Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کروں گی،آصفہ بھٹو

    سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکرعوام کی خدمت کروں گی،آصفہ بھٹو

    این اے 207 ، ضمنی انتخابات میں آصفہ بھٹو بلا مقابلہ کامیاب ہو چکی ہیں، آصفہ بھٹو نے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر تمام حلقوں میں خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کیا ہے

    آصفہ بھٹو کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر آباد-1 کے حلقے این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر شکرگزار ہوں، میں عہد کرتی ہوں کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر اپنے تمام حلقوں کی پوری لگن اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کروں گی، حلقہ این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے لیکر حتمی نتائج سامنے آنے تک اپنے حلقے کے عوام، پیپلز پارٹی کے کارکنان، جیالوں، میڈیا وکرز اور پریس کی موجودگی اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں،

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 نوابشاہ سے صدر آصف زرداری کامیاب ہوئے تھے تاہم صدر مملکت منتخب ہونے کے بعد انہوں‌نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی،آصف زرداری کی چھوڑی گئی سیٹ پر آصفہ کو امیدوار نامزد کیا گیا تھا،این اے 207 سے آصفہ بھٹو سمیت 11 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،آر او شیر علی جمالی کے مطابق کہ 7 آزاد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے جبکہ باقی 3 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیے لیے تھے جس کے بعد آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں

    صدر آصف علی زرداری پہلے ہی آصفہ بھٹو کو خاتون اول کی حیثیت دینے کا ارادہ ظاہر کرچکے ہیں،ممکنہ طور پر آصفہ بھٹو آئندہ ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گی تو انہیں خاتون اول کا پروٹوکول بھی ملے گا،قومی اسمبلی کے ایوان میں وہ اپنے بھائی بلاول بھٹو کے ساتھ ایوان کی سرگرمیوں میں شامل ہوں گی

    واضح رہے کہ نوابشاہ کی اس نشست سےآصفہ بھٹوکےنانا، دادا، والدہ، والد، پھپھو تمام لوگ کامیاب ہوچکےہیں آصفہ بھٹوزرداری خاتون اول کی حیثیت سےبھی ذمہ داریاں نبھارہی ہیں، آصفہ بھٹوزرداری محترمہبے نظیر بھٹو شہید کی سب سے چھوٹی صاحبزادی ہیں۔آصفہ بھٹوزرداری کی کامیابی پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مبارک باد دی کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کے بلا مقابلہ منتخب رکن قومی اسمبلی بننے سے واضح ہوتا ہے کہ سندھ کی عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتی ہے۔ڈپٹی میئر کراچی کا مزید کہنا تھاکہ آصفہ بھٹو زرداری میں شہید بے نظیر بھٹو کی جھلک سمائی ہوئی ہے اور وہ بھی جلد قومی اسمبلی میں مظلوم عوام کی آواز بن کر اُبھریں گی۔

    بی بی رانی کی صاحبزادی کیساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں،راجہ پرویز اشرف
    صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو زرداری کو قومی اسمبلی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری کی بلا مقا بلہ جیت جمہوریت کا حسن ہے۔قومی اسمبلی میں ان کی آمد پارلیمان،آئین اور خواتین کیلیے مضبوط آواز بنے گی۔آصفہ بھٹو زرداری کی پارلیمان میں موجودگی عوامی و جمہوری حقوق کے شعور کا بین ثبوت ہے۔بی بی رانی کی صاحبزادی کیساتھ ایوان میں بیٹھنا کسی اعزاز سے کم نہیں۔امید ہے پارلیمان بھی اپنی نوجوان اور با صلاحیت رکن سے بھر پور استفادہ کریگی۔

    8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آصفہ بھٹو نے پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا، آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں، وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں۔

    آصف زرداری نے آصفہ کو سیاست میں لانے کا اعلان کیا تھا ،امید کی جا رہی تھی کہ آصفہ بھٹو عام انتخابات میں حصہ لیں گی تاہم آصفہ کے کہیں سے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے تھے.31 مارچ 2022کو سابق صدر آصف زرداری نے کہا تھا کہ آصفہ بھٹو کو اگلے انتخابات میں پارلیمانی سیاست میں لے کر آؤں گا، اب ضمنی انتخابات میں آصفہ زرداری نے کاغذات جمع کروائے اور جیت گئیں،

    آصفہ بھٹو زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کے تین بچوں میں سب سے چھوٹی ہیں۔ ان کی پیدائش 3 فروری 1993 کو لندن میں ہوئی تھی تاہم اب وہ اپنی فیملی کے ساتھ پاکستان میں مقیم ہیں اور سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیتی رہتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری گزشتہ کچھ سالوں سے خواتین کے حقوق کے حوالے سے کام کرتی آرہی ہیں تاہم ان کی سیاست میں باضابطہ انٹری پی ڈی ایم کے ملتان جلسے سے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کی پہلی تقریر کی تھی

    آصفہ نے لانگ مارچ کی قیادت بھی کی تھی اور کراچی سے اسلام آباد بلاول کے ہمراہ تھیں،راستے میں ڈرون سے زخمی بھی ہوئی تھیں.

    8 فروری ووٹ کی طاقت سے بلاول کو وزیر اعظم بنانا ہے،آصفہ بھٹو

     آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پہنچ کر خطاب کیا،

    ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

    نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

    عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

     آصفہ بھٹو زرداری کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ

  • امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

    امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،امریکی صدر کا شہباز شریف کو خط

    وزیر اعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط موصول ہوا ہے

    امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، خط میں امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اہم چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، دونوں ممالک کے عوام میں شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں اہم ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا،

    امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،امریکی صدر نےوزیراعظم شہبازشریف کو معاشی،صحت،تعلیم کے شعبوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اورپاک امریکہ اتحاد کو مزید مضبوط کرنے کا عزم کیا.

    وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے،امریکی صدر جوبائیڈن کا خط میں کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے ،دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا ،صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے،پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں، دونوں اقوام کے درمیان استوارمضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے.

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی بجائے وزیر خارجہ کو کیا شامل

    مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو،وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی بجائے وزیر خارجہ کو کیا شامل

    وزیراعظم نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو مشترکہ مفادات کونسل سے نکال دیا

    وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شامل کرلیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کردی ہے ، مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، آٹھ رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم ہوں گے، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بطور ممبران کونسل میں شامل ہوں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر دفاع خواجہ آصف اور کے پی سے وزیر سیفران امیر مقام بھی شامل ہیں،مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آئی

    مشترکہ مفادات کونسل میں پہلی مرتبہ وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا ہے،وزیر خزانہ مشترکہ مفادات کونسل کے پرمننٹ ممبر ہوتے ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ کی بجائے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا ہے،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں اس لیے ان کی جگہ اسحاق ڈار کو کونسل میں رکھا گیا ہے

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • شانگلہ حملہ،چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم سے وزیر داخلہ کی ملاقات

    شانگلہ حملہ،چین سے آئی تحقیقاتی ٹیم سے وزیر داخلہ کی ملاقات

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمدہوئی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ٹیم کو کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا،ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

    پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی،چینی سفارتخانہ
    دوسری جانب چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی،پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے،پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے پُرعزم ہیں

    دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پشاور میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈ کوارٹر آمدہوئی، کمانڈنٹ ایف سی معظم جاہ انصاری نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی کے افسران سے تعارف کرایا گیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری دی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہداء پرپھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدائے وطن کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایف سی کے شہداء کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،اور کہا کہ ایف سی کے بہادر جوانوں نے قیام امن کےلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف سی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایف سی کو مزید موثر فورس بنایا جائے گا۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر جلد دوبارہ آوں گا۔دشمن امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اتحاد کی قوت سے اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو وطن عزیز میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ قائد اعظم کے پاکستان میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ امن کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا،کمانڈنٹ ایف سی نے ادارے کی کارکردگی اور دیگر امور کے بارے آگاہ کیا

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بشام واقعہ تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے پر اتفاق ہوا،عطا تارڑ

    امریکہ نے پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے،

    چین نے شانگلہ میں گاڑی پر حملے میں اپنے باشندوں کی ہلاکت پر مکمل تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    پاک فوج نے بشام میں چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ افراد کی ہلاکت کی مذمت کی 

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • چیک کریں کہ عمران خان کو کسی لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں،عدالت

    چیک کریں کہ عمران خان کو کسی لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں،عدالت

    بانی پی آئی ٹی عمران خان کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے پٹیشن کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کیا،اور کہا کہ میں پٹیشن پر اعتراض کے باجود بانی پی ٹی آئی کے سکیورٹی خدشات سے متعلق رپورٹ طلب کروں گا،آفیسر آف دی کورٹ بانی پی ٹی آئی ہوں یا اللہ دتہ ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری ہماری ہے،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم مزید کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، پہلے لیاقت علی خان پھر بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے،آپ چیک کریں کہ بانی پی ٹی آئی کو کسی لیول کے سکیورٹی خدشات ہیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق نے کہا کہ یہ پٹیشن راولپنڈی بینچ میں سنی جاسکتی پرنسپل سیٹ پر نہیں ،

    عدالت نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کر دی،عدالت نے کاروائی 3اپریل تک ملتوی کردی،چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق کے اقدامات کی تعریف کی،

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی، دائر درخواست میں کہا گیا کہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،

    عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی، محکمہ داخلہ نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

    سکیورٹی اہلکار اب عمران خان کی ملاقاتوں کے دوران ہونے والی گفتگونہیں سن سکیں گے

    سیاسی معاملات اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات سے متعلق سپرنٹنڈنٹ جیل آرڈر پاس کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

  • ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: وزیراعظم نے ججز کے خط کی انکوائری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری سمیت دیگر معاملات کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا وفاقی کابینہ کا اجلاس 30 مارچ بروز ہفتہ دن بارہ بجے ہوگا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے الزامات کی انکوائری کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔

    قبل ازیں 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے اعلامیہ جاری کیا ، اعلامیے کے مطابق ‏چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 26 مارچ کو موصول ہوا، ‏ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خط 25 مارچ کو لکھا گیا،‏ چیف جسٹس نے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز کے ساتھ افطار پر ملاقات کی، ‏ججز سے ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی-

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    ‏اعلامیے کے مطابق تمام ججز کے تحفظات کو ڈھائی گھنٹے تک ایک، ایک کر کے سنا گیا، 27مارچ کو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی ، ‏ چیف جسٹس نے صدرسپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے سینئر ممبرز سے ملاقاتیں بھی کیں، 27مارچ کو شام 4 بجے چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی، انکوائری کمیشن کسی نیک نام ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ‏ طے پایا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ذریعے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائیگی-

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    ‏ وزیراعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ چیف جسٹس، سینئر جج اور رجسٹرار سے ملاقات کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ ‏ ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،‏ کسی بھی صورتحال میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • 6ججزکا خط،سپریم کورٹ  کے   فل کورٹ اجلاس  کا اعلامیہ جاری

    6ججزکا خط،سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججزکا خط ، سپریم کورٹ کے فل کورٹ اجلاس نے اعلامیہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ‏چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کا خط 26 مارچ کو موصول ہوا، ‏ہائیکورٹ کے ججز کی جانب سے خط 25 مارچ کو لکھا گیا،‏ چیف جسٹس نے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور دیگر ججز کے ساتھ افطار پر ملاقات کی، ‏ججز سے ملاقات چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی-

    ‏اعلامیے کے مطابق تمام ججز کے تحفظات کو ڈھائی گھنٹے تک ایک، ایک کر کے سنا گیا، 27مارچ کو چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سے ملاقات کی ، ‏ چیف جسٹس نے صدرسپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کے سینئر ممبرز سے ملاقاتیں بھی کیں، 27مارچ کو شام 4 بجے چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کی –

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ‏ فل کورٹ کی میٹنگ میں ہائیکورٹ کے ججز کے لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کیا گیا، اتفاق رائے سے فیصلہ ہوا کہ چیف جسٹس کو وزیراعظم سے ملاقات کرنی چاہیے،‏ وزیراعظم نے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کے ہمراہ چیف جسٹس، سینئر جج اور رجسٹرار سے ملاقات کی ،چیف جسٹس نے کہا کہ ‏ ججز کے معاملات اور عدالتی امور میں ایگزیکٹو کی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا،‏ کسی بھی صورتحال میں عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا-

    چیف جسٹس سے ملاقات ختم،وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ

    اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس ، عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی اور مضبوط جمہوریت کا بنیادی ستون ہے، وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات کے دوران انکوائری کمیشن بنانے کی تجویز دی گئی، انکوائری کمیشن کسی نیک نام ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں قائم کرنے کی تجویز دی گئی، ‏ طے پایا وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ذریعے انکوائری کمیشن کی تشکیل کی منظوری دی جائیگی-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ‏ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے یقین دلایا آزاد عدلیہ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، عدلیہ کی آزادی کیلئے فیض آباد دھرنا کیس کے پیراگراف 53 کے مطابق قانون سازی کی جائیگی، وزیراعظم سے ملاقات کے بعد چیف جسٹس نے دوبارہ فل کورٹ میٹنگ بلائی، فل کورٹ میٹنگ کے اندر وزیراعظم سے کی گئی ملاقات کی تفصیلات بتائی گئیں-

  • وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وفاقی حکومت نے ججز کے خط پر تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا،

    اٹارنی جنرل کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک خط آیا جس کی سوشل میڈیا پر گونج تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز نے اپنی شکایات سپریم کورٹ کو بھیجیں،چیف جسٹس پاکستان نے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ان سے اس معاملے پر گفتگو کریں، دو بجے ہونے والی اس ملاقات میں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، وزیر اعظم اور میں بطور وزیر قانون بھی شریک ہوا،اس گفتگو میں ٹیکس سے متعلقہ کیسز بھی زیر بحث آئے، ہم خود ان سب مسائل کا شکار رہے ہیں، اس معاملے کی چھان بین حکومت کا فرض ہے،سب سے پہلے اس معاملے کی انکوائری کی ضرورت ہے، کل یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا جائیگا اور کسی نیک نام ریٹائرڈ شخصیت سے اس کمیشن کی سربراہی کی درخواست کی جائیگی،ہر ادارے کو اپنی ڈومین میں آئین کے مطابق رہ کر کام کرنا پڑے گا، وزیر اعظم کل یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھیں گے،کابینہ کے ٹی او آرز نا صرف ان معاملات سے متعلق ہوں گی بلکل کوشش ہو گی ماضی کے معاملات بھی اس میں شامل ہوں، کمیشن کے سربراہوں میں سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی ہو سکتے ہیں، کمیشن آف انکوائریز ایکٹ کے تحت تعیناتی کی جائے گی،وزیراعظم نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان آئین اور قانون کے مطابق چل رہی ہے اور تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کر رہے ہیں،ججز کا معاملہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ پہلے بھی ایسا ہوتا رہا ہے، وزیراعظم نے ملاقات میں یہ یقین دہانی کروائی کہ اس حوالے سے چھان بین ہونی چاہئے، مس کنڈنکٹ ہوا یا نہیں معاملہ عدلیہ پر چھوڑ رہے ہیں،وزیراعظم کا کہنا ہے عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ

  • وزیر اعظم  شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزراء کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ وزیراعظم کی آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا اور انہیں پاک بحریہ چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور بعد ازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایا گیا۔

    امیر البحر سے ملاقات کے دوران علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے وزیراعظم کو پاک بحریہ کے کردار، صلاحیتوں اور مستقبل کی جدید کاری کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    بعد ازاں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے موجودہ میری ٹائم ماحولیات، پاک بحریہ کو درپیش چیلنجز اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو میری ٹائم ڈومین میں ملک کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت کی ضروریات کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہیں میری ٹائم سیکٹر کے معاشی استعداد سے فائدہ اٹھانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نیول ایئربیس تربت پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کو خصوصی طور پر سراہا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ مضبوط معیشت ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے پاک بحریہ کے کمانڈ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

    نیول چیف نے وزیراعظم کے دورے اور بحریہ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی اور امن اور جنگ دونوں میں ذمہ داریوں کو عزت کے ساتھ نبھائے گی۔

  • چیف جسٹس سے ملاقات ختم،وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ

    چیف جسٹس سے ملاقات ختم،وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ

    وزیر اعظم شہبا زشریف سپریم کورٹ پہنچ گئے

    وزیراعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ اور اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر منصور اعوان بھی شامل ہیں،جسٹس منصور شاہ بھی ملاقات میں موجودتھے، وزیراعظم شہباز شریف ججز گیٹ سے داخل ہوئے۔ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کے حوالہ سے غور و خوض کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ختم ہو گئی،وزیراعظم سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے

    شہباز شریف کیساتھ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات غیر آئینی اور دھوکہ ہے،اعتزاز احسن
    دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما ممتاز قانوندان اعتراز احسن کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کیساتھ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات غیر آئینی اور دھوکہ ہے اس موڑ پہ ملنا جب 6 ججز نے انکی اور خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت کے بارے میں انکو خط لکھا ہے،چھ ججز کے خط پر چیف جسٹس کو سوموٹو لینا چاہیے یہ معاملہ بہت سنگین ہے چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے ججز کو تحفظ دیں- اگر اس معاملے کو ایسے ہی چھوڑ دیا تو پھر جو فیصلہ آئے گا دنیا بولے گی انکی عدالتیں اداروں کے کہنے پر فیصلہ کرتی ہیں-

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو ا،یہ بیٹھک آج دوبارہ ہوگی،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا جائے گا-

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈر ما ئن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نہ جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔خط میں ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رہ نمائی مانگی ہے، پوچھا ہے کہ ایگزیکٹو بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز ارکان کی کارروائیوں پر رپورٹ اور ردعمل سے متعلق جج کی کیا ڈیوٹی ہے؟ یہ کارروائیاں ایک جج کے سرکاری کام میں مداخلت کے برابر ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط ،پاکستان بار کونسل کا انکوائری کا مطالبہ