Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے.  وزیراعظم شہباز شریف

    یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان کیخلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے لہذا انتظامیہ اس پر عمل کرے گی. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف نے ایک انٹرویو میں سینئر صحافی حامد میر کو بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف وارنٹ عدالتوں نے نکالے ہیں لہذا عدالتی احکامات پر انتظامیہ عمل نہ کرے تو پھر کیا ہوگا؟ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بطور وزیر اعظم سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنایا ہے اور نہ ہی قانون حرکت میں آیا ہے۔


    جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے حامد میر کو انٹرویو دیتے ہوئے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی تھی لیکن وقت کی رعونت سے ڈرنا چاہیے جبکہ آج وہ کہتا ہے میں 72 سال کا ہوں اور ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج تک گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور اب تو وہ اس سے بچنے کیلئے کبھی بیماری تو کبھی بزرگی کے سہارے ڈھونڈ رہے ہیں. لیکن کیا انہیں یاد نہیں گزشتہ سال انہوں نے عدلیہ کے خلاف کس قدر انتہائی مذموم گفتگو کی تھی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم کا یہ انٹریو آپ اب سے کچھ منٹس بعد پاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک 8:05 شام کو جیو نیوز پر دیکھ سکیں گے.


    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ کو جعلی مقدمے میں گرفتار کیا گیا، نیب نے عمران خان کے کہنے پرمریم کو والد کے سامنے گرفتار کیا، آصف زرداری کی بہن کو چاند رات والے دن گرفتار کیا گیا، میری بیٹیوں کا کسی کیس سے تعلق نہیں ان کے گھر کا گھیراؤ کیا گیا۔ انہوں نے کہا نواز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی، حنیف عباسی کو گرفتار کیا گیا، وٹس ایپ پر رانا ثنا اللہ کے جج کو تبدیل کیا گیا، خواجہ آصف کو سخت سردی میں زمین پر لٹایا جاتا تھا، دوسری مرتبہ گرفتار ہوا تو مجھے دہشت گردوں والی وین میں لے جایا گیا، میں نے پوچھا تو کہا گیا اوپر سے حکم ہے۔


    ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کے شواہد تو سٹیٹ بینک نے دیئے، اگر کوئی شہری کوئٹہ جا کر مقدمہ درج کراتا ہے تو مجھ سے تو نہیں پوچھتا، عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ عدالت نے نکالے ہم نے نہیں، عمران خان کو تو ایک سیکنڈ میں ریلیف مل جاتا ہے، عمران خان نے اپنے حواریوں سے مل کر ہمیں دن رات دیوار سے لگانے کی کوشش کی، اگر عمران چوتھائی حصہ بھی معیشت کو دیتے تو حالات اتنے خراب نہ ہوتے۔


    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا اپنا ایک ویو ہے،یہ بات حقائق پرمبنی نہیں کہ ہم الیکشن نہیں کرانا چاہتے، ، پارٹی کا صدر میں ہوں اور نواز شریف قائد ہیں، پارٹی اراکین کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں، چند دنوں تک ٹکٹیں بھی الاٹ کر دیں گے۔ جبکہ انہوں نے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان دور میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ ہوا تھا، اس وقت مردم شماری کا عمل جاری ہے، وفاقی حکومت نے مردم شماری کیلئے اربوں کے فنڈز دیئے،اگر ہم نے کوئی بہانہ لگانا ہوتا تو کیا مردم شماری کیلئے فنڈ دیتے؟، اتحادی جماعتوں نے بھی کہا مردم شماری کے حوالے سے اعتراضات دور ہونے چاہئیں، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔


    وزیر اعظم نے کہاعمران خان نے برادر ملک سے انتہائی قیمتی تحائف لیے، گھڑی کی قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، انہوں نے تحفہ لیکر بازار میں بیچ دیا اور جھوٹ بولا، عمران خان نے اسلام آباد کی غیر معروف دکان سے جعلی رسید پیش کی،عمران خان نے اصل میں گھڑی دبئی میں بیچی تھی، انہوں نے اگر تحفے نہ بیچے ہوتے تو جرم نہیں تھا، قیمت ادا کر کے قانونی طور پر تحفہ اپنے پاس رکھ سکتے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے کہا تھا اگر توشہ خانہ کا ریکارڈ جمع نہ کرایا تو توہین عدالت لگے گی، عمران خان کی اہلیہ نے براہ راست کروڑوں کے گفٹ لیےیہ ہے ڈاکہ زنی۔


    معیشت کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں علم تھا حالات بہت خراب ہو چکے ہیں، مجھےعمران خان کی آئی ایم ایف شرائط بارے علم نہیں تھا، آج آئی ایم ایف انہی شرائط کو منوا رہا ہے، عام آدمی پر بوجھ پڑا اور مزید پڑے گا، دو وقت کی روٹی کمانے والوں پر بوجھ پڑے گا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو ریلیف دے رہے ہیں، یوکرین جنگ کی وجہ سے امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوئیں، حکومت اور ادارے کے سربراہان بھی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مریم نواز کو چیف آرگنائزر بنانا پارٹی کا فیصلہ ہے، ان کے کنونشن کے بعد پارٹی میں جان اور ایک بیانیہ بن رہا ہے، ن سے ش کے علیحدہ ہونے کی باتیں کرنے والوں کو آج منہ کی کھانی پڑی، نواز شریف کو جیسے ڈاکٹر اجازت دیں گے وہ واپس آئیں گے، نواز شریف چند دن یا چند ہفتوں میں واپس آسکتے ہیں۔ شہبازشریف نے کہا آرمی چیف کو لگانے کا فیصلہ ٹوٹل میرٹ ہواہے، بد قسمتی سے جب نئے سپہ سالار آتے ہیں تو چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہا ارشدشریف کی فیملی کو انصاف ملنےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    عمران خان میں رتّی بھر غیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا. میاں نواز شریف

    سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک لاہور میں چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نےایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان جو سرکس لگائے بیٹھا ہے، اُسکی جگہ اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت رکھنے والا شخص ہوتا تو شرم سے ڈوب مرتا۔


    جبکہ انہوں نے کہا عمران میں غیرت ہوتی تو وہ بزدلی اور بے غیرتی کا دھبہ لگوانے کے بجائے سیاست چھوڑ دیتا۔ نوازشریف نے سوشل میڈیا پر اکبر الٰہ آبادی کا شعر بھی شیئر کیا کہ۔۔
    اکبر نے سنا ہے اہلِ غیرت سے یہی۔۔۔ جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    جبکہ ادھر دوسری جانب پاکستان میں سیاسی بحران کے حل کے لئے امریکا کے افغانستان کے لئے سابق نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے دو تجاویز پیش کی ہیں۔ زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ الیکشن سے پہلے بڑی سیاسی جماعتیں مسائل کی نشاندہی کریں اور مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے جون میں الیکشن کا اعلان کیا جائے تاکہ تباہی سے بچا جاسکے۔


    امریکی سابق نمائندہ خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹ میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے سے سیاسی بحران مزید سنگین ہوگا، کسی بھی لیڈرز کو گرفتار کرنا ، پھانسی چڑھانا یا قتل کرانا غلط راستہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ساتھ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کیلئے اپنے فیصلے خود کرنے، غور و فکر کرنے اور دلیرانہ فیصلے کرنے کا وقت آچکا ہے۔

  • شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. آرمی چیف

    شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. آرمی چیف

    شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی. آرمی چیف

    ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے وزیرستان میں پاک افغان سرحدپراگلےمورچوں کا دورہ کیا ہے جبکہ آرمی چیف نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور وانا میں یادگار شہدا ءپر پھولوں کی چادر چڑھائی.
    ISPR
    آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران انہیں فارمیشن کے آپریشنل، تربیتی اور سکیورٹی کے معاملات کے ساتھ ساتھ نئے ضم شدہ اضلاع میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ جبکہ جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی تشکیل اور فراہمی کی سی ٹی کوششوں کو سراہا، جو پائیدار استحکام اور این ایم ڈیز کی پائیدار پیش رفت کے لیے ضروری ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئےدہشت گردی کیخلاف فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاء اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف اجتماعی جنگ میں پاکستانی عوام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

  • عمران خان لوگوں کو کہتا جیلیں بھریں مگر خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا.  رانا ثنااللہ

    عمران خان لوگوں کو کہتا جیلیں بھریں مگر خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا. رانا ثنااللہ

    لوگوں کو کہتا ہے جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے. رانا ثنااللہ

    شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا سربراہ عمران خان لوگوں کو کہتا ہے کہ جیلیں بھریں اور خود پچھلے 15دنوں سے بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے. انہوں نے مزید کہا عمران خان بہت برا پھنے خان بنتا ہے مگر اب پولیس کی گرفتاری سے بھاگ رہا ہے لیکن اب عمران خان کو ہم عدالت کے حکم پر گرفتار کرکے ہر صورت عدالت میں پیش کریں گے.

    وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہ ہی کبھی ملک اور جمہوریت کی خدمت کی ہے اور ناہی یہ ملک کا بھلا چاہتا ہے جبکہ انہیں ایک پروجیکٹ کے طور پر لایا گیا تھا لہذا عمران خان ایک فتنہ ہے جسے ملک پر زبردستی مسلط کیا گیا تھا اور اب اس فتنے سے ملک و قوم کی جان چھڑانا بہت ہی ضروری ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایسا علاج کریں گے کہ قومی کو اس سے نجات مل جائے گی۔ جبکہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے لہذا اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کرنا اب ضروری ہے تاکہ مزید فساد سے بچا جاسکے.

  • پی ٹی وی کی سابقہ ملازمہ ہراسگی سے متعلق کیس،فیصلہ محفوظ

    پی ٹی وی کی سابقہ ملازمہ ہراسگی سے متعلق کیس،فیصلہ محفوظ

    سپریم کورٹ ،پی ٹی وی کی سابقہ ملازمہ ہراسگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اٹارنی جنرل اور ملازمہ کی نظر ثانی اپیلوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری نظر ثانی صرف قانون کی تشریح کی حد تک ہے،جسٹس عائشہ ملک نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ آپ کے نزدیک جنسی ہراسگی کیا ہو گی؟ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپنے فیصلے میں ضروری نہیں کہ عدالت حکومتی رائے سے متفق ہو،ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر نہیں کی، سپریم کورٹ نے فیصلے میں جنسی ہراسگی پر کی گئی تشریح کو ہی برقرار رکھا، کیا ایسے فیصلے کے خلاف حکومت نظر ثانی دائر کر سکتی ہے؟عدالتی فیصلے پر کوئی ایسا نکتہ بتائیں جس پر نظر ثانی ہو سکے، کسی بھی رویے پر اگر شکایت ہوگی تو وہ ہراسگی ہوگی،

    جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محتسب آپکو نوکری پر بحال نہیں کر سکتا تھا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہراسگی کا ایشو ہے تو میں آپکے ساتھ ہوں، محتسب نوکری پر بحالی کا حکم نہیں دے سکتا تھا، اگر اس نتیجے پر پہنچے کہ ہراسگی کی تعریف کا دوبارہ جائزہ لینا ہے تو پھر تفصیلی سنیں گے،

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    ہماری بیگمات کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے،دو بھائیوں نے سگے بھائی کا گلا کاٹ دیا

  • کفایت شعاری مہم،کابینہ کے فیصلے پر وزرا‌ نے نہ کیا عمل.سختی سے عمل کی ہدایت

    کفایت شعاری مہم،کابینہ کے فیصلے پر وزرا‌ نے نہ کیا عمل.سختی سے عمل کی ہدایت

    وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ کفایت شعاری کی پالیسی کا اعلان کیا، وفاقی کابینہ اراکین اور ماتحت افسران بشمول بیوروکریسی وزیر اعظم کے ہدایت کردہ اقدامات پر عملدرآمد کیلئے تیار نہیں ہیں‌،

    وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کیلئے قائم مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی کابینہ اراکین، پارلیمانی سیکریٹریز اور قائمہ کمیٹی سربراہان نے لگژری گاڑیاں واپس نہیں کیں ،نصف سے زائد گاڑیاں کیبنٹ ڈویژن کو موصول نہ ہوسکیں متعدد سینئر بیوروکریٹس بھی عملدرآمد نہ کرنے کی روش پر کاربند ہیں۔ 1800 سی سی سے زائد کی سرکاری اسپورٹس یوٹیلٹی گاڑیاں (ایس یو ویز) واپس نہیں کی جارہیں

    قومی کفایت شعاری کی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، 14 کابینہ کے وزراء اب بھی لگژری گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں اور اعلیٰ بیوروکریٹس کی جانب سے گاڑیوں کا مسلسل غلط استعمال، وفاقی کابینہ کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، کابینہ ڈویژن اور وزارت خزانہ نے قومی کفایت شعاری عمل درآمد کمیٹی کو پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت کی، جس کی منظوری گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ نے سالانہ 200 ارب روپے کی بچت کے لیے دی تھی۔اجلاس میں کام کے اوقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،اجلاس میں لگژری گاڑیوں کے استعمال کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مختص کی گئی زیادہ تر گاڑیاں کابینہ کے ارکان نے واپس کر دی ہیں،تاہم، وزارت نے کابینہ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے کابینہ کے وزراء کے ناموں کومیڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کیا۔ وزیر خزانہ نے اجلاس میں وزراء کے نام پڑھ کر سنائے ۔

    اجلاس میں بقیہ لگژری گاڑیوں کی واپسی میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کابینہ ڈویژن کو فیصلے پر سختی سے عمل درآمد اور تین دن کے اندر گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم کمیٹی نے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر کابینہ سیکرٹری کے خلاف کارروائی کی کوئی ہدایت نہیں دی۔کابینہ ڈویژن نے اپنے فیصلے میں کہا، "اس وقت کابینہ کے اراکین کے لیے تعینات تمام لگژری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی۔

    وزارت قانون و انصاف کو یہ کام سونپا گیا کہ وہ اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرے جو عدلیہ میں کفایت شعاری کے اقدامات کی تجویز پیش کرے اور وقت اور اخراجات کو بچانے کے لئے تمام اجلاسوں کے لئے ٹیلی کانفرنسز کے استعمال کے حوالے سے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے رجوع کرے۔ اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ آئی پی سی کی وزارت پہلے ہی صوبائی حکومتوں سے رابطہ کر چکی ہے جس میں ان کے متعلقہ صوبوں میں اسی طرح کے کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    نگران حکومت میں بھی سرکاری گاڑیوں کو بے جا استعمال ہونے لگا،

  • عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،زمان پارک کے باہر پولیس پر کارکنان کا پتھراؤ

    عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،زمان پارک کے باہر پولیس پر کارکنان کا پتھراؤ

    عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچے ہیں،،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کاروائی ہوگی ،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد

    پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شیلنگ کی گئی،کارکنوں کے پتھراؤ سے متعدد پولیس اہلکار معمولی زخمی ہو گئے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے زخمی ہو گئے ہیں ، تا ہم ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی بالکل خیریت سے ہیں۔پنجاب پولیس اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی مکمل معاونت کررہی ہے۔عدالتی احکامات میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، زمان پارک میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے،

    پولیس زمان پارک کے مرکزی گیٹ پر پہنچ گئی ،پولیس کی جانب سے عمران خان کی رہائش گاہ پر شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کیا جائے گا،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد پولیس نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعاون کیا جائیگا،عوام قانون کو ہاتھ میں نہ لیں ،قانون کو کوئی بھی ہاتھ میں لے گا تو کارروائی ہوگی ،دوسری جانب زمان پارک جانے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں ،اسلام آباد اور لاہور کی پولیس گرفتاری کے لیے زمان پارک کے باہر موجود ہے، پولیس پلے کارڈز کی صورت میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر زمان پارک پہنچی ہے

    ڈی آئی جی اسلام آباد نے حسان نیازی کو عدالتی احکامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ عدالت نےعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، حسان نیازی نے کہا کہ عمران خان رہائشگاہ پر موجود نہیں ہیں،زمان پارک میں کارکنان سے کوئی زبردستی کی گئی تو تصادم کا خطرہ ہے، ہم نے وارنٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکھا ہے، ہمیں وقت دیں، ہم پیش ہو جائیں گے،

    تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکنان زمان پارک کے باہر موجود ہیں،پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ہے،پولیس کی جانب سے زمان پارک کی جانب پیش قدمی کی گئی تو تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس پر پتھراؤ کیا،جس کے بعد پولیس کی جانب سے زمان پارک میں واٹر کینن طلب کر لی گئی ہیں،پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار اور غلیل سے لیس کارکنوں کے پتھراﺅ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، جس کو طبی امداد دی جارہی ہے، پولیس کی جانب سے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہ،

    تحریک انصاف کے رہنما زمان پارک میں عمران خان کی رہائشگاہ پر موجود ہیں،عمران خان کی بہن علیمہ خان کہتی ہیں کہ عمران خان کارکنان کی آواز ہیں انکی ہرصورت حفاظت کرنی ہے شہادت سے کون ڈرتا ہے ہم جان دینے کے لیے تیار ہیں،ہمیں اور پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے، فوج اور پولیس والے ہمارے محافظ، ہمیں نہیں ماریں گے، رانا ثناء اللہ پر بھی مقدمات ہیں، اسے کوئی گرفتار نہیں کر رہا، عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان ہماری آواز ہے، ہم نے اسکا تحفظ کرنا ہے،

    سی سی پی اولاہوربلال کمیانہ کا کہنا ہے کہ زمان پارک پہنچنے والی پولیس غیر مسلح ہے زمان پارک پہنچنے والی پولیس کے پاس اسلحہ نہیں ہے اینٹی رائٹس پولیس کے پاس صرف ڈنڈے ہوتے ہیں ، تھریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا تو پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا، تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے انکے کارکنان کو گرفتار کیا ہے

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کردئیے ہیں،عوامی لیڈر کو اپنی خواہش کی تکمیل کے لیے جیل میں ڈالنا چاہتے ہیں ،ہم نے پہلے بھی ایک نوٹس کو چیلنج کیا ہے اس نوٹس کو بھی عدالت میں چیلنج کررہے ہیں عمران خان کی جان کو خطرہ ہے،ہم ایسی صورتحال میں انہیں جیل میں نہیں ڈالنا چاہتے ،پولیس کی جانب سے زمان پارک پر حملہ کیا گیا ہے پولیس آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیاں چلا رہی ہے، واٹر کینن کا استعمال اور نہتے کارکنان پر بدترین تشدد کیا جارہا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ لاحق ہے، عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق درخواستیں ہائیکورٹ میں پڑی ہیں،عمران خان کی سیکیورٹی سے متعلق درخواستیں ہائیکورٹ میں پڑی ہیں، عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا تھا،پولیس آج وارنٹ پر عملدرآمد کروانے آ گئی ،یہ وارنٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہو چکا، معطل ہوجائے گا،

    اسلام آباد پولیس کی زمان پارک آمد ،پی ٹی آئی کارکنوں نے کینال روڈ پر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی کارکنان کا کہنا ہے کہ جب تک پولیس واپس نہیں جاتی ہم یہاں بیٹھے رہیں گے،

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا دفاع کر رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کا دفاع کریں گے، قا نون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں پولیس کو کہا ہے کہ جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں،کیا یہ لوگ ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں؟تحریک انصاف کوئی خون خرابہ نہیں چاہتی ،ہم باہمی مشاورت سے ایک راستہ نکالنے کیلئے تیارہیں، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کااستعمال بلا جواز، فل الفور بند کیا جائے،کل کی ریلی اور مینار پاکستان جلسے کے اعلان کے بعد حکومت حواس باختہ ہوگئی ہے، ہم نے عدالتوں کا سہارا لیا ہے ، ہمارے امیدوار حلقوں میں کاغذات جمع کروانے کیلئے گئے ہیں ،مجھے قانونی طور پر قائل کر دیں،مجھے وارنٹ دکھائیں میں عمران خان سے بات کرتا ہوں، ہوسکتا ہے عمران خان از خود گرفتاری دے دیں، میں سیاستدان ہوں کوئی معقول راستہ نکالوں گا، مجھے وارنٹ دکھائیں میں پڑھوں گا اور عمران خان سے بات کروں گا،

    تحریک انصاف کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا گیا ہے کہ ایچیسن کالج اور زمان پارک کے بیرئیر کے پاس پولیس کی نفری واٹر کینن اور آنسو گیس کے ساتھ پہنچ گئی ہے تمام کارکنان جلد از جلد زمان پارک پہنچیں

    تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان بھرپور احتجاج اور قومی شاہراہوں کو فوری طور بند کرے، کوئٹہ چمن شاہراہ کچلاک یارو قلعہ عبداللہ اور کوژک درہ کے مقام پر، کوئٹہ شاہراہ قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے مقام پر بند کر دیں۔

    ممکنہ گرفتاری سیکرٹری جنرل سندھ نے سندھ بھر میں احتجاج کی کال دے دی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف کراچی میں احتجاج شروع ہو گیا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے حیدری کے قریب شاہراہ عثمان کوبلاک کردیا، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے لوگ جہاں بھی ہیں چوک اور چوراہوں میں اکٹھے ہوں اور عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن احتجاج ریکارڈ کرائیں، تحریک انصاف کی تنظیمیں اس احتجاج کو پرامن بنانے میں کردار ادا کریں.

    عمران خان کے وارنٹ جاری ہو چکے ہیں، عمران خان زمان پارک میں ہیں، گزشتہ روز عمران خان نے ریلی نکالی تا ہم عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے،عمران خان وزیرآباد حملے کے بعد سے اب تک زمان پارک لاہور اپنی رہائشگاہ پر موجود تھے، عمران خان کی رہائشگاہ کی اطراف سیکورٹی بیریئر لگائے گئے تھے ، تحریک انصاف کی پنجاب میں حکومت ختم ہوئی تو نگران حکومت کا قیام عمل میں‌ آیا، اس دوران زمان پارک سے ہر تیسرے روز عمران خان کی متوقع گرفتاری کا شوشہ چھوڑا جاتا اور کارکنان کو زمان پارک بلا لیا جاتا ، کارکنان زمان پارک عمران خان کی رہائشگاہ کے اطراف میں جمع رہتے ہیں، آج بھی عمران خان کی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنان کو زمان پارک بلایا گیا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے لاہور میں موجود ہیں ، انہوں نے لاہور پولیس کے حکام کے ساتھ ایک اجلاس کیا جس میں عمران خان کی گرفتاری کے بارے میں مشاورت کی گئی، پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی فہرستیں بھی تیار کر لی گئی ہیں، پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے دوران اگر کوئی رکاوٹ بنا تو سختی سے نمٹا جائے گا،

    قبل ازیں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے باہر بکتر بند گاڑی پہنچ گئی ،پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے استفسار کیا کہ بکتر بند گاڑی کیوں آئی ہے؟ پولیس حکام نے جواب دیا کہ بکتر بند گاڑی عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے آئی ہے، بکتر بند گاڑی عمران خان کی گرفتاری کے لیے نہیں آئی،

    دوسری جانب فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دئیے گئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردئیے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کا امکان ہے،

    عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے،دائر درخواست میں سیشن عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،درخواست پر اعتراض عائد کر دیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کروایا،

    اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

    ، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

    ، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

  • وزیراعظم کا غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار

    وزیراعظم کا غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار

    وزیر اعظم کا غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار

    ملکی تاریخ میں پہلی بار غریب عوام کیلئے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے جبکہ رمضان میں پنجاب بھر کے 1 کروڑ 58 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹا تقسیم کیا جائے گا اور یہ مفت آٹے کی تقسیم 25 شعبان سے 25 رمضان تک کی جائے گی جبکہ آٹے کی تقسیم 8 ہزار 5 سو یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے کی جائے گی.


    جبکہ خیال رہے کہ حکومت نے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا ے جس کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے لئے بڑا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کیا جائے گا اور اجلاس میں اس کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔ تاہم وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا ہے، ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سےزیادہ ریلیف دیں۔

  • فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگردوں کا کمانڈر عبدالرشید الیاس رشیدی جانبحق. آئی ایس پی آر

    فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگردوں کا کمانڈر عبدالرشید الیاس رشیدی جانبحق. آئی ایس پی آر

    فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگردوں کا کمانڈر عبدالرشید الیاس رشیدی جانبحق. آئی ایس پی آر

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگردوں کا کمانڈر عبدالرشید الیاس رشیدی جانبحق ہوگیا ہے جبکہ یہ کمانڈر عبدالرشید الیاس رشیدی پولیس کو مختلف جرائم کے باعث مطلوب تھا.

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا اس سے قبل ان دہشتگردوں نے ٹانک کے ایک علاقہ میں حملہ کیا تھا جس کے بعد پاک فوج ان دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کیا تو اس دوران انہوں نے فائرنگ کردی تاہم جوابی کاروائی میں ان کا یہ اہم اور مطلوب کمانڈر مارا گیا ہے.

    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

    ترجمان کے مطابق ان جرائم پیشہ عناصر سے کافی مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے جسے سیکورٹی اداروں نے اپنے قبضہ میں لے لیا ہے جبکہ ان دہشتگردوں کیخلاف مزید جان پڑتال بھی کی جارہی ہے کہ آیا یہ کہاں سے آئے تھے اور ان کا اس علاقے میں سہولتکار کون ہے جبکہ دوسری جانب واضح رہے کہ آج ہی ضلع لکی مروت میں مردم شماری ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

  • اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت عمران خان گرفتار ہوسکتے

    اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت عمران خان گرفتار ہوسکتے

    اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت عمران خان گرفتار ہوسکتے

    اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے آئندہ 24 گھنٹوں میں زمان پارک جائے گی۔ جبکہ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خان کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے دو ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کیے ہیں جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ چکی ہے۔

    جبکہ اسلام آباد پولیس کی ٹیم جب لاہور پہنچی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی لے کر نکلے ہوئے تھے لیکن داتا دربار پہنچنے سے قبل ہی بلٹ پروف گاڑی سے مختصر خطاب کر کے واپس چلے گئے۔ داتا دربار پر منتظر کارکن مایوس ہوگئے جبکہ عمران خان نے خطاب میں اتوار کو 2 بجے مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا ہے۔ خیال رہے کہ جب عمران خان ریلی میں مصروف تھے اسلام آباد پولیس، لاہور پولیس کے ساتھ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اجلاس کر رہی تھی۔ جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا کئی گھنٹے تک جاری رہنے والا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد سے آنے والی پولیس ٹیم کی مکمل معاونت کی جائےگی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور پولیس، اسلام آباد پولیس ٹیم کو عمران خان کی رہائش گاہ تک رسائی دینے میں تعاون کرے گی، اسلام آباد پولیس زمان پارک جانے سے پہلے عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر سے بھی رابطہ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک جائےگی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
    روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
    نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
    بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
    مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
    پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
    آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ
    خیال رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں اور عدالت نے 29 مارچ کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کی دوسری عدالت نے ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود آج توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔