Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار، جبکہ تمام  عہدے چھوڑنے کا اعلان

    اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار، جبکہ تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

    اسد عمر کا پی ٹی آئی چھوڑنے سے انکار، جبکہ تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے عہدہ اور کورکمیٹی کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے. نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھاکہ 10مئی کو میری گرفتاری ہوئی تب سے قید تنہائی میں تھا ، 9 مئی کو جو واقعات ہوئے اس کی مذمت تمام لوگ کرچکے، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں کیوں یہ واقعات ملک کیلئے خطرناک ہیں، ایسی تنصیبات جن کا فوج سے تعلق تھا ان پر حملے کیے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں پاکستان کیلئے فوج ضروری ہے، فوج کی طاقت صرف بندوقوں سے نہیں قوم پیچھے کھڑی ہوتی ہے، 9 مئی کو جو واقعات دیکھنے کو ملے وہ قابل مذمت ہیں، 9 مئی کے واقعات پر شفاف تحقیقات ہوں جس پر قوم کو اعتماد ہو، ذمہ داران کے خلاف بھرپور طریقے سے کارروائی ہونی چاہیے، بے گناہ افراد کو جلد سے جلد رہا کیا جائے، ملوث ہونے والوں کوسزا انتہائی ضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ فوج دو تین جرنیلوں کا نام نہیں ہوتا وہ لاکھوں لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنی زندگی ہماری حفاظت کیلئے داؤ پر لگاتے ہیں، میرا تین نسلوں سے فوج سے تعلق ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، جیل میں سوچنے کا بڑا وقت ہوتا ہے، اعلیٰ عدلیہ میں تقسیم ہے اور پورا ملک دیکھ رہا ہے، عدلیہ فیصلے کرتی ہے اور اس پر عمل نہیں ہوتا۔ جبکہ سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ایک سیاسی حقیقت ہے، آج الیکشن کروا دیا جائے تو وفاق، پنجاب اور کے پی میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی اور سندھ اور بلوچستان میں پی ڈی ایم کی بنے گی ، وفاق میں ان کی تگڑی اپوزیشن ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ آج ایک عام پاکستانی کی زندگی مشکل میں ہے، عوام تکلیف میں ہیں، اس وقت ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کیلئے خرابی ہے، 1971کے بعد آج پاکستان کیلئے خطرناک صورتحال ہے، چیف جسٹس نے بار بار دہرایا کہ سیاسی مسائل کا حل مذاکرات سے نکالا جائے، پاکستان کے موجودہ حالات پر دوست ممالک کو بھی فکر ہے اور دوست ممالک بھی کہہ رہے ہیں کہ مذاکرات سے مسائل حل کریں، وقت ہے کہ سیاسی مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    اسد عمر کا کہنا تھاکہ 9 مئی کے بعد میرے لیے ممکن نہیں ہے کہ قیادت کی ذمہ داریاں نبھا سکوں، سیکرٹری جنرل اور کور کمیٹی کی رکنیت سے مستفی ہو رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے صرف پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، مجھ پر کوئی دباؤ نہیں، اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا۔ خیال رہے کہ اسد عمر کو آج ہی اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

  • شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے. وزیر اعظم

    شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے. وزیر اعظم

    شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے. وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ9مئی کوملک میں درندگی ہوئی،افواج کیخلاف اکسانےوالوں کوقانون کےکٹہرےمیں کھڑاکریں گے،شہداء کی عظمت پرکوئی آنچ نہیں آئےگی،شہید کسی ایک جماعت یامسلک کےشہیدنہیں،پوری قوم شہداءکااحترام کرتی ہے۔

    جبکہ اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےشہداء کےورثاءسےکچھ دیرپہلے ملاقات کی،ورثاءکوپیغام دیاآج پاکستان ان کےسپوتوں کی وجہ سےموجود ہے،شہداء نےاپنے بچوں کویتیم کرکےہمارےبچوں کویتیم ہونےسےبچالیا۔

    جبکہ وزیراعظم نے کہا شہداءکی عظمت ہمیشہ قائم اوردائم رہےگی،،شہداءکےلہوکی زکوٰۃ کےباعث قوم چین سےسوتی ہے،شہداءنےملک سے دہشتگردی کاخاتمہ کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف شہداءکی ویڈیوزدیکھ کرآبدیدہ ہوگئے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی

  • آخر کار فواد چودھری کا پی ٹی آئی کیساتھ سفر اختتام کو پہنچا. اہلیہ حبا چودھری

    آخر کار فواد چودھری کا پی ٹی آئی کیساتھ سفر اختتام کو پہنچا. اہلیہ حبا چودھری

    پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری نے فواد چوہدری کے پارٹی سے علیحدگی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آخر کار سفر اختتام کو پہنچا۔ جبکہ اس سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے باقاعدہ طور پر پارٹی سے علیحدگی اور سیاست سے بریک کا اعلان کردیا ہے.


    جبکہ باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اس اعلان سے قبل فواد چودھری کی فیصل واؤڈا سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے اعلان کیا ہے علاوہ ازیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی چھوڑنے کا مشورہ فیصل واوڈا نے دیا تھا تاہم فلحال اس بات کی دونوں فریقین یعنی فواد چودھری اور فیصل واؤڈا نے تصدیق نہیں کی ہے.

    ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور فیصل واوڈا کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی اور اس کے بعد فیصل واوڈا فواد چوہدری کو لے کر ایک اہم شخصیت کے ساتھ ملاقات کے لیے روانہ ہو ئے تھے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کا شمار عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور اسی بنیاد پر انھیں پارٹی کا مرکزی سینیئر نائب صدر نامزد کیا گیا تھا۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتاری کے بعد فواد چوہدری کو 10 مئی کے روز سپریم کورٹ کے باہر سے ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد منگل 16 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ بطور ترجمان پی ٹی آئی سمجھتا ہوں 9 مئی کے واقعات انتہائی قابل شرم تھے، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے اور اسی نکتہ نظرکوسامنے رکھ کرہمیں اپنی پالیسیاں بنانی چاہیے۔ اس کے بعد فواد کی اہلیہ حبا چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین سے شکوہ کیا تھاکہ عمران خان، آپ فواد چوہدری، ملیکہ بخاری، جمشید چیمہ اور مسرت چیمہ کے نام لکھنا بھول گئے؟

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی کردار فیض حمید ہے،فیصل واوڈا

    190 ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی کردار فیض حمید ہے،فیصل واوڈا

    تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں جب یہ سارا معاملہ چلا تھا اس وقت وفاقی وزیر تھا،

    نیب پیشی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طللب کیا تھا، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے، اب تک بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، اپنی بات پر قائم ہوں ، قانون اپنا راستہ لے گا،کرپشن اسکینڈل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والا فیض حمید ہے، اس کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے، ابھی تک کسی نے فیض حمید کا نام تک نہیں لیا، شہراد اکبر اور دیگرکو فیض حمید نے باہر فرار کرایا، فیض حمید کی باقیات سینٹ میں موجود ہیں،

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کرپشن کی پہلی سیڑھی آج سامنے رکھ دی ہے، آپ نئے والے خان صاحب ہیں میں پرانے والے خان صاحب کے فلسفے پر چل رہا ہوں، خان صاحب نے جو سکھایا تھا آج وہ پورا کر دیا ،میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کا کیس بنے گا، فواد چودھری اور شیریں مزاری نے بھی میرا ساتھ دیا تھا، ابھی پی ٹی آئی کے دیگر جرائم کی نشاندہی نہیں کر رہا میں اس وقت عمران خان کو بچا رہا تھا، پی ٹی آئی 8 ماہ قبل بھی آسمان سے باتیں کررہی تھی،مجھے 8 ماہ قبل پارٹی سے نکالا گیا، اس وقت بھی اصول کی بات کی،خان صاحب آپ مجھے فلسفہ سنا کر بھول گئے میں وہیں کھڑا ہوں ، عقل مند آدمی وہ ہوتا ہے جو وقت پر باتیں بتادے، کچھ لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں میں نے عمران خان کو بتایا تھا کچھ سانپ ان کی جگہ آنے والے ہیں،ہمیں پیسے آنے جانے سے متعلق کوئی چیز نہیں بتائی گئی،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں،جو بھی چیزیں ہوئیں ان سے پاکستان کو نقصان ہوا،

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے جہان انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،شرپسند تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے

    جناح ہاؤس ہنگامہ آرائی،شرپسند تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہونیوالے جلاؤ گھیراؤ، جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں،

    نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور میں ہونیوالی ہنگامہ آرائی اور حساس تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی ایک ہی مقام پر کی گئی، احتجاج والے دن 154 کالرز تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں تھے، نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کی چھ اہم شخصیات کی جیو فینسنگ رپورٹ حاصل کی ہے، آٹھ مئی کو زمان پارک میں موجود ، نو مئی کو جناح ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کے موقع پر154 موبائل نمبرز ایک ہی ہیں، تحریک انصاف کے رہنماؤں یاسمین راشد، حماد اظہر، اسلم اقبال ، محمود الرشید، اور اعجاز احمد نو مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالوں کے ساتھ رابطے میں تھے، رپورٹ کے مطابق 215 کالرز ان کے ساتھ لنک تھے ،تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا شرپسندوں کیساتھ 41 بار رابطہ ہوا،

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کے موبائل سے 10 کالز شرپسندوں کو گئیں ، اعجاز احمد کی جانب سے کی جانیوالی اور موصول ہونے والی 50 کالوں کا ریکارڈ حاصل ہوا ہے،محمود الرشید 75 بار موبائل رابطوں کے ساتھ سرفہرست رہے،اسلم اقبال نے 16 کالوں کے ذریعے شرپسندوں کیساتھ بات چیت کی، رپورٹ کے مطابق 9 مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی 8 مئی اور اس سے پہلے ایک ہی مقام پر تیار کی گئی

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سیاسی جماعت نے پوری پاکستانی قوم کو شرمسار کیا ،عسکری تنصیبات پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے۔ جیو فینسنگ کے ذریعے حملہ آوروں اور زمان پارک میں موجود سیاسی لیڈرشپ کے درمیان رابطوں کے ثبوت سامنے آئے ہیں۔سیاست کی آڑ میں گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور ابتدائی تخمینے کے مطابق 600 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

  • تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے، 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں پلاننگ کے تحت ہوئے اگر پابندی کا فیصلہ ہوا تو پارلیمنٹ سے رجوع کریں گے

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے تناظر میں پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ تو نہیں ہوا لیکن جائزہ ضرور لیا جا رہا ہے ،عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان محسن کش آدمی ہے عسکری تنصیبات پر حملہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا آخری حربہ تھا ریاست کی اساس پر حملہ کیا گیا عمران خان کے گھناونے عزائم تھے جو کسی بھارتی کے ہو سکتے ہیں کسی پاکستانی کے نہیں

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کون سا جرم ہے جو 9 مئی کو نہیں ہوا تحریک انصاف نے ریاست کو چیلنج کیا عمران خان نے اقتدار کی جنگ میں پاک فوج کو فریق بنا لیا عمران خان کے اقدامات سے بھارت کو خوشی ہوئی مگر ہم عمران خان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے عمران خان اب کہہ چکے ہیں کہ انہیں دوبارہ گرفتار کیا گیا تو دوبارہ ری ایکشن آئے گا کہتے ہیں انہیں 9 مئی کے واقعات کا علم نہیں تھا عمران خان اتنا معصوم بننے کی کوشش نہ کریں انہوں نے ایک جوا کھیلا جو اب ہار چکے ہیں اب حیلے بہانے سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیںہم پر موجودہ ملکی حالات سے متعلق کوئی بیرونی دباؤ نہیں

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    دوسری جانب تحریک انصاف پر پابندیوں کے حوالہ سے خواجہ آصف کے بیان پر تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تحریک انصاف پر پابندی لگی تو عدالت جائیں گے اور ایک ہی دن میں عدالت حکومت کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے دے گی،توڑ پھوڑ انفرادی عمل ہے اس بنیاد پر کسی جماعت پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی، ماضی میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت پرپابندی نہیں لگا سکتے

  • الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوائس کیوں نہیں دی؟ چیف جسٹس

    الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوائس کیوں نہیں دی؟ چیف جسٹس

    سپریم کورٹ ، پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت شروع ہو گئی

    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے ،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بنچ میں شامل ہیں ،اٹارنی جنرل روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ اس سے پہلے کہ الیکشن کمیشن کے وکیل دلائل دیں میں کچھ کہنا چاہتا ہوں، گزشتہ روز عدالت کی جانب سے کچھ ریمارکس دئے گئے،عدالت نے کہا جو نکات پہلے نے نہیں اٹھائے وہ اب کیوں رکھ رہے ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ گھبرا کیوں رہے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں ہے، یہ عدالت سماعت کیلئے بیٹھی ہے کوئی معقول نقطہ اٹھائیں سن کر فیصلہ کریں گے،آپ نے نکات بے شک اٹھائے لیکن ان پر بحث نہیں کی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ کل عدالت میں کہا گیا الیکشن کمیشن کے اٹھائے گئے نکات پہلے کیوں نہیں اٹھائے گئے تھے ،دوسرا نقطہ تھا وفاقی حکومت پہلے چار تین کے چکر میں پڑی رہی، ایک صوبے میں انتخابات ہوں تو قومی اسمبلی کا الیکشن متاثر ہونے کا نقطہ پہلے اٹھایا گیا تھا، اپنے جواب میں 4/3 کا فیصلہ ہونے کا ذکر بھی کیا تھا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی معقول نقطہ اٹھایا گیا تو جائزہ لے کر فیصلہ بھی کریں گے، کل نظر ثانی کے دائرہ اختیار پر بات ہوئی تھی ماضی کو حکومت کے خلاف استعمال نہیں کریں گے، حکومت کی نہیں اللہ کی رضا کے لیے بیٹھے ہیں، بہت سی قربانیاں دے کر یہاں بیٹھے ہیں ،آپ اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ ہمارے دروازے پر ایسی باتیں نہ کریں، ایوان میں گفتگو بھی سخت نہ کیا کریں ہم اللہ کے لیے کام کرتے ہیں اس لیے چپ بیٹھے ہیں ،جس ہستی کا کام کر رہے ہیں وہ بھی اپنا کام کرتی ہے،آپ صفائیاں نہ دیں عدالت صاف دل کے ساتھ بیٹھی ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو بھی خوش آمدید کہا گڈ ٹو سی یو کہا ،ہماری ہرچیز درست رپورٹ نہیں ہوتی،کہا گیا عمران خان کو عدالت نے مرسیڈیز دی تھی، میں تو مرسیڈیز استعمال ہی نہیں کرتا، پولیس نے عمران خان کی مرسیڈیز کا بندوبست کیا تھا، اس بات کو پتہ نہیں کیا سے کیا بنا دیا گیا ، پی آر او نے وضاحت کی اسے بھی غلط طریقے سے پیش کیا گیا ، ہم نے توآپ کو دیکھ کرکھلے دل سے”گڈ ٹو سی یو” کہا، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی اورطریقے سے کہی گئی باتیں رپورٹ ایسے ہوئیں کہ ان سے تاثرغلط گیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ پرسکون رہیں بیٹھ جائیں،ابھی الیکشن کمیشن کے وکیل کوسنتے ہیں پھرآپکے مفید دلائل بھی سنیں گے،

    وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل کا آغاز کردیا ،سجیل سواتی وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت ہمیشہ آئین کی تشریح زندہ دستاویز کے طور پر کرتی ہے،انصاف کا حتمی ادارہ سپریم کورٹ ہے اس لئے دائرہ کار محدود نہیں کیا جا سکتا، مکمل انصاف اور آرٹیکل 190 کا اختیار کسی اور عدالت کو نہیں ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی نظیروں کے مطابق نظر ثانی اور اپیل کے دائرہ کار میں فرق ہے،اس سوال کا جواب آپ نے کل سے نہیں دیا،جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دائرہ کار پر آپ کی دلیل درست مان لیں تو سپریم کورٹ رولز کالعدم ہو جائیں گے، سپریم کورٹ رولز میں نظر ثانی پر ابھی تک کوئی ترمیم نہیں کی گئی، دائرہ کار بڑھایا تو کئی سال پرانے مقدمات بھی آ جائیں گے،کیسے ہو سکتا ہے سپریم کورٹ رولز کا نظرثانی سے متعلق آرڈر 26 پورا لاگو نہ ہو، آرڈر 26 پورا لاگو نہ ہونے سے نظر ثانی دائر کرنے کی مدت بھی ختم ہو جائے گی، کیا دس سال بعد کوئی نظر ثانی دائر کر کے کہہ سکتا ہے رولز مکمل لاگو نہیں ہوتے، آپ کو شاید اپنی دلیل مانے جانے کے نتائج کا اندازہ نہیں ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ نظر ثانی دائر کرنے کے لیے مدت ختم نہیں ہونی چاہیئے، جسٹس منیب اختر نے کہا کہ 70 سال میں یہ نقطہ آپ نے دریافت کیا ہے تو نتائج بھی بتائیں،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی کا دائرہ کار سپریم کورٹ رولز میں موجود ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ رولز نظر ثانی کے آئینی اقدام پر قدغن نہیں لگا سکتے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 184/3 کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے،احساس ہوا ہے کہ اس سے غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں، آپ کی نظر میں نظر ثانی کا دائرہ محدود ہونا درست نہیں ہے، آپ چاہتے ہیں نظر ثانی میں دائرہ وسیع کیا جائے،اب اصل مقدمہ کی جانب آئیں اس پر بھی دلائل دیں،

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا معاملہ پہلی بار عدالت آیا تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ایسے قانون کے حوالے بھی دئیے جائیں گے، الیکشن کمیشن نے کہا تھا سکیورٹی اور فنڈز دے دیں انتخابات کروا دیں گے، اب ان تمام نکات کی کیا قانونی حیثیت ہے، نو رکنی بینچ نے اپنے حکم میں اہم سوالات اٹھائے تھے،سیاسی جماعتوں کے مفادات کہیں اور جڑے ہوئے تھے،قانونی نکات پر دلائل کی بجائے بینچ پر اعتراض کیا گیا، نو رکنی بینچ سے پانچ رکنی بینچ بنا وہ بھی عدالتی حکم پر، سات رکنی بینچ عدالت کے حکم پر بنا ہی نہیں تو 4/3 کا فیصلہ کیسے ہو گیا، عدالت دو منٹ میں فیصلہ کر سکتی ہے کہ نظر ثانی درخواست خارج کی جاتی ہے،عدالت قانونی نکات پر سن کر فیصلہ کرنا چاہتی ہے ، آسانی سے کہہ سکتے ہیں آپ نے سواری مس کر دی، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے صدر کو خط لکھا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو وہ صورتحال نہیں بتائی جو عدالت کو اب بتا رہے ہیں ، صدر کو خط صرف تاریخ دینے کا لکھا گیا تھا، سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کو بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے،

    جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئین میں تو نظر ثانی دائر کرنے کی مدت بھی نہیں دی گئی، کیا فیصلے کے بیس سال بعد نظر ثانی دائر ہو سکتی ہے ،اگر نظر ثانی کی مدت والا رول لاگو ہو سکتا ہے تو دائرہ کار کیسے نہیں ہو گا، وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ رولز بنانے والوں نے دائرہ کار آئینی مقدمات میں محدود نہیں رکھا ،ملک کے تین بہترین ججز کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر رہا ہوں،وقت کے ساتھ قانون تبدیل ہوتا رہتا ہے ، چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صدر کو ایک دن انتخابات کی ایڈوائس کیوں نہیں دی؟ الیکشن کمیشن نے صدر کو نہ سکیورٹی کا بتایا نہ فنڈز کا، زمینی حالات کا ذکر کیے بغیر کہا جا رہا ہے آرٹیکل 218/3 کے تحت مزید اختیارات دئیے جائیں ، آئین اختیار دیتا ہے تو استعمال کرنے سے پہلے آنکھیں اور ذہن بھی کھلا رکھیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تلور کے شکار والے کیس میں بھی عدالت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی، 16 ہزار ملازمین کے کیس میں نظر ثانی خارج ہوئی لیکن عدالت نے 184/3 اور 187 کا اختیار استعمال کیا، ججز کیس میں بھی عدالت نے اپنا فیصلہ خود تبدیل کیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ججز کیس میں سوموٹو نظر ثانی کی تھی ،ملازمین کیس میں اقلیتی نوٹ ہے کہ خارج شدہ نظرثانی آرٹیکل 187 میں بحال نہیں ہوسکتی، وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ دہشتگردی کیس میں سپریم کورٹ نے قرار دیا دوسری نظرثانی درخواست نہیں ہوسکتی لیکن عدالت خود فیصلے کا جائزہ لے سکتی ہے، الیکشن کمیشن کے وکیل کی جانب سے جسٹس فائز عیسی کیس کا بھی حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ کی نظرثانی درخواست میں بھی عدالت نے اپنا فیصلہ واپس لیا تھا، کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی،

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

  • جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کردار،نئی آڈیو سامنے آ گئی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کا کردار،نئی آڈیو سامنے آ گئی

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی کنول شوزب سے گفتگوکی آڈیو سامنے آئی ہے، فرح کہتی ہیں کہ اب نا جی ایچ کیوپہنچنا ہے ، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں فیض آباد پرآدمی جارہے ہیں ، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کیطرف آنا ہےفیض آباد میں راشد حفیظ ،شفیق اورسماویہ ہے ،سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جارہی ہے

    سابق ایم پی اے فرح مختلف کارکنان کو ایم این اے کنول شوذب کا پیغام دے رہی ہیں کہ شوزب کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف جانا ہے یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ لیاقت باغ والی جگہ پر وہاں کارکنان اور پولیس کی جھڑپیں ہو رہی ہیں، پولیس شدید شیلنگ کر رہی ہے، صدر جانے کا راستہ نہیں، تمام راستے بند ہیں۔

    مبینہ آڈیو میں فرح دیگر خواتین کو اکسا رہی ہیں کہ مخصوص مقام پر پہنچنا ہے، اس طرح کی آڈیو اور ویڈیو پہلے بھی سامنے آ چکی ہیں جس میں جناح ہاؤس بارے بات کی جا رہی ہے، جی ایچ کیو اور جناح ہاؤس حملوں میں تحریک انصاف کی قیادت ہی مبینہ طور پر ملوث ہے اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت یہ حملے کئے گئے ہیں،

  • منی لانڈرنگ کیس،وزیراعظم کے داماد بے قصور قرار

    منی لانڈرنگ کیس،وزیراعظم کے داماد بے قصور قرار

    احتساب عدالت ،وزیر اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف نے اپنی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لے لی

    ہارون یوسف کا کہنا تھا کہ نیب سپلیمنٹری رپورٹ میں مجھے بے گناہ قرار دیا گیا ہے، اب مجھے ضمانت کی ضرورت نہیں،
    عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی درخواست نمٹا دی ،شریک ملزم سید طاہر نقوی نے بھی اپنی عبوری ضمانت واپس لے ،احتساب عدالت نمبر 9 کے جج قمر الزمان نے سماعت کی عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی

    نیب نے ہارون یوسف اور دیگر کو بھی بے گناہ قرار دیا ہے ،ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کے شریک ملزمان ہیں اس سے قبل ہارون یوسف اور طاہر نقوی منی لانڈرنگ کے ریفرنس میں اشتہاری تھے

    ہارون یوسف کے خلاف لاہور کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ جبکہ انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں سرنڈر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی تھی

    سینما کی تاریخ کا مشکل ترین، ممکنہ طور پر جان لیوا اور مہنگا اسٹنٹ ٹام کروز پر فلمبند
    سینجنٹا کا فصلوں کے بیمہ پروگرام کا کامیابی سے آغاز
    بازو میں شدید درد کی شکایت، وجہ لبلبے کا سرطان قرار
    اسلام آباد سے شارجہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے کیپسول برآمد

  • بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں،عدالت

    بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں،عدالت

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی گرفتاری اور تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی ، اسد عمر کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تھری ایم پی او کے تحت اسد عمر کی گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد عمر کو ہدایت کی کہ پرتشدد احتجاج کا حصہ نہ بننے سے متعلق بیان حلفی جمع کرائیں، بیان حلفی کی خلاف ورزی ہوئی تو اسد عمر سیاسی کیریئر بھول جائیں، عدالت نے اسد عمر کو ٹویٹس بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی

    عدالت نے اسد عمر کو رہائی کا حکم سناتے ہوئے ہدایت کی کہ رہا ہونے پر پریس کانفرنس کریں جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے اس پر اسد عمر کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم بالکل نہیں کریں گے ، عدالت نے کہا کہ آپ کی کچھ ٹویٹس ہیں انہیں ڈیلیٹ کریں اور جو بیان حلفی عدالت میں جمع کروا رہے ہیں اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت نتائج ہوں گے اسد عمر کا سیاسی کیریئر بھی داؤ پر ہو گا

    اسد عمر کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سیاست دان ہمیشہ قانون کی پاسداری کرتے ہیں اور قانون پر عمل کرانے کیلئے جدوجہد بھی کرتے ہیں پی ٹی آئی رہنما کی کچھ دیگر مقدمات میں ضمانت کا معاملہ بھی اٹھایا گیا جس پر عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج