Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کی بری فوج کے سربراہ کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر جنرل لی کیاومنگ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، فوجی تربیت اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان مضبوط تعلقات پر زور دیا،ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان پائیدار بھائی چارے کے ثبوت کے طور پر جاری دوطرفہ فوجی تعاون کو اجاگر کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے پاک فوج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو تسلیم کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،

    قبل ازیں جنرل ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل لی کیاومنگ نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ، لگتا ہے اِن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

    جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ، لگتا ہے اِن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، عمران خان

    سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں کچھ زیادہ ہی سختیاں ہو رہی ہیں، لگتا ہے اِن کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے اوون نما میں کمرے میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کے کمرے میں چوہے آ چکے پیں، وہ نماز پڑھتی ہے اور چوہے چھت سے گرتے ہیں، آج عدالت کو آگاہ کیا ہے تا کہ چوہے ختم ہوسکیں،میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات ہو گی ملک اور قانون کے لئے ہو گی، عوام فوج سے پیار کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا تحفظ کرتی ہے، بنگلہ دیش میں دیکھیں عوام باہر نکلی تو اپنا حق لیا، صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں، انسان نہیں، اپیل ہے فوج سب کی ہے ،ملک کو مضبوط دارے کی ضرورت ہے، یہ جو کر رہے ہیں یہ خودکشی ہے،نو مئی کا بیانیہ اٹھ فروری کو قوم نے مسترد کر دیا سب نے دیکھ لیا،8 ستمبر والا جلسہ ہر صورت ہو گا اور آپ سب نے اسکو کامیاب کرنا ہے بلکل ایسے جیسے لوہے پر لکیر ۔

    محسن نقوی کی 5ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام،یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ،عمران خان
    عمران خان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا کرکٹ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے اور اب ہم بنگلا دیش سے ہار گئے، یہ سارا ملبہ ایک ادارے پر گر رہا ہے، محسن نقوی کی کیا کوالیفیکئشن ہے اسے وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی بنا دیا، یہ 2008کا نیب زدہ ہے،کرکٹ واحد سپورٹس ہے جو پاکستان میں ٹی وی پر دیکھی جاتی ہے، یہ ایک سفارشی کو لے کر آئے اس نے کرکٹ تباہ کردی، اس کے پیچھے طاقتور ہیں،ورلڈ کپ میں ہم پہلی 4 اور ٹی 20 کی 8 ٹیموں میں نہ آئے،کل بنگلہ دیش سے ہار کر نئی تاریخ رقم کردی، محسن نقوی کی 5ملین ڈالر مالیت پراپرٹی دبئی میں بیوی کے نام پر ہے،یہ گندم اسکینڈل میں ملوث ہے، ملک کا سب سے بڑا فراڈ الیکشن اس نے کروایا، اس کی قابلیت کیا ہے، کرکٹ تباہ کرچکا،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور ملک میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہیں، ہر روز کے پی اور بلوچستان میں شہادتیں ہو رہی ہیں،پنجاب میں چوری، ڈکیتی اور پولیس ملازموں کو شہید کردیا گیا، یہ اصلاحات نہیں کرسکے، نہ خرچ کم کیے نہ آمدن بڑھائی،یہ کام مینڈیٹ والی حکومت کرسکتی ہے جو ان کے پاس نہیں، ان سب کے پیسے اور پراپرٹیز باہر ہیں یہ صرف قرض لے رہے ہیں،قرض لینے سے مہنگائی بڑھ رہی ہے،بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں اور پروفیشنلز ملک چھوڑ کر جارہے ہیں،مزید مہنگائی کا دور آرہا ہے ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے،اگر عوام تنقید کرے تو یہ ڈیجیٹل دہشتگردی بنا دیتے ہیں، مجھے ملک کی فکر ہے میرا جینا مرنا پاکستان ہے، میرا ملک سے باہر کوئی پیسہ نہیں،میں زرداری نواز شریف کی طرح ڈیل نہیں کرسکتا،

    آپ کہہ رہے ہیں کہ میں فراڈ الیکشن کو بھول جاوں؟ امن انصاف سے آتا ہے،عمران خان
    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ ملک میں حالات خراب ہیں، آپ لیڈرشپ کا مظاہرہ کریں، قومی مفاہمت کریں وہ آپ کو اور آپ اُن کو معاف کردیں؟جس پر عمران خان نے کہا کہ جیسے اسرائیل فلسطین کو کہہ رہا ہے کہ ماضی میں جو ہوا اس کو بھول جائیں،آپ کہہ رہے ہیں کہ میں فراڈ الیکشن کو بھول جاوں؟ امن انصاف سے آتا ہے، مشرقی پاکستان والے انصاف مانگ رہے تھے، ہمارے خلاف نہیں تھے،آپ جس قومی مفاہمت کی بات کررہے ہیں اس سے قبل انصاف تو کریں،صرف بھیڑ بکریاں ڈنڈوں سے کنٹرول ہوتی ہیں انسان نہیں،بنگلہ دیش میں کیا ہوا، آرمی چیف، چیف جسٹس اور پولیس چیف سب وزیراعظم کے تھے،عوام نکلی تو اپنا حق لے کر گئی، یورپ کو یکھیں اس نے کتنے فوجی آپریشن کیے، مجھے 2 مرتبہ قتل کرنے کی کوشش ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج چوری کی گئی،جہاں مجھ پر حملہ ہوا، وہاں کا کنٹرول رات کو ایجنسی نے سنبھال لیا تھا، آپ جو مرضی کرلیں، 8 فروری کو آپ کا بیانیہ قوم نے مسترد کردیا،لوگ آرمی سے پیار کرتے ہیں، کیونکہ وہ ہمیں تحفظ دیتے ہیں،8 فروری کے آپریشن میں ہم پر تشدد کیا گیا ہماری پارٹی پر پابندی لگائی گئی،میرے ساتھ تعینات عملے کو چوتھی مرتبہ تبدیل کردیا گیا، یہ مجھے فراہم کیے جانے والے کھانے کو چیک کرتے تھے کہ اس میں زہر تو نہیں ملا،

    میری بیرک میں چوہے ہیں، میں نماز پڑھتی ہوں چوہے چھت سے گرتے ہیں،بشریٰ بی بی
    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران بشری بی بی نے جج کو بتایا کہ میری بیرک میں چوہے ہیں، میں نماز پڑھتی ہوں چوہے چھت سے گرتے ہیں، بشریٰ بی بی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 3 ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہا ہے،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جج کو یقین دہانی کروائی کہ ہمیں آج ہی اس مسئلے کا پتہ چلا، حل کر لیتے ہیں،

    190 ملین پاونڈ ریفرنس،وکلاء صفائی کی عدم حاضری ،تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہو سکی
    اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت 29اگست تک ملتوی کر دی گئی،وکلاء صفائی کی عدم حاضری پر تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہو سکی، عدالت نے 10ویں مرتبہ نیب گواہ پر جرح نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیتےہوئے کہا کہ، عدالت میں ہر تاریخ پر میڈیا ٹاک ہوتی ہے،سیاسی قیادت ملاقات کرتی ہے،اگر وکلاء صفائی حاضر نہیں ہوں گے تو ہمارے پاس قانونی پراسس ہے علاوہ کوئی آپشن نہیں۔

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

  • ارشد شریف اور دیگر صحافیوں کیخلاف متعدد مقدمات کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

    ارشد شریف اور دیگر صحافیوں کیخلاف متعدد مقدمات کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف اور دیگر صحافیوں کیخلاف متعدد مقدمات کے اندراج کیخلاف درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا

    ایک ہی الزام پر ملک بھر میں مقدمات ہو سکتے ہیں یا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کردیا، ملک بھر میں درج تمام کیسز کی مئی 2022 سے زیر التوا درخواستوں پر محفوظ فیصلہ جاری ہوا، عمران ریاض اور سمیع ابراہیم کے کیسز کی معلومات فراہمی کی درخواستوں پر بھی محفوظ فیصلہ جاری کردیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے 36 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں لکھا کہ ارشد شریف کو ارباب اختیار کی جانب سے غیر منصفانہ ہراسمنٹ کا سامنا تھا،ارشد شریف کیخلاف تحقیقات کیلئے صرف ایک ایف آئی آر کو درست سمجھا جانا چاہیے تھا،جب ریاستی اداروں کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی جائے تو ملزم کو حفاظت فراہم کی جانی چاہیے تھی،ملزم کو عدالت سے رجوع کرکے ضمانت حاصل کرنے کا حق فراہم کیا جانا چاہیےتھا، ارشد شریف کیخلاف درج متعدد ایف آئی آرز قانون کی نظر میں برقرار رکھنے کے قابل نہیں، ارشد شریف کے اہل خانہ نے بہت بڑا نقصان اٹھایا ہے جس کی تلافی ممکن نہیں،

    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے یکم دسمبر 2021 کو پروٹیکشن آف جرنلسٹ ایکٹ کا نفاذ ہوا،تاہم آج بھی صحافیوں کو غیر منصفانہ ہراسمنٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ارشد شریف کے اہل خانہ پروٹیکشن آف جرنلسٹ ایکٹ کے تحت قائم کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں، کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے کہ وہ ارشد شریف کو پیش آنے والی ہراسمنٹ، زندگی کو لاحق خطرات کی تحقیقات کرے،وی لاگر عمران ریاض خان نے مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،گو کہ تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں لیکن ریاستی اداروں نے معلومات تاخیر سے فراہم کیں،تفصیلات کی فراہمی میں تاخیر کیخلاف عمران ریاض بھی کمیشن میں شکایت درج کرا سکتے ہیں،سمیع ابراہیم کے حوالے سے پہلے ہی عدالت حفاظتی حکم نامہ جاری کر چکی ہے، صحافیوں کی جانب سے اپنے خلاف مقدمات کے حوالے سے درخواستوں کو نمٹایا جاتا ہے

    ارشد شریف قتل کیس،نوازشریف،مریم کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس بند

    ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ

    ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو ایک برس سے زائد عرصہ ہو چکا کینیا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا، تا ہم ابھی تک ارشد شریف کے قاتل سامنے نہیں آ سکے،کینیا کی حکومت کے مطابق یہ ایک مبینہ پولیس مقابلہ تھا جس میں ارشد شریف کی موت ہوئی،23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں میگاڈی ہائی وے پر یہ واقعہ پیش آیا تھا جب پولیس نے ایک گاڑی پر گولیاں چلائیں، مرنیوالے کی شناخت ارشد شریف کے طور پر ہوئی،کینیا کی پولیس حکام میں اس کیس میں موقف کے حوالے سے تضاد نظر آیا.پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ وہ ایک بچے کی بازیابی کے لئے موجود تھے ،مقامی تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جس طرح گولیاں چلائی گئیں اس سے یہ نہیں لگتا کہ چلتی گاڑی پر گولیاں چلیں

    واقعے کے وقت ارشد شریف کی کار چلانے والے خرم کے مطابق وہ جائے وقوعہ سےآدھے گھنٹے کی مسافت پر ٹپاسی کے گاؤں تک گاڑی لے گئے تھے،قتل کیس میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں،

    پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس بھی لیا تھا تاہم کئی سماعتوں کے باوجود کیس کسی فیصلے پر نہ پہنچ سکا،

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

     ارشد شریف کا لیپ ٹاپ ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے پاس ہے

    ارشد شریف قتل کیس، رپورٹ میں ایسا کیا ہے جو سپریم کورٹ میں جمع نہیں کرائی جا رہی؟ سپریم کورٹ

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    کینیا کےٹی وی نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقاتی رپورٹ شائع کردی

    مرحوم صحافی ارشد شریف کی صاحبزادی نےاپنےوالد کی طرح صحافت کا آغاز کردیا

    ارشد شریف قتل کیس،عمران خان،واوڈا،مراد سعید کو شامل تفتیش کیا جائے،والدہ ارشد شریف

    ارشد شریف قتل کیس، کینیا کی عدالت کا ملزمان کیخلاف کاروائی کا حکم

  • بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،24 گاڑیاں نذر آتش

    بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،24 گاڑیاں نذر آتش

    بلوچستان لہو لہان ، ایک ہی دن میں مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 39 افراد کی موت ہوگئی، جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

    بارکھان ،راڑہ شم کے مقام پر رات گئے فائرنگ ،23افرادجاں بحق ہو گئے ہیں،تمام افراد کو بسوں سے اتار کرفائرنگ کرکے قتل کیاگیا ،ملزمان نےراڑہ شم شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافروں کو بسوں سے اتارا ،ملزمان نے 24 گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا ،جاں بحق تمام افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے ،بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑہ شم میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا،یہ جگہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے متصل بلوچستان کے ضلع بارکھان اور موسیٰ خیل کے درمیان واقع ہے۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری و ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں،لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی کے مطابق تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،مسلح افراد نے بین الصوبائی شاہراہ پر ناکہ لگاکر مسافروں کو بسوں سے اتارا،واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے 24 گاڑیاں جلا دیں، جن میں 2 کاریں، 6 ٹرک، 10 مزدا، 4 پک اپ، 2 ویگن شامل ہیں،علاوہ ازیں قلات میں فائرنگ کر کے پولیس اور لیویز سمیت 10 افراد کو شہید کیا گیا ہے.

    موسیٰ خیل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گاڑیوں سے اتار کر مارے گئے افراد کی فہرست
    موسیٰ خیل میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ،اندوہناک واقعہ میں لیہ کے رہائشی دو سگے بھائی بھی قتل کر دیئے گئے ،دہشتگردوں نے غلام مرتضیٰ اور محمد ضمیر کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا،دونوں بھائیوں کا تعلق 125 ٹی ڈی اے ضلع لیہ سے تھا،پھلوں کا کاروبار کرتے تھے،موسی خیل میں مارے جانیوالے افراد کی مکمل فہرست سامنے آ گئی،مارے جانے والے افراد میں ملتان، وہاڑی، لاہور ، فیصل آباد، ساہیوال و دیگر شہروں کے افراد شامل ہیں.

    دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا، ترجمان بلوچستان حکومت
    ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے موسیٰ خیل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ موسیٰ خیل کا علاوہ ڈیرہ غازی خان سے ملتا ہے اور چھوٹی شاہراؤں پر عموما اتنی زیادہ سکیورٹی نہیں ہوتی، دہشتگردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسافروں کو قتل کیا، دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا، 2 سے 3 جگہوں پر حملہ کیا، موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں دہشت گردوں نے کچھ مسافروں کو شناخت کر کے گاڑیوں سے اتارا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، ان واقعات کے خلاف سب کو مل کر کوشش کرنی ہو گی،دھماکے سے متاثرہ ریلوے پل کی تعمیر میں وقت لگے گا، ابتدائی طور پر لگتا ہے ڈیوائس کے ذریعے ریلوے پل دھماکا کیا گیا،

    کولپور اور مچھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پل دھماکے سے تباہ ، پنجاب سندھ ریلوے سروس معطل
    بولان کے علاقے دوزان میں کولپور اور مچھ ریلوے اسٹیشن کے درمیان پل تباہ ، پنجاب سندھ ریلوے سروس معطل ہو گئی ہے،درۂ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا کیا ،دھماکے کے نتیجے میں دوزان میں ریلوے پل گر گیا،بولان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں،ریلوےحکام کے مطابق ریلوے پل کے گرنے سے پنجاب اور سندھ کے لیے ریل سروس معطل ہو گئی ہے۔

    بولان، قومی شاہراہ کولپور کے مقام پر سے6 لاشیں برآمد
    بولان، قومی شاہراہ کولپور کے مقام پر سے6 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ایس ایس پی کچھی کے مطابق 2 لاشیں تباہ ہونے والے پل کے نیچے دبی ہوئی تھیں 4لاشیں قومی شاہراہ کولپور کے مقام سے برآمد ہوئیں چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، حکام نے بتایا کہ 4 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی ہیں لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے

    موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافروں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کرنے کے دہشتگرانہ فعل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کیلیے دعائے مغفرت کی اور شہداء کے لواحقین کیلیے صبر جمیل کی دعا کی،وزیراعظم شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں، موسیٰ خیل واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو سزائیں دی جائیں گی،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہےگی۔

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری کی موسیٰ خیل بلوچستان میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی شناخت کرکے قتل کرنے والے مجرمین کو تلاش کرکے نشان عبرت بنانا ہوگا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے مددگاروں کو ڈھونڈ نکال کر قانون کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے،

    دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے.وزیر داخلہ
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے بدترین واقعہ کی شدید مذمت کی ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی نے انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا، وزیرداخلہ نےبزدلانہ کارروائی میں جاں بحق افراد کے لواحقین سےاظہارتعزیت وہمدری کی اور کہا کہ موسی ٰخیل میں دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بناکر بربریت کا مظاہرہ کیا. سفاکیت اور ظلم کی انتہا کی گئی.دہشتگرد اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے.دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اورزندگی کے ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دیں،

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے موسیٰ خیل میں بسوں،گاڑیوں سے مسافروں کو اتار کر ہلاک کرنے کی شدید مذمت کی ہے،اسپیکر نےحملے میں 23 مسافروں کےجانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی کی یہ کارروائی انتہائی شرمناک ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،نہتے لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے،دہشت گردی کی کاروائیاں ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ، قوم اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں،

    آفتاب خان شیر پاؤ کا کہنا ہے کہ موسٰی خیل میں 23 افراد کو شناخت کے بعد بہیمانہ طریقے سے قتل اور دہشت پھیلانے کی خاطر 10 گاڑیوں کو آگ لگانے کی واقعہ نے دہلا کر رکھ دیا۔ دہشتگرد ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ خوف کی فضا نے سماجی و معاشی سرگرمیوں کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کے لیے فوری اور سخت ترین اقدامات کرنا ہونگے

    جس لرزہ خیز انداز میں 23 شہریوں کو قتل کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت اور سخت تکلیف دہ ہے۔حافظ نعیم الرحمان
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہناہے کہ موسیٰ خیل بلوچستان میں جس لرزہ خیز انداز میں 23 شہریوں کو قتل کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت اور سخت تکلیف دہ ہے۔ یہ ہمارے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔ سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے تو بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف نے کہا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بیرونی آقاؤں کے پیسے پر پلنے والے دہشت گردوں نے گزشتہ شب بلوچستان کے اضلاع کی مختلف شاہراہوں پر عام شہریوں کو روک کر انکی گاڑیوں کو جلا دیا اور 23 نہتے بے گناہ افراد کو شہید کر دیا گیا کیا یہ دہشت گرد تنظیمیں بلوچ حقوق کی محافظ ہوسکتی ہیں؟ ان کو صرف اپنے مفادات عزیز ہیں،جس کے حصول کے لیے بے یہ انسانیت کا قتل کررہے ہیں!!

    ایک صارف نے لکھا کہ آپریشن گولڈسمتھ بینقاب ہوتےہی دشمن کی اصلیت سامنےآگئی۔را کے زرخرید غلاموں نے بلوچستان میں ایکساتھ پانچ مقامات پرحملے کرکے بدامنی پھیلانےکی کوشش کی،مگر الحمدللہ پاک فوج کی بروقت کارروائی نےان کےعزائم خاک میں ملادیےاپنی ناکامی چھپانےکیلئےبزدل دہشتگردوں نے ایک مسافربس کونشانہ بنایا۔

    https://twitter.com/manal_ahmed04/status/1827994161070420332

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کسی کے لاپتہ ہونے پر آسمان سر پر اٹھانے والے سرخوں اور لبرل سے سوال،بی ایل اے کے دہشت گردوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کے قتل پر کوئی مذمت یا ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا؟یا یہ سہولت صرف دہشت گردوں کے لیے دستیاب ہے اور آپ صرف اداروں اور ریاست پر بہتان تراشیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے؟

    صحافی امجد حسین بخاری نے ایکس پر لکھا کہ موسی خیل میں بے سدھ پڑے یہ پاکستانی حجام، نان بائی، دیہاڑی دار مزدور اور سرکاری ملازمین شکوہ کناں ہیں کہ انہیں کس جرم کی سزا ملی؟ یہ 23کمزور ، نہتے اور اپنوں کے رزق کی تلاش میں زندگی کی بازی ہار گئے، لیکن میں حیران ہوں کہ سمگلنگ رکنے کے بعد ہی انہیں گولیوں کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ میری سمجھ میں نہیں آرہا کہ بنگلہ دیش میں را کی ناکامی کے بعد ہی ایسا کیوں ہوا؟ میں سوچ میں پڑ گیا ہوں کہ اس سانحے سے قبل لاپتہ افراد پر بار بار ٹوئٹس کرکے بیانیہ کیوں بنایا گیا؟ میں بین الاقوامی نشریاتی اداروں پر کل سے بلوچستان کی مسلسل کوریج دیکھ کر بھی سمجھ نہیں پارہا۔ گوادر کی ترقی، بلوچستان کی خوشحالی کسے ہضم نہیں ہورہی؟ اب ان ڈاٹس کو ملائیں تو آپکو ان 23نہتے پاکستانیوں کے قاتلوں کا سراغ مل جائے گا۔

    جب تک آخری دہشت گرد زندہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، بلاول
    پی پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں دہشت گردوں اور ریاست مخالف عناصر کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز چیک کر کے بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے،ان دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے، تمام شعبہ زندگی کے لوگوں کو اس دہشتگردی کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانی ہوگی، بلوچستان حکومت ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائے، جب تک آخری دہشت گرد زندہ ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی،

  • صدر مملکت ،محسن نقوی کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    صدر مملکت ،محسن نقوی کے ساتھ مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    بازی پلٹ گئی،صدر مملکت آصف زرداری کی مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی

    مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا استقبال کیا،صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر آصف زرداری کے ہمراہ تھے، ملاقات کے دوران اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی،صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اسعد محمود ، اسلم غوری ،انجنیئر ضیاء الرحمان موجود تھے۔

    مولانا فضل الرحمن کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا یہ ملاقات قومی اسمبلی کے اجلاس کے تناظر میں اہم پیشرفت ہے قانون سازی میں جے یو آئی ممکنہ طور پر بھرپور حمایت کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان اس وقت پاکستانی سیاست کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، گزشتہ روز پی ٹی آئی وفد نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی، آج صدر مملکت آصف زرداری مولانا فضل الرحمان سے ملنے گئے ہیں،

    پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

    معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

  • کچے کے ڈاکو بے لگام،12 جوان شہید،کسی کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم ان ایکشن

    کچے کے ڈاکو بے لگام،12 جوان شہید،کسی کو نہیں چھوڑیں گے،وزیراعظم ان ایکشن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کبھی کبھی لگتاہےکہ ہم جنگل سے بھی بدتر جگہ پر رہ رہے ہیں کیونکہ شاید جنگل کابھی کوئی قانون ہوتا ہے۔ مگر ہمارے ملک میں قانون کی عملداری کےعلاوہ باقی سب کچھ دیکھائی دیتاہے ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ رحیم یارخان میں ہوا جہاں ڈاکوؤں نےکچےکے علاقے ماچھکہ میں پولیس کی دو گاڑیاں جب بارش میں پھنسیں تو راکٹ لانچروں سے جوانوں پر حملہ کیا۔ جس کےنیتجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق بارہ پولیس اہلکار شہید اور چھ زخمی ہوگئے جب کہ پانچ لاپتہ تھے جن کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ اسکے بعد صدر، وزیراعظم سے لے کر نیچے تک مذمتی بیانات شروع ہوگئے ۔پر یقین رکھیں کچے کے ڈاکوں کا کوئی بال بھی بیکا نہیں کر پائے گا۔ کیونکہ پتہ نہیں کتنی حکومتیں آئیں اور کتنی گئیں ۔ ان کی کاروائیوں میں کوئی فرق نہیں آیا ۔ بہرحال پولیس جو انوں کےسا تھ ہوایہ انتہائی افسوسناک ہے۔ مگروہاں کی عوام کےساتھ یہ روز ہو رہا ہے سرعام شہریوں کو اغوا کرکے جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے اور اہل خانہ سے کروڑوں روپے تاوان مانگتے ہیں۔ تاوان نہ ملنے کی صورت میں اغوا کنندہ کو بے دردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی جاتی ہے ۔ قومی شاہراہوں، موٹرویز پر انتظامیہ کی طرف سے واضح اعلانات لکھے نظر آتے ہیں کہ ان شاہراہوں پر دن کے اوقات میں قافلوں کی صورت اور شام کے بعد سفر سے گریز کریں۔ کیونکہ ڈاکو جب چاہیں، جیسے چاہیں، جس سے چاہیں، مسافر گاڑیاں روک کر بھتہ وصول کرتے ہیں۔اب تو نوبت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ مسافروں کی طرف سے مزاحمت پر انہیں فائرنگ کرکے قتل تک کردیا جاتا ہے اور قانون یہاں بالکل بے بس نظر آتا ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ ڈاکو کچے سے نکل کر پکے یعنی شہری علاقے تک پہنچ چکے ہیں۔پھران ڈاکوؤں کی وارداتیں آج سے نہیں عرصہ چار عشروں سے جاری و ساری ہیں۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مزے کی بات کہ نگران حکومت کےدور سےابھی بھی وہاں آپریشن جاری تھا۔ ماضی میں ایسے بہت ٹوپی ڈرامے دیکھے ہیں، نام نہاد پولیس آپریشنز کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر دیئے جاتے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ مورچوں کا دورہ کرکے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہیں، کروڑوں کے بجٹ، اسلحہ گولہ بارود، خصوصی الاؤنسز کے نام پر خرچ کردیئے جاتے ہیں نتیجہ صفر جمع صفر، جواب صفر۔ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب ، سندھ کی پولیس ابھی تک ان پرقابو پانے میں ناکام ہے۔ بھارتی سرحدی علاقےسے منسلک کچے کے علاقے میں ان ڈاکوؤں کے پاس جدید ترین بھارتی اسلحہ، راکٹ لانچر سندھ پنجاب پولیس سے چھینی گئی بکتر بند گاڑیاں، وائرلیس سسٹم تک موجود ہیں۔ ڈاکوؤں نے اپنے دفاع کے لیے چاروں طرف خندقیں کھود رکھی ہیں اور مٹی کے بڑے بڑے بند باندھے ہوئے ہیں اور یہاں سے باہر جانے کے لیے صرف موٹر سائیکل کے لیے راستہ چھوڑا گیا ہے۔ یوںوہ ایک حکمت عملی کے تحت لوٹ مار کا باقاعدہ نظام چلا رہے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کا حوصلہ بڑھانے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

    اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

    اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

    رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

    کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

    پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

  • 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

    28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالہ سے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو آگاہی دے دی گئی ہے، اراکین کو کہا گیا ہے کہ وہ اجلاس میں ہر صورت میں شریک ہوں،کوئی غیر حاضر نہ رہے، مشترکہ اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے.آئینی ترامیم کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس رواں ہفتے ہو گا ،اعلی عدلیہ سے متعلق متوقع اہم ترامیم کی مشترکہ اجلاس میں منظوری متوقع ہے

    دوسری جانب صدرِ مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست اور سینیٹ کا اجلاس 27 اگست کو طلب کیا ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اگست بروز پیر شام 5 بجے ہوگا، جبکہ سینیٹ کا اجلاس27 اگست بروز منگل شام 5 بجے ہوگا،صدرِ مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی ذیلی شق ایک کے تحت طلب کیے ہیں۔

    جلسہ ملتوی ہونے پر علیمہ خان اعظم سواتی پر برس پڑیں

    لگ رہا عمران خان کو اگلے ہفتے سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان

    عمران خان کا برطانوی دوست علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گیا

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    بشریٰ بی بی ڈس انفارمیشن سیل چلا رہی، علیمہ خان کا اعتراف

    جھوٹے بیانیے کے ذریعے پی ٹی آئی پر قبضے کی جنگ کا منظر نامہ آشکارہو گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل رؤف حسن کے ساتھ واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا ہے

    23 جون 2023 ء کو بذریعہ واٹس ایپ پیغام میں علیمہ خان نے رؤف حسن کو بشریٰ بی بی سے منسوب ایک پیغام بھیجا، بشریٰ بی بی سے منسوب اس پیغام میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات اور رونے کے واقعہ کی روداد بیان کی، علیمہ خان نے اس پیغام پر خفگی کا اظہار کرتے ہوئے رؤف حسن کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بشریٰ بی بی کا یہ پیغام احمقانہ ہے، بشریٰ بی بی کا یہ ڈس انفارمیشن سیل لوگوں کو اکسا رہا ہے،اس پیغام کی تشہیر نہ کی جائے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایسی کوئی بات بشریٰ بی بی سے نہیں ہوئی، علیمہ خان نے بشریٰ بی بی سے منسوب جو پیغام رؤف حسن کو بھیجا اس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے احوال کا حوالہ دیا گیا

    بشریٰ بی بی کے پیغام میں کہا گیا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ انہیں اکیلا ملنے نہیں دیا گیا،پیغام میں عمران خان ور جیلر کے درمیان فرضی گفتگو کو بنیاد بنا کر عمران خان کی موت کا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ مجھے (بانی پی ٹی آئی) کو پتہ ہے کہ تم (جیلر) پر مجھے مارنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے،اگرمجھے (بانی پی ٹی آئی)مار دیا گیا تو عوام تمہیں (جیلر) کو نہیں چھوڑیں گے۔

    بشری ٰ بی بی سے منسوب پیغام میں آرمی چیف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور کہا گیا کہ ”میں (بانی پی ٹی آئی)جانتا ہوں کہ میری یہ ساری باتیں عاصم منیر اس وقت سن رہا ہے“۔

    سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق علیمہ خان کے رؤف حسن کو بھیجے گئے یہ پیغامات کئی سوالات کو جنم دے رہے ہیں، علیمہ خان اور بشریٰ بی بی کے اِن پیغامات کو آخرکیوں ڈس انفارمیشن قرار دے رہی ہیںمسوال یہ بھی ہے کہ کیا بشریٰ بی بی کی جانب سے پھیلائے جانیوالے بیانیے ان کے خود ساختہ ہیں،سیاسی تجزیہ کاروں کی رائے میں یہ گفتگو یہ ثابت کرتی ہے کے کیسے بشری بی بی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ملکر جھوٹا اور من گھڑت بیانیہ پھیلا رہی ہے، بشری ٰ بی بی اور اور علیمہ خان میں شدید مخالفت اور خاندانی دراڑ واضح نظر آرہی ہے اور دونوں پارٹی پر اپنا اپنا قبضہ چاہتی ہیں۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق بشریٰ بی بی کا جو پیغام سامنے آیا ہے اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ بشریٰ بی بی ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے من گھڑت بیانات کو تروڑ مروڑ کر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے، بشریٰ بی بی اپنے سیاسی مفادات کیلئے بانی پی ٹی کی جیل میں موت کے فرضی امکانات کو ظاہر کرنے کی کوشش بھی کر رہی ہے، پارٹی پر قبضے کی جنگ میں بشریٰ بی بی کو ہمدردیاں سمیٹنے کیلئے ایک بڑے واقع کی ضرورت ہے جو اس کے خود ساختہ بیانیے سے ظاہر ہو رہا ہے۔

    دوسری جانب علیمہ خان کے پیغامات بشریٰ بی بی کے پارٹی پر قبضے کے بیانیے کے حوالے سے خدشات کو تقویت دے رہے ہیں،سیاسی مبصرین کی رائے میں علیمہ خان بشریٰ بی بی کے سازشی ذہن سے واقف ہے تبھی یہ بیانیہ اس کیلئے تشویش کا باعث بن گیا،سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ علیمہ خان سیاسی معاملات کو بشریٰ بی بی کے ہاتھ جانے سے بچانے کیلئے پیغامات کو ڈس انفارمیشن قرار دے رہی ہے،رؤف حسن کودی گئی ہدایات میں علیمہ خان کا پارٹی میں اثر و رسوخ واضح نظر آرہا ہے جسے وہ بشریٰ بی بی کے حوالے نہیں کرناچاہتی ہے،یہی وجہ ہے کہ علیمہ خان بشریٰ بی بی کے بیانیے کو روکنے کیلئے رؤف حسن کو استعمال کر رہی ہے تاکہ پارٹی پر قبضہ کرسکے۔

    وٹس ایپ گفتگو رؤف حسن پر علیمہ خان کی مضبوط گرفت ثابت کرتی ہے،مذکورہ بالا حقائق سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علیمہ خان میں پارٹی پہ قبضے کی جنگ جاری ہے اور دونوں کے درمیان شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    جلسہ ملتوی ہونے پر علیمہ خان اعظم سواتی پر برس پڑیں

    لگ رہا عمران خان کو اگلے ہفتے سزا سنا دی جائے گی،علیمہ خان

    عمران خان کا برطانوی دوست علیمہ خان کے ہمراہ اڈیالہ پہنچ گیا

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    ہمیں علیمہ خان نہیں بلکہ عمران خان کو فالو کرنا ہے،علی امین گنڈا پور

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

  • پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    پشین،پولیس لائن کے قریب دھماکا، دو بچے جاں بحق،12 افراد زخمی

    بلوچستان کے ضلع پشین میں پولیس لائن کے قریب دھماکا ہوا ہے

    دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے،دھماکے سے گاڑی اور موٹرسائیکل تباہ ہو گئی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشین میں پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیرداخلہ نےدھماکے میں 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے، جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، وزیرداخلہ نےزخمی پولیس اہلکاروں سمیت دیگر افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاکی ہے.

  • اگر 9 مئی میں فیض حمید ملوث تھا تو   اوپن ٹرائل کریں،عمران خان

    اگر 9 مئی میں فیض حمید ملوث تھا تو اوپن ٹرائل کریں،عمران خان

    190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 26 اگست تک ملتوی کر دی گئی

    بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے ،نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی ،وکلاء صفائی نے ریفرنس کے آخری گواہ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر جزوی جرح مکمل کر لی ،ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی

    گزشتہ روز جلسہ کرتے تو دوبارہ9 مئی گلے پڑنے کا خدشہ تھا،عمران خان
    8 ستمبر کہ نہ رکنا، نہ کوئی رکاوٹ برداشت کرنا، عمران خان کا پارٹی قیادت کو حکم
    اس موقع پر عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے معلومات دی کہ ختم نبوت حساس معاملہ ہے جس پر دینی جماعت اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہیں،ہمیں انتشار کا خدشہ تھا اسی لیے اسلام آباد میں اپنا جلسہ ملتوی کیا، اگر گزشتہ روز جلسہ کرتے تو دوبارہ9 مئی گلے پڑنے کا خدشہ تھا،ابھی تک پہلے والے 9 مئی کی جوڈیشل انکوائری بھی نہیں کروائی گئی،اب اگر اجازت دیکر کل کو جلسہ روکنے کی کوشش کی گئی تو اس سب کی ذمہ دار حکومت خود ہوگی، اب عدالت کی کریڈیبلٹی کا سوال ہے عدالت ہمیں اجازت دیتی ہے انتظامیہ کینسل کر دیتی ہے،پارٹی کو کہہ رہا ہوں 8ستمبر کو کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہ کرے، میں نے اسلام آباد کا جلسہ اخری مرتبہ ملتوی کیا ہے، پارٹی کو ہدایت ہے 8 ستمبر سے قبل میٹنگ کریں اور فیصلہ کریں کہ سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل درآمد نہ ہونے پر احتجاج کب کریں گے، پارٹی قیادت کو کہتا ہوں اس دفعہ اگر کسی نے روکا تو آپ نے رکنا نہیں،

    9مئی جمہوریت کے اوپر حملہ ، کمیشن کا مطالبہ اس لیے کر رہا ہوں کہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ دہرائے،عمران خان
    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ جنرل فیض کے ٹرائل پر دوسری جانب سے جواب آیا ہے کہ عمران خان جنرل فیض کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ وہ تسلی رکھیں ان کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا، جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں ملک کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوتا ہوں جو اوپن ٹرائل کی بات کر رہا ہوں، آپ اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں کہ فیض سے مل کر 9 مئی کی سازش کی،میں نے زیرو سے پارٹی شروع کی اور 28 سال سے آئین کے اندر رہ کر جدوجہد کر رہا ہوں، اگر 9 مئی میں فیض حمید ملوث تھا تو آپ اوپن ٹرائل کریں، یہ ملٹری کا ایشو ہے نہ ہی سیکرٹ انٹرنیشنل ایشو ہے، اگر حمود الرحمان رپورٹ پر عمل ہوتا تو آج ملک میں جمہوریت ہوتی،اوپن ٹرائل سے ملک کا وہی فائدہ ہوگا جو حمود الرحمان رپورٹ پر عمل درآمد کرنے سے ہوتا،حمود الرحمان رپورٹ پر عمل درآمد ہوتا تو ملک میں 3 مارشل لا نہ لگتے اور نہ ہی آج غیر اعلانیہ مارشل لاء نافذ ہوتا،9مئی جمہوریت کے اوپر حملہ ہے کمیشن کا مطالبہ اس لیے کر رہا ہوں کہ آئندہ کوئی ایسی غلطی نہ دہرائے،

    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ رات کے پچھلے پہر آپ نے اعظم سواتی کو پیغام کس کے ذریعے بھجوایا ؟ پیغام رسا کون تھا ؟ فون کی سہولت کیسے ملی؟ عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اس کا جواب رہنے دیں، ساری پارٹی کو جلسہ ملتوی ہونے کا رنج اور غصہ ہے ،میں بھی سمجھتا ہوں کہ جلسہ ملتوی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ جلسہ ہونا چاہیے تھا لیکن صرف انتشار سے بچنے کے لیے ملتوی کیا، اب جو مرضی ہو جائے ہر ضلع میں جلسہ کریں گے،

    نواز شریف کا بیگ لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے، عمران خان
    صحافی نے سوال کیا کہ اس معاملہ کو کلیئر کریں کہ جیل میں آپ کو وفاقی حکومت نے پیغام دیا یا کسی اور نے کہ باہر حالات خراب ہو جائیں گے؟ عمران خان نے کہا کہ میں نے کسی فارم 47 کی حکومت سے کوئی بات چیت نہیں کی، جب بھی ان کو خدشہ ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کی اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات ہوئی ہے ان کو فوری طور پر 9 مئی یاد آجاتا ہے، نواز شریف کا بیگ لندن کے لیے تیار ہے صرف ضروری سامان اٹھانا ہے،

    عمران خان صحافیوں سے بات چیت کے دوران پسینے میں بھیگے نظر آئے، صحافی نے سوال کیا کہ خیریت ہے، آپ پسینے سے شرابور ہیں اور آپ کی ساری شرٹ پسینے سے بھیگی ہوئی ہے،جس پر عمران خان نے کہا کہ یہ شرٹ موٹی اور گرم ہے، کلر بھی ایسا ہے، اس لئے پسینہ آ گیا ہے،2 گیمز جاری ہیں، اگر یہ فائز عیسیٰ کو ایکسٹینشن نہ دے سکے تو پھر سنیارٹی پر اثر انداز ہو کر اندر سے اپنا بندہ لائیں گے، یہ دونوں صورتیں قابل قبول نہیں، اگر اُنہوں نے ایسا کیا تو ملک بھر میں بھرپور احتجاج کریں گے،

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم