Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ‌ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    پاک فوج کو شمالی وزیرستان سے نکالا جائے، محسن داوڑ‌ نے این ڈی ایس کے ذریعے ٹرمپ سے مدد مانگ لی

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے پاکستانی فوج کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ سے مدد مانگی ہے اور افغان ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستانی فوج اور دفاعی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن داوڑ میران شاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے تھے، کے بعد سے فرار ہیں. پی ٹی ایم کی لیڈر شپ اب کھل کر پاک فوج اور اداروں کے خلاف میدان میں‌ آ گئی ہے اور پاک فوج کے خلاف پی ٹی ایم نے افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر دی ہے. اس مذموم پروپیگنڈا مہم کا عملی مظاہرہ اس وقت دیکھنے میں‌ آیا جب افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے سربراہ رحمت اللہ نبیل نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعہ پی ٹی ایم کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ سے یہ کہہ کر مدد مانگی کہ وزیرستان سے پاک فوج کو نکالا جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق این ڈی ایس سربراہ نے لکھا کہ محسن داوڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو وزیرستان سے نکالا جائے. امریکہ اور دیگر ملکوں‌کو پی ٹی ایم کی حمایت کرنی چاہیے کیونکہ پی ٹی ایم اور امریکہ کا مقصد ایک ہے کہ شمالی وزیرستان کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے. پی ٹی ایم حصول انصاف کی جدوجہد کر رہی ہے اس لئے امریکہ کو کھل کر ان کی حمایت کرنی چاہیے.

    یاد رہے کہ پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ میں‌ پی ٹی ایم کے تین اہلکار بھی مارے گئے اور دس زخمی ہوئے تھے. اس واقعہ کے بعد سے محسن داوڑ مفرور ہیں‌.

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے زخمی  کشمیریوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فائرنگ سے زخمی کشمیریوں کی تعداد 90 ہو گئی، متعدد کی بینائی متاثر ہونے کا خدشہ

    بھارتی فوج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے کولگام علاقہ میں نہتے کشمیریوں‌ پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسانے سے زخمی ہونے والوں‌کی تعداد 90 ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیلٹ گن کے چھرے آنکھوں میں‌ لگنے سے ایک درجن سے زائد کشمیری زخمی ہوئے ہیں جن کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے. کولگام میں پیلٹ برسانے اور فائرنگ کے بعد نوے سے زائد کشمیری زخمی ہوئے تو کشمیری نوجوانوں‌کی بڑی تعداد ہسپتال بلڈ دینے کیلئے پہنچ گئی. اس دوران کشمیریوں‌کی طرف سے بھارتی درندگی کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا. کشمیریوں نے اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی.

    یاد رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے روزانہ نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑی میں نہتے کشمیریوں‌کو شہید کیا جارہا ہے.

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اپنے خلاف دائر کئے جانے والے ریفرنس کی خبریں‌ منظر عام پر آنے کے خلاف صدر پاکستان ڈاکر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ریفرنس کی کاپی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کوئی ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ اگر یہ بات سچ ہے تو مجھے اس کے متعلق بتایا جائے اور میرے خلاف دائر کئے گئے ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے. مجھے امید ہے کہ آپ بھی اس بات سے اتفاق کریں گے کہ اگر ایک ریفرنس فائل کیا جاتا ہے اور ایک جج کو کہا جاتا ہے کہ اس کا جواب دیا جائے، تو پھر سپریم جوڈیشل کونسل کی اجازت کے بعد اس ریفرنس کے مندرجات کو منظر عام پر لایا جاسکتا ہے.

    رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈآکٹر عارف علوی کو بھیجے گئے خط میں‌لکھا ہے کہ ان کے خلاف دائر ہونے والے ریفرنس سے مخصوص قسم کی لیکس کی جارہی ہیں جو میری کردار کشی کے مترادف ہیں، میں مجھتا ہوں کہ میرے فیئر ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے اس سے عدلیہ کے ادارے کی بھی عزت اور وقار کو مجروح‌ کیا جارہا ہے.

    یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں‌ آئی تھیں‌ کہ پی ٹی آئی حکومت نے مستقبل کے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سپریم جودیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے جس کے بعد یہ خط سامنے آیا ہے.

  • عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

    عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل نے وفاق اور صوبوں‌ کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ جی ڈی پی گروتھ ریٹ 4 فیصد مقرر کرنے، زراعت کے شعبے میں ترقی کی ساڑھے 3 فیصد، صنعت میں 2.2 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں ترقی کی شرح 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وہ تمام کام کر رہے ہیں‌ جو پہلے کئے جانے چاہئیں‌ تھے. نئے بلدیاتی نظام کا مقصد لوگوں کوطاقتور بنانا ہے۔ ہمیں‌ معاشی بحران سے نکلنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں‌ جس وقت حکومت ملی تو ملک تاریخی معاشی بحران کا شکار تھا ، ہماری تمام کوششوں کا مقصد ملک کودیوالیہ ہو نے سے بچانا ہے ۔ معاشی بحران سے نکلنے کیلئے وفاق اور صوبوں کومشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔

    قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے 1.837 کھرب روپے کے ترقیاتی بجٹ اور بارہویں 5 سالہ منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے.

  • حرمین شریفین کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہو گا، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان

    حرمین شریفین کو خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان سعودی عرب کے ساتھ ہو گا، شاہ محمود قریشی کا دوٹوک اعلان

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حرمت کوخطرہ ہوا تو پاکستان سعودی عرب کا ساتھ دےگا، پاکستان کاامن واستحکام سعودی عرب کےامن واستحکام سےمنسلک ہے. سعودی ولی عہدنے 2107 قیدیوں کی رہائی پرپاکستانیوں کےدل جیت لئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر شاہ محمود قریشی اور سعودی وزیر خارجہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.
    شاہ محمود قریشی نے او آئی سی سربراہ اجلاس کی میزبانی پر سعودی وزیر خارجہ کو مبارک باد پیش کی۔ اس ملاقات میں‌ دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    سعودی وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کے جلد حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کے لیے حج کوٹے کو دو لاکھ تک بڑھانے پر بھی سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

    ملاقات کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے نے پاکستانیوں کے دلوں میں گہرے ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں. خاص طور پر ان کے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے اعلان نے لوگوں‌ کے دل جیت لیے۔ شاہ محمود نے گزارش کی کہ قیدیوں کی جلد رہائی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    یاد رہے کہ مکہ مکرمہ میں‌ اہم اسلامی سربراہی کانفرنس ہو رہی ہے جس میں‌ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی بھی شرکت متوقع ہے. اس کانفرنس میں‌ مسلم ممالک باہم مل بیٹھ کر آئندہ کے متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کریں‌گے. مکہ مکرمہ کو اس سلسلہ میں‌مسلم‌‌‌‌‌ملکوں‌کے جھنڈوں اور خیر مقدمی بینروں‌سے سجایا گیا ہے.

  • رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    رمضان میں قوم دعا کرے، ورلڈ کپ پاکستان جیتے گا، انضمام الحق کی باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ جیتے گی، رمضان کے مہینہ میں قوم ٹیم کے لئے دعائیں کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہم ورلڈ کپ جیتیں گے ، ہماری ٹیم کی باولنگ کلک کرے گی، بہترین باولنگ ہمارے پاس ہے،. انگلیںڈ میں جا کر ہمارے بیٹسمینوں‌ کو مشکل ہوئی اگرچہ ہم جیت تو نہیں سکے لیکن کچھ پازیٹو چیزیں سامنے آئی ہیں. اگرچہ بابر نے بھی سکور کیا، امام نے بھی سکو رکیا، حفیظ،ملک،سرفراز نے بھی سکور کیا، چھ سے سات بیٹسمین ان فارم لگ رہے ہیں ،کسی بھی ایونٹ میں جب جاتے ہیں تو یہ کہنا بہت مشکل ہوتا ہے کہ ہم جیت جائیں گے لیکن اللہ کے فضل سے ہم ورلڈ کپ جیتیں گے. لیکن اس ایونٹ میں کامیابی کا کیا معیار ہو؟ .انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن ان فارم ہونی چاہئے،پاکستان کی وہ ہے، ایوریج باولنگ ہوئی لیکن امید ہے کہ ورلڈ کپ کے میچز میں بہتر ہو گی. ہمارا فیلڈنگ کا سٹینڈرڈ‌بہتر ہو گیا تو ہم ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے، بہت اچھی کرکٹ کھیل کر آئیں گے، بہت ٹیموں سے اچھے ہیں، ہماری ٹیم بہت اچھا پرفارم کرے گی .

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ اگر کہیں جانا ہو تو راستہ ایک نہیں کئی ہوتے ہیں یہ ضروری نہیں کہ ورلڈ کپ جییتنے کے لئے بڑے بڑے نام ہوں، چیمپیئن ٹرافی جو پاکستان جیتا اس میں کوئی بڑا نام نہیں سیری لنکا ورلڈ کپ جیتا تھا تو اسوقت بھی کوئی بڑا سٹار نہیں تھا، ایسا ضروری نہیں، 96 کے بعد سری لنکا کی ٹیم آگے آئی تھی، انہوں نے کہا کہ ایک چیز پر میرا یقین ہے کہ ہم جیتتے دعاوں سے ہے، رمضان چل رہا ہے خوب دعا مانگیں، پاکستان کی ٹیم محنت کر کے جا رہی ہے، ساری ٹیمیں محنت کر کے آ رہی ہیں،. ہم اللہ کے سامنے دو نفل پڑھ کر دعائیں کریں .اسکا ہمیں فائدہ اٹھانا چاہئے.

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ یہ کھلاڑی پانچ وقت کی نماز پڑھتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں، پاکستانی عوام کو میچ جیتنے کی صورت میں خوشی کے علاوہ کچھ نہیں ملتا، اپنی جیب سے پیسے لگاتے ہیں مٹھائی بانٹتے ہیں اور جو یہ کھلاڑی ہیں ان کو خوشی بھی ملتی ہے اور پیسہ بھی ملتا ہے. عزت بھی ملتی ہے، کھلاڑی بھی محنت کرتے ہیں، جیت ہار اللہ کے ہاتھ میں ہے، کوئی کہے کہ کسی نے محنت کی ایسا نہیں ہے، ساری ٹیمیں محنت کرتی ہیں.

    انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انگلینڈ کے ساتھ میچز دیکھے، ہمارا بلکہ سب کا خیال تھا کہ انگلینڈ میں سیم ہونا چاہئے ہم نے اس حساب سے باولر دیکھے تھے ان پانچ میچز سے آئیڈیا ہوا کہ وہاں کی کنڈیشن کا ، پہلے سسٹم بتا دوں پہلے ہوتا تھا کہ ڈیڑھ مہینے پہلے آئی سی سی کو تیس نام دیتے تھے اور اس میں تبدیلی کر سکتے تھے، اب 23 تاریخ تک ہر ٹیم کو حق ہے کہ کوئی بھی لڑکا بدلی کرنا چاہیں تو آئی سی سی کو بتائے بغیر کر سکتے ہیں بے شک ٹیم اناونس کر دی ہے تو پھر بھی بدلی کر سکتے ہیں، 23 کے بعد آئی سی سی کی پرمشن کی ضرورت ہوتی ہے، ہم نے فائدہ اٹھایا ،ہم نے محسوس کیا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز میں باولنگ تھوڑٰی سی ناتجربہ کار لگی، حسن علی، شاہین ، فہیم اشرف ، حسنین ان سب سے پچاس کے قریب یا اس سے کم میچ کھیل رکھے ہیں تھوڑی سی ان ایکسپیرینس باولنگ تھی، اس لئے تبدیلیاں کی گئیں.

    انضمام الحق نے مزید کہا کہ انشاء اللہ امید ہے کہ عامر سینئر باولر ہے، چیمپین ٹرافی کھیلا ہوا ہے، انگلیںڈ کے ایک دو ٹور کر رکھے ہیں، اس کا کافی ایکسپیرینس ہے .اگر ہمارے باولر کو مار پڑی ہے، تو ویسے انگلینڈ کے باولر کو بھی اسی طرح مار پڑی ہے. ایسے نہین ہے کہ انہیں مار نہیں پڑی،عامر کو میں نے کبھی اتنا سکور ہوتے نہیں دیکھا کہ کوئی بیٹسمین اتنی‌ آسانی سے سکور بنا سکے. وہاب ریاض کو شامل کیا ہے اس کی وجہ ہے کہ یہ پرانا ہے، اسکی پیس 145 اور ففٹی کے درمیان ہے. یہ بھی ایک ایج ہمیں مل سکتا ہے.

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلکٹر انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو فیلڈنگ کا مسئلہ شروع سے ہے، فیلڈنگ کا سٹینڈرڈ اتنا اچھا نہیں رہا جتنا گوروں کا یا آسٹریلیا کا تھا لیکن پچھلے کچھ عرصے سے کیونکہ جس ٹائم فٹنس پر ہم نے زور دیا کہ فٹنس لیول ہونا چاہئے اس کے بعد سے فیلڈنگ بہتر ہو گئی، سائوتھ افریقہ کے ساتھ کمپیریزن نہیں کر سکتے لیکن فیلڈنگ بحر حال بہتر ہوئی ہے. جو پہلے سٹینڈرڈ تھا اس سے بہت بہتر، بہت شوکنگ تھا کہ جس طرح پاکستان نے اس سیریز میں فیلڈنگ کی ،اس سیریز میں ساڑھے چودہ سو انہوں نے کئے اور ساڑھے تیرہ سو ہمارے ہیں. صرف سو رنز کا فرق ہے .جو کیچز چھوڑے یہ اس چیز کا فرق ہے اگر صحیح کھیل لیتے تو سو رنز پاکستان کے زیادہ ہوتے .جہاں ہائی سکورنگ گیم ہو رہی ہو وہاں فیلڈنگ بہت زیادہ میٹر کرتی ہے. ایک مین بیٹسمین کا کیچ چھوڑ دیں گے تو وہ بہت مہنگا پڑے گا، بابر اور سرفراز جس طرح آخری میچ کھیل رہے تھے اس میں ہم نے جیت جانا تھا لیکن ان کے کھلاڑیوں نے اچھی فیلڈنگ کی ،او رن آوٹ کر دیا جس کی وجہ سے سارا میچ بدل گیا .فیلڈنگ میجر رول ہے ہم بعض ٹائم مس کر دیتے ہیں کہ اس نے دو آوٹ کر رکھے ہیں، جو اس نے سکور کئے وہ ہم کاونٹ نہیں‌کرتے، فیلڈنگ کا مین کردار ہے، ٹیم منیجمنٹ، فیلڈنگ کوچ سے بات ہوتی ہے ہم اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کریں گے.

    انضمام الحق نے شاداب کے حوالہ سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پچھلے دو سال سے سپن ڈیپارٹ کا بوجھ شاداب نے اٹھا رکھا تھا اور بڑے اچھے طریقے سے نبھایا تھا، شاداب ہمارا بہترین فیلڈر ہے ،وہ آل رائونڈر ہے. مشکل حالات میں اس نے پاکستان ٹیم کی مدد کی اور سکور کیا. ہمارا بڑا کی پلیئر ہے باولنگ، فیلڈنگ اور بیٹنگ میں ، شاداب اللہ کے فضل سے بالکل فٹ ہے، انگلینڈ میں ایک میچ کھلایا تھا ، اس کی ڈاکٹر کی رپورٹ بھی کلیئر ہے، ٹیم کے لئے اچھا ہوگا.

    انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی چاہتا ہے ہ انٹرٹینمنٹ آئے، کرکٹ کمرشل کی طرف نکل آئی ہے، جس ملک میں ٹیسٹ میچ ہو آئی سی سی اور وہ ملک نہیں چاہتے کہ چوتھے دن میچ ختم ہو، چوتھے دن میں میچ ختم ہو جائے تو پانچویں دن کی ٹکٹ واپس کرنی پڑتی ہیں اس کا نقصان ،پھر گراونڈ میں جو ہورڈنگز لگی ہوتی ہیں سارے کمرشلز ہیں وہ بھی میچ کے مقررہ دنوں کے لئے ہوتے ہیں، تیسری چیز جو ٹی وی رائٹس ہوتے ہیں اس کے پیسے بھی چلے گئے، کسی بھی ملک کا گراونڈ ہو گا تو وہ کوشش کریں گے کہ یہ ٹیسٹ میچ ایک گھنٹہ ایکسٹرا چل جائے.

  • محسن داوڑملک دشمنی میں آگے جا چکے، وہ مطالبہ کر دیا جو طالبان کا تھا

    محسن داوڑملک دشمنی میں آگے جا چکے، وہ مطالبہ کر دیا جو طالبان کا تھا

    پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان فوج وزیرستان سے چلی جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خار قمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد فرار ہونے والے محسن داوڑ نے غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے.

    واضح رہے کہ تحریک طالبان بھی یہی مطالبہ کرتی آئی ہے کہ پاک فوج وزیرستان سے نکل جائے اب محسن داوڑ نے بھی خار قمر چیک پوسٹ پر حملے کے بعد وہی مطالبہ دہرا دیا جو تحریک طالبان کرتی تھی. تحریک طالبان اور محسن داوڑ گٹھ جوڑ کا ذکر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید اسمبلی میں کر چکے ہیں.

    واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر ،نڈر پاک فوج نے قربانیاں دے کر اس علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، محسن داوڑ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سے مفرور ہے جبکہ علی وزیرکو عدالت نے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا ہے

    پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا
    سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید
    پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا
    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
    پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں‌ کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی

  • متحدہ عرب امارات اور سعودیہ کے بحری جہازوں پر حملوں میں ایران ملوث ہے، امریکی مشیر سلامتی بولٹن کا دعوٰی

    امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے دعوٰی کیا ہے کہ دو ہفتے قبل متحدہ عرب امارات کے تیل کے بحری جہازوں پر ایران نے حملہ کیا ہے. تاہم اپنے اس دعوے کے حق میں انہوں نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے. بولٹن نے یہ دعوٰی بدھ کے روز متحدہ امارات کے دارلحکومت ابوظہبی میں صحافیوں کے ساتھ پریس بریفنگ کے دوران کیا.انہوں نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سعودیہ عرب کی بندرگاہ یانبو کے ناکام حملے میں بھی ایران ملوث ہے.انکا مزید کہنا تھا کہ ان حملوں کے لیے ایران نے نیول مائینز کا استعمال کیا. چند دن پہلے ہی پینٹاگان بھی ان حملوں کا الزام ایرانی پاسداران انقلاب پر لگا چکا ہے.
    دوسری جانب تحران نے ایسے کسی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے کسی حملے میں ملوث نہیں، یہ امن دشمن لوگوں کی کاروائی ہو سکتی ہے.
    ایران امریکی تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ایران نے امریکی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے گرے مارکیٹ میں تیل کی فروخت کو جاری رکھنے کا کہا ہے.جسکے جواب میں امریکہ نے ایک گروپ کو دبئی روانہ کیا ہے تاکہ ایران کو پیغام دیا جا سکے.
    یہ بھی پڑھیں

    ایران امریکہ جنگ ہو سکتی ہے. امریکہ کی نصف آبادی نے خطرہ ظاہر کر دیا

    ایران کا کیا موقف ہے، خبریں دیکھیں

    مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    امریکی پالیسوں‌ نے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرات سے دوچار کر دی. ایرانی نائب وزیر خارجہ

    سعودی حکومت کا ان حملوں پر کیا رد عمل ہے خبریں پڑھیں

    سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے مکہ مکرمہ اور جدہ پر میزائل حملوں‌ کی کوشش ناکام بنا دی

    امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کی سعودی عرب پر حملوں‌ کی شدید مذمت

    سعودی عرب پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور طاقت سے جواب دیں‌ گے. عادل الجبیر

    پاکستان کا اس تنازعے میں کیا عمل دخل ہے جانیں

    سعودی عرب کو خطرہ ہوا تو کس کا ساتھ دیں‌ گے؟ پاکستان نے اہم اعلان کر دیا

  • بلاول کو نیب نے سوالنامہ تھما دیا،جواب جمع کروانے کی ہدایت

    بلاول کو نیب نے سوالنامہ تھما دیا،جواب جمع کروانے کی ہدایت

    پیپلز اپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیب میں پیشی کے بعد واپس روانہ ہو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے واپس روانہ ہو گئے، بلاول زرداری سے جوائنٹ وینچر اوپل کیس میں تفتیش کی گئی، دوران تفتیش نیب حکام نے بلاول بھٹو کو32 سوالوں پر مشتمل تحریری سوال نامہ دیا ہے، ڈی جی نیب عرفان منگی نے بلاول بھٹو سے تفتیش کی ہے. بلاول سے نیب ک تحقیقاتی ٹیم نے آدھا گھنٹہ تفتیش کی ہے، سوالنامے کے جواب بلاول کو دس روز کے اندر جمع کروانے ہوں گے .

    واضح رہے کہ بلاول زرداری نیب میں پیش ہونے کے لئے آئے تو ان کے ساتھ کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا اس دوران کارکنان کا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا اور کارکنان کو گرفتار بھی کر لیا. نیب نے بلاول کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی استدعا کی تھی.

  • بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    بلاول نیب میں پیش، ڈی چوک میں پی پی کے کارکنان گرفتار

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے، اس دوران پیپلز پارٹی کے کارکنان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نیب دفتر پہنچ گئے ہیں، آصفہ زرداری ، مرتضیٰ وہاب اورنیّر بخاری بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ ہیں ،نیب ہیڈکوارٹرزکے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنان موجود ہیں جنہوں نے شدید نعرے بازی کی ،پولیس نے پی پی کے کارکنان کو ڈی چوک پر روکا جہاں کارکنان نے پولیس والوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی ،پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے. پولیس نے جیالوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ہے

    واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاہم زرداری نے پیش ہونے سے معذرت کر لی . اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے. بلاول نیب میں پیش ہو چکے ہیں.