Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظرمیں گرفتار کیا گیا،پولیس

    صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظرمیں گرفتار کیا گیا،پولیس

    یوٹیوبر صدیق جان کو گرفتار کر لیا گیا

    بول نیوز کے بیورو چیف اور پی ٹی آئی کے حمایتی معروف یوٹیوبر صدیق جان کو اسلام آباد بول کے دفتر کے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے. خیال رہے کہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگوں نے صدیق جان کو گرفتار کیا اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر روانہ ہوگئے۔ جبکہ اب بتایا جارہا ہے کہ صدیق جان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور انہیں تھانہ رمنا منتقل کیا گیا ہے کیونکہ ان پر اشتعال انگیز تقریر کا الزام ہے۔

    ادھر سوشل میڈیا پر تحریک انصاف نے صارفین اس گرفتاری پر شدید احتجاج کررہے ہیں کیونکہ صدیق جان ہمیشہ سے پی ٹی آئی کا حمایتی رہا ہے اور انہوں نے اکثر عمران خان کی اپنے ولاگز میں حمایت کی ہے جبکہ ان کے مخالفین یا ناقدین کو نشانہ بنایا ہے.

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صدیق جان کو تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 3/23 میں گرفتار کیا،صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا،صدیق جان کو وقت پر عدالت میں پیش کردیا جائے گا، صدیق جان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس حکام نے صدیق جان کی حراست کی تصدیق کردی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ

  • ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    ملک میں انتشار پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

    ریاستی عملدآری یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 22 مارچ بروز بدھ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی اتحادیوں کا 6 گھنٹے طویل اجلاس ہوا۔ اس اجلاس کے دو سیشنز ہوئے، پہلے سیشن میں سیاسی قیادت کی بیٹھک ہوئی جبکہ دوسرے سیشن میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی و دیگر نے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی معاشی وسیاسی، داخلی وخارجی، امن وامان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور کیاگیا۔ اجلاس کو معیشت، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی، عوامی ریلیف کے لئے وزیراعظم کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ ہوا ہے کہ 22 مارچ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو گا، اس اجلاس کے دوران ریاستی عملدراری یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلہ ہوں گے۔

    اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس، رینجرز پر عمران خان کے حکم پر حملوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ حکمران اتحاد کی طرف سے بتایا گیا کہ پولیس اور رینجرز عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر رہے تھے۔ اعلامیہ کے مطابق کالعدم تنظیموں کے تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں و اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویشناک ہے۔ یہ ریاست دشمنی ہے جسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ تمام شواہد اور ثبوت موجود ہیں، قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران شرکاء نے کہا کہ سوشل میڈیا اور بیرون ملک اداروں خصوصاً آرمی چیف کے خلاف مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانی اِس مذموم ایجنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ لسبیلہ کے شہداء کے خلاف غلیظ مہم چلانے والے عناصر ہی بیرون ملک یہ مہم چلا رہے ہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں یہ رویہ قابل قبول نہیں ہوتا، یہ آزادی اظہار نہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ سلوک سے ترازو کے پلڑے برابر نہ ہونے کا تاثرمزید گہرا ہورہا ہے۔ جوڈیشل کمشن پر حملے، پولیس افسران اور اہلکاروں کو زخمی کرنے، املاک کی توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اورپی ٹی آئی وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے مریم نوازشریف کے بارے میں گھٹیا گفتگو کی مذمت کی گئی۔ اجلاس نے وزیراعظم شہبازشریف کی معیشت اور آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی اور مشکل حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے اقدامات کو سراہا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اجلاس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے والی پولیس، رینجرز پر عمران خان کے حکم پر حملوں اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول بم، ڈنڈوں، غلیلوں، اسلحہ، کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل متشدد تربیت یافتہ جتھوں کے ذریعے ریاستی اداروں کے افسروں اور اہلکاروں پر لشکر کشی انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ رویہ ہرگز آئینی، قانونی، جمہوری اور سیاسی نہیں۔ ریاست کے مقابلے میں ہتھیار اٹھانا، اُن کے افسروں اور جوانوں کو نشانہ بنانا، اُن پر گولی چلانا، گاڑیاں جلانا ، عدالتی احاطوں کا محاصرہ اور دندنانا، جتھہ کشی، پولیس کی گاڑیاں نہروں میں پھینکنا، قانونی ڈیوٹی ادا کرنے والے پولیس والوں کو راستے میں روک کر تشدد کا نشانہ بنانا لاقانونیت کی انتہاء ہے جسے کوئی بھی ریاست برداشت نہیں کرسکتی۔

    اس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اتحاد پر مبنی وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پھیلائی جانے والی افراتفری کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹناجائیگا۔ ملک میں جاری سیاسی افراتفری کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت سیاسی، قومی سلامتی کے امور پر طویل اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران حساس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات کی صورتحال کا بھی خصوصی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں لاہور اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کی پرتشدد کارروائیوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ کے دوران شرکاء کو بتایا گیا کہ انتشار پھیلانے والے کارکن اُجرت پر بلائے گئے تھے، گرفتار افراد سے اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ شرکاء نے پی ٹی آئی چیئر مین سے متعلق دوٹوک پالیسی اپنانے کی رائے دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی رٹ کی عملداری کیلئے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ اجلاس کے دوران شرکا نے عدلیہ کے کردار پر نظر ثانی کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے تو سابق وزیراعظم عمران خان قانون سے بالاتر کیوں ہیں، شرپسندی سے باز نہ آنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے سکیورٹی اداروں کو فری ہینڈ دینے پر بھی غور کیا گیا۔

  • ایبٹ آباد؛ پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد؛ پی ٹی آئی رہنماء کی گاڑی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد؛ پی ٹی آئی رہنماء عاطف منصف خان کی گاڑی پر فائرنگ، 9 افراد جاں بحق

    ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے رہنماء اور تحصیل ناظم عاطف خان کی گاڑی پر فائرنگ سے تقریبا نو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں. جبکہ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ عاطف منصف خان کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی جارہی ہے.


    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف خان جدون راکٹ لانچر حملے میں 8 ساتھیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ پولیس کے مطابق عاطف خان جدون کی گاڑی کو حویلیاں کے قریب لنگرا میں نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں گاڑی کو مکمل آگ لگ گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    پولیس نے مزید بتایا ہے کہ راکٹ لانچر حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی اور عاطف خان جدون سمیت گاڑی میں موجود 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔ علاوہ ازیں پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم خیال رہے کہ عاطف خان جدون کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے تھا۔

  • اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،وزیراعظم

    اداروں کیخلاف مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں،وزیراعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے فوج اور اس کے سربراہ کے خلاف بیرون ملک غلیظ مہم کی شدید مذمت کی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے خلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کے خلاف سازش کا تسلسل ہے بیرون ملک محب وطن پاکستانی فارن فنڈڈ مہم کے خلاف آواز بلند کریں ،زہریلی سیاست کو بیرون ملک پاکستانیوں کے ذریعے پھیلا رہے ہیں،بیرون ملک پاکستانی اس سازش کا حصہ نہ بنیں عمران خان اداروں اور ان کے سربراہوں کو اپنی گندی سیاست میں گھسیٹ کر آئین شکنی کر رہے ہیں ،پاکستان میں افراتفری،فساد اور بغاوت کو ہوا دینے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ،وزیر داخلہ ملک کے اندر اداروں کے خلاف غلیظ مہم چلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں ،تاریخ میں پہلی بار میرٹ پر لگنے والے آرمی چیف کے خلاف مہم ملک دشمنوں کا ایجنڈا ہی ہو سکتا ہے قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی اور شرپسندوں کے خلاف متحد ہے،

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جب سے عدم اعتماد کامیاب ہوئی ہے تب سے لے کر آج تک عمران خان اور اسکے کارکنان اداروں کے خلاف مہم چلا رہے ہین، سوشل میڈیا پر جہاں اداروں کے خلاف مہم چلائی جاتی ہے وہیں احتجاج میں بھی نعرے لگائے جاتے ہیں،ایف آئی اے جب کوئی کاروائی کرتی ہے تو اداروں کے خلاف مہم چلانے والا پی ٹی آئی کا کارکن ہی نکلتا ہے اور معافی مانگ کر رہا ہو جاتا ہے،

    جو نقشے عدالت میں پیش کئے گئے وہ سب جعلی،یہ سب ملے ہوئے ہیں، مارگلہ ہلز کیس میں چیف جسٹس کے ریمارکس

    اعظم سواتی مشکل میں پھنس گئے، حکومت کا ایک اور ایکشن

    پورے راستے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری ویڈیوز بنائی گئیں،اعظم سواتی

    نازیبا ویڈیو کی تحقیقات،اعظم سواتی کمیٹی میں پیش نہ ہوئے،ایف آئی اے نے بتائی حقیقت

    اسلام آباد:اعظم خان سواتی نے سپاہی سےسینیٹرتک کا سفرکس طرح‌ طے کیا؟

  • ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز بارے آڈیو لیک

    ثاقب نثار اور خواجہ طارق رحیم کی مریم نواز بارے آڈیو لیک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ایک اور آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم سے بات کر رہے ہیں

    مبینہ آڈیو میں مریم نواز کی تنقید پر دونوں کےدرمیان گفتگوہوتی ہے، لیک ہونے والی آڈیو میں ثاقب نثار کال کرتے ہیں اور سلام کرتے ہیں جس کے جواب میں خواجہ طارق رحیم سلام کا جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ سرا ایدا جواب کوئی چنگی طرح دیئے،کوئی، اینہوں باہر ٹھوکئے کسے طریقے دے نال، جیڑی گلاں کردی اے،اے خاتون جیڑی بولدی اے، جس کے جواب میں ثاقب نثار کہتے ہیں کہ سر میں پتا کی سوچیاسی اہدے تے ، خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں ہاں، ثاقب نثار کہتے ہیں کہ فیر مینوں وڈے تارڑ صاحب دی ایک گل یاد آئی،او کہندے سن میاں کتیاں دے بھونکے تے دور دور کھلوتے ہوئے نے،خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ اے وی گل ٹھیک اے،

    خواجہ طارق رحیم مبینہ طورپر کہتے ہیں کہ یہ بھی بات ٹھیک ہے آپ نے اے آروائے پر ایک جواب اچھا دے دیا ہے،ثاقب نثار نے کہا کہ دوسرا،شکرا لحمدللہ، ابھی بھی میرے اندر حوصلہ ہے کہ میں برداشت کرسکتا ہوں لیکن جا کر کنفیوژ یا ڈیپریس نہیں ہوتا،جب ضرورت ہوئی تو آپ کو بتا دیں گے، آپ کچھ کردینا، آپ نے کردینا ہے مجھے پتہ ہے ،خواجہ طارق رحیم کہتے ہیں کہ مجھے بتا دینا، جو کہیں گے ،اسی طرح ہوجائے گا۔ اس کے بعد فیملی کا حال احوال پوچھنے کے بعد کسی دن چکرلگانے کی دعوت کیساتھ ہی آڈیو ختم ہوجاتی ہے

    سینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ یہ آڈیو لیک ثاقب نثار صاحب کے خلاف نہیں انکے حق میں جا رہی ہے انہوں نے کوئی غیر قانونی بات تو کی نہیں البتہ الزامات لگانے والوں کو کتوں سے تشبیہہ دیدی انہیں کتے برے لگتے ہوں گے مجھے تو بہت اچھے لگتے ہیں ایسی آڈیو لیکس سے کوئی ڈرنے والا نہیں

    وزیراعظم شہباز شریف نے آڈیو لیک پر کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس اورسینئروکیل کی آڈیو لیک میں مریم نواز سے متعلق گفتگو قابل مذمت ہے،معاشرے میں خواتین کے بارے میں ایسے لب و لہجے کی مذمت کرنی چاہیے،اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں منفی سوچ روک سکتی ہے

    اسلام آبادم پنڈی، کراچی، صادق آباد و دیگر شہروں میں مقدمے درج 

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

  • نیب نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں کل طلب کر لیا

    نیب نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں کل طلب کر لیا

    نیب ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس کی تعمیل کرانے زمان پارک پہنچ گئی۔

    فارن فنڈنگ کیس میں نیب نے عمران خان کو کل 21 مارچ طلب کر لیا نیب کی 2 رکنی ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں نوٹس لے کر عمران خان کے گھر پہنچی ہے۔ فارن فنڈنگ کیس میں نیب راولپنڈی عمران خان کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے ،نیب ٹیم کو عمران خان کے سیکورٹی سٹاف نے اندر جانے کی اجازت دے دی ۔ نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا۔ٹیم نوٹس نوٹس کی تعمیل کے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگی

    عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں بھی نیب کی تحقیقات جاری ہیں،نیب نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو 9 مارچ کو طلب کیا تھا، تا ہم وہ پیش نہ ہوئے، عمران خان کو نیب راولپنڈی کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا اور انہیں ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور حکومت میں ملنے والے تحائف کو خلاف قانون فروخت کیا

    قومی احتساب بیورو نے 8 نومبر 2022 کو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کی تھیں جس کے بعد کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خان سے عمران خان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن، سرکاری توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے، ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان پر توشہ خانہ کے تحائف لیتے ہوئے اشیاء کے کم ریٹ لگانے کا الزام ہے

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • پولیس کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا اس کا ہاتھ توڑا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پولیس کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا اس کا ہاتھ توڑا جائے گا،وزیراعلیٰ پنجاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 58لاکھ خاندانوں کو مفت آٹا دیا جائے گا،4 کروڑ 74 لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کیے جائیں گے شہری ترتیب اور صبرسے آٹا وصول کریں

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے ماحول خراب نہ ہو اورنہ ہی کوئی جانی نقصان ہو ،دو روز قبل کینال روڈ کو کلیئر کروایا ،میں نے کہا تھا کہ اس ایریا کو کھولیں ،پولیس کو کہہ دیا جو کرنا پڑے وہ کریں گے ،جب کینال روڈ کو کھولا تو اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، مظاہرین نے ایلیٹ کی گاڑی کو روکا اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، ایلیٹ کے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا گیا اور گاڑی کو نہر میں پھینک دیا گیا،کوئی سیاسی کارکن اس طرح کی حرکت ہیں کرتا ،میں نے آئی جی کو کہا ہے کہ ان سے بات کریں ،پولیس کو کہا ہے کہ اب حکومتی رٹ قائم کریں گے ،اب پولیس کی جانب کسی نے ہاتھ بڑھایا اس کا ہاتھ توڑا جائے گا،اب جو قانون توڑے گا اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں دی جائے گی میں اپنے پولیس فورس کے ساتھ کھڑا ہوں ،اب اگر کسی نے کوئی حرکت کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے،پولیس کو ہدایات دی ہیں کہ اب جو قانونی کارروائی ہے وہ کریں سیاسی معاملات چلائیں لیکن اس طرح کی حرکتوں کی اجازت نہیں دی جائے گی،

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے لاہور میں واقعات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا نے کا اعلان کیا اور کہا کہ آج الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ رہے ہیں ، تفصیلات بھی بھیج رہے ہیں ،کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ پولیس اہلکاروں کو کھل عام دھمکیاں دیں،اگر آپ کو پولیس پر اعتماد نہیں تو سیکیورٹی واپس کردیں روز پولیس افسران کو دھمکیاں دیں اور سیکیورٹی بھی دیں یہ ممکن نہیں ہے،پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ اس طرح معاملات چلانا درست نہیں ،پیغامات اور آڈیوز موجود ہیں جس میں پولیس اہلکار ان سے درخواست کررہے ہیں،پولیس اہلکار انہیں کہہ رہے ہیں کہ سرچ وارنٹ ہے ہمارے ساتھ چلیں ،آج تک سرچ وارنٹ پر عملدرآمد نہیں کرایا گیاپولیس اہلکار عمران خان کے گھر کے اندر نہیں گئے ، اگر کوئی پیٹرول بم چلائے تو کیا کریں،پیٹرول بم گرانے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں مسلسل پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا جارہا ہے،پولیس اہلکاروں نے اگر صبر نہ کیا ہوتا تو دیکھتے،اب بس ہوگئی ،وہ کتنا صبر کریں گے،

    عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

  • ضروری ہے کہ ہم  آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ، چیف جسٹس

    ضروری ہے کہ ہم آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ، چیف جسٹس

    چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس کوئٹہ پہنچ گئے، آج سے دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

    کوٹئہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں پہنچے جہاں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے استقبال کیا ۔

    چیف جسٹس پاکستان عمر عطا ء بندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو پولیس کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا چیف جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جسٹس عمر عطاء بندیال نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں انصاف فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سچائی اور دیانت داری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ،امن اور سکون کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ایک دوسرے کےساتھ اختلافات کو دورکریں آئین کے مطابق قومی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے ہم نے آئین کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتاہے ،تکلیف ہوتی ہے جب ڈسٹرکٹ عدلیہ کے لوگ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں،ریاست کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے عدلیہ آئین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ،عدلیہ کیس کی نوعیت دیکھ کر آگے بڑھتی ہے بلوچستان کے لوگ اچھے اور محنتی ہیں،بلوچستان کو اُس کی جائز ترقی نہ مل سکی،یہاں سے اسلام آباد جانا کتنا مہنگا ہے ، جہاز کا ٹکٹ تو اب استطاعت سے باہر ہے، ہم نے سال ساڑھے 24 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا، گزشتہ سالوں ہماری ٹینڈنسی بڑھ رہی تھی، رواں سال نہیں بڑھی، قانون کی بات لائیں ضرور سنیں گے،موجود ہ صورتحال میں سب کو اکھٹا ہوکر آگے چلنا ہوگا،وکلا کو ویڈیو لنگ کا استعمال کرناچاہیے ،

    واضع رہے کہ آج پہلی مرتبہ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں سپریم کورٹ کے دو بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر اور بنچ نمبر 2 جسٹس یحیئ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے سپریم کورٹ کے دونوں بنچوں نے کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت میں کیسوں کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہےویڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسز کی سماعت ہوسکے گی سپریم کورٹ بار کے بلوچستان سے نائب صدر کی جانب سے آج سپریم کوٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

  • سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی،عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت

    سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی،عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت

    سیاسی جماعتوں کی سکروٹنی میں تاخیر کیخلاف فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیام اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دے سکتے ہیں یا نہیں؟ بیرسٹر علی گوہر نے عدالت میں کہا کہ سکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کی تشکیل کردہ کمیٹی ہے ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کے سکروٹنی کمیٹی کو ہدایات دے سکتی ہے

    وکیل پی ٹی آئی عمائمہ انور خان نے عدالت میں سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر الیکشن کمیشن کو ہدایات دینے سے متعلق عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت 29 مارچ تک کیلئے ملتوی کردی

    سیاسی جماعتوں کے اکاونٹس جانچ پڑتال سے متعلق کیس ،آخری موقع مل گیا

    الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کی انکوائری کر رہا ہے تو کیا وزیر اعظم مستعفی ہو جائیں؟ سپریم کورٹ

    فارن فنڈنگ کیس، اور عمران خان پھنس گئے

    فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی چوری پکڑی گئی، تہلکہ خیز انکشاف

    فارن فنڈنگ کیس،تحریک انصاف نے پھروقت مانگ لیا

    جو سب کوکہتا تھا رسیدیں دو،اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے،پی ڈی ایم جلسہ سے رہنماؤں کے خطاب

  • امریکی سینٹکام؛ پاکستان کے ایٹمی پروگرام بارے پراعتماد ہیں

    امریکی سینٹکام؛ پاکستان کے ایٹمی پروگرام بارے پراعتماد ہیں

    امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیک ایرک نے کہا ہے کہ پاکستان کا جوہر پروگرام محفوظ اور امریکا اس کے طریقہ کار سے مطمئن ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔


    پاکستان کی ملٹری قیادت اور جوہری پروگرام پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے قابلِ تحسین تاثرات سامنے آئے ہیں۔ یو ایس سینٹ آرمڈ سروسز کمیٹی کا اجلاس ہوا کمیٹی کے اجلاس میں کمانڈر سینٹرل کمانڈ جنرل مائیکل ایرک کوریلا سے پاکستان کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستان کے جوہری پروگرام کے بارے میں سوال کیا گیاْ
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
    ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
    جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
    ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
    پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
    گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
    جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ انکے پاکستان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے دیرینہ اور قریبی ملٹری تعلقات ہیں۔ جنرل کوریلا نے واضح کیا کہ پاکستان میں معاشی ،سیاسی اور انسداد دہشتگردی کی صورتحال کے باوجود وہ ملک کے جوہری پروگرام کے طریقہ کار سے مطمئن ہیں۔