Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • خیبرپختونخوا،بلوچستان ،ملک دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسزمتحرک،متعددجہنم واصل

    خیبرپختونخوا،بلوچستان ،ملک دشمن عناصر کیخلاف سیکورٹی فورسزمتحرک،متعددجہنم واصل

    خیبر پختونخوا،بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی دہشتگردوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

    مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں سے ضلع کیچ کے منڈو علاقے میں پاکستانی فوج کی نقل و حرکت اور تعیناتی جاری ہے۔ تاہم سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی علاقے میں امن و امان اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق اہلکاروں اور سازوسامان کی بڑھتی ہوئی موجودگی قانون نافذ رکھنے کی ایک مربوط کوشش کا حصہ ہے، جبکہ کسی بھی ممکنہ بدامنی کو روکنے کے لیے صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے سوراب اور رودنجو کے درمیان آر سی ڈی شاہراہ پر بٹگو کراس کے مقام پر ناکہ بندی کی۔ ذرائع کے مطابق سائنڈک جانے والا ایک قافلہ، جو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں تھا، حملے کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں تقریباً ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام کے مطابق بعد ازاں صورتحال قابو میں کر لی گئی اور قافلہ بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گیا۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے اطراف میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

    جدید نگرانی اور حفاظتی ٹیکنالوجی سے لیس ایک خصوصی سیکیورٹی کوچ کو جعفر ایکسپریس پر تعیناتی کے لیے کوئٹہ پہنچا دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس کوچ کا دو ہفتے کا آزمائشی دور مکمل کیا جائے گا تاکہ مسافروں کی حفاظت میں اس کی افادیت کا جائزہ لیا جا سکے۔ حکام نے بتایا کہ کوچ میں جدید مانیٹرنگ سسٹمز اور حفاظتی سہولیات نصب ہیں، جن کا مقصد تخریب کاری کو روکنا اور حساس علاقوں میں ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔ آزمائشی مرحلے کے دوران تکنیکی کارکردگی اور آپریشنل تیاری کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ یہ اقدام 11 مارچ کے اس واقعے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس میں مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنایا تھا، جس سے ٹرین سیکیورٹی پر سنگین خدشات پیدا ہوئے تھے۔ ریلوے حکام کے مطابق یہ کوچ مسافروں اور ریلوے انفراسٹرکچر کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے۔ آزمائشی مدت کے بعد مستقل تعیناتی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    قابلِ اعتماد سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں سرگرم دو کالعدم عسکری تنظیموں، نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی (BLA) اور بلوچ لبریشن فرنٹ (BLF)، کے درمیان شدید اندرونی جھڑپیں ہو رہی ہیں، جو عسکری نیٹ ورکس کے اندر گہرے اختلافات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم کھلی مسلح لڑائی میں تبدیل ہو چکا ہے اور دونوں گروہ ایک دوسرے کی قیادت اور اہم کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک کم از کم آٹھ بی ایل ایف اور تین بی ایل اے کے جنگجو مارے جا چکے ہیں۔ یہ لڑائیاں پاکستان اور ایران دونوں میں مختلف مقامات پر ہو رہی ہیں، جو سرحد پار عسکری سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ جھڑپیں پرانی دشمنیوں، اندرونی اقتدار کی کشمکش اور وسائل و اثر و رسوخ کے لیے مقابلے کا نتیجہ ہیں۔ دونوں جانب کے حکام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ یہ تنازع مجموعی سیکیورٹی صورتحال کو متاثر کر سکتا ہے۔

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور سعودی عرب میں منعقد ہوا، تاہم گزشتہ دو ادوار کی طرح اس بار بھی کوئی ٹھوس نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی کوششوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان اہم مسائل بدستور حل طلب ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مذاکرات کا خواہاں ہے لیکن اپنے سیکیورٹی خدشات کے حل کے لیے عملی اقدامات کی توقع رکھتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے بتایا کہ مئی 2025 میں بھارت کے ساتھ چار روزہ کشیدگی کے دوران پاکستان نے 80 میں سے 79 بھارتی ڈرونز کو ناکارہ بنایا، جو دفاعی نظام کی تیاری اور مؤثریت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے افغان علما کے بیرونِ ملک جنگ کے خلاف اعلان اور افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے اس بیان کا خیرمقدم کیا کہ افغان سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔ اسحاق ڈار نے ان اقدامات کو مثبت اشارے قرار دیا مگر عملی نفاذ پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کو افغانستان کے لیے انسانی امداد اپنی سرزمین کے ذریعے بھیجنے کی اجازت دی ہے۔

    اغوا کیے گئے ایس ایچ او صدیق خان کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی آپریشن کے بعد بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق صدیق خان ایک روز قبل بنوں سے میرانشاہ جاتے ہوئے میرعلی کے علاقے میں لاپتہ ہو گئے تھے۔ ان کی گمشدگی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ پولیس کے مطابق انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

    دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے عباسی خٹک کرم پارہ میں امن کمیٹی کے صدر ہمایوں کی رہائش گاہ پر راکٹ حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق راکٹ حملے سے گھر کو نقصان پہنچا۔ زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    ضلع خیبر کے علاقے بادہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ شلوبراسیڈ کریم چیک پوسٹ کے قریب ہوا، جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    لکی مروت کے علاقے ٹپ تختی خیل میں پولیس، امن کمیٹی کے صدر اور عوام کے مشترکہ اقدام کے دوران دہشت گردوں کے پانچ افغان سہولت کار گرفتار کر لیے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے واٹس ایپ اور میسنجر سے حاصل شدہ ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گرفتاریوں کے بعد دو مبینہ دہشت گرد مراکز اور چھ گھروں کو آگ لگا دی گئی، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل پویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان میں ہلال اورکزئی، احمد ڈومیل وال اور حافظ حمزہ شامل ہیں، جو کالعدم گل بہادر گروپ سے تعلق رکھتے تھے اور متعدد دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔ حکام کے مطابق علاقے کی نگرانی اور فالو اپ کارروائیاں جاری ہیں۔

    لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں امن کمیٹی، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) کے نو تعینات کمانڈر سمیت کم از کم آٹھ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے، جبکہ بارہ سے زائد زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں مولوی نصرت اللہ وزیر المعروف مولوی نصرت شامل ہے، جسے دو دن قبل ہی بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے لیے امیر مقرر کیا گیا تھا۔ آپریشن انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔ حکام کے مطابق تین لاشیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

  • پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا،عالمی جریدہ

    پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا،عالمی جریدہ

    عالمی جریدے کیرولائنا پولیٹیکل ریویو میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں پاکستان نے عالمی سیاست میں دوبارہ اہم مقام حاصل کیا، مئی میں پاک بھارت کشیدگی نے پاکستانی دفاعی صلاحیت اور ساکھ کو مضبوط کیا۔

    عالمی جریدے کے مطابق پاکستان نے مؤثر سفارت کاری سے واشنگٹن کا اعتماد بحال کرکے تعلقات کونئی سمت دی، امریکا نےجنوبی ایشیا، خلیج اور وسط ایشیا تک رسائی میں پاکستان کو کلیدی پل قرار دیا، امریکا نے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کو مرکزی حیثیت دی، پاکستانی بندرگاہیں خاص طور پر بلوچستان میں گوادر بہت بڑا اثاثہ ہے، پاکستان نے سی پیک کے ساتھ کثیرالجہتی توازن برقرار رکھ کر پر نئے معاشی راستے کھولے، نومبر میں ٹرمپ انتظامیہ نے اپنی قومی سلامتی کی حکمت عملی شائع کی، پاکستان ان قومی سلامتی کے مفادات کے حصول کےلیے امریکاکا کلیدی اتحادی ہوگا۔

    عالمی جریدے کے مطابق امریکا اور پاکستان کےتعلقات میں حالیہ تبدیلی نےدنیا بھر کے میڈیاکو اپنی طرف متوجہ کیا، بھارت پاکستان کشیدگی میں امریکاکو ڈی ایسکلیشن کےلیے فعال کردار اختیار کرنا پڑا، صدر ٹرمپ کاکشمیر پر بیان پاکستان کی سفارتی پوزیشننگ اورمؤقف کی تائید ہے،ہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر نفسیاتی برتری حاصل کی جبکہ بھارت پیچھے رہ گیا، لابنگ، پالیسی انگیجمنٹ سے تعلقات کو وار آن ٹیررفریم سے اکانومی اور اسٹریٹجی کی طرف موڑاگیا، پاکستان اور امریکا نے معدنیات سے ریفائننگ، پروسیسنگ کے لیے 500 ملین ڈالرکےکئی سودےکیے، ایگزم بینک نے بلوچستان میں ریکو ڈک میں کان کنی، معدنیات کے لیے 1.25بلین ڈالر فنانسنگ منظورکی، پاکستان نے ری انگیجمنٹ کرکے امریکا کے ساتھ رشتےکو“پائیدارمفاد” کی سمت بڑھایا

  • پاکستان معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے،اسحاق ڈار

    پاکستان معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے،اسحاق ڈار

    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار خارجہ نے کہا ہے کہ اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے۔

    پالیسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم نے حلف اٹھایا تھا تو پاکستان سفارتی سطح پر تنہائی کے شکار ملک کے طور پر جانا جاتا تھا، یو اے ای کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یو اے ای فوجی فاؤنڈیشن کے کچھ شیئرز لے گا اور یہ لائبلیٹی ختم ہوگی۔ جنوری کے 2 ارب کے رول اوور پر بھی بات ہوئی کوشش ہوگی کہ وہ اس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔ یو اے ای نے 3 ارب ڈالرز دیے تھے،ساؤتھ ایشیا میں 4 دن کے تنازع میں پاکستان کی کارکردگی ٹیسٹ ہوئی، ہم نے کسی کو صلح صفائی کا نہیں کہا، ہم نے ان کے سات طیارے گرائے،پاکستان میں 36 گھنٹوں میں 80 ڈرون بھیجے گئے، ہم نے 79 ڈرون مار گرائے، ایک ڈرون نے ایک فوجی تنصیب پر تھوڑا نقصان کیا اور ایک بندہ ذخمی ہوا،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی،بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت کو سمجھنا ہوگا سندھ طاس معاہدہ ایک حقیقت ہے۔ پاکستان معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کررہا ہے، بھارت سے جنگ میں پاکستان نے کسی سے جنگ بندی کا نہیں کہا۔

  • سال 2025  بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال

    سال 2025 بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال

    سال 2025ء بھارتی خارجہ پالیسی کی ناکامیوں اور ہزیمت کا سال رہا، 2025ء میں بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی سُبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت میں نریندر مودی سے وابستہ توقعات حقیقت کا روپ نہ دھار سکیں۔

    بھارتی اخبار دی ہندو نے 2025ء کو خارجہ پالیسی کو توقعات پر پورا نہ اترنے کا سال قرار دیدیا، رپورٹ میں کہا کہ سرمایہ کاری رکاوٹیں برقرار رہیں اور بھارت محض علامتی موجودگی تک محدود رہا، امریکی تعلقات کیلئے 2025ء بھارت کیلئے اس صدی کا مشکل ترین سال ثابت ہوا،دی ہندو کا کہنا ہے کہ 2025ء کی امریکی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی میں بھارت کو محدود کردار تک سمیٹ دیا گیا،بھارتی اخبار دی ہندو نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو سنگین سیکیورٹی ناکامی قرار دیا اور پہلگام کے بعد بھارتی عسکری کارروائیوں کو سفارتی سطح پر عالمی حمایت نہ ملنے کا اعتراف کیا گیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کارروائی کے بعد طیاروں کے نقصانات پر خاموشی نے بھارت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، سعودی پاکستان باہمی دفاعی معاہدے کا اعلان بھارت کیلئے اضافی دھچکا تھا۔

    ماہرین کے مطابق دی ہندو اخبار نے بھارت کی کمزور سفارتکاری کو عیاں کردیا۔ دی ہندو کا کہنا ہے کہ بھارت ”وشو گرو” کے بیانیے سے نکل کر ”وشو وکٹم” کی طرف بڑھ رہا ہے، لائن آف ایکچول کنٹرول پر کوئی ٹھوس سیکیورٹی پیشرفت نہیں ہوسکی، بھارت اور بنگلا دیش کے تعلقات کشیدہ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

  • سیکورٹی فورسز کی کاروائی،کوہلو میں 5،پنجگور میں 4 دہشتگرد جہنم واصل

    سیکورٹی فورسز کی کاروائی،کوہلو میں 5،پنجگور میں 4 دہشتگرد جہنم واصل

    بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف ایک کامیاب آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں پانچ خوارج ہلاک ہو گئے

    یہ عناصر علاقے میں بدامنی، حملوں اور خوف پھیلانے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ فورسز کی مؤثر حکمتِ عملی نے نہ صرف ایک بڑے خطرے کو ٹال دیا بلکہ عام شہریوں کی جان و مال کو بھی محفوظ بنایا۔ کارروائی کے بعد علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی باقی ماندہ خطرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

    پنجگور: سکیورٹی فورسز کی کارروائی،2کمانڈرزسمیت 4 دہشتگرد ہلاک؛
    ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقہ تاسپ میں انتہائی اہم دہشتگرد کمانڈروں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نےنٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ،فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی اہم دو شدت پسند کمانڈرز سمیت 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ، ہلاک دہشتگردوں میں کمانڈر عبدالمطلب اور کمانڈر سلیم عرف راکٹی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر عبدالمطلب جو ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا اور سابق سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) کا ملازم رہ چکا تھا۔ جو متعدد دہشت گردانہ واقعات میں مطلوب تھا۔

  • بینظیر کی برسی،صدر مملکت آصف زرداری،بلاول نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے

    بینظیر کی برسی،صدر مملکت آصف زرداری،بلاول نوڈیرو ہاؤس پہنچ گئے

    بینظیر بھٹو شہید کی 18ویں برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو ہاؤس پہنچ چکے ہیں، جیالے رہنماء آج جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی والدہ کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قیادت میں وفد گڑھی خدا بخش روانہ ہو گیا،وفد میں مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور اراکین قومی اسمبلی شامل ہیں،یہ وفد وزیر اعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا

    صدر مملکت نے بینظیر بھٹو کی برسی پر پیغام میں کہا کہ شہید ہمیں یاد دلاتی رہیں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے، ماضی میں جمہوریت کو بار بار قدغنوں کا سامنا رہا۔ان کا کہنا ہے کہ خواتین کیلئے راستے مشکل تر بنائے گئے، لیکن بینظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے حقوق کیلئے بھرپور جدوجہد کی، انہوں نے تشدد اور نفرت کیخلاف کھل کر بات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ بی بی شہید کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرینڈر نہیں کرے گی، 27 دسمبر ہمارا اجتماعی سوگ، غور و فکر اور عزم کی تجدید کا دن ہے۔

    مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کو 18 برس بیت گئے، گڑھی خدا بخش میں پیپلزپارٹی آج جلسہ کرے گی۔

    بے نظیر بھٹو جمہوریت کی علامت، عوام کی توانا آواز اور چاروں صوبوں کی زنجیر سمجھی جاتی تھیں، ان کی سیکیورٹی اور سانحہ لیاقت باغ سے جڑے کئی سوالات کے جواب تاحال نہیں مل سکے۔بی بی کی واپسی پر سیکیورٹی کی عدم موجودگی پر سوال اب بھی برقرار ہیں، ی بی کو واپسی پر کلیئر روٹ کیوں نہ دیا گیا؟، گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے کے بعد دوسری گاڑی کیوں نہ ملی؟، جائے حادثہ دھونے میں جلد بازی کا مظاہرہ کیوں کیا گیا؟۔ یہ وہ سوالات ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں موجود ہیں۔بے نظیر بھٹو 2 بار پاکستان کی وزیراعظم رہیں تاہم ان کی دونوں حکومتیں اپنی مدت پوری نہیں کرسکی تھیں۔

  • شیخ محمد بن زاید کادورہ پاکستان،دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    شیخ محمد بن زاید کادورہ پاکستان،دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں، عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان نے 26 دسمبر 2025 کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ یہ دورہ اُن کی بطور صدرِ متحدہ عرب امارات پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان آمد پر اُن کا نہایت گرمجوش اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی شاہی طیارے کو پاک فضائیہ کے جے ایف-17 جنگی طیاروں نے حفاظتی حصار میں لے لیا۔ نور خان ایئر بیس پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے دیگر سینئر ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

    دورے کے دوران عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان بامعنی اور تفصیلی مذاکرات ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے خیالات کا تبادلہ کیا۔ ملاقات میں جاری تعاون کے مختلف شعبوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

    دونوں فریقین نے اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، انفراسٹرکچر کی ترقی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید ٹیکنالوجی اور عوامی روابط (پیپل ٹو پیپل ایکسچینجز) کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تجارت میں اضافے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا، جس میں دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی رابطہ اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں قائدین نے امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

    عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

  • برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین کی کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں  قتل کی دھمکی

    برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین کی کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی

    کار بم دھماکے میں قتل کردو،یو کے برطانیہ میں پی ٹی آئی کے مظاہرے اور سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو دھمکیاں ،حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو فیصلہ کن کارروائی کے لیے خط لکھ دیا

    برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین نے کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی دی،برطانیہ میں پی ٹی آئی اور بیرونی آقاؤں کا گٹھ جوڑ ، بین الاقوامی قوانین پر عملداری کے لیے کڑا امتخان ہے،پی ٹی آئی نے اپنے مذموم سیاسی مقاصد کی خاطر پاکستان مخالف ایجنڈے کے لئے تمام حدود وقیود اور بین الاقوامی قوانین کو پس پشت ڈال دیا ،گزشتہ کافی عرصہ سے برطانیہ کی سر زمین کو پی ٹی آئی کے بھگوڑے یو ٹیوبرز اور شر پسند عناصر بیرونی آقاؤں کی ایما پر پاکستان اور فوج مخالف بیانیہ کے لئے استعمال کر رہے ہیں،پی ٹی آئی برطانیہ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے 23دسمبر 2025 کو ایک انتہائی اشتعال انگیزویڈیو جاری کی گئی،ویڈیو میں برطانوی سرزمین پر کھڑے مظاہرین نے کھلے عام فیلڈ مارشل کو بم دھماکہ میں قتل کی دھمکی دے رہے ہیں،خاتون نے اشتعال انگیز گفتگو کے دوران کہا کہ کوئی بھی فیلڈ مارشل کو کاربم دھماکہ میں قتل کردےگا، یہ نہ تو آزادی اظہار رائے ہے اور نہ ہی سیاسی اختلاف بلکہ یہ اشتعال انگیزی اور براہ راست دہشتگردی پر اکسانے کے مترادف ہے ،انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولز نے اس کھلم کھلا اشتعال اور دھمکی آمیز ویڈیو کو آگے پھیلایا اور اپنے آفیشل اکاونٹ سے شیئرکیا،برطانیہ میں اس طرح کی دھمکی آمیز گفتگو بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 میں دہشتگردی ،اشتعال انگیزی، مالی معاونت یا حمایت کو روکنے کی ذمہ داری عائد کی گئی ہے ، برطانیہ کا انسدادی دہشگردی ایکٹ 2006 بھی دہشتگردی کی حوصلہ افزائی سنگین جرم قرار دیتاہے،اس طرح کا انتہا پسندانہ ، پرتشدد اور دہشتگردی پر اُکسانے والی اشتعال انگیز تقاریر قابل مذمت ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق پاکستان نے اشتعال انگیز اور پرتشدد تقاریر کے لیے برطانوی سرزمین کے غلط استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ،یہ واقعہ پی ٹی آئی کی منافقانہ پالیسی کو بے نقاب کرتا ہے، جہاں ایک طرف مذاکرات کا دعویٰ کیا جاتا ہے اور دوسری طرف یہ جماعت ریاست مخالف ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مصدقہ ذرائع کے مطابق ،پاکستان نے برطانیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ اس واقع میں ملوث افرادکی شناخت اورتحقیقات کےبعدان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے،یہ واقعہ بین الاقوامی قوانین، انسداد دہشتگردی کی ذمہ داریوں، اور ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے لیے برطانیہ کے عزم کا امتحان ہے

    حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت کو خط لکھ کر سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی، تشدد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،حکومت پاکستان نے برطانوی حکومت سے منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کیلئے ہوم آفس کو خط لکھ دیا، خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی ویڈیو زیرگردش ہیں جس میں آرمی چیف کو قتل کرنےکا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ مواد نہ بیان بازی اور نہ ہی سیاسی ہے، یہ واضح طور پر اقوام متحدہ کے رکن ملک کی اعلیٰ فوجی شخصیت کے قتل پر اکساتا ہے،خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سے منسلک پلیٹ فارمز سے مسلسل انتشار، تشدد کی کالز دی جا رہی ہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ برطانیہ، قتل اور تشدد کی کالز دینے والوں کو شناخت اور تحقیقات کرکے ان کے خلاف مقدمہ چلائے،حکومت پاکستان کی جانب سے لکھے گئے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس سے منسلک پلیٹ فارمز کے پاکستان میں تشدد، نفرت اور بڑے پیمانے پر بےامنی پھیلانے کی تحقیقات کی جائے، پاکستان میں تشدد پر اکسانے اور بے امنی پھیلانے پر پی ٹی آئی پرفیصلہ کن قانونی وانتظامی کارروائی کی جائے جس میں اس پرپابندی بھی شامل ہو۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانیہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے خلاف تشدد، بےامنی اور دہشت گردی کو ہوا دینے کیلئے استعمال نہ ہو، یہ معاملہ برطانیہ کی انسداد دہشت گردی، بین الاقوامی قانون اورذمہ دار ریاستی طرز عمل کیلئے عزم کا امتحان بھی ہے، برطانیہ کی خاموشی کو غیر جانبداری نہیں سمجھا جائے گا اور اس کے باہمی اعتماد اور تعاون پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور توقع ہے کہ اس معاملے سے فوری قانونی طور پر نمٹا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النیہان ایک اعلیٰ سطحی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،

    یو اے ای کے صدر کی پاکستان آمد پر ان کا شاندار تاریخی استقبال کیا گیا، پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے یو اے ای کے صدر کے طیارے کو حصار میں لیا اور فضائی سلامی دی،بعد ازاں نور خان ائیر بیس پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، متحدہ عرب امارات کے صدر کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    دورے کے دوران شیخ محمد بن زید النیہان صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور دیگر اہم حکومتی و ریاستی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری، توانائی، تجارت، دفاع، اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

    حکام کے مطابق اس دورے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف باہمی تعاون کو مزید تقویت ملے گی بلکہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی سطح پر تعلقات پہلے ہی مضبوط ہیں، اور یہ دورہ ان رشتوں کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

  • پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر

    آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی کے چرچ میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور قائداعظم کے وژن پر زور دیا جس میں مساوات، آزادی اور مذہبی رواداری کو اہمیت دی گئی تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے اور پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریے کی بنیاد ہے،پاکستانی مسیحیوں کی قومی ترقی اور دفاع میں خدمات قابلِ فخر ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد پاکستان کی اصل طاقت ہے،پاک فوج تمام شہریوں کے وقار، سلامتی اور مساوی حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے،