Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، بلاول نے اعلان کر دیا

    مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ ہوں گے، بلاول نے اعلان کر دیا

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ وزیر اعلٰی سندھ کا عہدہ سنبھالیں گے

    بلاول زرداری کاکہنا تھا کہ اسپیکر اویس قادر شاہ جبکہ انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی ہوں گے،ہم صرف عوام کی طرف دیکھتے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں تاریخی کامیابی حاصل کی،پیپلز پارٹی نے گزشتہ دور حکومت میں کافی کامیابیاں حاصل کی اب ہم اس سلسلے کو مزید بڑھائیں گے،ہم صوبے یا وفاق میں بیٹھ کر فنڈنگ کا بندوبست کر سکتے ہیں، ٹیچر ٹریننگ پروگرام سے بہتری لے کر آنی ہے،ہم عوام کے لئے کام کریں گے، خدمت کی سیاست ہمارا مشن ہے، تعلیمی اداروں میں طلبا کو سہولیات دیں گے، اساتذہ کو بھی سہولیات ملیں گی،پاکستان کے عوام کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہو گا، اس وقت مہنگائی، بے روزگاری کی وجہ سے عوام مشکل میں ہیں.پاکستان میں خدمت کی نئی سیاست کا آغاز ہوگا، باقی صوبوں کےمقابلے میں سندھ کی کارکردگی بہتر رہی،صوبہ بلوچستان سے آپ کا مقابلہ ہوگا، امید ہےکہ مقابلے میں کارکردگی بہتر رہے گی،سندھ کے عوام کی تو قعات ہم سے بڑھ گئی ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے وزارت مانگی نہ حکومت کا حصہ بنیں گے،کرپشن روکنے کیلئے بہت سختی کرنا ہوگی ،عوام نے ہمیں کامیاب کرایا اب سب سے زیادہ کام کرنا ہے،

    دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 196 کی نشست قمبر شہدادکوٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا, بی بی آصفہ بھٹو زرداری ضمنی الیکشن میں این اے 196 قمبر شہداد کوٹ سے امیدوار ہوں گی.

    بلاول بھٹو کا اپنے خلاف دھاندلی کا الزام لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا فیصلہ

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

  • آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ،کمشنر کا سافٹ ویئر تشدد کےبعداپڈیٹ ہوا،عمران خان

    آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ،کمشنر کا سافٹ ویئر تشدد کےبعداپڈیٹ ہوا،عمران خان

    عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھ دیا ہے، آج خط چلا گیا ہو گا

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کمرۂ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ایسے حالات میں ملک کو قرضہ ملا تو قرضے کو واپس کون کرے گا، اس قرض سے غربت بڑھے گی،جب تک سرمایہ کاری نہ ہو قرض بڑھتا جائے گا، سب سے پہلے ملک میں سیاسی استحکام لایا جائے، پہلے نواز شریف کی سلیکشن کے لیے اداروں کو تباہ کیا گیا عدالتیں اور نیب سب کچھ تباہ کیا تاکہ نواز شریف کو سلیکٹ کرسکیں، نواز شریف کے لیے مجھے زیرو کیا گیا اور پھر انتخابات میں دھاندلی کرائی گئی، اب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات سامنے آئے ہیں، کمشنر کو اٹھایا گیا اور تشدد کیا گیا، اب سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہے

    تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا،بیرسٹر گوہر
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جس سے ملک کی معیشت کا نقصان ہو، تحریک انصاف کا کوئی قدم جمہوریت کے خلاف نہیں ہوگا، کہا تھا شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو معیشت کو نقصان ہوگا، یہ خود جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،نگراں حکومت صاف شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہی، الیکشن کمیشن فارم 45 کے تحت نتائج جاری کرنے میں ناکام رہا۔مطالبہ کیا تھا لیاقت علی چٹھہ اور ان کی فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے، کل سابق کمشنر کا بیان جاری ہوا، عوام اب حقیقت جان چکے ہیں، جو فارم 47 جاری ہوئے وہ جعلی ہیں، ہم پارلیمان کا حصہ بنیں گے، ہر حال میں پاکستان میں قانون کی بالادستی اور رول آف لاء چاہتے ہیں، ہم جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسی آزادی کے لیے بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، تحریک انصاف کا کوئی بھی قدم نہ پاکستان اور نہ عوام کےخلاف ہوگا

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ عمران خان ایم ایف کو خط لکھیں گے ابھی لکھا نہیں ہے،عمران خان نے کہا ہے آئی ایم ایف کا پروگرام جاری رہنا چاہیے، پاکستان کی اکانومی کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، جمہوریت کیلئے جس جس فورم پر آواز اٹھانے کی ضرورت ہے وہ اٹھائیں گے۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ خط لکھنے کا شاید انہوں نے کہا ہے یہ ابھی بتائیں گے آپ کو،

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    دوسری جانب آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ نظر انداز کر دیا،پی ٹی آئی کا قرض معاہدے سے قبل الیکشن آڈٹ کا مطالبہ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،جولی کوزیک نےپاکستانی سیاست پر تبصرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی،

  • دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

    دوران عدت نکاح کیس، سزا کیخلاف عمران ،بشریٰ بی بی کی اپیل دائر

    عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں دوران عدت نکاح کیس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ۔

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی ، بیرسٹر سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف چودھری اور عثمان ریاض گل پیروی کریں گے۔اپیل میں وفاق اور خاور فرید مانیکا کو فریق بنایاگیا ہے،عمران اور بشریٰ کی جانب سے عدالت میں دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ طلاق اپریل2017 میں ہوئی اور اگست2017 میں والدہ کے گھر منتقل ہوگئی تھی،طلاق کے6 سال بعد درخواست دی گئی،تین مرتبہ طلاق دینے کے بعد حق رجوع نہیں بنتا، عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سماعت کی اور سزا سنائی،عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیر قانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے،اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدت میں نکاح کیس کے 3 فروری کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے،ٹرائل کورٹ کا تین فروری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے.

    دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

  • نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    آئی ایم ایف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مطالبہ نظر انداز کر دیا

    پی ٹی آئی کا قرض معاہدے سے قبل الیکشن آڈٹ کا مطالبہ،ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے،جولی کوزیک نےپاکستانی سیاست پر تبصرے سے انکار کر دیا اور کہا کہ 11 جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی،

    آئی ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے کے لیے نئی حکومت کے ساتھ پالیسیز پر کام کرنے کے منتظر ہیں،میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشنز جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی پیش رفت پر تبصرہ نہیں کروں گی،گیارہ جنوری کو آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے پہلے ریویو کی منظوری دی، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالرز جاری ہوئے، قرض پروگرام سے معاشی استحکام کی کوششوں میں مدد مل رہی ہے، قرض پروگرام میں مضبوط فوکس کمزور طبقے کا تحفظ ہے، نگراں حکومت کے دور میں حکام نے معاشی استحکام کو برقرار رکھا، مہنگائی قابو میں رکھنے، زرِ مبادلہ بڑھانے کے لیے حکام نے سخت مانیٹری پالیسی پر عمل کیا.

    دوسری جانب دوسرے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کے 26 میں سے 25 اہداف پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد مکمل کرلیا گیا ہے،مرکزی بینک سے حکومت کے لیے قرض حاصل نہ کرنے اور بیرونی ادائیگیاں بروقت کرنے کی شرط بھی پوری کرلی گئی ہے،ٹیکس استثنیٰ اور ٹیکس ایمنسٹی نہ دینے کی شرط پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا ہے جب کہ کرنسی ایکس چینج میں 1.25 فیصد کے ریٹ پر عملدرآمد جاری کیا گیا ہے جس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے رپورٹ آئی ایم ایف کو بھیج دی ہے

    علاوہ ازیں بلوم برگ کے مطابق پاکستان نئے آئی ایم ایف پروگرام میں 6 ارب ڈالر قرضےکی درخواست کرے گا، اس سال واجب الادا قرض ادائیگی میں مدد کیلئے بھی نئے قرضے کی درخواست کی جائےگی، بات چیت رواں سال کے مارچ یا اپریل میں شروع ہونے کی توقع ہے

    علاوہ ازیں تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے بیان سے پاکستان کیلئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ،عالمی مالیاتی فنڈنے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی تنظیم نو اور اس کے ذمہ 268 ارب روپے قرض کی ری شیڈولنگ کے حوالے سے مزید وضاحتیں مانگ لی ہیں ،تحریک انصاف کے فیصلے سے، جس میں ’’دھاندلی زدہ انتخابات‘‘ کی وجہ سے پاکستان کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا، اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کے تناظر میں نقدی کی تنگی کا شکار معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،دوسری جانب آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان سے پی آئی اے کے مجوزہ ری اسٹرکچرنگ پلان اور اس کے غیر بنڈلنگ پر مزید وضاحتیں مانگ لی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جائے کہ کس طرح 268ارب روپے کے داخلی قرضوں کی ری شیڈولنگ سے مالیاتی اثرات مرتب ہوں گے اور حکومت مالیاتی خسارے کو بڑھائے بغیر ان سے کیسے نمٹے گی، آئی ایم ایف کو حکومت کے ساتھ باضابطہ ردعمل کا اشتراک کرنے سے پہلے مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

    آنے والی حکومت کو اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے کے فوراً بعد آئی ایم ایف کو باضابطہ درخواست بھیجنی ہوگی کہ وہ دوسری نظرثانی کی تکمیل کیلئے اپنی جائزہ ٹیم اسلام آباد روانہ کرے جو کہ 15مارچ 2024 تک مکمل ہو جانا چاہیے تاکہ 12اپریل 2024تک 1.1ارب ڈالر کی آخری قسط کے اجراء کے لیے بورڈ سے منظوری لی جا سکے

  • پنجاب اسمبلی اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    پنجاب اسمبلی اجلاس، نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا

    عام انتخابات کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس آج ہو رہا ہے، اسپیکر اسمبلی سبطین خان اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

    پنجاب کی اٹھارویں اسمبلی کا پہلا اجلاس،اجلاس میں اراکین کو بلوانے کے لیے گھنٹیاں بجائی گئیں جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا،پنجاب اسمبلی کا اجلاس 2 گھنٹے 19 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا، اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے کسی ممبر کو گرفتار نہیں ہونے دونگا۔ اگر باہر سے کوئی گرفتار ہوا تو پروڈکشن آڈر جاری کروں گا،

    پنجاب اسمبلی کی کاروائی شروع ہوتے ارکان کی نوک جھوک ہوئی،سپیکر پنجاب اسمبلی نے ارکان کو بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ ابھی آپ نے حلف نہیں اٹھایا۔ ابھی آپ ممبر نہیں بنے،سنی اتحاد کونسل کے نو منتخب رکن رانا شہباز نے مخصوص نشستوں کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا،کہا کہ جناب سپیکر ہم نے سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کر لی ہے،جناب سپیکر ہمیں حراساں کیا جارہا ہے۔ہمارے مہمانوں کو اندر اجازت نہیں دی گئی۔ملک احمد خان نےا ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناب سپیکر حلف سے پہلے بات نہیں کی جا سکتی ہ،جناب سپیکر پہلے ارکان کا حلف لیں پھر بات ہوگی۔اجلاس میں نماز جمعہ کے لئے وقفہ کیا گیا، اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اراکین سے حلف لیا، مریم نواز سمیت پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا،مسلم لیگ (ن) کے 215 کے قریب اور سنی اتحاد کونسل کے 98 ارکان ایوان میں موجود ہیں.حکومتی اتحاد کے 215اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا،سنی اتحاد کونسل کے اٹھانوے اراکین اسمبلی نے حلف اٹھایا، پنجاب اسمبلی میں کل 313سے زائد اراکین اسمبلی نے حلف لیا،مریم نواز نے حلف اٹھانے کے بعد گولڈن بک پر دستخط کر دیئے،مریم اورنگزیب نے حلف اٹھانے کے بعد رجسٹرڈ پر دستخط کر دیئے۔مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان سے روانہ ہو گئیں

    پنجاب اسمبلی، سپیکر،ڈپٹی سپیکر کا انتخاب کل ہو گا
    سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کا کہنا ہے کہ کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب ہوگا،آج شام 5 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے،کل بروز ہفتہ خفیہ رائے شماری ہوگی

    مریم نواز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں پہنچ گئیں.مریم اورنگزیب بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں،مریم نواز شریف کا لیگی ارکان کی جانب سے ایوان میں بھرپور استقبال کیا گیا ،پنجاب اسمبلی کے ایوان میں مریم مریم کے نعرے لگائے،قبل ازیں ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں اراکین نے مریم نواز کو مبارکباد دی،مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کرے پنجاب کی خدمت کا نیا دور شروع ہو،پنجاب کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کریں گے،مہنگائی کا خاتمہ کر کے عوام کو ریلیف دیں گے، ن لیگی اراکین نواز شریف کی تصاویر اٹھائے ایوان میں پہنچے

    پنجاب اسمبلی میں ن لیگی اور سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے درمیان شدید نعرے بازی کی گئی، سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے نعرے بازی کی تو ن لیگی رہنماؤں نے نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں نعرے لگائے، سنی اتحاد کنوسل کے اراکین نے مینڈیٹ چور وزیر اعلی نا منظور نا منظور کے نعرے لگائے

    سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اسمبلی پہنچے تون لیگی اراکین نے اسمبلی کے احاطے میں ان سے ملاقات کی،اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملی کسی کو نہیں ملی،منتخب ارکان کو اسمبلی آنے سے نہیں روکا جانا چاہیے، میرا خیال ہے کہ میں تو بہت جلدی آ گیا ہوں۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم نواز کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کی جانب سے میاں اسلم اقبال وزیراعلیٰ کے نامزد امیدوار ہیں،اجلاس کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، مال روڈ و اسمبلی کے اطراف کی سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ اسمبلی سے ملحقہ سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔لاہور پولیس کی بھاری نفری پنجاب اسمبلی کے ارد گرد موجودہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی بھی موقع پرموجود ہیں،پولیس اہلکاروں کی جانب سے بغیر چیکنگ کسی بھی گاڑی کو اندر جانے کی اجازت نہیں،پنجاب اسمبلی کے باہر قیدیوں والی وین بھی پہنچا دی گئیں,واٹر کینن، بکتر بند گاڑیاں، اینٹی رائٹس اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی بھی نفری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچا دی گئی ہے

    پنجاب اسمبلی، قیدیوں کی وین پہنچ گئی،پولیس کی بھاری نفری تعینات
    پنجاب اسمبلی سے آج روپوش ہوئے سانحہ 9 مئی کے ملزموں کی گرفتاری کا امکان ہے۔تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے پہنچ گئے ہیں،پی ٹی آئی نو منتخب ایم پی اے پی پی 110 حسن ذکاء نیازی کی بھی پنجاب اسمبلی آمدہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم پی اے پی پی 25 یاسر محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،پی ٹی آئی آزاد ایم۔پی اے پی پی 24 سید رفت محمود کی بھی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے،نامزد وزیر اعلی پنجاب مریم نواز پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،مریم اورنگزیب اور پرویز رشید مریم نواز کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے،مریم نواز کو پنجاب اسمبلی کے بیک گیٹ سے انٹری کروائی گئی،نو منتخب ارکان عظمیٰ بخاری، سمیع اللّٰہ خان، فیصل کھوکھر بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔غزالی سلیم بٹ، ملک خالد کھوکھر، سلمیٰ بٹ، اسد کھوکھر، سہیل شوکت بٹ پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔شیر علی گورچانی، میاں مرغوب، رانا اقبال بھی پنجاب اسمبلی پہنچے ہیں، عظمیٰ کاردار اور حنا پرویزبٹ بھی پنجاب اسمبلی پہنچ گئیں،پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔

    ملک احمد خان پنجاب اسمبلی کے متوقع سپیکر
    مسلم لیگ ن کے رہنما ملک محمد احمد خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی نامزد کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ملک احمد خا ن اسمبلی پہنچ چکے ہیں، انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے احتجاج اور شر کے علاوہ کیا کیا ہے؟اسلم اقبال کے خلاف مقدمہ نہیں ہے تو انہیں اسمبلی آنا چاہیے،بدقسمتی سے کچھ کردار سیاست میں عدم استحکام کا سبب بنتے ہیں، یہ کردار انجام تک پہنچیں گے.ملک احمد خان سے صحافیوں نے اس بارے سوال بھی کیا تا ہم انہوں نے جواب نہیں دیا اور مسکرا دیئے،

    پنجاب اسمبلی اجلاس،میاں اسلم سمیت تمام اشہاری ملزمان کی گرفتاری کی پولیس کو ہدایات
    پنجاب اسمبلی اجلاس،تحریک انصاف کے نامزدوزیراعلیٰ میاں اسلم اقبال سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں،پنجاب اسمبلی کے گیٹ نمبر ون سے صحافیوں کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی،صحافیوں کو معمول کے برعکس گیٹ نمبر دو سے گزرنے کی اجازت دی گئی ہے،پنجاب اسمبلی کے مال روڈ پر واقع گیٹ نمبر ایک سے صرف ارکان صوبائی اسمبلی کو گذرنے کی اجازت ہے جبکہ ارکان اسمبلی کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ اور انکی شناخت بھی چیک کی جارہی ہے ،اسمبلی کے اطراف میں بھی ناکے لگائے گئے ہیں اور پنجاب اسمبلی کے اطراف میں 500سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ارکان صوبائی اسمبلی کی گرفتاریوں کےلئے پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپا گیا ہے اور انکی فہرستیں تمام گیٹس اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود ہیں جنکواسمبلی پہنچنے سے پہلے انکی گرفتاریوں کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،قصور سے تعلق رکھنے والے ایک رکن صوبائی اسمبلی کو روکنے ،اسکی گاڑی کی تلاشی لینے اور اسکی شناخت کی تصدیق کےلئے پولیس کے رویے پر مذکورہ رکن صوبائی اسمبلی کا منتخب نمائندوں کے ساتھ اس طرح کے سلوک اور رویے پراحتجاج کیا ،

    پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن 137 اراکین کے ساتھ سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی پارٹی ہے جبکہ آزاد امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں، کئی آزاد امیدوار مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان بھی کر چکے ہیں،پنجاب اسمبلی کے لیے اقلیتوں کی نشست کا نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدوار اقلیتی نشست پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کی 36 نشستوں پر مسلم لیگ ن کی خواتین امیدوار کامیاب ہوئی ہیں، 3 نشستوں پر پیپلزپارٹی، 2 پر مسلم لیگ ق اور ایک نشست پر استحکام پاکستان پارٹی کی امیدوار کامیاب ہوئی ہیں.

    مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،عظمیٰ بخاری
    مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ مریم نواز آج اپنی پارلیمانی سیاست کا آغاز کرنے جارہی ہیں،بزدار اور چوہدری پرویز الہٰی دور کی باقیات ختم کرنے جارہے ہیں،آج صرف نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب کل ہوگا۔

    پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے،عطا تارڑ
    ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کی عوام نے نون لیگ کو واضح اکثریت دی ہے،پنجاب میں عمرانی ٹولے سے جان چھوٹی ہے، پنجاب میں گڈ گورننس کا دوبارہ سے آغاز ہونے جا رہا ہے، ہمارے پاس دو سو دس ارکان کی واضح اکثریت موجود ہے، ایک سو ساٹھ منتخب ارکان نون لیگ کا حصہ ہیں، خواتین کی مخصوص نشستیں ملنے کے نون لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کی تعداد دو سو دس تک پہنچ چکی ہے،

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپوزیشن کا احترام کرتے ہیں ، ان کو ساتھ لے کر چلیں گے، ن لیگ کے پاس پنجاب میں دو تہائی اکثریت ہے ،ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا پھر بھی ہم ایوان میں بیٹھے ہیں،اسلم اقبال پکڑا گیا تو حیرانگی والی کیا بات ہے، کیونکہ اسلم اقبال اشتہاری ملزم ہے وہ نو مئی کا مطلوب ملزم ہے

    نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئے،چودھری شافع حسین
    ق لیگی رہنما چودھری شافع حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی باہر رہنے والے ممبران کو اندر آنے کی اجازت دے رہے ہیں،اسپیکر پنجاب کے نام ملک احمد خان کا فیصلہ آج شام تک فائنل ہو جائے گا،اب عوام کو ڈلیور کرنا ہو گا،نجکاری کا عمل تیز ہونا چاہیئے اور ادارے بیچ کر آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا چاہیئےمہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کرنا ہوں گی،

  • سپریم کورٹ آف پاکستان کا   سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

    سپریم کورٹ آف پاکستان کا سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کے حوالے سے اعلامیہ جاری

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک فیصلے سے متعلق پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈے کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے ایک فیصلے کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے کئی غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں، ایسا تاثر دیا جارہا ہے جیسے سپریم کورٹ نے دوسری آئینی ترمیم (مسلمان کی تعریف) سے انحراف کیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ فیصلے میں ”مذہب کے خلاف جرائم“ کے متعلق مجموعہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات ختم کرنے کے لیے کہا ہے، یہ تاثر بالکل غلط ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کے مقدمے سے توہین قرآن اور قادیانیت کی ترویج کی دفعات حذف کرنے کا حکم دیا تھا۔

    سپریم کورٹ کی جانب سے احمدی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شخص کو ضمانت دینے کے معاملے پر ملک کی مختلف مذہبی سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں اور فیصلہ سنانے والے ججز پر احمدیوں کی حمایت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔پنجاب حکومت نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ریوو پیٹیشن دائرکرنے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔جس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے سے متعلق وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے یہ قرار دیا تھا کہ الزامات کو درست تسلیم بھی کیا جائے تو ان پر ان دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا، بلکہ فوجداری ترمیمی ایکٹ 1932ء کی دفعہ 5 کا اطلاق ہوتا ہے، ان دفعات کے تحت ممنوعہ کتب کی نشر و اشاعت پر زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کی قید کی سزا دی جاسکتی ہے، جبکہ ملزم پہلے ہی قید میں ایک سال سے زائد کا عرصہ گزار چکا تھا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلامی احکام، آئینی دفعات اور قانون و انصاف کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ملزم کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا گیا۔ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ افسوس کی بات یہ ہے ایسے مقدمات میں جذبات مشتعل ہوجاتے ہیں اور اسلامی احکام بھلا دیے جاتے ہیں، فیصلے میں قرآن مجید کی آیات اسی سیاق و سباق میں دی گئی ہیں، فیصلے میں غیر مسلموں کی مذہبی آزادی کے متعلق پاکستان کے آئین کی دفعات نقل کی گئی ہیں، ان میں واضح ہے کہ یہ حقوق “قانون، امن عامہ اور اخلاق کے تابع “ ہی دستیاب ہوں گے، آئین میں ہے کہ ہر شہری کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے، اس پر عمل کرنے اور اسے بیان کرنے کا حق ہوگا، آئین کے مطابق ہر مذہبی گروہ کو اپنے مذہبی ادارے قائم کرنے، دیکھ بھال اور انتظام کا حق ہوگا، سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بنچ اس موضوع پر پہلے ہی تفصیلی فیصلہ دے چکا ہے، جس سے موجودہ فیصلے میں کوئی انحراف نہیں کیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ چیف جسٹس فیصلوں میں قرآن مجید، خاتم النبیین ﷺ کی احادیث، اور ان کی آراء سے استدلال کرتے ہوئے کوشش کرتے ہیں، چیف جسٹس خلفائے راشدین کے فیصلوں اور فقہائے کرام کی آراء سے بھی استدلال کرتے ہوئے کوشش کرتے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق آئین کی دفعہ 2، دفعہ 31 اور دفعہ 227 اور قانونِ نفاذِ شریعت 1991ء کی دفعہ 4 کا تقاضا ہے، کسی آئینی شق کی تعبیر میں عدالتی فیصلے میں کوئی غلطی ہوئی تو تصحیح واصلاح اہلِ علم کی ذمہ داری ہے، اس کےلیے آئینی اور قانونی راستے موجود ہیں، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ نے کسی کو نظرِثانی سے نہ پہلے روکا ہے نہ ہی اب روکیں گے، عدالتی فیصلوں پر مناسب اسلوب میں تنقید بھی کی جاسکتی ہے، نظرِثانی کا آئینی راستہ اختیار کیے بغیر تنقید کے نام پر عدلیہ یا ججوں کے خلاف منظّم مہم افسوسناک ہے، یہ آئین کی دفعہ 19 میں مذکور اظہارِ رائے کی آزادی کے حق کی حدود کی خلاف ورزی بھی ہے، اس سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کےاس ستون کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

  • دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی

    انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی۔سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کا الیکشن کمیشن کو دیاگیا بیان سامنے آگیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھاندلی سے متعلق اپنے غلط بیان پر شرمندہ ہوں، پریس کانفرنس میں ریاست مخالف اور بدنیتی پر مبنی بیان دیا جس پر تمام بیوروکیٹس سرکل اور قوم بھی معافی مانگتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بہت دباؤ میں تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرا بیان صریحاً غیر ذمہ دارانہ عمل اور غلط بیانی تھی، مجھے اپنے بیان پر بہت شرمندگی ہے، قوم سے معافی چاہتا ہوں،9 مارچ کو ریٹائر ہو رہا تھا، مستقبل اور سرکاری مراعات چھوٹنے سے پریشان تھا۔

    تمام ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور حکام کے آگے سرنڈر کرتا ہوں۔بیان میں مزید کہا کہ پنڈی ڈویژن میں الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینے والے کسی بھی ریٹرننگ افسر کو کسی کی حمایت یا انتخابی عمل میں مداخلت کا حکم نہیں دیا۔32 سال سرکاری خدمات انجام دیں، 13 مارچ 2024 کو میں نے ریٹائر ہونا تھا۔میں ایک سیاسی جماعت کو ملک گیر احتجاج کیلے فائدہ دینا چاہتا تھا،2018ء کے بعد سیاسی جماعت نے پنجاب حکومت بنائی تو ان کے ساتھ تعلق بنے۔چیف جسٹس پر الزام لگانے کا مقصد ان پر عوام کا اعتماد کم کرنا تھا، میں نے آر اوز کو کسی امیدوار کے حق میں فائدہ دینے کیلئے کوئی ہدایت نہیں کی،یہ واضح ہے کہ چیف جسٹس کا انتخابی عمل میں کوئی کردار نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے عہدیدار نے بتایا پارٹی قیادت نے چیف جسٹس کا نام لینے کا کہا ہے۔

  • فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، شیر افضل مروت

    فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے، بانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر اختلاف نہیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کی عدالت میں میرے گھر پر ریڈ کا کیس ہوا، کل میرا ملازم گھر واپس آگیا تھا اور میری اس سے گفتگو ہوئی۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات 15 دن کے اندر ہو رہے ہیں، ہمیں اپنی پارٹی کو متحرک کرنا ہے، تمام پی ٹی آئی ورکرز اس بار انتخابات میں حصہ لیں گے، جو ہمارے پلیٹ فارم سے لڑنا چاہتے ہیں ان کو سپورٹ کروں گا۔دوران گفتگو شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ علیحدہ ادارہ سمجھا جانا چاہیے، فوج بارڈر پر لڑتی ہے اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے بارہا کہا ہے کہ فوج کے ساتھ کسی مقام پر کوئی اختلاف نہیں ہے، ہم نے اپنے کنونشن میں بھی فوج کو خراج تحسین پیش کیا، بہت ساری چیزوں پر ہمارا انحصار فوج پر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ذہن سے نکال دیں کہ ہم فوج کے خلاف منافرت پھیلانے کی کوشش کریں گے، سیٹ چھیننے پر سامنے تو یہ نظر آرہا ہے کہ الیکشن کمیشن ملوث ہے، الیکشن کمیشن میں ہمارے مقدمات آئے روز تعطل کا شکار ہو رہے ہیں، ہمارا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں نے چوری کیا ہے، سیاسی جماعتوں کے سہولت کار الیکشن کمیشن اور آر اوز ہیں۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ہماری جنگ پارلیمان کے اندر اور باہر رہے گی، اگر ہمارا مینڈیٹ نہیں ملا تو یہ چین سے حکومت نہیں کر پائیں گے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ میرے ملازم نے بتایا اس کی اچھی ٹریٹمنٹ ہوئی ہے اور اسے دو جوڑے کپڑے بھی دیے گئے ہیں، میری داد رسی ہونے پر آج عدالت نے درخواست کو نمٹا دیا ہے، کل پولیس نے میری درخواست پر مقدمہ درج کیا، میرے گھر گھسنے والے دو درجن لوگ تھے، سب نے ماسک پہنے ہوئے تھے جبکہ گھر کے اندر لگے کیمرے کام نہیں کر رہے تھے۔

  • چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مہم:ایف آئی سائبر کرائم نے دو صحافیوں کو طلب کر لیا

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف مہم:ایف آئی سائبر کرائم نے دو صحافیوں کو طلب کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی مہم پر صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کی طرف سے صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، دونوں صحافیوں کو کل 23 فروری کو طلب کیا گیا ہے، وٹسز کے مطابق صحافی اسد طور اور عمران ریاض کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف چلائی جانے والی سوشل میڈیا مہم سے متعلق بیان کیلئے طلب کیا گیا ہےصحافی عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر گلبرگ لاہور جبکہ اسد طور کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آپ نے جس فیصلے کا حوالہ دیا اس میں حتمی فیصلہ ہو چکا ہے،ڈی سی …

    سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔مرتضیٰ سولنگی
    دوسری جانب نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر غیرقانونی سرگرمیوں پر سخت کارروائی کرے گی، اظہار رائے کی آزادی قانون کے دائرے میں ہے، سوشل میڈیا پر کچھ لوگ عوام کو اُکسا رہے ہیں، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمپنیاں پروپیگنڈے کی روک تھام کے اقدامات کریں۔

    واضح رہے کہ نگران حکومت نےسوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ نےالیکشن کمیشن اور سرکاری افسران کےخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کیخلاف 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی منظوری دیدی ہےکابینہ نے یہ جے آئی ٹی امتناع الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016کی سیکشن 30کے تحت تشکیل دینے کی منظوری دی ہے۔

    اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

    نو ٹیفیکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کے کنوینر ا یڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہوں گے، انٹیلی جنس بیورو ‘ آئی ایس آئی اور پی ٹی اے کا ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی میں شامل ہوگا جو گر یڈ بیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہو گانادرا کا ایک افسر ممبر ہوگا جو گریڈ انیس سے کم عہدے کا افسر نہیں ہوگا،جے آئی ٹی کسی اور ممبر کو بھی شامل ( Opt) کرسکتی ہے۔

    چیف جسٹس کیخلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار

    جے آئی ٹی کی ٹی او آر ( Terms of Reference) کا تعین کر دیاگیا ہے۔ تین رکنی ٹی او آر کے تحت جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر چلائی گئی بد نیتی پر مبنی مہم کی تحقیقات کرے گی جس کا مقصد2024کے الیکشن کے تناظر میں سول سرونٹس کے امیج کو مجروح کرناتھا۔جے آئی ٹی ملزموں کی نشا ندہی کرکے قابل اطلاق قوانین کے تحت استغاثہ کی کا روائی کرے گی۔

  • اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

    اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،دوران سماعت سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث بشریٰ بی بی کو جیل منتقل نہیں کرسکتے، جیل میں پہلے ہی جگہ کم ہے اور 250 خواتین قیدی موجود ہیں۔

    دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں اپنا جواب جمع نہیں کروایا سرکاری وکیل نے جواب دینے کے لیے وقت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔

    مریم نواز سے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر کی ملاقات

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کیلئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا گیا جس پر بشری بی بی نے بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

     پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

    دوسری جانب بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ،جو آدھا گھنٹہ جاری رہی،پہلے دن بشریٰ بی بی کا روزہ تھا ، جو کھانا دیا گیا اس میں تیز مرچیں تھیں،بشریٰ بی بی نے بتایا کہ مرچوں سے ان کی طبیعت خراب ہوئی،صبح اٹھنے کے بعد بشریٰ بی بی کے گلے میں چھالے تھے ناشتہ نہیں کر پائیں۔

    انتخابات میں دھاندلی کا الزام:پی ٹی آئی پشاور کی انتظامی افسران کے خلاف …

    نعیم پنجوتھا نے کہاکہ کسی کی جان کا معاملہ سب سے زیادہ ضروری ہے،ہائیکورٹ میں درخواست دی تھی جس کا کوئی سدباب نہیں ہوا، بشریٰ بی بی کا بلڈ پریشر چیک کرنے کیلئے مشین دی گئی وہ خراب تھی،اڈیالہ میں جگہ اور سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جارہا ہے، ہائیکورٹ نے بھی میڈیکل رپورٹ پر تحفظات کااظہار کیا،بشریٰ بی بی کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، ملک بھر میں پی ٹی آئی جیت چکی ہے،بانی پی ٹی آئی قوم کی آزادی کیلئے کھڑے ہیں۔