Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • طلاق کے 48 دنوں بعد بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے نکاح کیا،وکیل

    طلاق کے 48 دنوں بعد بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے نکاح کیا،وکیل

    دوران عدت نکاح کیس، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیل پر سماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کی، وکلاء صفائی عثمان گِل اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے ،خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی تاحال عدالت پیش نہیں ہوئے،رضوان عباسی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر وکیل صفائی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ رضوان عباسی خالی عدالت میں ایک گھنٹے سے فارغ بیٹھے ہیں، وہ کہہ رہے مری جانا ہے، میں نہیں آرہا، ان کے معاون وکلاء بھی بھاگ گئے ہیں، وہ کہہ رہے میں نہیں آؤں گا، بلا کر دکھائے مجھے کوئی، ان کی تصویر بھی لی ہے، وہ تو عدالت کی توہین کر رہے ہیں، ہمیں پھر دلائل کا آغاز کرنے دیں، رضوان عباسی پر افسوس ہوا۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے خاور مانیکا اور ان کے وکیل کی عدم موجودگی میں ہی سلمان اکرم راجہ کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی،سیشن جج نے وکیل رضوان عباسی کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی،سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ طلاق اور عدت ختم ہونے کی تاریخیں اہم ہیں، خاور مانیکا کے مطابق انہوں نے بشریٰ بی بی کو 14 نومبر 2017ء کو تین بار طلاق دی، بشریٰ بی بی کو سول عدالت میں اپنے ثبوت پیش کرنے کے حق سے محروم کیا گیا، 14 نومبر 2017ء کو طلاق دینے کی بات سے مکر نہیں سکتے، یکم جنوری 2018ء تک 48 دن طلاق کو گزر گئے تھے

    وکیل سلمان اکرم راجہ نےدوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل میں سورۃ البقرہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ سورۃ البقرہ میں عدت کے حوالے سے آیات موجود ہیں،سپریم کورٹ نے سورۃ البقرہ میں عدت کے حوالے سے آیات کو اپنایا،طلاق کے 48 دنوں بعد بشریٰ بی بی، بانی پی ٹی آئی نے نکاح کیا،

    عدت میں نکاح کیس میں اپیل پر سماعت سننے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی عدالت پہنچ گئے

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیل پر سماعت 9 اپریل تک ملتوی
    عدت کیس میں خاور مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی پیش نہیں ہوئے کیس کی سماعت 9 اپریل منگل تک ملتوی کر دی گئی، سیشن جج نے کہا کہ ابھی تو اپیل کافی حد تک سنی جا چکی ہے ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطل کر دے ، عید بھی ہے اگر سزا معطل ہو جائے تو بشری بی بی رہا ہو جائیں گے ، جونئیر وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ یہ تو کوئی طریقہ کار نہیں کہ راجہ رضوان عباسی فری بیٹھے ہوئے تھے ، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جان بوجھ کر رضوان عباسی نہیں آئے ہم نے تصویر لی ہے ،سزا معطلی کی حد تک وہ دلائل دے سکتے تھے لیکن وہ جان بوجھ کر نہیں آئے ، جج نے کہا کہ شکایت کنندہ کی سائیڈ پر پہلا دن ہے ان کو بھی سن لیتے ہیں ،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عید سر پر کھڑی ہے بشری بی بی کو جناب رہا کر سکتے ہیں ،سلمان اکرم راجہ نے عید سے پہلے سزا معطل کرکے عمران خان و بشریٰ بی بی کی رہائی کی استدعا کر دی ،سیشن جج نے کہا منگل 9 اپریل کو دیکھیں گے،

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

  • بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    پاکستان کی متنازعہ ترین ٹک ٹاکر ،فحش و نازیبا ویڈیو کی ماسٹر مائنڈ،فحش ویڈیو بنا کر عزتیں اچھالنے والی "حریم شاہ” کے کالے کرتوت ایک بار پھر منظر عام پر آ گئے، حریم شاہ نے لندن میں مبینہ طور پر فحاشی کا اڈہ کھول لیا،آئیں ،پیسے دیں اور جنسی تسکین حاصل کریں، گھر جائیں، ساتھ گھر پہنچتے ہی اپنی نازیبا ویڈیو حاصل کر کے بلیک میل بھی ہو جائیں، حریم شاہ کے لندن میں دھندے کی تفیصلات سامنے آ گئی ہیں

    پاکستانی خاتون، نازیبا ویڈیو سے مشہور ہونے والی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی نازیبا ویڈیو لیک کرنے سے مفتی قوی کی نازیبا ویڈیو بنانے والی حریم شاہ، فیاض الحسن چوہان کے سرکاری دفاتر کواستعمال کرنے سے وزارت خارجہ کے دفتر تک پہنچ رکھنے والی حریم شاہ نے اب لندن میں نیا "دھندہ” شروع کر دیا ہے، پاکستان میں گالیاں کھانے کے بعد اب حریم شاہ لندن میں بھی گالیاں کھانے لگی،مبینہ رپورٹس کے مطابق حریم شاہ نے لندن کے ایک فلیٹ میں فحاشی کا اڈہ کھول لیا ہے اور وہاں اس نے لڑکیاں رکھ لی ہیں ، گاہک آتے ہیں اور حریم شاہ پیسے وصول کر کے فحاشی کا اڈہ چلانے میں مصروف عمل ہے،

    فحاشی کے اڈے پر گاہکوں کے ساتھ حریم شاہ کی ویڈیو وائرل
    حریم شاہ کی حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں حریم شاہ کو لندن کے ایک فلیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے،ویڈیو میں فحاشی کا اڈہ چلانے والی حریم شاہ نے انتہائی نامناسب لباس پہنا ہوا ہے اور وہ ایک شخص کے ساتھ کمرے سے باہر جا رہی ہوتی ہے، ایک اور ویڈیو میں حریم شاہ اس شخص سے بینک ٹرانزیکشن ،لین دین بارے بات کر رہی ہے،بلیک میلنگ کی دنیا کی بے تاج ملکہ حریم شاہ نے لندن میں بھی بلیک میلنگ اور فحش ویڈیو کا دھندہ نہ چھوڑا،بلکہ لندن جا کر پاکستانی زبان میں "چکلہ” چلانے لگ گئیں،

    https://twitter.com/heenajutt/status/1772771572689891508

    ہوٹل میں خفیہ کیمرے، فحش ویڈیو، پھر بلیک میلنگ،حریم کا کاروبار
    حریم شاہ کے نئے دھندے میں اسکا شوہر بھی ملوث ہے، حریم شاہ ہوٹل میں جاتی ہے اور انکی کوشش ہوتی ہے کہ ایسے افراد کو گاہک کے طور پر لایا جائے جو شادی شدہ ہوں، انکے ساتھ ریٹ طے ہوتا ہے، رقم ملنے کے بعد جنسی تسکین کا عمل مکمل ہوتا ہے، وہیں پر ہی حریم شاہ نے خفیہ کیمرے لگوائے ہوتے ہیں، حریم شاہ کے اڈے پرجنسی تسکین کے لئے آنے والے شہری کی نازیبا ویڈیو بن جاتی ہے اور پھر حریم شاہ پاکستان کی طرح لندن کے شہریوں کو بھی بلیک میل کرتی ہے کہ اگر پیسے نہ دیئے تو نازیبا ویڈیو تمہاری بیوی کو بھیج دوں گی، یوں حریم شاہ لندن میں مال جمع کرنے میں مصروف ہے،

    حریم شاہ کے دھندے کے بارے میں مزید تفصیلات بھی جلد سامنے لائی جائیں گی، حریم شاہ کے ساتھ کام کرنے والی لڑکیوں کو بھی جلد سامنے لایا جائے گا

    الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، فحاشی کے اڈے کی ویڈیو پر حریم شاہ نے نئی کہانی سنا دی
    حریم شاہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ،حریم شاہ نے ان ویڈیو پر اپنا مؤقف دینے کی بجائے ہمیشہ کی طرح اور ہی کہانی سنا دی،اصل میں حریم شاہ اپنے "دھندے ” کو بچانا چاہ رہی ہے جس سے وہ مال جمع کر رہی ہے، حریم شاہ نے ٹیبل سٹوری سنا دی کہ کچھ لوگوں نے چوری کا الزام عائد کیا اور وہ مجھے بلیک میل کر رہے ہیں،یہ حقیقت ہے کہ حریم شاہ لندن میں چوریاں کرتے ہوئے بھی پائی گئی ، برطانوی پاکستانیوں کے ایک گروپ نے پاکستانی صحافیوں سے رابطہ کیا اور کہا کہ حریم شاہ نے مانچسٹر میں چھ ہزار پاؤنڈ چوری کئے اور بھاگ گئی، وائرل ویڈیو جس میں حریم شاہ نے نازیبا لباس پہن رکھا ہے اور کمرے کے دروازے پر ایک شخص کو چھوڑ کر آتی ہے اور پھر دوسری ویڈیو میں اس سے جا کر بات چیت کرتی ہے، اس کو دیکھ کر ایسا تو کہیں بھی نہیں لگ رہا کہ حریم شاہ کو کوئی بلیک میل کر رہا بلکہ حریم شاہ خود اپنی مرضی سے "دھندہ” کر رہی اور بعد میں دوسروں پر بلیک میلنگ کا الزام لگا دیا،

    واضح رہے کہ حریم شاہ کی اپنی نازیبا ویڈیو بھی پاکستان میں وائرل ہو چکی ہیں،حریم شاہ نے تصدیق کی تھی کی نازیبا وائرل ویڈیو اصلی ہے اور صندل خٹک یا عائشہ ناز میں سے کسی نے وائرل کی، یہ ویڈیو میرے موبائل سے چوری کی گئی ہے کوئی تیسرا بندہ اس ویڈیو کو لیک نہیں کر سکتا،

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    تحریک انصاف کی سپورٹرحریم شاہ
    عمران خان حکومت میں تحریک انصاف نے اپنے خلاف بولنے والوں اور پی ٹی آئی کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو دبانے کے لئے پروجیکٹ حریم شاہ لانچ کیا مگر ناکامی ہوئی،حریم شاہ کی اپنی ہی آڈیو اور ویڈیو لیکس ہوتی رہیں، اور اسے بدنامی کے سوا کچھ نہ ملا، حریم شاہ کو تحریک انصاف کی جانب سے ہی لانچ کیا گیا تھا ،وہ خود کئی بار کہہ چکی ہے کہ وہ عمران خان کی سپورٹر ہے اور پی ٹی آئی سے اسکا تعلق ہے، حریم شاہ کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ ہی اٹھنا بیٹھنا تھا،حریم شاہ نے تو وزیراعظم شہباز شریف کو بھی دھمکی دے ڈالی تھی کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو انکی بھی ویڈیو لیک کر دیں گی،

    حریم شاہ کا شوہر منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرتا رہا
    حریم شاہ کے شوہر بلال کے بارے بھی انکشاف ہوا تھا کہ بلال شاہ کو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر سندھ پولیس سے یکم اکتوبر 2021 کو برطرف کیا گیا، حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے خلاف اسپشل برانچ نے خفیہ رپورٹ میں بھتہ جمع کرنے ، منشیات فروشی ، مساج سینٹر سے بھتہ وصول کرنے کا انکشاف کیا گیا ۔بلال شاہ ڈیفنس فیز 6 مسلم کمرشل اور خیابان بخاری میں شام کے اوقات سیاہ ویگیو گاڑی میں مختلف ہوٹلوں میں ہوتا تھا اسپشل برانچ رپورٹ کے مطابق حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے موبائل فون کی لوکیشن اور انٹیلی جنس رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ وہ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہے ۔ایس ایس پی عرفان زمان 21 ستمبر 2021 کو اسپشل برانچ کی رپورٹ پر ایس ایس پی ہیڈکواٹر ساؤتھ عرفان زمان نے بلال شاہ کے خلاف انکوائری شروع کی، ایس ایس پی ہیڈکواٹر کی جانب سے بلال شاہ کو 3 شوکاز نوٹس بھیجے گئے لیکن اس نے کسی کا جواب نہیں دیا جس پر اسے ملازمت سے برطرف کیا گیا ۔ بلال شاہ بطور کانسٹیبل بلاول ہاؤس میں رہا جس پر اس نے اپنی تصاویر کئی اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ بنوائیں ۔ سپاہی بلال شاہ کے پاس ویگیو کہاں سے آئی ، اتنی مہنگی گھڑی اور شاہانہ اخراجات پر پولیس افسران حیران ہوگئے،

    ٹک ٹاکرز کی مارکیٹ جب گر جاتی کوئی ننگی ویڈیو لیک کروا دیتی ہیں
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف شہزاد کہتے ہیں کہ پرانے زمانے میں جب اداکاروں کی مارکیٹ ویلیو گر جاتی وہ اپنا کوئی سکینڈل چھپوا دیتی تھیں آجکل ٹک ٹاکرز کی مارکیٹ جب گر جاتی کوئی ننگی ویڈیو لیک کروا دیتی ہیں ،حریم شاہ کی فضول ویڈیوز شئیر کر کے اس کی مارکیٹنگ مت کیجئے وہ پہلے کونسی کسی اسلامی یونیورسٹی کی وائس چانسلر تھی ،یہی دھندا کرتی تھی

  • ایچی سن کالج، پرنسپل کا استعفیٰ منظور،آمنہ کامران قائمقام پرنسپل مقرر

    ایچی سن کالج، پرنسپل کا استعفیٰ منظور،آمنہ کامران قائمقام پرنسپل مقرر

    ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، آمنہ کامران کو قائم مقام پرنسپل کا چارج دے دیا گیا

    گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن کا استعفی منظور کرلیا۔مائیکل تھامسن واپس اپنے ملک روانہ ہو گئے، آمنہ کامران کو عارضی طور پر پرنسپل لگا دیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔

    ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

    عطاتارڑ کا ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیک تھامسن سے رابطہ،استعفی واپس لینے کی درخواست

    ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی استعفی دیدیا

    گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

  • صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس،تحریری حکمنامہ جاری

    صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس،تحریری حکمنامہ جاری

    سپریم کورٹ، صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس ،سپریم کورٹ نے 2 اپریل کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا

    حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق درخواست واپس لینے کی استدعا کی گئی،سوشل میڈیا ریگولیشن کے درخواست گزار آئندہ سماعت پر پیش ہوں،بتایا گیا کہ صحافی مطیع اللہ جان سے متعلق آر آئی یو جے نے رپورٹ تیار کی،مطیع اللہ جان سے متعلق رپورٹ کی کاپی فریقین کو فراہم کی جائے،کیس کی آئندہ سماعت مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی،

    میری سپریم کورٹ تعیناتی کیوں نہ کی گئی،پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا خط

    8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

    عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

    ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

    ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

    ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

    لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

    پریس ایسوسی ایشن کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے عدالت میں کہا کہ کیس میں کچھ بھی ارجنٹ نہیں ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ بیرسٹر حیدر وحید کہاں ہیں؟ وکیل نے کہا کہ وہ میڈیا ریگولیشن سے متعلق اپنی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے استفسار کیا کہ مگر وہ عدالتی کارروائی کے لیے نہیں آئے، کیا ان کی پٹیشن آزادی اظہار کو یقینی بناتی یا مزید روکتی؟ ان کے کیس میں درخواست گزار کون تھے؟ 2022 سے یہ درخواست کس بنیاد پر دائر تھی؟ کیا ان کامقصد پورا ہو گیا ہے؟ درخواست گزاروں میں کوئی چکوال کا تھا کوئی اسلام آباد کا، کون سا مشترکہ مفاد تھا جو ان درخواستگزاروں کو ساتھ لایا تھا؟ میڈیا میں بھی بڑی منتخب رپورٹنگ ہوتی ہے، اب یہ رپورٹ نہیں ہو گا کہ یہ 6 درخواستگزار غائب ہو گئے، اسی لیے ہم نے کہا تھا کہ ہم اپنا یوٹیوب چینل چلائیں گے، کیا حیدر وحید والی درخواست کا کوئی پٹیشنر عدالت میں ہے؟

    بعد ازاں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر بلایا اور کہا کہ کیا اس طرح کی درخواست عدالت کا غلط استعمال نہیں ہے؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ بالکل یہ عمل کا غلط استعمال ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ایسی درخواستیں عدلیہ کی آزادی یقینی بناتی ہیں یا اسے کم کرتی ہیں؟ اس پٹیشن کے تمام درخواستگزاروں کو نوٹس کر کے طلب کیوں نہ کریں؟اٹارنی جنرل نے بھی درخواستگزاروں کو نوٹس جاری کرنے کی حمایت کردی،بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ عوامی مفاد کی درخواست واپس نہیں ہو سکتی، آرمی چیف کی توسیع سے متعلق ریاض حنیف راہی والی درخواست بھی واپس نہیں لینے دی گئی تھی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ کہیں آپ کی ان لوگوں سے عدالت کے باہر ہی سیٹلمنٹ تو نہیں ہوگئی ہے؟ بیرسٹر صلاح الدین نے کہا کہ ہم ایک صحافتی ادارہ ہیں ایسی سیٹلمنٹ کے وسائل نہیں ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اس پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ضروری نہیں پیسے ہی ہوں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کہا گیا ہو آئندہ میری خبر اچھی چھاپ دینا

    سپریم کورٹ نے میڈیا ریگولیشن والی پٹیشن کے درخواست گزاروں کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیے،

  • صدر مملکت  سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی  کی ملاقات

    صدر مملکت سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدرِ مملکت کو صدر ِپاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت کو ملکی سیکیورٹی صورتحال،مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں بارے بتایا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز سے موثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،صدر مملکت نے قومی سرحدوں کے دفاع ، ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا

    صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پورا اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پالیں گی، ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا

    صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں روس کے سفیر کی ملاقات

    روزے کی‌حالت میں حیض آ جائے تو کیا حکم ہے؟

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

  • جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں،وزیراعظم

    جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم آج صہیونی جارحیت اور ظلم و جبر کی مذمت کرتی ہے

    عالمی یوم القدس کے موقع پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، 7دہائیوں سے اسرائیل فلسطین اور بیت المقدس پر ناجائز اور غیر قانونی طور پر قابض ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف ظلم و جبر روکنے کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے، غزہ میں اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں اور بچوں کے اسکولوں کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا گیا اور مظلوم فلسطینیوں تک امدادی اشیاء کی رسائی کو روکا گیا، پاکستان ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جمعتہ الوداع پر فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے،وزیراعظم
    دوسری جانب فلسطین کے سفیر احمد جواد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے،وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بات کی اور کہا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی، ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا،اسرائیل نے قرارداد کو نظر انداز کیا اور ڈھٹائی سے اس کی خلاف ورزی جاری رکھی،وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا،پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات اقساط بھیج چکا ہے، امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے،

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

    پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکے گا،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کہا ہے کہ یوم القدس پر فلسطینیوں کے عزم واستقلال کوسلام پیش کرتی ہوں -آزادی کی خاطر جان قربان کرنے والے فلسطینی بھائیوں کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی -وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یوم القدس پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل ظلم وجبر سے فلسطینیوں کو نہیں جھکا سکے گا -فلسطینی بھائیوں اور بہنوں پر صیہونی ریاستی مظالم کی قابل مذمت ہیں -قبلہ اول تمام مسلمانوں کی مقدس مقام ہے-انہوں نے کہا کہ عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و بربریت کو ختم کرواے- عالمی برادری، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کیلئے عملی کردار ادا کرے۔دنیا میں امن ایک خواب ہی رہے گا جب تک مسئلہ فلسطین اور کشمیر حل نہیں ہوتا۔

    یوم القدس،جماعت اسلامی کے لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے۔
    جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام جمعتہ الوادع کے موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی کال پر فلسطین کے مسلمانوں کیساتھ بھرپور اظہا ر یکجہتی کیلئے لاہور بھر میں احتجاجی مظاہرے۔منصورہ، فردوس مارکیٹ، جی ٹی روڈ، ماڈل ٹاؤن، ویلیشاٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینٹ، پیکوروڈ، شاہدرہ، سمن آباد،بحریہ ٹاؤن، برکی، شاہدرہ، مسلم ٹاون اندرون شہر سمیت لاہورکے چاروں حصوں میں درجنوں اہم شاہراؤں پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جبکہ فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے نماز جمعہ کے بعد سینکڑوں مساجد کے باہر پلے کارڈ ڈسپلے احتجاج اور غزہ فنڈ ریزنگ کیمپس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ احتجاجی مظاہروں کی قیادت امیرجماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، خالداحمد بٹ، انجینئر خلاق احمد، ملک شاہد اسلم، احمد جمیل راشد، ڈاکٹرمحمود خان، سیف الرحمن، مرزا شعیب یعقوب، اظہر بلال، چوہدری عبدالقوم گجر، رائس احمد خان، علی ارتضی حسینی اورو دیگر قائدین کی احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور اور خطابات کیے۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ اور خالد احمد بٹ نے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کا جذبہ جہاد اسرائیلی مظالم سے شکست نہیں کھا سکتا۔غزہ میں ہزاروں فلسطینی بچوں، خواتین اور نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے،غزہ میں گھر، اسکول، کالج، یونیورسٹیاں،اسپتال اور مساجد پر شدید بمباری کی وجہ سے گھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں جبکہ امریکا، برطانیہ، بھارت سمیت دیگر مغربی ممالک مسلمانوں کی نسل کشی اور اس دہشتگردی میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ اہلیان لاہور کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فلسطین کیساتھ بھر اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کی۔ ضیاء الدین انصاری کہاکہ 21 اپریل کو کراچی، اسلام آباد کے بعد لاہور میں دوسرا بڑا فلسطینی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے غزہ مارچ کیا جائے گا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مردو خواتین اور بچے شریک ہوں گے

  • انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    انڈین خفیہ ایجنسی نے 2020 سے اب تک پاکستان میں 20 افرادکو قتل کروایا:دی گارڈین کی رپورٹ

    برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق انڈین حکومت نے پاکستان میں بہت سے افراد کو بیرون ملک دہشت گردوں کو ختم کرانے کی منصوبہ بندی کے تحت قتل کرایا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اور انڈین انٹیلیجنس اہلکاروں اور پاکستان کے تفتیشی حکام کی جانب سے شیئر کی جانے والی دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کیسے انڈین انٹیلیجنس ایجنسی نے سنہ 2019 کے بعد بیرون ملک قاتلانہ کارروائیاں شروع کیں۔

    انڈین انٹیلیجنس ایجنسی را کو براہ راست وزیراعظم نریندر مودی کا آفس کنٹرول کرتا ہے جو کہ تیسری مدت کے لیے اس مہینے الیکشن میں اتر رہے ہیں۔

    انٹیلیجنس اہلکاروں سے گفتگو سے ان الزامات کو تقویت ملتی ہے کہ انڈیا نے ایک ایسی پالیسی پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت وہ ایسی شخصیات کو بیرون ملک ٹارگٹ کر رہا ہے جنہیں وہ اپنا دشمن سمجھتا ہے۔

    اگرچہ نئے الزامات ایسے افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن پر پرتشدد شدت پسندی اور دہشت گردی کے الزامات تھے تاہم امریکہ اور کینیڈا نےانڈیا پر کھلے عام الزام لگایا ہے کہ وہ اختلاف رائے رکھنے والے اشخاص بشمول سکھ علیحدگی پسندوں کو قتل کرانے میں ملوث ہے ۔

    تازہ ترین واقعات 2020 سے لے کر اب تک 20 افراد کے قتل کے حوالے سے ہیں جن کو نامعلوم بندوق بردار حملہ آوروں نے پاکستان میں قتل کیا۔

    گو کہ انڈیا کو اس سے قبل باضابطہ طور پر ان ہلاکتوں کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا تھا لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں انجام دیے گئے ان آپریشنز کے حوالے سے گفتگو کی، اور تفصیلی دستاویزات جو گارڈین نے دیکھی ہیں، ان میں ان ہلاکتوں میں را کے براہ راست ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

    پاکستانی تفتیش کاروں کے مطابق ان ہلاکتوں کے پیچھے را کے سلیپر سیلز تھے جو کہ بیرون ملک سے چلائے جا رہے تھے۔

    2023 میں اس قسم کی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ ان سلیپر سیلز کی بڑھتی ہوئی سرگرمیاں تھیں جنہوں نے مبینہ طور پر ایسے قتل کرنے کے لیے مقامی مجرموں یا غریب پاکستانیوں کا استعمال کیا۔

    مبینہ طور پر انڈین انٹیلیجنس حکام نے پاکستان میں ایسے قتل کے لیے جہادیوں کو بھی بھرتی کیا اور انہیں باور کرایا کہ وہ کافروں کو قتل کر رہے ہیں۔

    دو انڈین انٹیلیجنس افسران کے مطابق را کی بیرون ملک علیحدگی پسندوں کو ختم کرنے کی پالیسی پر توجہ 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد مرکوز ہوئی جس میں 40 انڈین فوجیوں کو ایک خودکش حملہ آور نے ہلاک کیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری پاکستانی شدت پسند تنظیم جیش محمد نے قبول کی تھی۔
    اس وقت مودی دوسری مدت کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے۔

    ایک انڈین انٹیلیجنس آفیشل نے گارڈین کوبتایا کہ ’پلومہ حملے کے مطابق اپروچ تبدیل ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ بیرون ملک ان عناصر کو حملہ کرنے یا خلل پیدا کرنے سے پہلے ٹارگٹ کیا جائے۔‘

    ’ہم ان حملوں کو روک نہیں سکتے تھے کیونکہ حملہ کرنے والوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں تھیں، تو ہمیں ان کے سورس کو ٹارگٹ کرنا پڑا۔‘
    ان کا کہنا تھا کہ ایسے آپریشن کی منظوری اعلیٰ سطح پر درکار ہوتی ہے۔

    را آفیسر کے مطابق ایجنسی نے ایسے کارروائیاں اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد اور روسی ایجنسی کے جی بی سے متاثر ہو کر شروع کیں۔

    دی گارڈین کی رپورٹ پڑھئے
    https://www.theguardian.com/world/2024/apr/04/indian-government-assassination-allegations-pakistan-intelligence-officials

  • بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    بشریٰ بی بی کو زہر،ذاتی معالج کی ملاقات،حقیقت سامنے آ گئی

    سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے آج صبح ملاقات ہوئی، ان کا معائنہ کیا ہے، ان کو زہر دینے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی

    ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھا کہ کہ بشریٰ بی بی کو زہر دیے جانے کے اس وقت کوئی شواہد نہیں ہیں، بشریٰ بی بی کو زہر دینے سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کر رہے، اس وقت بشریٰ بی بی کو ایسے کسی مسئلے کی تصدیق نہیں ہوئی،بہتر ہو گا کہ چیک کیا جائے کہ کوئی سنجیدہ مسئلہ تو نہیں، بشریٰ بی بی کی طبیعت 2 ماہ پہلے کھانے کے بعد خراب ہوئی تھی، ماضی میں ان کو کچھ دیا گیا کو تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ان کو معدے میں اب بھی تکلیف ہے تاہم پہلے سے ان کی طبیعت کافی بہتر ہے، منہ میں دانے نہیں ہیں، ابھی بشریٰ بی بی بالکل ٹھیک ہیں، انکو کھانا نگلنے میں مشکل ہوتی تھی تا ہم اب یہ کیفیت ختم ہو چکی ہے،

    ڈاکٹر عاصم یوسف کا مزیدکہنا تھا کہ دو ماہ قبل بشریٰ کی طبیعت کھانے کے بعد ہی خراب ہوئی تھی لیکن کیوں ہوئی تھی کس وجہ سے ہوئی تھی کچھ نہیں ہو سکتی، میں نے کیمرہ ٹیسٹ کا کہا ہے، پمز کے چار ڈاکٹر کی ٹیم ہمارے ساتھ تھی بنی گالہ میں جا کر ہم نے چیک اپ کیا، بہت حد تک بشریٰ بی بی کی ریکوری ہو چکی ہے،

    بشریٰ بی بی کامیڈیکل چیک اپ کروایا جائے، تحریک انصاف کا مطالبہ

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا تھا،بشریٰ بی بی کا الزام

    عمران ،بشریٰ کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر توہین عدالت نوٹس

    100ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان کی ضمانت کی درخواست ،نیب نے وقت مانگ لیا

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    واضح رہے کہ عمران خان نے دو روز قبل جیل میں کہا تھا کہ بشریٰ کو زہر دی گئی ہے، بشریٰ نے کہا تھا کہ اسے ہارپک کے تین قطرے پلائے گئے ہیں، تحریک انصاف نے اس معاملے کو لے کر بشریٰ کے طبی معائنے کا مطالبہ کیا تھا تا ہم آج سب سچ سامنے آ گیا جب ذاتی معالج نے بشریٰ سے ملاقات کی اور زہر والی بات کو جھوٹ قرار دے دیا،

    بشریٰ بی بی سے ایک صحافی نے پوچھا کہ پہلے آپ کی جانب سے بیان آیا تھا کہ شہد میں کچھ ملایا گیا ہے، اب کہا جا رہا ہے کہ ہارپک کھانے میں ڈالا گیا؟ جس پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ پہلے شہد میں بھی کچھ ملایا گیا تھا، اب کھانے میں بھی ہارپک ملایا گیا ہے۔ صحافی نے پھر پوچھا کہ زہر والے معاملے کی انکوائری ہوئی تو آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟ اس پر انہوں نے غصے سے کہا کہ میں کہاں سے ثبوت لاؤں اور گفتگو ختم کردی،بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے عمران خان سے احتجاج کیا تو عمران خان نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں اور نہ ہی ان کی باتوں کا برا منائیں.

    عمران ،بشریٰ عادتا جھوٹے ہیں،کھانے میں مرچیں زیادہ ہونے کی بشریٰ کو شکایت تھی،عظمیٰ بخاری
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پمز ہسپتال کے چار سینئر ڈاکٹرز نے آج بشریٰ بی بی کا تفصیلی میڈیکل چیک کیا، میڈیکل چیک کے دوران زہر دینے یا ہارپک کے قطرے کھانے میں ملانے کے کوئی شواہد نہیں ملے، بشری بی بی کو شکایت تھی کھانے میں مرچیں زیادہ تھیں، بشری بی بی اور عمران خان نے الگ الگ بیانات دے کر خود کو مشکوک اور جھوٹے ثابت کیا، میڈیکل ٹیم کے چیک اپ کے بعد یہ واضح ہو گیا دونوں میاں بیوی عادتا جھوٹے ہیں، عمران خان تو زمان پارک میں رہتے ہوئے بھی زہر کی باتیں کرتا تھا، بشری بی بی کو جھوٹ بولتے تھوڑا سا احساس کرنا چاہیے، آپ دونوں میاں بیوی شاہانہ انداز میں شاہی جیل کاٹ رہے ہیں، مخالفین کو عقوبت خانوں اور موت کی چکیوں میں ڈالنے والا 7 عدد سیل میں بادشاہوں کی طرح رہ رہا ہے، پروپگینڈے اور جھوٹ کی شروعات عمران خان اور بشری بی بی سے ہو کر ان کے سوشل میڈیا ٹولز تک پہنچتی ہے، دونوں میاں بیوی کا جھوٹ 24 گھنٹوں میں ہی بے نقاب ہوگیا

  • نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر سے امریکی حکام کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

    نورمقدم کے قاتل ظاہر جعفر سے امریکی حکام کی اڈیالہ جیل میں ملاقات

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انتہائی بے دردی کے ساتھ نور مقدم کو قتل کرنے والے سفاک قاتل سے امریکی سفارتخانے کے عملے نے جیل میں ملاقات کی ہے

    اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ کے عملہ کا اڈیالہ جیل کا دورہ کیا،امریکی سفارتی خانہ کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی،امریکی سفارت خانہ کے 3رکنی وفد کی مجرم ظاہر جعفر سے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ روم میں ملاقات کروائی گئی،امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی ،اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے،ملاقات ختم ہونے پر امریکی سفارت خانہ کا وفد اڈیالہ جیل سے واپس اسلام آباد روانہ ہو گیا،

    مجرم ظاہر جعفر سابق سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل ہوئی تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رہے گی،ظاہر جعفر کی ریپ کے جرم میں 25 سال قید کی سزا بھی سزائے موت میں تبدیل کر دی گئی،

    مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی تھی، ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا تھا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا تھا

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، وزیراعظم

    مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا ہے

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ،کابینہ نے تمام 6 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا ہے، وفاقی کابینہ نے صدر ایس ایم ای بینک کے استعفے اور نئے صدر کے تقرر کی منظوری دی ہے، قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے اکنامک پالیسی اسٹیٹمنٹ کی منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں سابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی کو غیر ملکی ایوارڈ وصول کرنے کی منظوری دی گئی اور پولیس کی تحویل میں شہباز شبیر پر تشدد پر انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی،وفاقی کابینہ نے قومی کمیشن برائے خواتین کے ارکان کے تقرر کی منظوری بھی دی،

    رواں ماہ آئی ایم ایف قسط مل جائے گی،پی آئی اے نجکاری وقت پر ہو گی، وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان سے میٹنگ کے بعد ججز خط انکوائری کمیشن بنایا،تصدق جیلانی کی مشاورت ،اجازت سے انکوائری کمیشن نوٹیفائی کیا،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ججز کے خط کے معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا ہے،کمیشن کے حوالےسے ہم نے اپنی ذمے داری پوری کرلی ہے،سپریم کورٹ اب خودججز کے خط کے معاملے کو ڈیل کررہی ہے،تصدق جیلانی انکوائری کمیشن مشاورت کے بعد بنایا تھا،بعد میں تصدق جیلانی نے کمیشن کی سربراہی سے انکارکردیا،ججز کو ملنے والے مشکوک خطوط کی پوری ذمے داری سے تحقیقات ہونگی،مہنگائی میں کمی آرہی ہے،مہنگائی میں کمی لانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں،آئی ایم ایف کاایک اور پروگرام ہمارے لیے بہت ضروری ہے،امید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی،آئی ایم ایف کی شرائط اتنی آسان نہیں ہونگی،معاشی استحکام سے ہی غربت کاخاتمہ ممکن ہے،پی آئی اے کی نجکاری پر عملدرآمد ہوگا،ہماری کوشش ہے غریب آدمی پر بوجھ کم سے کم ہو،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر بھی کام ہورہا ہے،پی آئی اے کی نجکاری شیڈول کے مطابق ہوگی،معاشی لحاظ سے جہاں مسائل ہیں کوشش ہے جلد حل کریں

    پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے،وزیراعظم
    دوسری جانب فلسطین کے سفیر احمد جواد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطین کے صدر ڈاکٹر محمود عباس کے تہنیتی پیغام پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا فلسطین کی برادر ریاست کے ساتھ تاریخی اور قریبی رشتہ ہے پاکستان نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے،وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیس میں عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پر بات کی اور کہا کہ پاکستان نے بھی آئی سی جے میں فلسطین کی حمایت کی تھی، ملاقات میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیرمقدم کیا گیا،اسرائیل نے قرارداد کو نظر انداز کیا اور ڈھٹائی سے اس کی خلاف ورزی جاری رکھی،وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کو مکمل تعاون اور یکجہتی کی یقین دہانی بھی کروائی اور کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا،پاکستان اب تک غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان کی سات اقساط بھیج چکا ہے، امداد کی ایک قسط عید کے فوراً بعد بھجوانے کا بھی منصوبہ ہے،

    سائفر کیس:اسد مجید اسٹار گواہ ہو سکتے تھے ابھی اسد مجید نے تو کچھ نہیں کہا کہ وہ اسٹار گواہ بن سکتا

    پاکستان کے بعد امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہ دیا،شیری رحمان

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    سائفر کیس،یہ آخری بات ہو گی کہ میں کہو ں ٹرائل جج کو ایک اور موقع دے دیں،وکیل عمران خان

    سائفر کیس،عمران خان کی اپیل پر سماعت ایک روز کے لئے ملتوی

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت،التوا کی درخواست مسترد

    سائفر کیس،عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل قابل سماعت ہی نہیں، پراسیکیوٹر

    پی ٹی آئی کا خط، سائفر کے بعد ملک دشمنی کا ایک اور ثبوت ہے،شہباز شریف