Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ
    *آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے!* ایک گھنٹہ 2 منٹ کی تقریر کھڑے ہو کر کی۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بجٹ سیش پر دو گھنٹے سے زائد گفتگو کی، شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں بجٹ پر بحث کم اور اپنے دور حکومت کے‌ھوالہ سے زیادہ گفتگوکی. شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب اور خاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے، لوگوں کونشانہ بنا کراحتساب کا عمل ختم کیا جائے،بلا امتیاز احتساب کرنا ہے توایک ہی طرح سےکرنا ہوگا ،شہباز شریف نے مزید کہا تھا کہ ہم بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہٰیں بلکہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف کے پے رول پر لوگ اداروں پر بٹھائے گئے ہیں ان کو کیا پتہ بنوں، پشین مین یتیم بچہ کس طرح زندگی گزار رہا ہے، پاکستان کے تعلیمی معاملات کیا ہیں، بے روزگاری زیادہ ہیں انہیں معلوم نہیں. شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کس نے این آر او مانگا وہ اگر عوام کو نہیں بتانا چاہتے تو سپیکر کے کان میں بتا دیں.

    شہباز شریف نے پارٹی پر خود کش حملہ کیا، عمر ایوب

     

    شہباز شریف نے اسمبلی کے پہلے سیشن میں خطاب کیا، شہباز شریف کی طویل گفتگو پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بھی میدان میں‌آئے اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو 45 منٹ ملنے چاہئے، شہباز شریف نے اسمبلی کے دوسرے سیشن میں بھی تفصیلی خطاب کیا. شہبازشریف نے پونا گھنٹہ حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میاں صاحب اپنی بجٹ تقریر کو مختصر کریں ،شہبازشریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سپیکر صاحب ابھی تو میں نے بجٹ پر بولنا ہی شروع نہیں کیا ،اس پر سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ شہبازشریف نے لمبی تقریرکرکے خورشیدشاہ کاریکارڈتوڑدیا۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ خواہش ہے شہبازشریف میراریکارڈ توڑیں، میراقومی اسمبلی میں 4 گھنٹے مسلسل تقریرکاریکارڈہے،شہبازشریف کوتقریرکرتے ابھی 2 گھنٹے ہوئے،قائد حزب اختلاف نے کہا کہ میری کیامجال خورشیدشاہ کی شان میں گستاخی کروں ۔

  • میعشت،ورلڈ‌ کپ کی خبریں سنتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے، چیف جسٹس

    میعشت،ورلڈ‌ کپ کی خبریں سنتے ہیں تو مایوسی ہوتی ہے، چیف جسٹس

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہے،ورلڈ کپ لگاتے ہیں تو پھر مایوس کن خبر ملتی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کو زیادہ طول نہیں دینا چاہئے، معیشت کی خبریں سن کر مایوسی ہوتی ہیں، میعشت کے بارے میں سنتے ہیں آئی سی یو میں ہے، آئی سی یو سے باہر آ گئ ہے، سینیٹ کی کاروائی دیکھتے ہیں تو اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان کو بولنے نہی دیا جاتا، ڈپریشن سے بچنے کے لئے چینل تبدیل کرتے ہیں، ورلڈ کپ لگاتے ہیں تو پھر مایوس کن خبر ملتی ہے. چیف جسٹس نے مزید کہا ہے کہ عدلیہ میں بہت سےچیتے جج موجود ہیں، جرائم کےخاتمے کیلئے نظام کو بہتر کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ماڈل کورٹس کا5800مقدمات کو48روزمیں نمٹانابڑی کاوش ہے ،جرائم کےخاتمےکیلئےنظام کوبہترکررہےہیں ،قیدیوں کےاہلخانہ کوزیادہ مشکلات برداشت کرناپڑتی ہیں، مقدمات جلدنہ نمٹنےکےباعث کئی لوگ جیلوں میں قیدہیں ،فوری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے،خوش قسمتی ہےپہلے106اوراب57چیتےجج ملے جیلوں میں قیدافراد کے بچےبھی قید وبندکی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں

  • وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم عمران خان کاعلی محمد خان مہر کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت

    وزیراعظم عمران خان نے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج بدھ کو سندھ کا دورہ کیا ہے، عمران خان گھوٹکی پہنچے جہاں خان گڑھ میں جا کر وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور افسوس کا اظہار کیا، اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراءڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور محمد میاں سومرو اور رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے. وزیراعظم نے مرحوم علی محمد خان مہر کی وفات پر ان کے بھائی سردارعلی گوہر خان مہر، سردار علی نواز خان مہر اور مرحوم کے صاحبزادے سرداراحمد علی خان مہرسے تعزیت کی اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔

    وزیراعظم عمران خان کی گھوٹکی آمد پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے.

    وزیراعظم عمران خان کا آج لاہور کا دورہ بھی متوقع ہے وزیراعظم لاہور آمد کے دوران اپنے ماموں کی وفات پر تعزیت کا اظہار کریں گے، وزیراعظم اس کے بعد اسلام آباد روانہ ہو جائیں گے

  • چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ

    چیئرمین نیب اورخاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے: شہباز شریف کا ایوان میں مطالبہ

    شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب اور خاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے، لوگوں کونشانہ بنا کراحتساب کا عمل ختم کیا جائے،بلا امتیاز احتساب کرنا ہے توایک ہی طرح سےکرنا ہوگا

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    خاوند کی رہائی کیلئے چیئرمین نیب نے…..ویڈیو بنانے والی خاتون نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب اور خاتون والی ویڈیو پر کمیشن بنایا جائے، بجٹ میں ترمیم نہ کی گئی تو ہم حکومت نہیں چلنے دیں گے، مزدور کی کم از کم تنخواہ 20ہزار کی جائے. گھی اورخوردنی تیل پرعائدٹیکس فی الفورواپس لیاجائے،ایک لاکھ روپےماہانہ تنخواہ سےٹیکس ختم کیاجائے،بجلی اور گیس کے نرض 31 مئی 2018 کی سطح پر واپس لائے جائیں.

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے .

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

  • کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    کشمیرمیں فوجیوں‌ کی مسلسل ہلاکتوں پربھارتی میڈیا چیخ اٹھا، کہا کب تک لاشیں اٹھائیں گے؟ کانگریس کا بھی احتجاج

    مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری مجاہدین کے مسلسل حملوں سے ہونے والی ہندوستانی فوجیوں کی ہلاکتوں پر بھارتی میڈیا چیخ اٹھا ہے ۔ متعصب میڈیا نے ہندوستانی ایجنسیوں، مودی حکومت اور جموں کشمیر کی کٹھ پتلی سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا جواب دیں کہ کب تک بھارتی فوجی افسران اور اہلکاروں کی لاشیں یونہی اٹھائی جاتی رہیں گی۔ ادھر اپوزیشن جماعت کانگریس نے کشمیری مجاہدین کے حملے روکنے میں انٹیلی جنس کی ناکامی پر حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں کشمیری مجاہدین کے بھارتی فوج پر بڑھتے ہوئے حملوں پرہندوستانی میڈیا کی جانب سے مودی حکومت اور بھارتی ایجنسیوں پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔بھارتی ٹی وی چینل اے بی پی نیوز نے کشمیری مجاہدین کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں اسلام آباد(اننت ناگ) اور پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملوں کے نتیجہ میں ہندوستانی میجر کیٹن شرما سمیت متعدد افسروں و اہلکاروں کی ہلاکت اورشدید زخمی ہونے پر بھارتی ایجنسیوں اور مودی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھایا ہے۔ اے بی نیوز کی خاتون اینکر کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں اور حکومت بتائیں کہ کب تک لاشوں پر لاشیں اٹھائی جائیں گی، یہ وہ سوال ہے جو بھارت سرکار اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو دینا پڑے گا۔

    بھارتی خاتون اینکر نے کہاکہ روزانہ لاشیں اٹھانا پڑ رہی ہیں کیوں نہیں بھارت سرکار ان لوگوں کے اہل خانہ کو سنتی جن کے لوگ مارے جارہے ہیں۔ کیا حکومت کی پلاننگ میں کوئی کمی ہے یا حکومت کوئی فیصلہ نہیں کر پارہی۔ اس موقع پر خاتون اینکر نے پاکستان کے خلاف بھی الزام تراشی کی اور کہا کہ جب انڈیا کو معلوم ہے کہ پاکستان ایسے باز نہیں آئے گا تو پھر اس کے باوجود بھارت پاکستان کے خلاف آخری چوٹ کیوں نہیں لگا رہا؟ یہ میرا چھبتا ہوا سوال ہے جس کا جواب بھارت سرکا رکو دینا ہو گا؟

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی دانشوروں، صحافیوں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حالیہ پلوامہ حملہ پر شدید احتجاج کیا اور اسے انٹیلی جنس ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک صحافی کا کہنا تھا کہ 2018ءمیں پلوامہ حملہ کو نظر انداز کیا گیا اس لئے ایک اور پلوامہ حملہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ایک بھارتی صحافی نے لکھا کہ جموں کشمیر کے گورنر نے بھی پلوامہ حملہ میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں عسکریت پسندی کینسر بن چکی ہے۔ ایک شہیدہوتا ہے تواس کی جگہ مزیدنوجوان کھڑے ہو جاتے ہیں۔ یہ سلسلہ آخر کب رکے گا۔

    بھارٹی ٹی وی نے مرنےو الے ہندوستانی اہلکار کے والد کی گفتگو بھی دکھائی جس نے احتجاج کرتے ہوئے مودی حکومت سے سوال کیا کہ آج میرا بیٹا گیا ہے کل کو کسی اورکا مارا جائے گا۔ حکومت بتائے وہ ایکشن کیوں نہیں لیتی جس سے روز انہ کا معاملہ ختم ہو جائے۔ کتنے فوجی مزید مروائے جائیں گے۔

    بھارتی این ڈی ٹی وی نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے پانچ دنوں میں ہندوستانی فوج کو اپنے دس اہلکاروں کو کھونا پڑا ہے۔ادھر کانگریس نے چوبیس گھنٹوں میں پانچ فوجی افسر اور اہلکار مارے جانے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور ان ہلاکتوں کا سبب انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیاہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد(اننت ناگ) میں میجر کیتن شرما کی ہلاکت کی طرح ایک اور میجر راہول ورما بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

  • شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم نواز شریف کی مخالفت کر دی.

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مودی سرکار جو ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے، اس کے خطرناک عزائم ہیں، فروری میں معرکہ ہوا اور پوری دنیا نے دیکھا ،اگر انڈیا اس طرح کی دوبارہ حرکت کرے گا تو افواج، قوم اس کی آںکھیں نوچ کر پاوں تلے روندے گی.

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی لاہور آئے تھے.نریندر مودی بھارتی فضائیہ کے طیارے میں لاہورپہنچے تھے جہاں ان کے استقبال کے لیے اسوقت کے وزیراعظم نواز شریف، پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت پاکستان کے اعلی حکومتی حکام موجود تھے۔ مودی کا یہ پہلا دورہ پاکستان تھا جو نواز شریف کے دور میں ہوا. نریندر مودی نے نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کی۔ نواز شریف مودی کے مشیر اجیت دیوال سے بھی مری میں خفیہ ملاقاتیں کرتے رہے.

    اسوقت اپوزیشن کے رہنما تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ نواز شریف نے فوج سے بچنے کے لئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے خفیہ ملاقات کی۔

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نواز شریف کی دعوت پر لاہور آنے کے حوالہ سے بھارت میں حالیہ الیکشن کے دنوں میں کہا تھا کہ اگر میں لاہور نہ جاتا یا نواز شریف کو حلف برداری کی تقریب میں نہ بلاتا تو میں دنیا میں جا کر جتنا بھی کہہ دیتا کہ پاکستان جھوٹا ہے اور ہمارے ساتھ یہ یہ کر رہا ہے تو کوئی بھی نہ مانتا اور کہتا ہے کہ مودی کے ذہن میں تو پاکستان کے لیے ویسے ہی نفرت ہے۔میرے ان دو قدموں نے پاکستان کے عوام کے من میں یہ یقین پیدا کر دیا کہ مودی اچھا انسان ہے۔ مودی نے مزید کہا تھا کہ دوسرا یہ کہ میں لاہور جا کر دنیا کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہو گیا کہ مودی دوستی چاہتا ہے۔اس کے بعد جب پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوا تو دنیا کو یہ سمجھانا نہیں پڑا کہ اس واقعے میں پاکستان نے گڑ بڑ کی ہے۔میں نے اتنی بڑی سرجیکل اسٹرائیک کی لیکن دنیا میں سے کوئی بھی بھارت کے خلاف ایک لفظ نہ کہہ سکا۔ مودی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ اب پاکستانی پاسپورٹ کی کوئی قیمت نہیں ہے۔جب کوئی پاکستانی امریکا جاتا ہے تو اس کے کپڑے اتروا کر دیکھا جاتا ہے۔اب پاکستان میں بھی دباو پیدا ہو رہا ہے وہ ان لوگوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔اور میرے لاہور کے اس دورے نے مجھے یہ فائدہ دیا کہ پوری دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    شہباز شریف نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ پر بحث کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، یہ بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نہٰیں بلکہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، آئی ایم ایف کے پے رول پر لوگ اداروں پر بٹھائے گئے ہیں ان کو کیا پتہ بنوں، پشین مین یتیم بچہ کس طرح زندگی گزار رہا ہے، پاکستان کے تعلیمی معاملات کیا ہیں، بے روزگاری زیادہ ہیں انہیں معلوم نہیں ..

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

     

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ بجٹ ظلم کی تلوار ہے جو مزدور کی گردن کاٹنے ایا ہے. عوام کی امیدوں کا قتل کرنے آیا ہے بجٹ،بجٹ عوام کیلئےمایوسی کی خبرلایاہے .انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں پر بھی بات ہو گی.انہوں نے کہا کہ یہ یوٹرن کے ماسٹرز ہیں، جو پاکستان کو جنت بنانے آئے تھے بد ترین اقدامات کی وجہ سے پاکستان کو معاشی جہنم کی طرف دھکیل رہے ہیں .

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دو منی بجٹ بھی پیش کئے. یہ 4 ہزار ارب کا ٹارگٹ پورا نہیں کر سکے. یہ 5500ارب کا ٹارگٹ کہاں سے پورا کریں گے، انہوں نے دس ماہ میں ایک منصوبے پر بھی کام نہیں کیا اس لئے اس کو گولڈ میڈل ملنا چاہئے، ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں، میں کئی مثالیں دے سکتا ہوں.

  • زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر، حکومت کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سابق صدر آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پیپلز پارٹی نے بڑا قد م اٹھا لیا.

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے لئے درخواست پرعدالت نے بڑا حکم دے دیا

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے لئے پی پی نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست دی ہے جس پر حکومت کے اتحادی جماعتوں نے بھی دستخط کئے ہیں. ایم کیو ایم کے امین الحق، بی این پی مینگل کے سردار اختر مینگل، بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے خالد مگسی، جمہوری وطن پارٹی کی طرف سے شاہ زین بگٹی اور بلوچستان سے آزاد رکن اسلم بھوتانی نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست پر دستخط کیے ہیں.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    واضح رہے کہ عدالت سے ضمانت مسترد ہونے پر آصف زرداری کو گرفتار کیا گیا، عدالت نے زرداری کو ریمانڈ پر نیب کے حوالہ کر دیا، دوسری جانب قومی اسمبلی میں بجٹ سیشن جاری ہے، اپوزیشن جماعتوں نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے لیکن سپیکر قومی اسمبلی نے تاحال پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کئے.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ ق کے مونس الہی نے بھی دوران سیشن مختصر ملاقات کی تھی جس میں پروڈکشن آرڈر کے حوالہ سے مونس الہیٰ نے حمایت کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعظم عمران خان نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے سپیکر قومی اسمبلی کو روکا ہوا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے بھی آرڈر جاری نہ کئے جائیں.

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

  • عمران خان کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پراتفاق

    عمران خان کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پراتفاق

    موجودہ حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کا ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق ہو گیا. وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا اور دونوں میئرز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے، کمیٹی دو روز میں طریقہ کار وضع کر کے وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں متحدہ قومی موومنٹ کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی اور قانون کی دو وزارتیں ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی وزیر آئی ٹی، جب کہ فروغ نسیم وزیر قانون ہیں۔

  • حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    حمزہ شہباز کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی. درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جسمانی ریمانڈ والے ملزم کو اسمبلی اجلاس میں شرکت دینا قانون کی خلاف ورزی ہے. جسمانی ریمانڈ میں پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے جا سکتے. درخواست گزار نے پنجاب حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن‌آرڈر روکے جائیں.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت مسترد،نیب نے گھیرے میں لے لیا

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا، احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کا ریمانڈ بھی دیا ہے لیکن اس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی چوھدری پرویز الہیٰ نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے ہیں، دوسری جانب حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بن کر حمزہ شہباز کے خلاف بیان مجسٹریٹ کو ریکارڈ کروا دیا ہے .

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز