Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بریکنگ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور گرفتار

    بریکنگ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور گرفتار

    وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر لیا گیا

    علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز جلسے کے دوران دھمکیاں دی تھیں ابھی اطلاعات ہیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے،علی امین گنڈا پور کو تحویل میں لیا گیا ہے، ان کے سب نمبرز بند ہیں اور کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہے، صحافی حسن ایوب نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ گھنٹے سے زائد عرصے سے علی امین گنڈا پر کا پتہ نہیں چل رہا – وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی اور سٹاف انہیں ڈھونڈنے کی کوشش میں مصروف

    اس کے علاوہ دیگر صحافیوں نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے تا ہم آزاد ذرائع سے اسکی تصدیق نہیں ہو سکی، صحافیوں کا دعویٰ کتنا سچ ہے، جلد حقیقت سامنے آجائے گی تا ہم پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے بعد سے علی امین گنڈا پور کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اس سے یہی تاثر جاتا ہے کہ انکی گرفتاری کی خبر درست ہے

    صحافی وقار ستی نے بھی ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، ان کےتمام موبائل اور رابطہ نمبر منقطع کر دیے گئے ہیں۔ اگر کسی کو شک ہے یا مذید حقیقت جاننا چاہتا ہے تو خود رابطہ کر کے مذید تسلی کر سکتا ہے۔

    صحافی حماد حسن کہتے ہیں کہ ابھی ابھی علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور ایم این اے سے رابطہ کر کے پوچھا کہ کیا چیف منسٹر پختونخوا گرفتار کر لئے گئے ہیں؟تو انہوں نے انکار کیا !مزید پوچھا کہ وہ کہاں پر ہیں؟تو کوئی جواب نہیں دیا

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے رابطہ نہیں ہو رہا، خدشہ ہے انہیں گرفتار نہ کر لیا گیا ہو۔ علی امین گنڈا پور کے سٹاف کا نمبر بھی بند ہے. اُن کے اسٹاف سے بھی رابطہ نہیں ہو پارہا – ہوسکتا ہے انہیں اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہو؟ پاکستان کی تاریخ میں پہلے ایسا نہیں ہوا ہے کہ ایک منتخب وزیر اعلیٰ کو اس طرح سے غائب کیا گیا ہو ؟

    علاوہ ازیں صحافی عمار سولنگی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ تحویل میں لینے پر علی امین گنڈاپور آبدیدہ ہو گئے، معافی مانگ لی۔ جذبات کی رو میں بہ گیا تھا، گنڈا پور

    https://twitter.com/fake_burster/status/1833190482165567811

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈا پور نے دھمکی دی تھی کہ دو ہفتے میں عمران خان کو رہا کروائیں گے، ساتھ ہی صحافیوں کے بارے بھی نازیبا الفاظ کہے تھے جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا تھا اور مقدمہ درج کروانے کا بھی اعلان کیا تھا.

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    دوسری جانب اسلام آباد جلسہ میں علی امین گنڈا پور کے خطاب اور بیانات پرپی ٹی آئی قیادت بھی ناراض اور تقسیم ہو چکی ہے، آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما معافیاں مانگتے رہے اور صحافیوں کو مناتے رہے، بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، شبلی فراز نے بار بار معافیاں مانگیں،پی ٹی آئی قیادت کا کہنا ہے کہ جلسے میں علی امین گنڈاپو رنے غیر ضروری گفتگو کی،پارٹی قیادت کو اعتماد میں نہ لینے پر ارکان نے علی امین گنڈاپور کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے،علی امین گنڈا پور نے اپنے خطاب بارے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، علی امین گنڈا پور کے خطاب کی وجہ سےپی ٹی آئی کے لئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں جس کی وجہ سے رہنما پریشان ہیں.

    علاوہ ازیں عورت فاؤنڈیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا مطالبہ کیا ہے،عورت فاؤنڈیشن کا کہنا ہےکہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے خواتین صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعلیٰ کے پی کی زبان دھمکی آمیز تھی، انہوں نے اخلاقی گراوٹ کا ثبوت دیا،علی امین گنڈاپور نے سائبرکرائمز ایکٹ کی خلاف ورزی کی، وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

  • رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار  کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

    رؤف حسن کا ایک اور پاکستان مخالف بھارتی تجزیہ کار کے ساتھ رابطوں کا انکشاف

    تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کی بھارتی راہول رائے چودھری کیساتھ پاکستان مخالف گفتگو منظر عام پرآگئی جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں ایک اور بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہو گئی۔

    پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کا امریکی صحافی رائن گرِم، بھارتی صحافی کرن تھاپر، مائیکل کوگل مین کے بعد اب پاکستان مخالف اور را سپانسرڈ بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کے ساتھ بھی واٹس ایپ کے ذریعے رابطوں کے ہوش ربا انکشافات منظرِ عام پر آگئے۔واٹس ایپ پیغامات سے واضح دکھائی دیتا ہے کہ روف حسن، غیر ملکی اور بھارتی لابی بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف ایجنڈے کی تکمیل کے لیے پوری طرح متحرک ہیں،بھارتی را اسپانسرڈ تجزیہ نگار راہول رائے چودھری نے روف حسن سے کشمیر کے حوالے سے ایک مضمون کی تصدیق کے لیے رابطہ قائم کیا۔جواب میں رؤف حسن نے فوج کی اعلیٰ قیادت پر الزام دھرتے ہوئے بھارتی تجزیہ نگار سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”جزوی طور پر درست ہے، باجوہ مفاہمت کی خواہش مند تھے ہم کل اس پر تفصیل سے بات کر سکتے ہیں اگر آپ کے پاس کچھ وقت ہوگا” ۔راہول رائے چودھری نے جواب دیا کہ ”منگل کو پھر 3.30 تک ملتے ہیں کل میری ایک اور میٹنگ ہے جو 11.30 بجے شروع ہوگی” ۔

    بھارتی راہول رائے چودھری کے ایک اور پیغام سے واضح نظر آرہا ہے کہ وہ رؤف حسن سے پاک فوج مخالف معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔راہول رائے چودھری رؤف حسن سے کہتا ہے کہ ”ہیلو رؤف مجھے آپ کے بارے میں فکر ہورہی ہے، براہ کرم اپنے آپ کو محفوظ رکھیں اور امید ہے کہ آپ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا“،”ایسا لگتا ہے کہ فوج ممکنہ طور پراس موقع کو زیادہ موثر کنٹرول حاصل کرنے کے طور پر استعمال کر رہی ہے“۔راہول رائے چودھری اپنی چال میں کامیاب رہا اور جواب میں رؤف حسن نے کھل کر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ”شکریہ راہول میں کم از کم اس وقت ٹھیک ہوں لیکن ملک تیزی سے افراتفری اور تباہی کی طرف جا رہا ہے““لوگ پولیس کے بجائے اب فوج کے سامنا کھڑے ہیں کیونکہ احتجاج بلاروک ٹوک جاری ہے“۔

    پیغام میں روف حسن نے اپنے اگلے لائحہ عمل کا واضح اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ”میں لندن کے دورے کا منصوبہ بنا رہا ہوں، اگر ایئرپورٹ پر نہ روکا گیا۔ میں آپ کو اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا“۔رؤف حسن ایک اور طویل پیغام میں راہول رائے چودھری کو پاکستان کی منفی منظر کشی کرتے ہوئے جبر اور ظلم سے چلائے جانے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہتا ہے کہ ”ہیلو راہول مجھے امید ہے کہ آپ اور فیملی سب خیریت سے ہوں گے۔ میں بھی حالات میں بہت کم بہتری کے ساتھ ان پریشان کن ہفتوں اور مہینوں میں زندہ رہنے میں کامیاب ہو گیا ہوں ”۔رؤف حسن نے کہا کہ ”جبر اور فسطائیت کی قوتیں عروج پر ہیں۔ میرا سفر کا منصوبہ ابھی بھی ہے لیکن میں صرف بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا انتظار کر رہا ہوں جس کی 10 الگ الگ مواقع پر مجھے عدالتی اجازت ناموں کے باوجود ابھی تک اجازت نہیں دی گئی”۔

    ان واٹس ایپ پیغامات سے یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ رؤف حسن نے حیران کن طور پر راہول رائے چودھری کے کہنے پر اپنا پاسپورٹ بھی اس کے ساتھ شیئر کیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ رؤف حسن کا بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ قریبی تعلق ہے جو اسے اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کیلئے سپانسرکرتی ہیں۔رؤف حسن کی جانب سے پاسپورٹ شیئر کئے جانے کے بعد راہول رائے چودھری کہتا ہے کہ ”بہت خوب، شکریہ، ہم آپ کے ویزے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، راہول رائے چودھری نے رؤف حسن کو فضائی ٹکٹوں کی بھی تفصیلات شیئر کیں“۔جس کے جواب میں رؤف حسن اس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ”بہت مہربانی، آپ کی دعوت کا مشکور ہوں“۔

    یہاں یہ واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کیسے بھارتی خفیہ ادارے اور ہندوستانی میڈیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی سہولت کاری فراہم کررہے ہیں۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

    عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کو پھیلانے میں بھارتی سہولت کاری بے نقاب

    پی ٹی آئی سنٹرل میڈیا سے پروپیگنڈے کے ناقابلِ تردید شواہد منظر عام پر

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    دفاعی تجزیہ نگار رؤف حسن کے راہول چودھری کے ساتھ پیغامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ پیغام رسانی دراصل راہول رائے چودھری سمیت دیگر بھارتی صحافیوں کی پشت پر بیٹھے ”را“کے اہلکاروں کے لیے معلومات کا خزانہ ہے.دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان نے ان پیغامات کے ذریعے ملکی حساس معلومات ایک بھارتی تجزیہ نگار کو پہنچائیں جس کے شواہد ان واٹس ایپ پیغامات سے ظاہر ہیں۔یہ واٹس ایپ پیغامات اس بات کی بھی تصدیق کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے رؤف حسن نے بھارتی تجزیہ نگار راہول رائے چودھری کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔دفاعی ماہرین کے مطابق حساس معلومات کو پہنچانے کا مقصد ریاست مخالف بیانیے کو بھارتی میڈیا میں پروپگینڈے کے طور پر استعمال کرنا تھا،راہول رائے پاکستان مخالف جانا پہچانا نام ہے جو بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پے رول پر ہے اور کور کے طور پر ایک تھنک ٹینک آئی آئی ایس ایس سے منسلک ہے،یہ پیغامات نہ صرف ریاست کو بدنام کرنے کی سازش تھی بلکہ انقلاب کے نام پر بھارتی میڈیا میں پروپگینڈا کرنا تھا۔دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ ان ثبوتوں کے پیش نظر رؤف حسن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل اور کڑی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ رؤف حسن کی جانب سے راہول رائے چودھری کے ساتھ اس ڈیجیٹل گفتگو کے حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ باتیں واضح طور پر غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کے معاملات میں اکسانے کے شواہد ہیں۔

  • غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان

    غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان

    اسلام آباد (محمد اویس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے وی پی اینز کو رجسٹرڈ کرنے اور غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنے کا اعلان کردیا ۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید کا مسئلہ 3 ماہ میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت آئی ٹی کو کہاکہ وہ اس مسئلہ پر ماہانہ کمیٹی کو عمل درآمد رپورٹ دے اگر تین ماہ میں مسئلہ حل نہ ہوا تو کمیٹی دوبارہ اس معاملے کو دیکھے گی۔ کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کے عمل پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے تمام امیدواروِ کے دستاویزات طلب کرلیں ۔ایکس پر پابندی کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بتایا کہ یہ معاملے تین عدالتوں میں زیرسماعت ہے چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ وی پی این کو رجسٹرڈ کررہے ہیں جس کے بعد تمام غیررجسٹرڈ وی پی این بلاک کردیں گے۔

    سینیٹ قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا۔چیئرمین پی ٹی اے کی ایل ڈی آئی لائسنس کی تجدید سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ،چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 5 ایل ڈی آئی کمپنیاں فیسز ادا کرنے کو تیار ہیں، کچھ نے عدالت میں کیس کر رکھے ہیں،ایل ڈی آئی کمپنیوں کے لائسنس جولائی، اگست میں ختم ہورہے تھے، ایل ڈی آئی کمپنیوں کے عدالت میں بھی کیسز چل رہے ہیں، ہم چاہتے تھے کہ فیس کی قسطوں میں ادائیگی ہونی چاہیے، سابق سیکرٹری آئی ٹی نے پالیسی ڈائریکٹو ایشو کیا، جو کہ ان کا استحقاق نہیں تھا، کابینہ میں بھی یہ معاملہ زیرِ بحث آیا تھا۔ سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ کیا 15 ایل ڈی آئی کمپنیوں کے اپٹیکل فائبر کیبل ہے ہی نہیں؟ چار ایل ڈی آئی کمپنیاں بہت متحرک ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ اس وقت عدالت میں لگ بھگ 15 کیسز چل رہے ہیں، لائسنس کی ری نیول نہ کرنے کی وجہ سے سنگین مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 4کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کا مسئلہ زیادہ ہے ان میں وطین ہے جس کی 24 شہروں میں فائبر آپٹک بچھی ہوئی ہے زیادہ علاقہ بلوچستان اور سندھ میں ہے 44بینک اور نادرا بھی اس کے ساتھ منسلک ہیں۔ لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی مگر کمیٹی مسائل حل کرنے سے قاثر تھی ۔جولائی 2024 میں وطین کا لائسنس ایکسائر ہو گیا ہے مگر انہوں نے عدالت سے سٹے لے لیا ہے ۔

    انوشہ رحمان نے کہاکہ اس مسئلہ کو حل کیا جائے ۔اگر ان کمپنیوں کو لائسنس چاہیے اگر انہوں نے کام کرنا ہے ایسا نہیں ہو سکتا کہ وہ بلیک میل کریں ۔ہمایوں مہمند نے کہاکہ یہ مسائل ہم نے شروع میں کیوں حل نہیں کئے اگر شروع میں حل کئے ہوتے تو آج بلیک میل نہ ہوتے ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 2020میں ایک کمپنی کو قسطوں پر پیسے جمع کرنے کی نظیر موجود ہے ۔انوشہ رحمان نے کہاکہ 2020میں قسطوں پر پیسے لینے کا حکم بھی غیر قانونی ہے۔وزارت آئی ٹی حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 12جولائی کو اس معاملہ پر بات ہوئی ہے تحریری کچھ نہیں تھا اس وقت کے سیکرٹری نے تحریری احکامات دیئے تھے ۔وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے کہاکہ حکومت کی طرف سے واضح احکامات آنے چاہیے ۔ کیوں کہ لائسنس ایکسپائر ہوچکے ہیں ۔ہمیں سب سے پہلے عدالتی سٹے آڈر ختم کرنا ہوگا ۔ایل ڈی آئی لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے ایجنڈا اگلے اجلاس تک موخر کردیا گیا کمیٹی 3 ماہ کے بعد اس معاملے پر دوبارہ بحث کرئے گی ۔

    ۔گذشتہ دس سالوں میں ٹیلی کام آپریٹرز کی آمدن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ایکس پر بندش کے حوالے سے ایجنڈے پر چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ پی ٹی اے کو روزانہ 150شکایات سوشل میڈیا کے حوالے سے آتی ہیں ۔ وزارت داخلہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ایکس پر پابندی کا کیس تین عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دنیامیں وی پی این رجسٹرڈ ہوتے ہیں ۔ 20500وی پی این رجسٹرڈ ہوگئے ہیں ۔ جب مکمل وی پی این رجسٹرڈ ہوجائیں گے تو جو رجسٹرڈ نہیں ہوں گے ان کو بند کردیں گے. انوشہ رحمان نے کہاکہ جب ایکس کو بند کرنے کا فیصلہ ہوچکا ہے تو اس پر عمل کیوں نہیں ہورہاہے اگر ہماری استعداد کار نہیں ہے تو ہمیں استعداد کار حاصل کرنی چاہیے ایکس پر پابندی کا حکم آیا اس کا عمل نہیں ہورہاہے جس سے ہمارا دنیامیں مذاق اڑایا جارہاہے ۔قانون کے نفاذ میں شرمندگی نہیں ہونی چاہیے۔دبئی کے حکام سے میری ملاقات ہوئی ہے وہ بھی مختلف سوشل میڈیاکو بلاک کررہے ہیں ان سے بھی رہنمائی لی جائے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ اس حوالے سے ہم کام کررہے ہیں ۔سینیٹر انوشہ رحمان نے کہاکہ یو ایس ایف کے بورڈ سے وزیر مملکتِ آئی ٹی کو کیوں نکالا گیا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟وزارت آئی ٹی کے لیگل ونگ نے بتایا کہ مجھے نہیں پتہ اگلے اجلاس میں بتادیں گے ۔
    ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کمیٹی کو پرائیوٹ سیکٹر سے سیکرٹری آئی ٹی تعینات کرنے پر کمیٹی کو بریفنگ دی گئی ۔سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی تعیناتی کے معاملہ پر چیئرپرسن پلوشہ خان نے کہاکہ کیا بیوروکریسی میں کوئی بھی اس پوسٹ کے قابل نہیں تھا ؟ اسپیشل سیکرٹری سٹبیلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید نے کہاکہ اس شعبے کا کوئی پروفیشنل نہیں تھا۔ہمایوں مہمند نے کہاکہ پھر ہر وزارت میں سیکرٹری کو ہٹا کے پروفیشنل تعینات کیا جاۓ ، اسپیشل سیکرٹری سٹبیلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ اس پوسٹ کے لیے 84 درخواستیں موصول ہوئی ، پھر اُن میں سے سکروٹنی ہوئی ، پھر انٹرویوز کیے گۓ اُس کے تجربے کی بُنیاد پر تعیناتی ہوئی ،جوائنٹ سیکرٹریز نے اسکروٹنی کی ۔ چیئرپرسن نے کہاکہ اسکروٹنی میں کوئی پروفیشنل موجود نہیں تھا ، تو کیسے چُناؤ کیا گیا ؟ حکام نے بتایا کہ یہ سیکرٹری اس سے پہلے پی ٹی ایل میں گروپ چیف فنانس کی پوسٹ پر تعینات تھے ۔سول سرونٹ ایکٹ میں ترقی کے پیرا میں لکھا گیا کہ بی ایس 21 سے 22 میں ترقی ہوگی ،15 ایسے امیدوار تھے جو بتائے گئے طریقہ کار پر پورا اترتے تھے ،کمیٹی نے ان تمام 15 درخواست گزاروں کو کمیٹی نے انٹرویو کے لئے بلایا۔ قائمہ کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کے لئے 77 امیدواروں کی تفصیلات طلب کرلیں۔اسپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری ایس پی پی ایس کے ذریعے کی گئی ہے، 18 لاکھ روپے پر نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تقرری کی گئی ہے، ڈگری اور تجربہ جسکا نہیں تھا انہیں پراسس سے نکالتے گئے، ہمایوں مہمند نے کہاکہ 77 امیدواروں کی تفصیلات لیکر آئیں انکا تجربہ اور کوالیفیکیشن کتنی تھی، سینیٹر انوشہ رحمان نے نئے سیکرٹری آئی ٹی کی تعیناتی کے معاملے پر کہاکہ آپ بلا سود یہ کام کررہے ہیں ایک سیکرٹری آگئے انہیں کام کرنے دیں، پلوشہ خان نے کہاکہ ہم سیکرٹری کو کام کرنے سے نہیں روک رہے ہمیں شفافیت کا علم ہونا چاہے، ہمایوں مہمند نے کہاکہ یہ ایک فرد کے لئے نہیں بات ہورہی یہ ہم کرائیٹیریہ کے لئے کررہے ہیں،حکام نے کہاکہ جو ٹی او آرز وزیر اعظم نے طے کئے اسی کے مطابق تقرری ہوئی، کمیٹی نے سیکرٹری آئی ٹی کے لیے درخواستیں دینے والے تمام امیدواروں کی لسٹ مانگ لی ۔

    وزیر مملکت آئی ٹی کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے اجلاس

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    ٹویٹر کی بندش،سیکرٹری آئی ٹی کی بھرتی کیلئے اشتہار،قائمہ کمیٹی برہم

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

    فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

  • چالیس فیصد پاکستانی خطہ غربت سے نیچے ہیں،مفتاح اسماعیل

    چالیس فیصد پاکستانی خطہ غربت سے نیچے ہیں،مفتاح اسماعیل

    سابق وفاقی وزیر خزانہ ،عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف حکومت نے اخراجات کم نہیں کئے، نجکاری تو ہو رہی لیکن کوئی ادارے خریدنے کو تیار نہیں، پاکستان میں غربت بڑھ چکی ہے،بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے

    365 نیوز پر پروگرام کھرا سچ کے میزبان سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہوا یا ہونے جا رہا، نوبت یہاں تک نہیں پہنچی ،اسوقت کوئی ایسی چیز نہیں لیکن دوسری بات قیصر بنگالی کی درست ہے، ہمارے حکومت کے ادارے کوئی خریدنے کو تیار نہیں، پی آئی اے کو خریدنے والے بھی بہت چیزیں مانگ رہے ہیں،یہ دیکھ لیں کہ پی آئی اے نے پچھلے دس برسوں میں کتنا نقصان کیا، جو لے رہے ہیں وہ بھی سوچ رہے ہوں گے ، کمپنیاں لینے والے بھی سوچ رہے ہیں، جو پیسے لگائے گا وہ سوچ کر لگائے گا، قیصر بنگالی کہہ رہے کہ حکومت سیریس نہیں اخراجات کم کرنے میں یہ بات صحیح ہے، شہباز شریف حکومت نے ابھی تک وقت ضائع کیا

    ایک اور سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ذاتیات سے نکل کر ملک کے لئے سوچنا ہو گا،دیوالیہ پن سے بچنا ہے تو این ایف سی ایوارڈ ٹھیک کرنا ہو گا، عوام کو دینے کے لئے حکومت کے پاس پیسے نہیں ہوتے،مجھ پر الزام لگایا جاتا تھا کہ پٹرول میری وجہ سے مہنگا ہوتا رہا ایسا نہیں ہے، آج بھی چالیس فیصد پاکستانی خطہ غربت سے نیچے ہیں، نوکری ڈھونڈنا مشکل ہو گئی ہے، بے روزگاری پھیل رہی ہے، نوکری ڈھونڈنا عذاب ہو گیا ہے،جہاں چلے جائیں نوکری نہیں مل رہی، بجلی بل دیکھ لیں کوئی کاروبار نہیں کر سکتا،

    تحریک انصاف چاہتی ہے انصاف کا نظام جلسے اور جتھے چلائیں،شیری رحمان

    تمہارے جیسے کئی بھگتائے ہیں اُس خاتون وزیراعلیٰ نے، عطا تارڑ

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

  • وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    وہی ہوا جس کا ڈر تھا،علی امین گنڈاپور کی ریاست کو دھمکیاں،اگلے دو ہفتے اہم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جلسہ ختم ہو گیا،اس جلسے نے بڑے سوالات چھوڑ دیئے، جلسہ چھوٹا تھایا بڑا، قطع نظر اس کے ، جلسے کے دوررس نتائج ہوں گے اور نظر آئیں گے، جلسے کی اجازت چار سے سات بجے تک تھی، پی ٹی آئی قائدین نے اسلام آباد انتظامیہ سے تحریری معاہدہ کیاتھا جس میں تمام چیزوں پر اتفاق تھا، سات بجے کے بعد مقامی ایس ایچ او نے منتظیمین کو کہا کہ ختم کریں تو انہوں نے کہا ہم نے شروع نہیں کیا،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کاکہنا تھا کہ ایک اندازے کے مطابق جلسے میں دس ہزار یا 13 ہزار افراد تھے، جلسہ اسلام آباد میں تھا،اسلام آباد دارالحکومت ہے جب اسلام آباد میں لاٹھی چارج یا شیلنگ ہو گی،پولیس پر حملہ ہو گا تو وہ بین الاقوامی خبر ہو گی، راولپنڈی میں دس لاکھ کا بھی جلسہ ہو او رجو مرضی ہو جائے وہ لوکل نیوز ہی ہو گی، جس طرح پولیس گئی اور کہا کہ ابھی ختم کرو،محسن نقوی وزیر داخلہ ہیں، انہی کی بات کی جائے گی ،اگر کوئی سیاسی آدمی وزیر داخلہ ہوتا تو وہ بہت بہتر طریقے سے ہینڈل کرتا، دو چیزیں سامنے آئی ہیں کہ پہلی بات ، تحریک انصاف اور اسکے مختلف لوگ، سوشل میڈیا پر بھر مار کی ہوئی تھی کہ عمران خان کی بات چیت چل رہی ہے وہ سب جھوٹ نکلی، جیل کے اندر ملاقاتوں کی بات مان لوں تو بات یہ ہے کہ آج جو دھمکیاں دی گئیں پھر انکا جواز نہیں تھا، انہوں نے دھمکیاں دے دی ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، عمل نہیں کرتے تو انکی سیاسی ساکھ متاثر ہو گی، کرتے ہیں تو ملک میں انارکی کی حالت ہو گی

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ اب جلتی پر تیل کا کام ہو گا، میں دو ماہ سےکہہ رہا ہون کہ ستمبر تبدیلی کا مہینہ ہے، ستمبر میں بہت کچھ ہو گا،پوری بساط لپٹ سکتی ہے، کسی کو اچھا لگے یا برا لگے، دو ہفتے اہم ہیں، حکومت کےلئے بھی کہ وہ معاملات کو کس طرح ہینڈل کر سکتے ہیں، میں ٹی وی دیکھ رہا تھا بعد میں خبر چلی کہ محسن نقوی کی مصباح الحق سے ملاقات، اب جس نے یہ خبر پڑھی ہو گی وہ پھٹ پڑا ہو گا کہ اسلام آباد میں کیا ہو رہااور یہ کھابے کھا رہے،دوسری بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو اتنی جلدی کس بات کی پڑ گئی، دو ہفتے کے الٹی میٹم کیوں دے رہے،تو چڑیل نے مجھے خبر دی کہ فیض حمید گانے گا رہا ہے، ایک لیٹر کا حساب مانگا جاتا ہے تو وہ سب لیٹر کا بتانا شروع کر دیتا ہے،فیض حمید کا ٹرائل اگلے دو ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا، اس نے اتنے ثبوت دے دیئے کہ عمران خان ملٹری کورٹ جا سکتا ہے اور اس کورٹ مارشل کا حصہ بن سکتا ہے، اس سے بچنے کے لئے پی ٹی آئی لااینڈ آرڈر کی صورتحال بنانا چاہتی ہے کہ ملک میں افرا تفری ہو،

    مبشر لقمان کا مزید کہناتھا کہ ابھی تک کہیں نہ کہیں سے آکسیجن مل رہی ہےتحریک انصاف کو، ٹائمز آف اسرائیل کا بلاگ بہت کچھ بتا رہا ہے،پلاننگ کہیں اور ہو رہی، بھاگے لوگ سکرین پر آ جائیں، تقریریں کرنا شروع کر دیں، تھرڈ ایئر کی لیڈر شپ ہیوی قسم کے الٹی میٹم دینا شروع کر دے، صوبائی حکومتوں کو الٹی میٹم دے، ایک وزیراعلیٰ،دوسرے وزیراعلیٰ کو دھمکیاں دے رہا اور بنگلہ دیش کا ذکر کر رہا، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، لاہور میں مولانا فضل الرحمان نے جلسہ کیا بہت بڑا جلسہ تھا، نہ کینٹینر لگے، نہ ٹریفک بلاک ہوئی، لوگ گھروں سےنکلے، کام بھی کیا،جلسہ بھی ہوا، پی ٹی آئی کو کیا مسئلہ ہے، 26 نمبر چونگی والا مسئلہ دیکھیں گے ، تحقیقات ہوں گی تووہاں افغان نظر آئیں گے،نومئی والے واقعہ میں بھی افغان ملوث تھے، زمان پارک کی فوٹیج موجود ہیں، مطلوب لوگوں کی تصویریں سامنے آئی تھیں،عمران خان نے خود مانا کہ پٹرول بم پھینکوائے تھے، حکومت اگلے تین چار دن تک آئینی ترمیم لانا چاہ رہی ہے

    غلیظ بیانات کی وجہ سے 9 مئی کا مجرم علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے،مریم اورنگزیب

    تنظیم کی کمی ہی انقلاب کی راہ میں رکاوٹ ہوتی ہے، محمود خان اچکزئی کا پی ٹی آئی کارکنان پر تنقید

    پی ٹی آئی کا بیانیہ دفن ہو گیا، عطا تارڑ

    خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کنٹرول کرو یا حلیف ہونے کا اعتراف کرو، خواجہ آصف

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صحافیوں پر بے بنیاد الزامات، بیٹ رپورٹرز کی شدید مذمت

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    حریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

     جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال 

  • آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف کا پاکستان کو جھٹکا،اجلاس کی نئی تاریخ،پاکستان شامل نہیں

    آئی ایم ایف نے ایک بار پھر پاکستان کو جھٹکا دے دیا، آئی ایم ایف کے ایگریکٹو بورڈ اجلاس کا ایک اور کیلینڈر جاری کیا گیا ہے تا ہم پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا

    آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 18 ستمبر کو ہوگا جس میں بورڈ سرینام کے 7 ویں جائزے کی منظوری دے گا،آئی ایم ایف کی جانب سے اس سے قبل بھی 9 اور 13 ستمبر کے اجلاس کا کیلنیڈر جاری ہو چکا ہے،آج نو ستمبر کو ہونے والے آئی ایم ایف اجلاس میں بھوٹان ،جبکہ 13 ستمبر کے اجلاس میں ناروے کا کیس ایجنڈے پر ہو گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا مگر ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کو تاحال 2 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ گیپ کو پورا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بیرونی فنانسگ کی شرط پوری کرنے کے لیے پاکستان 1.75 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے لیے درخواست کر چکا ہے، پاکستان اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر اور اسلامک ڈیولپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر قرض کی درخواست بھی کرچکا ہے،پاکستان سعودی عرب سے بھی 1.2 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر چکا ہے جب کہ سعودی عرب کے ساتھ مؤخر ادائیگیوں پر تیل لینے کی سہولت کے لیے بھی کوششں جاری ہے۔

    آئی ایم ایف کا ایف بی آر سے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ

    بجلی بلوں پر سبسڈی، آئی ایم ایف کا اعتراض

    آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر ، بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار

    آئی ایم ایف کے قرض کی حتمی منظوری میں تاخیر کی وجہ سے ملک کی مالی معاونت کی رفتار سست ہو گئی ہے، جو کہ مستقبل میں اقتصادی ترقی اور استحکام کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت کو فوری طور پر آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے اور دیگر مالیاتی اداروں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کو درپیش مالی مشکلات پر قابو پایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کے اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف نے کہا آئی پی پیز سے معاہدے بدلیں،لیکن ہمارے وزیراعظم..؟

    ماہ جولائی میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ طے پاگیا تھا،معاہدے کی مدت 37ماہ اور مالیت7 ارب ڈالرز ہوگی، پاکستان کے ساتھ معاہدہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں حکومت پر اہم شرائط عائد کی گئی ہیں، آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق حکومت کو ٹیکس ریونیو میں 1 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ کرنا ہوگا، ریٹیل ، ایکسپورٹ اور زراعت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا،صوبے اپنےذرائع سے ٹیکس بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے ، صوبوں کو خدمات پر سیلز ٹیکس اور زرعی انکم ٹیکس بڑھانا ہوگا ، اس حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کو یکم جنوری 2025 سے پہلےختم کیا جائے گا.وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں خود انحصاری لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

  • مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ انتخابات کیس کا فیصلہ 12 دن میں دیا اور اختیارات سے تجاوز نہیں کیا،مثبت دلائل دیں سراہیں گے لیکن گالم گلوچ کسی طور برداشت نہیں کرینگے،

    سپریم کورٹ آف پاکستان میں نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس منعقد ہوا جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کی،جسٹس منصور علی شاہ بیرونِ ملک ہونے کی وجہ سے ریفرنس میں شریک نہیں ہوئے جبکہ شریعت اپیلٹ بینچ کے ارکان جسٹس قبلہ ایاز اور جسٹس خالد مسعود نے بھی فل کورٹ ریفرنس میں شرکت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو نئے عدالتی سال کی مبارک ہو، 9 دن بعد مجھے بطور چیف جسٹس ایک سال ہو جائے گا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ نئے عدالتی سال کے موقع پر نظر ڈالی جاتی ہے کہ ادارے کی کارروائی کیسی رہی، میرا سب سے پہلا کام فل کورٹ اجلاس بلانا تھا جو 4 سال سے نہیں ہوا تھا، لائیو ٹرانسمیشن کا مقصد عوام تک براہِ راست اپنی کارکردگی دکھانا تھا، پہلے عوام کو وہی معلوم ہوتا تھا جو ٹی وی چینلز دکھاتے تھے یا یوٹیوبر بتاتے تھے، عوامی اہمیت کے حامل مقدمات کو براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا، ہر جج کا کوئی نہ کوئی رجحان ہوتا ہے، اتنا تعین ہو ہی جاتا ہے کہ فلاں جج کے پاس کیس لگا تو پراسیکیوشن کا وزن کیا ہو گا، یہ پوری دنیا میں ہوتا ہے، لوگوں نے 30، 40 سال میں بہت کچھ سیکھا ہوتا ہے، کسی نہ کسی طرف اتنے تجربے میں رجحان بن جاتا ہے، اب یہ کسی کی قسمت ہے کہ کس کا کیس کہاں لگ گیا۔

    میرے دور میں تاریخ میں پہلی بار کسی جج کو مِس کنڈکٹ پر برطرف کیا گیا،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ میرے دور میں تاریخ میں پہلی بار کسی جج کو مِس کنڈکٹ پر برطرف کیا گیا،ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کو سنا گیا اور اپنی رائے دی کہ ان کے خلاف دیا گیا فیصلہ غلط تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو غلط طریقے سے نکالا گیا ان کی برطرفی کو بھی کالعدم قرار دیا،پہلے بینچ دیکھ کر ہی بتا دیا جاتا تھا کہ کیس کا فیصلہ کیا ہو گا،اب توخود مجھے بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میرے دائیں بائیں جانب کون سے ججز کیس سنیں گے، ہم نے نظر انداز کیا تو گالی کلچر شروع کردئیں ، گالی گلوچ دیکر آپ اچھے نہیں لگیں گے بچپن مین کوئی برا کہتا تو والدہ سےشکایت کرتے تو والدہ کہتیں جو کہتا ہے وہی ہوتا ہے ، اسی پر عمل پیرا ہوں ،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحبان کو  مرسڈیزبینزجیسی گاڑیوں کی ضرورت نہیں ہوتی، یہ عوام کےپیسےہیں ہمیں بھی دیکھناچاہیےعوام کے پیسے کیسے بچا سکتے ہیں،مرسڈیز بینز واپس کی ،لاہوروالی لینڈکروزربھی واپس بھیج دی،میں نےدونوں گاڑیاں حکومت کو واپس کردیں ،گاڑیوں کے پیسے عوام پرلگنے چاہئیں ،جب چیف جسٹس بنا تو چیف جسٹس پاکستان کی رہائش گاہ پر چار پانچ مور پنجروں میں رکھے گئے تھے ۔ انہیں رہا کروایا ،ری ہیبلیٹیشن کے بعد کلر کہار بھجوا دیا،

    مجھے ہنسی آتی ہیں ،پرانے صحافی کہتے ہیں چیف جسٹس نےمقدمہ نہیں لگایا،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مزید کہا کہ مجھے ہنسی آتی ہیں ،پرانے صحافی کہتے ہیں چیف جسٹس نےمقدمہ نہیں لگایا۔ آُپ تبصرے کریں پر حقیقت کی بنیاد پر مفروضوں کی بنیاد پر نہیں ، آپکی بھی کچھ ذمہ داری ہے،مقدمے چیف جسٹس نہیں لگایا بلکہ کمیٹی لگاتی ہے،چیف جسٹس مقدمہ نہیں لگا سکتا، شفافیت کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کو ویب سائٹ پر دینا شروع کر دیا ہے، کمیٹی کی میٹنگ کے منٹس موجود ہیں، تبصرے حقیقت کی بنیاد پر کریں مفروضوں پر نہیں، آپکی ذمہ داری ہے سچ بولئے، بحیثیت جج نہیں کہہ رہا کہ سوچیں کیا آپ کی والدہ اور والد اس کے برعکس کچھ کہیں تو کر دیئے،

    اٹارنی جنرل منصور عثمان نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے عدالتی سال کی تقریب ماضی سے سبق سیکھنے کا بھی ایک موقع ہوتا ہے، گزشتہ سال بھی کہا تھا جوڈیشل سسٹم میں اہم ترین وہ عام سائلین ہیں جو انصاف کے لیے رجوع کرتے ہیں، سائلین کی امیدیں ٹوٹنے کی ذمے داری نظام انصاف سے منسلک ہم تمام لوگوں پر عائد ہوتی ہے،مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر سے زیادہ سائلین کو کوئی اور چیز ناامید نہیں کرتی، فوجداری مقدمات میں لوگوں کی آزادی اور زندگیاں داؤ پر لگی ہوتی ہیں،کئی مرتبہ ملزمان اور مجرمان کے مقدمات کی باری آنے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں، بے گناہ کا دہائیوں تک جیل میں رہ کر رہا ہونا کسی سانحے سے کم نہیں ہوتا۔

    وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل فاروق ایچ نائیک نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے اسکوپ اور استعمال کے اثرات پر کافی سوالات اٹھے، سیاسی مقدمات میں توہین عدالت کا اختیار استعمال ہونے پر بحث نے طول پکڑا،بحث شروع ہوئی کہ جوڈیشل اتھارٹی اور اظہار رائے کی آزادی کے درمیان توازن قائم ہونا چاہیے، نئے عدالتی سال پر عدلیہ کے اندرونی چیلنجز کو بھی دیکھنا ہو گا، نظام انصاف کی طاقت کا انحصار ججوں کے معیار پر ہے، قابل ترین ججز کو عدلیہ میں لانے کا پراسیس اپنانا ہو گا، میرٹ کی بنیاد پر ججوں کی بھرتی کیلئے سخت طریقہ کار اپنانا ہو گا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان عدالتی اختیار نہیں رکھتا، پارلیمانی کمیٹی کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کے برعکس کوئی فیصلہ عدلیہ میں مداخلت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

  • پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    پی ٹی آئی جلسہ،علی امین گنڈا پور کی دھمکیاں،پولیس پر پتھراؤ،شوفلاپ

    تحریک انصاف کا اسلام آباد جلسہ، این او سی کی خلاف ورزی، وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ جاری ہے

    تحریک انصاف آج اسلام آباد میں پاور شو کر رہی ہے،جلسے کے لئے این او سی میں کہا گیاتھا کہ چار بجے سے سات بجے تک جلسے کا وقت ہے، سات بجے جلسہ ختم کرنا ہو گا تاہم پی ٹی آئی نے مقررہ وقت پر جلسہ ختم نہ کیاجس کے بعد انتظامیہ نے وارننگ دی کہ جلسے کو ختم کریں لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ ختم نہ کیا گیا ، اب انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف کاروائی کی توقع ہے، این او سی کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمے ، گرفتاریاں متوقع ہیں.

    دوسری جانب 26 نمبر چونگی کے مقام پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے ایس ایس پی سیف سٹی شعیب خان زخمی ہوگئے۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے کئی پولیس والوں کی حالت غیر ہوگئی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوینے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی،محسن نقوی نے کہا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی ڈاؤن ہو گئی، واٹس ایپ بھی بند کر دیا گیا ہے، ویڈیو، تصاویر ڈاون لوڈ نہیں ہو رہی، فیس بک، ٹویٹر بھی بند ہے، صارفین کو سوشل میڈیا ایپس استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    اشتہاری مراد سعید کا ویڈیو خطاب،حماد اظہر بھی خطاب کے بعد غائب
    سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں خٰیبر پختونخوا سے سرکاری وسائل پر عوام کو لایا گیا، پی ٹی آئی کے اشتہاری رہنما حماد اظہر بھی جلسہ گاہ آئے، خطاب کیا اور پھر غائب ہو گئے، پی ٹی آئی رہنماؤں شیر افضل مروت، ، جمشید دستی، عون عباس پبی اور دیگر نے بھی خطاب کیا،عمران خان کی بہنیں بھی جلسہ گاہ میں موجود تھیں،تحریک انصاف کے جلسے میں اشتہاری اور مفرور پی ٹی آئی رہنما مرادسعید کا ویڈیو پیٍغام بھی چلایا گیا،جلسے سے محمود اچکزئی، خالد خورشید و دیگر نے خطاب کیا، بیرسٹر گوہر نے بھی جلسے سے خطاب کیا،خالد خورشید نے یکم اکتوبر کو اڈیالہ جیل جانےکا اعلان کردیا، کہا، ہمارے مطالبات نہ مانے تو ہم اڈیالہ جیل کا رخ کریں گے، سڑکوں پر آئیں گے پھر واپس نہیں جائیں گے .بیرسٹر گوہر نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور کہا کہ این آر او کا وقت گزر گیا، اب ماننا پڑے گا عمران خان ایک حقیقت ہیں، وہ لیڈر تھے، لیڈر ہیں اور لیڈر رہیں گے،زین قریشی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا پیغام ہے متحد رہیں، جیسے 8 فروری کو عمران خان کو مینڈیٹ دیا ویسے متحد ہوکر اب عمران خان کو رہا کروانا ہے،

    پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    علی امین گنڈا پور نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے غلام ہیں، واضح پیغام دے رہے ہیں ہم عمران خان کیساتھ ہیں وہ حق کیساتھ ہے، سب کو پتہ چل گیا نہ جب زور دکھاتے ہیں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں، اعظم سواتی کیلئے 7 بجے گیٹ کھولے اور کہا عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام کو روک لے، علی امین گنڈا پور نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف تمہارا باپ بھی عمران خان کا ملٹری ٹرائل نہیں کرسکتا، جس کو تم باپ سمجھتے ہو وہ بھی نہیں کر سکتے، جنرل فیض کیا ہمیں جہیز میں ملا تھا؟ اپنا ادارہ ٹھیک کرو،اگلا جلسہ لاہور میں ہوگا، مریم میں آرہا ہوں، مینار پاکستان میں اجازت ہو گی تو ٹھیک ہو گی،پنگا مت لینا وہ حال کریں گے کہ بنگلہ دیش بھول جاؤ گے، ہمارے پٹھانوں کا اصول ہے ڈھول بھی لاتے ہیں اور بارات بھی،ایک سے دو ہفتہ میں عمران خان قانونی طور پر رہا نہ ہوا تو ہم خود عمران خان کو رہا کروائیں گے، میں لیڈ کروں گا، پہلی گولی کھاؤں گا، پیچھے نہیں ہٹنا،

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایکس پر کہا کہ جلسے کے شرپسند شرکاء نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ جس سے پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، اِسی لیے ہم کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی انتشار پسند جماعت ہے اور پرامن احتجاج یا جلسہ پر یقین ہی نہیں رکھتی۔ یہ واقعہ ایک جگہ پر ہوا اور اب امن بحال ہو چکا ہے۔

    ایک اور پوسٹ میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوبت اب یہاں تک آ چُکی ہے کہ کشمیر ریلی اور چودہ اگست کی ریلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کر کے جلسے کی کامیابی کا تاثر دیا جا رہا ہے، تحریک انتشار کے جلسے کے یہ مناظر دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کے پاکستان کی باشعور عوام انتشار اور بدامنی کی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔

    صحافی حسن ایوب نے ایکس پر لکھا کہ توقعات کے عین مطابق کہ یہ 9 مئی والے تشدد اور بد امنی کا راستہ اختیار کرینگے ٹھیک ویسا ہی انہوں نے آج بھی کیا ہے ۔۔ پی ٹی آئی کارکنان کے پتھراؤ سے اس وقت تک ایس ایس پی سیف سٹی اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوچکے ہیں ۔ ان حالات کی مکمل ذمہ داری تحریک انصاف کو سہولتکاری فراہم کرنے والے ججز پر عائد ہوتی ہے۔

    صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے ایکس پر لکھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے قریبی سیاسی ذرائع سے میری بات ہوئی؛ بتایا گیا کہ وزیراعلی جلسے میں شرکت کرنا ہی نہیں چاہتے تھے اور اسی وجہ سے روانگی بھی تاخیر سے کی گئی اور دانستہ وہ روٹ استعمال کیا گیا جو بند تھا۔ بجائے اس روٹ کے جو انتظامیہ کیساتھ طے پایا تھا اور کھلا ہوا تھا۔

    ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کیساتھ بڑا باریک کام بڑی مہارت کیساتھ کیا۔ جلسے کا مقررہ وقت دن کے اوقات میں شام 4 سے 7 بجے تک کا دیا تاکہ دن کے اُجالے میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔ PTI کا تو مشہور کارہائے نمایاں ہی یہی ہے کہ رات کے اندھیرے میں بڑی بڑی فلڈ لائٹس سے عوام کے جَمِّ غفیر ہونے کا illusion تشکیل دیا جا سکے۔ پہلی بار PTI نے دن کے اُجالے میں جلسہ کیا اور مکمل ناکام ہو گیا۔ عوام نے مسترد کر دیا۔ پنجاب نے مسترد کر دیا۔ KP کی عدم دلچسپی۔ اسلام آباد/راولپنڈی sunday mode اور mood میں۔ کسی نے جلسے کیلئے نکلنا گوارا نہ کیا۔ اس سے تو بہتر تھا ایک بار پھر NOC کینسل کروا لیا جاتا؛ بڑا بھرم رہ جاتا۔ اب پتہ چلا کہ 22 اگست کا جلسہ بھی کینسل کروانے کیلئے انتہائی آسانی سے کیوں تسلیم کر لیا گیا ۔۔۔!!!! کیونکہ بندے 22 اگست کو بھی نہیں نکلنے تھے ۔۔۔ یہ جلسہ عمران خان کی رہائی کیلئے تھا ۔۔۔ اسٹیبلشمنٹ کو “انقلابی” جواب کیلئے تھا ۔۔۔۔ جلسہ تو ختم شُد ہو گیا ۔۔۔ عمران خان پہلے ہی ختم شُد ہیں ۔۔۔ صرف سوشل میڈیا پر رہے سہے انقلاب سے کام چلا لیا جائے ۔۔

    عظٰمی بخاری نے پی ٹی آئی جلسے کی فیک پوسٹیں شیئر کردیں

    ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کرنے کے جرم کی کوئی معافی نہیں،مریم اورنگزیب

    پی ٹی آئی جلسے کیلئے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا استعمال

    حریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا

     جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال 

  • سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت،  جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

    سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

    افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان سرحدی علاقہ پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان طالبان کے دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا۔

    واضح رہے کہ افغان طالبان پے در پے سرحد پر کشیدگی کی صورت حال برپا کرتے رہتے جسکی وجہ سے عام شہریوں کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دو طرفہ تجارت کو شدید نقصان پہنچتا ہے.

  • 8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،یوم بحریہ پر خصوصی پرومو جاری،صدر،وزیراعظم کا پیٍغام

    8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،یوم بحریہ پر خصوصی پرومو جاری،صدر،وزیراعظم کا پیٍغام

    سمندری حدود کے نگہبانوں کو سلام پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں یوم بحریہ آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر جو لرزہ طاری کیا، اسی کی یاد میں 8 ستمبر کو پاک بحریہ کا دن منایا جاتا ہے۔

    جنگِ ستمبر میں پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال 8 ستمبر کو یومِ بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن پاک بحریہ نے پاکستان کی بری اور فضائی افواج کے شانہ بشانہ رہ کر دشمن کے دانت کھٹے کیے۔1965کی جنگ میں بری، بحری اور فضائی افواج نے دفاع وطن کا فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دیا لیکن 8 ستمبر کا دن پاک بحریہ کے نام رہا۔

    8 ستمبر کا دن، پاک بحریہ کے نام،7 اور 8 ستمبر کی درمیانہ شب پاک بحریہ نےبھارتی نیول بیس دوارکا پر حملہ کیا، آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے سات جنگی جہازوں نے حصہ لیا،حصہ لینے والوں میں پی این ایس بابر، خیبر، بدر، جہانگیر، عالمگیر، شاہجہان اور ٹیپو سلطان شامل تھے،صرف چار منٹ میں بھارتی نیول بیس آگ کا ڈھیربن گئی تھی،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،پاک بحریہ کے نڈر اور اپنے پانیوں سے 120 میل دور بھارتی سرزمین پر حملے نے بھارتی بحریہ کو شل کر دیا،صرف چند میل کی دوری پر موجود بھارتی جنگی جہاز ”میسور” اور ”تلوار” نے مدد کی اپیل کا جواب دینے سے ہی انکار کر دیا،بھارتی جنگی جہازوں نے جنگ کی باقی مدت خوف کے مارے بندرگاہوں میں کھڑے ہی گزار دی،پاک بحریہ کی شدید بمباری سے بھارتی ایئر فورس کا ریڈار بھی زمین بوس ہو گیا،

    یوم بحریہ کے موقع پر پاکستان بحریہ کا خصوصی پرومو جاری کردیا گیا ہے،پاسدار بحر کے نام سے جاری پرومو پاک سرزمین پر بہنے والے پانی کے سفر کی کہانی ہے،دریاؤں کا یہ سفر جو شمال کے برفاب سے شروع ہو کر جنوب کی ترائیوں میں بحیرہ عرب میں اتر جاتا ہے۔ اپنی کہانی میں خود سے جڑی ہریالی اور محنت کش ہاتھوں کے کئی نقش چھوڑتا ہے،یہ پرومو وطن کے ان محنت کشوں کی ہر لحظہ پانی سے جڑی زندگی کےرنگ دکھاتا ہے۔ یہ پرومو پاکستان بحریہ کا بحری سرحدوں اور پانیوں کی حفاظت کے عزم کا اظہار ہے

    قوم پاک بحریہ، اُسکے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے،صدر مملکت
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ بحریہ پر پاک بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کیا،صدر مملکت نے دفاع وطن میں پاک بحریہ کے کردار ، افسروں اور جوانوں کی بہادری اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ 1965 کی جنگ میں دشمن کے خلاف کامیاب کارروائی کرکے پاک بحریہ نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،پاک بحریہ ملک کو درپیش روایتی اور غیر روایتی بحری چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ایک مضبوط بحریہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے، صدر مملکت نےپاک بحریہ کو مزید جدید اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی دفاع اور علاقائی امن کے فروغ میں پاک بحریہ کا کلیدی کردار ہے، پاکستان کے بحری مفادات اور حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ ہر وقت تیار ہے، قوم پاک بحریہ، اُسکے جوانوں کی بہادری، لگن اور جذبہ حب الوطنی پر فخر کرتی ہے، پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں،

    سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔وزیراعظم
    یوم بحریہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یومِ بحریہ پر پاکستان بحریہ کے تمام اراکین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں،پاک بحریہ کی مستقل مزاجی ان کی فرض شناسی اور وطن سے محبت کا ثبوت ہے، پاک بحریہ کی خدمات اور قربانیوں کی دل سے قدر کرتے ہیں،سمندری سرحدوں کے تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

    پاکستان کی جنگی تاریخ میں پاک بحریہ کا نمایاں کردار ہے ،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم بحریہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاک بحریہ دنیا کی مضبوط ترین بحری فورسز میں سے ایک ہے ،پاک بحریہ سمندری حدود کی نگرانی کے لیے 24 گھنٹے چوکس رہتی ہے ، ہمارے سمندری محافظوں نے اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، پاکستان کی جنگی تاریخ میں پاک بحریہ کا نمایاں کردار ہے ، ملکی تحفظ کیلئے سمندری حدود کی نگرانی بڑی اہمیت کی حامل ہے ،پاک بحریہ تمام تر جنگی صلاحیتوں سے لیس ہے ،

    پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور پاک بحریہ کو سلام پیش کرتی ہوں، قوم پاکستان نیوی کے جانبازوں کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،8ستمبر کادن پاک بحریہ کے سرفروشوں کی قربانیوں اور غیر معمولی کارناموں کی یاد دلاتا ہے، 1965 اور 1971 میں پاک بحریہ نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، پاک بحریہ کے جانبازوں نے جنگ کے دوران سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا،پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، دفاع وطن میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاکستان نیوی خطے میں باصلاحیت اور متحرک پروفیشنل بحری فورس بن کر اُبھری ہے۔

    پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یوم بحریہ پر کہا ہے کہ ہم اپنے بہادر سمندری محافظوں کی عظیم قربانیوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،8 ستمبر ہماری دفاعی تاریخ کا ایک اور عظیم الشان اور یادگار دن ہے، 1965کی جنگ میں پاک بحریہ کے سرفروشوں نے دشمن کی سمندری طاقت کا غرور ملیامیٹ کیا۔8 ستمبر بھی قربانیوں، لازوال جذبوں اور غیر معمولی کارناموں کی تاریخ سموئے ہوئے ہے،بری، فضائی کی طرح بحری فوج نے بھی جوانمردی سے دشمن کو پسپا کیا،پاک بحریہ کے جانبازوں نے سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی، سمندری سرحدوں کی حفاظت کرنے والے پاک بحریہ کے افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں، 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ کے ناقابل فراموش کردارکو سنہری حروف سے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک بحریہ ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے،نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،پاک بحریہ8 ستمبر1965کے جذبے کو زندہ جاوید رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔

    پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں جدید جنگی جہاز بابر اور حنین شامل

    دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی،آرمی چیف

    یوم دفاع پاکستان،ملکی سلامتی کیلئے دعائیں،شہدا کی قبروں پر سلامی

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔آرمی چیف