Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں چیئرمین نیب کی آڈیو ،ویڈیو لیک کرنے والی خاتون طیبہ گل اور فاروق نول کے خلاف ریفنس دائر کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیرمین نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں فاروق نول اور طیبہ گل کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے، احتساب عدالت نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جون کو طلب کرلیا ہے.ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ گروہ نے چیرمین نیب سمیت متعدد افراد کو بلیک میل کیا ملزمان نے سادہ لوح شہریوں سے 2 کروڑ 44 لاکھ 50 ہزار روپے کا فراڈ کیا ،ملزمان کیخلاف 36 گواہان نے نیب کو بیانات قلمبند کرائے ،ایڈمن جج جوادالحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئی ملزمان اور تفتیشی افسر کو طلب کر لیا

    واضح رہے کہ نیوز ون چینل نے ایسی ویڈیو اور آڈیو نشر کی جس میں مبینہ طور پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو ایک خاتون سے نازیبا گفتگو کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف چلنے والی خبر کی تردید کردی۔ترجمان نیب کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیوز ون پر چیئرمین نیب کے حوالے سے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹی خبر چلائی گئی جس کا مقصد جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ساکھ کو مجروح کرنا ہے۔

  • کمسن فرشتہ قتل کیس، تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ اہم خبر آ گئی

    کمسن فرشتہ قتل کیس، تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کمسن فرشتہ زیادتی و قتل کیس میں پولیس نے جیو فینسنگ رپورٹ مرتب کر لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فرشتہ کیس میں 8 لاکھ ٹیلی فون کالوں کی نگرانی کی، اب بھی پولیس 1587 مشکوک نمبرز کی نگرانی کر رہی ہے. پولیس نے گرفتار مرکزی ملزم کے علاو ہ چھ مشکوک اشخاص اور 50 مزید افراد سے تحقیقات کی. فرشتہ قتل کیس کے حوالہ سے جوڈیشل کمیشن انکوائری رپورٹ 28مئی کو مرتب کرے گی .

    واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد سے 15 مئی کو کمسن فرشتہ لاپتہ ہوئی تھی جسے قتل کر کے جنگل میں پھینک دیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کو جنگل سے برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس میں کمسن فرشتہ کے ساتھ زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے. پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر نے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں.فرشتہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق تھا.مقتولہ بچی مقامی سکول میں دوسری جماعت کی طالبہ تھی۔ علی پورفراش کے علاقے میں رہائش پذیر مقتولہ (ف) کے والد نے مقامی پولیس تھانے شہزاد ٹاون میں پانچ روز قبل بچی کی گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی۔ فرشتہ کے والد نے کمسن بیٹی کی لاش کو دھوپ میں رکھ کر احتجاج کیا .گذشتہ دو ماہ کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یہ دوسرا واقعہ ہے جس میں ایک کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس سے پہلے بارہ کہو کے علاقے میں ایک دو سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    کمسن فرشتہ کی زیادتی کے بعد سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر #JusticeForFarishta ٹاپ ٹرینڈ رہا. شہریوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے.

    میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ معصوم فرشتہ کا ظالمانہ قتل قابل مذمت ہے ،ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے فوج ہر ممکن تعاون کرنے کے لیے تیار ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں معاشرتی ناسوروں سے اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

  • عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں، کرایہ کتنا ہو گا، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    عید کے موقع پر 3 خصوصی ٹرینیں، کرایہ کتنا ہو گا، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عید کے روز پورے پاکستان میں ریلوے کا کرایہ آدھا ہوگا ،عید پر 3 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے15دن تک کراچی میں ریلوے کی زمین واگزارکروانے کا اپنا ٹاسک مکمل کرلیں گے ،سرکلرریلوے سے متعلق سندھ حکومت مجھےبلاوجہ نشانہ بنارہی ہے ،ہم نےریلوے ٹریک کے دونوں طرف کی مقررہ جگہ خالی کروا کردینی ہے،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ایک بھی فریٹ ٹرین خالی نہیں ہے8ہزار بھرتیوں کی تیاری کر لی ہے، میرٹ سےہٹ کربھرتیاں کرنےوالوں کومعاف نہیں کیا جائے گا ،شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ریلوے میں تقرریوں کے لیے قرعہ اندازی کا کہا ہے ریلوےلائنوں میں سرمایہ کاری کیلئے نجی کمپنیوں کودعوت دی ہے.

  • چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات

    چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے پر مسلم لیگ ن میں اختلافات پید ا ہو گئے. مسلم لیگ نے کے رہنما ملک احمدخان نے چیئرمین نیب کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تو ن لیگ کی ترجمان میدان میں آ گئیں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک محمد احمد خان صاحب نے جو کہا، وہ ان کی ذاتی رائے ہے ،ملک محمد احمد خان کی رائے پارٹی موقف نہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین نیب اب احتساب کی پوزیشن میں نہیں رہے۔ نیب تحریک انصاف کا پلاننگ یونٹ ہے، نیب کی وجہ سے لوگوں نے خودکشیاں شروع کر دی ہیں، چیئرمین نیب نے کہا وزرا کیخلاف اس لیے کارروائی نہیں کر رہا کہ حکومت نہ گر جائے، نیب حکومت کا ایک ٹول ہے، نیب قانون کا غلط استعمال کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے ملکی نظام کا تماشہ لگا دیا ہے، یقین ہے چیئرمین نیب ملکی مفاد میں استعفیٰ نہیں دینگے، قانون کو اس ملک میں کون بیان کرے گا؟۔

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر نشر کرنے پر پیمرا نے نیوز ون چینل کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا.      چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالے سائبر کرائم کے ماہر، انڈیا اور افغانستان میں رابطے، حیران کن انکشافات.      چیئرمین نیب ویڈیو سیکنڈل، مسلم لیگ ن تقسیم ہو گئی، پہلے ذاتی معاملہ کہا پھر یوٹرن لے لیا.

     

    ملک احمد خان کی جانب سے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کے مطالبے کے بعد مریم اورنگزیب میدان میں آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ استعفیٰ کا مطالبہ ملک احمد خان کی ذاتی رائے ہے ، پارٹی کی نہیں.صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف،سینیرنائب صدرشاہدخاقان چیرمین نیب پرواضح پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں ،مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنائی جائےجو چیرمین نیب کےسارے معاملےکی تحقیق کرے .

  • نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے زرداری اور بلاول کو ایک ہی دن طلب کر لیا

    نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو 29 مئی کو طلب کر لیا، بلاول کو بھی نیب نے 29 مئی کو ہی طلب کیا ہوا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نیب راولپنڈی نے سابق صدرآصف زرداری کو 29 مئی کودوبارہ طلب کیا ہے .پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو پاورپروجیکٹ،غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے طلب کیا ہے، زرداری کو نیب نے 29 مئی کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .نیب نے اسی روز پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کو بھی جے وی اوپل کیس میں طلب کر رکھا ہے .بلاول کو نیب نے 24 مئی کو بلایا تھا لیکن بلاول پیش نہ ہوئے اب نیب نے بلاول کو بھی 29 مئی کو ہی طلب کیا ہے.

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

     

     

     

  • کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    کانگو میں شہید پاک فوج کے جوان کے لئے اقوام متحدہ کا ایوارڈ

    اقوام متحدہ کے امن دستے میں تعینات پاکستانی فوجی کی شہادت پر اقوام متحدہ نے ایوارڈ دیا ہے جو ملیحہ لودھی نے وصول کیا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوجی نائیک محمد نعیم رضا گذشتہ سال جنوری میں اقوام متحدہ کے کانگو مشن میں شہید ہوگئے تھے۔کانگو کے جنوبی صوبہ کیوو کے علاقہ براکا میں مسلح باغیوں نے پاکستانی امن مشن کے قافلے پر حملہ کیا تھا۔ جس میں نائیک نعیم رضا شہید ہو گئے تھے جبکہ ایک سپاہی بلال زخمی ہوا تھا ، پاک فوج کے جوانوں نے مؤثر جوابی کارروائی کر کے مسلح باغیوں کا حملہ پسپا کر دیا تھا۔ کانگو میں امن دستے میں شامل پاک فوج کے جوان نائیک محمد نعیم رضا شہید کے لئے اقوام متحدہ نے ایوارڈ کا اعلان کیا جو نیو یارک میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے وصول کیا ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پیس کیپرز کے عالمی دن پرہونے والی تقریب میں ایوارڈ دیا ، اس موقع پر ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایوارڈ عالمی امن کیلیے پاکستان کی بے مثال قربانیوں پر یو این کا اعتراف ہے،امن مشنز میں تعینات پاکستانی دستوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے پاکستان اقوام متحدہ میں فوجی دستے بھیجنے والےممالک میں سر فہرست رہا.

    کانگو افریقہ کا ایک ملک ہے جس نے 1960ء میں فرانس سے آزادی حاصل کی۔ اس کا دار الحکومت کنشاسا کہلاتا ہے۔ وہاں اقوام متحدہ نے امن دستے تعینات کر رکھے ہیں.اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر کانگو میں اقوام متحدہ کے مستقل مشن کے مینڈیٹ کو تقریبا9ماہ کے لئے بڑھا کر 20 دسمبر 2019 تک کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔اقوام متحدہ کی قرارداد 2463 کا مقصد فوجی اہلکاروں ، فوجی مبصرین اور سٹاف افسران ، پولیس اہلکاروں اور قائم پولیس یونٹوں کے جوانوں سمیت مشن کی موجودہ تعدادکو برقرار رکھنا ہے۔ اس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ مشن کی سٹریٹجک ترجیحات کو ایم او این یو ایس سی او کے طور پر جانا جائے گا اوراس کا مقصد شہریوں کی حفاظت ، کانگو اور اہم سرکاری اور سیکورٹی اصلاحات کے لئے سرکاری اداروں کی مضبوطی فراہم کرنا ہے

  • زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی، حکومتی رکن اسمبلی کا مطالبہ

    زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی، حکومتی رکن اسمبلی کا مطالبہ

    زیادتی کے واقعات میں ملوث مجرموں کو سر عام پھانسی دی جائے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت تحریک انصاف کی رکن سیمابیہ طاہر نے قرارداد جمع کروائی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ زینب زیادتی و قتل کے واقعے نے پورے ملک کے درو دیوار ہلا دیئے تھے اور اب 10 سالہ بچی فرشتہ کی تشدد زدہ لاش اسلام آباد کے جنگل سے برآمد ہوئی۔ بچیوں کو زیادتی کے بعد تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے مجرموں کو عبرت کا نشان بناکر سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

    زینب کے واقعہ کے بعد کمسن بچوں سے زیادتی کے دو ہزار واقعات، افسوسناک خبر

    واضح رہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند دن پہلے 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

     

    اور حکومت کو ہوش آ گیا، فردوس عاشق اعوان کی فرشتہ کے گھر آمد، دبنگ اعلان کر دیا

  • مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی پر ایران کا رد عمل آ گیا

    ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی تعیناتی عالمی امن ،سیکیورٹی کیلیےخطرہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے مشرق وسطیٰ میں 1500امریکی فوجی بھیجنےکے اعلان پررد عمل میں کہا کہ خطےمیں امریکی فوج کی تعداد میں اضافہ بہت خطرناک ہے. ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا مقابلہ کرناہوگا

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں، اس مقصد کیلئے ہم نسبتاً کم تعداد میں فوجی وہاں بھیجنے جارہے ہیں، حفاظتی دستے میں شامل فوجیوں کی تعداد تقریباً 1500 ہوگی۔

  • ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے فارم جاری کر دیے

    ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے فارم جاری کر دیے

    ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے لیے ایسیٹ ڈکلیئریشن فارم جاری کر دیے ،ڈکلیئریشنز پر30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے ایسیٹ ڈکلیئریشن فارمزویب پورٹل پراپ لوڈ کردیا ہے. مقامی اثاثہ جات ظاہر کرنے کیلیے ڈکلیئریشن فارم میں اثاثوں کی الگ الگ تفصیل دینا ہوگی ،شہری ویب پورٹل کے فارم پُرکرکے آن لائن اپنے اثاثہ جات ظاہرکرسکتے ہیں ،فارم میں ہرکیٹیگری کےاثاثے،ٹیکس کی شرح اورواجب الادا ٹیکس کی رقم کے الگ الگ کالم بنائے گئے ہیں ،فارن کرنسی بے نامی اکاؤنٹ میں دولت کوظاہر کرنے کیلیے بھی چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،پاکستانی کرنسی میں کھولے گئےبے نامی اکاؤنٹس میں موجود دولت پرچار فیصد ٹیکس دینا ہوگا .چار فیصد ٹیکس کی ادائیگی پر بے نامی گاڑیاں بھی ظاہر کی جا سکیں گی .اثاثہ جات پر عائد ٹیکس کی شرح اور اس پرلاگو ٹیکس واجبات کی رقم کی تفصیل دینا ہو گی.غیر ملکی لیکوئیڈ اثاثہ جات ظاہر کرکے واپس پاکستان لانے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہو گا .فارم میں غیر ملکی غیر منقولہ جائیداد ظاہر کرنے پر چار فیصد ٹیکس دینا ہوگا .ایف بی آرکی جانب سے غیرملکی اثاثےودولت ظاہرکرنے کیلیے بھی الگ سے ڈکلیئریشن فارم جاری کیا گیا ہے. اثاثوں کی ویلیو ایف بی آر کی مقررہ ویلیو سے ڈیڑھ سو فیصد تک مقرر ہوگی ،لیکوئیڈ اثاثہ ظاہر کرکے واپس لانے نہ لانے پر چھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،ڈکلیئریشنز پر30 جون 2019 تک ٹیکس ادائیگی کی صورت کسی قسم کا جرمانہ ادا نہیں کرنا ہوگا ،ڈکلیئریشن فارم میں اوپن پلاٹ،زمین، سُپرا سٹرکچر اور اپارٹمنٹ ظاہر کرنے کیلیے ڈیڑھ فیصد ٹیکس دینا ہوگا ،کمپیوٹرائز پیمنٹ رسید پر ٹیکس کی رقم اور جرمانے کی رقم کی تفصیل بھی دینا ہوگی.

     

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی،اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی.

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

     

     

  • شہباز شریف عدالت میں پیش ہوں، عدالت نے حکم دے دیا

    شہباز شریف عدالت میں پیش ہوں، عدالت نے حکم دے دیا

    احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے شہباز شریف کو جون کے فوری بعد پیش ہونے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے رمضان شوگر ملز کیس کیس سماعت کی، شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ شہبازشریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہیں ہے، شہبازشریف کے وکلاء نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرائی جس پر جج جواد الحسن نے سوال کیا کہ آپ خود کلیئرنہیں ہیں کہ وہ کب پاکستان آرہے ہیں، ہمیں کلیئر کریں کہ شہبازشریف کب ٹرائل جوائن کررہےہیں، شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کے استفسار پر کہا کہ بیرون ملک میں ڈاکٹرز شہبازشریف کا علاج کررہے ہیں، عدالت نے کہا کہ کیا رپورٹ ہے کہ واقعی شہباز شریف کا علاج پاکستان میں نہیں ہے، جس پر وکیل نے کہا کہ
    7 جون کو بھی شہبازشریف کا ایک اہم ٹیسٹ ہے،میرے موکل علاج کے سلسلے میں باہرہیں جلد پاکستان آجائیں گے، جس پر عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کو یاد ہے گزشتہ حکم نامے میں عدالت نے کیا کہا تھا، شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہبازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے،یہاں کے ڈاکٹرز نے باقاعدہ شہبازشریف کو باہرسے علاج کروانے کا مشورہ دیا ،عدالت دو ہفتوں کی حاضری معافی منظور کرے ،سرکاری وکیل نےعدالت میں کہا کہ شہبازشریف ٹرائل کو جوائن نہیں کررہے ،شہبازشریف بیرون ملک موجودہ عدالت کی اجازت کے بغیرگئے ،تمام ملزمان عدالت میں حاضرہورہےہیں ایک ملزم کی وجہ سے کیس التواکاشکارہے، عدالت نے کیس کی سماعت 28 مئی تک ملتوی کی اور شہہباز شریف کو پیش ہونے کا حکم دیا، احتساب عدالت نے شہبازشریف کی حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کرلی ،28 مئی کی تاریخ ملنے پر شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ 28 مئی کو شہباز شریف کے ٹیسٹ ہونے ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے حکم دیا کہ جون کے فوری بعد شہبازشریف عدالت میں پیش ہوں.