک بار پھر خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑے گا. دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی سماعت گیارہ جون کو ہو گی، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا چھ ہفتوں بعد عدالت نے ضمانت میں توسیع نہیں کی جس کی وجہ سے نواز شریف دوبارہ جیل میں ہیں اب نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی دوبارہ درخواست دائر کی ہوئی ہے جس پر سماعت گیارہ جون کو ہو گی. نیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے اوپل 225 منصوبے میں دس جون تک جواب طلب کر رکھا ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی کیس کی تحقیقات بھی آخری مراحل میں ہے۔ چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور موجودہ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے خلاف ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کیس کی انکوائریز کو باقاعدہ تحقیقات میں منتقل کرنے کی منظوری دیدی ہے . وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف مالم جبہ کیس میں بھی اہم گرفتاریوں کا فیصلہ ہوگا جبکہ ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا. عید کی چھٹیوں کے بعد اگلا ایک ماہ انتہائی اہم ہے جس میں بڑی بڑی شخصیات کے جیل میں جانے کا امکان ہے.

  • حکومتی ترجمان حاضر ہوں، وزیراعظم نے اچانک اجلاس بلا لیا، بڑی خبر

    حکومتی ترجمان حاضر ہوں، وزیراعظم نے اچانک اجلاس بلا لیا، بڑی خبر

    کام کام اور کام، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو چھٹی کے دن بھی دو اہم ترین اجلاس طلب کر لئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان آج بنی گالہ میں دو الگ الگ اجلاسوں کی‌صدارت کریں گے. ایک اجلاس میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزراء اعلیٰ اور وزیر قانون کو دعوت دی گئی ہے. اجلاس میں وفاقی وزیر قانون بھی شریک ہون گے. اجلاس میں ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غورو خوض کیا جائے گا.اجلاس میں وکلاء کی جانب سے تحریک کا بھی جائزہ لیا جائے گا. دوسرے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام حکومتی ترجمانوں کو بلایا ہے، اس اجلاس میں بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج کے حوالہ سے غوروخوض کیا جائے گا.بجٹ پرایوان میں اپوزیشن کی حکمت عملی کےجواب کامعاملہ بھی اجلاس میں زیرغورآئےگا

    واضح ہے کہ ججز کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے اپوزیشن اور وکلاء نے تحریک چلانے کی دھمکی دی ہے،.وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ سڑکوں پر نکلنے کی بجائے عدالتوں کی تالہ بندی کریں گے ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس پر احتجاج کیا، حکومتی اتحادی رہنما اختر مینگل بھی ججز کے خلاف ریفرنس پر حکومت سے الگ ہوگئے

  • آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کی ترقی ،خوشحالی ،استحکام اورامن کیلیے خصوصی دعائیں کیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے بھی رمضان المبارک کے دوران عمرہ ادا کیا تھا انہوں نے او آئی سی کے اجلاس میں بھی شرکت کی تھی .اور خطاب کیا تھا جس میں انہوں نے حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا مسئلہ خصوصی طور پر اٹھایا تھا

  • پاک فوج کے ریٹائرڈ 35 لاکھ افسران و جوان کیا کرنیوالے ہیں؟ سن کر انڈیا میں صف ماتم بچھ جائے

    پاک فوج کے ریٹائرڈ 35 لاکھ افسران و جوان کیا کرنیوالے ہیں؟ سن کر انڈیا میں صف ماتم بچھ جائے

    پاک فوج کے ریٹائرڈ آفیسرز اور جوانوں نے اعلان کیا ہے کہ دشمن سن لے، جنگ مسلط کی گئی تو 35 لاکھ ریٹائرڈ فوجی پاک فوج کے شانہ بشانہ اگلے مورچوں پر ہوں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں ہوا جس کی صدارت سوسائٹی کے مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) امجد شعیب نے کی. اجلاس میں مرکزی عہدیداران ‘کرنل ظفر ، کرنل ممتاز، جنرل اعجاز اعوان اکوال ، کرنل نجم الحسن ، کرنل غلام حیدر راجہ صدر چکوال نے بھی شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عبدالرحمان نے حاصل کی، اور نعت قاری عمر نے پڑھی. جنرل ر امجد شعیب نے ملکی موجودہ صورت حال پر تمام ممبران کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی فوری طور پر ملکی اندرونی اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہو جائیں- ھم نے پاکستان کی سالمیت اور حفاظت کےلئے جو حلف اٹھایا تھا وہ مرتے دم تک قائم رہے گااور اب اسی حلف کی پاسداری کا وقت آگیا ہے- انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو ھم 35 لاکھ سابق فوجی اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے- انہوں نے تمام عہدیداران کو کہا کہ پاکستان کے تمام سابق فوجیوں کو مرکز سے لے کر یونین کونسل کی سطح پر فعال کرنے کا کام فوری طور پر شروع کردیا جائے- جنرل ر امجد شعیب نے مزید کہا کہ ھمیں اپنے تمام اسلامی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بحال رکھنے چاہئیں- او- آئ- سی کو چاہیئے کہ کشمیر ‘ فلسطین اور روہنگیا کے مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے ظلم کے خلاف اقدامات اٹھائے- پلواما کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈیا نے پلواما ڈرامہ رچا کے پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جب اس میں وہ بری طرح ناکام ہوگیا تو پاکسان کی حدود میں داخل ہو کر جارحیت کی کوشش کی تو وھاں بھی منہ کی کھانی پڑی اور اپنے جہازوں کی تباہی کے ساتھ ساتھ ھماری افواج نے ان کے پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا اور انڈیا دنیا بھر میں رسوا ہوا لیکن پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر پائلٹ کو بحفاظت انڈیا کے حوالے کردیا- جبکہ انڈیا نے اسی پائلٹ کو انڈیا پہنچنے پر پاکستان کے خلاف بیان نہ دینے پر فوری تمام مراعات دے کر ریٹائرڈ بھی کردیا ہے- انہوں نے مزید کہا کہ ھم انڈیا کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ پائلٹ کو واپس بھیجنا پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائےاور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی تو پاک افواج کے ساتھ ساتھ پاکستان کے 35 لاکھ سابق فوجی اور پاکستان کا ہر شہری اپنی افواج کے شانہ بشانہ اںڈیا کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائے گا- اس پروگرام میں سردار منصور حیات ٹمن ، کرنل سلطان سرخرو اعوان ، میجر طاہر اقبال ،چوہدری شیر علی ، ملک سلیم بلال ، ملک اکرم منارہ ، میجر یعقوب سیفی ، سمیت تلہ گنگ اور گردونواح سے سابق ریٹایرڈ فوجیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکاء پاک فوج زندہ باز، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے.

  • شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، کیسا استقبال ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کے پارٹی قائدین کے ساتھ ایک درجن موٹر سائیکل سوار کارکنان استقبال کے لئے پہنچے تو شہباز شریف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے ،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال، امیرمقام، ملک احمد خان، خواجہ عمران نذیر، عظمیٰ بخاری، خواجہ احمد حسان، مجتبیٰ شجاع الرحمان، سیف الملک کھوکھر، پرویزملک، شائستہ ملک، وحیدعالم، سہیل شوکت ودیگر نے شہبازشریف کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا،ان کے ہمراہ ایک درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار کارکنان تھے، مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایئرپورٹ سے باہر نکلے تو انہوں نے ہاتھ ہلا کرکارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف لاہور ایئرپورٹ سے ایک درجن گاڑیوں اور ایک درجن موٹرسائیکلوں کے قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پہنچے۔ جہاں انہوں نے پارٹی رہنماوں کو کھری کھری سنا دیں اور کہا کہ کل تو دعوے کئے جا رہے تھے کہ کارکنان ائیر پورٹ پہنچنے کے لئے بیتاب ہیں ،کارکنان بھر پور استقبال کریں گے لیکن ائیرپورٹ پر کتنے کارکنان پہنچے؟ نواز شریف نے پارٹی رہنماوں کی کارکردگی پر شدید کا مایوسی کا اظہار کیا.

  • پتہ چلے ترقی کیسے ہوتی ہے؟ مریم اورنگزیب کا عمران خان کو (ن) لیگ دور کی اقتصادی سروے رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

    پتہ چلے ترقی کیسے ہوتی ہے؟ مریم اورنگزیب کا عمران خان کو (ن) لیگ دور کی اقتصادی سروے رپورٹ پڑھنے کا مشورہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پہلےسال ہی اقتصادی ترقی کےتمام مضامین میں فیل ہوگئے ہیں. اقتصادی سروے آپ کی نالائقی کاتصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عمران خان (ن) لیگ کےدورکی اقتصادی سروےرپورٹ پڑھیں، اس رپورٹ سے آپ کوپتہ چلےگاکہ ترقی کیسے ہوتی ہے- اسی طرح رپورٹ پڑھنےسےآپ کوسلیکٹڈ اورعوام کی منتخب حکومت میں فرق پتہ چلےگا.

    مریم اورنگزیب اور ن لیگ کے دیگر لیڈروں کی طرف سے ان دنوں‌ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے خلاف سخت تنقید کی جارہی ہے.

  • ایرانی وزیر تعلیم عہدے سے سبکدوش، صدر حسن روحانی نے استعفیٰ منظور کر لیا

    ایرانی وزیر تعلیم عہدے سے سبکدوش، صدر حسن روحانی نے استعفیٰ منظور کر لیا

    ایران کے وزیر تعلیم وتربیت محمد بطحائی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے. ان کی سبکدوشی کی وجہ آئندہ انتخابات میں‌ حصہ لینے کی نیت بتایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی وزیر تعلیم کی کارکردگی سے خوش نہیں‌ تھے یہی وجہ ہے کہ ان سے عہدہ واپس لیا گیا ہے. بعض‌ میڈیا رپورٹس میں‌ ان کے استعفیٰ‌ کو ذاتی نوعیت کی وجوہات قرار دیا گیا ہے.

    ادھر ایران کے صدر حسن روحانی نے وزیر تعلیم محمد بطحائی کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے. یاد رہے کہ ان کے استعفیٰ کی منظوری پیش آئندہ پارلیمانی انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے ناموں کی رجسٹریشن سے قبل سامنے آئی ہے۔

  • پونچھ، پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ‌ جواب، دشمن کی توپیں‌ خاموش کروا دیں

    پونچھ، پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی پر منہ توڑ‌ جواب، دشمن کی توپیں‌ خاموش کروا دیں

    مقبوضہ کشمیر کے پونچھ ضلع میں‌ کنٹرول لائن پر پاک بھارت افواج کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا جس پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ‌جواب دیا گیا. اس دوران درمیانے درجے اور بھاری ہتھیاروں‌ کا استعمال کیا گیا.

    رپورٹ کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک دونوں‌ اطراف سے گولیوں‌ کا تبادلہ جاری تھا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں‌ ملی ہے.