Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ عمران کی اپیل،عدالت میں ویڈیو چلا دی گئی

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ عمران کی اپیل،عدالت میں ویڈیو چلا دی گئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی،سینئر کونسلز کے معاونین عدالت پیش ہوئے،شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی عدالت پیش نہ ہوئے،معاون رضوان عباسی نے عدالت سے استدعا کیا کہ سینئر کونسل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی جائے، معاون وکیل اپیل کنندہ نے کہا کہ سینئر کونسل سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل راستے میں ہیں،دونوں وکلاء دس بجے تک پہنچ جائیں گے اور دلائل دیں گے، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی آمد تک سماعت میں وقفہ کردیا

    وکیل عدالت پہنچے تو دوبارہ سماعت ہوئی، سلمان اکرم راجہ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف ٹرائل میں ہر کام جمعہ کو شروع ہوتا تھا اور ہفتے کو فیصلہ آجاتا تھا، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ اگر پراسیکیوشن آجائے اور بحث کرے تو میں بھی بحث کروں گا اور سزا معطلی کی استدعا کروں گا،سائفر کیس میں ایک روز وکیل دیر سے پہنچے تو سرکاری پراسیکیورٹر تعینات کرکے سزا سنادی گئی،راجہ رضوان عباسی آج نہیں آئے اور آئندہ ایک ہفتہ تک بھی نہیں آئیں گے،جج نے کہا کہ آپ اپنے دلائل شروع کریں،کچھ تو کارروائی ہو،آپ نے گزشتہ سماعت پر کچھ معاونت کا کہاتھا،اپیل کنندہ وکیل عثمان ریاض گل نے دلائل کا آغاز کردیا،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ان کیسز میں سماعت رات دیر گئے تک ہوتی ہیں،ٹرائل کورٹ نے ایمرجنسی میں سماعت کی،بیانات بھی مکمل نہ تھے،ملزمان کے بیانات کا پراسس بھی مکمل نہ کیاگیا،اعلی عدالتوں نے عدالتی اوقات کار کے دوران سماعتوں سے متعلق فیصلے دیے،

    جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ رات گئے کی گئی سماعتوں سے متعلق بھی کوئی فیصلہ موجود ہے کیا،وکیل عثمان گل نے کہا کہ نہیں،ایسا کسی عدالت کا کوئی فیصلہ موجود نہیں،ٹرائل کورٹ نے صبح،شام اور رات گئے تک سماعتیں کیں،

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ جوڈیشل ریکارڈ پر دیکھیں، عدالت نے کہا ملزم نے چارج شیٹ پر دستخط نہیں کیے جبکہ دستخط ہوئے،جوڈیشل آرڈر بھی مناسب نہیں، بشری عمران کا کہاگیا عدالت و اطلاع کے بغیر واپس چلی گئی،بشری بی بی کی استثنی کی درخواست اور شوکت خانم کا میڈیکل بھی ساتھ لگایا،ٹرائل میں قانونی تقاضے پورے نہ ہوئےاور ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق بھی نہ دیاگیا،صبح دس بجے سماعت شروع ہوئی،رات ساڑھے گیارہ بجے عدالت نے حتمی دلائل کا کہہ دیا،وکلاء جیل میں بغیر کھائے پیے لگے رہے ان کا کیا حال ہوا ہوگا، بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے ٹرائل کورٹ سماعتوں کے عدالتی احکامات پڑھے،وکیل عثمان گل نے کہا کہ ملزم کی عدم موجودگی میں فردجرم عائد کردی جاتی ہے،عدالتی اوقات کار کے بعد بھی ٹرائل کیا گیا،

    عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت سے کہتے رہے کہ تیاری کرنے دیں لیکن موقع نہ دیاگیا،ٹرائل کورٹ نے ہمیں شواہد کا بھی کوئی موقع نہ دیاگیا، یو ایس بی دی وہ بھی نہ مانی گئی،ٹرائل کورٹ نے کہا دس منٹ ہیں تیاری کرلیں،مجھے آرڈر ہے کیس ختم کرناہے،نکاح لاہور ہوا،کیس یہاں کردیاگیا،وکیل عثمان گل نے کاہ کہ ہم نے بریت درخواست دائر کی وہ بھی اسی وقت مسترد کردی گئی،فیصلہ میں کہاگیا کہ نکاح درست نہ تھا،وکیل عثمان گل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اعلی عدلیہ کے فیصلے پڑھے اور ان کی نقول عدالت پیش کردیں،وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یو ایس بی مل گئی ہے استدعا ہے عدالت اسے دیکھ لے،عدالت نے عملہ کو دوران ٹرائل عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلانے کیلئےاقدامات کی ہدایت کر دی،

    دوران ٹرائل وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی یو ایس بی چلا دی گئی،یو ایس بی میں خاور مانیکا کا بیان اور بشری بی بی سے متعلق رائے شامل ہے،خاور مانیکا کہتے ہیں کہ "میری سابق اہلیہ بشری بی بی پاکباز اور انتہائی شریف ہیں،عمران خان کی وجہ سے گھر میں اختلافات نہیں ہوئے"، دوران سماعت نکاح خوان مفتی سعید کے سینئر صحافی کو دیے گئے بیان کی ویڈیو بھی چلا دی گئی،ویڈیو میں مفتی سعید کا نکاح اور عدت سے متعلق بیان بھی شامل ہے

    وکیل عثمان گل نے کہا کہ عون چودھری سیاسی حریف جس نے عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کو مینج کیا، اگر آج اپیل پر دلائل پورے نہیں ہوتے تو سزا معطلی پر دلائل دیں گے،پراسیکیوٹر راناحسن عباس نے دلائل کا آغاز کردیا اور کہا کہ اپیل میں سرکار کو فریق بنایاگیاہے، مجھے اعتراض ہے،جن کیسز کا حوالہ دیا ان میں سرکار پہلے سے فریق ہوتی ہے،کیس میں کبھی کبھی پراسیکیوشن تفتیش ٹھیک نہیں کرتی تو فریق بنایاجاتاہے، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اگر فردجرم عائد کردی تو سرکار کو ہی فریق بنایا جائے گا،پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے کہا کہ مجسٹریٹ کی اجازت کے بعد تفتیش کی جاتی ہے،اگر ثبوت نہیں تو کیس سے ملزمان کو ڈسچارج کردیا جاتاہے، سرکار کو تفتیش کرنے کے حوالے سے کوئی درخواست نہیں دی گئی،بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے خلاف شکایت پرائیویٹ ہے،علاقائی دائرہ اختیار کا تعین کیے بغیر عدت میں نکاح کیس کا ٹرائل کیاگیا،

    نکاح کیس، خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش نہ ہوئے، سماعت ملتوی
    خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،معاون وکیل نے کہا کہ رضوان عباسی دلائل دیں گے، انہیں سنا جائے، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بیٹھے رہے، دلائل نہیں دیے، رضوان عباسی آج بھی نہیں آئے، اگر گزشتہ سماعت پر سختی کی جاتی تو رضوان عباسی آج ایسا نہ کرتے، رضوان عباسی کے معاون وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ آئندہ سماعت پر رضوان عباسی دلائل دیں گے، ہمارے دلائل ضرور سنے جائیں، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر رضوان عباسی کمرہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،سزا معطلی پر تو فیصلہ جاری کیا جاسکتا ہے، سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ آپ وکیل ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی سماعتیں ملتوی ہوتی ہیں، سدونوں فریقین کو یکساں رکھنے کے لیے عدالت کو دیکھنا پڑتاہے،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سماعت کیوں ملتوی کرنی؟ دو بار رضوان عباسی نہیں آئے،عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت 15 اپریل تک ملتوی کر دی گئی، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل نہ ہو سکی، بشریٰ بی بی اب عید بھی جیل میں ہی گزاریں گی، سماعت ملتوی ہونے پر سلمان اکرم راجہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بہت افسوس ہوا،

    سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدت میں نکاح کیس، سزا کے خلاف اپیل پر ہم نے دلائل مکمل کرلیے، خاور مانیکا کے وکیل نہیں آئے،

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے ہیں

    یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھا لیا،یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کی نشست سنبھال لی،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سب کی توقعات پر پورا اتروں گا،تمام سیاسی جماعتوں نے بھر پور حمایت کی،پیپلز پارٹی کا مشکور ہوں جنہوں چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے نامزد کیا سپریم کورٹ نے یہ مانا کہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل جوڈیشل قتل تھاذولفقار علی بھٹو نے غریب عوام کو آواز دی

    سردار سدال خان ناصر نےڈپٹی چیئرمین سینٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے حلف لیا،

    یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر اراکین نے مبارکباد دی،جےیوآئی کے وفد کی نومنتخب چئیرمین سینٹ یوسف رضاء گیلانی سے ملاقات ہوئی،جمعیت علمائے اسلام نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ،جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر کامران مرتضی ، مولا عطا الرحمن اور سینیٹر عبدالشکور ، سینیٹر احمد خان نے مبارکباد دی

    سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں،وزیراعظم
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چئیرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کےانتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں ،امید ہے کہ آپ آئین کی سربلندی اور ملکی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے

    کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، بیرسٹر علی ظفر
    بیرسٹر علی طفر نے سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا اجلاس غیر آئینی ہے، خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کے بغیر یہ ایک نامکمل سینیٹ ہے، سینیٹ ایک ہاؤس آف فیڈریشن ہے، اس میں ہر صوبے کو نمائندگی کی اجازت ہے، کسی ایک صوبے کی نمائندگی کے بغیر چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن نہیں ہوسکتا، آرٹیکل59 کہتا ہے کہ سینیٹ میں 96 ممبران ہونے چاہیے اور ہر صوبے سے 26 سینیٹرز ہونے چاہیے، اور آرٹیکل 60 کہتا ہے کہ آرٹیکل 59 کے مطابق جب باضابطہ سینیٹ کی تشکیل ہو جاتی ہے تب ہی چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا،جب تک یہ سینیٹ مکمل نہیں ہوتا تب تک کسی قسم کا الیکشن اخلاقی اور قانونی طور پر ناجائز ہوگا، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا کردار بہت اہم ہوتا ہے، وہ ہم سب کے چیئرمین بھی ہوں گے تو یہ نہیں ہوسکتا کہ اتنے اہم عہدے کو سیاست کی نذر کردیں، الیکشن کمیشن ہر وہ اقدام اٹھاتا ہے جو آئینی بحران پیدا کرے، مخصوص نشستوں کے بغیر، وزیر اعظم، صدر اور وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب کروادیا لیکن خیبرپختونخوا کے سینیٹرز کی باری آئی تو کمیشن نے اسے روک دیا، اس وقت حقیقیت یہ ہے کہ خیبرپختونخوا کا کوئی بھی یہاں موجود نہیں

    قبل ازیں سینیٹ کے نو منتخب اراکین نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ہے،سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں،سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے”۔چیئرمین سینیٹ انتخاب قانون کیخلاف ہورہا ہے،پریزائیڈنگ آفیسر سے انتخاب مؤخر کرنے کا مطالبہ کرینگے،اگر پریزائیڈنگ آفیسر نے مطالبہ نہ مانا تو انتخاب کا حصہ نہیں بنیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان رول آف ممبرز پر دستخط کررہے ہیں۔”چوری کا سینیٹ الیکشن نامنظور”، پی ٹی آئی کے ارکان نے سینیٹ میں نعرہ بازی کی اور بھر پور احتجاج کیا،سینیٹ میں 43 سینیٹرز نے حلف اٹھا لیا 43 سینیٹرز سے پریزائڈنگ افیسر نے حلف لیا. دو منتخب سینیٹرز فیصل واوڈا اور مولانا عبدالواسع نے اپنے عہدے کا حلف نہیں لیا،سینیٹر فلک ناز چترالی نے عمران خان کی تصویر اٹھائے چیئرمین سینیٹ کی ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔

    ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے، شبلی فراز
    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ہم چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کے الیکشن کا بائیکاٹ کررہے ہیں ، ہاوس مکمل نہیں ہے، خیبر پختونخوانخواکے عوام کی نمائندگی پوری نہیں، یہ ہاوس آف فیڈریشن ہے چاروں صوبوں کی نمائندگی ہونی چاہیے ،یہ غیرآئینی اور غیر قانونی کام ہورہا ہے، جو نہ جمہوریت کو مضبوط کرے گا نہ ادارے کی ساکھ کو بہتر کرے گا ، ریزرو سیٹوں پر ہمارا حق بنتا ہے ساری دنیا کو معلوم ہے وہ کسی دوسری جماعت جو بانٹ دینا کہاں کی جمہوریت ہے ،آئین اور روایات پر عملداری جمہوریت کا نام ہے، ایک جماعت نے ایک سیٹ لی، اسے دو سینیٹر دیدئے گئے، یہ کیا انصاف ہے،

    چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضاگیلانی حکمران اتحاد کے مضبوط امیدوار تھے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے پر سیدال خان ناصر کو نامزد کر دیا،سیدال خان ناصر بلوچستان سے پارٹی کے دیرینہ کارکن ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

    سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

    ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین کاانتخاب پاکستان کے عوام کی طرف سے اعتماد کا ثبوت ہے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان قوم کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرینگے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر خوشحال پاکستان کے لیے بھر پور معاونت کرینگے۔ امید ہے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان ناصر کی رہنمائی میں سینیٹ جمہوری اصولوں کے مطابق تعمیری مکالمے اور مباحثے کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے لئے یوسف رضا گیلانی اور سیدال خان کا تجربہ یقیناً وطن عزیز کی ترقی میں مفید ثابت ہوگا۔

    نومنتخب چیئرمین سینیٹ کی بلاول زرداری سے ملاقات
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے نومنتخب چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی ہے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی، بلاول بھٹو زرداری سے نومنتخب چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان پر اعتماد کرنے پر اظہار تشکرکیا،

    bilawal

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا  ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف آئی اے کو اہم شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نےسابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی فیض حمید صحافی جاوید چوہدری اور شاہد میتلا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے، لاپرواہی برتنے اور مختلف واقعات کو غلط بیان کرنے پر جنرل قمرجاوید باجوہ، فیض حمید اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی،جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر اعتراض کردیا، جس پر عدالت نے جنرل (ر) باجوہ کے اعتراضات کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔

    وکیل جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ 6 ماہ پہلے کہا گیا کہ درخواست دائر ہوئی ہے، 6 ماہ بعد پتہ چلا کہ ایف آئی اے کودرخواست موصول ہی نہیں ہوئی، جو درخواست 6 ماہ بعد جمع ہو اس کی کوئی وقعت نہیں اسے خارج کردینا چاہیئے۔

    پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بائیکاٹ کا …

    ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ درخواست آگئی ہے توہم قانون کے مطابق دیکھ کر فیصلہ کریں گے جس پر عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دئیے کہ یہ عام مقدمہ ہے ٹھیک ہے بڑے لوگ بھی اس میں ہیں لیکن ایف آئی اے نے پہلے دیکھنا ہے کہ اس میں کوئی جرم بنتا ہے کہ نہیں، اس سے قبل 22 اے کا ایک کیس آیا تھا اس میں سینئر ججز نے آرڈر کیا تھا، جن سینئیر ججز نے آرڈر کیا میں نام نہیں لیتا لیکن میں وہ آرڈر نہیں کرتا، پرچہ دیں یا نہ دیں میرا کام یہ نہیں کام پھر بھی ایف آئی اے کا ہے، کل کو کیا پتہ ایف آئی اے کہہ دے پرچہ بنتا ہے یا کہہ دے پرچہ نہیں بنتا۔

    بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ ، مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر …

    چیف جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ قانون اور قاعدے کے مطابق ایف آئی اے نے انکوائری کا فیصلہ کرنا ہے، ہم ڈائریکٹ نہیں کہہ سکتے کہ پرچہ کریں، ایف آئی اے کو قانون اور قاعدے کے مطابق فیصلہ کرنے دیں، ضرورت ہوئی تو ہم ڈویژن بینچ کو بھی معاملہ بھیج سکتے ہیں، یہ بھی نہیں کہوں گا روزانہ بلا کر تنگ کریں یا تنگ نہ کریں، جو بھی تفتیشی ہوگا اسے کہیں قانون قاعدے کے مطابق دیکھے، اس میں جرنلسٹ بھی ہیں اور دیگر لوگ بھی ہیں-

    عدالت  نے ایف آئی اے میں دائر درخواست پر ایف آئی اے کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

  • شہزادہ محمد بن سلمان کا  وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    شہزادہ محمد بن سلمان کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو افطار کی خصوصی دعوت دی ہے۔وزیر اعظم ہاؤس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری پریس نوٹ کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ سعودی عرب کے دورے پر گئے وفاقی کابینہ کے ارکان اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اپنے وفد کے ہمراہ 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔ شہباز شریف علامہ اقبال ایئرپورٹ کی کمرشل فلائٹ سے 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، شہباز شریف کا وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف 6 سے 8 اپریل تک سعودی عرب میں قیام کے دوران وفد کے ہمراہ عمرہ ادا کریں گے اور مسجد نبویؐ میں نماز ادا کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دیں گے۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفتگو کریں گے۔ دونوں ممالک کی قیادت برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند بنانے کے لیے پرعزم ہے۔واضح رہے وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیرخزانہ محمد اورنگزیب، وزیردفاع خواجہ آصف، عبد العلیم خان، عطاء اللہ تارڑ اور احد خان چیمہ شامل ہیں۔

  • ججز کو دھکمی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے

    ججز کو دھکمی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے

    سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو مشکوک خطوط کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی جس میں سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ فارنزک رپورٹ کے مطابق تینوں عدالتوں کے ججز کو خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔ تینوں کورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائےگئے۔ذرائع سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ججز کو دھکمی آمیز خطوط بھجوانےکا ایک ہی ماسٹر مائنڈ ہے۔ ججز کو خطوط میں ڈالا گیا آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔ خطوط میں موجود آرسینک کہاں سے خریدا گیا؟ اس کے بھی بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
    رپورٹ کے مطابق 2 اپریل کو، ہائی کورٹ کے آٹھ ججوں کو مشتبہ خطوط موصول ہوئے، جس کے بعد 3، 4 اور 5 اپریل کو سپریم کورٹ کے ججوں کے ساتھ ایسے ہی واقعات ہوئے۔ ان واقعات کے حوالے سے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔معائنے پر پتہ چلا کہ خطوط میں آرسینک پاؤڈر موجود تھا، حالانکہ مقدار میں غیر مہلک سمجھا جاتا تھا۔ حکام نے تحقیقات میں مدد کے لیے آرسینک پاؤڈر کے ذرائع سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا ہے۔ انسپکشن ٹیموں کو خطوط میں مذکور تمام احاطے کا دورہ کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔
    تحقیقات کو آسان بنانے کے لیے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایک راولپنڈی اور دوسری اسلام آباد۔ مزید برآں، خطوط بھیجنے والے افراد کے نام، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ساتھ متعلقہ حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔مزید برآں، ماہرین کو خطوط کے مواد کا تجزیہ کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جس میں تحریر اور استعمال شدہ سیاہی بھی شامل ہے۔ مزید برآں، لفافوں پر چسپاں ڈاک ٹکٹوں کا تفصیلی تجزیہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جاری تحقیقات کے تحت روزانہ کی رپورٹس مرتب کرکے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں جمع کروائی جارہی ہیں۔ حکام چوکس ہیں، اور ان پیش رفتوں کے درمیان عدلیہ کے تحفظ اور تحفظ کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان :  سیکیورٹی فورسز کے  آپریشن کے دوران  2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

  • لندن میں مقیم   پاکستانی صحافی  "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان حامی سکھ رہنما کا انکشاف

    لندن میں مقیم پاکستانی صحافی "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان حامی سکھ رہنما کا انکشاف

    لندن:خالصتان کے حامی سکھ رہنما نے پاکستانی صحافی کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کےسامنے کا انکشاف کیا ہے-

    باغی ٹی وی : انگریزی موقر اخبار "دی نیوز” کے مطابق دبندرجیت سنگھ، جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور دس سال قبل سکھ فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، نے انکشاف کیا کہ دی نیوز/جیو ٹی وی کے صحافی سکھوں کے مسائل، خاص طور پر خالصتان ریفرنڈم اور سکھس فار جسٹس کی کوریج کی وجہ سے ہندوستانی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

    یہ انکشاف برطانیہ کی سکھ فیڈریشن کے لیڈر دبندرجیت سنگھ نے سکھ چینل اکال ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ لندن میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کا سامنا ہے ، برطانیہ کی میٹروپولٹین پولیس کو بھی ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہی ہے۔

    بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی

    سکھ فیڈریشن نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ اور ویڈیو انٹرویو میں بھی بتائی ہے، دبندرجیت سنگھ نے کہا کہ برطانوی انٹیلی جنس سینٹر جی سی ایچ کیو ہر چیز کو مانیٹر کر رہا ہے اور یہ چیز ان کے علم میں ہے اور جی سی ایچ کیو نے بھارتی ہٹ لسٹ کی مانیٹرنگ بھی کی ہوگی ،انہیں کینیڈ ا سے بھی انٹیلی جنس ملی ہوگی، 1984 میں بھارت اس وقت کی برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر سے اس معاملے پر براہ راست رابطے میں تھا چنانچہ برطانوی انٹیلی جنس کو اس معاملے پر 40 سالہ تجربہ ہے۔

    بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

    واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے درمیان پاکستانی اور کینیڈین انٹیلی جنس نے ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جو بیرون ملک دہشتگرد ی میں بھارتی کردار کو اجاگرکرتی ہیں اور ان میں پاکستان کے اندر پرمجیت سنگھ پنجوار کے قتل جیسے معاملات بھی شامل ہیں، بھارت کشمیر اور خالصتان کے مسائل پر رپورٹنگ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے گزشتہ سال، بھارت نے رانا ایوب اور سی جے ورلیمین سمیت دیگر ممتاز صحافیوں کے ساتھ مرتضیٰ علی شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی-

    بھارتی حکومت نے پاکستان میں متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

    جبکہ بھارت نے بیرون ملک مقیم ان لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی را کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی براہ راست اپنے دفتر سے کنٹرول کرتے ہیں اور وہ آئندہ ماہ انتخابا ت میں تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں،سکھ رہنما کا مذکورہ انکشاف اس لئے بھی قابل غو رہے کیونکہ دی گارڈین اخبار نے اس ہفتے ایک بڑی خبر میں انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے لیکن ہندوستان کے خلاف بولنے والوں کو ختم کرنے کی وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں تقریباً 20 افراد کو قتل کیا۔

  • ہم نہیں چاہتے  کشیدگی ہو،بھارت کو شوق ہے تو کر کے دیکھ لے،وزیر دفاع

    ہم نہیں چاہتے کشیدگی ہو،بھارت کو شوق ہے تو کر کے دیکھ لے،وزیر دفاع

    بھارتی وزیر دفاع کی پاکستان کو دھمکی، پاکستانی وزیر دفاع میدان میں آ گئے ، دونوں جانب سے لفظی گولہ باری جاری ہے، بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان کو گھر میں گھس کر مارنے کے بیان پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے بھارت کسی ایڈونچر کی کوشش کرے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آج سے چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں گھس کر کارروائی کرنے کی کوشش کی، ہم نے خیرات میں ان کا پائلٹ واپس کیا تھا، یہ دوبارہ کوشش کر کے دیکھ لیں، جو پہلے ہوا وہی ان کے ساتھ اب ہوگا، یہ صرف الیکشن وغیرہ کے سلسلے میں بھڑکیں مار رہے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو اسی طرح کا جواب دیا جائے گا، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی ہو، بھارت دہشتگرد کارروائیوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے،بھارت عوام کی توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان مخالف بیانات دیتا ہے، بھارت محتاط ہو کر بیانات دے، الیکشن کے چکر میں کوئی ایسی حرکت نہ کرے جس کا ان کو خمیازہ بھگتنا پڑے

    گھس کر ماریں گے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی،پاکستان کا ردعمل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان میں گھس کر ماریں گے تاکہ جو بھی ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے سرحد پار سے فرار ہو جائے اسے وہیں ختم کر دیا جائے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان اسوقت سامنے آیا جب برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ماہ رمضان المبارک میں بھی پاک فوج کے جوان ماد ر وطن کے دفاع کے لئے سرگرم عمل ہیں، ملک دشمنوں کو جہنم واصل کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے

    خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران آٹھ دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے ہیں،آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی آئی خان میں سیکورٹی فورسزکے ہاتھوں جہنم واصل ہونے والے دہشت گرد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے، ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے،دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے ،ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں۔

    پنجگور میں آپریشن، دو دہشت گرد جہنم واصل
    دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں آپریشن کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد اسد عرف حسرت سمیت 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا،

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن،وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
    وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور انہیں جہنم واصل کیا،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی نے لازوال قربانیاں دی ہیں، پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے،

  • گھس کر ماریں گے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی،پاکستان کا ردعمل

    گھس کر ماریں گے، بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی،پاکستان کا ردعمل

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی، پاکستان کا ردعمل آ گیا

    ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کے اندر بھارت کی خفیہ کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کے انکشافات کے جواب میں ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے 25 جنوری 2024 کو بھارت کے پاکستان میں دراندازی اور ماورائے عدالت قتل کے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے، یہ پاکستان میں بھارت کے ماورائے عدالت اور بین الاقوامی قتل عام کی مہم کے واضح ثبوت ہیں،بھارت کا مزید شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ واضح طور پر جرم کا اعتراف ہے، عالمی برادری کو بھارت کے ان گھناؤنے اور غیر قانونی اقدامات پر محاسبہ کرنا چاہیے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ فروری 2019 کو بھی بھارت کو جارحیت پر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس اقدام نے بھارت کے فوجی برتری کے کھوکھلے دعوؤں کو بےنقاب کیا تھا، انتخابی فائدے کے لیے بھارتی حکمران نفرت انگیز بیان بازی کا سہارا لے رہے ہیں، بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن کو نقصان پہنچاتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کیلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہیں سمجھا جانا چاہیے، تاریخ پاکستان کے پختہ عزم، اپنے بھرپور دفاع کی صلاحیت کی گواہ ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا تھا کہ پاکستان میں گھس کر ماریں گے تاکہ جو بھی ملک میں دہشت گردانہ کارروائیاں کر کے سرحد پار سے فرار ہو جائے اسے وہیں ختم کر دیا جائے، بھارتی وزیر دفاع کا بیان اسوقت سامنے آیا جب برطانوی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل