Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم کا نوٹس، بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

    وزیراعظم کا نوٹس، بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی، اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی

    واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے پاکستان بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے، بجلی کے بل زیادہ آنے کی وجہ سے عوام خود کشیان کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، ملک بھر میں بجلی صارفین بھاری بلوں سے تلملا اٹھے ،حکومت ایک طرف سرکاری ملازمین کو مفت بجلی فراہم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی چوری اور لائن لاسز بھی عوام کے کھاتے میں ڈال پیسے وصول کئے جاتے ہیں ،بجلی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،سرکاری ملازمین کیلئے پھر بھی مفت بجلی کے مزے برقرار ہیں،مہنگائی کے ستائے پاکستان کے شہریوں کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا

    توانائی کے شعبے سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دی جارہی ہے ،ایک سال میں 8 ارب 19 کروڑ روپے مالیت کی بجلی مفت استعمال کی جاتی ہے ،سرکاری ملازمین نے ایک برس میں 34 کروڑ 46 لاکھ یونٹس بجلی مفت استعمال کی,ایک تا درجہ چہارم کے حاضر سروس ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے ،اسی درجہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو 50 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے,پانچویں سے 10ویں اسکیل تک حاضر سروس 150 اور ریٹائرڈ کو 75 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,11ویں سے 15ویں اسکیل تک حاضر سروس کو 200 اور ریٹائرڈ کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,16ویں اسکیل کے حاضر سروس کو 300، 17ویں کو 450، 18ویں کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,ذ19ویں گریڈ کو 880، 20ویں کو 1110 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو بجلی کے 1300 یونٹ مفت دیے جاتے ہیں,

    بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث 10 سرکاری ڈسکوز کے 743 ملازمین وافسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ 422 اہلکاروں کا تعلق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے 124 ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، 118 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکار ملوث پائے گئے 44 فیصل آباد، 12 ٹیسکو اور سیپکو 11 کا تعلق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بجلی کے بلوں کی خاطر خودکشیاں اور خود سوزیاں شروع کر دیں۔یہ ورسک روڈ پشاور کی ایک دکان کا بجلی بل ہے۔ اس میں 13 مختلف قسم کےٹیکسز لیے جا رہے ہیں۔ بجلی 18 ہزار کی خرچ ہوئی، 16 ہزار کے ٹیکس بل میں شامل کرکے بجلی کا بل34 ہزار آیا ہے اور اب قیمتوں میں حالیہ5 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پشاور کے رہائشی نبی گل نے جو عشرت سنیما چوک گلبہار پشاور میں ایک PCO چلارہا تھا، پچھلے ماہ 23 ہزار بجلی کا بل آیا تو موٹر سائیکل بیچ کر بل جمع کروایا اس ماہ 29 ہزار بل آ گیا تو تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ حکمرانوں ڈرو اس وقت سے جب عوام اپنے اوپر تیل چھڑکنے کی بجائے آپ کے محلات اور عیش و عشرت کے ایوانوں کی طرف تیل چھرکنے کیلئے لپکیں گے۔ حکمرانوں خدارا اس معاشی دہشتگردی کو روکو۔ عوام کا معاشی قتل بند کرو۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، ضروریات زندگی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بند کرو۔

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے جبکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے کیونکہ آئے روز ہر حکومت بلوں میں اضافہ کررہی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.

    مظاہرین کے مطابق بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ اوپر سے جرمانے الگ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جینا محال ہو رہا ہے کوئی تو اس مہنگائی کو لگام ڈالے۔ ادھر دوسری جانب کراچی میں بھی شہریوں نے مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ،پنجاب کے شہروں لاہور، قصور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم اٹک ، چکوال ،میانوالی سمیت دیگر میں عوام نے بجلی بلوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے؟شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

     

  • سانحہ جڑانوالہ،تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست

    سانحہ جڑانوالہ،تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست

    سانحہ جڑانوالہ کی صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی،

    درخواست گریس بائبل فالو شپ چرچ پاکستان کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے مقدمے میں پانچ سو سے زائد افراد ملوث ہیں پولیس نے 25 سے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ہے متاثرہ مسیحی برادری کی امداد کی جائے مسیحی برادری کی جانوں کو خطرہ ہے عدالت صاف شفاف تحقیقات اور ٹرائل کرنے کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیٹی تشکیل دے عدالت متاثرہ فیملیز کی امداد فراہم کرنے کا حکم دے تاکہ وہ اپنی روزمرہ زندگی شروع کرسکے

    دوسری جانب فیصل آباد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جڑانوالہ گھیراؤ جلائو واقعات کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 55 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا ،گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا تفتیشی افسران نے کی تھی

    دوسری جانب پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کے مطابق، 16 اگست کو جڑانوالہ میں مقامی مسیحی برادری پر ہجوم نے وحشیانہ حملے کر کے کم ازکم 24 گرجا گھروں، کئی چھوٹی عبادت گاہوں اوردرجنوں گھروں کو آگ لگائی اور لوٹ مار کی، ایک مسیحی شخص پر توہینِ مذہب کے الزامات لگنے اور افواہیں پھیلنے کے بعد مسجد کے اسپیکرز سے اعلانات کے ذریعے مسلمانوں کو کارروائی کرنے پر اکسایا گیا جس کے باعث قصبے میں ہزاروں لوگ جمع ہو‏گئے اور پھرانہوں نے مسیحی عبادت گاہوں اور گھروں کا رخ کر لیا ،اِس شبہ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا کہ یہ ہجوم بغیر سوچے سمجھے یا اچانک جمع نہیں ہوا بلکہ مقامی مسیحوں کے خلاف وسیع تر نفرت انگیز مہم کا حصہ تھا.

    نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

    جڑانوالہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے

     مسیحی قائدین کے پاس معافی مانگنے آئے ہیں،

    جڑانوالہ ہنگامہ آرائی کیس،گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا

    توہین کے واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعہ سزا دی جائے،تنظیم اسلامی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اہلیہ کے ہمراہ متاثرہ علاقے کا دورہ کیا

  • شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر کیس ،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

    شاہ محمود قریشی نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ 20 ، 21 اور 25 اگست کو مجسٹریٹ کی جانب سے جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے آرڈر غیر قانونی ہیں، شاہ محمود قریشی کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کے احکامات کاالعدم قرار دیے جائیں، جسمانی ریمانڈ ختم کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجا جائے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شاہ محمود قریشی نے موقف اپنایا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کا جھوٹا اور غلط مقدمہ بنایا گیا، وفاقی حکومت اور سیکرٹری داخلہ کی ملی بھگت سے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا گیا ،سیاسی مخالفت پر انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے میرے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہوا ، ایف آئی اے کو بتایا کہ سائفر ٹیلی گرام نہ اپنے پاس رکھا اور نہ ہی اس کا متن کسی غیر مجاز شخص کو بتایا ،جج نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ ایف آئی آر میں سائفر میرے پاس ہونے کا الزام نہیں ہے، ایف آئی آر میں سائفر کسی اور کے پاس ہونے کا الزام لگایا گیا ہے،بطور وزیر خارجہ فرائض کی ادائیگی کرتے ہوئے قانون کے مطابق وزیراعظم پاکستان کو پیغام پہنچایا تھا، ریکارڈ سے ثابت ہوتا ہے سائفر وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے ،ان تمام حقائق کے باوجود ایف آئی اے نے مجھے گرفتار کیا تین بار جسمانی ریمانڈ حاصل کر چکی ، پراسیکویشن کوئی بھی ثبوت سامنے لانے میں ناکام رہی اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے جسمانی ریمانڈ دیا ، درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو 19 اگست کو ایف آئی اے نے سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، اور انہیں گرفتاری کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کیا گیا تھا،

    خیال رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے،قانون کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت ان کیمرا ہو گی۔

     عمران خان کو سائفرگمشدگی کیس میں بھی گرفتار کرلیا گیا۔

    گدی نشینی کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کی دعوت دے دی ،

  • ضروری نہیں کہ امریکا کے سے ہر بات پر اتفاق ہو،نگران وزیراعظم

    ضروری نہیں کہ امریکا کے سے ہر بات پر اتفاق ہو،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ مثبت اور تعمیری تعلق ہے،

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں پاکستان کے ہر معاملے میں امریکا کیساتھ متفق ہو، پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات ہیں،ملکوں کے درمیان اتفاق اور اختلاف رہتا ہے، امریکا کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا سے سے قریبی تعاون ہے،

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 200 برس میں امریکا نے زبردست ترقی کی دیگر ممالک امریکا کی ترقی سے سیکھ سکتے ہیں، ہم نے مل کر امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے،ریاست اور عوام کے درمیان ایسے سماجی معاہدے پر یقین رکھتے ہیں جہاں حقوق کا تحفظ ہو، ہم منفی توانائیوں پر یقین نہیں رکھتے، امریکا کی قیادت میں مغربی ممالک کا بڑا اتحاد بھی ہمارے پڑوس میں رہا،

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات 

  • آرمی چیف  سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طلبا کی ملاقات

    آرمی چیف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طلبا کی ملاقات

    ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبا کے 38 رکنی وفد نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے علاقائی سلامتی کے مسائل اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاک فوج کے کردار پر بات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ وفد پاکستان میں قیام کے دوران اپنے تجربات کی بنیاد پر پاکستان کو دیکھیں اورپاکستان کے پوٹینشل اور بہتر تشخص کو اجاگرکریں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی برادری کو پاکستان کی جانب سے دی گئی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سید عاصم منیر نے مقبوضہ جموں کشمیر میں ہونے والے انسانی مصائب اور مظالم اور آبادیاتی حقائق کو تبدیل کرنے کی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔ طلباء نے تعمیری بات چیت کا موقع فراہم کرنے پر چیف آف آرمی سٹا ف کی تعریف کی اور انکا شکریہ ادا کیا.

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

  • نگران وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے

    امریکی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے امریکی سفیر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا،امریکہ، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،

    امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں، پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں،

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے معاشی استحکام میں مدد کرنے کے لیے امریکا کے کردار کو سراہا اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا.

    دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا.ڈاکٹر فیصل نے وزیراعظم سے پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ہدایات لیں.

    نگران وزیراعظم سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات
    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات ہوئی ہے، چیف آف ائیر سٹاف نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،
    ملاقات میں چیف آف ائیر سٹاف نے وزیراعظم کو پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • جیل میں عمران خان کی صحت خراب،بشریٰ بی بی سپریم کورٹ پہنچ گئی

    جیل میں عمران خان کی صحت خراب،بشریٰ بی بی سپریم کورٹ پہنچ گئی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جیل میں ہیں، توشہ خانہ کیس میں انہیں سزا ہوئی، جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین الگ الگ ملاقاتیں ہو چکی ہیں،کل سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ نے عمران خان کو دی جانے والی سہولیات بارے رپورٹ طلب کی آج عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے عدالت سے عمران خان کی خراب صحت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    بشریٰ بی بی نے اپنے شوہر عمران خان سے آخری ملاقات 22 اگست کو اٹک جیل میں کی تھی، بشریٰ کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈوکیٹ نے جمع کروایا جس مین کہا گیا ہے جیل میں قید عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے، عمران خان کا وزن بھی کم ہو گیا ہے، بیان حلفی میں بشریٰ بی بی نے کہا کہ مشکلات کے بعد 22 اگست کو اپنے شوہر سے ملاقات کی اجازت ملی،جیل میں عمران خان کے بازوؤں کے پٹھے بہت کمزور ہو چکے ہیں 70 سال کی عمر میں یہ خطرناک ہے اس سے عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے

    بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے بیان حلفی میں مزید کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے کوئی بھی قربانی دینے کو تیار ہوں، سپریم کورٹ عمران خان کی خراب حالت کا نوٹس لے،

    واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے، جیل قوانین کے مطابق 48 گھنٹوں میں تمام سہولیات ملنی تھیں جو ابھی تک نہیں دی گئیں، بشریٰ بی بی نے عمران خان کو پرائیویٹ ڈاکٹر سے معائنہ کروانے کی بھی استدعا کی اور کہا کہ شوہر کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات نہ دینے پر قانونی انکوائری کا مطالبہ کرتی ہوں میرے شوہر کو بی کلاس، اڈیالہ جیل منتقلی، پرائیویٹ ڈاکٹر اور گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

  • توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کا وکیل بیمار،سماعت پیر تک ملتوی

    توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن کا وکیل بیمار،سماعت پیر تک ملتوی

    توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے سماعت کی

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز پیش نہ ہوئے، الیکشن کمیشن کے معاون وکیل نے امجد پرویز کی طبیعت ناسازی پر آج سماعت نہ کرنے کی استدعا کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضمانت اور سزا معطلی کی درخواست کیخلاف دلائل ہیں اتنا لمبا نہیں چل سکتے، معاون وکیل نے کہا کہ سر امجد پرویز چلنے کے قابل ہوتے تو آ جاتے، کل بھی امجد پرویز نے دلائل کے دوران دوائی لی، ایسے حالاتِ تو کسی کے ساتھ بھی ہوسکتے ہیں ، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی نہیں ، ایسا کسی کے ساتھ نہیں ہوسکتا، میری کل طبیعت خراب تھی مگر آیا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی غلط اقدام ہیں، ٹوٹل دس منٹ کے دلائل دینے ہیں، لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ بھی سینئر وکیل ہیں اور وکالت نامہ بھی ہے، الیکشن کمیشن کے اپنے وکلاء موجود ہیں، ہم نے صرف معاونت کرنا ہے باقی آپ اللہ کو جوابدہ ہے،ایک شخص بیس دنوں سے اندر پڑا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سماعت سوموار تک ملتوی کرتے ہیں تا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے کر لیں بے شک مجھے اندر کر دیں۔آپ نے جو کرنا ہے کریں پھر میں آپکی عدالت نہیں آؤنگا،

    لطیف کھوسہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سزا معطلی کے لیے تیار ہی نہیں، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہیں،یہ ایک جیل میں پڑے شخص کی زندگی کے تیں دن مانگ رہے ہیں، خدارا اس ادارے کو ایسا نہ بنائے کہ آپکا ماتحت آپکی بات نہ مانے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے جو کیا غلط کیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ اس کیس میں سقم موجود ہیں ،چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیلوں پر ریلیف نہ مل سکا ،لطیف کھوسہ روسٹرم چھوڑ کر چلے گئے عدالت نے ایک بار پھر کیس کی سماعت پیر تک کے لئے ملتوی کردی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔

    سماعت ملتوی ہونے کے بعد تحریک انصاف وکلاء اور کارکنان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں فکس میچ نا منظور اور شیم شیم کے نعرے بازی کی،

    واضح رہے کہ عمران خان کو  توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوئی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کو لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا،عمران خان اٹک جیل میں ہیں، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

  • تین سال ایک شخص کواندررکھا اوراب کہہ رہے کیس نہیں بنتا،سپریم کورٹ نیب پر برہم

    تین سال ایک شخص کواندررکھا اوراب کہہ رہے کیس نہیں بنتا،سپریم کورٹ نیب پر برہم

    سپریم کورٹ میں احد چیمہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت نیب کی جانب سے تحریری استدعا کی گئی، نیب نے موقف اختیار کیا کہ دوبارہ تحقیقات میں احد چیمہ کے خلاف نیب کا کیس نہیں بنتا ، سپریم کورٹ نیب پر برہم ہو گئی،جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تین سال ایک شخص کو اندر رکھا اور اب کہہ رہے ہیں کیس نہیں بنتا ،نیب اپنا کنڈکٹ دیکھے نیب کو جرمانہ کیوں نہ کیا جائے ہائیکورٹ کا فیصلہ تفصیلی تھا پھر بھی سپریم میں درخواست دائر کی گئی ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سالوں تحقیقات کرنے کے بعد کہتے ہیں کیس نہیں بنتا ،جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کسی شخص کو تین سال اندر رکھنے کا کوئی مداوا ہو سکتا ہے؟

    جسٹس جمال خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کیس نہیں ،پہلے گرفتار کرتے ہیں پھر کیس واپس لیتے ہیں، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اج اس کیس کو مثال بناتے ہوئے جرمانہ کیوں نہ کیا جائے ؟ٹرائل کورٹ میں نیب نے 24 بار التوا مانگا، جسٹس جمال خان نے کہا کہ نیب مقدمات سے بری ہونے والے ملزمان نیب کے خلاف مقدمہ کیوں نہ دائر کریں، جو پسندیدہ بن جاتا ہے اسکا کیس واپس لے لیا جاتا ہے، چیرمین نیب کے پاس اتنے لامحدود اختیارات کیسے ہیں ؟ احد چیمہ ابھی کہاں ہیں، پراسیکوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ ابھی احد چیمہ وزیر بنے چکے ،جسٹس جمال خان مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو وہ بھی آپکے پسندیدہ ہو گئے ہوں گے، جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ کیا احد چیمہ کے خلاف پہلی تحقیقات جانبدار تھیں ؟ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب میں ترامیم کر کے ضمانت دی گئی جو اچھا ہے، نیب کسی کو فوری گرفتار نہیں کرسکتا

    اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

    گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

    احد چیمہ کا حالیہ بیان سنا ؟ کیا آپکو معلوم ہے کہ نیب نے کتنا نقصان پہنچایا ہے؟ عدالت

    واضح رہے کہ نیب نے احد چیمہ کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا تھا، نیب ریفرنس کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ بنائے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے،احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں، احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو600 ملین کے قریب ہے، احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں،

  • امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    امریکہ بہادر کا فیصلہ آگیا، کاکڑ اور ہمنوا پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشرلقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو بڑی اہم خبریں ہیں، ایک طرف تیاری ہو رہی ہے کہ نگران کابینہ میں اب مزید اضافہ ہونے جا رہا ہے، تین کم از کم ایڈوائزر اور آ رہے ہیں، ایک سابق جرنیل، ایک سابق بیوروکریٹ، تیسرا ہو سکتا ہے سابق صحافی ہو یا جج، وہاں پر یہ تیاری ہو رہی کہ کابینہ کو بڑھانا، اسکا مطلب لمبا عرصہ چلنا ہے،لانگ ٹرم حکومت ہو گی

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقات ہوئی اور لمبی مشاورت ہوئی، اتنی لمبی کہ چار پانچ بار چائے منگائی گئی، پریس ریلیز میں کہا گیا کہ امریکی سفیر نے کہا آئین کے مطابق وقت پر الیکشن ہوں گے، امریکہ سے شفاف الیکشن کے لیئے جو مدد چاہئے وہ ملے گی، دوسری خبر آج کی کہ صدر نے آج چیف الیکشن کمشنر کو ملاقات کے لئے بلوایا تھا تو اس نے انکار کر دیا، ہمارے ملک کا چیف الیکشن کمشنر اپنے‌صدر کو نہیں ملنا چاہتا ، لکھ کر انکار کر رہا ہے،لیکن دوسرے ملک کے سفیر کو ملنے کے لئے ٹائم بھی نکال رہا، بریفنگ بھی دے رہا، یہ کیا وجہ ہے؟ اگر آئینی طور پر ملنا تھا کہ فارن آفس میں کوئی درخواست گئی؟ ملنے کا طریقہ کار ہےکہ فارن آفس کو لکھیں گے وجہ بتائیں گے اور فارن آفس اگر صحیح سمجھتا ہے تو وہ بتائے گا کہ فلاں سفیر ملنا چاہتا ہے آ کر مل لیں ، ملاقات فارن آفس میں ہوتی اور وہاں فارن آفس کا نمائندہ موجودہوتا ہے،یہاں تو فارن آفس کو کوئی ریکوئسٹ نہیں آئی، اسکے بغیر لمبی چوڑی میٹنگ ہوئی، اسکے بعد پریس ریلیز دے دی گئی، کیا مدد کرنے کی بات کی گئی؟ کیا وہ الیکشن کمیشن کو 12 ارب یا 20 ارب دے گا؟ سیکورٹی دے گا؟ اور اگر دے گا تو بدلے میں کچھ تو مانگے گا، وہ کیا مانگے گا؟ یہ کچھ نہیں پتہ، کسی کو نہیں پتہ، کیونکہ فارن آفس کو نہیں پتہ، اس سارے واقعہ کے بعد صدر مملکت کو چیف الیکشن کمشنر نے کہہ دیا کہ میں نہیں مل سکتا، میں کئی دنوں سے کہہ رہا ہوں کمزور آدمی، چھوٹے آدمی کے لئے یہاں‌کوئی قانون نہیں، اگر پاکستان کا سفیر امریکہ میں چیف الیکشن کمشنر کو ملنے کی کوشش کرے تو وہ ایمبسڈر فارغ ہو جائے گا، اسی وقت آفس سے لیٹر آ جائے گا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کاکڑ صاحب ہمارے وزیراعظم ہیں، وہ تقریریں اچھی کر رہے ہیں،کیا فارن آفس امریکی نمائندے کو بلا کر احتجاج کرے گا کہ بغیر بتائے یہ ملاقات کیوں ہوئی؟ ہاں ایک بات ضرور ہے کہ میرے ویلاگ کے بعد فارن آفس اپنے لیٹر، فائل بنائے گا تا کہ کاغذی کاروائی پوری ہو، الیکشن کی ڈیمانڈ اس وقت تحریک انصاف کی ہے، کس نے پاکستان میں سی پیک کو رکوایا، کس نے پاکستان کے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا؟

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل چیف جسٹس نے پوری کوشش کی کہ توشہ خانہ کیس میں ہاوی ہوں اور اسکا فیصلہ مرضی کا ہائیکورٹ سے نکلوائیں، اسی لئے کہا کہ فیصلہ کرو اور دو بجے ہمارے پاس آو، اسلئے کہا کہ جو فیصلہ ہو گا اسکے بعد ہم سن لیں گے،جھوٹ اتنا ہو گیا کہ بابر اعوان نے ٹویٹ کی کہ میں عمران خان کو ملا، اور عمران خان نے کہا کہ قرآن ترجمہ کے ساتھ پڑھ رہا ہوں، وہ ترجمہ ہی پڑھ رہا ہو گا، قرات عمران خان نہیں پڑھ سکتا، 12 سال سے تو حضرت عمر کی زندگی پر لیکچر دے رہا تھا عمران خان اور کتاب وہ اب پڑھ رہا ہے، اسکو تو کتاب لکھنے کی ضرورت ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دشمن چاند پر پہنچ گیا اور ہم یہیں بیٹھے چن چڑھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے سارے چاند پر پہنچیں گے اور ہم کہیں گے زمین پر ہم اکیلے ہی رہ گئے، اب ہم ہی سپر پاور ہیں،

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ اب صاحب بہاد ر نے کہہ دیا الیکشن جلدی ہونے چاہئے کاکڑ صاحب اور ہمنوا جو کابینہ بڑھانے کے بارے سوچ رہے ہیں وہ اب یہ بھی سوچ رہے ہیں کہ صاحب بہادر کو جواب کیا دینا ہے؟ سرپرائزنگ بات کہ صدر جب کہہ رہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے کیوں انکار کیا؟

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

    بشریٰ بی بی پھنس گئی،بلاوا آ گیا، معافی مشکل

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو