Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت درج

    لاہور: ‏چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی۔

    باغی ٹی وی : ‏لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد کے خلاف جوڈیشل کونسل میں شکایت بھجوادی گئی، ‏جوڈیشل کونسل کو شکایت رفاقت علی تنولی نے بذریعہ رجسٹری بھجوائی،شکایت میں کہا گیا کہ ‏جسٹس ملک شہزاد ملک میرے بیٹے کے بہمانہ قتل کے انصاف کے عمل میں رکاوٹ بنے، ‏جسٹس شہزاد ملک نے اپنے آفس اور عہدے کا غلط استعمال کیا، ‏جسٹس شہزاد ملک نے مس کنڈیکٹ کیا کونسل برطرف کرے۔

    ‏درخواست گزار رفاقت علی نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے خلاف شکایت اندراج کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‏جسٹس شہزاد ملک کے خلاف 29 مئی کو شکایت جوڈیشل کونسل کو رجسٹری ارسال کی۔

    یو اے ای میں چھٹی صدی عیسوی کا قدیم گمشدہ شہر دریافت

    آن لائن منگوائی گئی آئسکریم میں کنکھجورا نکل آیا

    اسلام آباد اور لورالائی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ پاکستان معاشی مشکلات سے نکل کر ترقی کے راستے پر گامزن ہورہا ہے یہ سفر نا صرف مشکل اور طویل ہے بلکہ اشرافیہ سے قربانی کا تقاضہ کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہبازشریف قوم سے خطاب میں کہنا ہے کہ پوری قوم کی نظریں حکومت پر لگی ہیں، مہنگائی آج 38 فیصد سے 12 فیصد ہوچکی ہے، شرح سود 22 فیصد سے کم ہوگئی ہے، شرح سود کم ہونے سے سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، جبکہ گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے 10 روپے فی لیٹر کمی آئی، مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف ملے گا، میں سمجھتا ہوں کہ یہ ریلیف ابھی ناکافی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ 4 سال میں جو بحران آیا اس میں غریب کیلئے روٹی کا حصول مشکل ہوگیا، تاہم آئندہ عوام کو مزید ریلیف اور آسودگی ملنے کی قوی توقع ہے، آج ہماری حکومت کو 100 دن پورے ہوچکے ہیں، گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت مزید کم کی گئی ہے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے سے مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو کچھ ریلیف ملے گا ہم پاکستان میں مہنگائی میں کمی اور کاروبار کے فروغ کیلئے محنت کریں گےملک کو کھویا ہو مقام واپس دلوا ئیں گےذاتی انا اور مفادات کوختم کرکےپاکستان کےغریب عوام کی خدمت کرنےکا ارادہ کرلیں تو بہت جلد وہ مقام آئےگا جس کا خواب قائد اعظم اور ہجرت کرتےہوئےاپنے پیاروں کو کھونے والوں نے دیکھا تھاہم قائد اعظم کے خواب کی تعبیر کیلئے سنجیدہ ہیں۔

    ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قصور کا افتتاح کر دیا

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئےکی جانے والی کاوشوں کا تذکرہ کرتےہوئے وزیر اعظم نےکہا کہ دوست ممالک کی سرمایہ کاری سے مکمل فائدہ حاصل کرنےکےلیے نظام بنا لیا ہے ایسا ماحول بنانا ہے جس سے اندرونی سرمایہ کاری بھی ممکن ہو، اندرونی سرمایہ کاری کے ساتھ بیرونی سرمایہ کاری بھی عوام کو نظر آئے گی، ایف بی آر کی 100 فیصد ڈیجیٹائیلائیزیشن کی ذمہ داری عالمی شہرت رکھنے والی کمپنی کودے دی گئی ہے، ایف بی آر میں نالائق لوگوں کو ایک طرف کردیا ہے، وعدہ کرتا ہوں موجودہ آئی ایم ایف کا پروگرام پا کستان کی تاریخ کا آخری پروگرام ہوگا، چین سے تین لاکھ پاکستانیوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریننگ دلوائیں گے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ صنعتوں کے لیے ساڑھے 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کردی ہے، سستی بجلی سے صنعتوں کے اوپر سے 200 ارب روپے کا بوجھ کم ہوجائے گا، اچھے بجٹ کا اثر اسٹاک مارکیٹ پر پڑا جس کا انڈیکس انتہائی بلند سطح 76 ہزار سے بھی اوپر گیاامیر و غریب کا فرق کم کرنا ہوگا، اشرافیہ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، ٹیکس صرف تنخواہ دار پر لگ رہا ہے، مئی 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 3 ارب ڈالرز کا غیر ملکی زرمبادلہ بھجوایا ہے، تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے۔

    18 سے 22 جون تک پنجاب میں بارشوں کا امکان

    ان کا کہنا تھاکہ کئی دہائیوں سے اربوں کے خسارے کا باعث بننے والے ادارے بیچ رہے ہیں، ان اداروں کو بیچ کر وسائل حاصل کریں گے جن پر ہر سال کئی سو ارب روپے ڈوب جاتے ہیں، جنرل عاصم منیر بھی سعودی عرب، کویت اور یو اے ای سے اربوں ڈالرز کے وعدے لے کر آئے، محمد بن زاید نے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی، ایس آئی ایف سی کے ذریعے صنعتی، زرعی، آئی ٹی اور معدنیات میں یہ سرمایہ کاری ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ 2022 میں اقتدار سنبھالا اور پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے نوازشریف اور آصف زرداری کی رہنمائی میں کام کیا قربانی کا جذبہ لے کر چلیں گے تو پہاڑ، دریا، سمندر کوئی ہمارے راستے کو نہیں روک سکے گا، صدق دل سے فیصلہ کرلیں کہ ملک کی تقدیر بدلنی ہے، شاہانہ اخراجات کا خاتمہ کریں گے، جن اداروں کا عوامی خدمت سے دور دور تک تعلق نہیں ان کا خاتمہ کریں۔

    تھائی لینڈ میں نایاب جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ‘معجزہ’ قرار

    ان کا کہنا تھا کہ پی ڈبلیو ڈی کرپشن کے باعث زمانے بھر میں بدنام ہے، انہیں کئی سو ارب کے فنڈز دئیے جاتے ہیں، 100 ارب کے فنڈ میں 50 ارب کرپشن کی نذر ہوجاتے ہیں، قوم پر بوجھ بننے والی وزارتیں اور اداروں کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے، اس معاملے پر ایک وزارتی کمیٹی بنا دی گئی ہے، زندگی رہی تو اس حوالے سے سخت فیصلے آپ کے پاس لے کر آؤں گا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دل کی گہرائیوں سے مسلمانوں کو حج اور عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین میں ظلم ڈھایا جارہا ہے، غزہ میں 40 ہزار افراد کو شہید کردیا گیا، اس سے بڑا ظلم و زیادتی کبھی نہیں دیکھی، کشمیریوں پر جو ظلم ڈھائے جارہے ہیں اس کی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی، فلسطینیوں اور کشمیریوں کی آزادی کے حق کیلئے دعاگو ہیں۔

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ …

  • عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

    عمران خان کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

    بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹیریان کیس سپریم کورٹ پہنچ گیا

    بانی پی ٹی آئی کےخلاف نا اہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    بانی پی ٹی آئی کےخلاف نااہلی درخواست خارج کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی گئی،شہری محمد ساجد نےاپنے وکیل رفعت حسین کے ذریعے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی.سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں بانی پی ٹی آئی، الیکشن کمیشن، سرکار کو فریق بنایا گیا ہے.اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 مئی 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کو دستاویزات میں ظاہر نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی نے جھوٹا بیانِ حلفی جمع کروایا، والدیت کیلیفورنیا کی عدالت نے ثابت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواستگزار کو دلائل مکمل کرنے کا موقع نہیں دیا، ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس سے قبل کیس کو سنا، فیصلہ محفوظ کیا، چیف جسٹس عامرفاروق نے اپنا فیصلہ نہیں سنایا، دو ججز نے اپنا فیصلہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کروایا، دو ججز کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں، تین رکنی بینچ دو ایک سے فیصلہ کر سکتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کےخلاف اپیل منظور کی جائے،بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کی درخواست منظور کی جائے،

    ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے،پی ٹی آئی

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • دنیاکی زندگی آزمائش،فیصلے عدل سے ،یوم آخرت کی تیاری کریں،خطبہ حج

    دنیاکی زندگی آزمائش،فیصلے عدل سے ،یوم آخرت کی تیاری کریں،خطبہ حج

    سعودی عرب: مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا گیا،الشیخ خطيب ماهر المعيقلي نے خطبہ حج دیا.

    امام الشیخ خطیب ماہر المعقیلی نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺکو رحمت بناکر بھیجا،اللہ تمام چیزوں پر قدرت رکھتا ہے، اس نے قرآن کو اتارا، ایک ایسی کتاب ہے جس میں حکم پورے ہیں، اللہ تمام باتوں کو جاننے والا ہے، انکے بشارت ہے جو نیک اعمال کرتے ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ ایک ہے اور کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ نے ہماری جانب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیج کر احسان فرمایا، یہ اللہ کی رحمت کی علامت ہے، وہ لوگ جو اتباع کرتے ہیں، اللہ کی بات کو مانتے ہیں اور جو حکم انکو دیا جاتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں، نیکی کا کام کرتے اور برائی سے رکتے ہیں، یہ لوگ حقیقت میں کامیاب ہیں،تم سب پر لازم ہے کہ اللہ پر ایمان لے کر آؤ اور رسولوں پر ایمان لے کر آؤ، تم اتباع کرو تا کہ تم کامیاب ہو جاؤ، فلاح پا جاؤ، اے لوگو، اللہ کا خوف اختیار کرو اور اس دن سے ڈرو جس دن باپ اپنے بیٹے کو نہیں پہچانتا ہو گا، اللہ کا وعدہ حق ہے، دنیا کی زندگی آزمائش ہے یہ کہیں دھوکے میں نہ ڈال دے، وہ لوگ جو تقویٰ اختیار کرتے اللہ انکو کامیاب کرتا ہے،اور اسکو وہاں سے نوازتا ہے جو اسکی سوچ میں نہیں ہوتا.جو تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اسکے تمام گناہوں کو معاف کرے گا تقویٰ کی کئی صورتیں ہیں، اللہ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کی جائے، کسی صورت شرک نہ کیا جائے، کسی اور سے مدد نہ مانگی جائے.

    شراب اورجواشیطانی عمل ،جومومنوں کوتکلیف دیتےہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے.خطبہ حج
    خطبہ حج میں امام کا مزید کہنا تھا کہ اے ایمان والو اللہ کی بات کرو اور انصاف کی بات کرو ،شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو ،اللہ کے نبی نے فرمایا کہ جو ظلم کا راستہ اختیار کرے گا اس سے انتہائی خطرناک اور انتہا درجے کا عذاب ہوگا ،اے ایمان والو بدگمانی سے بچو غیبت سے بچو ،ایک گروہ دوسرے گروہ کا مذاق نہ اڑائے،اے لوگو ایک دوسرے کو برے القابات سے مت پکارو،جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں وہ کبھی فلاح نہیں پاتے،اللہ تعالیٰ نے دین اسلام لوگوں کیلئے پسند کیا ہے،اللہ حکم دیتا ہے کہ خیر کی طرف جائیں، برائی سے رکیں ایمان سے کسی صورت پیچھے نہ ہٹیں،اللہ جانتا ہے جو ہم کرتے ہیں، ہم امانت کو اسکے مالک تک پہنچائیں، فیصلہ عدل سے کریں، اے ایمان والو اللہ کی اطاعت کرو، اسکے رسول کی اطاعت کرو، یوم آخرت کی تیاری کرو، اسکی فکر کرو، ہم پر لازم ہے جو شریعت نے ذمہ داری ہمارے کندھوں پر ڈالی اسکو پورا کریں،لازم ہے کہ دنیا کے حوالے سے جتنے احکامات دیئے گئے ہیں، انکو پورا کریں،اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے،اسلام فحاش اور بے حیائی سے منع کرتا ہے ،ایک دوسرےسےتعاون کرواورمددکاجذبہ قائم رکھو،قرآن کہتاہےجوظلم کرتاہےاس کی پکڑہوگی،اللہ تعالیٰ گناہ معاف کرکےدرجات بلندکرنےوالاہے،شراب اورجواشیطانی عمل ہے،جومومنوں کوتکلیف دیتےہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے،اللہ تعالیٰ تمہارےاعمال کوجاننےوالاہے،اللہ تعالیٰ سننےاوردیکھنےوالاہے،اللہ تعالیٰ فرماتاہےناحق کسی کوقتل نہ کرو،اللہ تعالیٰ فرماتاہےکسی کامال ہڑپ نہ کرو،اللہ تعالیٰ نےانسانوں کواپنی عبادت کےلیےپیداکیا.اللہ تعالیٰ کےسواکوئی عبادت کےلائق نہیں،اللہ تعالیٰ عظیم ہےاوربہت بڑی حکمت والاہے،نمازبرائی سےبچاتی ہے،زکوۃ اداکرو،حقوق العبادکاخیال رکھو،قرآن پاک میں لوگوں کےلیےہدایت موجودہے،ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجودہے،

    دوسری جانب میدان عرفات میں شدید گرمی کے باعث یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیا جارہا ہے اور مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، اس دوران عازمین کو گرمی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ، عرفات میں فضا کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے فواروں کا استعمال کیا جارہا ہے، میدان عرفات میں درجہ حرارت47 سینٹی گریڈ تک پہنچنےکی پیشگوئی کی گئی ہے،سعودی محکمہ موسمیات نے حجاج کو کھلے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے ،

    میدان عرفات مکہ مکرمہ سے 22 کلومیٹر دور ہے جبکہ وادی منی سے اس کا فاصلہ 10 اور مزدلفہ سے 6 کلومیٹر ہے ،اور یہ پیدل طے کرنا ہے اور آج 45 سنٹی گریڈ گرمی ہے ،آج میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد سورج غروب ہوتے ہی زائرین عرفات اور منیٰ کے درمیان واقع مزدلفہ کا رخ کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے،اس کے بعد مزدلفہ سے کنکریاں جمع کرنے کے بعد وہ جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہیں اور حج کے آخری رکن کی ادائی کے لیے واپس خانہ کعبہ آ کر طواف کرتے ہیں۔

    میدان عرفات کا رقبہ 33 مربع کلو میٹر ہے۔ یہ مکہ سے مشرق کی جانب طائف کی راہ پر 21 کلو میٹر دور ایک بڑا وسیع و عریض میدان ہے جہاں دنیا کے گوشے گوشے سے آنے والے عازمین حج 9 ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔یہ میدان شمال سے جنوب تک 12 کلو میٹر اور مشرق سے مغرب تک پانچ کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ شمالی جانب سے عرفات نامی پہاڑی سلسلے میں گھرا ہوا ہے،میدان عرفات حرم مکی سے باہر واقع ہے اور مقاماتِ حج میں وہ واحد جگہ ہے جو حدود حرم سے خارج ہے۔میدان عرفات چند برسوں قبل تک چٹیل میدان ہوتا تھا۔ کہیں کہیں گھاس نظر آجاتی تھی لیکن اب صورتحال مختلف ہے یہاں شجر کاری کی گئی ہے

  • محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کے علاوہ اوربھی بہت دکھ ہیں ۔غلطی سے آپ کبھی اخبار اٹھا کر صرف جرائم کا صفحہ پڑھ لیں ۔ بس پھر آپ کانوں کو بھی ہاتھ لگائیں گے اور دعائیں بھی کریں گے کہ خدانخواستہ کبھی آپ یا آپکا جاننے والا اس سپچوئیشن میں نہ پھنسے ۔

    مبشر لقما ن آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہناتھا کہ بہرحال گزشتہ روز مجھےسے اخبار اٹھانے کی غلطی ہوگی اور سیدھا میں نے جرائم کا صفحہ کھول لیا کہ دیکھوں توصحیح ملک میں چل کیا رہا ہے پھر کیا تھا ۔ وہ وہ انکشافات ہوئے کہ کرکٹ میں ہار ، بجٹ ، سیاست کے مسائل یہ سب کچھ بہت چھوٹا لگنے لگے اور اصل بڑے مسائل یہ معاشرتی مسائل لگنے لگے ۔ بہرحال ایک اسٹوری تو میں نے کئی دنوں سے سن رکھی تھی کہ کراچی میں سیکورٹی گارڈ نے ٹک ٹاکر کو گولی مار دی ۔ اب جناب معاملہ یہ ہے کہ یہ کیسسز بڑھنا شروع ہوگئے ہیں ایک واقعہ تو اسی ہفتے لاہور میں ہوگیا جہاں سیکورٹی گارڈ نے اپنی مالک کو گولی مار دی پھر ایک اور واقعہ کراچی میں پھر رپورٹ ہوگیا ۔ پتہ نہیں پولیس اور حکومت کب جاگیں گے ۔ کہ عجیب ملک ہے کہ لوگ اپنے محافظوں کے ہاتھوں قتل ہونے لگے ہیں ۔ ویسے اس گرمی کے موسم میں سخت چھبنے والے کپڑے پہن کر ،بھاری بھرکم بوٹوں کے ساتھ ڈیوٹی کرنا کسی غذاب سے کم نہیں ہے ۔ اور جو معاشی صورتحال چل رہی ہے ۔ پھر جو سیکورٹی کمپنیاں ان لوگوں کا استحصال کرتی ہیں وہ ایک علیحدہ کہانی ہے ۔ مگر اس سب کے باوجود کسی کو کوئی حق نہیں کہ وہ کسی کی ناحق جان لے ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی سے شروع کریں تو سخی حسن سرینا موبائل مارکیٹ کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا۔ اسی وقت پولیس نے گارڈ کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اپنے قبضے میں لے لی ہے ۔ مقتول دو بچوں کا باپ اور بے روزگار تھا جو گزر بسر کے لیے ٹک ٹاک اور وی لاگنگ کرتا تھا۔ جو اسٹوری رپورٹ ہوئی ہے اس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے والا شخص مارکیٹ میں دکانداروں اور دیگر افراد سے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے ان کی رائے جاننے کے لیے ویڈیو بنا رہا تھا اور جاتے ہوئے اس نے سیکیورٹی گارڈ سے بھی میچ کے حوالے سے سوال کیا لیکن اچانک اس نے گالی دی اور اسلحہ لوڈ کرکے سعد کو گولی مار دی ۔ تاہم مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ بات چیت کے دوران ٹک ٹاکر کا رویہ اچھا تھا ایسی کوئی بات نہیں دیکھی جو ناگوار ہو۔مقتول سعد احمد کے بارے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی ملنسار اور لوگوں کے کام آنے والا تھا، مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور بفرزون کا ہی رہائشی تھا جس نے چند ماہ قبل ہی ٹک ٹاک اور وی لاگنگ کا کام شروع کیا تھا۔ پھر واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں سیکیورٹی گارڈ احمد گل ولد زواتا خان کو انتہائی قریب سے سعد احمد کو گولی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ سیکیورٹی گارڈ احمد گل نے ابتدائی طور پر بتایا کہ نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے میری طرف اشارے کررہا تھا۔ عین ممکن ہے کہ یہ شخص ذہنی مریض ہو ۔ کسی کلچرل شاک کا شکار ہو ۔ مطلب کسی دور دراز کے ایسے علاقے سے ہو جہاں یہ چیزیں عام نہیں اور کراچی جیسے بڑے شہر اور وہ بھی موبائل مارکیٹ میں آکر یہ سب کچھ اس کے لیے قابل قبول نہ ہو ۔ یہ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ میرے ایک دوست ہیں جو فوج میں ہیں تو جب ان کی لاہور میں پوسٹنگ تھی تو انھوں نے ایک دن بتایا کہ جو لوگ دور درازعلاقوں یا باڈر سے ڈیوٹی کرکے جب لاہور آتے ہیں تو اکثر سے سڑک پار نہیں کی جاتی ۔ ایکسڈنٹ سمیت اور بہت سے مسائل ہیں جن کا ان کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور سیٹ ہونے میں کئی ماہ لگتے ہیں ۔ بہرحال سعد احمد کے اہلخانہ احتجاج کر رہے ہیں کبھی پریس کلب جا رہے ہیں تو کبھی کہیں ۔ کہ ہمیں انصاف دیا جائے ۔ پر ان کو کون بتائے اور سمجھائے اس ملک میں عام بندےکو انصاف کہاں ملتا ہے ۔ ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جس کمپنی کے لیے یہ سیکورٹی گارڈ احمد گل کام کرتا تھا اس کا لائسنس کینسل ہوتا ۔ جس دوکان پر یہ کھڑا ہو تاتھا اس کے مالک پر پرچہ ہوتا ۔ جبکہ ریاست سعد احمد کے اہلخانہ اور اس کمپنی سمیت دوکاندار سے اچھی خاصی رقم بطور ہرجانہ لے کر دیتی ۔ جبکہ قتل کرنے والے گارڈ کو قانون کے مطابق سزا دی جاتی اور جلد سے جلد ۔ یہ نہیں کہ دس دس سال بیس بیس سال کیس سیشن کورٹس میں چلتا ۔ پھر ہائی کورٹس جاتا ، پھر سپریم کورٹ ۔ جو عام معمول ہے پاکستان میں ۔ اسی لیے میں نے کہا ہے کہ غریب اور عام بندے کے لیے کوئی انصاف نہیں ہے اس ملک میں ۔آپ دیکھیں جب چور اور ڈکیت آتے ہیں تو ان گارڈ ز سے گولی چلتی نہیں اور عام معصوموں کی یہ جانیں لے رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ تحقیقات میں گارڈ احمد گل کی سیکیورٹی کمپنی تعاون سے گریز کررہی ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جواب نہیں دے رہے ،آفرین ہے ویسے پولیس والوں پر بھی یہاں ڈنڈا نہیں چلا رہے کوئی عام یا سادہ بندہ ہوتا توڈنڈے مار مار بندہ مار دیتے ۔اس کے گھر والوں کو اٹھا لیتے ۔ بڑے بندے کو دیکھ کر پتہ نہیں پولیس والوں کی کیوں سیٹی گم ہوجاتی ہے ۔ بہرحال سیکیورٹی کمپنی سے کسی بھی شخص نے بیان ریکارڈ نہیں کرایا، بس اتنا معلوم ہوسکا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ احمد گل چار ماہ قبل سرینا موبائل مارکیٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ واقعہ تو میڈیا پر آنے کے بعد نظر میں آگیا ۔ میں آپکو بتاؤں اور بھی بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔ جیسےکراچی میں ہی سیکورٹی گارڈ نے کچرا چننے والے بچے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ پھر ماڈل کالونی کی رہائشی عمارت کے سکیورٹی گارڈ نے جھگڑے کے دوران ساتھی گارڈ پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں دوسرا گارڈ زخمی ہوگیا۔اور دو دن پہلے لاہور کی غالب مارکیٹ میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنی ہی نجی سکیورٹی کمپنی کے مالک کو قتل کردیا ۔ جس کے بعد گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ گرفتار گارڈ نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ نجی سکیورٹی کمپنی کا مالک ملازمین پر سختی کرتا تھا۔پولیس نے سکیورٹی گارڈ مدنی جلیل کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے ، جس میں سکیورٹی گارڈ نے نجی کمپنی کے مالک غلام رسول پر جادوٹونے کا الزام لگا دیا ہے ۔ کہ صبح اٹھتا تو منہ سے خون آتا اور کہیں بھی مجھے نوکری نہیں ملتی تھی۔ پانچ سال پہلے نجی کمپنی میں کام کرتا تھا مالک نے نکالا تو اسکے بعد کام نہیں ملا۔ پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا گیاہے کہ مقتول غلام رسول اپنی گاڑی پر دفتر کے سامنے پہنچ کر گاڑی کی ڈکی سے سامان نکال رہا تھا، اسی دوران سکیورٹی گارڈ مدنی نے آکر مقتول سے ہاتھ ملایا اور ڈکی سے مقتول کی گن نکال کر فائرنگ کر دی۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تمام واقعات اسی ماہ کے ہیں ۔ یقیقنا اس کے علاوہ بھی ہوں گے ۔ مگر آپ کو بتانے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری حکومت ہر معاملے میں سوئی ہوئی ہے ۔ کسی کواسلحہ دیکر کھڑے کر دینا انتہائی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ سب سے پہلے ماہانہ بنیاد پر اس کا دماغی معائنہ بہت ضروری ہے ۔ پھر اسلحہ صرف ایسی جگہوں پر گارڈ نے پاس ہونا چاہیئے جہاں چوری ڈکیتی کا خطرہ ہو ۔یا کسی کی جان کو خطر ہ ہو ۔ جیسے بینک ، جیولری شاپس یا جہاں بہت زیادہ پیسہ کا لین دین ہوتا ہو ۔ یہ ہر جگہ گارڈ کو گن دیکر کھڑے کردینے کا کوئی تک نہیں ہے ۔ پھر وفاقی سمیت صوبائی حکومتوں نے عام بندے کی تنخواہ اب تو سینتس ہزار مقرر کردی ہے ۔ جوکہ مجھے معلوم ہے کوئی بھی سیکورٹی کمپنی گارڈ کو نہیں دیتی ۔ پھر اس سخت موسم میں گرم کپڑے، بیٹھنے کے لیے کوئی جگہ کا نہ ہونا ، بارہ گھنٹے کی ڈیوٹی ۔ یہ سب عوامل مل کر کسی بھی جرم کا سبب بن سکتے ہیں یہ مت سمجھیں کہ وہ کچھ نہیں کر سکتا اس کے پاس اسلحہ اور اس اسلحہ کا رخ وہ کب آپ کی طرف موڑ دے کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے ۔ اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ فورا ان سیکورٹی کمپنیوں کو پراپرریگولیٹ کیا جائے ۔ ان کے بھرتی کے نظام کی سخت سے سخت نگرانی کی جائے ۔ اور سخت چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے ۔ پر مسئلہ یہ ہے کہ نقوی صاحب تو کرکٹ کے معاملہ میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو کیا معلوم کہ ملک میں چل کیا رہا ہے ۔ بہرحال کم ازکم صوبوں کو اس حوالےسے لازمی قانون سازی کرنی چاہیے ۔

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

  • پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پنڈت جواہر لال نہرو لگاتار تین مرتبہ وزیر اعظم بنے۔اس ریکارڈ کو اب جا کر مودی نے توڑا ہے۔ اور یہ بھی لکھ لیں ۔جلد مودی ایک اور ریکارڈ بھی توڑےگا وہ ہے بھارت کو توڑنے کا ۔

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسی لیے میری نظر میں اس سال کی سب سے دھماکا خیز خبر بھارتی انتخابات کے نتائج تھے۔ جس کو عالمی میڈیا نے بھر پور کوریج دی۔اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی انتخابات کے نتائج خطے کے حوالے سے بڑی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایک طرف پاکستان بد ترین سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دو چار ہے۔ ان حالات میں مودی کا دو تہائی اکثریت نہ لے پانا پاکستان کے لیے نیک شگون ہے۔ ورنہ پاکستان کے لیے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔شرارتیں تو مودی اب بھی کرے گا ایسا نہیں کہ وہ باز آجائے کیونکہ انسان کی خصلت نہیں بدل سکتی ۔ آپ دیکھیں ابھی مودی کو لولی لنگڑی حکومت سنبھالے صرف دو دن نہیں گزرے اوربھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے بنگلادیشی سرحد کے نزدیک ایک نہتے شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔جبکہ اس سال کے چار پانچ ماہ میں بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بنگلادیشی شہریوں کی تعداد دس سے تجاوز کرچکی ہے ۔ پھر گزشتہ دو انتخابات میں مودی نے اپنی جیت پر سارک ممالک کے سربراہوں کو مدعو کیا تھا۔ لیکن اس دفعہ سارک ممالک کے سربراہوں کو مدعو نہیں کیا گیا ہے حیرانی کی بات ہے۔ شاید شاک بہت گہرا ہے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کی شرانگیزیوں کا اندازہ پاکستان اور چین سمیت اب کینیڈ ا کو بھی مکمل طور پر ہو چکا ہے ۔ آپ دیکھیں ہردیپ سنگھ کے قتل کو ایک سال مکمل ہونے پر کینیڈا میں ہزاروں افراد نے بھارت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اور یہ کوئی چھوٹا موٹا مظاہرہ نہیں تھا پچاس ہزار سے زائد افراد مودی سرکار کے خلاف اور پردیپ سنگھ سے اظہاریکجہتی کیلیے وینکوور کی سڑکوں پر نکل آئے۔یہ نعرے بھی لگے کہ خالصتان بن کر رہے گا۔ پھر آپ دیکھیں حکومت تشکیل پاتے ہی مودی کی مسلم دشمنی سامنے آچکی ہے ، کیونکہ مودی حکومت کی بہتر رکنی کابینہ میں تیس وزرا ء اور اکتالیس وزرائے مملکت شامل ہیں، جبکہ پانچ اقلیتی اراکین شامل ہیں مگر کسی مسلمان رکن کو شامل نہیں کیا گیا۔اور ایسا پلان کرکے جان بوجھ کر کیا گیا ہے ۔ ویسے مودی کی نئی کابینہ میں کسی مسلم وزیر کے نا ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے علاوہ این ڈی اے اتحاد کی کسی دوسری جماعت سے بھی کوئی مسلمان الیکشن جیت کر رکن اسمبلی منتخب نا ہو سکا تاہم بھارتی آئین کے مطابق نریندر مودی کو یہ اختیار بھی حاصل تھا کہ وہ کسی بھی غیر منتخب شخص کو وزیر مملکت یا مشیر مقرر کر سکتے تھے جسے کے لیےچھ ماہ کے اندر الیکشن لڑ کر منتخب ہونا ضروری تھا، تاہم انہوں نے ایسا کرنا بھی گوارا نہ کیا۔ بھارتی آبادی کے چودہ فیصد مسلمانوں کی لوک سبھا میں نمائندگی پانچ فیصد سے بھی کم ہے جبکہ الیکشن میں جو چوبیس مسلمان امیدوار کامیاب ہوکر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ان میں سے اکیس کا تعلق اپوزیشن اتحاد ۔۔انڈیا۔۔ سے ہے، ایک رکن کا تعلق انڈیا مجلس اتحاد مسلمین سے جبکہ دو مسلمان امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوکر لوک سبھا پہنچے ہیں ۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسر ی جانب دنیا بھر کے سربراہان مملکت کی طرح پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ن لیگ کے صدر نواز شریف نے مودی جی کو مسلسل تیسری بار وزیراعظم بننے پر گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن میں مسلسل تیسری بار کامیابی بھارتی عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، آئیں ہم نفرت کو امید سے بدل کر اسےدو ارب انسانوں کی ترقی کا موقع بنائیں۔بات تو اچھی تھی مگر مودی نے اس کا الٹا مطلب لیا بلکہ یوں کہیں ۔ کتے کی دم کبھی سیدھی نہیں ہوتی ۔ردعمل میں مودی نے کہا کہ بھارت کے عوام ہمیشہ امن، سیکیورٹی اور ترقی پسند خیالات کےحامی رہے ہیں، بھارتی عوام کی سیکیورٹی اور خوشحالی ہمیشہ ہماری ترجیح رہے گی۔جبکہ یاد ہو تو اسی سال مارچ میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انڈیا کے ساتھ تجارتی تعلقات کی بحالی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ اس وقت بھی انڈین قیادت کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور سکیورٹی جیسے اعتراضات اٹھائے گئے تھے۔ اب ایک بار پھر نواز شریف نے مودی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا جن کے ساتھ ان کا اچھا ذاتی تعلق ہے اور شہباز شریف بھی انڈیا کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے کے حوالے سے ماضی میں بات کر چکے ہیں۔ اس پر میں یہ ہی کہوں گا کہ سمجھ سے باہر کہ ن لیگ انڈیا کے معاملے پر پتہ اتنا کیوں نیچے لگ جاتی ہے ۔ یہ پہلے بھی مودی کی اماں کو ساڑھیوں اور آموں کے تحفے بھیجتے رہے ہیں جبکہ بغیر ویزے کے اپنی شادیوں پر بھی مود ی کو مدعو کر تے رہے ہیں مگر بھارت نے ہر بار اس جذبہ خیر سگالی کا جواب نفرت سے دیا ہے ۔ میں تو اتنا جانتا ہوں کہ جب تک مودی ہے پاک بھارت تعلقات معمول پر نہیں آسکتے ہیں کیونکہ ان کی سیاست کا تمام دارومدار ہی پاکستان اور مسلم دشمنی پر ہے ۔ تو وہ کیسے اپنی اس پالیسی کو بدلیں گے ۔ اب آپ دیکھیں بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے دوسری بار وزیر خارجہ کا حلف اٹھاتے ساتھ کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ برسوں پرانے دہشت گردی کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہتا ہے۔ جس میں دراندازی کا معاملہ بھی شامل ہے۔حالانکہ یہ معاملہ پاکستان کا اٹھانا بنتا ہے گزشتہ چند سالوں میں بھارت نے چن چن کر پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ کروائی ہے ۔ جس کے ثبوت دفتر خارجہ دنیا بھر کے سامنے رکھ چکا ہے ۔ پھر کلبوشن یادو جیسا جاسوس پاکستان کی سرزمین سے پڑا گیا اس سے بڑا پاکستان میں بھارتی دراندازی کا ثبوت کیا ہوگا ۔ پتہ نہیں ہم اتنا ڈرتے کیوں ہیں ۔ بہرحال بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی کہا ہے کہ اُن کے ساتھ کچھ سرحدی مسائل ہیں اور ہماری توجہ اس بات پر ہوگی کہ انہیں کیسے حل کیا جائے۔

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

    شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

    مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

  • عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

    عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی، چیف جسٹس

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سپریم کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کی ہے

    سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی جہاں انہوں نے منتخب ممبران سے حلف لیا،تقریب میں جسٹس اطہرمن اللہ، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس نعیم اخترافغان، اٹارنی جنرل آف پاکستان منصورعثمان اور سینیئر وکیل قلب حسن شاہ نے بھی شرکت کی،صدر میاں عقیل افضل ،جنرل سیکرٹری عمران وسیم ،نائب صدر غلام نبی یوسفزئی نے حلف لیا ،فنانس سیکرٹری راجہ بشارت ممبر اکرام اللہ جوئیہ ممبر آسیہ کوثر اور ممبر میاں عابد نثار نے بھی حلف لیا

    گالم گلوچ کا کلچر اب ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
    اس موقع پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ عدالتی رپورٹنگ بہت مشکل کام ہے۔ بعض اوقات عدالتی رپورٹنگ میں ایسا ایسا ماضی کا پس منظر بیان کیا جاتا ہے جو ہم بھول چکے تھے، میں بھی بہت سال پہلے لکھا کرتا تھا ، میری والدہ سیدہ قاضی عیسیٰ بھی آرٹیکل لکھتی رہیں،اس زمانے میں بہت تحقیق کے بعد لکھا جاتا تھا ، آج کل کا زمانہ بہت آسان ہو گیا ہے فون اٹھاؤ اور جو کہنا ہے کہ دو،گالم گلوچ کا کلچر اب ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے ، میں نے سب سے پہلے میڈیا قوانین مرتب کر کے اسے کتاب کی شکل میں شائع کیا،

    ایک غیر ملکی نے مجھے کہا کیا آپ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ٹرائل پر بھی نظر ثانی کر سکتے ہیں؟چیف جسٹس
    ذوالفقار علی بھٹو کیس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی نے مجھے کہا کیا آپ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ٹرائل پر بھی نظر ثانی کر سکتے ہیں؟ایک کتاب کے مطابق اچھی تحریر کے لیے ٹھنڈی آنکھ اور کھلا دل ہونا چاہیے، لاہور ہائیکورٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے فیصلے میں 627 پیرا گراف لکھے، سپریم کورٹ نے بھٹو کیس میں 963 پیرا گراف لکھے، فوجداری مقدمات میں اتنا طویل فیصلہ شائد کوئی اور موجود نہ ہو ، چونکہ ذوالفقار علی بھٹو کیس کا فیصلہ ہو چکا ہے اس لیے اس پر اب رائے دی جاسکتی ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ کا کلچر آج ختم تو نہیں ہو سکتا لیکن کم ضرور ہو سکتا ہے،میں بھی صحافی رہا ہوں، یہ میرے آرٹیکل ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اخبارات صحافیوں کو دکھا دیئے،

    آئی ٹی عملے کے مطابق آڈیو میں فون بجنے کی بھی آواز آ رہی ہے،چیف جسٹس
    چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو کے حوالے سے سوال کیا گیا جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آڈیو لیک پر عملے سے پوچھا،آئی ٹی عملے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی آڈیو سپریم کورٹ سے لیک نہیں ہوئی،آئی ٹی عملے کے مطابق آڈیو میں فون بجنے کی بھی آواز آ رہی ہے، یہ نہیں کہتا کہ آڈیو کہاں سے لیک ہوئی ہے،

    اس دوران جسٹس اطہر من اللہ نے بھی کہا کہ اگر سماعت کے دوران آڈیو لیک ہوگئی ہے تو اس میں کیا قباحت ہے، ویسے بھی اوپن ٹرائل تھا، اور سماعت ہورہی تھی۔ میرے نزدیک آڈیو لیک ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

    واضح رہے نیب ترامیم کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تھی، سماعت لائیو نشر نہیں ہوئی تھی، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے اڈیالہ جیل سے پیش ہوئے تھے، کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کے دلائل کی مکمل آڈیو لیک ہو گئی تھی،

    سائفر سیکیورٹی کا مقصد یہی ہے کہ سائفر کو کسی غیر متعلقہ شخص کے پاس جانے سے روکا جائے،

    سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    سائفر کیس،ڈاکومنٹ کی کاپی عدالتی ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی،عدالت

    ثابت کریں کہ جو پبلک ریلی میں لہرایا گیا وہ سائفر تھا ،عدالت کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ

    سائفر کیس، عمران خان، قریشی کو سزا سنانے والے جج بارے اہم فیصلہ

    سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

  • جب فیصلے اوپر سے بڑے صاحب کریں تو پھر   مذاکرات کا کیا فائدہ؟عمران خان

    جب فیصلے اوپر سے بڑے صاحب کریں تو پھر مذاکرات کا کیا فائدہ؟عمران خان

    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا کے جج نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ کیسے خفیہ ادارے نے اس پر دباو ڈالا، اس جج کے گھر کی گیس کاٹ دی گئی،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جج ہمیں انصاف دینے لگتا ہے اسے پریشرائز کیا جاتا ہے، جو صحافی پی ٹی آئی کے حق میں بولتا ہے اسے پکڑ لیا جاتا ہے، رؤف حسن پر حملہ کرکے اسکا منہ کاٹ دیا گیا، علی زمان پر تشدد کیا گیا، اس سب میں خفیہ ادارہ شامل ہے، ہمارے فوجی اور پولیس ملازم روز شہید ہورہے ہیں،آئی ایس ائی کا کام ہمیں تحفظ دینا ہے،لیکن اسے پی ٹی ائی کو ختم کرنے پر لگایا گیا ہے،چیف جسٹس کو پیغام ہے کہ وہ ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کروائیں، چیف جسٹس کے سامنے قانون کی حکمرانی میں مداخلت ہو رہی ہے،ہمارا پارٹی دفتر توڑ دیا گیا ہے،قوم سرگودھا کے 1،اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6،سپریم کورٹ کے 3 ججز کو سلام پیش کرتی ہے

    ملک صرف سرمایہ کاری سے بچے گا،جو قانونی کی حکمرانی سے ہی آئے گی،عمران خان
    بجٹ پر بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لئے ہمیں ساڑھے 7ہزار ارب کا قرض لینا پڑے گا، پاکستان تو ڈوب چکا ہے،یہ ملک صرف سرمایہ کاری سے بچے گا،جو قانونی کی حکمرانی سے ہی آئے گی،50سال میں سب سے کم سرمایہ کاری اس سال آئی،ملک کا مستقبل اندھیرے میں چلا گیا ہے،تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا اضافی بوجھ بھی ڈال دیا گیا ہے،

    اب بھی پارٹی میں جو گروپنگ کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا سخت الیکشن لوں گا،عمران خان
    سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے حوالہ سے عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے معاملہ پر غلط بیانی نہ کی جائے کہ ہم مذاکرات نہیں چاہتے، جب فیصلے اوپر سے بڑے صاحب کریں گے تو پھر ان سے مذاکرات کا کیا فائدہ؟جسٹس بندیال کے کہنے پر پی ڈی ایم سے مذاکرات کئے تو کہا گیا بڑے صاحب نے فیصلہ کیا ہے جب تک بندیال ہے الیکشن نہیں ہوں گے ،سیاستدان ہمیشہ مذاکرات میں ہی جاتا ہے،ہم نے مشرف دور میں بھی اسکے نمائندے سے مذاکرات کئے،حکومت سے نہیں، پارٹی کو پیغام ہے کہ گروپنگ ختم کرکے اکھٹی ہو جائے،یہ پاکستان کی زندگی موت کا فیصلہ ہے، اب بھی پارٹی میں جو گروپنگ کرے گا اسے نہیں چھوڑوں گا سخت الیکشن لوں گا،

    صحافی نے عمران خان سے سوال کیا کہ خان صاحب آپ کیا چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لئے نمائندہ مقرر کرے،تب آپ مذاکرات کریں گے،عمران خان اس سوال کا جواب دیئے بغیر چلے گئے.

    سائفر سیکیورٹی کا مقصد یہی ہے کہ سائفر کو کسی غیر متعلقہ شخص کے پاس جانے سے روکا جائے،

    سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    سائفر کیس،ڈاکومنٹ کی کاپی عدالتی ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی،عدالت

    ثابت کریں کہ جو پبلک ریلی میں لہرایا گیا وہ سائفر تھا ،عدالت کا پراسیکیوٹر سے مکالمہ

    سائفر کیس، عمران خان، قریشی کو سزا سنانے والے جج بارے اہم فیصلہ

    سائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی،وکیل عمران خان

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

    پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

  • انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کیخلاف نفرت پیدا ہوتی ،جسٹس محسن اختر کیانی

    انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کیخلاف نفرت پیدا ہوتی ،جسٹس محسن اختر کیانی

    اسلام آباد ہائیکورٹ، بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار ایمان مزاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل اور اسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ” آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، سی ٹی ڈی اور ایف آئی اے عہدیدران پر مشتمل کمیٹی بنادی تھی، کیا اس کمیٹی نے کوئی ورکنگ کی ہے ؟”. اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگر عدالت عید کے بعد کا وقت دے دے، جس پر جسٹس محسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو لاپتہ ہیں انہوں نے بھی عید کرنی ہے۔

    ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں کہا کہ میں واضح کرنا چاہتی ہوں ادھرکوئی بیان دیا جاتا ہے بلوچستان میں کچھ اور ہوتا ہے گزشتہ سماعت کے بعد مسنگ پرسنز کے نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں انیس الرحمان کو 5 جون کو خضدار سے جبری طور پر لاپتا کیا گیا، انیس الرحمان ابھی مسنگ ہے باقی طالب علم بازیاب ہوئے ہیں.جسٹس محسن اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب لانگ ٹرم مسنگ کا معاملہ شارٹ ٹرم مسنگ کی شکل اختیار کررہا ہے، کسی لیول پر پالیسی میکرز سے کسی نے سوال کیا؟ وہ محسوس نہیں کر رہے کہ ریاست کے خلاف کس طرح نفرت بڑھ رہی ہے، ہوں گے ضرور ان میں دہشتگرد بھی لیکن جو بھی ہونا ہے قانون کے مطابق ہونا ہے،ایمان مزاری نے کہا کہ پہلے لاپتہ کرتے ہیں پھر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیتے ہیں، اب یہ معاملہ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہر ایکشن کا ایک ری ایکشن ہوتا ہے ،انہیں نہیں معلوم ایسے اقدامات سے ریاست کے خلاف نفرت پیدا ہوتی ہے، عدالتوں نے بھی ابھی تک صرف لاپتا افراد کی ریکوری پر فوکس کیا، ہم کبھی لاپتا افراد کی ریکوری سے آگے نہیں گئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ "95 میں سے 91 افراد لاپتہ ریکور ہوئے جس دن ان کے بیانات ہم نے ریکارڈ کر لئے آپ کی آدھی حکومت آفیشلز پراسیکیوٹ ہو جائیں گی ” عالمی سطح پر ہم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار بھی یہاں نہیں آ رہے،وئی سفیر پاکستان آنے کو تیار نہیں، میں نے بازیاب افراد کو بلا کر بیانات ریکارڈ کروا لئے تو آپ کے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔عدالتیں فرسٹریٹ ہو کر کیس بند نہیں کر دیتیں، وہ فیصلہ دیتی ہیں،

    بلوچ طلباء کی بازیابی سے متعلق عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی،اس حوالے سے تفصیلی آرڈر پاس کروں گا ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ،لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینےکا حکم

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

    لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،کشمیری شہری کے لاپتہ ہونے پرسیکرٹری داخلہ و  دفاع کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ،کشمیری شہری کے لاپتہ ہونے پرسیکرٹری داخلہ و دفاع کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ .آزاد کشمیر کے لاپتہ شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،لاپتہ شہری کی اہلیہ خلیقہ خورشید نے بازیابی درخواست دائر کر رکھی ہے.شہری خواجہ خورشید 7 جون سے راولپنڈی سے لاپتہ ہیں ،راولپنڈی پولیس نے لاپتہ خواجہ خورشید کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا.

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ بندہ راولپنڈی سے لاپتہ ہوا ہے؟ وکیل نے کہا کہ جی، راولپنڈی سے جی 13 اسلام آباد بلایا گیا اور وہاں سے کوئی اٹھا کر لے گیا، یہ وہی کیس ہے جس طرح احمد فرہاد کیس تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ یہ کہاں کا رہنے والا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ خورشید کشمیر وادی نیلم کا رہنے والا ہے، راولپنڈی سے اسلام آباد کے علاقے جی 13 بلایا گیا وہاں سے 8 دن سے لاپتہ ہے، شریف آدمی ہے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ و سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ سیکرٹریز آئی ایس آئی، ایم آئی اور ایف آئی اے سے معلوم کر کے ریورٹ جمع کرائیں، سیکرٹری دفاع راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز سے رپورٹ لے کر آگاہ کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے مسنگ پرسن کی اہلیہ خلیفہ خورشید کی درخواست پر احکامات جاری کیے

    احمد فرہاد کی بازیابی کیس، گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری

    وفاقی حکومت نے شاعر اور صحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    عدالت کا احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم