Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    ابہا ایئرپورٹ پر میزائل حملہ سے ایک شخص‌ جاں بحق، سات زخمی ہو گئے، ترجمان سعودی اتحادی فوج

    سعودی عرب میں‌ ابہا ایئرپورٹ پر داغے گئے میزائل حملہ سے آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیںِ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ میزائل حملہ مبینہ طور پر حوثی باغیوں کی جانب سے کیا گیاہے. سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے اس حملہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملہ میں‌ ایک شخص جاں بحق سات زخمی ہوئے ہیں.

    العربیہ ٹی وی اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بھی اس خبر کو نمایاں‌ انداز میں‌ نشر کیا ہے. واضح‌ رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس، تیل تنصیبات اور دیگر اہم مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. سعودی عرب نے ہمیشہ ان حملوں‌ پر شدید ردعمل ظاہرکیا ہے.

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے اہم میچ میں‌ جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کی بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ

    ورلڈ کپ، پاکستان نے اہم میچ میں‌ جنوبی افریقہ کو شکست دے دی، پاکستانی ٹیم کی بہترین بیٹنگ اور باؤلنگ

    پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے دی ہے. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا تاہم جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پچاس اوور میں‌259 سکور بنائے اور اس کے نو کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جنوبی افریقہ کی شکست سے ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی پوزیشن پہلے سے کچھ مستحکم ہوئی اور اس کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے امکانات کسی حد تک پیدا ہو گئے ہیں. پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے. پاکستان کی جانب سے آج اچھا کھیل پیش کیا گیا ہے. حارث سہیل89 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے. 3 چھکے اور 9 چوکے لگائے.بابر اعظم نے 69 رنز بنائے. فخر زمان اور امام الحق نے 44 44 رنز بنائے.

    پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔ بابر اعظم 67 سکور پر آؤٹ ہوئے.

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

    محمد عامر جنوبی افریقہ کے خلاف بھی وکٹیں لینے کو تیار ہیں. محمد عامر کہتے ہیں کہ اوپنرز کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور پھر سے کم بیک کریں گے.

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے شہباز شریف کو 5 جولائی کو طلب کر لیا

    نیب نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کو طلب کر لیا ہے. نیب نےشہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 5 جولائی کوطلب کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیب نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں‌ شہباز شریف کو طلب کیا تھا اور انہیں‌ کہا گیا تھا کہ وہ دستاویزات سمیت حاضر ہوں. نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل اور ذرائع بھی بتائیں.

    نیب کی جانب سے شہباز شریف کو اپنے والد میاں‌ محمد شریف سے ملنے والی وراثت سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا. قومی احتساب بیورو نیب اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پورے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے.

  • مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    مولانا فضل الرحمن نے انتخابات کروانے کا مطالبہ کر دیا، کہا الیکشن کمیشن کو مستعفی ہو جانا چاہیے

    جمعیت علماء‌ اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ریاست پاکستان سے گفتگوکررہا ہوں،حکومت سے نہیں. منصفانہ انتخابات کرائے جائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کراچی میں‌گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے معیشت کوتباہ کردیا ہے. لوگ جولائی اوراگست کےبل ادانہیں کرسکیں گے، الیکشن کمیشن کوناکامی پرمستعفی ہوجاناچاہیے، حکومت نےمعیشت کوتباہ کر کے رکھ دیا ہے. پاکستان میں علما کرام کو ملکی نظام سے باہر رکھا گیا ہے.

    انہوں نے کہاکہ ایسے لوگوں کواقتدار دیا گیا جن کے اہداف پاکستان کی نظریاتی شناخت کے خلاف ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن نے رواں‌ ماہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کر رکھا ہے جس میں‌ تمام اپوزیشن جماعتیں شریک ہوں گی.

  • ورلڈ کپ میچ، پاکستان نے تین وکٹ پر 173 سکور بنا لئے، محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ میچ، پاکستان نے تین وکٹ پر 173 سکور بنا لئے، محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین انتہائی اہم میچ جاری ہے اور جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ143 رنز پر گر گئی ہے. محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

  • ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے بڑا دعوی کر دیا ،جانیے تفصیل میں

    ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے بڑا دعوی کر دیا ،جانیے تفصیل میں

    دوحہ مٰیں آئی ٹی کا شعبہ بھارت سے چھین لیں گے ، ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان کا بڑا دعوی سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔ امیر قطر کا دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی ہے، اس سے تعلقات کو فروغ ملے گا۔ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔
    فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے، ماضی میں قطر کے ساتھ تعلقات میں خاندانی مفادات کو ترجیح دی گئی۔

    امیر قطر کا پاکستان دورہ دونوں ممالک کے مابین بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو مختلف شعبوں میں مزید مضبوط اور فروغ دے گا۔عمران خان کی قیادت میں پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت میں دنیا کے لیے ایک پرکشش منزل بن کر ابھر رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان کو سرمایہ کار دوست ملک بنانے جا رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں معاہدے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔ دوحہ میں آئی ٹی شعبہ بھارت سے چھین لیں گے۔

  • دو وکٹ کےنقصان پر پاکستان ٹیم نے 100رنز بنا لیے

    دو وکٹ کےنقصان پر پاکستان ٹیم نے 100رنز بنا لیے

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر100رنز سکور کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے 22 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر 1سکور 100رنز سکور کر لیے
    میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • رخصت سے قبل امیر قطر کو اعلی ترین قومی ایوارڈ سے نواز گیا

    رخصت سے قبل امیر قطر کو اعلی ترین قومی ایوارڈ سے نواز گیا

    امیر قطر کو رخصت سے قبل پاکستان کی طرف سے اعلی ترین سول ایوارڈ "نشان پاکستان” سے نوازا گیا.

    تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دیرینہ برادر ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا اراکین اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

    قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔

    ایوان صدر میں دونوں رہنماوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری، وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات بھی ایوان صدر میں موجود تھیں۔

  • ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑا اعلان ، کیا ہونے جا رہا جانیے تفصیل میں

    ٹرمپ کا ایران کے خلاف بڑا اعلان ، کیا ہونے جا رہا جانیے تفصیل میں

    امریکی صدر کی ایران پر سوموار سے مزید پابندیاں لگانے کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کل سوموار کےروز ایران پر مزید طاقت ور اقتصادی پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ انہوں‌ نے ایران پر پابندیوں سے متعلق بیان دینے سے چند گھنٹے قبل کہا تھا کہ اگر ایرانی اپنے ایٹمی پروگرام سے دست بردار ہوجاتےہیں تو وہ امریکا کے بہترین دوست بن سکتےہیں۔

    صدر ٹرمپ نے ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سوموار کو ایران پر نئی اور طاقت ور پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔
    مریکی صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر باراک اوباما کےدور میں ایران نے جوہری ہتھیاروں‌کے حصول کی طرف سفر جاری رکھا۔ ہم نے ایران پر دوبارہ اقتصادی پابندیاں عاید کرکےایران کو اس کے جوہری پروگرام سے روک دیا۔ سوموار کے روز ایران پر مزید طاقت ور پابندیاں عاید کی جائیں گی۔

    قبل ازیں ہفتے کے روز صدر ٹرمپ نے ایران پر نئی پابندیاں عاید کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن اب بھی موجود ہے۔

    انہوں‌ نے کہا کہ ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری یا ان کے حصول سے روک دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایران کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مشاورت کے لیے کیمپ ڈیوڈ جائیں گے۔

  • بھارتی  فوج کی ریاستی دہشت گردی سے  دو کشمیری نوجوان شہید

    بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے دو کشمیری نوجوان شہید

    بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع شوپیاں میں قابض فوج نے دو کشمیری نوجوان شہید کر دیئے۔
    شوپیاں کے علاقے کلگام میں میں بھارتی فوج نے دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔

    بھارتی فوج نے مظاہرے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کر دی اور سڑکوں اور گلیوں میں گشت شروع کر دیا تاہم کشمیری بھارتی ہتھکنڈوں سے ذرا بھی خوفزدہ نہ ہوئے اور بھارتی فوج اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔

    Share This :