Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کی رہائی کا امکان ہے،اٹارنی جنرل

    فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کی رہائی کا امکان ہے،اٹارنی جنرل

    سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی
    جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ نے سماعت کی،جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد، جسٹس مسرت ہلالی جسٹس عرفان سعادت خان بینچ میں شامل ہیں،اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کو رہا کیے جانے کا امکان ظاہر کر دیا ، اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دیکر رہا کیا جائے گا،مجموعی طور پر 105 ملزمان فوج کی تحویل میں ہیں،بریت اور کم سزا والوں کو رعایت دیکر رہا کیا جائے گا،ملزمان کی رہائی کیلئے تین مراحل سے گزرنا ہوگا،پہلا مرحلہ محفوظ شدہ فیصلہ سنایا جانا دوسرا اسکی توثیق ہوگی،تیسرا مرحلہ کم سزا والوں کو آرمی چیف کی جانب سے رعایت دینا ہوگا،اٹارنی جنرل نے خصوصی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی اجازت دینے کی استدعا کر دی ، جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ اگر اجازت دی بھی تو اپیلوں کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی،

    جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ فوجی عدالتوں سے جنہیں رہا کرنا ہے اُن کے نام بتا دیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ جب تک عدالتوں سے فیصلے نہیں آ جاتے نام نہیں بتا سکتا، جن کی سزا ایک سال ہے انہیں رعایت دیدی جائے گی،جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ پھر رہائی کا فیصلہ عید سے پہلے ہونا چاہیے تاکہ اپنوں کے ساتھ عید گزاریں، اعتزاز احسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل کی بات سن کر مایوسی ہوئی ہے،

    سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو محفوظ شدہ فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دے دی ،عدالت نے کہا کہ صرف ان کیسز کے فیصلے سنائے جائیں جن میں نامزد افراد عید سے پہلے رہا ہوسکتے ہیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ کم سزا والوں کو قانونی رعایتیں دی جائیں گی، فیصلے سنانے کی اجازت اپیلوں پر حتمی فیصلے سے مشروط ہوگی، عدالت نے اٹارنی جنرل کو عملدرآمد رپورٹ رجسٹرار کو جمع کرانے کی ہدایت کر دی ،مزید سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہوگی،

    فوجی عدالتوں میں ٹرائل کالعدم کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    صنم جاوید کی سینیٹ کیلیے نامزدگی،طیبہ راجہ پھٹ پڑیں

    سیاسی جماعتوں کے سینئیر رہنما سینیٹ ٹکٹ سے محروم

    پنجاب میں بڑا معرکہ،سات سینیٹر بلا مقابلہ منتخب

  • چین  کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے  کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    چین کا پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کا مطالبہ

    بیجنگ: چین نے شانگلہ میں ہونےو الے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 مارچ کو ، خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں داسو ہائیڈروپاور پروجیکٹ پر کام کرنےو الے عملے کی گاڑی کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا، چین اس دہشت گردانہ حملے کی پرزور مذمت کرتا ہے-

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان سے دہشت گردانہ حملے کی جلد از جلد جامع تحقیقات کرکے اس کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور چینی شہریوں، پاکستان میں جاری منصوبوں اوریہاں قائم چینی اداروں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    چینی وزارت خارجہ نے پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور کاروباری اداروں کو خبردار کردیا ہے کہ وہ مقامی حالات پر نظر رکھیں، سخت احتیاطی تدابیر اپنائیں، حفاظتی اقدامات کو بہتر کریں اور دہشت گردانہ حملوں سے بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔

    چینی ترجمان لن جیان کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے چینی سفارتخانے میں آکرچینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اوراسے پاک چین تعلقات کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا اسی روز صدر پاکستان آصف زرداری، وزیرخارجہ و داخلہ نے بھی اس حملے کی شدید مذمت کی اور چینی شہریوں کی ہلاکت پر چینی حکومت اورعوام سے اظہارہمدردی کیا۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    چینی وزارت خارجہ نے بیجنگ اور اسلام آباد میں پاکستانی فریق کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور درخواست کی کہ پاکستان دہشت گردوں کی تلاش اور اس کے نتیجے میں سزا دینے کے عمل کو تیز کرے، متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرے اور پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

    چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر طرح کے حالات میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک شراکت دار اور انتہائی برادرانہ ممالک ہیں اور سی پیک کا پاکستان کی سماجی معاشی ترقی میں بہت اہم کردار ہےپاک چین تعاون میں دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، چین دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس ختم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت دو گھنٹے سے زائد جاری رہنے کے بعد ختم ہو ا، سپریم کورٹ ججز کا فل کورٹ اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر عدالت عظمیٰ کا فل کورٹ اجلاس چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر صدارت اجلاس دو گھنٹے بعد ختم ہوا اور یہ بیٹھک آج دوبارہ ہوگی،جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کی آئینی و قانونی حیثیت پر غور کیا جائے گا-

    واضح ہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کیا گیا تھا، جس میں سپریم کورٹ کے ججز شریک ہوئے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا جائزہ لیا گیا، فل کورٹ اجلاس تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا ذرائع کے مطابق اجلاس میں معاملہ فل کورٹ بنچ اور سپریم جوڈیشل کونسل میں لے جانے پر غور کیا گیا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ کچھ دیر میں جاری ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہےکہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خفیہ اداروں کے عدالتی معاملات میں مداخلت سے متعلق خط پر فل کورٹ اجلاس طلب کیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی تھی، بعد ازاں اٹارنی جنرل منصور عثمان نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیئے۔

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

    عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مداخلت پر خط

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت ہو رہی تھی تو عدلیہ کی آزادی کو انڈر ما ئن کرنے والے کون تھے؟ ان کی معاونت کس نے کی؟ سب کو جوابدہ کیا جائے تاکہ یہ عمل دہرایا نہ جا سکے، ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں کوئی رہنمائی نہیں کہ ایسی صورتحال کو کیسے رپورٹ کریں۔

    خط میں ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل سے رہ نمائی مانگی ہے، پوچھا ہے کہ ایگزیکٹو بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز ارکان کی کارروائیوں پر رپورٹ اور ردعمل سے متعلق جج کی کیا ڈیوٹی ہے؟ یہ کارروائیاں ایک جج کے سرکاری کام میں مداخلت کے برابر ہیں۔

    محکمہ موسمیات میں اصلاحات کیلئے ورلڈ بینک نے پہلی قسط جاری کر دی

    خط میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اہل کاروں کی عدالتی امور میں مداخلت اور ججز کو دھمکاناعدلیہ کی آزادی کم کرتی ہے، درخواست ہے انٹیلیجنس اہلکاروں کی مداخلت اور ججز کو دھمکانے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے، ایسی ادارہ جاتی مشاورت عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے طریقہ کار اور عدلیہ کی آزادی کم کرنے والوں کا تعین کرنے کے میکزم بنانے میں معاون ہوسکتی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ جاننا اور تعین کرنا ضروری ہے ریاست کی ایک ایگزیکٹو برانچ سے جاری پالیسی ابھی وجود رکھتی ہے، جاری پالیسی پر انٹیلی جنس اہلکار عمل درآمد کرتے ہیں جو ایگزیکٹو برانچ کو رپورٹ کرتےہیں، ہائی کورٹ کے ایک جج کے بیڈ روم کی خفیہ کیمرے سے ریکارڈنگ کی گئی۔

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست …

  • ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر  ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ایسا لگتا تحریک انصاف کے اشارے پر ججز نے خط لکھا،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    ججز کا خط، الزامات کی تحقیقات کے لئے ہائی پاور کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

    سپریم کورٹ میں درخواست ممتاز قانوندان میاں داؤد ایڈوکیٹ نے دائر کی،درخواست میں وفاقی حکومت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ انکوائری کمیشن میں جو بھی مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا جائے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ججز کے 25 مارچ کے خط میں لگائے کی انکوائری کیلئے اعلی سطحی انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے جو بھی مس کنڈیکٹ کا مرتکب پایا جائے اس کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے. جو جج یا آئی ایس آئی افسر الزام ثابت نہ کر سکے،متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے،ہائی کورٹ ججز کا خط اعتراف ہے کہ وہ حلف کے مطابق بےخوف و خطر کام نہیں کر پا رہے اس لیے اسلام آباد ہائی کورٹ ججز انصاف فراہمی جیسا حساس کام اس وقت نہیں کرسکتے، اسلام آبادہائی کورٹ میں اہم سیاسی نوعیت کے مقدمات زیرِ التوا ہیں اس لیے تمام حساس مقدمات دیگر صوبائی ہائی کورٹس کو منتقل کیے جائیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا سپریم کورٹ کے ججز کو خط ایک طے شدہ منصوبہ لگتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف کے اشارے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے خط لکھا ہے، آئی ایس آئی کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کے خلاف ججز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرنے نے سارا معاملہ مشکوک کر دیا ہے یہ آئینی نقطہ نظام عدل سے وابستہ عام فرد بھی جانتا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ایسے تنازعات کی تحقیقات کا ادارہ نہیں، اس کے باوجود اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا جو عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کے مترادف ہے، 6 ججز نے اپنے خط میں عمران خان کے صرف ایک مقدمے کی مثال پیش کی، عمران خان کے مقدمے کے علاوہ ججز نے خط میں ایک بھی مقدمے کا واضح حوالہ اور ثبوت نہیں دیا، ججز کا خط عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ مقدمات میں غیر معمولی ریلیف اسلام آباد ہائیکورٹ سے ملا

    میاں داؤد ایڈوکیٹ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی ہے، مئوقف اختیار کیا ہے کہ بظاہر ججز نے PTI کا بیانیہ بنانے کیلئے خط لکھا۔ استدعا ہےکہ بااختیار کمیشن بنا کر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کےISIکے عدالتی فیصلوں پر اثرانداز اور عدلیہ میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔

    ججزکا خط،اسلام آباد ،لاہور ہائیکورٹ بار،اسلام آبا بار،بلوچستان بار کا ردعمل

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

  • ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    ججز کا خط،انکوائری ہو،سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کی جائے، بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ کے سامنے ہم سیاسی مسئلہ کی بجائے قانونی اور آئینی مسئلہ رکھیں گے،اس مسئلے کے ساتھ عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے ساتھ جڑے ہیں،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 جج صاحبان نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا،جج صاحبان نے زندگی میں پہلی بار ایسا خط لکھا ہے، جج صاحبان کی برداشت ختم ہوگئی، سب جج صاحبان نے انفرادی طور پر اس خط پر دستخط کیے ،اورسپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا،پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر اور سپورٹر معزز عدلیہ کے تحفظ کے لیے کھڑا رہے گا، ہمارے لیے ہر جج قابل احترام ہے، ججز کا آئینی ذمہ داری نبھانے دی جائے، بار کونسلز اور ایسو سی ایشنز سے درخواست کرتے ہیں کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے جو ممکن ہوسکے وہ اقدامات لیں،جن ججز نے خط لکھے، اُن کی جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے پر انکوائری کی کروائی جائے، اس کی انکوائری سپریم کورٹ میں اوپن سماعت کے ذریعے کی جائے،سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں اس معاملے پر آج ہی لارجر بینچ تشکیل دیا جائے،

    ججز کے خط کے بعد عمران خان کے مقدمات کالعدم قرار دے کر رہا کیا جائے،بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسی سزائیں سنائی گئیں، جہاں ہمیں جرح کا حق نہیں دیا گیا، ایسے فیصلے سنائے گئے جن کا کوئی سر پیر نہیں تھا،یہ تمام فیصلے دبائو میں دیئے گئے، ججز کے خط کے بعد عمران خان کے مقدمات کالعدم قرار دیئے جائیں ۔ انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، جب عمران خان کو ایک دن میں 3 سزائیں سنائی گئی ،تو ایک جج نے بتایا کہ اُن کے نہیں پتا کہ اس کے بچے کہاں ہے۔ ایک نے بتایا کہ اُن کے بیٹے کا ولیمہ کینسل کروایا گیا ہے۔اس طرح ججز سے فیصلہ کروایا گیا تھا، ہم گئے لیکن جج صاحب نے اپنا فیصلہ سنا دیا، اسی طرح کے فیصلے ہوئے، ابھی فیصلے کی کاپی نہیں ملی تھی کہ عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر انکو گرفتار کر کے جیل پہنچا دیا گیا تھا.بانی پی ٹی آئی کو ایسی سزائیں سنائی گئیں جہاں ہمیں جرح کا حق نہیں دیا گیا، ججز کا خط چارج شیٹ ہے، اس پر فوری ایکشن ہونا چاہیے،خط پر کارروائی نہ ہوئی تو عوام کا عدلیہ پر اعتماد اٹھ جائے گا،عدلیہ ملک کا وہ ستون ہے جس کی طرف 25 کروڑ عوام دیکھتے ہیں،وکلاء کے بار کونسل سے التجا کرتے ہیں عدلیہ کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں، چاہتے ہیں عدلیہ کے پیچھے پوری قوم کھڑی ہو،اس معاملے پر ہم ایوان میں قرارداد بھی لائیں گے

    ججزکا خط،واضح ہوا نشانہ صرف ایک شخصیت تھی،عمر ایوب
    تحریک انصاف کے رہنما، رکن قومی اسمبلی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل چھ ججز نے جو لیٹر لکھا یہ موجودہ سسٹم کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے،ہم اس معاملے کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے،اس لیٹر کے بعد تمام سسٹم ایکسپوز ہوچکا ہے، تمام ججز سے التجا ہے کہ ہر ادارے کو اپنے اختیارات تعین کروانے میں اپنا کردار ادا کریں، جج صاحبان نے پاکستان کے انتظامی امور کے خلاف ایک چارج شیٹ پیش کی،اس سے ہم سب کے سر شرم سے جھک گئے، اس سے واضح ہوا کہ نشانہ صرف ایک شخصیت تھی ،رول آف لاء ختم ہوچکی ہے، ایسے معاملات کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں آئے گا، چیف جسٹس اور سپریم جوڈیشل کونسل کے معزز جج صاحبان سے درخواست کرتے ہیں کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آپ جلد از جلد ایکشن لیں، ہر ادارہ آئین اور قانون کے مطابق کام کرے،

    نو مئی سے نو فروری تک سارے سانحے کا جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے،لطیف کھوسہ
    تحریک انصاف کے رہنما ، رکن قومی اسمبلی سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججزنے چیف جسٹس اور جوڈیشل کمیشن کو خط لکھا ہے، خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے جو خط کے ساتھ لگائے گئے ثبوت دیکھنے کے قابل ہیں، وہ کہتے ہیں شوکت صدیقی کا فیصلہ آپ نے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا ہے،ہم تو حاضر سروس 6 ججز ہیں ہمیں بھی انصاف دیا جائے،یہی اثرات تمام عدالتوں‌پر ہیں، عنقریب دیکھیں گے کہ باقی ججز بھی دلیری کا مظاہرہ کریں گے اور قوم کے سامنے آئیں گے، اس طرح نظام عدالت کو چلانا ہے تو یہ آئین سے بغاوت ہے، جو بھی اس کا ذمہ دار ہے، اسکے خلاف کاروائی ہو، نو مئی سے نو فروری تک سارے سانحے کا جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائے، عمران خان کی پارٹی کو ختم کرنے کے لئے نو مئی کا بیانیہ بنایا گیا،شوکت صدیقی نے کہا کہ ان پر ایجنسسز کی مداخلت تھی،سپریم جوڈیشل کونسل نے ان کو نکال باہر کیا مگر سپریم کورٹ نے بحال کیا،سپریم کورٹ نے جوڈیشل کونسل کا فیصلہ مسترد کیا،جج محمد بشیر ایمبولینس میں تھے مگر ان کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سزا دینے کا کہا گیا،جج محمد بشیر بار بار چھٹی کی درخواست کرتے رہے،مگر بالآخر ان کو سزائیں دینا پڑ گئیں،سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا اب 45 سال مت لینا کہ بھٹو کا ٹرائل غیر آئینی تھا سیاسی استحکام تب ہی آسکتا ہے جب مقتدر حلقے انتقام اور نفرت کی سیاست چھوڑ دیں،اس ملک میں عمران خان کے بغیر سیاست نہیں ہوسکتی، عمران خان ایک حقیقت ہے اسے تسلیم کرنا ہوگا،تحریک انصاف کا نشان چھین لیا، صدر، پنجاب کے صدر، سینیٹر اعجاز، صنم چودھری سب پابندسلاسل ہیں، پی ٹی آئی قیادت کے اندر ہونے کے باوجود لوگوں نے بینگن ،کٹورا، چارپائی، کھڑکی کے نشان ڈھونڈے اور ووٹ دیا، پاکستانی عوام نے ضد کر لی تھی کہ ہمارا حق ہے ووٹ دینا اور عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے.دوسری پارٹی میں شامل ہونا ہماری مجبوری بن گئی، آج پہلا قطرہ بارش کا آیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے توسط سے، باقی ججز بھی بولیں گے، عدالتی نظام کو مفلوج کیا گیا ہے، عوام اور آئین کے ساتھ بہت کھلواڑ ہو گیا، چیف جسٹس کمیشن بنائیں تا کہ ہر ایک کا دائرہ اختیار جو آئین میں متعین شدہ ہے سب اپنی حدود میں رہیں،

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    محکمہ بہبود آبادی،عوامی آگاہی کیلئے مسلسل مصروف عمل،تحریر:صباءفاروق

     نئی مردم شماری میں بلوچستان کی آبادی کم ہونے کا معاملہ،

    بریسٹ کینسر،بڑھتی آبادی پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، صدر مملکت

    پاکستان دنیا بھر میں گنجان آبادی کے اعتبار سے کونسے نمبر پر؟

    ڈیجیٹل مردم شماری ،پاکستان کی آبادی 241.49 ملین تک پہنچ گئی ،ادارہ شماریات

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ،امریکہ نے پابندیوں کی دھمکی دے دی

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، امریکہ نے پاکستان پر پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے دوران بریفنگ پاک ایران گیس منصوبے بارے سوال ہواتو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” کسی ممکنہ کارروائی پر تبصرہ نہیں کر سکتے اور ہرایک کو مشورہ دیتے ہیں ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کا خطرہ ہوسکتا ہے، سب کو مشورہ ہے ایران کے ساتھ کاروبار سے پہلے اس بات پرغور کریں، اسسٹنٹ سیکرٹری نے واضح کیا تھا ہم اس پائپ لائن کو آگے بڑھانے کی حمایت نہیں کرتے”۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے چینی قافلے پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ہم پاکستان میں چینی قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم حملےکےمتاثرین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دہشت گردوں کے ہاتھوں پاکستانی عوام نے بہت نقصان اٹھایا ہے، پاکستان میں چینی شہری دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے ہیں

    واضح رہے کہ 23 فروری کو نگران کابینہ توانائی کمیٹی نے ایرانی بارڈر سے گوادر تک 81 کلومیٹرپائپ لائن بچھانے کی منظوری دی تھی، پائپ لائن بچھانے سے پاکستان 18 ارب ڈالر جرمانے کی ادائیگی سے بچ جائے گا اور ایل این جی کے مقابلے میں ایران سے 750 ملین کیوبک فٹ گیس انتہائی سستی ملے گی، نگران حکومت نے امریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائر کرنے کا پلان مؤخرکیاتھا

    وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی پابندیوں سے استثنیٰ کا مطالبہ

    پاک ایران پائپ لائن گیس منصوبہ کی فوری تکمیل کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،محمد عدیل بھٹہ

    پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا. محمد علی

    ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کھٹائی میں پڑ گئی

    حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی

    پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایران کی قدرتی گیس برآمد کرنے کا 25 سالہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ہوا تھا اور اس پر 2015 تک عملدرآمد ہونا تھا لیکن ایران کے خلاف بین الاقوامی اور امریکی پابندیوں اور اسلام آباد پر واشنگٹن کے دباؤ کے باعث اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ .

    دونوں فریقوں نے ستمبر 2019 میں ایک نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اگر پاکستان 2024 تک پائپ لائن کو مکمل کر لے تو ایران نے کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

  • مولانا فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک کا اعلان

    مولانا فضل الرحمان کا ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور احتجاجی تحریک کا اعلان

    جمعیت علماء اسلا م کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور احتجاجی تحریک چلائیں گے

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں،کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے،اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے، ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان عوام اسمبلی ہوگا، اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لئے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔25 اپریل کو پشین بلوچستان، 02 مئی کراچی سندہ، 09 مئی پشاور خیبرپختونخواہ میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔

    ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطہ کررہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے،ہمارے کارکن ،صوبائی اور ذیلی تنظیمیں ان اجتماعات کی کامیابی کے لئے حرکت میں آئیں ، الیکشن کمیشن بے بس ہے،ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں ،اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں کوئی دم خم نہیں رہا ، سول بیورکریسی میں مداخلت ہورہی ہے، ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہے، آج ہائی کورٹ ججز کہہ رہے ہیں کہ ہمارے معاملات میں مداخلت ہورہی ہے، ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اس پریشر میں لوگوں کو انصاف نہیں دے سکتے، خواجہ آصف نے ماضی کے دریچوں سے پردہ اٹھایا ہے ،کس طرح اداروں نے انتخابی معاملات میں مداخلت کی ہے. اس تمام صورتحال سے جے یو آئی کے موقف کو تائید ملی ہے کہ ہمارا مؤقف صحیح ہے،جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے، جے یو آئی کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا،

    صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب

    ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف

    وزیراعظم کی بیرک گولڈ کو بلوچستان میں معدنیات کے دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب

    وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بچوں کو کس کام سے منع کرتی ہیں؟ خود ہی بتا دیا

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    عوام کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا ہمارا فرض ہے، کسی پر احسان نہیں،مریم نواز

  • عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    عدالتی معاملات میں مداخلت، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے عدالتی کیسز میں خفیہ ایجنسیوں کی مداخلت پر سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ دیا ہے جس میں عدالتی معاملات میں انتظامیہ اور خفیہ اداروں کی مداخلت پر مدد مانگی گئی ہے۔ہائی کورٹ کے ججوں کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام ججوں کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ خط میں عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے۔ہائی کورٹ کے ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مداخلت اور ججز پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر جوڈیشل کنونشن بلایا جائے۔سپریم جوڈیشل کونسل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججوں نے خط ارسال کیا ہے۔ خط لکھنے والوں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل ہیں۔
    خط کے متن کے مطابق ’عدالتی امور میں مداخلت پر ایک عدلیہ کا کنونشن طلب کیا جائے جس سے دیگر عدالتوں میں ایجنسیوں کی مداخلت کے بارے میں بھی معلومات سامنے آئیں گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کے کنونشن سے عدلیہ کی آزادی کے بارے میں مزید معاونت حاصل ہو گی۔‘سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں ٹیریان وائٹ کیس کا بھی ذکر کیا گیا ہے
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے مشترکہ خط میں کہا گیا ہے کہ ’جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر نے چیف جسٹس عامر فاروق سے اختلاف کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔‘خط کے متن کے مطابق جن ججوں نے چیف جسٹس سے اختلاف کرتے ہوئے فیصلہ دیا ان پر ایک حساس ادارے کی جانب سے ججز کے خاندان اور دوستوں سے دباؤ ڈالوایا گیا۔خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ’اس سے قبل بھی ججوں نے اپنے اوپر دباؤ کی کوششوں پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو 2023 اور 2024 میں خطوط لکھے تھے۔
    خط میں کہا گیا ہے کہ ‏ایک حساس ادارے کی جانب سے ججز پر مسلسل دباؤ کا معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے۔ خط لکھنے والے ججز نے دباؤ کی کوششوں پر 2023 اور 2024 میں لکھے خطوط بھی شامل کیے ہیں۔ججز نے خط میں کہا ہے کہ خط لکھنےکا مقصد سپریم جوڈیشل کونسل سے رہنمائی لینا ہے، یہ معاملہ جج شوکت عزیز صدیقی برطرفی کیس کے بعد اٹھا ہے، شوکت صدیقی کیس میں ثابت ہوا فیض حمیدعدالتی امورمیں مداخلت کررہے تھے جبکہ خط میں 2023 میں جج کے کمرے سے کیمرہ نکلنے کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق اس وقت کے آرمی چیف اور وفاقی حکومت نے جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف کیس کیا تھا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےعدالتی امور میں مداخلت کے الزامات کی تحقیقات کرائی جائیں، انہوں نے خود بھی اپنے اوپر عائد لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی درخواست کی۔خط میں کہا گیا ہے کہ ایجنسیوں کی مداخلت، ججز پراثر اندازی سراسر توہین عدالت کے زمرےمیں آتی ہے، آرٹیکل 204، توہین عدالت آرڈیننس کے تحت فوری کارروائی شروع کی جائے۔

  • صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    صدر مملکت سے وزیراعظم کی ملاقات

    اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ۔

    باغی ٹی وی : ملاقات میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،صدر اور وزیراعظم نے ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کے مشترکہ عزم کا اظہار بھی کیا، صدر اور وزیراعظم نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پربھی گفتگو کی-

    واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینے کا اعلان کیا ہے اسلام آباد میں ٹیکس ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو بلیو پاسپورٹ اور پاکستان کے اعزازی سفیرکا درجہ دیا جائےگا گاڑی کے دوپہیے ہیں، ایک نجی سیکٹر اور دوسرا حکومت اور وفاقی حکومت کو صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کرنجی سیکٹرکی مدد کرنی ہے،کاروبار کرنا حکومت کا کام نہیں بلکہ ٹیکس دہندگان کو بہتر ماحول فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، معیشت مضبوط ہوتی ہے توقوم کی آواز سنی جاتی ہے، کمزور معیشت کی آواز کوئی نہیں سنتا۔

    آئی جی پنجاب کو ایوارڈ ملنے پر یاسمین راشد نے جیل سے خط لکھ …

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے …

    حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

  • شانگلہ میں  گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    شانگلہ میں گاڑی پر خودکش حملہ، 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک

    پشاو: خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بشام میں حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق مسافرگاڑی اسلام آباد سےکوہستان جارہی تھی خودکش حملے میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چینی مسافروں کی گاڑی سے ٹکرائی، چینی مسافروں کی گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقےکو سکیورٹی فورسز نےگھیرے میں لے لیا ہے۔

    ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی طلاعات کے مطابق کار میں سوار چینی انجینئرز داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرتے تھے اور داسو جارہے تھے جاں بحق افراد میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے

    حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں بلکہ نجی شعبے کو سازگار ماحول کی فراہمی ہے، وزیراعظم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شانگلہ میں چینی شہریوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق چینی شہریوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا-

    انہوں نے کہا کہ جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں چین کی حکومت اور جاں بحق شہریوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں، چینی شہریوں پر حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دشمن نے پاکستان کے انتہائی قابل اعتماد دوست ملک کے شہریوں کو نشانہ بنایا، یہ حملہ چینی شہریوں پر نہیں بلکہ پاکستان پر ہے ،دشمن کو اس حملے کا سخت جواب دیا جائے گا۔

    وفاقی بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

    محسن نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے-

    پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے …