Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    کیا مریم نواز کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مریم نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں‌ نواز شریف کی طبیعت پوچھنےکیلئےملاقات کی اجازت مانگی گئی مگرانکارکردیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ جوہم پرآج گزررہی ہے،کل آپ پربھی گزرےگی. یاددہانی ضروری ہےکیونکہ مکافات عمل اٹل ہے.

    یاد رہے کہ چند دن قبل مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل میں والد سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران خان پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ
    کوٹ لکھپت جیل میں قید نوازشریف کی طبیعت پھر خراب ہونے لگی ہے اور انہیں‌ تین بار انجائنا کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ کسی بھی ریلیف کیلئے اُن کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے.

  • امریکی پابندیاں‌ ایران کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جنگ اور بات چیت آپس میں‌ جوڑ نہیں‌ رکھتیں. ایرانی وزیر خارجہ

    امریکی پابندیاں‌ ایران کیخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جنگ اور بات چیت آپس میں‌ جوڑ نہیں‌ رکھتیں. ایرانی وزیر خارجہ

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکی پابندیاں درحقیقت ایران کے اخلاف اقتصادی دہشت گردی ہے، جس سے بے قصور شہری نشانہ بنے ہیں۔ جنگ اور بات چیت خواہ شرائط کے ساتھ ہوں یا ان کے بغیر، یہ آپس میں جوڑ نہیں کھاتیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اس بیان کے بعد دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ جوہری پروگرام کے حوالے سے پیشگی شرائط کے بغیر ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ تاہم واشنگٹن یہ چاہتا ہے کہ پہلے تہران "ایک نارمل ریاست” کی طرح پیش آئے۔

    ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہاکہ امریکی پابندیاں‌ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ ہیں. اگرچہ انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی اور طبی آلات و مشینریز ان سے مشتثنی ہیں تاہم اس کے باوجود تہران کا کہنا ہے کہ پابندیوں نے شہریوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

    یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں‌ ایران اور امریکہ کے مابین سخت کشیدگی کا ماحول ہے اور دونوں‌اطراف سے جارحانہ بیان بازی کی جارہی ہے. گزشتہ سال نومبر میں‌ امریکی پابندیوں کے دوسرے دور میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے اعلان کے مطابق واشنگٹن نے انسانی ضروریات مثلا خوراک، دوائیں، زرعی آلات اور طبی مشینریز کو مستثنی قرار دیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 3 نومبر 2018 کو ایران کے خلاف امریکی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا تھا.

  • وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیر اعلیی پنجاب کا اعلان، عید الفطر سے قبل 51 قیدی رہا ہو گئے، صوبہ بھر میں‌ 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کی آمد پر قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا جس پر 51 قیدی جیلوں‌ سے رہا ہو گئے ہیں. صوبہ بھر میں 4516 قیدیوں کی سزاﺅں میں کمی ہوئی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے عیدالفطر کے پرمسرت تہوار پر قیدیوں کی سزاﺅں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر سنٹرل جیل لاہور کے 292 ،سنٹرل جیل گوجرانوالہ کے 177قیدیو ں کی سزا میں کمی ہوئی، اسی طرح ڈسٹرکٹ جیل قصور 54،لاہور 103، ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ 121،ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ 169قیدیوں ،ڈسٹرکٹ جیل نارووال 40اورسنٹرل جیل ساہیوال کے 112قیدیوں کی سزا میں کمی کی گئی ہے ۔

    جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا ہے.

  • نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا،  قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی طلب کر لیا، قومی خزانے کو اربوں‌ کا نقصان پہنچانے کا الزام

    نیب نے سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو بھی 19 جون کو طلب کرلیا ہے۔ ان پر تھری جی اور 4 جی کے غیرقانونی ٹھیکوں سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے تھری جی اور فور جی لائسنس کے ٹھیکوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا ہے. اس موقع پر سابق وزیرانفارمیشن انوشے رحمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا. چیئرمین نیب نے کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے.

    یاد رہے کہ نیب تھری جی اور فور جی کیس میں متعدد بار مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی نوٹس جاری کر چکا ہے جبکہ اسی طرح انوشے رحمان اور سابق چیئرمین پی ٹی اے اسماعیل شاہ کا بیان بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ انوشے رحمان کو 19 جون کو طلب کیا گیا ہے.

  • جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    جو جہاں‌ چاہے عید کرے مگر جھوٹ کی بنیاد پر نہیں، فواد چوہدری نے ایسی بات کردی کہ خیبر پی کے حکومت پریشان ہو گئی

    وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت کا آج عید منانے سے متعلق فیصلہ مناسب نہیں ہے. خیبرپختونخواحکومت کے اس فیصلےسےجگ ہنسائی ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ ایسا لگا ہے کہ جیسےجھوٹ کوسرکاری سرپرستی حاصل ہے، حکومت کبھی مسلک اورمقامی لڑائیوں میں نہیں پڑتی. جوجہاں چاہےعید کرے مگرجھوٹ کی بنیادپرنہیں. کل چاند کا نظرآنا ممکن ہی نہیں تھا. تھا. مذہبی تہوارکی بنیادبھی جھوٹ پررکھ دی گئی ہے. جہالت کاعلاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا- انہوں نے کہاکہ چاند کا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا.

    واضح‌رہے کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے بعد خیبر پی کے حکومت نے بھی آج عید کا اعلان کر دیا تھا جس پر 28 روزوں‌ بعد ہی عید کر لی گی ہے اور ایک روزہ عید کے بعد رکھنے کا کہا گیا ہے.

  • رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین تبدیل کرنے کی تجویز، مفتی منیب الرحمن نے ایسا کیا کہا کہ شوکت یوسف زئی کو چپ لگ گئی

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین بنانے کی تجویز پر کہا ہے کہ حکومت ہی ان کے ہاتھوں میں دے دینی چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی کی جانب سے بیان دیا گیا تھا کہ مفتی منیب الرحمن کو آرام دینا چاہیے اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی بنا دینا چاہیے جس پر مفتی منیب الرحمن بھی میدان میں آگئے اور کہا ہے کہ آپ حکومت ہی مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں دے دیں تاکہ تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں. انہوں نے کہاکہ بلکہ آپ کو چاہیے کہ پشاور بی آر ٹی بھی ان کے حوالے کر دیں‌ شاید جلدی مکمل ہو جائے.

    ادھر وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے رویت کے مسئلے کے حل کیلئے قمری کیلنڈر اور ایپلی کیشن کو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا اور کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی ہمارے بزرگ ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں۔
    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں‌عید کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جائے گا.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عمران خان کے انگلینڈ‌ میں‌ بیوی بچوں سے متعلق کیا بات کی کہ حکومت پریشان ہو گئی

    سپریم کورٹ‌ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے سوال کیا ہے کہ کیاجس وزیر اعظم نے آپ کو میرے ریفرنس دائر کرنے کے لئے کہا انہوں نے اپنے گوشواروں میں انگلینڈ میں موجود اپنے بیٹوں اور بیویوں وغیرہ کی پراپرٹیز ظاہر کی ہیں؟،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ میرے والد قاضی محمد عیسی نے قائد اعظم کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور یہ آزاد خطہ حاصل کیا۔ عدلیہ کو دباؤ میں‌لانے کیلئے اختیار کئے گئے ہتھکنڈے کسی طور کامیاب نہیں‌ ہوں‌گے اور میں قائداعظم کے نظریات کو کبھی نقصان پہنچنے نہیں دوں گا۔ انہوں نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے درخواست کی کہ آپ وزیر اعظم عمران خان سے پوچھیں‌کہ کیا انہوں نے اپنی بیویوں اور بچوں کی جائیدادیں اور اثاثے ظاہر کیے ہیں۔ حکومت نے یہ جو کچھ کیا ہے منصفانہ ٹرائل کے حق کے خلاف ہے۔اگر حکومتی اراکین سمجھتے ہیں کہ مجھ پر دباؤ ڈال کر حلف کی خلاف ورزی پر مجبور کریں گے تو یہ لوگ یہ خیال ذہنوں سے نکال دیں۔ میں‌ کسی قسم کا دباؤ قبول کئے بغیر بلا خوف و خطر آئین اور قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھوں گا۔

    وفاقی حکومت کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ‌نے صدر مملکت کو دوسرا خط لکھ کر اپنے خلاف کی جانےو الی کردار کشی پر افسوس کا اظہار کیا ہے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خلاف جو ریفرنس دائر کیا گیا ہے ابھی تک اس کی کاپی نہیں‌دی گئی، مجھے جوڈیشل کونسل کی جانب سے بھی کوئی نوٹس نہیں بھیجا گیا لیکن میرے خلاف ایک منظم تحریک شروع کر دی گئی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے. انہوں نے کہاکہ میرے خلاف ریفرنس میں جن جائیدادوں‌کا ذکر کیا گیا ہے ان سے کیسے کہا جاسکتا ہے کہ میں‌ نے کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے. مجھے بدنام کرنے کی کوششوں‌ پر میں اور میرے اہل خانہ سخت کرب کی کیفیت میں‌ہیں.

  • خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پی کے میں‌ 28 روزوں‌ کے بعد عید، ایک روزہ کھا لیا عید کے بعد رکھیں‌ گے. صوبائی وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح‌ پر عید الفطر منائی جارہی ہے جبکہ ملک بھر کے دیگر صوبوں‌ میں‌ کل عید ہو گی. پشاور میں‌عیدگاہ چارسدہ روڈ‌ پر نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا. مسجد مہابت خان میں‌ بھی شہریوں‌ کی کثیر تعداد نے شرکت کی. گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے بھی عید کی نماز ادا کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہم نے پہلا روزہ مرکز کے ساتھ رکھا لیکن احساس ہوا ہے کہ ایک روزہ کھا لیا اب یہ روزہ عید کے بعد رکھیں گے. خٰبر پی کے میں آج عید سے ملک بھر میں ایک ہی دن عید کی امید ایک مرتبہ پھر دم توڑ‌گئی ہے.

    پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی مسجد قاسم علی خان کی طرف سے چاند نظر آنے کا اعلان کئے جانے کے بعد خیبر پختونخوا کی حکومت نے بھی آج عید منانے کا اعلان کیا تھا۔

    اس اعلان کے بعد خیبر پختونخوا حکومت بھی مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے رنگ میں رنگ گئی اور مرکزی حکومت کی طرف سے اعلان کے برعکس صوبائی حکومت نے پشاورسمیت مختلف اضلاع میں مقامی طور پر موصول ہونے والی شہادتوں اورعید کے اعلان کے پیش نظر آج منگل کے روز عیدمنانے کا اعلان کیا۔

    صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے بتایا کہ چونکہ صوبہ کے مختلف اضلاع میں عید کا اعلان ہو گیا ہے، اس لئے صوبائی حکومت بھی آج منگل کے روز ہی عید کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ گورنر، وزیراعلیٰ اور ساری کابینہ آج عید منائیگی، گورنر اور وزیراعلی گورنر ہائوس پشاور میں نماز عید ادا کریں گے جبکہ صوبائی وزرا اپنے حلقوں میں عید منائیں گے۔

    خٰبر پختونخوا میں‌ پشاور کی طرح دیگر علاقوں میں بھی نماز عید کی ادائیگی کی گئی اور عید کے اجتماعات میں‌ملک کی سلامتی اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں.

    ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا، لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا، ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا، ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی تقسیم دیکھی گئی، پولیس لائن میں نماز عید ادا کی گئی اور مختلف علاقوں میں تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

    یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج چاند دیکھے گی اور پھر عید کا اعلان کیا جائے گا.

  • ورلڈ کپ، پاکستان انگلینڈ‌ کے خلاف میچ جیت گیا، ملک بھر میں‌ جشن، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف  کی مبارکباد

    ورلڈ کپ، پاکستان انگلینڈ‌ کے خلاف میچ جیت گیا، ملک بھر میں‌ جشن، صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف کی مبارکباد

    پاکستان نے ورلڈ کپ میں‌ انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا اپنا دوسرا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لیا ہے. پاکستان نے انگلینڈ‌ کو چودہ رنز سے شکست دے دی ہے. پاکستان نے 349 رنز کا ٹارگٹ دیا تاہم انگلینڈ یہ سکور نہیں کر پایا اور شکست کھا گیا. پاکستان کے میچ جیتنے پر ملک بھر میں‌زبردست جشن منایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف شہروں‌میں‌مٹھائیں تقسیم کرنے اور آتش بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے. عوامی سطح‌پر اس فتح‌پر زبردست جشن منایا جارہا ہے. صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف نے پاکستانی ٹیم کو فتح‌پر مبارکباد پیش کی ہے.

    ورلڈکپ 2019 کے افتتاحی میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ کی جانب جونی برسٹو اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاداب خان نے تیسرے ہی اوور میں جیسن روئے کو 8 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور جونی برسٹو 32 رنز پر وہاب ریاض کا شکار بنے۔ انگلش ٹیم کے کپتان اون مورگن کو 9 رنز پر محمد حفیظ نے بولڈ کیا اور بین اسٹوکس کو 13 رنز بنانے کے بعد شعیب ملک کے ہاتھوں پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ 118 پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی تاہم جوس بٹلر اور جوئے روٹ وکٹ پر ڈٹ گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے جوئے روٹ اور جوس بٹلر کے درمیان 130 رنز کی اہم شراکت قائم ہوئی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی سنچریاں مکمل کیں تاہم جوئے روٹ 107 پر شاداب خان اور جوس بٹلر 103 رنز پر محمد عامر کا شکار بنے۔ آخری لمحات نے معین علی اور کرس ووکس نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم وہاب ریاض نے مسلسل 2 گیندوں پر پہلے معین علی کو 19 اور پھر ووکس کو 21 رنز پر چلتا کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے وہاب ریاض نے 3 اور شاداب خان، محمد عامر نے 2،2 جب کہ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.

    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.

  • پاکستان کی جیت کے امکانات روشن، انگلینڈ کو 12 گیندوں‌ پر 29 رنز درکار، آٹھ وکٹیں‌ گر گئیں

    پاکستان کی جیت کے امکانات روشن، انگلینڈ کو 12 گیندوں‌ پر 29 رنز درکار، آٹھ وکٹیں‌ گر گئیں

    انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے میچ جیتنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں. آٹھ برطانوی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں اور انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 16 گیندوں‌ پر 36 رنز درکار ہیں. کرس ووکس 21 رنزبناکرآؤٹ ہوگئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنا دوسرا میچ آج انگلینڈ‌ کے خلاف کھیل رہا ہے.
    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے دوسرے میچ میں بابر اعظم 66 گیندوں پر 63 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے . بابر اعظم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 63 رنز بنائے. فخر زمان بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 40 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 36 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلش باؤلر معین علی نے آؤٹ کیا۔ امام الحق پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ فخر زمان اور امام الحق انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ میں اوپنر آئے تھے . شعیب ملک نے آٹھ اور وہاب ریاض‌نے چار سکور کئے.
    انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا .پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی بیٹنگ وکٹ ہے اچھا ٹارگٹ دیں گے ، مورال بلند ہے ، پرُامید ہیں اچھا اسکورکریں گے .پاکستان کی فائنل الیون میں شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کر لیا گیا ہے انگلینڈ کے خلاف میچ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کوڈراپ کیا گیا ہے

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان اور انگلینڈ‌ کی ٹیمیں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں انگلینڈ کو کامیابی اور پاکستان اپنا پہلا میچ ہار چکا .پاکستان کی ٹیم قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، آصف علی، حارث سہیل، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔انگلینڈ کا 15 رکنی اسکواڈ کپتان این مورگن، معین علی، جوئے روٹ، جیسن رائے، جوفرا آرچر، جونی برسٹو، جوز بٹلر، بین اسٹوک، جیمس ونس، کرس ووکس، مارک ووڈ، ٹام کران، لیام ڈاوسن، لیام پلنکٹ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 7وکٹ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بیٹنگ لائن نے صرف 105 رنز بنائے تھے.