Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم یکجہتی کشمیر، ترجمان پاک فوج، سیاسی قیادت کے پیغام جاری

    یوم یکجہتی کشمیر، ترجمان پاک فوج، سیاسی قیادت کے پیغام جاری

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرأت مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

    ان شا اللہ وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کاز کو آگے بڑھائوں گا،بلاول
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ یکجہتیِ کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے 8 فروری کو پی پی پی کی کامیابی بہت ضروری ہے،کشمیر کاز کو آگے بڑھانے کے لیے 8 فروری کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی بھاری اکثریت سے جیت ضروری ہے، پاکستان میں نفرت و تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کرکے قوم کو اتحاد و اتفاق کی طاقت میں پِرونا کشمیر کاز کے لیے ناگذیر ہے،قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کہ شہ رگ قرار دیا تھا،قائدِ عوام شہید بھٹو نے قائدِ اعظم کے موقف کو آگے بڑھایا،شہید بھٹو نے کہا تھا کہ اگر ہمیں کشمیر کی خاطر ایک ہزار سال تک جنگ لڑنا پڑی، تو لڑیں گے،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ہر سال 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا تاریخی فیصلہ کیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس فیصلے نے کشمیر کاز کو ناقابلِ تسخیر بنادیا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اس اقدام کی گونج دنیا کے ہر کونے میں سنائی دیتی ہے،میں بھی وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقشِ قدم پر چلوں گا،انشا اللہ وزیر اعظم منتخب ہو کر کشمیر کاز کو آگے بڑھائوں گا،میں دنیا کے ضمیر کو جگاوَں گا کہ وہ کشمیریوں سے کیئے گئے اپنے وعدے پورے کرے،شہداءِ کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،کشمیری عوام کو بدترین مظالم کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقِ آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے پر سلام،

    کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن انشاءاللہ ضرور رنگ لائے گی،گورنر پنجاب
    گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ آج 5 فروری کو پاکستان کے کروڑوں عوام سمیت دنیا بھر میں بسنے والے لاکھوں کشمیری ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ حملے اور قبضے کے خلاف یوم یکجہتی کشمیر منارہے ہیں۔اس دن کو منانے کا مقصد مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ اور ظلم و ستم کے خلاف عالمی برادری کی توجہ مبذول کروانا ہے. تاکہ مظلوم کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت مل سکے۔بھارت ایک جارح ملک ہے جس کی عسکریت پسند سوچ اور پالیسیوں نے خطے کا امن و سکون تباہ کیا ہوا ہے۔مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں دیرپا امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔ اقوام عالم مسلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل میں کردار ادا کریں۔ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل پر توجہ دینا ہوگی تاکہ دنیا کا مستقبل محفوظ رہ سکے۔ کشمیر اور فلسطین کے بے کس عوام اقوام متحدہ اور دنیا کی فوری امداد اور اعانت کے منتظر ہیں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و ستم کواجاگر کرنے میں کردار ادا کرے۔ تا کہ دنیا کو پتا چلے کہ بھارت ایک جارح ملک ہے جو عالمی امن کے لئے خطرہ ہے ۔کشمیریوں کی جدوجہد ایک دن انشاءاللہ ضرور رنگ لائے گی اور وہ بھارت کے تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔

    کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ واضح پیغام دینا چاہتا ہو ں کہ کشمیری ہمارے بھائی ہیں اور ہم ہر حال میں ان کے ساتھ ہیں۔ 7دہائیاں گزر چکی ہیں اور تنازعہ کشمیر ابھی تک حل طلب ہے، یہ مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے بنیادی حقوق کی پامالی،بے رحمانہ قتل،عصمت دری اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل جبر اور انسانی حقوق کی قابل مذمت خلاف ورزیوں پر شدید تشویش ہے۔بھارتی حکومت کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے انکاری ہے۔آج بھی حق آزادی کے حصول کی جدوجہد میں کشمیریوں کا جذبہ اور حوصلے بلند ہیں۔ کشمیری بھائیوں کا جذبہ ہر گزرتے دن مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔بھارتی کارروائیاں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں جو بہادرکشمیریوں کے جائز حق خوداردیت کے جذبے کو پست نہیں کرسکتیں۔پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر طرح کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا، کشمیریوں سے محبت ہمارے خون میں شامل ہے اور ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا پر آشکار ہوچکا، عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر ہر صورت حل کرنا ہوگا،اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو مزید روندا نہیں جاسکتا، کشمیریوں کے جذبہ حریت کو قوم سلام پیش کرتی ہے، کشمیری ماؤں اور بہنوں کے ساتھ بھارتی مظالم پر ہر آنکھ اشکبار ہے

  • آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

    آج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
    بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    پاکستان میں سب سے پہلے کشمیر سے یکجہتی کا دن 5 فروری کو 1991 سے ہر سال منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
    لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت اسٹیٹ بینک سے اسمبلی ہال تک کشمیر و فلسطین مارچ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق خطاب کریں گے۔

    بھارت نے آج سے 76 برس پہلے زبردستی مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم کیا، 76 سال گزرنے کے بعد بھی بھارت کی مظلوم کشمیروں کیخلاف ظالمانہ اور غیر انسانی کارروائیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ہر سال ہزاروں معصوم کشمیری بھارتی بربریت کے ذریعے شہید کر دیئے جاتے ہیں، فوج کشی کے باوجود بھارت آج تک کشمیریوں کے مضبوط عزائم اور حوصلوں کو پست نہیں کر سکا۔

    دنیا بھر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ہر سال 5 فروری کا دن یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، یوم کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور بھارتی جبر و استبداد کیخلاف پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے۔

    یوم یکجہتی کشمیر منانے کا آغاز 1990ء میں ہوا جب اس وقت کے امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد نے تجویز پیش کی کہ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ایک دن مخصوص کیا جائے، 5 فروری کی تاریخ کی تجویز کی منظوری اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے دی۔

    اس سے قبل 28 فروری 1975ء کو بھی کشمیریوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا جب کشمیری رہنما شیخ عبداللہ اور بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا جسے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا آغاز سمجھا جاتا ہے، اس روز پورے پاکستان اور کشمیر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر سرکاری سطح پر عام تعطیل کا اعلان 4 فروری 2004ء کو وزیر اعظم ظفر اللہ جمالی نے کیا، میر ظفر اللہ جمالی نے 5 فروری 2004ء کو پہلی بار بحیثیت وزیر اعظم پاکستان مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا، تب سے ہر سال یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر اعظم پاکستان یا ان کے نامزد نمائندے کی خطاب کی روایت چلی آ رہی ہے۔

    1990ء کی دہائی سے اب تک بھارت نے گزشتہ 33 سال کے دوران آزادی مانگنے کی پاداش میں 96 ہزار 285 کشمیری شہید کیے ہیں اور 1 لاکھ 70 ہزار کے قریب کشمیری شہری بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کیے گئے جبکہ کھربوں روپے کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے سمیت ایک لاکھ سے زائد کاروباری مراکز اور گھر جلا دیئے ہیں۔

    5 اگست 2019ء کے روز بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کر دی، پانچ سالوں کے دوران مزید 842 کشمیری شہید 2 ہزار 396 زخمی کیے ہیں جبکہ مزید 22 ہزار سے زائد کشمیری جوان پابند سلاسل ہیں۔

    اس دن کی مناسبت سے پاکستان کے طول و عرض میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی طرف سے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی۔

    کوہالہ پُل پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب صبح 9 بجےہوگی، تقریب میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

    صدر مملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پرخصوصی پیغام
    یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام
    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

    انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

    پاک فوج کا کشمیریوں کو عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کیلئے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

    یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو تبدیل کیا جارہا ہے۔

    مشعال ملک نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق خصوصی کشمیر کمیٹی بنادی گئی ہے اور اسٹریٹیجک پالیسی میں کشمیرسے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔

  • ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈی آئی خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید، 6 زخمی

    ڈیرہ اسماعیل خان : دہشتگردوں کے تھانے پر حملے میں 10 اہلکار شہید ہوگئے جب کہ 6 اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کی تحصیل درابن کے تھانے پر رات گئے نامعلوم دہشتگردوں نے حملہ کیا۔دہشتگردوں کے حملے میں ڈیوٹی پر موجود 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ اعجاز شہید پولیس لائن میں ادا کی جائے گی۔

    شہید ہونے والوں میں ضلع صوابی کے 4 اہلکار شامل ہیں۔ضلع صوابی ایلیٹ فورس کے 1 نوجوان سمیت 2 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں کوثر خان، حمیدالحق، احترام سید اور رفیع اللہ شامل ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں احمد حسین اور سفید علی شامل، شہداء اور زخمی اہلکاروں کا تعلق ضلع صوابی کے مختلف علاقوں سے ہے

    آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ افسوس ناک سانحے سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچایا جائے گا، ڈیرہ اسماعیل میں درابن تھانے پر رات گئے دہشتگردوں نے حملہ کیاجس کے باعث پولیس کے 10 جوان شہید ہوئے، زخمی 6 اہلکاروں کا بہترین اسپتالوں میں علاج ہوگا

    پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،نگران وزیراعظم
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیراعظم نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی ء درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کی ہے،وزیراعظم نے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے پر پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے،وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیاں امن و امان کے نفاذ کے حوالے سے ہمارے عزم کو ختم کرنے میں ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گی ،پوری قوم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور شہداء کو سلام پیش کرتی ہے

    خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ، شہباز شریف
    سابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں اور ان کی وطن عزیز کے خاطر قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ پولیس نے ہمیشہ دہشتگردوں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور ایسے قابل مذمت حملے ان کے امن کے حصول اور وطن عزیز کی سلامتی کے لیے عزم کو مزید پختہ کریں گے،

    ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں،عشرت العباد
    سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر ہونے والے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ فرض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔ شہید ہونے والے 10 پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت ہے اور زخمی ہونے والے 6 کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ ان شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام حاصل ہو۔ دہشت گردی کے اس ناپاک عمل کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائےگا.

    دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ، اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا،محسن نقوی
    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں تھانے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نےحملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے، اور کہا ہے کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں۔ اتحاد کی قوت سے اس ناسور کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ملک میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شہید اہلکاروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔

  • پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے  پر دستخط

    پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تجارتی معاہدے پر دستخط کئے گئے-

    باغی ٹی وی: :پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میرین اور لاجسٹک سیکٹرز میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے تجارتی معاہدے پر دستخط ہوگئے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کراچی پورٹ ٹرسٹ پاکستان اور ابوظہبی پورٹس گروپ یو اے ای کے مابین معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔
    https://x.com/GovtofPakistan/status/1753772777545388360?s=20
    وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ایک تجارتی معاہدہ ہے جوکراچی بندرگاہ کے ایسٹ وہارف کی سات برتھوں پر بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کے آپریشن کی آئوٹ سورسنگ سے متعلق ہے اس کا مقصد میرین اور لاجسٹک کے شعبوں میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے اس موقع پر نگران وزیرمواصلات، ریلوے و میری ٹائم افیئرز شاہد اشرف تارڑ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی، پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی اور دونوں ممالک کے حکام موجود تھے، اس موقع پر نگران وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی شعبہ میں تعاون و بات چیت اور تبادلوں میں اضافہ پر اطمیان کا اظہار کیا-

  • نو مئی واقعہ،پی ٹی آئی امیدوار سمیت اہم شخصیات عمران خان،شیخ رشید کیخلاف وعدہ معاف گواہ

    نو مئی واقعہ،پی ٹی آئی امیدوار سمیت اہم شخصیات عمران خان،شیخ رشید کیخلاف وعدہ معاف گواہ

    بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید کے خلاف نو مئی کے مقدمات کا معاملہ،سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم، سابق ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور عمر تنویر بٹ وعدہ معاف گواہ بن گئے

    صداقت عباسی، واثق قیوم اور عمر تنویر بٹ نے 154 کا بیان ریکارڈ کرالیا، این اے 53 میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کرنل اجمل صابر نے بھی شیخ رشید کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے،اجمل صابر نے پولیس کو بیان میں کہا کہ شیخ رشید نے 6 مئی کو لال حویلی میں اجلاس بلایا تھا جہاں نو مئی کی پلاننگ کی گئی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کو 6 فروری کو عدالت طلب کرلیا،تینوں وعدہ معاف گواہوں نے عدالت میں بیان دیا کہ نو مئی کی پلاننگ شیخ رشید، راجہ بشارت، شیخ راشد شفیق، اعجاز خان جازی، راشد حفیظ اور بانی پی ٹی آئی کی ایماء پر کی گئی،

    واضح رہے کہ شیخ رشید کی نو مئی کے کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر عدالت سے گرفتار کیا گیا تھا، شیخ رشید جوڈیشیل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، عمران خان بھی نو مئی کے مقدمات میں گرفتار ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،

    عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں

    صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوں‌کو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے فوجی تنصیبات پر ملک بھر میں حملے کئے تھے، شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار افراد کا کہنا ہے منظم منصوبہ بندی کے تحت حملے کئے گئے، شرپسند افراد نے ویڈیو بیان بھی جاری کئے ہیں جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ سب منصوبہ بندی کے تحت ہوا، پی ٹی آئی رہنما بھی گرفتار ہیں تو اس واقعہ کے بعد کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے ہیں.

     سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نومئی واقعات کیس میں جے آئی ٹی کے سامنے جب پیش ہوئے تھے تو اسوقت جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب میں عمران خان نے تسلیم کر لیا کہ نو مئی کا واقعہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوا،لیکن منصوبہ بندی کہیں اور ہوئی تھی، عمران خان جے آئی ٹی کے اراکین کو دھمکیاں بھی دیتے رہے،میں پھر آؤں گا،آپکو تمام کاروائیوں کا جواب دینا ہو گا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان سے جے آئی ٹی نے جو سوال کئے اور عمران خان نے جواب دیئے، اندرونی کہانی سامنے آئی،عمران خان سے جو سوال کئے گئے اس میں عمران خان نے سوالات کے جواب دئے ساتھ ہی دھمکی بھی لگاتے رہے، عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے ایک گھنٹہ رہے، جے آئی ٹی ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز پر مشتمل تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • دوران عدت نکاح کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کو سات سات برس قید کی سزا

    دوران عدت نکاح کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کو سات سات برس قید کی سزا

    دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے عمران خان اوربشریٰ بی بی کو سزا سنا دی

    عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت میں نکاح کیس میں سزا سنا دی گئی،عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا گیا،عمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،فیصلے سے قبل جج کورٹ روم آئے توجج نے ملزمان کو پیش کرنے کا حکم دیا ،اہلیہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے،

    عمران ، بشریٰ کا عدت میں نکاح کرنا ثابت، مختصر تحریری فیصلہ جاری،باغی ٹی وی کو موصول
    عدت میں نکاح کے کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالت نے مختصر تحریری فیصلے میں کہا کہ عمران خان اور بشری بی بی سیکشن 496 کے تحت غیر قانونی نکاح کے مرتکب ٹھہرے ۔ 50 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ ملزمان کو فراہم کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا عدت میں نکاح کرنا ثابت ہو گیا .

    دورن عدت نکاح کیس، فیصلہ سننے کے بعد عمران خان کا ردعمل
    فیصلہ سننے کے بعد عمران خان نے شہادت کی انگلی آسمان کی جانب بلند کر دی ،بانی پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی، عثمان گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے،جج قدرت اللہ نےکہا کہ 39 دن عدت کے حوالے سے سپریم کورٹ کے جو آرڈر عدالت پیش کیئے وہ اس سے متعلق نہیں ہیں، سینئر سول جج قدرت اللہ فیصلہ سنانے کے بعد عدالت سے روانہ ہو گئے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار خاور مانیکا اپنا کیس ثابت کرنے میں کامیاب رہے ،

    غیر شرعی نکاح کیس مجھے ذلیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، عمران خان
    فیصلے کے بعد عدالت میں موجود صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ غیر شرعی نکاح کیس مجھے ذلیل کرنے کیلئے بنایا گیا تھا، میں مر جاؤں گا لیکن کبھی ڈیل نہیں کروں گا،مجھے توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی گئی آج تک کسی کو نہ دی، مجھ پر 200 کیسز بنائے گئے، آج تک کسی کے خلاف اتنے کیسز نہیں بنائے گئے ،نو از شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا ، جے آئی ٹی بنی ، لیکن سب کیسز ختم ، شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کا مضبوط کیس تھا جوختم کیا گیا،سائفر کیس میں سزا دی گئی لیکن جنھوں نے سازش کروائی ، مداخلت کی گئی ، انھیں کچھ نہیں کہا گیا ، 9مئی کو مجھے اغوا کیا گیا ، دو روز بند رکھا گیا ، تنگ کیا گیا ، اب الٹا نو مئی کے کیسز بھی مجھ پر بنا ئے گئے ، میں تو نو اور دس مئی کو قید تھا

    یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ،یہ ابلیس کا فیصلہ ہے،بشریٰ بی بی
    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں ہے، سب واضح ہے یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے، باہر سے غلام آگیا ہے ، وہ اب ان کی نوکری کرے گا ، میرے رب نے قرآنِ پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتا دیا ہے، یہ ابلیس کا فیصلہ ہے،

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے،سینئر سول جج قدرت اللہ نے کیس کا فیصلہ سنایا،جس وقت فیصلہ سنایا گیا عمران خان کمرہ عدالت میں موجود تھے،بشری بی بی ،علیمہ خان بھی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں موجود تھیں،نکاح کیس کے فیصلے کے لئے ایک بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر فیصلہ تاخیر سے سنایا گیا،

    خاور مانیکا نے 25 نومبر کو اسلام آباد کی سیشن کورٹس میں کمپلینٹ دائر کی ،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دائر شکایت میں خاور مانیکا نے دو قسم کے الزام لگائے،شکایت عدت میں نکاح کا الزام لگایا سیکشن 496 بی کے تحت ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایا،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالت نے چارج فریم کرتے ہوئے ناجائر تعلقات کا الزام حذف کردیا،عدت میں نکاح کا کیس 12 دسمبر کو قابل سماعت ہوا اور عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کیے،اسلام ہائیکورٹ نے 2 ہفتے تک کیس کا ٹرائل روکے رکھا ،بشریٰ بی بی نے 14 نومبر کی طلاق کو من گھڑت قرار دے کر عدت ختم ہونے کے بعد نکاح کا بیان دیا ،خاور مانیکا نے 14 نومبر 2017 کو طلاق دینے اور 1عدت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے دوسرا نکاح کیے جانے کا بیان دیا ،عدت میں نکاح کے کیس کی اڈیالہ جیل میں 4 سماعتیں ہوئیں،

    اڈیالہ جیل سے عمران خان کو یہ تیسرے فیصلے میں سزا سنائی گئی ہے، سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی گئی، اسکے بعد توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی، آج نکاح کیس میں بھی بشریٰ بی بی اور عمران خان کو سزا سنائی گئی.

    فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے گزشتہ روز 14 گھنٹوں کی طویل سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف خاور مانیکا نے پرائیوٹ طور پر شکایت دائر کر رکھی تھی،کیس کے چاروں گواہوں کے بیانات پر جرح گزشتہ روز مکمل کی گئی تھی،گواہان خاور مانیکا، عون چوہدری، مفتی سعید اور ملازم لطیف کل عدالت پیش ہوئے تھے،بشری بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے پیشی کے لیے اڈیالہ جیل لایا گیا تھا ،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے حتمی دلائل دئیے تھے،شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے بھی اپنے حتمی دلائل مکمل کیے تھے،عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 342 کا بیان بھی عدالت کو دیا تھا

    بشریٰ کو اس وقت پاکباز کہا،جب بشریٰ بی بی میرے نکاح میں تھی اور اچھی خاتون تھی،خاور مانیکا
    کیس کی سماعت کے دوران اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے محمد لطیف نے کہا کہ میں نے جھوٹ پر مبنی گواہی نہیں دی اور نہ جھوٹے الزامات لگائے،بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے پوچھا کیا یہ درست ہے آپ کو 1995 میں فوج نے بغاوت کے کیس میں گرفتار کیا تھا؟ مفتی سعید نے جواب دیا کہ وہ اپنے دوستوں کی وجہ سے گرفتار ہوئے تھے، میں اس ٹیم کا ممبر تھا جس نے آپریشن خلیفہ کنڈکٹ کیا تھا، میں جنرل ظہیر الاسلام عباسی اور بریگیڈیئر مستنصر بلا کے ساتھ گرفتار ہوا تھا، میں اپنے ساتھیوں کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنا تھا،جرح کے دوران مفتی سعید نے کہا کہ عدالت میں دیے گئے بیان میں انہوں نے نہیں لکھا کہ دوسرا نکاح پڑھایا، میں نے دوبارہ نکاح پڑھوایا ضرور تھا، کمرہ عدالت میں مفتی سعید کی ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عدت کے حوالے سے خاتون کا بیان حتمی سمجھا جائے گا، مفتی سعید کے ویڈیو بیان پر دونوں طرف کے وکلانے دلائل دیے،عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے خاور مانیکا پر جرح کی، اس دوران سلمان اکرم نے خاور مانیکا کے مختلف ٹی وی انٹرویوز عدالت میں بطور ثبوت پیش کیے، خاور مانیکا نے کہا کہ یہ درست ہے کہ میں نے سابقہ بیوی بشریٰ بی بی کو پاکباز کہا تھا، یہ ویڈیو اس وقت کی ہیں جب بشریٰ بی بی میرے نکاح میں تھی اور اچھی خاتون تھی،

    یکم جنوری کو شادی ہوئی،فروری میں نکاح نہیں دعائیہ تقریب ہوئی تھی، بشریٰ بی بی
    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدالت میں اپنے 342 کے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2018 تک میری عدت پوری ہوچکی تھی، سابق شوہر نے اپریل 2017 میں زبانی طلاق دی تھی، خاور مانیکا نے جو طلاق نومبر2017 میں پیش کی وہ جعلی ہے،یکم جنوری 2018 سےقبل عمران خان سے فیملی کی موجودگی میں ملی، شادی کا باضابطہ اعلان فروری 2018 میں کیا گیا، فروری میں نکاح نہیں دعائیہ تقریب کی گئی۔غیر شرعی تعلقات سے متعلق الزامات جھوٹے ہیں، 14 نومبر 2023 تک خاور مانیکا حراست میں رہا جس کے بعد شکایت فائل کی، فائل کی گئی شکایت بدنیتی پر مبنی ہے

    گزشتہ رات دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہاں کہ ہم نے کہا کہ اپریل 2017 میں طلاق ہوئی اور اس کے شواہد بھی موجود ہیں،ہم اس کیس میں تھرڈ پارٹی گواہ کو پیش کرنا چاہتے ہیں،پانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کی شادی فراڈ نہیں تھی،سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ عدت کا کم از کم دورانیہ 39 دن ہو سکتا ہے،14 نومبر سے یکم جنوری 2018 تک 48 دن بنتے ہیں،سپریم کورٹ کا مقصد تھا کہ اس قسم کے بیہودہ کیس عدالت کا وقت ضائع نہ کریں،پانچ سال 11 ماہ بعد ان کو شکایت یاد ائی،مارچ 2018 میں خاور مانیکا نے ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بشری بی بی پرہیزگار خاتون ہے،گواہ کا نام نہیں بتا سکتے نام بتایا تو گواہ غائب ہو جائے گا۔

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    قبل ازیں دوران عدت نکاح کیس،ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی گئی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کی سماعت میں مداخلت نہیں کر سکتی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • عمران خان کو سزا سنانے کے بعد جج محمد بشیر کی ایک بار پھر چھٹی کی درخواست

    عمران خان کو سزا سنانے کے بعد جج محمد بشیر کی ایک بار پھر چھٹی کی درخواست

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹی کی درخؤاست دے دی

    جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ تک چھٹی دی جائے، صحت صحیح نہیں اسلئے چھٹی دی جائے اور درخؤاست منظور کی جائے،جج محمد بشیر نے چند دن قبل بھی چھٹی کی درخؤاست دے دی تھی تاہم بعدمیں انہوں نے واپس لے لی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی اور انہیں سزا سنائی، القادر ٹرسٹ کیس کی بھی وہی سماعت کر رہے ہیں، توقع ہے کہ انہیں اس کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد ہی چھٹی ملے گی،

    جج محمد بشیر ایک اور توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں جو سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ہے۔ یہی جج آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک نیب کیس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

    20؍ جنوری کو جج بشیر نے خرابی صحت کو وجہ بتاتے ہوئے 14؍ مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی جس کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی،

    جج بشیر 2012ء سے احتساب عدالت میں کام کر رہے ہیں، 2018 میں انہوں نے ایوین فیلڈ کیس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 29 نومبر 2023 کو فیصلے کو ختم کر دیا تھا، جج محمد بشیر 11 سال سے نیب عدالت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے 2018 اور عمران خان نے 2021 میں توسیع کی تھی۔ دونوں وزرائے اعظم کو اسی جج نے سزا سنائی جسے دو مرتبہ اپنے اپنے دور میں متعلقہ وزیراعظم نے عہدے میں توسیع دی،جج احتساب عدالت محمد بشیر خود 14 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں گزشتہ روز سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • مچھ اور کولپور میں آپریشن کامیابی سے مکمل، 24 دہشت گرد جہنم واصل

    مچھ اور کولپور میں آپریشن کامیابی سے مکمل، 24 دہشت گرد جہنم واصل

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان کے علاقے مچھ اور کول پور کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کی ہیں

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشت گرد جہنم واصل ہوئے، دہشت گردوں کو سرچ آپریشن کے دوران انجام کو پہنچایا گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا،ہلاک دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللّٰہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں، باقی ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے، فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی سے جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہیں۔

    ہم ایف سی اورآرمی کاشکریہ اداکرتےہیں کہ جنہوں نےہمیں بچایا،زخمی
    دہشتگردوں کے 29 جنوری 2024 کو بلوچستان کے علاقے مچھ میں کیے جانے والے حملے میں زخمی ہونے والے مقامی افراد کے دل دہلا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، دہشتگردوں نے پہلے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔ ناکامی پر نہتے شہریوں اور مچھ میں واقع ماشاءاللہ ہوٹل میں ورکرز اور ڈرائیوروں کو یرغمال بنایا۔دہشتگردوں نے نہتے مزدوروں کو گولیاں ماری اور پھر مقامی لوگوں کی املاک اور ٹرکوں کو آگ لگانا شروع کردی۔پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوانوں نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے شہریوں اور مزدوروں کو دہشتگردوں کے چنگل سے بازیاب کراویا,اس ریسکیوآپریشن میں ایف سی کےدو جوانوں لانس نائیک رحمت اللہ اور سپاہی زمان نےاپنی جانوں کانذرانہ پیش کیااورنہتےمقامی زخمیوں اور دیگریرغمالیوں کوبازیاب کراویا۔ماشاءاللہ ہوٹل مچھ کے زخمیوں نے اس درد ناک آپ بیتی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے ہمیں گولیاں ماری اورپھرآرمی اورایف سی نےانہیں بچایا، دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے شہری کا کہنا تھا کہ میں ماشاءاللہ ہوٹل مچھ میں کام کرتاہوں۔10دہشت گرد ہمارے کمرے میں آئے اوردہشتگردوں نےمجھےاورمیرےکزن کوگولی ماری،دہشتگردوں نے ہمیں کہا کہ ہوٹل مالک کو بتاو کہ ہوٹل خالی کردےہم اسے جلائیں گے،ہم ایف سی اورآرمی کاشکریہ اداکرتےہیں کہ جنہوں نےہمیں بچایا،یہ حملہ دہشتگردوں نےکیا تھا،ہمارابھائی دہشتگردوں کی اس کارروائی میں زخمی ہوا۔میرے بھائی کی گاڑی ابھی تک مچھ میں کھڑی ہے۔

    مچھ میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل دہشتگرد ہلاک
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں نے مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز پر حملے کئے،مگربروقت جوابی کارروائی سے سکیورٹی فورسز نے ان حملوں کو ناکام بنا دیا،لاپتا افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے جس کی واضح مثال مچھ حملے میں ہلاک ہونے والے ایک دہشتگرد کی شناخت ہے،دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی جس کو لاپتا افراد میں شامل کرکے ریاست مخالف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا وہ مچھ حملے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا,اس سے قبل دہشتگرد امتیاز احمد ولد رضا محمد بھی لا پتا افراد کی فہرست میں شامل تھا، جو سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مار اگیا،عبدالودود ساتکزئی کی ہلاکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ لاپتا افراد کا پروپیگنڈا کرنے والے اور بلوچستان کے دہشتگرد عناصر ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جو وقتاً فوقتاً ریاست پاکستان کیخلاف حملہ آور ہوتے رہتے ہیں ،ہلاک دہشتگرد عبدالودود ساتکزئی کی بہن 12اگست2021سے بھائی کی گمشدگی کاراگ الاپ رہی تھی،حالیہ لاپتا افراد کے نام پر سیاست کرنے والی ماہ رنگ بلوچ جیسے ملک دشمن عناصر بیرونی قوتوں کی ایماء پر ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلا رہے ہیں،جس کا مقصد بلوچستان کی ترقی کو روکنا ہے،اس سے قبل ایران کے علاقے میں جوابی حملے کے دوران بھی کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کے دہشتگرد ہلاک ہوئے جنہیں ماہ رنگ بلوچ نے بطور بلوچ شہری تسلیم کیا،دراصل ماہ رنگ بلوچ کا ٹارگٹ صرف اور صرف قومی سلامتی کے ادارے ہیں ،مچھ اور اس جیسے بہت سارے دہشتگردانہ حملوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی مذمت ماہ رنگ بلوچ اور دیگر انسانی حقو ق کے علمبرداروں کی طرف سے کبھی نہیں کی گئی جن کی وجہ سے کئی معصوم بلوچوں کی جان گئی ،صرف سال 2023میں دہشتگردوں نے ضلع تربت میں 158دہشتگردی کی کارروائیوں میں 66افراد شہید جبکہ30سے زائد زخمی کئے،حال ہی میں بلوچستان نیشنل آرمی کے ہتھیار ڈالنے والے سرفراز بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ؛”ملک دشمن عناصر چندپیسوں کے عوض بلوچستان کے معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں“قدرتی وسائل سے مالا مال سرزمین بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے یا ریاست مخالف حکمت عملی اپناتے ہوئے معصوم بلوچوں کے خوشحال بلوچستان کے خواب کی راہ میں رکاوٹ بننا ہے یہ فیصلہ ماہ رنگ بلوچ اور دہشتگرد عناصر کو کرنا ہے

    سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کولپور میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران چار سیکیورٹی اہلکاروں اور دو شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ناقابلِ فراموش ہے۔ میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں اور دہشت گردوں کے خلاف فوری کاروائی اور غیر متزلزل جنگ کے لئے ہماری سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہم ایسی بزدلانہ کارروائیوں کے خلاف بطور ایک قوم متحد ہیں اور امن و استحکام کے لئے پرعزم ہیں۔

    وزیر اعظم بن کر بلوچستان کے لاپتا افراد کا مسئلہ حل کروں گا۔بلاول

    ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشت گرد جہنم واصل 

    بھارت کا بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب 

    بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • کچھ   دیر میں سن لیں گے کہ  عمران  اور بشریٰ کو عدت کیس میں سزا سنا دی گئی، بیرسٹر سلمان

    کچھ دیر میں سن لیں گے کہ عمران اور بشریٰ کو عدت کیس میں سزا سنا دی گئی، بیرسٹر سلمان

    عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ کچھ ہی دیر میں آپ سن لیں گے کہ جج قدرت اللہ نے عمران خان صاحب اور انکی اہلیہ کو نکاح اور عدت کیس میں سزا سنا دی ہے، اڈیالہ جیل میں سرکار نے جو لینا تھا آج شام تک لے لیا جائے گا اسکے بعد یہاں کچھ باقی نہیں رہے گا،

    اڈیالہ جیل میں دوران عدت نکاح کیس کی سماعت جاری ہے، عون چودھری نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، عمران خا اور بشریٰ بی بی عدالت میں موجود ہیں، عمران خان کی بہن علیمہ خان بھی عدالت میں موجود ہے،

    سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک ہی جملہ بار بار بول رہے ہیں کہ تیسری ہیٹرک ہونے والی ہے، جج ہمایوں دلاور، ابوالحسنات ذولقرنین کے بعد جج قدرت اللہ کاروائی کر رہے ہیں، خاور مانیکا بیان دے چکے، عون چودھری کا بیان ہو چکا، مفتی صاحب اور گھر کا ملازم رہ گیا، کل رات تک کاروائی ہوتی رہی، سائفر کیس کی کیسے سماعت ہوئی، توشہ خانہ کیس کی کیسے سماعت ہوئی، عدالتوں نے فیصلے سنا دیئے لیکن ہمیں مصدقہ کاپی نہیں ملی، آج نکاح کیس میں بھی جج قدرت اللہ عمران خان اور بشریٰ کو سزا سنائیں گے

    عمران خان کا کہنا ہے کہ نکاح کیس میں صرف اس لئے تیزی لائی گئی ہے کہ وہ پاکستان کے ریاست مدینہ کے اصولوں پر میرے خواب کے خلاف ایک بیانیہ بنانا چاہتے ہیں،ہمارا سب سے طاقتور اور بامعنی ہتھیار ہمارا ووٹ ہے، ہمیں اسے استعمال کرنا چاہئے تا کہ ہم پر مسلط بدمعاشوں کو اکھاڑ پھینکا جا سکے”

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس کا فیصلہ بھی ایک دو روز میں متوقع ہے،جس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے، القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے.

    قبل ازیں دوران عدت نکاح کیس،ٹرائل کورٹ کو کیس کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا گزشتہ روز مسترد کردی گئی تھی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ فرد جرم عائد ہوچکی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کی سماعت میں مداخلت نہیں کر سکتی، عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ٹرائل روکنے کی استدعا کی تھی

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

  • لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفی دیدیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل نے استعفی دیدیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفی دیدیا

    جسٹس شاہد جمیل کی ریٹائرمنٹ 2029 کو ہونا تھی،جسٹس شاہد جمیل نے استعفے کی کاپی صدر پاکستان کو بھجوا دی ،22 مارچ 2014 کو انہوں نے ایڈیشنل جج کا حلف اٹھایا تھا،ایک سال بعد وہ ریگولر لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے، موسم سرما کی تعطلات کے بعد جسٹس شاہد جمیل نے کیسز کی سماعت نہ کی،جسٹس شاہد جمیل نے ذاتی وجاہات کی بنا پر استعفی دیا ہے،جسٹس شاہد جمیل خان سنیارٹی لسٹ میں گیارہویں نمبر پر تھے

    اپنے استعفی میں انہوں نے شعر لکھے
    آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
    کس درجہ گراں سير ہيں محکوم کے اوقات

    آزاد کا انديشہ حقيقت سے منور
    محکوم کا انديشہ گرفتار خرافات

    محکوم کو پيروں کي کرامات کا سودا
    ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد