Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کمیشن کے سربراہ مقرر

    قرضوں کی تحقیقات، حسین اصغر کمیشن کے سربراہ مقرر

    قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کو بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے.
    خواجہ آصف کیخلاف ثبوت کمیشن کو دوںگا، مریم کی بھی تحقیقات کریں گے. عثمان ڈار کا اعلان

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے حسین اصغر کو قرضوں کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کا سربراہ بنا دیا ہے، حسین اصغر پولیس میں بھی رہ چکے ہیں، اور اس وقت نیب میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر کام کر رہے ہیں. حسین اصغر نے ایف آئی اے میں تعیناتی کے دنوں میں حج کرپشن کیس کی بھی انویسٹی گیشن کی تھی. وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کی سربراہی کے لئے شعیب سڈل، حسین اصغو دیگر ناموں پر غور کیا گیا تاہم حسین اصغر کو کمیشن کا سربراہ بنا دیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ حکومت کی طرف سے جو تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جارہا ہے یہ اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جارہا ہے جس کا مقصد 24 ہزار ارب کے قرضوں کا حساب لینا ہے. مشکل فیصلے کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا.

  • وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم کا نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا اعلان

    وزیراعظم نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام ک اعلان کر دیا

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے قومی ترقیاتی کونسل کے قیام کی منظوری دے دی، 13 رکنی قومی ترقیاتی کونسل کی سربراہی وزیراعظم کرینگے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی کونسل کے رکن ہونگے۔

    وزرائے اعلیٰ دعوت پر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان دعوت پر کونسل میں شرکت کرینگے۔ اسٹریٹجک باڈی یا کوئی وزیر دعوت پر قومی ترقیاتی کونسل میں شرکت کر سکے گا۔ وزیراعظم، وزارت خارجہ، وزارت خزانہ کے سیکرٹریز کونسل میں شامل ہیں۔

    سیکرٹری منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات ڈویژن بھی کونسل کے رکن ہونگے، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہونگے، قومی ترقیاتی کونسل ترقی کیلئے حکمت عملی اور پالیسیز بنائے گی، کونسل تیز تر اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

    کونسل علاقائی اور قومی رابطوں کے لیے طویل المدتی منصوبہ بندی کی منظوری دے گی، قومی اقتصادی کونسل علاقائی تعاون کے لئے رہنما اصول فراہم کرے گی۔

  • خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد

    لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، ضمانت کی درخواست پر جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیاگیا ہے، عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی.

    خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • بیروت میں‌ حوا کی  بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    بیروت میں‌ حوا کی بیٹی پر کیا گزر رہی، اسپیشل رپورٹ پڑھنا نہ بھولیے

    حالات کی ستائی بنت حوا ظلم در ظلم کا شکار.شام سے ہجرت پر مجبور ہو کر پناہ لینےوالی لڑکیاں جنسی استحسال کا شکار.

    باغی ٹی وی رپورٹ: انٹر نیشنل ٹی وی چینل الجزیرہ نے روح فرسا رپورٹ دی ہے کہ شام کی ظلم و ستم کی ستائی غموں سے نڈھال اپنے باپ اور بھائی کے سائے سے محروم لڑکیاں بہت بڑی تعداد میں جنسی ہراسگی اور ریپ کا شکار ہور ہی ہیں.رپورٹ کے مطابق شام میں تباہی کے بعد لبنان میں پناہ لینے والی لڑکیاں جن کے سر پرکسی بھائی اور باپ کا سایہ نہیں ہے ان کو مسلسل جنسی تشدد اور ہراسمنٹ کا سامنا ہے.

    انٹرنیشنل ہیومن ڈیلپمنٹ کی ایک رونگٹھے کھڑے کر دینے والے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف ایک دن میں 400 لڑکیوں کی عزت و عصمت کو پامال کیا گیا ان کی عمریں 10 سے 19 سال کے درمیان تھیں متاثرہ لڑکیوں نے اپنی یہ درد بھری کہانی اس تنظیم کو سنائی.اب جو اس سروے میں نہیں آ سکیں وہ نہ جانے کتنی ہیں.70 فیصد بچ جانے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ خود بہت غیر محفوظ تصور کرتی ہیں.90 فیصد رات کی تاریکی اور اندھیروں بہت ڈرتی ہیں کہ ناجانے کوئی انسانی درندہ ان کو آ کر نوچ نہ لے.

    اپنی مشکلات اور ستم کو بیان کرتے ہوئے ان لڑکیوں کا کہنا ہے ’’ہم باہر تنہا جانے سے بھی ڈرتی ہیں اور ہر طرف نشہ میں دھت لوگ ہمیں پریشان کرتے ہیں اور جو شراب نہیں پیتے وہ بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے‘‘۔ہر کوئی ہمارا پیچھا کرتا ہے.ہمیں ہوس بھری نطروں سے دیکھا جاتا ہے اور گناہ اور ظلم پر مجبور کیا جاتا ہے. اپنے یہ حالات بیان کرتے کرتے متاثرہ لڑکیا بے زارو قطار روتی رہیں.

    یہ اعداد و شمار بعض نتظیمیں شائع کر ہی ہیں تاکہ دنیا کے مختلف ممالک کی حکومتوں، اقوام متحدہ اور لبنان کی سول سوسائٹیز اور انسانی حقوق کی تنظیموں تک ان بچیوں کی آواز پہنچائی جا سکے۔
    واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار صرف ایک کیمپ کے ہیں شام سے در بدر ہونےوالی لاکھوں حوا کی بیٹیاں اور مسلم بچیاں دنیا کے بے درد ، پتھر دل اور حرص و ہوس کے پچاری مردوں کے ظلم کا شکار ہو رہی ہیں.امت مسلمہ ،عالمی برادری اور دنیا کے انصاف پسند انسانیت کا درد رکھنے والوں کے لیے یہ سب شب و روز کی میڈیا رپورٹس اور کہانیاں ہیں جن کو وہ ایسے نطر سے اوجھل کر دیتےہیں.

  • اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان انڈیا سے میچ ہارا تو بھارت کے وزیر داخلہ نے اسے سرجیکل سٹرائیک قرار دیا

    بھارتی میڈیا دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر من پسند تجزیے کر رہا ہے، قوم فوج کے ساتھ ہے. میجر جنرل آصف غفور
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تو بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے پاکستان پر اسٹرائیک کر دیا جس پر پاکستان کی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور میدان میں آ گئے اور انہوں نے بھارتی وزیر داخلہ کو منہ توڑ جواب دیا،

    پاک فوج نے آواران میں ایسا کام کیا جو حکومت بھی نہ کر سکی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی ٹیم اچھا کھیلی ہے لیکن دو مختلف چیزوں کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا، میچ اور اسٹرائیک مختلف چیزیں ہیں، اگر شک ہو تو 27 فروری کو نوشہرہ پر ہماری جوابی اسٹرائیک اور بھارتی طیاروں کا انجام دیکھ لیں جنہیں ہم نے مار گرایا، دیکھیں اور حیران ہوتے رہیں۔

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

     

    کشمیر،عسکریت پسندوں کی نگرانی کے لئے ڈرون کا استعمال

     

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

  • پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکر موسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز کا بڑا حملہ کرنا چاہتے ہیں جس کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی انتہائی سخت کر دی اس کے باوجود بھارتی فوج پر حملہ گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور سات زخمی ہو گئے.

    مقبوضہ کشمیر،بارودی سرنگ دھماکا سے 9 زخمی بھارتی فوجیوں میں سے 2 ہلاک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت کو خبر دار کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ذاکرموسیٰ کی شہادت کے بعد عسکریت پسند پلوامہ طرز پر حملہ کر سکتے ہیں .پاکستان کی جانب سے بھارت کو دی جانے والی خفیہ معلومات میں کہا گیا تھا کہ پلوامہ طرز پر کار حملہ یا خود کش حملہ ہو سکتا ہے پاکستان نے حملے کے بارے میں معلومات بھارتی سفارتخانے کو اسلام آباد میں دی، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی. اور اس ضمن میں کشمیر میں بھارتی فوجیوں کو آگاہ کر دیا، پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں حملے کی اطلاع بھارت کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی دی تھی جس پر امریکا نے بھی بھارت کو خبر دار کر دیا تھا. پاکستان کی جانب سے کشمیر میں عسکریت پسندوں کے حملے کی خفیہ اطلاع کے چند دن بعد پلوامہ میں ہی بھارتی فوج کی گاڑی بارودی دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں 9 فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں سے دو بھارتی فوج ہسپتال پہنچ کر ہلاک ہو گئے.

     

    واضح رہے کہ 14فروری2019کو کشمیرکے علاقہ لیتہ پورہ اونتی پورہ میں سری نگرجموں شاہراہ پربھارتی فوج کے کانوائے پرکارخودکش حملہ کیاگیاتھا،جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے

  • محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    محمد مرسی کی خاموشی سے قاہرہ میں تدفین

    سابق مصری صدر محمد المرسی قاہرہ میں خاموشی کی تدفین کر دی گئی.
    باغی رپورٹ کے مطابق .مصری کے سابق صدر محمد المرسی کو خاموشی کےساتھ قاہرہ میں دفن کر دیا گیا ،جنازے میں مرحوم کے قریبی اہل خانہ بھی موجود تھے.سابق صدر کی طبیعت کمرہ عدالت میں خراب ہو گئی تھی جہاں ان کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن جان بر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے.

    واضح رہے کہ محمد مرسی مصر کے پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب ہوئے تھے، 2011 میں‌حسنی مبارک کے 30 سالہ اقتدار کے خاتمے کے بعد محمد معسی کو عوام نے منتخب کیا تھا،وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے میدان میں اترے تھے اور کامیابی حاصل کی، ان کے صدر منتخب ہونے کے ایک سال بعد 2013 میں اخوان المسلمون پر پابندی لگا کر فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کی حکومت ختم کر کے جیل میں ڈال دیا گیا تھا. اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ 17 جون 2015 کو سنایا گیا تھا.

  • آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے: ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ

    سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

    قومی اسمبلی و سینیٹ کا اجلاس ہو گا آج، زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے یا نہیں، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ضمانت مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کر دیا ہے، اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نےفیصلہ جاری کیا،سات صفحات پرمشتمل فیصلےمیں سپریم کورٹ کےفیصلوں کےحوالےموجود ہیں. اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایون فیلڈریفرنس فیصلے میں سپریم کورٹ نےنیب کیسزمیں ضمانت کامعیارمقررکیا،سپریم کورٹ کےفیصلے کا اطلاق ضمانت قبل ازگرفتاری کیس میں بھی ہوتا ہے .فیصلہ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نیب کی بدنیتی ثابت کرنےمیں ناکام رہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10جون کوضمانت مسترد کرنے کا مختصر فیصلہ سنایا تھا ،درخواست ضمانت مستردکرنےکی وجوہات پرمبنی تفصیلی فیصلہ آج جاری کیا گیا

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کے پروڈکشن آرڈرکے مطالبہ پر فواد چودھری خاموش نہ رہ سکے

    واضح رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت عدالت نے مسترد کی تھی جس کے بعد نیب نے انہیں گرفتار کر لیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالہ ہیں، فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جاری ہے سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے مطالبے اور احتجاج کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر تاحال جاری نہیں کئے.

    اسمبلی میں اٹھک بیٹھک کرا کر میری کمر در د کا علاج کرارہےہیں ؟شہبازشریف

    قومی اسمبلی کا اجلاس،شہباز شریف کے خطاب پر حکومت کا احتجاج

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    زرداری اور حمزہ کی رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

  • ایک ہفتے بعد پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری، ڈالر کی قیمت میں کمی

    ایک ہفتے بعد پاکستانی تاجروں کے لئے خوشخبری، ڈالر کی قیمت میں کمی

    عید کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 46 پیسے کی کمی ہوئی ہے، منگل کی صبح ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے انٹربینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 156.50روپے کا ہو گیا .

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں ایک روپے اضافے کے بعد 156 روپے 85 پیسے پر فروخت ہوا،ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا تھا، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 820 ارب کا اضافہ ہواتھا، آج منگل کی صبح ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ،

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا آج، انکوائری کمیشن کے قیام پر ہو گی مشاورت

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو گا آج، انکوائری کمیشن کے قیام پر ہو گی مشاورت

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہو گا

    وفاقی کابینہ کے خلاف درخواست، عدالت نے درخواست گزار کو کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بجٹ کے حوالہ سے غور کیا جائے گا، اور حکمت عملی طے کی جائے گی کی بجٹ کیسے پاس کروانا ہے. کابینہ اجلاس میں اپوزیشن کی گرفتاریوں‌پر بھی بات ہو گی، اجلاس میں کابینہ کواحساس پروگرام،ویزہ این اوسی لبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائے گی ،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اثاثہ سکیم میں اب تک کی پیشرفت اور ایف آئی اے اورپی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسزپرکابینہ کوبریفنگ دی جائے گی .کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کےقیام کامعاملہ زیرغورآئے گا ،وزیراعظم کابینہ کوشنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت پراعتمادمیں لیں گے،

    وفاقی کابینہ اجلاس، ایک وفاقی وزیر کی فردوس عاشق اعوان پر چڑھائی

     

    کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے زرتاج گل کو روک دیا…بڑی خبر آ گئی

     

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا