Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    الیکشن ہارنے کے بعد جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں میری حمایت کرنے والوں کا مشکور ہوں مخالفین کو مبارکباد ، میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں، میں نے آئی پی پی کے چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    واضح رہے کہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دو سیٹوں سے الیکشن لڑے تھے تا ہم دونوں سے ہار گئے تھے،استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین آبائی علاقے لودھراں سے ہار گئے ، این اے 55 لودھراں کے تمام 369 پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں،مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر جیت چکے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی ایک اور سیٹ این اے 149 سے بھی میدان میں تھے، وہاں سے بھی ہار چکے ہیں،این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے .جہانگیر ترین کو ملتان میں نوے ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ہے

    عمران خان کے سابق ساتھی، اور 2018 میں عمران خان کی حکومت کے لئے جہاز چلانے والے جہانگیر ترین نے 2024 میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی،نومئی کے بعد جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی بنائی اور پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کو اس میں شامل کیا تا ہم الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کوئی پوزیشن حاصل نہ کر سکی،لاہور سے دو سیٹوں پر علیم خان اور ایک پر عون چودھری جیتے، قومی کی دو اور صوبائی کی ایک سیٹ استحکام پاکستان پارٹی نے جیتی، علیم خان کو ایک سیٹ چھوڑنی پڑے گی، اب جہانگیر ترین کے استعفے سےپاکستانی سیاست میں کیا موڑ آتا ہے، آںیوالے دن اہم ہیں، آٹھ فروری کو جہانگیر ترین نے جب ووٹ کاسٹ کیا تھا اسوقت جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ہاں جہاں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار ہیں انشاء اللہ سب جیتیں گے، ایک مستحکم حکومت کو بننا چاہئے،پاکستان کے لیے اگلے 5 سال انتہائی اہم ہیں، 8 فروری کے بعد حکومت بنانے سے متعلق سب جواب دوں گا،تاہم اپنی انتخابی مہم کے دوران وہ کہتے رہے کہ ن لیگ کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے اور ملک کی خوشحالی کے لئے کام کریں گے تا ہم اب جہانگیر ترین پاکستانی سیاست سے "آؤٹ” ہو گئے ہیں

    عفت طاہرہ سومرو کا جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان

    عمران خان کے ساتھ تعلقات کیوں خراب ہوئے؟جہانگیر ترین نے خاموشی توڑ دی

    تاحیات نااہلی کالعدم قرار، نوازشریف اور جہانگیر ترین کی سزا ختم

    امریکی سفیر کی نواز شریف کے بعد جہانگیر ترین سے ملاقات

    جہانگیر ترین کی سیاست کو بنی گالا کی ہٹ دھرمی کی بھینٹ چڑھایا گیا. فردوس عاشق اعوان

    جہانگیر ترین نے گزشتہ برس 8 جون کو استحکام پاکستان پارٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب نہ کبھی 9 مئی ہونے دیں گے نہ کسی سیاسی مخالف کے گھروں پر حملے ہونے دیں گے ، سیاسی تقسیم ختم کریں گے، قوم میں امید پیدا کریں گے،علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا،

    جہانگیر خان ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے،علیم خان
    جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا ردعمل سامنے آیا ہے، علیم خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر خان ترین کے فیصلے سے دلی طور پر دکھ ہوا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ جہانگیر خان ترین اعلیٰ پائے کے پروفیشنل ہیں،جہانگیر خان ترین کا کسی بھی حکومت میں ہونا اُس حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے،بد قسمتی سے کوئی حکومت بھی جہانگیر خان ترین کی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکی، جہانگیر خان ترین کو بطور چھوٹا بھائی اور صدر آئی پی پی خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جہانگیر خان ترین ہمیشہ آئی پی پی اور ہم سب کے سرپرست اعلیٰ رہیں گے،اُن کی فلاحی سرگرمیاں بھی لائق تحسین، سیاست سے ہٹ کر وہ درد دل رکھنے والی شخصیت ہیں،

  • نتائج،میڈیا نے جلد بازی کی، فسادیوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا،نگران وزیراعظم

    نتائج،میڈیا نے جلد بازی کی، فسادیوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انارکی کی کوئی حکومت اجازت نہیں دیتی، نہ ہم دینگے، فسادیوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہدہشتگردی کے خطرات کے باوجود پر امن انتخابات کا انعقاد ہوا، چیلنجز کے باوجود جمہوری تسلسل خوش آئند ہے، پاکستان اب بھی دہشتگردی کا سامنا کر رہا ہے، انتخابات کے کامیاب انعقاد پر سکیورٹی اداروں نے اہم کردار ادا کیا، مجھے 2018 کی باتیں یاد ہیں، کہا جاتا تھا پاکستان ڈھاکا بن جائے گا، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے،ایسی بات سوچی بھی نہیں جا سکتی کہ پاکستان ڈھاکا بن جائیگا، پر امن احتجاج لوگو ں کا حق ہے،لوگ پر امن احتجاج نہ کریں تو یہ فاشزم کی طرف چلا جائے گا،کوئی حکومت انار کی اجازت نہیں دیتی، نہ ہم دیں گے، پرامن احتجاج ماضی میں بھی ہوئے، یہ جمہوریت کا حصہ ہے,الیکشن نتائج 36 گھنٹے میں تیار ہوئے، غیر حتمی نتائج کیسے آرہے ہوتے ہیں، میڈیا کا کیا سورس ہوتا ہے؟میڈیا نے انتخابی نتائج جاری کرنے میں جلد بازی کر دی،الیکشن کا رزلٹ 36 گھنٹے میں تیار ہوا،2018 میں انتخابی نتائج 66 گھنٹے میں مکمل ہوئے تھے،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں قانون سازی نہیں کریں گی تو مسائل کیسے حل ہوں گے، ہر الیکشن میں ایسے مسائل ہوتے ہیں، الزامات لگاتے ہیں، الیکٹوریل پروسیس کو ایسا کرنا ہو گا کہ سب کو قابل قبول ہو،پرامن احتجاج کریں، تشدد برداشت نہیں کریں گے، نتائج میں تاخیر کا مطلب دھاندلی نہیں، 9 فروری کو قلعہ سیف اللہ میں داعش کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس آپریشن ہوا لیکن وہ مجھے میڈیا یا سوشل میڈیا پر کہیں نظر نہیں آیا بس موبائل فون بند ہونے کا شور مچانے والے نظر آئے.ترقی یافتہ ممالک میں ووٹوں کی گنتی میں کئی کئی دن لگ جاتے ہیں، الیکشن ختم ہونے کے فوری بعد ہی سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ پھیلا دیا گیا کہ پاکستان میں دھاندلی ہوگئی ہے،ایک انقلاب آ گیا اور اسکو روک دیا گیا،ایسا نہیں ہے، کہیں دھاندلی ہوئی تو فورم موجود ہیں، پہلے ڈھائی گھنٹے میں یہ سب کیا گیا،

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

  • خیرات میں سیٹ نہیں چاہئے،حافظ نعیم کا جیتی سیٹ چھوڑنے کا اعلان

    خیرات میں سیٹ نہیں چاہئے،حافظ نعیم کا جیتی سیٹ چھوڑنے کا اعلان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر سندھ اسمبلی کی جیتی ہوئی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ انتخابات جیتے ہیں،ہم نے پہلے بھی کہا تھا الیکشن کا عمل لگ رہا تھا کہ دھاندلی ہوگی،ان لوگوں نے اتنا بڑا فراڈ کیا ہے کہ اس کو الیکشن کہنا ہی ناانصافی ہے ،کراچی میں بائیس قومی اور سنتالیس صوبائی نشستوں کے انتخابات ہوئے،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے بکوں پر قبضہ کر لیا تھا،آٹھ بجے بہت سارے پولنگ اسٹیشن ایسے تھے جہاں پولنگ شروع نہیں ہوئی،الیکشن کمیشن کو بروقت آگاہ کیا لیکن الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا،پانچ بجے گنتی کا عمل شروع ہوا اس کے بعد فارم 45 نہیں دیے گئے،ووٹ ملے آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کو لیکن الیکشن کمیشن نے کالک ملی،اس کے صرف 9 ہزار ووٹ تھے لیکن انھیں 38 ہزار ووٹ دے کر جتوایا گیا، ہم نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو بھی خط لکھا کہ ایکشن لیں، کارروائی کرنے والوں نے پہلے کیمرے ہٹائے اور پھر ڈبے بھرنے شروع کیے، فارم 45 نہیں دیے جا رہے تھے، بڑی تعداد میں پولنگ ایجنٹس کو فارم فراہم ہی نہیں کیے گئے تھے، فارم 47 میں بدترین دھاندلی کی گئی، آر او کے آفسز کو چاروں اطراف سے سیل کیا گیا تاکہ کوئی پرندہ بھی پر نہ مار سکے، ہم حقائق کو مسلسل عوام کے سامنے لاتے رہیں گے

    حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے غلط جتوایا گیا فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کا امیدوار جیتا ہے،ہم جہاں سے جیتے ہیں وہاں سے ہرا دیا گیا،ہمیں خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، میں اپنی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا،میں سیٹ چھوڑ رہا ہوں، میری جماعت نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ووٹ بھی اضافی نہیں چاہتے نہ ہی ایک ووٹ کسی کو دینے کے لئے تیار ہیں،

    حافظ نعیم الرحمان کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 129 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26926 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے معاذ مقدم 20608 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے تھے

    حافظ نعیم نے دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا،ایم کیو ایم
    دوسری جانب ایم کیو ایم کا حافظ نعیم کے سیٹ چھوڑنے پر ردعمل سامنے آیا ہے، ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے پی ایس 129معاذ مقدم نےجماعت اسلامی کے نعیم الرحمان کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا،حافظ نعیم الرحمان نے اپنی جعلی اور دھاندلی زدہ جیت کا بھانڈا پھُوٹنے سے روکنے کیلئے نشست چھوڑنے کا اعلان کیا،ایم کیو ایم پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی دھاندلی زدہ جیت کو ثابت کرنے کیلئے پوری تیاری کر چکی ہے،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان نے میدان سے بھاگ کر اپنی جماعت کی روایت کو برقرار رکھا ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم
    ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن عوام کے شفاف مینڈیٹ میں غلاظتیں گھول کر دستور، جمہوریت اور قومی مفاد کیخلاف سنگین غداری کا ارتکاب کررہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اسی طرح عوامی مینڈیٹ کی حرمت پامال کرنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینز کی مخالفت کی،سکندر سلطان راجہ اور کمیشن اراکین عوام کے مینڈیٹ سے شرمناک کھلواڑ بند کریں اور فوراً مستعفی ہوں،

    کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • کون بنے گا وزیراعظم؟ جوڑتوڑ میں تیزی، اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

    کون بنے گا وزیراعظم؟ جوڑتوڑ میں تیزی، اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز

    کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری، ن لیگ حکومت بنانے کے لئے مسلسل سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے،شہباز شریف کی گزشتہ شب بلاول ہاؤس میں آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات ہوئی تو آج مسلم لیگ ن کے میاں نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا ہے۔

    حکومت سازی،نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو طیارہ بھیجنے کی پیشکش،مولانا کی معذرت
    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو حکومت سازی کے لئے مشاورت میں شرکت کی دعوت دی اور لاہور آنے کے لئے خصوصی طیارہ بھیجنے کی پیشکش کی، تاہم مولانا فضل الرحمان نے انتہائی نرمی کے ساتھ مشاورت میں شرکت سے معذرت کر لی،
    اس سے قبل شہباز شریف دو بار مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کر چکے تھے تا ہم مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ، جے یو آئی نے آج انتخابی نتائج پر اپنا اجلاس طلب کر رکھا ہے، سندھ میں جے یو آئی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج کر رہی ہے تو وہیں بلوچستان کے بارے بھی جے یو آئی کا کہنا ہے کہ ہم سے سیٹیں چھین لی گئی ہیں

    وفاق میں 3 سال مسلم لیگ ن اور 2 سال کیلئے پیپلز پارٹی،حکومت سازی پر اتفاق
    مرکز اور پنجاب میں حکومت سازی پر بڑی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے ہو گیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکز میں حکومت سازی کے لیے دو نکاتی فارمولے پر اتفاق کیا گیا ہے،مرکز میں زیادہ نشستیں حاصل کرنے والی جماعت کا پہلے تین سال کے لیے وزیراعظم ہو گا،آخری دو سال کے لیے دوسری جماعت اپنا وزیراعظم لائے گی،پیپلز پارٹی نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی،مرکز میں تین سال اور دو سال کا فارمولہ طے پا گیا،حتمی فیصلے دونوں بڑی جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں لیے جائیں گے.حکومت سازی کا فارمولہ طے پا جانے کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کو ن لیگ مخالف بیانات سے روک دیا، آصف زرداری نے ہدایت کی کہ حکومت سازی سے قبل ن لیگ پر تنقید نہ کی جائے، ، ن لیگ سے متعلق شائستگی کا مظاہرہ کیا جائے،

    ن لیگ کی کوشش ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ بلاول وزیراعظم بنیں تا ہم ایک دوسر ے سے اتحاد کئے بغیر وزیراعظم کوئی بھی نہیں بن سکتا شہباز شریف نے الیکشن سے ایک روز قبل کہا تھا کہ کہ اگر سادہ اکثریت نہ ملی تو نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے،

    آٹھ فروری کو ملک بھر میں ہونے والے انتخابی نتائج سامنے آئے ، جس کے مطابق وفاق میں کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، اسی لئے ن لیگ نے رابطے شروع کئے،الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کئے ہیں،قومی اسمبلی میں آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں، 101 سیٹیں آزاد امیدوار لے اڑے جن میں سے 93 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ہیں، ن لیگ کے پاس 75 اراکین ہیں،پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوئی،مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔

    نواز شریف اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت سے ملیں گے
    مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی آج اسلام آباد روانگی متوقع ہے، مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ اسلام آباد جائیں گی،نواز شریف اسلام آباد میں چوہدری شجاعت سے ملاقات کریں گے, آئندہ حکومت بنانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،نواز شریف ملاقات میں چوہدری شجاعت کو اعتماد میں لیں گے,نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات متوقع ہے،اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے بڑے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے,پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں ہوگا, پیپلز پارٹی کے قائدین مسلم لیگ ن کی تجاویز کے حوالے سے سی آئی سی ممبران سے رائے لیں گے,

    مسلم لیگ ن نے مرکز و پنجاب میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں،صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف آج آزاد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے،17 کے قریب کامیاب آزاد امیدواران شہباز شریف سے ملاقات کریں گے،آذاد امیدواران ممکنہ طور پر مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کریں گے،گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات بھی کی، لاہور سے جیتنے والے ایک آزاد امیدوار ن لیگ میں کل شامل ہوئے،

    ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دیکر اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
    دوسری جانب پیپلز پارٹی جنہوں نے وزارت عظمیٰ ن لیگ سے مانگی ہے، کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کو وزیراعظم کا ووٹ دے کر بھی اپوزیشن میں بیٹھ سکتے ہیں، گزشتہ روز ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ملاقات میں بات چیت ہوئی، عددی برتری تو آزاد امیدواروں کو بھی حاصل ہے،بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے وزیراعظم کے امیدوار ہیں، سی ای سی کے سامنے تجاویز رکھی جائیں گی، فیصلہ سی ای سی میں ہو گا، اگر پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو وزیراعظم نہیں بنتے تو پیپلز پارٹی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے، پی ڈی ایم پارٹ ٹو آتی ہے تو میرے خیال میں اچھے طریقے سے نہیں چل سکتے، ہم ن لیگ کی پنجاب میں حمایت کرتے ہیں تو ن لیگ بلوچستان میں ہماری حمایت کرے.

    ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آئندہ کی حکمت عملی کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گیا،متحدہ قومی موومنٹ کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچے گا،ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفٰی کمال شامل ہیں،ایم کیو ایم کا وفد اسلام آباد میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرے گا،ایم کیو ایم کا وفد مسلم لیگ ن کی سفارش پر بھی لیگی رہنماؤں سے ملاقات کریگا

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • لاہور ہائیکورٹ، انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر سماعت

    لاہور ہائیکورٹ، انتخابی نتائج کیخلاف درخواستوں پر سماعت

    لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز کے آر اوز کے فیصلہ این اے 119 کے رزلٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،
    مریم نواز کو مہارانی کہنے پر جسٹس علی باقی نجفی بولے، ایسے الفاظ استعمال کئے تو کیس نہیں سنوں‌گا
    مریم نواز شریف کے وکیل اعظم نزیر تاڑر نے دلائل دئیے،سماعت کے آغاز پر درخواست گزار، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق کے وکیل آفتاب باجوہ نے کہا کہ ہم نے مہارانی مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑا ہے، جس پر جسٹس علی باقر نجفی نے ان کو ٹوکا کہ آپ ایسے الفاظ استعمال کریں گے تو میں کیس نہیں سنوں گا،اعظم نذیر تارڑ نے درخواست گزار کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ادب سے بات کریں جس پر وکیل نے ان کو جواب دیا کہ آپ کون ہوتے ہیں مجھے بات کرنے سے روکنے والے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ میں کسی بار کونسل کے نمائندے کے خلاف یہاں بات نہیں سنوں گا،وکیل آفتاب باجوہ نے عدالت میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف الیکشن لڑا تو درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

    صوبائی نشستوں پر فارم 47 جاری کرتے ہوئے آر او امیداروں کو نوٹسز کرنے کا پابند نہیں،وکیل الیکشن کمیشن
    وکیل الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزاروں کی شکایت الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی، الیکشن کمیشن کے پاس 100 کے قریب شکایات سماعت کیلئے مقرر ہیں، امیداروں کی کامیابی کے حتمی نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن ٹربیونل فورم بنتا ہے، ابتدائی اسٹیج پر الیکشن کمیشن تمام شکایات کو سن رہا ہے، ابھی جو شکایات آرہی ہیں، گنتی وغیرہ کی ہیں، اس پر فیصلے کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن حتمی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد الیکشن ٹریبونل کا اعلان کرے گا، صوبائی نشستوں پر فارم 47 جاری کرتے ہوئے آر او امیداروں کو نوٹسز کرنے کا پابند نہیں

    ہمیں الیکشن کمیشن کو کچھ عزت دینے کی ضرورت ہے،وکیل مریم نواز
    مریم نوز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے عدالت میں دلائل دیئے،عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب سے مختلیف کیسز کی ججمنٹ پیش کی گئی، وکیل نے کہا کہ ان ججمنٹ میں واضح لکھا ہوا ہے کہ امیدوار پہلے الیکشن کمیشن جائیں اسکے بعد الیکش ٹریبونل میں جائے،فارم 45 میں بہت سی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں،فارم 47 کی تیاری کے وقت تمام امیدواروں کے ایجنٹ یا کئی خود موجود تھے، ہم عدالت میں ریکارڈ پیش کریں گے جس سے ظاہر ہوگا تمام امیدواروں کے ایجنٹ اور امیدوار موجود تھے، ٹیلی فونز کا ریکارڈ جیو فینسنگ کا ریکارڈ عدالت پیش کریں گے، آر او آفس میں فارم 47 جاری کرتے ہوئے بہت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے، آر او آفس کے باہر جو جیت رہا ہوتا ہے اس کے بندے خوشیاں منانا شروع کردیتے ہیں اور آر او آفس میں جو امیدوار ہار جاتے ہیں وہ احتجاج کرتے ہیں، وہاں امیدواروں کے حامیوں کے درمیان تصادم کا خدشہ ہوتا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم پروسیجر کو فالو نہیں کرتے جبکہ قانون میں تمام چیزیں موجود ہیں، سلمان اکرم راجہ کے کیس میں آر او آفس میں پانچ سو لوگ آمنے سامنے آگئے تھے جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلط بیانی مت کریں ایسا کچھ نہیں،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ الیکشن کے بعد آر او آفس میں ایک ہنگامہ انگیز صورتحال ہوتی ہے اسی وجہ سے الیکشن قوانین میں ترمیم کرکے کچھ قوانین میں تبدیلی کی گئی، ہمیں الیکشن کمیشن کو کچھ عزت دینے کی ضرورت ہے،،الیکشن کمیشن کی جانب سے سپریم کورٹ کے صدر شہزاد شوکت بھی پیش ہوئے،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوط کر لیا،جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پرسماعت کی

    لاہور ہائی کورٹ میں این اے 128 کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا یہ معاملہ بھی دوسری درخواستوں کی طرز کا ہے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تصدیق شدہ فارم 45 جاری ہوئے، فارم 47 میں ہمیں ہرا دیا گیا۔

    این اے 117، علیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست، دلائل طلب
    لاہور ہائیکورٹ نے این 117 سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عبدالعلیم خان کی کامیابی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 117 سے آزاد امیدوار کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ حلقہ این اے 117 سے عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار عبدالعلیم خان فارم 45 میں ناکام ہو چکے تھے، آر او کے فارم 47 میں عبدالعلیم خان کو کامیاب قرار دے دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اپنی ذمہ داری ادا نہیں کی،ہ آر او کو درخواست دی مگر اس کے باوجود اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، عدالت سے استدعا ہے کہ عبدالعلیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت نے آزاد امیدوار کی درخواست پر الیکشن کمیشن سے دلائل طلب کر لئے۔

    خواجہ آصف ،حمزہ شہباز سمیت دیگر کی الیکشن میں کامیابی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،لاہورہائیکورٹ نےریحانہ ڈار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا یہ درخواست قابل سماعت ہے کیونکہ ابھی الیکشن کا پروسیس مکمل ہوا ہے،کیا درخواستگزار پہلے آر او کے پاس درخواست دائر کرنے کے پابند نہیں ؟ پہلے درخواست دائر کرنے کا فورم الیکشن کمیشن کا ہے ،الیکشن کمیشن کو امیداروں کی درخواستوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کردیتے ہیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں براہ راست درخواستیں دائر کرنے کا دائرہ اختیار نہیں ہے، ن لیگی وکیل نے کہا کہ ہم نے ملکر الیکشن کمیشن کے رولز اور قوانین کو مضبوط بنانا ہے، وکیل ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہم ریٹرننگ افسر کے پاس درخواست لیکر گئے تھے،

    لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی نتائج کے خلاف درخواستوں پر کارروائی 12 بجے تک ملتوی کر دی ، عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن بارہ بجے تک بتائے کہ آپ کے پاس کتنی کمپلینٹس آئی ہیں۔

    ‏لاہور ہائیکورٹ،انتخابات کے انتخابی نتائج سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن کے وکیل نے تمام نے الیکشن کمیشن میں درخواستوں کی تفصیلات عدالت میں بتا دی .وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالت میں دائر درخواستوں میں ریحانہ ڈار سمیت سات امیدواروں کی درخواستیں الیکشن کمیشن میں دائر ہوچکی ہیں ،میاں محمود الرشید ،شہزاد فاروق سمیت نو امیداروں نے الیکشن کمیشن میں درخواست نہیں دی ،تمام درخواست گزاروں کو الیکشن کمیشن سے رجوع کرنا چاہیے ،الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر سماعت شروع کردی ہے،الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کرنے کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن بتا چکا ہے

    عدالت نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،جسٹس علی باقر نجفی نے ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا ،درخواست گزاروں نے فارم 47 کے نتائج کو چیلنج کیا ،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • انتخابی نتائج، تحریک انصاف، جے یو آئی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کا احتجاج

    انتخابی نتائج، تحریک انصاف، جے یو آئی، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی کا احتجاج

    عام انتخابات، نتائج کے خلاف تحریک انصاف، جے یو آئی، پیپلز پارٹی ،جماعت اسلامی، تحریک لبیک نے احتجاج کیا اور کہا کہ دھاندلی کی گئی

    تحریک انصاف کی جانب سے ملک کے کئی شہروں‌میں احتجاج کیا گیا، تحریک انصاف نے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں الیکشن کمیشن کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا ، مظاہروں کے دوران این اے 129لاہور سے امیدوار شہزاد فاروق سمیت احتجاج کرنے والے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا،کئی شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا،راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔این اے 57 کی امیدوار سیمابیہ طاہر اور صوبائی نشست کے امیدوار تنویر اسلم راجہ سمیت 300 کارکن نامزد کئے گئے ہیں،مقدمے میں پولیس اہلکار کی انگلی توڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، مقدمہ میں کہا گیا کہ مظاہرین کو آنسو گیس کی شیلنگ سے منتشر کیا گیا، مظاہرین نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی، مظاہرین نے راستے بند کئے عوام کو انتشار پر اکسایا، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر میں سات دفعات شامل کی گئی۔

    جے یو آئی (ف) کے تحت کراچی، حیدر آباد، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ ،جیکب آباد،کندھ کوٹ، نواب شاہ اور سجاول سمیت متعدد مقامات پردھرنے دیے گئے،جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما راشد سومرو نے نتائج کالعدم قرار دے کر نئے الیکشن کرانے کا مطالبہ کیا۔جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) نے آج پیر کے دن سندھ بھر میں الیکشن کمیشن کے تمام ضلعی دفاتر کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے. علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ سندھ میں ہمارے مینڈیٹ کو چوری کرکے پیپلز پارٹی کو جیتوایا گیا. الیکشن کمیشن نے نتائج تبدیل کرکے عوام کے ساتھ مذاق ہے. انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہم سندھ بھر میں مختلف مقامات پر دھرنے دیں گے.

    نصیر آباد میں پی بی 14 کے نتیجے کے خلاف پیپلز پارٹی نے دھرنا دیا، کوئٹہ میں بی این پی، پشتون خوا میپ اور نیشنل پارٹی نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا

    کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر جماعت اسلامی، تحریک انصاف اور تحریک لبیک نے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیتے ہوئے الزام لگایا کہ کراچی میں انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے ہیں جن کی درستگی تک احتجاج جاری رہے گا، کراچی کے علاقے نمائش چورنگی اور دیگر علاقوں میں ٹی ایل پی کے کارکنوں پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام نے یا تو جماعت اسلامی کو ووٹ دیے یا تحریک انصاف کو مگر ایم کیو ایم کو زبردستی مسلط کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ تمہارا مقدمہ بھی جماعت اسلامی لڑے گی،ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے،احتجاج جاری رکھیں گے،پرامن مزاحمت کی تاریخ رقم کریں گے، قانونی جنگ بھی لڑیں گے،جعلی مینڈیٹ کے غبارے میں بہت سوراخ ہیں یہ پھٹ جائے گا۔

    لاہور میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن نہیں سلیکشن ہوئی ۔ ہمارے ووٹ بھگوڑے کی جھولی میں ڈال دیے گئے ، اپنے حق کے لیے قانونی راہ کہ ساتھ آخری حد تک جائیں گے۔

    چکوال میں پی ٹی آئی کارکنان نے آر او آفس کے باہر احتجاج کیا اورکالج روڈ بلاک کر دیا جبکہ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا،پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی، اٹک میں بھی تحریک انصاف کے کارکنان نے احتجاج کیا، تلہ گنگ میں بھی احتجاج کیا گیا، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا،

    این اے 47،آر او آفس کے باہر لڑائی، ن لیگی، پی ٹی آئی کارکنان پر مقدمہ درج
    اسلام آباد: این اے 47ریٹرنگ آفس کے باہر لڑائی جھگڑے کا معاملہ،ن لیگ اور پی ٹی آئی ورکرز اور وکلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ کراچی کمپنی میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا کہ دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ متعدد افراد کی گاڑیاں بھی توڑ دی گئیں۔ن لیگ کے ملک شیروز چودھری منصور اویس نامزد کئے گئے،پی ٹی آئی کے نذیر عثمانی حاجی ظفر۔ وقار اور احسان خان نامزدکئے گئے،مقدمہ میں چند نامعلوم وکلا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں کہا گیا کہ دونوں پارٹیوں کی جانب سے شاہراہ عام پر ہنگامہ آرائی کی گئی،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • آصف   زرداری کی بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

    آصف زرداری کی بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

    سابق صدر آصف علی زرداری نے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے

    نجی ٹی وی نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے بیرسٹر گوہر علی خان کو خیبرپختونخوا ، وفاق اور پنجاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی پر ہونے پر مبارکباد دی، آصف علی زرداری نے بیرسٹر گوہر علی کو مشترکہ دوست کے ذریعے پیغام بھجوایا ،آصف علی زرداری نے پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ،

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات ہو چکے ہیں، کون بنے گا وزیراعظم، اسکے لئے دوڑیں شروع ہو چکی ہیں، نواز شریف نے کل حکومت بنانےکا اعلان کیا تو آج تحریک انصاف نے بھی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا،آصف زرداری کی گزشتہ شب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے، شہبازشریف نے ایم کیو ایم سے بھی رابطہ کیا ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان ابھی تک کافی لغزشیں ہیں،پیپلز پارٹی بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے تا ہم نواز شریف شہباز شریف کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو وفاق میں حکومت بنانے کی پیشکش کی ہے،اب حالات یہ ہیں کہ کوئی بھی کمزور حکومت نہیں بنانا چاہتا،ن لیگ میں اگر آزاد امیدوار بڑی تعداد میں شامل ہو گئے تو مخصوص نشستیں بھی انکی بڑھ جائیں گی اس صورت میں ن لیگ حکومت بنانے کا سوچے گی

    دوسری جانب بیرسٹر عمیر نیازی کاکہنا ہے کہ جو کچھ پہلے ہوگیا ہوگیا اب مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے،عمران خان سے میری ملاقات ہوئی، اس میں عمران خان نے قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ قوم جمہوریت نظریئے کے ساتھ کھڑی ہوئی غلامی نا منظور کے نعرے کو عملی جامہ قوم نے پہنایا،عمران خان نے کچھ لوگوں کو ڈیوٹی دیں ہیں وہ پرسنلی لوگوں کو بتائی جائیں گی، عمران خان نے اداروں سے اپیل کی کہ پہلے جو ہو گیا وہ ہو گیا اب نہیں ہونا چاہئے، عمران خان نے کہا ہے کہ جہاں دھاندلی کے واقعات ہوئے وہاں کل احتجاج کیا جائے، قانونی عمل بھی ہو گا، احتجاج پرامن ہو گا،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 11 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں،قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 100ہوگئی،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 71 نشستیں حاصل کر پائی ،پیپلزپارٹی کے 54 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے، آئی پی پی کے دو امیدوار،جے یوآئی کے تین امیدوار الیکشن جیت پائے،ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • بیرسٹر گوہر کا وفاق، پنجاب،کے پی میں حکومت بنانے کا اعلان

    بیرسٹر گوہر کا وفاق، پنجاب،کے پی میں حکومت بنانے کا اعلان

    رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے،ہم تین اسمبلیوں کو ختم کرتے ہوئے نئے انتخابات کی جانب بڑھے، سپریم کورٹ کی مداخلت سے آٹھ فروری انتخابات کا فیصلہ ہوا، گزشتہ 2سال سے پی ٹی آئی مشکلات سے گزر رہی ہے،سپریم کورٹ کی ہدایت پر 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ طے ہوئی،الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے،پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے،تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کیلئے جدوجہد جاری رکھی،عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی استعمال کیا،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی رات 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرتا،2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں،اس بار پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا،رات 12 بجے تک صرف 10 فیصد سے کم نتائج موصول ہوئے تھے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کوئی بھی پارٹی خیبرپختونخوا سے اتنی بڑی تعداد میں قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی ہو، تحریک انصاف کو اس وقت 170 سیٹوں کی برتری حاصل ہوچُکی ہے،وفاق، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، بہت جلد وزیراعلیٰ کے ناموں کا اعلان کریں گے، پنجاب کے عوام کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم حکومت بنائیں گے، ابھی جو نتائج آ رہے ہیں، ہم اکثریت میں ہیں،پنجاب کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جا رہا ہے،سارے لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ووٹ دیا، جو اکثریت میں ہو اسکے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، ہمارے ساتھ پہلے دن سے زیادتی ہوئی، کوشش کی گئی کہ ہم بائیکاٹ کی طرف چلے جائیں لیکن ہم نہیں گئے، سب سے درخواست ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، عوام کی آواز کو دبانا، رائے کو مسترد کرنا، کسی کے لئے مرضی کی حکومت بنوانا،یہ اکانومی برداشت نہیں کر سکے گی، تحریک انصاف کے لئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کی جائے، ہم قانونی تقاضا کرتے ہیں کہ ہمیں سب نتائج دیئے جائیں، رات 12 بجے تک ہمیں سب نتائج دیئے جائیں،مینڈیٹ کا احترام کیا جائے،تا کہ ہم آگے بڑھ سکیں،ہم اس فتح کو غلامی نا منظور کے نام کر رہے ہیں، قوم نے غلامی کو ریجکٹ کر دیا ہے۔

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ جہاں سے نتائج نہیں ملے وہاں کل آر او کے دفاتر کے باہر پرامن احتجاج کریں گے، ہاتھ میں ڈنڈا نہیں بلکہ پاکستان کا جھنڈا ہونا چاہئے، کل ہم احتجاج کریں گے،تحریک انصاف کو حکومت بنانے دیں، ہم حکومت بنائیں گے، کے پی اور پنجاب میں حکومت بنائیں گے، یہ پہلی بار ہوا کہ قیادت کے جیل میں ہوتے ہوئے عوام نے عمران خان کو ووٹ دیا، جلد عمران خان عوام کے سامنے ہوں‌گے، مجلس وحت المسلمین کے ساتھ معاہدہ تھا کہ ہم انکے مقابلے میں امیدوار نہیں لائیں گے، جہاں تک مخصوص سیٹوں کا تعلق ہے ہم نے الیکشن کمیشن کو لسٹ بھیجی تھی، اب ہم اس پر فیصلہ کریں گے، کہ کس پارٹی کو جوائن کرنا ہے یا اپنی پارٹی میں رہنا ہے،

    بیرسٹر گوہر علی خان کا مزید کہنا تھاکہ ہم اعلان کر چکے ہیں کہ ہم حکومت بنائیں گے، جو اکثریت ثابت کرے گا اس نے حکومت بنانی ہے، ہماری اکثریت ہے، عوام نے بہترین فیصلہ کیا، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ہم مستقبل کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں، جب آگے بڑھیں گے تو حکومت ملک، آئین ،قانون کے مطابق بنائیں گے،صدر مملکت عارف علوی ہمیں ہی حکومت بنانے کی دعوت دینگے، کل خود ساختہ پرائم منسٹر نے جو اعلان کیا ہے اس بیان کی ہم مزمت کرتے ہیں، اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے،

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

  • نومئی مقدمے، عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

    نومئی مقدمے، عمران خان، شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

    راولپنڈی : 9 مئی واقعات،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بھی ضمانت منظور کر لی گئی
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے ضمانت فیصلہ سنایا،عمران خان کی 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی،شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت بھی منظور ہوئی

    واضح رہے کہ عمران خان، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید اڈیالہ جیل میں ہیںَ عمران خان کو نومئی کے مقدمات میں بھی گرفتار کیا گیا ہے تو وہیں شیخ رشید کو بھی نو مئی کے مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سےگرفتار کیا گیا ہے،شیخ رشید کی بھی نو مئی مقدمے میں ضمانت منظور ہو چکی ہے

    جج محمد بشیر چھٹی پر،القادر ٹرسٹ کیس میں عمران ،بشریٰ پر فردجرم عائد نہ ہو سکی
    دوسری جانب القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی پر فرد جرم موخر کر دی گئی ہے،احتساب عدالت اسلام آباد کا سٹاف اڈیالہ جیل پہنچ گیا ، عدالتی عملہ نے کہا کہ جج محمد بشیر آج چھٹی پر ہیں ،آج سماعت بغیر کارروائی اگلی تاریخ تک ملتوی کی جائیگی،بانی تحریک انصاف کے وکلا بھی اڈیالہ جیل پہنچ چکے ہیں،کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی گئی،القادر ٹرسٹ کیس میں بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی پر فرد جرم 15 فروری تک موخرکر دی گئی،احتساب عدالت اسلام آباد کا سٹاف اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

     سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • قومی اسمبلی،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں آزاد آگے، سندھ ،بلوچستان میں پیپلز پارٹی آگے

    قومی اسمبلی،پنجاب ، خیبر پختونخوا میں آزاد آگے، سندھ ،بلوچستان میں پیپلز پارٹی آگے

    پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی کے نتائج مکمل ہو چکے ہیں، بلوچستان کی تین اور قومی اسمبلی کی آٹھ سیٹوں پر نتائج آنا باقی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی آگے ہے، بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی آگے ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں آزا د امیدواروں نے میدان مار لیا،

    پنجاب اسمبلی، نتائج مکمل، 138 آزاد جیت گئے، 137 سیٹیں ن لیگ نے حاصل کیں
    پنجاب اسمبلی کے تمام حلقوں کے نتائج مکمل ہو گئے ہیں.الیکشن کمیشن کے ای ایم ایس سسٹم پر پنجاب اسمبلی کے تمام نشستوں کے نتائج موصول ہو گئے،پنجاب میں بھی آزاد امیدوار سب سے آگے ہیں 138 سیٹیں آزاد امیدواروں نے جیتیں، ن لیگ دوسرے نمبر پر 137 سیٹیں جیتی،پاکستان پیپلز پارٹی 10 ،پاکستان مسلم لیگ (ق) 8 جبکہ استحکام پاکستان کی 1 نشست ہے،پاکستان مسلم لیگ ضیاء بھی ایک نشست نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے،تحریک لبیک پاکستان کو بھی ایک سیٹ ملی ہے،پنجاب اسمبلی کا حلقہ 266 ایک امیدوار کی وفات کے باعث نہیں ہو سکے

    خیبر پختونخوا، آزاد میدان مار گئے، 91 جیت گئے، جے یو آئی 7،ن ،5،پیپلز پارٹی چار سیٹیں
    خیبرپختونخواہ اسمبلی کی تمام 113 نشستوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،کے پی کے سے 91 آزاد امیدوار جیتے،جے یو آئی کو 7، مسلم لیگ ن کو 5 نشستیں ملیں،پیپلزپارٹی، 4جماعت اسلامی 3 نشستیں کے پی اسمبلی میں حاصل کر پائی ،اے این پی 1 اور پی ٹی آئی پارلیمینٹیرن 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی،

    قومی اسمبلی، 101 آزاد جیت گئے، ن لیگ کی 73 سیٹیں، ایم کیو ایم 17
    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کو غیر حتمی نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے،قومی اسمبلی کے 265 میں سے 8 حلقوں کے نتائج آنا باقی ہیں،قومی اسمبلی میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں کی تعداد 101ہوگئی،قومی اسمبلی میں ن لیگ اب تک 73 نشستیں حاصل کر پائی ،پیپلزپارٹی کے 54 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایم کیوایم کے 17 امیدوار بھی قومی اسمبلی میں پہنچ گئے،مسلم لیگ ق کے 3 ارکان قومی اسمبلی میں پہنچ پائے، جمعیت علماء اسلام کے بھی تین امیدوار جیتے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی کے دو امیدوار جیتے ہیں، ایم ڈبلیوایم، بی این پی اور مسلم لیگ ضیاء کی قومی اسمبلی میں ایک ایک نشست ہے،

    بلوچستان اسمبلی، پیپلز پارٹی کی سب سے زیادہ سیٹیں
    بلوچستان سے اب تک پیپلز پارٹی کو 11 سیٹیں ملی ہیں،پیپلز پارٹی بلوچستان میں بھی اکثریتی پارٹی بن گئی ہے،بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں ن لیگ اور جے یو آئی کو 9،9 سیٹیں ملی ہیں، جبکہ چھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی کو چار ،نیشنل پارٹی کو 3،عوامی نیشنل پارٹی کو 2،سیٹیں ملی ہیں

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

    بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

    سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

    تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

    پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

    انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

    تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

    آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

    مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ