Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاک فوج کی خاتون آفیسر کے لئے بڑا اعزاز

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کے لئے بڑا اعزاز

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کے لئے بڑا اعزاز

    پاک فوج کی میجر ثانیہ صفدر نے اقوام متحدہ کا جنڈر ایوارڈ حاصل کرلیا، میجرثانیہ اقوام متحدہ امن مشنزکی پہلی خاتون ہیں جن کواس اعزاز سے نوازاگیا۔پاکستانی فوج صنفی مساوات اور شمولیت کے فروغ کے لیے فعال کوششیں کر رہی ہے اور میجر ثانیہ صفدر کی کامیابی اس کی واضح مثال ہے۔پاکستانی فوج کی میجر کو سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر Certificate of Recognition-2023 دیا گیا، پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے جو ہر میدان میں اپنا لوہا منوا رہی ہے۔میجر ثانیہ کی کامیابی پاک فوج کے اعلیٰ معیار اور صنفی مساوات کے فروغ کو برقرار رکھنے کے عزم کا ثبوت ہے، انھوں نے UNFICYP کا صنفی مساوات کی وکالت کے لیے Certificate of Recognition-2023 جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

    وہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کی پہلی خاتون ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازاگیا ہے، ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1325، جو کہ خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے، جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے۔پاک فوج کی خاتون آفیسر کو فیلڈ ٹیکنالوجی سیکشن میں خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ فوج میں صنفی نمائندگی کو فروغ اور ترویج دینے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔میجر ثانیہ کا کہنا تھا کہ UNFICYP سے پہلے امن فوجی کے طور پر یہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا میرے لیے اور ہمارے مشن کے لیے اعزاز کی بات ہے، یہ ہماری صنفی مساوات کے فروغ کے لیے عزم کا ایک واضح ثبوت ہے۔

    پاک فوج کی خاتون آفیسر کی جیت نے ایک نئی تاریخ رقم کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور ان کی جیت پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور صنفی مساوات اورشمولیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کامنہ بولتا ثبوت ہے

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • رحیم یار خان،کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ،پولیس شہدا کی تعداد 12 ہو گئی

    رحیم یار خان،کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ،پولیس شہدا کی تعداد 12 ہو گئی

    رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی ہے

    ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی فائر کئے، ڈاکوؤں کے حملے میں چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے، پانچ لاپتہ ہوئے تھے جن کو ریسکیو کر لر لیا گیا، جمعرات کی شام 2 پولیس موبائلوں پر سوار 20 پولیس اہلکار کچے اور حفاظتی بند پر قائم چوکیوں کا معائنہ کر کے واپس آ رہے تھے کہ نورشاہ کے قریب دونوں پولیس موبائلیں بارش کے جمع پانی میں پھنس گئیں،اندھیرا ہونے پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائلوں کا گھیراؤ کر کے ان پر گولیاں برسا دیں،واقعے کے بعد رحیم یار خان اور گھوٹکی سے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی، لاپتہ 5 پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کر لیا گیا، شہید اور زخمی اہلکاروں کو شیخ زید اور صادق آباد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    سندھ اور پنجاب کے کچے کے سرحدی علاقوں میں سندھ اور پنجاب پولیس نہ تو اب تک ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کر سکی ہے اور نہ ہی نو گو ایریا کو ختم کرایا جا سکا ہے بلکہ الٹا ڈاکوؤں نے پولیس کو سیدھا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے،ایک سال کے دوران پنجاب کے سرحدی ضلع رحیم یار خان میں درجنوں پولیس اہلکار و افسران شہید ہو چکے ہیں لیکن ڈاکوؤں کے حملے میں ایک ساتھ پولیس اہل کاروں کی اتنی شہادتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے لیکن اتنے بڑے واقعے اور پولیس اہل کاروں کی شہادت کے باوجود ڈاکوؤں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کب شروع کیا جائے گا اس کا فیصلہ اب تک نہیں کیا گیا ہے،کچے میں پولیس چوکیوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور چوکیوں پر پولیس نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ماچھکہ میں شہید 12 اہل کاروں کی نمازِ جنازہ آج 2 بجے دن پولیس لائن میں ادا کی جائے گی، جس میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

    ادھر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے جو ماچھکہ میں جائے وقوع اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے،اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے،کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا، جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

    جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دینگے: ایڈیشنل آئی جی
    رحیم یار خان، شہید 12 پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل اسپتال صادق آباد پہنچا دی گئیں، ایڈیشنل آئی جی کامران خان کا کہنا تھا کہ شر اور کوش گینگ نے پولیس قافلے پر حملہ کیا ، ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور تیاری سے آپریشن شروع کررہے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کامران خان نے شیخ زید اسپتال میں زخمی اہل کاروں کی عیادت کی اور کہا کہ اس مہینے میں پولیس اہل کاروں پر حملے کا تیسرا واقعہ ہے، ڈاکوؤں کے خلاف جوائنٹ آپریشن پلان کریں گے، آپریشن میں پنجاب اور سندھ پولیس کے علاوہ دیگر فورسز کی مدد بھی لی جائے گی، اس وقت ان علاقوں کے دریا میں پانی چڑھ جاتا ہے، ڈاکوؤں نے کماد کی فصل کا فائدہ اٹھا کر پولیس پر حملہ کیا، پولیس اہل کاروں کی شفٹ تبدیل ہو رہی تھی، اس دوران ڈاکوؤں نے حملہ کیا

    ڈاکوؤں کے حملے کی زد میں آنے والے 20 پولیس اہلکاروں کے ناموں کی فہرست سامنے آگئی ، ڈاکوؤں کے حملہ کا شکار ہونیوالے میں ایلیٹ فورس پنجاب کانسیٹیلبری اور ریزرو پولیس کے جوان شامل تھے،: پولیس جوانوں میں محمد عثمان عمران زاہد راشد منیر وسیم سعید شامل تھے، نذر عباس اجے رام بیرم رام ۔فاروق عبداللہ انس بلال بھی حملہ کی زد میں آئے، احمد ساجد راجہ کنول ایوب اسماعیل نبیل بھی واپس آنے والوں میں شامل تھے

    رحیم یار خان، ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری اور فورسز کچے میں روانہ ہو گئی ہے، سندھ پولیس کو بھی کچے کے علاقے ماچھکہ میں طلب کیا گیا ہے

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، علامہ ر اغب حسین نعیمی
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ر اغب حسین نعیمی نے رحیم یار خان میں پولیس وینز پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نےحملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نےزخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے شہید پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کا سن کر دل رنجیدہ ہے،غم اور دکھ کی مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،شہید پولیس اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ملک و قوم کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں،

  • جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں آگ لگی ہوئی ہے فتوے دیئے جا رہے ہیں،گرفتاریاں بھی ہوئیں، کوئی اسلام آباد بھی چڑھائی کر رہا ہے، ملک کا نظام پوری طرح ایکسپوز ہو چکا ہے، نظام انصاف کی بات کر رہا ہوں، کارساز حادثے پر بڑا شور مچا ہوا ہے، امیر کی بیوی ہے تو کیا ہوا، انصاف کیا جائے، لیکن یہ سسٹم ڈیزائن ہی ایسا کیا گیا کہ امیر اور طاقتور کو فائدہ ہو گا، مظلوم ،کمزور کو دبایا جائے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک مثال دیتا ہوں، سندھ میں ایک واقعہ پیش آیا تھا رانی پور میں،گزشتہ برس اگست میں، جس میں کمسن ملازمہ فاطمہ کی ویڈیو سامنے آئی، بڑا شور مچا، سارے میڈیا نے کور کیا، حکومت پر پریشر بڑھا، اعلان ہوئے، گرفتاریاں ہوئیں لیکن آج کی خبر یہ ہے کہ فاطمہ کی ماں نے فاطمہ کی موت کو طبعی قرار دے کر ملزمان کو بے گناہ قرار دے دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد ،زیادتی ثابت ہوئی تھی، پیر اسدااللہ شاہ،پیر فیاض شاہ و دیگر کو گرفتار کیا گیا تھا، شاہ رخ جتوئی کیس، ریمنڈ ڈیوس کیس،پتہ نہیں ایسے کتنے کیس ہیں،جب ریاست اور ریاست کا سسٹم ظلم کے ساتھ کھڑا ہو اور مظلوم کو نشان عبرت بنا دیا جائے، ایسی خبریں ملتی ہیں تو دل کرتا ہے کہ بندہ کیا کرے ،مذہبی و سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے احتجاج کرنے نکلی ہیں کاش کبھی ان مظلوموں کے لئے بھی لانگ مارچ کرلیں، ریاست بھی کچھ کر لے میں تو صرف آواز بلند کر سکتا ہے، اللہ ظالموں کو نشان عبرت بنائے،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ خلیل قمر کیس میں آمنہ پر مبینہ تشدد ہوا ہے، اسکی ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں، درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا کہ ریمانڈ کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا، آمنہ اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں ،میڈیکل کروایا جائے،ابتدائی طبی رپورٹ سامنے آئی تو دونوں ٹانگوں پر تشدد کے نشانات ہیں،آمنہ عروج پر دوران تفتیش کرنٹ لگانے کا الزام بھی لگایا گیا لیکن ڈاکٹر نے اتفاق نہیں کیا،عدالت نے 27 اگست تک میڈیکل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے، یہ وہ تمام چیزیں ہیں جن کا پہلے میں اپنے وی لاگ میں ذکر کر چکا ہوں، ڈریکولا لڑکیوں کی زندگیاں برباد کرنے والا درندہ ہے،یہ بے نقاب ہو چکا اب کیفر کردار تک پہنچے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کے معاملے کو لے کر عمران خان کتنے بیان بدل چکے ہیں، پہلے کہا اندرونی معاملہ،پھر کہا میرا کوئی تعلق نہیں، پھر کہا مجھے ملٹری کورٹ لے جانا چاہتے ہیں، پھر کہا کہ فیض سمیت کوئی بھی ریٹائرڈ ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو جاتا ہے، کہتا ہے میں سابق وزیراعظم ہوں، ملٹری کورٹ لے کر جائیں گے تو پاکستان کی بدنامی ہو گی، فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے ،لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ کل اس بیان سے بھی پھر جائے گا، سیکورٹی ذرائع نے عمران خان کے مطالبے پر سخت ردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان بتانے والا کون ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل کہاں ہو گا، عمران خان تسلی رکھے ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ عمران خان کیا کرتا اور کرواتا رہا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فیض کا نیٹ ورک ہر طرف سرگرم تھا اس پر ہاتھ ڈال دیا گیا ہے، سارا پکڑا گیا ہے یا ابھی بھی کچھ باقی ہے، ان حالات میں عمران خان کا بچ جانا کیسے ہو سکتا ہے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے ہی ادارے میں احتساب کا عمل شروع کر کے دلیرانہ عمل شروع کیا ہے وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں، آرمی چیف کا کل کا خطاب نوجوانوں کے لئے پیغام ہے،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم

  • آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبا کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبا کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سےہاورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات ہوئی ہے
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کرنے والے44رکنی وفد میں 9ممالک کے طلبہ شامل تھے،ملاقات میں پاکستان کے امور پر سیر حاصل بات چیت ہوئی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے عصری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعلیم، تنقیدی سوچ اور اختراع کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کے حوالے سے نقطہ نظر کا اظہار کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیشن میں پاکستان کی جانب سے جمہوری اقدار سے وابستگی اور دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل جدوجہد کا اعادہ کیا گیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے موجودہ سیکیورٹی چیلنجز کے تناظر میں تعلیم، اختراعات اور تنقیدی سوچ کی اہمیت کو اجاگر کیا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی بے پناہ صلاحیت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ ذاتی تجربات کی بنیاد پر ہی اپنی سوچ کو استوار کریں،انہوں نے طلبہ کو ڈیجیٹل دور میں جعلی خبروں اور مس انفارمیشن کے حوالے سے بھی خبردار کیا اور کہا کہ طلبہ ڈیجیٹل دور میں مکمل محتاط ہو کر رہیں ۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےہارورڈ بزنس اسکول کے طلبا سے ملاقات میں کہا کہ جمہوری اقدار کی اہمیت پر زور دینا قابل تحسین ہے۔ غلط معلومات اور فیک نیوز کے خطرات سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مضبوط جمہوریت کے لیے درست معلومات کا فروغ لازمی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حاضرین کو ذاتی تجربات کی بنیاد پر اپنی رائے قائم کرنے کی ترغیب دی، ہارورڈ کے طلباء نے تعمیری اور روشن خیال بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    شرپسند عناصر عوام اور مسلح افواج میں خلیج پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔آرمی چیف

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    نا اتفاقی اور انتشار ملک کو اندر سے کھوکھلا کرکے بیرونی جارحیت کے لئے راہ ہموار کر دیتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

  • پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے

    پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے

    ترنول جلسے کی منسوخی نے نئے سوالات اٹھا دیئے

    9 مئی کے واقعات کے بعد جس طرح پاکستان کے باشعور عوام نے بانی پی ٹی آئی کا شرانگیزی اور شدت پسندی کا بیانیہ مسترد کیا ہے وہ اب واضح طور پر نظر آنا شروع ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جلسے جلوسوں یا احتجاجی ریلیوں یا بھوک ہڑتالوں کیلئے جتنی بھی کالیں دی گئی ہیں وہ ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترنول میں پی ٹی آئی کی جانب سے اعلان کردہ جلسے کا این او سی منسوخ ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بذریعہ ویڈیو پیغام یہ کہا تھا کہ یہ جلسہ ہر حال میں ہوگا مگر بانی پی ٹی آئی نے حسب معمول اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے جلسہ خود ہی موخر کرنے کا اعلان کردیا۔سیاسی حلقوں میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ بات بات پر احتساب، کرپشن اور حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال کے الزامات لگانی والی جماعت پی ٹی آئی نے آج ترنول جلسے کیلئے جس طرح خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو اسلام آباد لانے کی کوشش کی اور انتظامات کئے وہ سب کے سامنے ہیں۔

    ایک ایسے وقت میں جب مون سون بارشوں کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا کے لوگ امداد اور حکومتی توجہ کے طالب ہیں یہ سارے وسائل صرف ایک جلسے کیلئے استعمال کرنے کرنے کی کوشش نے ثابت کردیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا مفاد عوام سے وابستہ نہیں بلکہ وہ صرف اور صرف بانی پی ٹی آئی کے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔آج بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پانچ پانچ ہزار روپے تقسیم کئے، شاید ان لوگوں نے جلسے میں جانا تھا ،جلسہ منسوخ ہو گیا لیکن ان کو دہاڑی دے دی گئی، خیبر پختونخوا کا سرکاری پیسہ عوام کی بجائے ایک عمران کو بچانے کے لئے لگایا جا رہا ہے.

    دوسری جانب جلسے کی منسوخی اس بات کا عندیہ دے رہی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا فیض حمیدکیس کے بعد بوکھلاہٹ اور خوف کا شکار ہیں۔پہلے فیض حمید سے لاتعلقی اور یہ کہنا ان کی گرفتاری سے میرا کیا لینا دینا اور اب ان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ فیض حمید کیس کا اوپن ٹرائل کیا جائے۔دونوں باتوں میں حددرجہ تضاد پایا جاتا ہے۔آج جلسے کے اعلان سے یکدم پیچھے ہٹ اس بات کا عندیہ ہے کہ اب بانی پی ٹی آئی کو نظر آرہا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں جس قانون کو انہوں نے مذاق سمجھ رکھا تھا آہستہ آہستہ اس کی گرفت اور عملداری اس کی اور اس کے سہولت کاروں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے۔

    جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا گیا،اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

  • مبارک ثانی کیس،وفاق کی درخواست منظور،فیصلے کے پیرا گراف حذف

    مبارک ثانی کیس،وفاق کی درخواست منظور،فیصلے کے پیرا گراف حذف

    مبارک ثانی کیس،پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی

    سُپریم کورٹ نے وفاق کی نظرثانی درخواست منظور کرلی،فیصلے کے پیرا گراف 42 ،7 سمیت 49 سی کو حذف کردیا،6 اور 24 جولائی کے فیصلوں سے متنازع پیراگراف حذف کر دیئے گئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم کسی غلطی سے بالاتر نہیں ہیں، ہم سے غلطی ہو تو انا کا مسئلہ بنانے کی بجائے اصلاح ہونی چاہئے، سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلے میں درستگی کیلئے رجوع کیا گیا،عدالت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات کا بھی جائزہ لیا، سپریم کورٹ نے علماء کرام کی تجاویز منظور کرلی،سپریم کورٹ نے کہا کہ مبارک ثانی نظرثانی فیصلے کے خذف شدہ پیراگراف کو عدالتی نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا،نظرثانی فیصلے کے حذف کردہ پیراگرافس میں قادیانیوں کی ممنوعہ کتاب، قادیانیوں کی تبلیغ سے متعلق زکر کیا گیا تھا،مولانا فضل الرحمان نے عدالت میں رائے دی تھی کہ سپریم کورٹ صرف خود کو ضمانت تک محدود رکھے

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ ہیں،پنجاب حکومت نے نظرثانی فیصلے میں درستگی کیلئے متفرق درخواست دائر کی تھی،سپریم کورٹ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا تھا،پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے 24 جولائی کے فیصلے میں ترمیم کی استدعا کر رکھی ہے

    سماعت کے آغاز پر ریاض حنیف راہی روسٹرم پر آگئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہنا تو نہیں چاہیے لیکن مجبور ہوں ،میں ہر نماز میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھ سے کوئی غلط فیصلہ نہ کروائے، انسان اپنے قول فعل سے پہچانا جاتا ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ نظر ثانی میں جب آپ نے فیصلہ دیا تو پارلیمنٹ اور علما کرام نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا،سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے خط ملا تھا اور وزیراعظم کی جانب سے بھی ہدایات کی گئیں تھی، کیونکہ معاملہ مذہبی ہے تو علمائے کرام کو سن لیا جائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ‏کبھی کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے ، جنہوں نے نظرثانی درخواست دائرکی انکا شکریہ ادا کیا ،اگرہم سے کوئی غلطی ہوجائے تواس کی اصلاح بھی ہونی چاہے ، پارلیمان کی بات سر آنکھوں پر ہے،50 ویں سالگرہ پر میں خود پارلیمنٹ میں گیا،میری ہر نماز کے بعد ایک ہی دعا ہوتی ہے کہ کوئی غلط فیصلہ نہ ہو،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ‏کون کون صاحب علم عدالت میں موجود ہیں مولانا فضل الرحمن عدالت کے سامنے پیش ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مولانا فضل الرحمان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے میں کوئی غلطی یا اعتراض ہے تو ہمیں بتائیں،دیگر اکابرین کو بھی سنیں گے،ہم چاہتے ہیں کہ جو بھی یہاں پر آئے غلطیوں کی نشاندہی کریں،ہم تمام لوگوں کو موقع دینگے بات کرنے کا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں مختصر سی بات کرونگا،متنازع فیصلہ کسی صورت قبول نہیں،فیصلہ آئین اور اسلام کی روح کے منافی ہے،ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے،

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کچھ عدالتی فیصلوں سے ابہام پیدا ہوا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ فیصلوں کہہ رہے کیا اور بھی کوئی فیصلے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جیسے آپ نے کہا غلطیاں ہوجاتی ہیں اس لیے میری فیصلوں کی بات کو بھی نظرانداز کیا جائے،72 سال کا ہوگیا ہوں پہلی بار کسی عدالت میں پیش ہورہا ہوں،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آئے ہیں،میرے والد مفتی محمود نے قادیانیوں کے سربراہ سے مباحثہ کیا تھا،مرزا غلام احمد کے مطابق جو ان پر ایمان نہیں لاتا وہ کافر ہے،مرزا غلام احمد نے کہا تھا صحابہ کرام بھی ان پر ایمان نہ لاتے تو نعوذبااللہ کافر ہوتے،قادیانی ایک فتنہ ہے جس کا حل نکالنا چاہیے،قادیانی خود کو مسلمان کہتے ہیں باقی سب کو کافر کہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمان نے عدالت میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تجاویز آئی تھیں انکو بھی مدنظر رکھنا چاہیے، مولانا تقی عثمانی کے اعتراضات سے اتفاق کرتا ہوں،جس شخص کو ضمانت دی گئی اس کو انڈر ٹرائل رکھا جائے،
    حکومت کو نظرثانی دائر کرتے ہوئے علما کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ حکومت کی درخواست میں آپکا بھی ذکر ہے،آپ پورے کیس میں عدالت موجود رہیے گا،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جی میں انشاءاللہ موجود رہوں گا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ماضی میں لوگ قاضی یا جج بننا ہی نہیں چاہتے تھے کیونکہ یہ مشکل ہے،مجھے بھی قاضی بننے کا کوئی شوق نہیں تھا،آپ نے نظرثانی کی درخواست دی ہم نے فوری لگا دی کوئی بات نہیں چھپائی،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے اللہ نے عدالت سے بچائے رکھا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم اتنے برے نہیں ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قادیانی مرتد ہیں تو ہم نے انہیں غیر مسلم کا نام کیوں دیا یہ سوال بھی ہے،ہم پاکستان میں غیر مسلموں کیلئے کوئی مسئلہ پیدا نہیں کرنا چاہتے،

    میں کوئی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں، غلطی ہوئی ہےتو ہم مانیں گے، چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں بطور چیف جسٹس بلوچستان سے اپنے فیصلوں میں قرآنی آیات کا ذکر کرتا ہوں، اِس کی وجہ ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں،عدالتی فیصلے میں جو غلطیاں اور اعتراض ہے ہمیں نشاندہی کریں،اگر کوئی بات سمجھ نہیں آئی تو ہم سوال کریں گے، ہمارا ملک اسلامی ریاست ہے اسلئے عدالتی فیصلوں میں قرآن و حدیث کے حوالے دیتے ہیں،میں کوئی غلطی سے بالاتر نہیں ہوں، غلطی ہوئی ہےتو ہم مانیں گے،

    سپریم کورٹ نے مولانا فضل الرحمان ،مفتی شیر محمد اور کمرہ عدالت میں موجود علماء سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا ،ڈاکٹرابو الخیر، محمد زبیر ،جماعت اسلامی کے فرید پراچہ بھی عدالت کی معاونت کریں گے،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ 6 فروری کے فیصلے اور نظرثانی پر بھی تبصرہ بھیجا، مجھے نہیں معلوم آپ تک میری رائے پہنچی یا نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم وہ منگوالیں گے لیکن زبانی طور پر بھی آپ کو سننا چاہتے ہیں ،میں قرآن مجید ،احادیث اور فقہ کا حوالہ دیتا ہوں مگر شاید میری کم علمی ہے نظر ثانی فیصلے میں بتائیں کون سے پیراگراف غلط ہیں،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ نظرثانی فیصلہ میں شروع کے پیراگراف درست ہیں اور یہ طے شدہ ہیں ،آپ نے فیصلہ میں لکھا کہ احمدی نجی تعلیمی ادارے میں تعلیم دے رہا تھا،تاثر مل رہا ہے کہ وہ نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم دے سکتے ہیں ،آپ نے صفحہ نمبر 42 پر قادیانی کیلئے تبلیغ کا لفظ استعمال کیا،298 سی ضابطہ فوجداری کے تحت وہ تبلیغ نہیں کرسکتے

    مفتی تقی عثمانی نے ویڈیو لنک پر دلائل دیئے،اور کہ ہم نےجورائےدی شاید نظراندازکیاگیا،فیصلے میں کچھ قرآنی آیات کاحوالہ دیاگیا،اچھی بات ہے چیف جسٹس فیصلوں میں آیات کاحوالہ دیتےہیں،اگرایسی آیات لکھ دی جائیں جن کامعاملے سے تعلق ہی نہ تومسائل پیدا ہوتے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے کہا کہ تقی عثمانی صاحب میں معذرت چاہتا ہوں، وضاحت کرنا چاہتا ہوں جنہیں نوٹس کیا تھا ان کی جانب سے ہمیں بہت سارے دستاویزات ملے،اگر ان سب کا بغور جائزہ لیتے تو شاید فیصلے کی پوری کتابیں جاتی، ان تمام دستاویزات کو دیکھ نہیں سکا وہ میری کوتاہی ہے.

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکشن 298 سی پڑھ کر سنایا،سیکشن کے مطابق غیر مسلم کو مسلمان ظاہر کرتے ہوئے تبلغ کی اجازت نہیں،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ قادیانی اقلیت میں ہیں لیکن خود کو غیر مسلم نہیں تسلیم کرتے،علامہ تقی عثمانی نے 29 مئی کے فیصلے سے دو پیراگراف حذف کرنے کا مطالبہ کر دیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ ہمارے استاد ہیں، ہم آپ کی عزت کرتے ہیں، آپ ہمارے شریعت اپلیٹ بینچ کا بھی حصہ رہے ہیں،مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آپ کو چاہئے تھا تمام نکات کو زیر بحث لاتے، کبھی کبھار بڑے فیصلے بھی لکھنا پڑتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ فیصلے کرتے ہوئے ہم سے بھی بہت ساری غلطیاں ہوتی ہیں، جو کام نہیں کرتا، وہ غلطی بھی نہیں کرتا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل لطیف کھوسہ اور سربراہ سنی اتحاد حامد رضا کو عدالت میں بات کرنے سے روک دیا
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کسی وکیل کونہیں سنیں گے یہ واضح کررہے ہیں،وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ صاحبزادہ حامد رضا کے نکتہ اعتراض پرہی سارا معاملہ شروع ہوا تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا آپ دیگرعلماء سے بڑے ہیں؟ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ درس نظامی کا فاضل ہوں کسی سے بڑے ہونے یابرابری کا دعویٰ نہیں کرتا،چیف جسٹس نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں اور عدالتی کارروائی چلنے دیں،صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ عدالت کا پورا فیصلہ ہی غلط ہے،ہم چاہتے ہیں پوراعدالتی فیصلہ ہی واپس لیا جائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل لطیف کھوسہ اور سربراہ سنی اتحاد حامد رضا کو عدالت میں بات کرنے سے روک دیا ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سربراہ سنی اتحاد کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ دیگر علما کرام سے بڑے ہیں ،عدالت میں مولانا فضل الرحمن اور مفتی تقی عثمانی ویڈیو لنک کے ذریعے موجود ہیں

    مفتی حنیف قریشی روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے انہیں کہا کہ بیٹھ جائیں ،مفتی حنیف قریشی نے کہا مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے آپ کے فیصلے سے، چیف جسٹس بولے آپ تشریف رکھیں مفتی حنیف قریشی چیف جسٹس کے کہنے پر نہیں بیٹھے، جسٹس نعیم نے کہا آپ کون ہیں بیٹھ جائیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مولانا فضل الرحمان کو بلایا کہ انہیں سمجھائیں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ آپ کی عدالت ہے آپ کو حکم چلتا ہے میں کیا کر سکتا ہوں۔

    میرے والد نے ایک پین تک نہ لیا،جائیداد لٹا دی، میں نے بھی کچھ نہیں لیا، پھر بھی الزامات، چیف جسٹس
    دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے، انہوں نے پاکستان سے کبھی ایک پین بھی نہیں لیا، میرے والد نے کہا اس کے باوجود میں نے اپنی ساری جائیداد لٹا دی، میں نے بھی یہاں سے کبھی کچھ نہیں لیا، لیکن ہم پر بنا کسی وجہ کے الزامات لگائے جاتے ہیں۔ پارلیمنٹ بڑی با اختیار ہے،پارلیمنٹ تو سُپریم کورٹ کے فیصلہ کو بھی ختم کر سکتی ہے،
    جس دن مجھے لگے میں دباؤ میں آکر فیصلے کررہا ہوں اُس دن گھر چلا جاؤں گا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے مولانا فضل الرحمن کو Good To See You کردیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مولانا صاحب آپکے آنے کا شکریہ،عدالتی فیصلے پر مذہبی جماعتوں، علماء اکرام نے آرا دی ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ تحفظات ہیں سب آپ کے سامنے ہیں، مولانا فضل الرحمن ایک دفعہ پھر سیٹ پر کھڑےہوگئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ تشریف رکھیں ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیس کو صرف مبارک ثانی کی ضمانت تک محدود کریں اور مزید فیصلہ واپس لیں،

    مفتی شیر محمد خان کے دلائل شروع ہو گئے، مفتی شیر محمد نے کہا کہ میں سرزمین مقدس پر خصوصی دعا کر کے واپس آیا ہوں کہ یہ مسئلہ حل ہوجائے۔مسلمہ کذاب کو حضرت ابوبکر صدیق نے مکمل روک دیا تھا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم نے فیصلے میں لکھا ہے کہ قانون کے خلاف کچھ نہیں ہوسکتا، 295c بھی قانون کے تابع ہے،مفتی شیر محمد نے کہا کہ پیراگراف 27,28,29,33,39پر بھی غور کرنا ہوگا، قادیانیوں کو باقی اقلیتوں سے الگ کردیا جائے گا تو ان پیراگراف پر بھی غور کرنا ہوگا،قانون میں کہیں نہیں لکھا کہ نجی مقامات پر قادیانی اپنی تعلیمات کا پرچار کریں گے، قانون کے تابع کرنے سے انہیں نجی مقامات پر بھی اجازت ختم ہوگی، عدالت واضح کرے کہ قانون کے مطابق قادیانی نجی مقامات پر بھی تبلیغ نہیں کرسکتے،پیراگراف 7اور42 کو مکمل حذف کرنا ہوگا، قرآن میں تحریف کرنا بھی توہین ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ایک شکوہ مجھے بھی ہے، ہم کتنے تحمل سے سب کو سن رہے ہیں مگر نوجوان وکلا کو دیکھیں، ریاض حنیف راہی اور ملک تیمور پھر نشستوں سے کھڑے ہوگئے ،ریاض حنیف راہی نے کہا کہ ہمیں اخلاقیات کا اچھے سے علم ہے

    صاحبزادہ ابو الخیر زبیر نے کہا کہ ہم حیدر آباد سے آئے ہیں آپ نے عدالت آنے والے تمام تمام راستے بند کرائے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ یہ الزام مجھ پر مت لگائیں اس سے میرا تعلق نہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مناسب یہی ہے کہ عدالت مبارک ثانی کیس میں دونوں فیصلے کالعدم قرار دے، نہیں چاہتے کہ عدالت کے فیصلے میں ابہام کا کوئی فائدہ اٹھائے، سب ہی علماء اس تجویز سے متفق ہوں گے،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سردار لطیف کھوسہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان سپریم کورٹ کے فیصلے کو UNDO کر سکتا ہے، پارلیمان اپنا کام کرے سپریم کورٹ کو اپنا کام کرنے دیں،

    مبارک ثانی کیس ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متنازعہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں ۔فیصلہ آئین اور اسلام کی روح کے منافی ہے ۔ختم نبوت کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔قوم تحفظ ختم نبوت کے متفق ،متحد اور ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے ۔

    پیسے پکڑ کر ججز کو گالیاں اور ان کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے،چیف جسٹس

    پہلے چیئرمین وائلڈ لائف بورڈ کو ہٹایا پھر ممبران کو، کیا گڈگورننس یہ ہوتی ہے؟چیف جسٹس برہم

    چائے ضروری ہے یا پاکستان؟ چائے پینا کم ہو جائیں تو ملک کا کتنا فائدہ ہوگا؟ چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے سر کی قیمت لگانیوالا ایک اور ملزم گرفتار

    کسی کو مارنے کے فتوے دینے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وزیر قانون

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دھمکی ،پیر ظہیر الحسن شاہ پر مقدمہ درج

    چیف جسٹس کیخلاف شرانگیز گفتگو ،قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا: وزیر دفاع

  • پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان،اجازت بھی مل گئی

    پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان،اجازت بھی مل گئی

    حکومت کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا گیا،اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا،

    دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی،8ستمبر کو جلسے کی این او سی پی ٹی آئی کی قیادت کو دے دی،ن8ستمبر جلسے کی این او سی پی ٹی آئی اسلام آبادکے صدر عامر مغل کے نام جاری کی گئی جس میں کہا گیا کہ 8ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کو انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے،لوگ شام 4 بجے اکھٹے ہونگے اور 7 بجے ختم کرنا ہوگا، انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کیساتھ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائےگا، 8ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی،

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد جلسہ کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہےطلاعات ہیں کہ حکومت جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی کال دیے جانے پر پولیس نے فیض آباد اور ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا گیاہے، علاوہ ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا، جس کے باعث راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اسلام آباد کے سرکاری و نجی اسکولوں میں آج تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر راولپنڈی میں 24 اگست تک دفعہ 144 نافذ ہے اور انتظامیہ نے شہر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    پی ٹی آئی کا 27 اگست کو لاہور،8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
    اڈیالہ جیل کے باہر اعظم سواتی نے بیرسٹر گوہر کے ہمراہ میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب سے ملاقات کے لئے پشاور سے اڈیالہ جیل پہنچا،پشاور میں پیغام ملا کہ میرے سمیت بیرسٹر گوہر کو جیل میں ملاقات کے لئے بلایا گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رپورٹ ملی ملک کی مذہبی جماعتیں ختم نبوت کے بچاو کے لئے اسلام آباد ریڈ زون میں اکھٹی ہو رہی ہیں،ہمارا جلسہ بھی ترنول میں ہو گا،ہماری جماعت کو ختم نبوت کا انتہائی احترام ہے،ختم نبوت کے احترام کی بدولت اور اس خدشہ کی بدولت کہ اسلام آباد میں کسی طرح کاانتشار نہ ہو،بانی پی ٹی ائی نے اس امر کا اعادہ کیا ہماری جماعت پرامن سیاسی،قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے،9مئی کے واقعہ میں ہم کسی طرح ملوث ہیں تو سی سی ٹی وی سامنے لائی جائے،بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ ساری جدوجہد انصاف قانون کی علمبرداری کے لئے ہے،انتشار سے بچںے کے لئے جلسہ ملتوی کرنے کے ساتھ بانی پی ٹی ائی نے حکم دیا ہے کہ ملک میں قانون و ائین کی سربلندی کے لئے جلسے شروع کریں ،بانی پی ٹی ائی نے کہا ہے کہ27اگست کو لاہور،8ستمبر کا اسلام اباد میں ہر صورت جلسہ ہونا چاہیئے ،بانی چیئرمین کے حکم کے مطابق ترنول کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں،بانی چیئرمین نے کہا کہ آزادی کے چاہنے والے میرے اس حکم کو کمزوری نہیں سمجھیں گے،ملک نے اپنی شناخت ختم کر دی ہے،جتنا ظلم ہماری بیٹیوں،بہنوں،بھائیوں،بشری بی بی،بانی پی ٹی ائی پر جتنا ظلم ہوا ہے 8ستمبر کو بانی چیئرمین کے فیصلہ کے مطابق اسلام آباد میں زبردست ،27اگست کو لاہور میں جلسہ ہو گا،بانی چیئرمین کی جانب سے وزیر اعلی علی امین کی بہادری،اور پی ٹی ائی کی قیادت کو سلام پیش کرتے ہیں،بانی چیئرمین نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کے خلاف جو اپنے لوگ سازش کر رہے ہیں یہ برداشت نہیں کر سکتا،انشاءاللہ کل سپریم جائیں گے اور عامر فاروق،قاضی فائز عیسی کے فیصلوں سے جتنا پاکستاں کو نقصان ہوا ہے اس پر بات کریں گے،الیکشن کمیشن و چیف الیکن کمشنر کے خلاف جو ریفرنس فائل کیا ہے اس پر میڈیا کے سامنے بات کریں گے،بانی چیئرمین کبھی بھی ملک میں انتشار نہیں چاہتے،انتشار کو اور اسکے خدشہ کو دور کرنے کے لئے بڑا مشکل فیصلہ بانی چیئرمین نے کیا اور جلسہ ملتوی کیا

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

  • بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،وزیراعظم

    بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلا خوف تردید کہتا ہوں میں آج اگر پاکستان کا خادم ہوں تو پاکستان آرمی کے سپہ سالار جو موجود ہیں یقین کریں یک جان دو قالب ہوکر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کیلئے کام کررہے ہیں،

    قومی یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور سپہ سالار یک جان دو قالب ہو کر صرف پاکستان کے عظیم مقصد کےلئے کام کر رہے ہیں،جس شخص نے پاکستان کےخلاف تحریک چلائی اور کہا کہ دو قومی نظریہ ختم ہو گیا اور وہ بحیرہ ہند میں غرق ہو گیا، بنگلہ دیش میں اُس کے مجسموں کے ساتھ کیا ہوا، یہ ہمارے لئے کسی سبق سے کم نہیں،پاکستان ایٹمی قوت ہے، قیامت تک دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا، دفاعی اداروں کی ملک کےلئے بہترین خدمات ہیں،اگر اپنی کوتاہیوں کا جائزہ نہیں لیں گےتو ترقی نہیں کر سکتے،پاکستان تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی قوت بنا،آج بھی پاکستان کی تقسیم کے لئے جو کام کرے گا وہ اسی انجام کو پہنچے گا، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہے، پاکستان ترقی کرے گا

    نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی کنجی نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،نوجوانوں کو جدید علوم اور ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کریں گے،حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ،قوم کے عزم صمیم کے آگے کچھ نہیں،پاکستان کو اتحاد اتفاق اور مسلسل محنت سے آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہیں،اگر نوجوان نسل کو مواقع دیے جائیں تو ماضی کے نقصانات کا ازالہ ہو جائے گا ، تمام مشکلات کے باوجود ایٹمی طاقت بنا، قیامت تک دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

    قبل ازیں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ اسمگلنگ میں ملوث افراد کو قطعی طور پر پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ خوش آئند امر ہے کہ متعلقہ اداروں کی کارروائیوں کے نتیجے میں اسمگلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

  • فائر وال  منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

    فائر وال منصوبہ کی پی ٹی آئی حکومت نے منظوری دی تھی،چیئرمین پی ٹی اے

    اسلام آباد (محمداویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی آٹی میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ فائر وال کے منصوبہ کی تحریک انصاف حکومت نے منظوری دی،پی ٹی اے پہلے سے موجود ڈبلیو ایم ایس کی تیسری اپگریڈیشن کررہی ہے ڈبلیو ایم ایس کو فائر وال کا نام سوشل میڈیا نے دیا ہے، ڈبلیو ایم ایس کی تکینکی معلومات کے بارے میں حکومت سے پوچھا جائے ہمیں حکومت نے حکم دیا ہے جس پر ہم عمل کررہے ہیں،ہر ملک نے سوشل میڈیا کے لیے سسٹم لگایا ہواہے ۔کمیٹی ارکان نے وزارت سے ڈبلیو ایم ایس سسٹم کی تکنیکی معلومات کے حوالے سے بریفنگ مانگ لی ۔فائر وال کے حوالے سے گفتگو کرنے پر رکن ذولفقار علی بھٹی نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر ذاتی حملے شروع کردیئے اور فائر وال سے توجہ ہٹانے کی بھرہور کوشش کی، چیئرمین کمیٹی امین الحق نے کہاکہ کسی ایپ و انٹرنیٹ پر پابندی سے ترقی کا عمل روکتا ہے پابندیوں کے خلاف ہیں۔ کمیٹی نے سی ای او پی ٹی سی ایل اور سربراہ ایس سی او کی کمیٹی میں عدم شرکت پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے بریفنگ موخر کردی۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرمین امین الحق کی زیرصدارت ہوا۔ پی ٹی سی ایل کے سی ای او نہ آنے پر کمیٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا کمیٹی نے کہاکہ اگلے اجلاس میں وہ لازمی کمیٹی میں شرکت کریں۔کمیٹی نے ایس سی او کے سربراہ کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ ان کو آنا چاہیں کمیٹی کو بھی نہیں بتایا گیا ہے ۔ عمر ایوب نے کہاکہ یہ سب کمیٹی کو جواب دے ہیں ۔ اس کمیٹی سے کوئی بالا تر نہیں ہے ۔ اگر وہ بغیر بتائے نہیں آتے تو کمیٹی کا خرچ ان سے لیا جائے ۔کمیٹی ارکان نےمتفقہ طور پر ایس سی او کی طرف سے بریفنگ موخر کردی۔شیرعلی ارباب نے کہاکہ جو کمیٹی میں نہیں آئے ان کو معافی مانگنی چاہیے کہ کیوں کمیٹی میں نہیں آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ فائر وال لگی ہے کہ نہیں نیٹ سست ہوا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟

    فری لانس کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا کوئی اندازہ لگایا گیا؟ مصطفیٰ کمال
    چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمن نے کمیٹی کو نیٹ کی سست روی کے حوالے سے بتایا کہ لوگ وی پی این استعمال کرنے گئے جس سے نیٹ سست ہوا ۔ پاکستان میں 7 سب میرین کیبل آتی ہیں ایک کیبل خراب ہوئی تھی جس پر 20 فیصد ڈیٹا آتا تھا جو 27 اگست کو بحال ہوگی ۔یہ بحال ہوگی تو ڈیٹا ٹھیک ہوجائے گا ۔ رکن عتیق احمد نے کہاکہ وی پی این کے حوالے سے پی ٹی اے کا کیا قانون ہے ۔ وی پی این کی وجہ سے نیٹ سست نہیں ہوا ہے ۔ پاکستان کا لوکل نیٹ ورک سست کیوں ہوا ہے اس کا جواب دیں ۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ اگر سب میرین کیبل خراب ہے تو پورے دنیا میں خراب کیوں نہیں ہے اس طرح تو دیگر ممالک میں بھی نیٹ، سست ہونا چاہیے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این لوگ اس لیے استعمال کرتے ہیں جب کوئی سائیٹ بند ہوتو ان کا کاروبار چلتا رہے ممبر نے سوال کیا کہ کیا وی پی این استعمال کرنا پاکستان میں جرم ہے ؟چیئرمین پی ٹی اے نے ممبر لیگل کو بلالیا کہ وہ اس کا جواب دیں گے۔رکن مصطفی کمال نے کہاکہ فری لانس کو کتنا نقصان ہوا ہے اس کا کوئی اندازہ لگایا گیاہے؟ رکن عمرایوب نے کہاکہ سسٹم میں اتنی ٹریفک چلائی جاسکتی ہے اگر کوئی ایک کیبل خراب بھی ہوجائے اس معاملے میں یہ کیوں ہورہاہے ۔ ملک میں فائر وال اور ایپس بلاک ہورہے ہیں ۔ خفیہ ایجنسیوں نے اس میں انویسٹ کیا ہے وہ یہ کام کررہے ہیں ہم جمہوری ملک ہیں جو کام ہوگا پارلیمنٹ کے سامنے ہوگی ۔یہ سڑکوں سے زیادہ اہم چیز ہے. اویس حیدر نے کہاکہ نیٹ صرف سوشل میڈیا ایپس کے لیے سست ہوئی ہے باقی نیت تو ٹھیک چل رہاہے ۔ عمر ایوب نے کہاکہ ہم یہ میٹنگ یہاں کررہے ہیں یہاں کوئی چیز ریکارڈ نہیں ہورہی ہے جبکہ پارلیمنٹ کمیٹی میں جو بات کرتے ہیں وہ ریکارڈ ہوتی ہے، سیکرٹری کمیٹی اس کمیٹی کی ریکارڈنگ کریں تاکہ اگر کوئی غلط بیانی کرے تو اس کو سزا دی جاسکے ۔ممبر کمیٹی شیر علی ارباب نے کہاکہ ٹویٹر وزارت داخلہ کے کہنے پر بند کیا گیا ہے چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہمارا سسٹم پانچ دن ڈاؤن تھا ۔ٹیلی کام کمپنیوں کو 300ملین روپے کے نقصان ہوا ہے ۔ پی ٹی اے نے کوئی ایسی پالیسی نے دی ہے جس کے تحت نیٹ سلو ہوا ہو یہ سب ٹیکنکلی (تیکنیکی) طور پر سست ہوا تھا ۔ دنیا کے تمام ممالک نے نظام لگایا ہوا ہے جس کے ذریعے وہ سوشل میڈیا پر چیزوں کو بلاک کیا جاسکتا ہے ۔ ہمیں جب حکم ملتا ہے تو ہم اس سائٹ کو بلاک کردیتے ہیں ۔ ہم سوشل میڈیا کو درخواست کرتے ہیں کہ متعلقہ مواد کو ہٹائیں وہ یا ہٹا دیتا ہے یا نہیں ہٹتا ہے ۔ نیٹ دیگر ممالک میں بھی بند ہوتا ہے پاکستان میں سال 2024 میں صرف ایک مرتبہ بند ہوئی ہے پی ٹی اے نے 97ہزار پورنوو گرافی کے ویب سائٹ کو بلاک کیا گیا ۔

    بتایا جائے کہ فائر وال ہے یا نہیں؟شرمیلا فاروقی
    شرمیلا فاروقی نے کہاکہ بتایا جائے کہ فائر وال ہے یا نہیں؟چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ مارچ 2019میں فائر وال اپ گریڈیشن ہونی تھی یہ تیسری اپ گریڈیشن ہورہی ہے ڈبلیو ایم ایس پہلے سے لگاہوا ہے اب اس کو اپ گریڈ کررہے ہیں سوشل میڈیا نے اس کو فائر وال کا نام دیا ہے ۔دوسری اپ گریڈیشن 2004میں ہوئی تھی ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ڈبلیو ایم ایس کے ٹی او آر وہی ہیں جو تحریک انصاف کے حکومت نے بنائے ہیں۔ نیشنل فائر وال سسٹم لگائیں یہ کابینہ نے منظوری دی ہے. اکتوبر 2022میں یہ منظوری ہوئی تھی ۔مجھے جو حکم ملتا ہے مجھے اس پر عمل کرنا ہوتا ہے میں انکار نہیں سکتا ہوں۔

    میرا تعلق صوابی سے ، اسد قیصر میرے دوست ، میری فیملی نے انھیں ووٹ دیئے،چیئرمین پی ٹی اے
    مسلم لیگ ن کے رکن ذولفقار علی بھٹی نے عمر ایوب کو مخاطب کرکے کہاکہ آپ کے چیئرمین نے کہاکہ فون ٹیپ ہونا چاہیے کون سی ہم غلط بات کررہے ہیں ایجنسیوں پر الزام لگایا جارہاہے ان کا چیئرمین کرے وہ ٹھیک ہے ۔ ایسے سوال کررہے ہیں جس طرح یہ را کے ایجنٹ ہوں ۔عمر ایوب اور ذولفقار علی بھٹی میں تلخ کلامی ہوئی کہاکہ اپنی رویے پر نظر ڈالیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا ہے اس پر ناں جائیں جو ہورہاہے اس پر بات کریں ۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ممبران چیئرمین کو مخاطب کیا جائے تاکہ ایک ممبر دوسرے ممبر کو مخاطب کیا ۔ کمیٹی میں سخت سوال ہوتے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ ہم نے وضح طور پر اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ میں جواب دیا کہ ایکس کو ہم نے بلاک کیاہوا ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ میرا تعلق صوابی سے ہے، اسد قیصر میرے دوست ہیں، میری فیملی نے انھیں ووٹ دیے ہیں صوبائی سے پی ٹی آئی جیتی ہے، ہمیں کسی جماعت سے نہ جوڑا جائے،غیر سیاسی بندہ ہوں پاکستان میں ایسی ٹیکنالوجی نہیں ہے کہ وہ ایپ کے ڈیٹا کو انکرپٹ کرسکتاہے یہ دنیا میں ٹیکنالوجی نہیں ہے ۔مصطفی کمال نے کہاکہ ہمیں تو یہ بتایا جارہاہے کہ کمپنیاں ملک سے جا رہی ہیں مگر چیئرمین پی ٹی اے نے جو بات کی ہے اس میں یہ تاثر مل رہاہے کہ پاکستان کو کوئی نقصان نہیں ہورہاہے ۔ جو بات کررہے ہیں یہ 24 کڑور لوگوں کے مسائل ہیں۔اگر نیٹ خراب ہوگا تو پاکستان کے بچوں کو کون فری لانس کام دے گا کہ یہاں نیٹ کو بھی پتہ نہیں کہ ہوگا کہ نہیں جو ایک مرتبہ چلے جائے گا وہ واپس نہیں آئے گا ۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ نیٹ سست ہونے سے نقصان ہوا ہے میرے پاس صرف ٹیلی کام کمپنیوں کے نقصان کا بتایا ہے چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ اصل نقصان فری لانس کو نقصان ہوا ہے اس کا فیگر بتائیں کہ کتنا نقصان ہوا ہے اگلے اجلاس میں اس نقصان کی مکمل تفصیل دے دیں ۔رکن احمد عتیق نے کہاکہ بتایا جائے کہ کتنا نقصان ہوا ہے وزارت اس حوالے سے کیوں نہیں بتارہی ہے وزارت کیوں کچھ نہیں بتارہی ہے ۔ممبر کمیٹی نے کہا کہ عوام اب وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے کی باتوں پر یقین نہیں کرتی ہے ۔ وی پی این سے نیٹ سست ہونے کے حوالے سے لوگ نہیں مان رہے کہ اس وجہ سے نیٹ سست ہوئی ہے ۔

    کیا فائر وال سے پورنوگرافی اور مذہبی انتہاپسندی کو روکا جائے گا ۔عمر ایوب
    شرمیلا فاروقی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے نے کمیٹی میں سچ بتایا ہے پاکستان ای کامرس میں اپنا حصہ کھو رہاہے ۔ حکام نے بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر ریگولیٹر ہے مگر فری لانس اور کمپنیاں اپنا پیسہ کچھ پاکستان لاتی ہیں اور کچھ بیرون ملک رکھتی ہیں ۔ 3.2ارب ڈالر کی آئی ٹی برآمدات گذشتہ سال ہوئی ہیں ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ڈبلیو ایم ایس پہلے سے پاکستان میں چل رہا تھا یہ پہلی بار نہیں لگایا جاتا ہے دنیا میں وی پی این چلتے ہیں۔ شرمیلا فاروقی نے سوال کیاکہ یہ مسئلہ حل کب ہوگا ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاشا کے ساتھ میٹنگ کی جائے تاکہ اصل نقصانات کا پتہ چل جائے ۔ کمیٹی ایسے کسی بھی اقدام کے خلاف ہے جس سے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو۔عمرایوب نے کہاکہ کمیٹی کو بریفنگ دی جائے کہ فائر وال یا ڈبلیو ایم ایس کا دائرہ اختیار کیا ہوگا کیا وہ عام لوگوں کا ڈیٹا بھی لیں گے کیا خفیہ ایجنسیوں عام لوگوں کو ٹیپ کرسکیں گے ۔ کیا فائر وال سے پورنوگرافی اور مذہبی انتہاپسندی کو روکا جائے گا ۔ذولفقار علی بھٹی نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر یہاں سے جواب لینے کے بجائے اسمبلی سے جواب دے۔ کمیٹی میں سیاسی گفتگو ہورہی ہے ہم یہاں وزارت کو مضبوط کرنے کے لیے آئے ہیں آپ آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی کو خط لکھیں آپ کو کس نے روکا ہے فائر وال کا سب کچھ بتادیا گیا ہے میرے حلقے میں نیٹ ورک آتا نہیں ہے 30سیکنڈ کے بعد کال کٹ جاتی ہے ۔

    خیبر پختونخوا، بلوچستان، سندھ کے علاقوں میں انٹرنیٹ موبائل سروس خراب ہونے کا انکشاف
    مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے والا ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی ہے اس لیے میں اس کمیٹی میں آیا ہوں ۔ پاکستانیوں کو انٹرنیشنل فری لانس ادارے اب نہیں لے رہے ہیں اس سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ یہ پاکستان کو ٹرن آراؤنڈ کرنے والا ڈیپارٹمنٹ ہے چھوٹے سے مقصد کے لیے اتنا بڑا نقصان نہ کریں ۔ مہیش کمار ملانی نے کہاکہ نیٹ ورک کے حوالے سے مسائل ہیں تھر پارکر میں یہ مسئل تھے سابقہ آئی ٹی کمیٹی میں بھی ممبر تھا اس میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا ۔ دوردرز علاقوں میں نیٹ ورک ہونا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ دیر میں نیٹ کی سہولت نہیں ہے جس کی وجہ سے لوگ پشاور میں رہائش پزیر ہیں اگر نیٹ مہیا کردیا جائے تو وہ بچے اپنے گھر آجائیں گے ۔ ٹیلی کام سیکٹر میں کارٹیلائزیشن ہورہی ہے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ 192سروس کے سروے کئے ہیں جو خلاف ورزی کرتاہے اس پر جرمانہ بھی کرتے ہیں۔ ٹیلی کام آپریٹر جہان بزنس ہوتا ہوں سروس دیتا ہے 455 موبائل ٹاور ہر آپریٹر نے ہر سال نئے لگانے ہوتے ہیں ۔ یو ایس ایف کے لیے سالانہ 5ارب روپے آتے ہیں ۔ 5جی اپریل میں پاکستان میں آرہاہے اس میں نئی کمپنیوں کی بھی کوشش کررہے ہیں کہ وہ بھی آئیں. چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یو ایس ایف کے ساتھ ان ممبران کی میٹنگ کرائے جائے تاکہ ان کے مسائل حل ہوسکیں ۔ممبر کمیٹی بلوچستان نے کہاکہ پنچگور میں نیٹ بلکل نہیں ہے اور موبائل نیٹ ورک بھی بند کردیا جاتا ہے ۔رکن کمیٹی شیر علی ارباب نے کہاکہ پی ٹی اے کا جواب اطمینان بخش نہیں ہے لوگون کا پی ٹی اے پر اعتماد نہیں ہے ڈبلیو ایم ایس کی ٹیکنکی تفصیلات کمیٹی کو بتائی جائے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ ہم سوشل میڈیا کو مینج نہیں کرتے صرف بلاک کرتے ہیں ۔ ڈبلیو ایم ایس کی فنڈنگ اور دیگر چیزوں کے بارے میں حکومت نے جواب دینا ہے ڈبلیو ایم ایس کے حوالے سے پی ٹی اے صرف عملدرآمد کرتا ہوں۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہاکہ روزانہ 900شکایات پی ٹی اے کے پاس آتی ہیں 98فیصد ٹاور 4 جی پر لے گئے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ 5جی کی نیلامی نہیں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مختلف وجوہات ہیں 5 جی کی نیلامی سے پہلے قیمتیں مارکیٹ ریٹ کے مطابق ہونا چاہیے ۔چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 562میگاہٹز کی فریکوئنسی الاٹ کررہے ہیں ۔ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ہم عوام کو سہولت دینی ہے یا پیسے کمانے ہیں 29ملین ڈالر فی لائسنس فروخت کرنے کا ریٹ لگایا ہے. جبکہ باقی ملکوں میں یہ قیمت بہت کم ہے اپریل 2025میں 5جی کی نیلامی ہوجائے گی ۔ شیر علی ارباب نے کہاکہ ایکس بند ہے مگر سارے ادارے اس کو استعمال کررہے ہیں کیا اس پر کسی کو سزا ملے گی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پابندی ترقی کے عمل کو روکتی ہے پابندی ایکس سمیت کسی سائٹ پر نہیں ہونی چاہیے ۔

    رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا، شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے انٹرنیٹ کی سست روی کا زمہ دار وی پی این کو قرار دے دیا

    عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنانے والے ہر کردار کو بے نقاب کرینگے،شزہ فاطمہ

    وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کی سعودی سفیر نواف سے ملاقات

    خواہش ہے پاکستان اور امریکہ کے آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعلقات مزید مستحکم ہوں۔ شزہ فاطمہ

    وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے،شزہ فاطمہ خواجہ

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے سی ای او تاون، وطین کی ملاقات

    سیکرٹری آئی ٹی قائمہ کمیٹی سے گئے تو کل تبادلہ کر دیا گیا،امین الحق

    قومی خزانے کو 42 ارب سے زیادہ کا نقصان ، وزارت آئی ٹی سےرپورٹ طلب

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    انٹرنیٹ سروس سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے متاثر ہے، چیئرمین پی ٹی اے

    انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ

    انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے

    انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ

    حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان

  • اسلام آبادہائیکورٹ، بشریٰ،عمران کو بڑا جھٹکا،گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد

    اسلام آبادہائیکورٹ، بشریٰ،عمران کو بڑا جھٹکا،گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو نیب کیس میں طلبی کے نوٹسز اور گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نےسماعت کی، سابق صدر عارف علوی ،شبلی فراز،شیخ وقاص اکرم ،شعیب شاہین،فیصل چوہدری ،اعظم سواتی ،بیرسٹر تیمور ملک ،سردار مصروف خان سمیت پی ٹی آئی کے وکلاء اور رہنماؤں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی.بیرسٹر سلمان صفدر نے استدعا کی کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتاری کالعدم قرار دی جائے ،ہم نے نیب کے کال اپ نوٹس کو کالعدم کرنے کی استدعا کی لیکن وہ کیس 8 مئی سے 13 جولائی تک سنا ہی نہیں گیا اور اسی کال اپ نوٹس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی گئی،

    جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اب جسمانی ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے اور اب عمران خان اور بشریٰ بی بی ضمانت اپلائی کر سکتے ہیں ،بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا ہے کہ کیونکہ یہ معاملہ یہاں زیر التواء تھا ،اس لیے ہم نے ضمانت اپلائی نہیں کی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نیب کے طلبی کے نوٹسز اور گرفتاری خلافِ قانون قرار دینے کی درخواستیں غیرموثر قرار دے کر مسترد کر دیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کا حکم ختم کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں ٹرائل کورٹ کو حتمی فیصلہ نہ سنانے سے متعلق حکم امتناع واپس لے لیا ،توشہ خانہ ٹو کیس میں گرفتاری کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر موثر قرار دے دی گئیں،عدالت نے کہا کہ چونکہ عمران خان اور بشری بی بی اس کیس میں جوڈیشل ہوچکے ہیں. اسلئے ضمانت کی درخواست دی جائے.

    قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ نئے ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف نے دائر کی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب و دیگر نیب افسران کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے، رہا کرنے کے احکامات دیے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے،عمران خان، بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہوئے،گرفتاری کی ضرورت نہیں، عدت کیس میں رہائی کے فوراً بعد عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کی ضرورت نہیں، اعلیٰ عدلیہ نے بار بار کہا صرف نامزد ہونے پر کسی بھی شخص کو فوراً گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی ہے.

    واضح رہے کہ نیب ٹیم نے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی تھی۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر نیا کیس دس قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اور بیچنے سے متعلق ہے، نیب کی انکوائری رپورٹ کے مطابق عمران خان پر ایک نہیں، سات گھڑیاں خلاف قانون لینے اور بیچنے کا الزام ہے، گراف واچ ، رولیکس گھڑیاں، ہیرے اور سونے کے سیٹ کیس کا حصہ ہیں، تحفے قانون کے مطابق اپنی ملکیت میں لئے بغیر ہی بیچے جاتے رہے۔خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کیلئے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز کیس میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر

    نو مئی واقعات کی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سامنے مذمت کی تھی،عمران خان

    9 مئی پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش جس کا ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی،عظمیٰ بخاری

    9 مئی کی آڑ میں چادرو چار دیواری کی عزت کو پامال کرنیوالے معافی مانگیں،یاسمین راشد

    عوام نے نومئی کے بیانیے کو مستر د کر دیا ،مولانا فضل الرحمان

    اسد قیصر نے نومئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے انکار کر دیا

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا