Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نیب کی طرف سے اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا،تفصیل جانیے رپورٹ میں

    نیب کی طرف سے اعجاز جاکھرانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا،تفصیل جانیے رپورٹ میں

    نیب نےکرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سندھ کے صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی۔جاکھرانی کی طرف سے جعلی اکاؤنٹ سے فریال تالپور کے لیے خریدی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر کی تفصیلات بھی منظر عام پر آگئیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے نیب نے اعجاز جاکھرانی اور4 ساتھیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔نیب نے کرپشن کے خلاف تحقیقات میں فرنٹ مین تاجروں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں
    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے اورکرپشن کیس کی سماعت اعجازحسین جاکھرانی کا نام جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شامل ہے. سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور کے زیر استعمال بلٹ پروف لینڈ کروز گاڑی اعجاز احمد جاکھرانی کےاکاؤنٹس سے خریدی گئی ہے. اور ادئیگی جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی تھی.اس کیس میں جاکھرانی ضمانت پر رہا ہو کر جیل سے باہر تھے اب نیب نے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی ہے.

  • پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی

    پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی

    پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی ، ہرایک کو شکست کی صورت گھر جاناہوگا

    باغی ٹی وی رپوٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم اور جنوبی افریقی ٹیم آج اپنی اپنی بقا کی جنگ لڑیں گی ، ہرایک کو شکست کی صورت گھر جاناہوگا ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستانی ٹیم آج جنوبی افریقی ٹیم کے مد مقابل ہو گی جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین میچ بن گیا ہے۔
    پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    ذکورہ سیریز کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے دیکھے گئے تھے۔
    رلڈکپ کے اس اہم میچ کے لیے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل جبکہ حسن علی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حسنین کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ٹیم کے لیے ایک سرپرائز پیکیج ثابت ہوگا۔

    شعیب ملک اور حسن علی نے اب تک ورلڈکپ کے دوران تمام میچوں قومی ٹیم کی نمائندگی کی لیکن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

  • قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں جانےکی امید کی کرن اب بھی باقی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سیمی فائنل میں جانےکی امید کی کرن اب بھی باقی

    قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید کی چنگاری اب بھی سلگ رہی ہے.لیکن چند شرائط کے ساتھ

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید کی چنگاری اب بھی سلگ رہی ہے.
    قومی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نویں پوزیشن پر موجود ہے لیکن اس کے باوجود اگر سرفراز الیون ایونٹ میں بقایا اپنے تمام 4 میچز جیتنے کی شرط پر پوری اترنے میں کامیاب رہی اور انگلینڈ تین میں سے 2 میچز اور سری لنکن ٹیم تین میں سے ایک میچ بھی ہار گئی تو قومی ٹیم آسانی سے سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

    پاکستان کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ہیں اور دونوں ٹیموں کے آئندہ مقابلے بڑی ٹیموں کے خلاف ہیں۔

    سیمی فائنل کھیلنے کا خواب پورا کرنے کے لیے قومی ٹیم کو چاروں میچز لازمی جیتنا ہوں گے جو کہ جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف ہیں۔

    سیمی فائنل کھیلنے والی چار ٹیموں میں جگہ بنانے کے لیے کسی بھی ٹیم کو کم از کم 11 پوائنٹس حاصل کرنا ضروری ہیں، اس اعتبار سے اگر پاکستان ٹیم اپنے آئندہ کے چاروں میچز جیت لیتی ہے تو مطلوبہ نمبر حاصل ہوجاتے ہیں۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نظر دوڑائی جائے تو قومی ٹیم 3 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے اور انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

  • وزیر اعظم اور امیر قطر نے ایک دوسرے کوکیا تحائف دے جانیے تفصیل میں

    وزیر اعظم اور امیر قطر نے ایک دوسرے کوکیا تحائف دے جانیے تفصیل میں

    وزیر اعظم عمران خان اور امیر قطر نے ایک دوسرے کو تحائف دیے.امیر قطر نے وزیراعظم کو ایک ٹی شرٹ پیش کی جس پر عمران خان لکھا ہوا تھا ور وزیراعظم نے امیر قطر کو اپنے دستخط کیے ہوئے بلے کا تحفہ دیا ..

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران اپنا دستخط کیا ہوا بلا تحفے میں دیا۔
    امیر قطر نے بھی عمران خان کو قطر کی قومی فٹبال ٹیم کی شرٹ تحفے میں پیش کی.جس پر ان کا نام لکھا ہوا تھا.

    واضح رہے کہ امیر قطر کے دورے میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کے مختلف معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔پاکستان اور قطر کے مابین تاریخی دورے کو خطے کے تناظر میں کافی اہمیت کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے.

  • ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی

    ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی

    ٹرمپ نے ایران کےمیزائل سسٹم پرسائبرحملے کی منظوری دے دی:امریکی اخبار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار’واشنگٹن پوسٹ’ نے دعویٰ‌کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر بمباری کے فیصلے سے تو پیچھے ہٹ گئے تھے مگر انہوں‌ نے ایران کے میزائل کمپیوٹر سسٹم پر سائبرحملےکی منظوری دے دی ہے۔ اخباری رپورٹ‌ کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعرات کو فوجی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد ایران کے میزائل پروگرام کے کمپیوٹرسسٹم کو نشانہ بنانے کی اجازت دی جس کے بعد ایرانی کمپیوٹرسسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت دفاع پینٹاگان’ نے خلیج عُمان میں دو تیل بردار جہازوں‌ پرحملوں کے بعد ایرانی میزائل لانچنگ سسٹم پر حملے کی تجویز پیش کی تھی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب پرحملے میں امریکی سینٹرل کمانڈ کی رائے شامل تھی، تاہم واشنگٹن پوسٹ کےمطابق یہ کارروائی انتہائی حساس نوعیت کی تھی جس کی مزید تفصیل جاری نہیں‌ کی گئی۔

    اخباری رپورٹ پر وائیٹ ہائوس کی طرف سے کوئی رد عمل ظاہر نہیں‌ کیا گیا۔ امریکی سائبر کمانڈ کے عہدیدار بھی خاموش ہیں۔ پینٹا گان کی ترجمان الیسا سمیتھ کا کہنا ہےکہ سائبرکارروائیوں، انٹیلی جنس اورپلاننگ سے متعلق اقدامات کو پبلک میں زیربحث نہیں لایا جاتا۔

    دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ ایران کے کمپیوٹرسسٹم پر سائبرحملے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کی تجویز پرعمل درآمد کرتے ہوئے کیے گئے۔اُنہوں‌ نے ایران کے سائبر سسٹم پر تابڑ توڑ حملوں‌ کی تجویز پیش کی تھی۔

    خیال رہے کہ رواں سال اپریل میں امریکا نے ایرانی پاسداران انقلاب کو مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزام میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

  • پاکستان اور قطر کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور قطر کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کی 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس پر قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے دستخط کیے۔
    سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے لیے تعاون سے متعلق یادداشت پر سیکریٹری جنرل قطر نیشنل ٹورزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کیے۔وزیراعظم عمران خان اور اور قطر کے امیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم حمد الثانی کی ملاقات میں دو طرفہ امور،علاقائی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔پاکستان اور قطر کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کے لیے ورکنگ گروپ کے قیام سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے، جس پر قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے دستخط کیے۔

    سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں ترقی کے لیے تعاون سے متعلق یادداشت پر سیکریٹری جنرل قطر نیشنل ٹورزم کونسل اکبر الباقر اور وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے دستخط کیے۔

    دونوں ممالک نے مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل،سیاحت اور بزنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدے اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے۔

    دستخط کی تقریب وزیراعظم ہائوس میں ہوئی،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور امیرقطر شیخ تمیم بن حمد بھی موجود تھے۔
    پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بارے پاک قطر مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
    اکستان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داود اور قطر کی جانب سے وزیر مملکت خزانہ علی شریف ال ایمادی نے دستخط کیے۔
    پاکستان اور قطر کے درمیان سیاحت اور بزنس ایونٹس کے شعبوں میں تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا اورقطرکے قومی سیاحت کونسل کے سیکریٹری جنرل اکبر البکر نے کیے۔
    منی لانڈرنگ منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے فنانشل انٹیلی جنس شیئرنگ سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔

    پاکستان کی جانب سے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے قائم مقام ڈی جی منیر احمد اور قطر کی جانب سے قطر فنانشنل انفارمیشن یونٹ کے سربراہ شیخ احمد بن عید آل ثانی نے دستخط کیے۔

  • حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں‌ گے. مذکورہ اے پی سی اپوزیشن جماعتیں‌ مشترکہ طور پر حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دیں‌ گی. یہ کانفرنس 26 جون کو صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ہو گی.

    اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے بھی فیصلہ کیا جائے گا. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اور کل جماعتی کانفرنس پر مشاورت کی گئی تھی۔ اسی طرح بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات میں‌ بھی اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا.

    اے پی سی میں ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں‌ شریک ہوں‌ گی. اےپی سی میں شہبازشریف، بلاول بھٹوزرداری شریک ہوں گے. اسی طرح اےاین پی،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےقائدین شریک ہوں گے. اےپی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا.

  • وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب، پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں‌ پر دستخط

    وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب، پاکستان اور قطر کے مابین تجارت، منی لانڈرنگ سمیت مختلف یادداشتوں‌ پر دستخط

    پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں. وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں‌ ہونے والی تقریب میں‌ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کی پاکستان آمد پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم عمران خان ان کی گاڑی خود ڈرائیور کر کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے. ان کے اعزا ز میں‌ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا. وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب بھی ہوئی جس میں‌ منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے خاتمہ، خفیہ معلومات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت و تجارت کی ترقی کیلئے تعاون کی مفاہمتی یادداشت سمیت تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے ورکنگ گروپ کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

    امیر قطر شیخ تمیم بن حمد نے وزیر اعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا. آج جب وہ پاکستان پہنچے تو وزیر اعظم نے خود ان کا استقبال کیا، پھولوں‌ کا گلدستہ پیش کیا گیا اور 21 توپوں کی سلامی دی گئی. میڈیا رپوٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان کے دوران چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے معاہدے کئے جانے کی توقع ہے. یہ بھی کہا گیا ہے کہ قطر 2022 تک ایک لاکھ پاکستانیوں کوروزگارفراہم کرناچاہتا ہے اور اس حوالے سے پاکستانیوں کیلئے روزگارکےمواقع بڑھانے پرتبادلہ خیال ہو گا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کرنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی یاد تازہ ہو گئی. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ امیر قطر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں‌ گی. اسی طرح دیگر سیاسی و عسکری حکام سے بھی ملیں‌ گے. مبصرین امیر قطر شیخ‌ تمیم بن حمد کے حالیہ دورہ پاکستان کو بہت اہمیت دے رہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ اس موقع پر ہونے والے معاہدوں سے پاکستان کی معیشت میں استحکام آئے گا.

  • مریم کی پریس کانفرنس سن کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں‌ کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے، فواد چوہدری

    مریم کی پریس کانفرنس سن کر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں‌ کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ دیا جائے، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم بی بی کی پوری پریس کانفرنس سن کر میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ نواز شریف کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت دی جائے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر کی گئی اپنی ایک اور ٹویٹ میں‌کہا کہ آپ کو کرنا یہ چاہئے کہ پہلے تو ابو کو کہیں قوم سے معافی مانگیں، پھر دونوں بھائیوں کو فون کریں جتنے پسیے پاکستان سے باہر گئے واپس منگوائیں، پھر Plea Bargain کی درخواست دیں، منظوری ہو جائے تو ابو کو جیل سے لندن لے جائیں۔


    واضح رہے کہ قبل ازیں مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں‌ کہا تھا کہ میں عوام سے، نواز شریف کے کڑوڑوں چاہنے والوں سے، آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کے ان کو علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

    مریم نواز کی اس ٹویٹ‌کے بعد فواد چوہدری کی یہ ٹویٹ سامنے آئی ہے.

  • نواز شریف کو علاج کیلئے عدالتی ریلیف نہ ملے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ مریم نواز نے عوام سے رائے مانگ لی

    نواز شریف کو علاج کیلئے عدالتی ریلیف نہ ملے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ مریم نواز نے عوام سے رائے مانگ لی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سوال کیا ہے کہ میں پاکستانی عوام سے، نواز شریف کے کروڑوں چاہنے والوں سے اور آپ سب سے مشورہ چاہتی ہوں کہ ان کے علاج کے لیے عدالتی ریلیف نا ملنے کے بعد ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے یہ بات سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کی ہے.


    واضح رہے کہ آج لاہور میں‌پریس کانفرنس کے دوران بھی انہوں نے کہا تھا کہ میاں‌ نواز شریف کو دل کا عارضہ پرانا ہے انہیں تیسری بار جیل میں ہارٹ اٹیک ہوا لیکن ہمیں لاعلم رکھا گیا ،نوازشریف کی صحت کے معاملے پر آگاہ ہونا عوام کا حق ہے میاں صاحب کودل کا عارضہ15 سے20سال پرانا ہے ،نوازشریف کی صحت کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینا چاہتی ہوں ، میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کو تیسری بار ہارٹ اٹیک اسوقت ہوا جب وہ اڈیالہ جیل میں تھے، میاں‌صاحب کی طبیعت خراب ہوئی تو ایک دن سیل میں مجھے میسج دیا گیا کہ سپیڈنڈٹ آفس فوری پہنچیں وہاں گئی تو کچھ حضرات بیٹھے تھے کچھ پمز کے کارڈیالوجسٹ تھے انہوں نے بتایا کہ میاں صاحب کی طبیعت خراب ہے انہیں کہیں کہ ہسپتال چلے جائین اسی دوران نواز شریف وہاں آ‌گئے ان کو ہسپتال جانے کا کہا تو وہ نہیں آئیں گے ،میاں صاجب نے کہا مجھے منطور نہیں کہ میں اکیلا آپ کو جیل چھوڑ کر ہسپتال چلا جاوں، ڈاکٹرز نے کہا کہ میاں‌صاحب کو کنوینس کریں کہ وہ ہسپتال جائیں مغرب کے بعد کا وقت تھا میں محسوس کر رہی تھی کہ کچھ ہلچل ہے لیکن کچھ بتایا نہیں جا رہا،

    مریم نواز سے جب تاریخ پوچھی تھی تو انہوں‌نے کہا کہ کیلکولیٹ کر لیں مجھے تاریخ یاد نہیں

    مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان خان کو ایمرجنسی میں لاہور سے اڈیالہ بلوایا گیا اور کہا کہ میاں صاحب کا ٹیسٹ کروانا ہے، میں نے ایک گھنٹہ لگا کر کنوینس کیا کہ وہ ہسپتال جائٰیں، ڈاکٹر عدنان آ گئے ،میاں‌ صاحب ہسپتال چلے گئے ان کو دو یا تین دن رکھا گیا، وہ مزید بھی رکھنا چاہتے تھے، مجے ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں دی جاتی تھی، ایک دن مجھے خبر ملی کہ میاں صاھب واپس آ رہے ہیں جب واپس آئے تو میری دس منٹ کی ملاقات ہوئی، میاں‌صاحب ڈاکٹر کی ہدایات کے باوجود جیل واپس آئے تھے، ان کو میڈیکل سہولیات اپنے آپ دے دی گئیں، ایمرجنسی کی چیزیں مہیا کر دی گئیں میں یہ سوچتی رہی کہ کیا بات ہے، پھر ایک دن معالج نے بتایا کہ میاں صاحب کو اس دن ہارٹ اٹیک ہوا تھا، ہمیں کسی‌ڈاکٹر، جیل کے عملے نے کوئی ریکارڈ نہیں دیا، ڈسچارج سلپ کچھ ہفتے بعد ملی جس میں واضح لکھا ہے کہ میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا، یہ مریض ،لواحقین اور مریض کے معالج کو دیا گیا.

    مریم نواز نے کہا کہ جیل حکام نے بڑی غفلت برتی اگر کچھ نقصان ہوتا تو میری روح کانپ جاتی، نواز شریف کی ہارٹ کی دو میجر سرجریز ہو چکی ہیں،

    مریم نواز نے مزید کہا کہ میاں صاحب کی ایک بڑی شریان 95 فیصد بند ہے،میاں صاحب کو ایک اور بائے پاس کی ضرورت ہے، ان کو ضمانت نہیں دی گئی، میں آئی وٹنس ہوں‌جب وہ ہسپتالوں کے چکر لگا رہے تھے مجھے ہسپتال جانے کی اجازت تھی، کئی ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ ہائی رسک کیس ہے،

    واضح رہے کہ میاں نواز شریف کو 29 جولائی 2018 کو اڈیالہ جیل سے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا . نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کر کے فوری طور پر جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا.