Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا ،شرکا نےقومی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل چیلنجزسےنکلنے پرگفتگوکی .آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سےکامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید دکھائی دئیے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.

  • دو روزہ اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

    دو روزہ اونچی اڑان کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی

    ڈالر کی مسلسل اونچی اڑان کے بعد آج ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی جس کی وجہ سے تاجر برادری نے سکھ کا سانس لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج جمعہ کی صبح ڈالر کی قدر میں انتر بینک میں 3 روپے پانچ پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر 131 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے پچاس پیسے سستا ہو کر ا63 روپے کا ہو گیا،.

    واضح رہے کہ ڈالر گزشتہ روز 164 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران ڈالر 7 روپے سے زائد مہنگا ہوا ہے جس سے روزمرہ استعمال کی اشیا سمیت دیگر مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا خدشہ رہا تاہم آج ڈالر 55 پیسے گرا ہے جو پاکستانی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔

    لاہور چیمبر آف کامرس کے‌ صدر الماس حیدر نے ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر کہا تھا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام دوڑ پر واضح پالیسی بیان دے ،ڈالرکی بڑھتی قیمت سے کاروباری برادری میں اضطراب ہے، وروز کے دوران ڈالر کی قیمت 7 روپے بڑھی ہے.

    لاہور چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے کہا تھا کہ ڈالر کی بڑھتی قیمت معیشت کیلیے برا شگون ہے،رواں ماہ سے اب تک ڈالر کی قیمت میں16روپے کااضافہ ہوچکا ،بیرونی قرضوں کے حجم میں 1400ارب روپے کا ازخود اضافہ ہواہے ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی نئی لہر لارہا ہےآج عام آدمی کی قوت خرید متاثر ہورہی ہے

    واضح رہے کہ جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

  • لاہور: ڈی جی نیب کی صدارت میں اجلاس اہم فیصلے جانیے تفصیلی رپورٹ میں‌

    لاہور: ڈی جی نیب کی صدارت میں اجلاس اہم فیصلے جانیے تفصیلی رپورٹ میں‌

    ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی زیر صدارت ریجنل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت ریجنل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں لاہور کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، تمام ڈائریکٹرز اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی .
    بورڈ میٹنگ میں ایڈن ہائوسنگ پراجیکٹس کے مالکان و انتظامیہ کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دی گئی ریفرنس میں ایڈن ہائوسنگ مالکان ڈاکٹر امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد مبینہ مرکزی ملزمان نامزد قراردیے گئے میٹنگ میں بتایا گیا کہ ملزمان نے عوام سے مبینہ طور پر 18 ارب 96 کروڑ روپے وصول کئے بعدازاں ملک سے فرار ہوگئے

    نیب لاہور میں کم و بیش 11000 متاثرین اپنے نقصان کے ازالے کےلئے درخواستیں جمع کروا چکے: ریفرنس حتمی منظوری کیلئے فوری طور پر نیب ہیڈکوارٹر ارسال کیا جائیگا: چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال سے حتمی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کر دیا جائیگا: میٹنگ میں ڈی جی نیب نے کہا کہ عوام کے مالی نقصان اور انہیں پہنچنے والی اذیت کے اصل زمہ دار ریگولیٹرز ہیں.انہوں نے کہا ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کی نگرانی کیلئے سخت قوانین بنانا ہونگے .ڈی جی نیب نے کہا کہ عوام کو پہنچنے والے نقصانات کے مکمل ازالہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے.

  • ریحام خان کی کتاب پہنچی ایوان میں، تحریک انصاف کو بڑا چیلنج

    ریحام خان کی کتاب پہنچی ایوان میں، تحریک انصاف کو بڑا چیلنج

    وزیراعظم عمران خان کی سابقہ بیوی ریحام خان کی جانب سے عمران خان کے حالات و واقعات پر لکھی گئی کتاب پیپلز پارٹی کے رکن ایوان میں‌ لے کر پہنچ گئے

    باغٰ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی سینٹر بہرا مند تنگی ریحام خان کی کتاب لے کے ایوان میں پہنچ گئیں، بہرا مند تنگی نے ایوان مین کتاب لے جا کر اعلان کیا کہ وہ اسے پبلک کریں گی ،

    بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ریحام خان نے اس کتاب میں جو لکھا سب سچ ہے، اگر اس میں جھوٹ ہے تو تحریک انصاف اس کی تردید کرے، تحریک انصاف تردید کرے گی تو میں پھر ریحام خان سے پوچھوں گی کہ اس نے کتاب میں ایسا کیوں لکھا.

    واضح رہے کہ ریحام خان وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ بیوی ہیں جسے عمران خان طلاق دے چکے ہیں، طلاق ملنے کے بعد ریحام خان نے ایک کتاب لکھی جس میں عمران خان سے شادی سے لے کر طلاق تک حالات و واقعات لکھے ،کتاب برطانیہ کے ہی ایک طباعتی ادارے نے شائع کی ہے جس کی کل صفحات 563 ہیں جبکہ اشاعت کی تاریخ 10 جولائی 2018 لکھی گئی ہے۔

    کتاب کے متن میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں پر الزام تراشی کی گئی تھی۔ اپنی کتاب میں ریحام خان نے عمران خان پر اقرباپروری اور جنسی ہراسگی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

    واضح رہے کہ بہرہ مند تنگی تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ پشاور کے رہائشی ہیں

  • سپریم کورٹ نے  رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

    سپریم کورٹ نے معاہدہ کالعدم کرتے ہوئے رائل پام کنٹری کلب اراضی کو ریلوے کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے دیا ، کمپنی کو تین ماہ کے اندر اندر اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نےرائل پام کنٹری کلب معاہدےکوکلعدم قراردےدیا اور اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے.عدالت نے تین ماہ کا وقت دیا ہے کہ اس مدت کے اندر اندر زمین ریلوے کے حوالے کی جائے اور پاکستان ریلوے کو حکم دیا ہے کہ وہ بہترین انتظامات کرے

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے رائل پام گالف کلب اسکینڈل کیس سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2001 میں پاکستان ریلوے نے لاہور میں نہر کنارے اپنے گالف کلب کی اراضی 33 سالہ لیز کے لیے پیش کش کی تھی، جس کے لیے متعدد کمپنیوں نے بولیاں جمع کروائیں تھی، جس میں نجی کمپنی میکس کورپس بھی شامل تھی، تاہم بولی کے عمل کے دوران لیز کے دورانیے کو غیر قانونی طور پر 33 سے بڑھا کر 49 سال کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ پیش کش کی گئی کہ زمین کے رقبے کو بھی غیر قانونی طور پر ریلوے آفیسرز کالونی گرا کر 103 سے 140 ایکڑ کردیا گیا، لہٰذا پاکستان ریلوے کی زمین کا قیمتی ٹکرا غیر شفاف طریقے سے غیر قانونی طور پر لیز ہوا، جس کا مقصد غیر قانونی طریقے سے لیز رکھنے والے اور ایک نجی کمپنی مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کے مالک کو فائدہ پہنچانا تھا۔

    نیب تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 2001 میں تجارتی مقاصد کے لیے مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کو ریلوے گالف کلب کی 49 سالہ لیز اور 140 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر دے کر مبینہ طور پر کرپشن کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے کیسے نمٹا جائے، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے کیسے نمٹا جائے، وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کر لیا، کابینہ اجلاس میں حج پلان 2019 کی منظور کی علاوہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری دی جائے گی

    وزیراعظم عمران خان نے دی فواد چودھری کو شاباش

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کے حوالہ سے لائحہ عمل بنایا جائے، کابینہ اجلاس میں بجٹ،ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگرمعاملات کاجائزہ لیا جائے گا

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    سرینگر میں پاکستانی خواتین کا بھارت سرکار کے خلاف احتجاج ، عمران خان سے مطالبہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں بچوں کے حقو ق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی ،کابینہ وفاقی دارالحکومت کےلئےسینئر سٹیزن بل 2019 کی منظوری دے گی ،جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزہ جاری کرنے کی منظوری ایجنڈہ میں شامل ہے.

    وفاقی کابینہ17ایونیومیں توسیع کے لئے شہراقتدارکےماسٹرپلان میں تبدیلی کی منظوری دے گی ،پرائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹرکی تقرری کی منظوری دےگی ،وفاقی کابینہ حج پلان 2019 کی بھی منظوری دے گی ،

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری دے گی ،کابینہ کو وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی ،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا

  • افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی

    افغان صدر آج پہنچیں گے لاہور، سیر کرنے کہاں جائیں گے؟ خبر آ گئی

    افغانستان کے صدر اشرف غنی آج لاہور آئیں گے ، بادشای مسجد میں جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر بھی کریں گے

    افغان صدر اور وزیراعظم عمران‌ خان کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں، اشرف غنی آج لاہور آئیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب افغان صدر کا استقبال کریں گے. افغان صدر کی لاہور آمد کے ھوالہ سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

    افغانستان کے صدر اشرف غنی سپیشل پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے، افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دن کو ساڑھے گیارہ بجے لاہور پہنچیں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب استقبال کریں گے.

    افغان صدر کی وزیراعظم ہاوس آمد، عمران خان نے کیا استقبال

    افغان صدر بادشاہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے، شاہی قلعہ کی سیر اور مزار اقبال پر بھی حاضری دیں گے،افغانستان کے حوالہ سے ہونے والی ایک کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے،. لاہور میں مصروف دن گزارنے کے بعد رات 7 بجے سپیشل پرواز کے ذریعے کابل روانہ ہوجائیں گے۔

    افغان صدر کی آمد کے پیش نظر ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کر لی گئی ہیں مال روڈ کو وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور افغان صدر اشرف غنی کی تصاویر کے بینرز سے سجا دیاگیا ہے جبکہ بادشاہی مسجد کی جانب جانے والئے تمام راستوں پر بھی بینرز لگا دیے گئے ہیں

    واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی گزشتہ روز اسلام آباد پہنچے تھے ، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا تھا ،افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

    پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات، توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی نے بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔

  • فرانس میں دہشت گردی، مسجد کے باہر فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 زخمی، حملہ آور کی خودکشی

    فرانس میں دہشت گردی، مسجد کے باہر فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 زخمی، حملہ آور کی خودکشی

    فرانس میں مسجد کے باہر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کر کے امام مسجد اور ایک شخص کو زخمی کر دیا جبکہ بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. اس واقعہ کے بعد فرانسیسی وزیرداخلہ نے ملک بھر میں تمام عبادت گاہوں کے سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے شہر برسٹ میں پیش آیا ہے جہاں‌ ایک مسجد کے باہر نامعلوم کار سوار شخص نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی. مذکورہ شخص کی فائرنگ سے امام مسجد اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوگئے ہیں.

    واقعہ کے بعد فرانسیسی پولیس حرکت میں آ‌گئی اور فائرنگ کرنے والے مجرم کا پیچھا کیا تاہم جیسے ہی حملہ آور نے دیکھا کہ وہ پکڑا جائے گا تو اس نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی. میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ فرانس میں‌ ساحلی شہر بریسٹ میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے کار سوار نے مسجد کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔زخمیوں میں امام رشید ایل جے بھی شامل ہیں جنہیں رشید ابو حذیفہ بھی کہا جاتا ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آور سے متعلق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ کون تھا، کہاں‌ سے آیا اور اس نے مسجد کے باہر فائرنگ کیوں‌کی؟.

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ میں بھی ایک مسجد میں فائرنگ سے کئی لوگوں‌ کو شہید و زخمی کر دیا گیا تھا. مختلف مغربی ملکوں‌ میں انتہاپسندی کے ایسے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں.

  • پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین رسوا ہوئے،17 بلین ڈبو دیئے گئے، میں مظلوموں کا کیس لڑوں گا، مبشر لقمان

    پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین رسوا ہوئے،17 بلین ڈبو دیئے گئے، میں مظلوموں کا کیس لڑوں گا، مبشر لقمان

    اسلام آباد:پاکستان کے سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑے افسوس ک بات ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اپنے ہی اہل وطن کے خلاف دھوکہ اور فراڈ کررہے ہیں.مبشر لقمان نے 7 نیوز کے ٹیبل ٹاک پروگرام میں اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اپنے آپریٹرز سے ٹیکس کے نام پر وصولیاں تو کر رہے ہیں لیکن ان وصولیوں کا کہیں کوئی حوالہ یا ذکر نہیں.میزبان جمیل فاروقی کے ایک سوال کےجواب مٰیں مبشر لقمان نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ پی ٹی سی ایل کو پرائیویٹ کیا گیا تو یہ پاکستان کی کمپنی دبئی کی ٹیلی کام کپمنی کے پاس چلی گئی.

    مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی سی ایل میں پانچ سال سے کوئی ودہولڈنگ ٹیکس کے بیٹھا ہوا ہے تو کیا عمران خان کو یا اس کی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ کو کٹہرے میں لا کر ان کے خلاف کاروائی کریں.جمیل فاروقی نے سنیئر صحافی کے اس سلسلے میں اپنے ہم مکتب دو اہم ساتھیوں ارشاد بھٹی اور سلیم صافی کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیا .اس پروگرام میں سینئر اینکر مبشر لقمان نے جب ارشاد بھٹی سے یہ سوال کیا .اگر وزار ت نہیں چلاسکتے تو ان کو گھر واپس چلا جانے چاہے؟تو اس کے جواب میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ .یہ کیسے لوگ ہیں میئر ادھر رو رہا ہے. روتا رہنا ان کا مقدر بن گیا ہے، عمران خان رو رہا ہے ، نواز شریف رو رہا ہے ،آصف زرداری رو رہا ہے اپوزیشن رو رہی حکومت رو رہی ہے وہ بھی رو رہے ہیں ہم بھی رو رہے ہیں اس پر مبشر لقمان مسکرئے بغیر نہ رہ سکے. اب حالات اگر ٹھیک نہ ہوں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے تو مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں سینیئر اینکر سلیم صافی نے کہا .یہ ریاست مدینہ کے کسی نام لیوا کسی دوسرے شخص کے حوالے کردیں.

    7 نیوز کے پروگرام ٹیبل ٹاک میں سینئر اینکر مبشر لقمان سے جب ایک خط کے بارے میں پوچھا گیا کہ اپ نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو خط میں کیا لکھا اس کے جواب میں مبشر لقمان نے اس خط کے مندرجات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تین دن پہلے مجھے راشد خان کا تونہیں ان کی لیگل ٹیم کا ایک جواب ملا ہےجس میں میرے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے الٹا مجھے کہا گیا کہ آپ کے الزامات غلط ہیں. ہم نے کسی کے کوئی پیسے نہیں دینے .اس کے بعد مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ راشد خان کی لیگل ٹیم کی طرف سے غیر تسلی بخش خط کے جواب میں میں نے 15 آپریٹرز کو خط لکھ دیا.مبشر لقمان نے بتایا کہ آج دوپہر ایک بچے تک مجھے ساتھ آپریٹرز کےجوابات موصول ہو چکے ہیں.جنہوں مجھےصیحیح اعدادوشمار بتانے شروع کردیئے ہیں کہ اتنے ملین ،اتنے بلین کٹوتیاں ہوئی ہیں

    پی ٹی سی ایل کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہوئے سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ جب سے پی ٹی سی ایل پرائیویٹ ہوئی ہے اس دن سے دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے.مبشر لقمان نےپی ٹی سی ایل کی سے متعلق مزید بتایا کہ.پی ٹی سی ایل نے یوفون کا اجرا کیا ہے.مبشر لقمان نے یوفون کی طرف سے پہنچنے والے نقصان کو قوم کے سامنے لے کر آئے ہیں.انہوں نے انکشاف کیا ک یوفون 17 بلین روےڈبوچکی ہے.پہلی بار یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ جو مینجمنٹ یوفون کی ہے وہی پی ٹی سی ایل کی ہے.مبشر لقمان نے پی ٹی سی ایل کی مینجمنٹ کی قابلیت کے پردے چاک کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں یہ یوفون کی مینجمنٹ پی ٹی سی ایل کو چلا رہی ہے.مبشر لقمان نے بتایا کہ اگر یہ اتنے ہی پڑھے لکھے اور قابل لوگ ہیں.تو وہ پی ٹی سی ایل میں کیا کررہی ہیے.مبشر لقمان نے حکومت سے سوالی انداز میں پوچھا کہ کیا پی ٹی سی ایل کا کوئی حساب چیک کرنے والے کوئی نہیں پھر حقائق بتاتے آڈٹ نہ ہونے کہ وجہ بھی بتا دی کہ کیوں کہ پی ٹی سی ایل پرنقصان کرتے ہیں کرتے ہییں تو یہاں پر خود ہی چیک کرتے ہیں.،مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسی مینجمنٹ نے .پراونشیل ٹیکس کی مد میں15 آپریٹرز کے پیسے کاٹ لیے.اس کے برعکس یہ ایک وفاقی حکومت کا معاملہ تھا .مبشر لقمان نے بتایا کہ اس مینجمنٹ نے ان آپریٹرز کے کاٹے ہوئے پیسے نہ وفاق میں جمع کروائے ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ ہے .مبشر لقمان نے بتایا کہ چونکہ اس ادارے پرندیم خان اور ارشد خان کا کنٹرول ہے اسی لیے ملازمین کے ساتھ اس ظلم کو کوئی روکنے والا نہیں ،ایک سوال کے جواب میں سنیئر صحافی کا کہنا تھ کہ ہیں 118 ملین کا پتہ نہں .جن کا کٹا ان کو رسید یں نہیں دی گئں. لائسنسز کی مد میں ہزاروں افراد کا روزگار داو پر ہے .

    مبشر لقمان نے پی ٹی سی ایل کے مظلوم ملازمین سے وعدہ کیا کہ وہ ان پر ہونے والے اس ظلم کے خلاف ان بے بس ملازمین کے حقوق کی خار کورٹ میں جائے گا.مبشر لقمان نے کہا کہ پھر بورڈ ممبرز اور وفاقی وزیر کو خالد مقبول صدیقی سب کو جواب دینا ہو گا.مشر لقمان نے حقائق سے یہ ثابت کیا کہ پی ٹی سی ایل کی نج کاری غلط ہے .مبشر لقمان نے کہا کہ وہ غریب ملازمین کے حقوق کی جنگ ضرور لڑیں گے.انہوں نے ایک ایسے ہی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے آواز اٹھانےکی وجہ سے دوبئی ایئر پورٹ پر پریشان اٹھا چکے ہیں.وہاں کی حکومت نے پی ٹی سی ایل نجکاری پر میری گفتگو کو پسند نہیں کیا اور دو تین گھنٹے ایئر پورٹ پر روکے رکھا

    مبشر لقمان نے کہا کہ پہلے ہی یہ ادارہ پاکستانی عوام کا 17 بلین ڈبو چکا ہے. اب یسے نہیں چلے گا اس مقصد کے لیے جس فورم پر بھی جانا پڑے میں ضرور جاوں گا .انہوں نے کہا کہ ایف ائی آے ،نیب ،حکومت اور عمران خان کو نظر نہیں آرہا.میں عمران خان سے اس متعلق بات کروں گا.مبشر لقمان نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ اماراتی کمپنی کب پاکتان کے 8 سو ملین ڈالڑ لوٹائے گی .نجکاری کے ثمرات سمیٹنے کی بجائے ملازمین کے بنیادی مسائل بڑھ رہے ہیں.مبشر لقمان نےکہا کہ ہم اپنے 8سو ملین مانگتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھیک مانگ رہے ہیں.پاکستان کے ہزاروں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے.

  • عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام  پر خرچ کریں گے

    عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کاہے.قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاؤ ں پر کھڑا کرناہے، ایف بی آر میں چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر میں اصلاحات کروں گا ، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا ، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے ، حکمرانوں کوقانون کے نیچے لانا ہوگا ،رشوت دینے والی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اسکیم کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک پرحکومت کرنےوالوں کا رہن سہن دیکھیں، وزیراعظم آفس کا 30 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، سسٹم سزا و جزا کی بنیاد پر چلتاہے، ان شاء اللہ ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، سسٹم میں جو اصلاحات کریں گے اس سے حالات بہتر ہوں گے، قوموں کی زندگی میں ایسا وقت آتاہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

    انہوں نے کہاکہ عوام سمجھتے ہیں ہمارے ٹیکس کا پیسہ ضائع جاتا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سابق حکمرانوں پر اعتماد نہیں تھا، لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، ہمیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاو ں پرکھڑاکرناہے، کسی نے پاکستان میں اتنا پیسا اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنیوالے 5ملکوں میں شامل ہے۔

    عمران خان نے کہاکہ جب تک آمدن نہیں بڑھتی مسائل رہتے ہیں، مشکل وقت چل رہاہے، یہ ہونا ہی تھا، پاکستانی فوج نے اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنے گھر میں رہتاہوں، سڑک ٹھیک کرانے کیلیے اپنا پیسا خرچ کیا،

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، 30 جون کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل 48گھنٹوں میں سامنے لایا جائیگا،جب حکمران جماعت ٹیکس چوری کرتی ہے تو سب چوری کرتے ہیں،جب حکمران جوابدہ ہوتاہے تو ملک میں قانون آجاتاہے، ایف بی آرکو سابق کرپٹ حکمرانوں نے تباہ کیاہے،

    انہوں‌نے کہاکہ جب قوم ارادہ کرلے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتاہے. لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ ٹیکس دیں گے تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے.