Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    یو اے ای صدر نے وزیراعظم کی دوہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے عید الاضحی کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت کے لیے صدر متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا اور متحدہ عرب امارات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیااس موقع پر وزیر اعظم نے مئی 2024 میں متحدہ عرب امارات کے اپنے انتہائی نتیجہ خیز دورے کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو ایک پائیدار اور باہمی طور پر فائدہ مند اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اتفاق کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی …

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتے کا اعادہ کیا جو کہ مشترکہ اقدار اور باہمی احترام پر مبنی ہےوزیر اعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی جسے شیخ محمد بن زاید نے قبول کرتے ہوئے جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

    دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ اور قریبی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی اپنی مشترکہ خواہش کو آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطے میں رہنے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔

    ایک سیاسی جماعت پاک، چین تعلقات پر پروپیگنڈا کررہی ہے،احسن اقبال

  • پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    پاکستان میں پہلا "ماں کے دودھ کا ڈونر بینک”،علماء کرام نے کی مخالفت

    سندھ حکومت کی جانب سے شہر قائد کراچی میں قائم کئے گئے پاکستان کے پہلے ہیومن ملک بینک( ماں کے دودھ کا ڈونر بینک) کی پاکستانی علماء کرام نے مخالفت کر دی ہے

    شہر قائد کراچی میں پاکستان کا پہلا ہیومن ملک بینک سندھ حکومت نے بنایا تھا، محکمہ صحت سندھ نے سرکاری ہسپتال میں ہیومن ملک بینک کا افتتاح کیا تھا،ہیومن ملک بینک دنیا بھر کے ہسپتالوں میں قائم ہیں جہاں پر نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹس میں قبل از وقت یا بیمار بچوں کو دودھ فراہم کیا جاتا ہے، پاکستان میں ہیمن ملک بینک نہیں تھا تاہم سندھ حکومت آگے بڑھی اور ہیومن ملک بینک کھول دیا جس کے بعد پاکستانی علما کرام نے ہیومن ملک بینک کی مخالفت کی ہے.

    کراچی میں سندھ حکومت نے ہیومن ملک بینک یونیسیف کے تعاون سے کھولا، ہیومن ملک بینک سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی میں کھولا گیا،صوبائی وزیر صحت بھی اس موقع پر موجود تھیں، ہیومن ملک بینک میں مائیں ان نوزائیدہ بچوں کے لیے دودھ جمع کرا سکیں گی جو بچے کسی بھی وجہ سے ماں کا دودھ پینے سے محروم رہ گئے ہوں گے ، ملک بینک ان بچوں کو ڈونر دودھ فراہم کرے گا جو کسی بھی وجہ سے اپنی ماں کا دودھ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔

    ہیومن ملک بینک دودھ پلانے والی ماؤں کے عطیہ کردہ دودھ کو جمع کرنے سمیت اسے حفظان صحت کے اصولوں کے تحت پراسیس اور ذخیرہ کرنے کے ساتھ اس کی تقسیم بھی کرے گی،ہیومن ملک بینک کے عملے کو تربیت کے لیے متعدد اسلامی ممالک میں بھیجا جائے گا اور بینک کو مکمل شریعہ ضوابط کے تحت چلایا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیومن ملک بینک میں دودھ عطیہ کرنے والی خواتین اور دودھ حاصل کرنے والے بچوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے گا اور ضرورت پڑنے پر ماں کا دودھ دیگر ہسپتالوں کے بچوں کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

    کراچی میں ہیومن ملک بینک کا افتتاح ہوا تو سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی ،جسکے بعدپاکستانی علماء کا ردعمل سامنے آیا ہے، علما کی جانب سےکہا گیا ہے کہ ” انسانی خیر خواہی کے عنوان سے کیا جانے والا یہ عمل اللہ پاک کے حکم حرمت رضاعت کے منافی اور اعلانیہ بغاوت کے مترادف ہے اس لئے کہ جن رشتوں سے نسب کی وجہ سے نکاح حرام ہے، ان میں سے کئی رشتے رضاعت کی وجہ سے بھی حرام ہیں،ہیومن ملک بینک کا قیام اسلام کے احکامِ رضاعت کے خلاف ایک منظم سازش اور مغربی ایجنڈے کا حصہ ہے تمام مسلمانوں، ائمہ مساجد اور دینی حلقے کو اس کے خلاف آواز بلند کرنی چاہئے”.

    پاکستان کے معروف عالم دین مولانا زاہد الراشدی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ہیومن ملک بینک رشتوں کے شرعی نظام کو سبوتاژ کرنے کی کارروائی ہے، اس طرح دودھ پینے سے یہ پتا نہیں چلے گا کہ کون کس کا بیٹا اور کون کس کی بہن ہے،

    پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ہیومن ملک بینک کی مخالفت کی،اور ہیومن ملک بینک ناجائز ہونے کا فتویٰ جاری کر دیا،مفتی تقی عثمانی نے اپنے فتویٰ میں مجمع الفقہ الاسلامی جدہ کا بھی حوالہ دیا جس میں ہیومن ملک بینک کی ممانعت کی قرارداد پاس کی گئی تھی،

    واضح رہے کہ 1985 میں مجمع الفقہ الاسلامی جدہ میں ہیومن ملک بینک مسئلہ زیرِ بحث آچکا ہے، مجمع الفقہ الاسلامی کے متعلقہ اجلاس سے پہلے دو صرف دو مقالے موصول ہوئے ،ایک ڈاکٹر یوسف القرضاوي کی طرف سے جس میں اس عمل کو مستحسن قرار دیا گیا ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس دودھ سے رضاعی رشتہ ثابت نہیں ہوگا. دوسرا مقالہ ڈاکٹر محمد علی البار کا ہے جس میں ڈاکٹر قرضاوی کے بر عکس رائے اختیار کی گئی ہے. مباحثے میں بھی چند حضرات ہی شریک ہوئے ہیں، جن میں ڈاکٹر مصطفی زرقاء نے قرضاوی کی حمایت کی ہے اور مفتی محمد تقی عثمانی نے ڈاکٹر علی البار کی. ڈاکٹر محمد المختار السلامی نے حرمت رضاع کے بارے میں فی الحال کوئی رائے قائم نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے.آخر میں مجمع کی قرار داد میں یہ کہا گیا ہے کہ اس طرح کے ملک بینک قائم کرنا ناجائز ہے، دو وجہ سے، ایک تو اس پر مرتب ہونے والے مفاسد کی وجہ سے دوسرے اس دودھ سے حرمتِ رضاع ثابت ہو جائے گی اور پتا نہیں چلے گا کہ کون کس کا رشتہ دار بن رہا ہے.

    ماں کا دودھ زندگی کی بنیاد
    آیت مبارکہ میں ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دوسال تک دودھ پلائیں آج کا سائنسی دور بھی یہی کہتا ہے کہ پیدائش سے لے کردوسال تک مائیں اپنے بچے کو اپنا دودھ ضرورپلائیں کیونکہ۔نوزائیدہ بچے کواس عمر میں ماں کا اپنا ہی دودھ اس لیے ضروری ہوتا ہے کہ بچے کی غذائی ضرورت یہ ماں کا دودھ پورا کر لیتا ہے ماں کے دودھ کوزندگی کی بنیاد کہا گیا ہے اس سلسلے پروونشنل مینجر ڈاکٹر امین مندو خیل نے کہا کہ بچے کے لیے ماں کا دودھ ہی اولین غذا ہے جو بچے کو تقویت دیتا ہے اورمختلف جان لیوا اور وبائی امراض سےبچوں کومحفوظ رکھتا ہے بلکہ ماں کے دودھ میں اللہ۔تعالی نے وہ قوت بخشی ہےجو کہ بچے میں قوت مدافعت بھی پیدا کرتا ہے اور بہت سی خصوصیات کا حامل ہےاوربچے کی غذائی کی ضرورتیں ماں کے دودھ سے پوری ہوتی ہیں ڈاکٹرامین مندوخیل نے یہ بھی بتایا کہ ماں کے دودھ پلانے کے زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اس بات کے مضبوط شواہد موجود ہیں کہ بچے کو ماں کا دودھ پلانے سے ماں کو درج ذیل فائدے ملتے ہیں جو ماں کی زندگی کے لیے بڑے اہم ترین ہیں پیدائش کے دوران وقفہ چھاتی یا بیضہ دانی کے سرطان کے خطرات کم ہو جاتے ہیں ماں۔صحت مند اور تندرست رہتی ہے جبکہ بچے کے لیے بھی درج ذیل فوائد ہیں کہ بچوں کو ماں کا دودھ وبائی امراض ہیضے دست کی بیماری اور اس کی شدت سے بچاتا ہے.ماں کا دودھ بچوں میں سانس کے وبائی امراض کان کے درمیانی حصے کی۔سوزش دانتوں کے گلنے سڑنے اور دانتوں کی بے ترتیبی سے بچانے کا باعث بننے کے علاوہ بچے کی ذہانت میں بھی اضافہ کرتا ہے ,اس میں کوئی شک نہیں کہ ماں دودھ بچے کی زندگی کی بنیاد ڈالتا ہے اور ماں کا دودھ دو سال تک بچے کی صحت و تندرستی اور اس کے صحت مند مستقبل کے لیے انتہائی لازم ہے بلکہ آیت کریمہ بھی ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ دو سال تک مسلسل پلائیں   ہمارے ہاں لوگوں کی ایک سوچ ہے کہ ماں جب بچے کو زیادہ دودھ پلائے گی تو صحت کے حوالے کمزور ہو جائیگی یہ سوچ قطعی غلط ہے بلکہ ماں جتنا دودھ پلائے گی اتنا ہی دودھ ماں کے جسم میں پیدا ہوتا ہے اور ماں کے لیے کوئی کوئی پرابلم نہیں بلکہ اس میں بہتری ہے اور بچہ جب بھی دن میں جتنی بار مانگے ماں بچے کو اپنا دودھ پلائے تاہم ایک بات ضروری ہے کہ ماں جب حاملہ ہو اور بچے کی پیدائش کے بعد دودھ پلاتی ہو تو ماں کی خوراک پر بھی خصوصی توجہ دینی ہو گی کیونکہ یہ توجہ ماں اور بچے دونوں کی۔صحت کے لیے ضروری ہے بچے کو ایک گھنٹے کے اندر اندر پیدائش کے بعد ماں کا۔دودھ پلانے کا آغاز کر دیا جائے بچے کی زندگی کے پہلے چھ ماہ کے دوران اسے صرف اور صرف ماں کا دودھ دیا جائے اور بچے کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانا جاری رکھا جائےاور اس دوران پہلے چھ ماہ بعد بڑھتے ہوئے بچے کی غذائی ضروریات پورا کرنے کے لیے محفوظ ٹھوس اور نیم ٹھوس غذا کا آغاز کر دیا جائے بچے کو ماں کادودھ پلانے کیقلیل اور طویل المعیاد قیمت پورے معاشرے کو ادا کرنا پڑتی ہے ماہرین کاکہنا ہے کہ جو بچے جو ماں کا دودھ نہیں پیتے کند ذہن ہوتے ہیں اور اس بناء پر وہ اچھی تعلیم اور بعد ازاں مناسب روزگار سے محروم ہو جاتے ہیں ماں کا دودھ صحیح طرح سے نہ پلانا بیماریوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے جس کی وجہ سے علاج معالجے پر ہونے والے اخراجات بھی بڑھ جاتے ہیں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کی اپنی غذائی ضروریات پوری ہو سکیں مقامی طور پر دستیاب بہترین غذائیں جو دودھ پلانے والی ماوں کی ضرورت ہیں جیسے گوشت مچھلی انڈا دودھ دہی تازہ پھل۔سبزیاں دالیں اور پھلیاں استعمال کریں دن میں کم از کم آٹھ گلاس پانی ضرور پئیں لہذامائیں اپنے بچوں کو اپنا ہی دودھ پلائیں

    بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی

    گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان

    سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    گائے کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل،ملزم گرفتار،بکری اورکتے بھی بنے نشانہ

  • عمران خان عید والے دن  لیٹ بیدار ہوئے تو نماز عیدکیسے ادا کرتے؟

    عمران خان عید والے دن لیٹ بیدار ہوئے تو نماز عیدکیسے ادا کرتے؟

    عیدالاضحیٰ کا آج تیسرا دن ہے، تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی

    عمران خان کو عدالت نے تین مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں جن میں سے دو میں معطل ہو چکی ہیں، دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل زیر سماعت ہے، عمران خان کونومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے، بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں، شاہ محمود قریشی بھی اڈیالہ جیل میں ہیں،عید کے موقع پر اڈیالہ جیل میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور بشریٰ بی بی سے انکے قریبی افراد نے ملاقاتیں کی ہیں،

    تحریک انصاف نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی تا ہم اب صحافی عمر چیمہ نے ایک ویلاگ میں کہا ہے کہ عمران خان کے نماز عید کے حوالہ سے جیل حکام سے رابطہ کیا اور کہا کہ نماز عید کیوں پڑھنے دی گئی جس پر جیل حکام نے انکشاف کیا کہ عمران خان عید والے دن لیٹ سو کر اٹھے، جیل میں ہوتا یہ ہے کہ نماز عید کے لئے قیدی پہلے آگاہ کرتا ہے کہ اس نے نماز عید پڑھنی ہے، عمران خان نے نہ تو اس ضمن میں کسی کو آگاہ کیا تھا اور نہ ہی عمران خان عید والے روز جلدی اٹھے، عمران خان روٹین میں جیل میں دس گیارہ بجے نیند سے بیدار ہوتے ہیں اور عید کے دن بھی عمران خان اپنی روٹین کے مطابق ہی اٹھے،وہ تہجد کی نماز پڑھتے ہوں گے جو انفرادی عبادت ہے تا ہم نماز عید ایک اجتماعی عبادت ہے جس میں جیل کے پروٹوکول کو فالو کیا جاتا ہے.عمران خان نے اس خواہش کا اظہار نہیں کیا کہ وہ نماز عید پڑھنا چاہتے ہیں اور نہ ہی وہ وقت پر اٹھے، جیل حکام کی جانب سے کوئی پابندی نہیں تھی.

    ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے،پی ٹی آئی

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • وزیراعظم  کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    وزیراعظم کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ،عید الاضحیٰ کی مبارکباد

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن، صدر نیشنل پارٹی عبد المالک بلوچ اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرایمل ولی خان سے ٹیلی فون پربات چیت کی اورعید کی مبارکباد پیش کی ہے، سیاسی رہنماؤں نے بھی وزیراعظم کوعید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہبازشریف کا گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد اورنیک خواہشات کا تبادلہ خیال کیا گیا ہے،اس موقع پروزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیحات ہیں۔

  • پاکستان اور بھارت کے پاس کتنے کتنے نیوکلیئر بم؟ رپورٹ جاری

    پاکستان اور بھارت کے پاس کتنے کتنے نیوکلیئر بم؟ رپورٹ جاری

    دنیا بھر میں موجود نیو کلیئر بموں کی تعداد سامنے آ گئی،دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیو کلیئر بم ہیں، پاکستان کے پاس 170 جبکہ بھارت کے پاس 172 نیو کلیئر بم موجود ہیں

    نیوکلیئر بم پر نظر رکھنے والے ادارہ ’سپری‘ نے اس حوالہ سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے گزشتہ ایک برس میں مزید آٹھ نئے نیو کلیئر بم بنائے ہیں، دنیا کے تمام نیوکلیئر صلاحیت والے 9 ممالک نے اپنے اسلحوں کی تجدید کاری کی ہے ، چین نے گزشتہ ایک برس میں 90 نئے نیوکلیئر بم بنائے ہیں، چین کے پاس اس وقت 500 نیوکلیئر بم موجود ہیں.

    تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ، روس، فرانس، برطانیہ، چین، پاکستان، بھارت، نارتھ کوریا اور اسرائیل نے گزشتہ برس نیوکلیائی اسلحوں کی تیز رفتاری کے ساتھ تجدیدکاری کی ہے۔ 2024 کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت 12121 نیوکلیئر بم ہیں جن میں سے 9585 نیوکلیئر بم فوجی ذخیرے میں رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں ضرورت پڑنے پر استعمال کیا جا سکے، 3904 نیوکلیئر بم جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات ہیں۔ 2100 نیوکلیئر بموں کو میزائلوں میں ہائی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے، سب سے زیادہ روس اور امریکہ نے نیوکلیئر بموں کو الرٹ پر رکھا ہے۔ چین نے بھی 24 نیوکلیئر بموں کو الرٹ موڈ پر رکھا ہوا ہے

    نیو کلیئر بموں کے حوالہ سے سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے نیوکلیئر بموں کی تعداد میں کمی آئی ہے، کیونکہ پرانے بموں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور نئے بموں کی مینوفیکچرنگ ہو رہی ہے،نیوکلیائی بموں کو الرٹ موڈ پر رکھے جانے سے متعلق سپری نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والے سالوں میں یہ ٹرینڈ جاری رہ سکتا ہے۔ بھارت، پاکستان اور نارتھ کوریا ایک ہی میزائل پر کئی نیوکلیئر بموں کو تعینات کرنے کی تکنیک پر کام کر رہے ہیں۔ امریکہ، روس، برطانیہ اور چین پہلے ہی ایسا کرتے آئے ہیں۔ ایسے میں جنگی طیاروں اور میزائلوں میں تعینات نیوکلیئر بموں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا کے مجموعی نیوکلیئر بموں میں سے 90 فیصد امریکہ اور روس کے پاس ہے.

    مسلح افواج کا نیوکلیئر صلاحیت حاصل کرنے میں کردارادا کرنے والوں کو خراج تحسین

    28 مئی کو پاکستان نے خطے میں توازن کا پیغام دیا

    یوم تکبیر، پاکستان تیس منٹ‌ میں تمام بھارتی شہروں‌ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے. ڈاکٹر عبدالقدیر خاں

    یوم تکبیر، خواب کو حقیقت بنانے والوں کو سلام، ترجمان پاک فوج

  • عید کا دوسرا روز،قربانیاں جاری، شدید گرمی ،بجلی غائب، گیس بھی بند

    عید کا دوسرا روز،قربانیاں جاری، شدید گرمی ،بجلی غائب، گیس بھی بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عید کا آج دوسرا دن ہے، قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے،شدید گرمی، بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو بے حال کر دیا تو وہیں عید کے دنوں میں گیس بھی نہیں آ رہی جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں

    عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن ، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی جا رہی ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی قربانیاں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کی سلسلہ بھی جاری ہے ، بعض مقامات پر متعلقہ عملے کے عدم تعاون کے سبب آلائشیں چوراہوں اور سڑکوں پر پڑے رہنے کے مناظر بھی دیکھے گئے،

    دوسری جانب عید کے دوسرے دن بھی موسم شدید گرم ہے، جس کی وجہ سے شہری گھروں میں ہی ہیں ، تفریحی مقامات کی طرف رات کے وقت شہری نکلتے ہیں گرمی کی وجہ سے لوڈشیڈنگ بھی عید کے دنوں میں کی جا رہی ہے، وہیں شہریوں کو کھانا بنانے میں بھی دشواری کا سامنا ہے کیونکہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، لاہور کے کئی علاقوں میں گیس نہیں آ رہی اور اگر کہیں آ رہی ہے تو انتہائی کم جس کی وجہ سے شہری قربانیاں تو کر چکے لیکن گوشت بنانے کے لئے سلنڈر کا استعمال کر رہے، ایسے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ سردیوں میں تو گیس کے نہ آنے کا سنا تھا اس بار گرمیوں میں بھی گیس کا نہ آنا حیران کن ہے،

    عید کے پہلے روز قربانی کے بعد آج دوسرے دن شہریوں نے بچوں کے ہمراہ پارکوں کا رخ کر لیا ہے، شہر قائد کراچی میں گرمی اور حبس کے ستائے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر پہنچ گئی، لاہور میں ریس کورس پارک، مینار پاکستان، چڑیا گھر، باغ جناح میں بچوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی،بعض شہری عید الاضحیٰ کے دوسرے روز سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے مختلف جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں،خواتین کی جانب سے عیدِ قرباں کے گوشت سے گھروں میں طرح طرح کے پکوان بنانے کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

    گرمی کی شدت ،قربانی کے جانوروں کی کھالوں کی قیمت میں کمی
    عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانور وں کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا لیکن کھالیں انتہائی سستے داموں خریدی جا رہی ہیں،بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ گرمی بہت زیادہ ہے،گرمی کی وجہ سے کھالیں خراب ہونے کا امکان ہے اسلئے کھالیں سستی خریدی جا رہی ہیں تا کہ اگر نقصان ہونا ہو تو کم ہو.بکرے کی کھال 100 سے 150 میں جبکہ بڑی کھال 1000 سے 1200 میں خریدی جا رہی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ کھالوں کا بھی حکومت سرکاری ریٹ مقرر کرے تا کہ کھالیں مناسب قیمت پر فروخت ہوں، جانور مہنگے اور کھالیں سستی ، ایسا نہیں ہونا چاہیئے.

    داتا دربار کے قریب ہوٹلوں میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کے دھندے کا انکشاف

    بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

    مسجد کے محراب میں بچے کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہونے پر امام مسجد گرفتار

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا بہترین انتظامات پر سکیورٹی اداروں کو خراج تحسین
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحی کے موقع پر مجموعی سیکیورٹی اقدامات سمیت نماز عید کی مناسبت سے تمام مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر غیرمعمولی سیکیورٹی اقدامات پر سندھ پولیس بشمول کراچی پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس،سیکیورٹی ون اور سیکیورٹی ٹو سمیت دیگر شعبہ ہائے پولیس سے وابستہ افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے مجموعی امور کو لائق ستائش و تحسین قرار دیا ہے۔وزیر داخلہ نے اس روز کی مناسبت سے رینجرز سندھ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کی کارکردگی اور کاوشوں کی تعریف کی اور سراہا ہے۔

    پنجاب .عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے 18 افراد کی اموات،2089 زخمی
    عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے 18 افراد کی اموات، ریسکیو نے 1903 ایکسیڈنٹ پہ ریسپانڈ کیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عید کے پہلے روز ایکسیڈنٹ سے2089 زخمی لوگوں کو ریسکیو سروسز کی فراہمی کی گئی،صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ 382 ایکسیڈنٹ میں 418 لوگ زخمی ہوئے،فیصل آباد میں 125، ملتان میں 120، گوجرانوالہ میں 108 اور باقی دوسرے اضلاع میں رپورٹ ہوئے،عید پہ 173 آگ کے واقعات جن میں، لاہور میں 33، راوالپنڈی میں 18 ،اٹک میں 15 اور فیصل آباد میں 13 اور باقی تمام اضلاع میں رپورٹ ہوئے، ایمرجنسی کیصورت میں فوری ریسکیو ہیلپ لائین 1122 ڈائل کریں،

    اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار
    عید الاضحی کے موقع پرقربانی کی کھالیں اکھٹی کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کھالیں اکھٹی کرنے والے 34 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیںغیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 29 مقدمات درج ہوئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ اداروں کو ہی کھالیں جمع کرنے کی اجازت ہے، پولیس آپریشنز ونگ کی رہائشی آبادیوں میں سری پائے بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں،سری پائے بھوننے والے 32 ملزمان گرفتار، 25 مقدمات درج کئے گئے. عید کے ایام میں شاہراؤں، گلیوں اور چوراہوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی ہے، عید کے روز ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 مقدمات درج 5 ملزمان گرفتار کئے گئے. ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 23 مقدمات درج جبکہ 27 ملزمان گرفتار کئے گئے.

  • وزیراعظم شہباز شریف  کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

    وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان عید الاضحیٰ کے موقع پر ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان عید الاضحیٰ کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا،شہباز شریف نے کہا کہ ملیشیا کے عوام کی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔

    وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم کی قیادت میں فلسطینی کاز پر ملائیشیا کے اصولی اور مستقل مؤقف کو سراہا دونوں رہنماؤں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے کوششوں کو دوگنا کرنے اور معصوم فلسطینی بھائیوں کو ضروری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا۔

    ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے میں کم برف باری،پینے کی پانی کے بحران کا خدشہ

    وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک میں دوطرفہ تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جو کہ باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں خیالات کے حامل ہیں اور اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

    محسن نقوی کو پوری طرح پتہ چل چکا ہےکہ ٹیم میں کیا ہوتا رہا ہے،چوہدری …

    وزیراعظم نے دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرنے پر ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کا شکریہ ادا کیا،اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تاریخی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    خوش اور سلامت رہیں، نریندر مودی کی مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

  • آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید  منائی

    آرمی چیف نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید الاضحیٰ منائی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے حاجی پیر سیکٹر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فرنٹ لائن پر افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں کے ہمراہ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی اور پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مادر وطن کے دفاع کیلئے فوجیوں کی لگن، بلندحوصلے اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ بطور فوجی ہم دورانِ ڈیوٹی اپنے گھروں اور پیاروں سے دور تہوار منانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا اور مقبوضہ جموں کشمیر میں کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد پر گفتگو کی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کشمیریوں پر بھارت کے جاری ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد بھارت پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کر رہاہے،ایسے ہتھکنڈے اور جعلی فلیگ آپریشنز بھارت کا معمول کا سیاسی آلہ کار بن چکے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کی حمایت کی ہے، کسی بھی اشتعال انگیزی یا پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا فوری اور پرعزم جواب دیا جائے گا۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی نے ان کا استقبال کیا.

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں مرکزی تقریب 

    یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری

    ہندو برادری بھی شہداء کی عزت و تکریم کے لئے میدان میں آ گئی

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی 

    آرمی چیف کا دورہ بحرین، ملا ملٹری میڈل آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس ایوارڈ

    افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں،آرمی چیف

    coas

  • عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی، قربانیاں جاری

    عید الاضحیٰ مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی، قربانیاں جاری

    ملک میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔

    ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی،نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی ، قدرتی آفات اور وبائی امراض سے بچاو کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہری سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کر رہے ہیں۔

    صدر مملکت نے لاڑکانہ، وزیراعظم نے ماڈل ٹاؤن ، نواز شریف نے رائیونڈ نماز عید ادا کی
    صدر آصف علی زرداری نے عید کی نماز زرداری ہاؤس نواب شاہ میں ادا کی،صدر مملكت نے ملكی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے دعا کی،صدر آصف علی زرداری عید نماز کے بعد لوگوں سے ملے، عید کی مبارکباد دی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء ضیاء الحسن لنجار اور علی حسن زرداری سمیت شہریوں نے نماز عید میں شرکت کی،
    zardari eid

    وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عید کی نماز ادا کی، شہباز شریف نے نماز عید کے بعد ملکی سلامتی و استحکام، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی جب کہ وزیراعظم کے صاحبزادے سلمان شہباز بھی ان کے ساتھ تھے۔
    pm eid
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے جاتی عمرا میں نماز عید الاضحی ادا کی،حسین نواز ، حسن نواز اور دیگر عزیز واقارب نے بھی قائد محمد نواز شریف کے ہمراہ جاتی عمرا میں نماز عید ادا کی،نماز عید کے بعد عوام کی خوشحالی و ملک وقوم کی ترقی وسلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں،قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف عزیزو اقارب اور کارکنوں سے عید ملے۔
    nawaz
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی، استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے عید کی نماز ادا کی۔ ملتان میں دربار شاہ رکن عالم میں نماز عید ادا کی گئی۔

    شہر قائد کراچی میں پولو گراؤنڈ سمیت دیگر مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، پولو گراؤنڈ میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، چیئرمین ا یم کیو ایم خالد مقبول صدیقی، یو اے ای، انڈونیشیا اور دیگر ممالک کے سفارتکاروں نے نماز عید ادا کی۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بادشاہی مسجد لاہور میں نماز عید الاضحیٰ کا بڑا اجتماع ہوا جہاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز عید کی امامت کی، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور دیگر اہم شخصیات نے یہاں نماز اد کی، جامعہ نعیمیہ سمیت دیگر کئی مقامات پر نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے.کوئٹہ کے صادق شہید فٹبال گراؤند میں عید کی نماز ہوئی، شہر میں دیگر مقامات پر بھی چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ پشاور میں بڑا اجتماع مرکزی عید گاہ چارسدہ روڈ پر ہوا ،

    گورنر خیبر پختونخواہ، فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے، احمد کریم کنڈی نے عید الاضحیٰ کی نماز اپنے آبائی علاقہ ڈی آئی خان میں ادا کی۔ اس موقعہ پر گورنر خیبر پختونخواہ نے پوری قوم بالخصوص خیبر پختونخوا بشمول ضم اضلاع کے عوام کو دلی کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے،علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں نمازعید ادا کی۔عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے دعائیں اور غزہ کے مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی۔چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے دربار موسیٰ پاک شہید پر نماز عیدالاضحیٰ ادا کی، ممبران قومی اسمبلی سید علی موسیٰ گیلانی،سید علی قاسم گیلانی اور ممبر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی نے بھی نماز ادا کی .وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے نماز عید ادا کرنے کے بعد اہلیان حلقہ سے عید ملی اور حلقہ انتخاب میں انتقال کر جانے والوں کے اہل خانہ سے انکے گھر جاکر تعزیت کی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نماز عید بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ادا کی،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقامی لوگوں کے ہمراہ عید کی نماز بیکڑ کی عید گاہ میں ادا کی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی،نماز عید کے بعد وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی عوام سے عید ملے ،لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ،وزیر اعلٰی بلوچستان لوگوں میں گھل مل گئے، بزرگ افراد اور تمام طبقہ کے لوگوں سے عید ملے ،پاکستان ہاؤس میں لوگوں کی بڑی تعداد وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عید ملی اور مبارکباد دی
    bugti eid

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید لاہور میں اپنے گھر میں ادا کی
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید الاضحی لاہور میں ادا کی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے نماز عید لاہور میں اپنے گھر میں ادا کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے عزیز و اقارب اور لوگوں سے عید ملی اور عید کی مبارکباد دی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک کی ترقی۔ استحکام۔ سالمیت۔ امن اور عوام کی خوشحالی کیلئے دعاکی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عید الاضحی پر ہم اسرائیلی بربریت کا شکار اپنے فلسطینی بہن بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔اقوام عالم کو یہ مظالم فوری روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔عید الاضحی کی خوشیوں میں ہمیں مستحق بہن بھائیوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔وطن کے معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کے لیے جانیں قربان کیں۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحی ہمیں عملی زندگی میں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے۔ ہمیں پاکستان کی خاطر جھوٹی انا اور ذاتی مفادات کی قربانی دینے کا عہد کرنا ہے۔زبانی جمع خرچ کو چھوڑ کر حقیقت میں جھوٹ اور منافقت کی قربانی دینا ہو گی۔آج وطن کی مٹی ہمیشہ کیلئے سیاسی۔ گروہی اور لسانی اختلافات کی قربانی مانگ رہی ہے۔ وطن عزیز کا قرض سب پر واجب الادا ہے۔یہ قرض پاکستان کے لئے قربانی دے کر ہی اتارا جا سکتا ہے۔ہر جماعت ۔ ادارے۔ محکمے ۔ طبقے سمیت ہر فرد کو ذمہ دارانہ اور مثبت کردار ادا کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔
    naqvi

    عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جا رہی ہے، کہیں بیل تو کہیں بکرے قربان کئے جا رہے ہیں،

    ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے : صدر مملکت
    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے مبارک اور پُرسعید موقع پر پوری پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔میں اللہ تعالی کے حضور دعا گو ہوں کہ یہ بابرکت موقع پورے عالم اسلام اورپاکستان کیلئے رحمتیں اور خوشیاں لائے۔عیدالاضحیٰ ہمیں اللہ تعالیٰ کے دو برگزیدہ پیغمبر وں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے۔ اللہ تعالی نے جب ان عظیم شخصیات کو آزمائش سے گزارا تو دونوں نے رضائے الٰہی کے حصول کیلئے سر تسلیم ِخم کر دیا۔ قربانی کا یہ عمل اللہ تعالی کی بارگاہ میں اس قدر مقبول ہوا کہ امتِ محمدیہ ﷺ پر قربانی کی اس عبادت کو لازم قرار دے دیا۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے نزدیک سب سے عظیم دن قربانی کا ہے۔ اس میں ہمارے لیے یہ درس ہے کہ آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔عید الاضحیٰ کے اس موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہیے کہ ہم اخوت،ایثار،محبت اور اخلاص سے سرشار ہو کر اپنے ارد گرد ضرورت مند لوگوں کی مدد کریں گے۔ ہمیں قربانی کی اصل روح کو سمجھ کر اپنی عملی زندگی میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ اس عید الاضحٰی پر اپنے قرب و جوار میں قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے لوگوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کریں ۔میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہوں کہ وہ پوری امت مسلمہ بالخصوص پاکستان پر اپنی ڈھیروں برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو ۔ آمین

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے عید کے پیغام میں کہا کہ عید پر ان افراد کا بھی خیال رکھنا ہے جو قربانی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے۔ فلسطینی اور کشمیری ظلم و ستم اور بربریت کے سامنے آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔

    مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔سروسز چیفس
    مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے بھی تمام پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے اپنے پیغام میں مسلح افواج کے سربراہان نے کہا ہے کہ یہ مقدس دن بھلائی کیلئے قربانی کے جذبے کو ابھارتا ہے، اس مبارک دن پر ہم وطن کی آزادی اور امن کیلئے شہدا اورغازیوں کے مقروض ہیں۔ اس دن پر شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دشمنوں کے مذموم عزائم سے محفوظ رکھے۔

    باغی ٹی وی کی جانب سے قارئین کو عیدا الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں،

    عید الاضحی قربانی اور ایثار کی گہری اقدار کی علامت ہے۔بلاول
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستانی قوم سمیت مسلم امہ کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحی قربانی اور ایثار کی گہری اقدار کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی اتحاد کے پائیدار جذبے اور بھائی چارے کے بندھن کا تہوار ہے جو ہم سب کو آپس میں جوڑتا ہے۔ یہ مقدس دن ہمیں ہمدردی کو اپنانے اور اپنے درمیان محروم، بے گھر اور مستحق افراد کی طرف ہاتھ بڑھانے کی دعوت دیتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جب ہمارا معاشرہ پولرائزیشن، تقسیم اور انتہا پسندی کی مصیبتوں سے نبرد آزما ہے، عید الاضحیٰ ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دہانی کا کام کرتی ہے۔ عید الاضحیٰ ہمیں اختلافات سے بالاتر ہو کر یکجہتی کے جذبے کے ساتھ اکٹھے ہونے کی ترغیب بھی دیتی ہے تاکہ سب کے لئے زیادہ ہم آہنگ اور منصفانہ دنیا تشکیل دی جاسکے۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ اس مبارک دن کے جوہر سے مستفید ہو کر ہمدردی اور اتحاد کے اصولوں پر کاربند رہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ عید الاضحی کا جذبہ ہمارے دلوں کو منور کرے اور ہمیں ایک ایسے مستقبل کی تعمیر کی طرف رہنمائی کرے جہاں امن اور بھائی چارے کا بول بالا ہو

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

    ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عیدالاضحی کے بابرکت اور پرمسرت موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال راویت قائم کی جس کی پیروی تاقیامت جاری رہے گی۔قربانی واطاعت خداوندی کا یہ جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دْنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے مل کر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔یہ ملک لازوال قربانیوں اور بے پناہ صبر و تحمل و برداشت کے صلے میں وجود میں آیا۔ ہم سب کو مل کر اس ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے یک جان ہونا چاہیے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عید الاضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔عید کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اور کوئی ضرورت مند اس مقدس موقع کی خوشیوں سے محروم نہ رہ جائے۔
    میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں عید الا ضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین.

    جنرل ہسپتال،عید الاضحی کی تعطیلات میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کیلئے انتظامات
    پرنسپل پی جی۔ایم ائی پروفیسر الفرید ظفر کے احکامات کی روشنی میں لاہور جنرل ہسپتال کی انتظامیہ نے عید الاضحی کی سرکاری تعطیلات کے دوران مریضوں کو علاج معالجے کی بر وقت سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے بتایا کہ انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جودیے گئے شیڈول کے مطابق تین شفٹوں میں فرائض سر انجام دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت ایمرجنسی میں مریضوں کو بغیر پرچی فیس ادویات،تشخیصی ٹیسٹ و دیگر سہولیات مفت دستیاب ہوں گی جبکہ تعطیلات میں گردوں کے مریضوں کی سہولت کیلئے ڈائلاسز سنٹر کھلا رہے گا- انہوں نے کہا کہ عید کے پہلے روز اور ٹرو پر مریضوں و لواحقین کو سپیشل ناشہ، دوپہر اور شام کا کھانا دیا جائے گا-میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ عید کے ایام میں اپنے ماتحت عملے کی کارکردگی کو مانیٹر کریں- شعبہ ورکس کے ملازمین کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام جنریٹر اپ ڈیٹ رکھیں اور ان ایام میں الیکٹریشن و دیگر سٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری یقینی بنائی جائے۔ڈاکٹر فریاد حسین نے سینٹری انسپیکٹرز کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ ہسپتال آنے والے افراد کو خوشگوار ماحول مل سکے۔ایم ایس نے سکیورٹی گارڈز کو بھی اپنی ڈیوٹی کے دوران چاق و چوبند رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ مریضوں ولواحقین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا کریں، شکائیت کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے اے ایم ایس ایڈمن اور نرسنگ انتظامیہ کو بھی واضح کہا کہ اپنے اپنے ماتحت سٹاف سے ڈیوٹی اوقات کی سختی سے پابندی کروائی جائے، غیر حاضر رہنے یا تاخیر آنے والے ملازمین کے خلاف بلا تاخیر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔ایم ایس نے اے ایم ایس اور ڈی ایم ایس صاحبان سے بھی کہا کہ وہ دوسری شفٹ کو چارج دیے بغیر نہیں جا سکیں گے اگر کسی شعبے میں بد انتظامی پائی گئی تو متعلقہ ڈی ایم ایس کو جوابدہ ہونا ہوگا،

    محکمہ بلدیات کا عیدالاضحٰی پر قائم کنٹرول روم مکمل فعال
    وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر محکمہ بلدیات پنجاب کا عیدالاضحٰی کے موقع پر قائم کیا گیا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے۔ ترجمان محکمہ بلدیات کے مطابق کنٹرول روم کے ذریعے عیدالاضحٰی کے تینوں ایام میں صفائی سے متعلق شکایات پر ایکشن لیا جائے گا۔ ترجمان نے بتایا کہ محکمہ بلدیات کی ہیلپ لائن 1198 چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ لاہور کنٹرول روم میں فون نمبر 99214831، 99214837، 99214840 موجود ہیں۔ شہری فون نمبرز 99214841 اور 99214873 پر بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ رضوان نذیر تمام میونسپل چیف آفیسرز سے بذریعہ ویڈیو لنک رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے عید صفائی پلان پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانوروں کی آلائشیں ساتھ ساتھ ٹھکانے لگائی جائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے عیدالاضحٰی پر ”زیرو ویسٹ” کے حکم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ محکمہ بلدیات کی جانب سے 32 لاکھ ماحول دوست بیگ مفت تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ماحول دوست بیگز میں ڈال کر مقررہ مقامات پر پھینکیں۔ صوبائی وزیر نے سختی سے ہدایت کی کہ صوبائی کنٹرول روم میں موصول شدہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ کسی کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی کی جائے گی.

    جانوروں کی آلائشیں نہروں اور نالوں وغیر ہ میں پھینکنے،سری پائے بھوننے کے غیر قانونی کاروبار پر پابندی عائد، دفعہ144 نافذ
    عید الاضحی پر جانوروں کی آلائشیں نہروں او رنالوں وغیرہ میں پھینکنے پردفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی جبکہ جانوروں کے سر ی پائے بھوننے کے غیر قانونی کارروبار پر بھی دفعہ 144کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں عید الاضحی کے انتظامات اور سکیورٹی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی،ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل لیول کنٹرول رومزکو مزید فعال کرنے کاحکم دیا۔ ابریفنگ میں بتایاگیا کہ لاہور میں عملہ خود گھر گھر جاکر بائیوڈی گریڈ ایبل بیگ میں بند جانوروں کی آلائشیں اٹھائے گا۔قربانی کے بعدشہر بھر کی سڑکو ں کو دھویا جائے گا،چونا ڈالا جائے گا اور سپرے ہوگا۔ ڈرین اورمین ہول وغیرہ کو آلائشیں ڈالنے سے محفوظ رکھا جائے۔ پنجاب بھر میں 294 مقامات پر جانوروں کے لئے سیل پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں 2600مساجد اور 900عید گاہوں پر سکیورٹی کے انتظامات پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا اور عید گاہو ں میں گرمی کے پیش نظر مسٹ فین اور پنکھے لگانے کی ہدایت کی۔ نگرانی کے لئے کیمرے او رچیکنگ کے لئے واک تھرو گیٹس نصب ہوں گے۔ پارکس میں بچوں کے لئے جھولوں اور سلائیڈز کی انسپکشن کا حکم بھی دیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پارکوں میں نصب جھولوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور حفاظتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔ جہاں اندیشہ ہو سکیورٹی بڑھائیں اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کوہر صورت یقینی بنائیں۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔ لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال اور اسلحہ نمائش پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ مویشی منڈیوں، بازاروں او رمارکیٹوں کی سکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔مویشی منڈیو ں میں صفائی، شیڈ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سپرے کیا جائے۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگز یب، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری، صوبائی وزیر قانون صہیب احمد بھرت،معاونین خصوصی راشد نصر اللہ، ذیشان ملک، ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ تمام کمشنرز او رڈپٹی کمشنر ز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

    عید الاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے’ مسرت جمشید چیمہ
    پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے،خلق خدا کی خدمت، نادار، بے سہارااوریتیموں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا حقیقی پیغام ہے۔اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کو اللہ تعالی کے حکم پر قربانی کیلئے پیش کر کے عظیم مثال قائم کی۔ عید قربان پر جھوٹ، منافقت اور غیبت کو ہمیشہ کیلئے قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا۔ قیام امن کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے شہدا ء کی لازوال قربانیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ شہدا ء کے اہل و عیال کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہماری اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔آج کا دن اپنی ذات کی نفی، ذاتی انا او رمفادات کی قربانی دیکر ایثار، بھائی چارے او راتحاد کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک کی ترقی کیلئے کام کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ،  5 دہشت گرد  ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کسی بھی دہشت گرد کے خاتمے کےلیے کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔