Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کامطالبہ،وزیر داخلہ محسن نقوی کیلیے چیلنج

    کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کامطالبہ،وزیر داخلہ محسن نقوی کیلیے چیلنج

    کچہ کے علاقے میں پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا ایک جوان معمولی زخمی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جس کی خالت خطرے سے باہر ہے۔

    لڑکیوں سے فون پر دوستی، سستی اشیاء کی فروخت، ڈاکوؤں کا اغوا کا طریقہ
    پنجاب اور سندھ میں کچے کے ڈاکو ؤں نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے، شہریوں کو اغواکرنا، ان پر تشدد کرنا اور پھر تاوان طلب کرنا، تشدد کی ویڈیو وائرل کرنا ڈاکوؤں کا پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے کے ڈاکو اتنے طاقتور ہیں کہ پولیس اعلانات تو کرتی ہے لیکن انکے خلاف کاروائی نہیں کر پاتی، اب وزیر داخلہ محسن نقوی کے لئے یہ چیلنج ہو گا کہ وہ کچے کے ڈاکوؤں کے ساتھ کیسے نمٹتے ہیں،کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کا مضبوط نیٹ ورک قائم ہے، جس کا نوٹس عدالت بھی لے چکی ہے، ماضی کے مقابلے میں ڈاکو اب کارروائیوں کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔کچے ڈاکوؤں نے سوشل میڈیا کو بھی ہتھیار بنالیا ہے، شہریوں کو لڑکیوں سے دوستی اور مختلف اشیاء سستی قیمت پر فراہم کرنے کا لالچ دیکر کر یرغمال بنانے لگے ہیں، پچھلے کچھ عرصے سے ڈاکوئوں نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں پر فوکس رکھا ہوا ہے کیونکہ یہ پیسے کے حصول کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ مغویوں کے اہل خانہ سے ان کے پیاروں کی رہائی کے عوض بھاری تاوان مانگا جاتا ہے۔ تاوان کی رقم کی وصولی کو یقینی بنانے کے لئے مغویوں پر تشدد کی ویڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جاتی ہیں،

    سندھ میں کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے ڈاکو ایک سال میں 400 افراد کو اغوا کرچکے ہیں، گزشتہ چند روز کے دوران کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں 2 یرغمالی مارے جاچکے ہیں،سندھ حکومت اور پولیس کے بلند و بانگ دعوؤں کے اور 250 آپریشنز کے باوجود کچے میں مختلف ڈاکو گروہ آزادانہ وارداتیں کرنے میں مصروف ہیں،پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ اور کشمور کے کچے کے علاقے میں تیغانی، جاگیرانی، شر، بھیو، بھنگوار گینگ اب بھی موجود ہیں،ڈاکوؤں کے حملے میں 11 پولیس اہلکار شہید اور اتنے ہی زخمی ہوچکے ہیں جبکہ پولیس کارروائی میں 23 ڈاکو ہلاک اور 160 گرفتار کیے گئے ہیں،آزاد ذرائع کے مطابق ہر ماہ 20 سے 30 افراد تاوان کے عوض آزاد ہوتے ہیں

    ڈاکو سرعام سوشل میڈیا استعمال کرتے اور دھمکیاں دیتے ہیں،سراج الحق کا آپریشن کا مطالبہ
    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوری آپریشن کا مطالبہ کیا ہے،سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے دور میں اربوں روپے خرچ کرکے کچہ آپریشن کا ڈرامہ رچایا گیا، صوبائی حکومتیں کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف ناکام ہو چکی ہیں، جماعت اسلامی کے دو کارکن لنڈ گینگ کے ہاتھوں قتل ہوگئے، رحیم یار خان اور صادق آباد میں ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم، آرمی چیف اور پولیس اپنا کردار ادا کرے ڈاکو سرعام سوشل میڈیا استعمال کرتے اور دھمکیاں دیتے ہیں۔ پولیٹیکل ونگز بنا کر پورے علاقے کو یرغمال بنا رکھا ہے، میں حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھتی ہے تو فوری طور پر ان ڈاکووں اور کچے کے جنگلات میں چھپے وحشی درندروں کا صفایا کرے ایسا نہ کیا گیاتو عوام کے ہاتھ ہوں گے اور تمہارے گریبان،

    کچے کے ڈاکو، تحریک انصاف سندھ کا ردعمل
    تحریک انصاف سندھ کے صدر و سابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ کیا کچے کے ڈاکو آزاد ہوچکے ہیں جنہیں شہریوں کو اغوا کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔اس وقت انتہائی افسوس ناک صورتحال ہے عوام کا جان و مال محفوظ نہیں ہے کچے کے علاقے میں ہمارے ایک ٹیچر کو قتل کر دیا گیا استاد کا قتل نہیں وہ تعلیم کا قتل تھا استاد کہہ رہا تھا کہ جان کو خطرہ ہے لیکن کسی بھی ادارے کی جانب سے تحفظ نہیں دیا گیا کچے میں ڈاکوئوں نے 12 ڈرائیورز کے ساتھ متعدد مغویوں کو قتل کر دیا ہے دو مغویوں کی ٹانگوں میں گولیاں ماری گئیں تشدد کی وڈیوز بھی آرہی ہیں ڈاکو جشن منا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

    تھانہ روجھان کی حدود سے کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا

    گھوٹکی: کچے کے علاقے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مبینہ مقابلہ،3 مغوی بازیاب کرانے کادعویٰ

    تنگوانی:کچے کے ڈاکوؤں نے 2 شہریوں کو اغواء کرلیا

    تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    ڈاکوؤں کے کئی ٹھکانے گرانے کے بعد جلا دیے گئے

    کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ

    ڈھولچی ڈانسر گروپ کچے کے ڈاکوؤں کے چنگل سے بازیاب

    جلد اسٹریٹ کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیں گے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں، سندھ کی عوام نے جو پیپلز پارٹی اور مجھے عزت دی ہے میری کوشش ہوگی ان کی امیدوں کی تکمیل کروں، ہمارے خلاف وہ تیظیمیں احتجاج کر رہی ہیں جن کو پولنگ ایجنٹ بھی نہیں مل رہے تھے، آج میں نے امن امان سے متعلق اہم اجلاس کیا ہے، ہم جلد اسٹریٹ کرمنلز اور کچے کے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیں گے، ہم نے پہلے بھی کام کر کے دکھایا ہے اور اب بھی عوام کی خدمت کرینگے، سیلاب متاثرین کے علاوہ تمام بےگھر لوگوں کیلئے گھروں کا بندوبست کرینگے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کام کر کے دکھایا ہے اور دوسروں نے صرف اعلانات کئے ہیں.

  • سپریم کورٹ, جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار

    سپریم کورٹ, جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار

    سپریم کورٹ نے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے

    سپریم کورٹ نے فیصلہ غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا،سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ریٹائرڈ جج تصور کیا جائے،سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ جسٹس شوکت صدیقی بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائرڈ اور تمام مراعات وپینشن کے حقدارہوں گے، انہیں پینشن سمیت تمام مراعات ملیں گی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس تاخیر سے مقرر ہونے کیوجہ سے شوکت عزیز صدیقی کی عمر 62 سال پوری ہو چکی، عمر پوری ہونے کی وجہ سے شوکت عزیز صدیقی کو عہدے پر بحال نہیں کیا جاسکتا،سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ شوکت عزیز صدیقی کے سابق آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید پر لگائے گئے الزامات سنگین نوعیت کے تھے جن کی تحقیقات سپریم جوڈیشل کونسل کو کرنا چاہیے تھی،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل 5 رکنی بینچ نے شوکت صدیقی کی آئینی درخواستوں پر سماعت 23 جنوری 2024 کو مکمل کی تھی،

    تین سال بیت گئے،ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرچکی اب تو کیس سن لیں،

    سوچ بھی نہیں سکتا کہ بنچ کا کوئی رکن جانبدار ہے،سابق جج شوکت عزیز صدیقی

    جسٹس شوکت صدیقی ملکی تاریخ کے دوسرے جج ہیں جن کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی گئی ہے  اس سے قبل 1973 میں لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت علی کو بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

    اکتوبر 2018 میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے متنازع خطاب پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 21 جولائی 2018 کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

  • معاشی چیلینجز سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند ،وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    معاشی چیلینجز سے نمٹنے کیلیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند ،وقت کی ضرورت ہے،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی طور پر شریک تھے،اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ بھی شریک رہی،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، مراد علی شاہ اور علی امین گنڈا پور بھی اجلاس میں شریک تھےوفاقی وزراء بھی ایپکس کمیٹی اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیاگیا،

    آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر گزارا نہیں،وزیراعظم
    وزیر اعظم شہباز شریف نے سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیاست کی بجائے ریاست کو بچانا ہے، امید کی جاتی ہے اگلے ماہ 1 بلین سے زائد کی مزید قسط جاری ہو جائے،بجلی چوری ، دیگر لیکیجز کے ساڑھے 1300 ارب روپے آجائیں تو ہم کشکول توڑنے کیطرف بڑھیں گے، ہماری محصولات 9 ٹریلین روپے ہیں، اصل میں 13 سے 14 ٹریلین ہونی چاہیئے،مجھے پورا یقین ہے ہم سب مل کر ملک چلائیں گے،پسند ناپسند سے بڑھ کر کام کریں گے تو امید ہے ایک دن کامیابی ہو گی، ہم سب نے مل کر پاکستان پچانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی آئی اے اور سٹیل ملز کو بیچنا پڑے گا۔825ارب روپے پی آئی اے کا قرضہ ہے، سالانہ 400 ارب روپے بجلی کی چوری ہورہی ہے، بجلی اور گیس سیکٹر کا سالانہ گردشی قرضہ پانچ ہزار ارب روپے ہے، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے۔ ہمیں ایک اور آئی ایم ایف پروگرام بھی چاہئے ہو گا ،آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر گزارا نہیں، آگے ہمیں آئی ایم ایف سے ایک اور معاہدہ کرنا ہوگا جس کا دورانیہ تین سال ہوگا،16 ماہ کی حکومت میں عسکری قیادت نے مثالی معاونت کی، تعاون کی فراہمی پر آرمی چیف کا مشکور ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں رکاوٹیں دور کرنے کے لئے سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کلیدی کردار ہے،ایس آئی ایف سی ملک کی  معاشی بحالی  کی جامع حکمت عملی کا مظہر ہے،پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی مسائل اور بحرانوں سے نجات دلانا ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنا ہے،منصوبے کے تحت زراعت، لائیو سٹاک، معدنیات، کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور زرعی پیداوار جیسے شعبوں میں پاکستان کی اصل صلاحیت سے استفادہ کیا جائے گا،منصوبے کے تحت ان شعبوں کے ذریعے پاکستان کی مقامی پیداواری صلاحیت اور دوست ممالک سے سرمایہ کاری بڑھانےکے اقدامات لئے جارہے ہیں، کونسل کا مقصد منصوبے کے تحت  ایک حکومت  اور  اجتماعی حکومت  کے تصور کو فروغ دینا ہے،ملک میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے گا،ایس آئی ایف سی کے تحت بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں اور سرمایہ کاری میں سہولت کے لئے سنگل ونڈو کی سہولت دی گئی ہے،اس منصوبے کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان اشتراک عمل پیدا کرنا ہے،ایس آئی ایف سی ایک اہم پلیٹ فارم ہے جیسے جاری رکھا جائے گا، ایس آئی ایف سی کی ایپیکس کمیٹی نے نگراں حکومت میں بھی موثر اور بھر پور کام کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،معاشی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے یہ پلیٹ فارم بہت اہم ہے،ملک کو درپیش معاشی چیلینجز سے نمٹنے کے لیے سب کا مل بیٹھنا خوش آئند اور وقت کی ضرورت ہے،عسکری قیادت نے اس پلیٹ فارم کی کامیابی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں غیر معمولی کام کیا

    مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

    مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

  • مونال ریسٹورنٹ کیس،ریکارڈ فوراً   پیش کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس،چیف جسٹس برہم

    مونال ریسٹورنٹ کیس،ریکارڈ فوراً پیش کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس،چیف جسٹس برہم

    سپریم کورٹ، مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وکیل مخدوم علی ،وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے،مونال ریسٹورنٹ کی لیز سے متعلق کیس میں ملٹری اسٹیٹ کے افسران سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،سماعت کے آغاز میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ سپریم کورٹ کا آخری آرڈر کیا تھا پڑھیں،اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں گزشتہ سماعت کا حکم نامہ پڑھ کر سنایا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کون آیا ہے؟ مونال کے ساتھ ملٹری اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ کا اوریجنل ایگریمنٹ ریکارڈ کہاں ہے؟ سارے لوگ جھوٹ بولنے کے لیے آئے ہیں یا کوئی سچ بھی بولے گا۔ریکارڈ فوراً وقفے میں پیش کریں ورنہ توہین عدالت کا نوٹس کریں گے،عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا

    مونال ریسٹورینٹ سیل کرنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل

    مونال ریسٹورنٹ کو کھولنے کی استدعا سپریم کورٹ نے کی مسترد

    مونال ریسٹورنٹ کو سیل کھولنے کی استدعا پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    مونال کی بندش کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،کیا پھر دارالحکومت کو پنجاب کے حوالے کر دیں؟ عدالت

    مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

    مارگلہ ہلز،درختوں کی کٹائی پرتحقیقاتی کمیٹی قائم،پاک فوج بھی کمیٹی کا حصہ

  • گوادر میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    گوادر میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

    گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے دونوں جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی میں دہشت گردی کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی بہار خان اور سپاہی عمران علی کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فوج، پاک بحریہ، بلوچستان پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی دہشت گردی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر بیٹوں کی یہ قربانیاں دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    گوادر پورٹ دہشت گردوں کا حملہ، سندھ اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی گئی،پیپلز پارٹی کی رکن سعدیہ جاوید نے قرارداد جمع کرائی،قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان گوادر بندرگاہ پر دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ہم سمجھتے ہیں کہ ایسی حرکتیں ہمیں بحیثیت قوم خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔ اس موقع پر ہم چوکس اور چوکس افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے بروقت دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنادیا۔ بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد برآمد کیا گیا۔

    گوادر حملہ، لاپتہ افراد کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب
    دوسری جانب لا پتہ افراد کا ایک اور ڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے،بی ایل اے کا دہشت گرد کریم جان جس کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں درج تھا گوادر حملے میں ملوث تھا۔کریم جان کو پچھلے دو سالوں سے ان دہشت گرد تنظیموں نے پہاڑوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے کے لیے بھیجا تھا۔ دوسری طرف ان کی جبری گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔ جبری گمشدگی کا ایک وحشیانہ کھیل ہے جس میں ریاست کو ہر طرف سے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔

    گوادر جی پی اے کمپلیکس حملے میں مارے گئے دہشت گرد لاپتہ افراد تھے،جان اچکزئی
    بلوچستان کے سابق نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں پر رحم نہیں کیا جائے گا۔ ہم ان چوہوں کو باہر نکالنے کے لیے ریاست کی پوری طاقت کے ساتھ ان کا پیچھا کریں گے۔ اور براہ کرم انہیں لاپتہ افراد یا "ناراض بلوچ” کہنا بند کریں۔گوادر جی پی اے کمپلیکس حملے میں مارے گئے دہشت گرد لاپتہ افراد تھے، جیسا کہ اسلام آباد کے اشرافیہ حلقوں میں کہا جاتا ہے۔ ان کے اہل خانہ ان کی گمشدگی پر ریاست کے خلاف احتجاج کرتے ہیں، لیکن وہ بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہونے کے لیے غائب ہو جاتے ہیں۔لہٰذا بلوچستان میں "لاپتہ افراد” کو دراصل ایجنسیاں نہیں لے جاتیں۔ وہ دہشت گرد بننے کے لیے غائب ہو جاتے ہیں۔

    سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ گوادر جی ڈی اےکمپلیکس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانےپر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کر سیکیورٹی فورسز نےثابت کردیا کہ وطن کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ بہادر جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ پاک شہداء کے درجات بلند فرمائے آمین

    گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلکس پر بی ایل اے کا حملہ ناکام بنادیا گیا، تمام 8 دہشتگرد ہلاک

    پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں، زین قریشی

    بیٹے نے میرے لیے اضافی بندوبست کردیا،شہید کیپٹن احمد کے والد کے جذبات

    مبشر لقمان کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا، شیر افضل مروت

    مبشر لقمان کو شیر افضل مروت کی جانب سے دیا گیا انٹرویو سننے کے لئے یہاں کلک کریں،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    پاکستان آرمی کسی بھی خطرے کا موثر جواب دینے کیلئے ہمیشہ تیار ہے، آرمی چیف

    پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں، آرمی چیف

    غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سنگین جرم ہے، آرمی چیف

    نوجوان فکری وسائل بروئے کار لاکر درپیش چیلنج کا حل تلاش کریں۔ آرمی چیف

    عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

    مخصوص سیاسی جماعت شہداء کی بے حرمتی سے باز نہ آئی

  • افغانستان آپریشن آبادیوں کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف تھا،ترجمان دفتر خارجہ

    افغانستان آپریشن آبادیوں کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف تھا،ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ 18مارچ کو پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا. افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں. پاکستان غزہ میں اسپتالوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتاہے. معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بربریت سے کم نہیں

    ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ باہمی میٹنگز کے سلسلے میں برسلز میں موجود ہیں ،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمٹ پہلی نیوکلیئر اور توانائی پر روشنی ڈالیں گے،وزیر خارجہ دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف پیش کریں گے،وزیر خارجہ پاکستان کے نیوکلئیر انرجی سے متعلق پاکستان کے حفاظتی اقدامات سے آگاہ کریں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان میں پاکستان کے فضائی آپریشن کے حوالہ سے کہا کہ 18مارچ کو کیا جانے والا آپریشن آبادیوں کو نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ دہشتگرد گروہوں کے خلاف تھا، 16 مارچ کودہشت گرد حملے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تبادلہ ہوا،دہشتگرد حملے پر افغانستان کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا،18مارچ کا آپریشن خفیہ اطلاعات پر ٹی ٹی پی اور گل بہادر گروپ کے خلاف کیا گیا جس کا نشانہ دہشتگردوں کے ٹھکانے تھے پاکستان نے متعدد بار افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کے ثبوت افغانستان کو دیے تھے، پاکستان نے بیشتر بار افغانستان کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ سٹریٹجی بنانے کی پیشکش کی پاکستان افغانستان کی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور دونوں ممالک میں برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی سمیت دیگر مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے کرنے پر توجہ دی ہے امید کرتے ہیں افغانستان دہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کے شفا ہسپتال پر حملے کی پاکستان شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،پاکستان مطالبہ کرتا ہےکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل سے غزہ میں جاری بر بریت کا نوٹس لے ،مقبوضہ کشمیر کی 4 سیاسی جماعتوں پر بھارت کی جا نب سے پابندی قابل مذمت ہے،بھارت کو ان سیاسی جماعتوں پر لگا ئی گئی پابندیاں ختم کر نی چاہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی انتخابی قوانین کے حوالے سے متعدد غلط فہمیاں دکھائی دی ہیں،ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شکیل آفریدی کے معاملے پر مؤقف پرانا ہے، شکیل آفریدی کو پاکستانی عدالت نے سزا دی ہے، قیدیوں کے کسی بھی باہمی تبادلے کا معاملہ میڈیا پر گفتگو نہیں کی جاتی، ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہوگا، پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے، اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے، ہم اس تعمیر کے لیے پُرعزم ہیں

    تحریک انصاف کا آئی ایم ایف کو خط،ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    انتخابات میں دھاندلی، جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    انتخابات میں دھاندلی، عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروا دی

    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کے حاضر سروس ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،جوڈیشل کمیشن عام انتخابات کا آڈٹ اوراس کے بعد آنے والے نتائج کا آڈٹ کرے، ملک میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوری کام سے روکا جائے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہوئے تحریک انصاف نے کے پی میں نتائج کو تسلیم کر لیا اور حکومت بنا لی تا ہم دیگر صوبوں میں نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار ی ہے اور دھاندلی کا الزام عائد کیا جا رہا ہے، تحریک انصاف نے دھاندلی کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے،

    انتخابی دھاندلی، پی ٹی آئی کا احتجاج،کئی رہنما ،کارکنان گرفتار

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے انتخابات کے نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،شیر افضل مروت نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کمیٹی اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبر الیکشن کمشن کی تعیناتی چیلنج کر دی، شیر افضل مروت نے اس حوالہ سے درخواست دائر کر دی ہے،شہر افضل مروت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 کالعدم قرار دئیے جائیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے، دھاندلی کے الزامات کی انکوائری کے لیے وزارتِ داخلہ کو جوڈیشیل کمیشن بنانے جا حکم دیا جائے،جوڈیشیل کمیشن ملک بھر کے الیکشن نتائج راولپنڈی سمیت کنسالیڈیشن کرے،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل روک دی جائے،

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    قومی اسمبلی ،سپیکر کیسے غیر قانونی کام کرتے رہے،من پسند افراد کی بھرتیاں، لوٹ مار،سب سامنے آ گیا

    سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف نے انت مچا دی، غیر متعلقہ اور اضافی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کے خزانے کو قوی نقصان پہنچا رہے ہیں، اسد قیصر نے ملازمین کو بھرتی کیا تو وہیں راجہ پرویز اشرف بھی ان سے پیچھے نہ رہے ، قومی خزانے کا بے دردی سے اس طرح استعمال کیا جا رہا ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا ڈرائیور بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ سے سرکاری گاڑی پر دودھ لینے جاتا ہے، اسمبلی ہاؤس میں ملازمین کی بھر مار، میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں،راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کے غیر قانونی کاموں کو اس لئے تحفظ دیا کیونکہ وہ خود اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا چاہتے تھے

    اس ضمن میں چیئرمین نیب اور چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی گئی ہے جس میں حقائق سامنے رکھے گئے ہیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر نیشنل اسمبلی نے ریٹائرڈ آفیسروں کی فوج رکھی ہے جو کہ تین سال سے لے کر 12 سال کے لئے اسمبلی میں غیر قانونی کام کر رہے ہیں اور اس کے بدلے اسپیکر قومی اسمبلی کی مہم چلارہے ہیں ۔ ان ریٹائر ڈلوگوں نے پہلے اسپیکر اسد قیصر کے ساتھ مل کر اس کے بندے سمبلی میں لائے، جن میں ایک اس کا بھانجا ہے جس کو اسد قیصر نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں Depotion پر بلا کر ضم کیا ۔ مگر پشاور ہائی کورٹ نے اس کو واپس بھجوایا۔ اب اسمبلی میں لا کر اس ضم کر کے گریڈ 19 دے دیا ہے اس کے علاوہ اسد قیصر نے PIPS جو کہ ایک گورنمنٹ آرگنائزیشن نہیں ہے سے شہر یار کو بلا کر سیکشن آفیسر کی پوسٹ پر ضم کر دیا گیا ہے۔ جو کہ گورنمنٹ رولز کے سراسر خلاف خلاف ورزی ہے۔اور اس کے علاوہ مشتاق احمد جو کہ ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی ہے اس کی بیٹی کو PIPS میں گریڈ 14 میں بھرتی کرکے گریڈ 17 میں نیشنل اسمبلی میں ضم کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکرٹری نیشنل اسمبلی طاہر حسین کے بیٹے کو Depotion میں PIPS میں بھرتی کرکے نیشنل اسمبلی میں گریڈ 18 میں ضم کر دیا گیا۔ اسی طرح ایک ڈپٹی سیکرٹری جس کی تقریبا بارہ سال ہے اور ایکسٹنشین چل رہی ہے اس کو جوائنٹ سیکرٹری کا چارج سونپ دیا گیا ہے، جو کہ جعلی بلز بنانے کا ماہر ہے۔ اور سپیکر کے گھر کے مہمانوں کی خاطر تواضع اور رہائش کا انتظام ان جعلی بلوں کے ذریعے کرتا ہے ۔ اس ساری کر پشن میں سیکرٹری نیشنل اسمبلی ، ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری مبارک ، مشتاق احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری اور وسیم احمد جو کہ بی اے میں تھرڈ ڈویژن ہے اور وہ ایک درخواست بھی نہیں لکھ سکتا ہے اس کو گریڈ 22 دے دیا گیا ہے ۔ یہ وسیم جو کہ DGIR ہے۔ اس نے اسمبلی سیکرٹریٹ لیٹر بنوا کر اپنے بیوی بچوں کو کینیڈا سیٹ کیا ہے اور پچھلے مہینے اسمبلی سیکرٹریٹ کے جعلی خط سے اس نے اپنے نوکر کا ویزا لگوا کر کینیڈا بھجوا دیا ہے۔ یہ وسیم جو کہ اسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہوا تھا جس کے پاس موٹر سائیکل نہیں تھی اب ارب پتی بن چکا ہے۔ اس کے خلاف ایک لڑکی جو کہ اسٹنٹ ڈائر یکٹر تھی کے ساتھ ہراسمنٹ کا کیس بنا مگر سیکرٹری نیشنل اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری نے اس کو بچالیا۔ کیونکہ یہ سارے لوگ مل کر اسمبلی سیکرٹریٹ کا 60 فیصد اخراجات کھا جاتے ہیں ۔ اگر چوہدری مبارک کو صرف پوچھ لیں تو کروڑوں روپے کی ریکوری ہو سکتی ہے۔

    اس کے علاوہ راجہ پرویز اشرف نے 6 بندوں کو سیکرٹری نیشنل اسمبلی بنا دیا ہے جن میں تین عرصہ دراز سے ایکسٹیشن پر ہیں اور تین موجودہ حاضر سروس ہیں۔ اگر ان کے پاس حاضر سروس بائیس گریڈ کے آفیسرز ہیں تو پھر یہ ایکسٹنشن والوں کو سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نہیں بنایا جا سکتا ہے۔ ان میں دو وسیم احمد اور شعمون ہاشمی کسی طور پر اس لائق نہیں ہیں۔ سپیکر صاحب کی اس عنایت کی وجہ سے یہ سیکرٹری انتخابی مہم چلا رہے ہیں اور سارا خرچہ اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے ہو رہا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے کچھ ملازم مثلا مشتاق احمد DG اور سعید متیلا DG اور سلیم خان کو آرڈینیٹر تنخواہ اسمبلی سے لے رہے ہیں اور راجہ پرویز اشرف کی انتخابی مہم چلا تے رہے اور ساری گاڑیاں نیشنل اسمبلی کی استعمال ہو تی رہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے کئی سولوگوں کو بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو، بغیر ایڈوئر ٹائرمنٹ کے بھرتی کیا ہے۔ اس طرح اسد قیصر نے بھی کئی سو بندوں کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں بھرتی کیا ہے ان کو راجہ پرویز نے اس لئے نہیں نکالا کہ وہ خود بھرتی کرنا چاہ رہا تھا۔ اس کے علاوہ کیمرہ مین کو گریڈ 20 دے دیا ہے۔ حاضری لگوانے والے بھی خود گریڈ ہیں میں ہیں یہ لوگ Leave Application نہیں لکھ سکتے ۔ اس کیمرہ مین نے پورا گھر اسمبلی سیکرٹریٹ میں نوکری پر رکھوالیا ہے۔

    ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے، چیف جسٹس

    یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ان کو ہٹا دیا جانا چاہئے،چیف جسٹس برہم

    چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

    طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    باخبر ذرائع کے مطابق صرف یہاں تک بس نہیں بلکہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا ڈرائیور بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ سے روزانہ سرکاری گاڑی پر دودھ لے کر آتا ہے،دودھ کے لئے 50 کلو میٹر کا سفر روزانہ کیا جاتا ہے وہ بھی سرکاری خرچے پر ، اسی طرح سرکاری گاڑیوں کو غیر ضروری کاموں میں استعمال کر کے قومی خزانے کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے.

  • آرمی چیف کی  شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    آرمی چیف کی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

    ریاض: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اورعالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، سعودی وزیر دفاع جنرل فیاض بن حمید الرویلی، چیف آف جنرل اسٹاف سعودی مسلح افواج اور انجینئر طلال عبداللہ العتیبی کے معاون وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت موجود تھی،سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگراعلیٰ عہدیدار بھی ملاقات کے موقع پر آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

    اردن کی فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی برادرانہ اور مضبوط تعلقات ہیں اور دونوں ممالک ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

    شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مستقبل میں بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، آرمی چیف نے پاکستان کے لیے گرمجوشی کے جذبات اور حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین بن گئے،الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

  • انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، ڈونلڈ لو

    واشنگٹن: پاکستان میں انتخابات پر ڈونلڈ لو نے بیان دیا ہے جسے امریکی کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی میں پیش کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : امریکا کے معاون وزیر خارجہ ڈونلڈ لو کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے، ہم پاکستان کے جمہوری انسٹیٹیوشنز کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں، القاعدہ اور داعش سے درپیش خطرات سے نمٹنے میں پاکستان سے تعاون کر رہے ہیں، پاکستان میں مذہبی آزادی، انسانی حقوق کا احترام بڑھانے کےلیے کام کر رہے ہیں،امریکا پاکستان میں اقتصادی استحکام کےلیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، امریکا پاکستانی مصنوعات درآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔

    ڈونلڈ لو نے کہا کہ امریکا پاکستان کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کرنے والا اہم ترین انویسٹر ہے، امریکا منگلا اور تربیلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کےلیے تعاون کر رہا ہے، پاکستان کے انتخابات 2024 کا گہرائی سے جائزہ لیا، انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات پر خصوصاً تشویش رہی، انتخابات سے پہلے پولیس، سیاستدانوں، سیاسی اجتماعات پر دہشتگرد حملے ہوئے۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس،اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی صحافیوں خصوصاً خواتین صحافیوں کو پارٹی سپورٹرز نے ہراساں کیا، عالمی الیکشن مبصر تنظیم نے کہا انہیں ملک کے تقریباً آدھے حلقوں میں ووٹ گنتی کی آبزرویشن سے روکا گیا،ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن والے دن موبائل فون ڈیٹا سروس بند کی گئی، موبائل ڈیٹا سروس سے پاکستانی سوشل میڈیا اور میسیج ایپلیکیشنز استعمال کرتے ہیں۔

    اچھرہ مارکیٹ واقعہ کے مرکزی ملزمان گرفتار

    ہبل ٹیلی اسکوپ نے ار ریگیولر اسپائیڈر کہکشاں کی نئی تصویر جاری کر …