Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کا جیل بھرنے والا بیان خالی  شوشہ ہے. سید طلعت حسین

    عمران خان کا جیل بھرنے والا بیان خالی شوشہ ہے. سید طلعت حسین

    سینئر صحافی سید طلعت حسین نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل بھرنے والے بیان پر تبصرہ کیا کہ عمران خان کا یہ بیان ایک خالی شوشہ ہے کیونکہ اس سے قبل بھی وہ اس قسم کے بیانات دے چکے ہیں اور چونکہ وہ پہلے تو اسمبلیوں سے استعفے دے کر تحریک لانے والے تھے مگر ناکام ہوئے لہذا اب بھی ان کا یہ بیان ایک خالی شوشہ ہی ہے.

    سید طلعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو جیل بھرنے والا یہ بیان دیا ہے کیا جیل بھرنے سے انتخابات کی تاریخ نزدیک آجائے گی؟ اور یہ جو انہوں نے جیل بھرنے کا نعرہ لگایا ہوا ہے اس کا تعلق دراصل ان کے اپنے ارگرد کے ان حالات سے ہے جس سے ان کے قریبی ساتھی فواد چودھری اور شیخ رشید گزرے ہیں اور یہ بھی آوازیں آرہی ہیں کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے گا یا پھر جیل میں ڈال دیا جائے گا.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اس وقت پیش بندی کیلئے یہ سب کچھ کر رہے ہیں کیونکہ ان کو اپنی گرفتاری کا ڈر ہے لہذا وہ عدلیہ اور ججز پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اینکر کے ایک سوال پر تجزیہ کار طلعت حسین نے جواب دیا کہ عدالت نے انتخابات نہیں کروانے ہیں جبکہ عدالت تاقید اور تشریح کرسکتی ہے اور انتخابات کی تاریخیں گورنرز نے دینی ہیں جس پر الیکشن کمیشن نے عمل کرتے ہوئے انتخابات کروانے ہیں.

    طلعت حسین کا کہنا تھا کہ جیسے عمران خان صدر عارف علوی کو خط لکھ کر استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں اسی طرح یہ دونوں گورنرز بھی استعمال ہورہے ہیں جبکہ کے پی میں حقیقتاً حالات ہیں اور وہاں کی حد تک جواز فلوقت جائز ہے واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج ویڈیو خطاب میں جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنوں سے کہا تھا کہ توڑ پھوڑ کے بجائے جیل بھرنے کا ان کا شوق پورا کریں گے۔ لہذا آپ سب میرے اعلان تک تیار رہیں.

  • عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

    عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چودھری پرویزالہٰی کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں سیاسی صورتحال، ملکی معاملات اورحکومت کے انتقامی اقدامات پر گفتگو کی گئی،پنجاب اور خیبر پختونخواکے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ملاقات میں حکومت کے منفی ہتھکنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا،عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی انتقامی کارروائیوں کے پیچھے کچھ اور لوگ ہیں، حکومت کو انتخاب کی تاریخ دینا پڑے گی ورنہ آئین شکنی کی مرتکب ہوگی حکومت الیکشن سے نہیں بھاگ سکتی حکومت کی ناک تلے دوبارہ دہشتگردی ملک میں سر اٹھا رہی ہے،حکومت کو امن و امان کی نہیں مخالفین کو کچلنے کی فکر ہے،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بنیاد عدل و انصاف پر رکھی گئی،عدل وانصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آسکتی،سرمایہ کار اپنا سرمایہ اسی ریاست میں لگاتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، جہاں انصاف ہوتا ہے وہاں قبضہ گروپ اور این آر او نہیں ہوتا، عدل و انصاف کے معاشرے میں بڑے لوگ چوری کر کے معاف نہیں کروا سکتے، جو قوم اپنے نظریے سے پیچھے ہٹ جاتی ہے وہ مر جاتی ہے معیشت کی بہتری کیلئے بھی قانون کی حکمرانی ضروری ہے، سازش کے تحت ملک میں چوروں کی حکومت لائی گئی،اگر آج بحیثیت قوم نہ جاگے تو سب اس صورتحال کے ذمہ دار ہونگے، اوورسیز پاکستانی ملک کاقیمتی اثاثہ ہیں،جب عدم اعتماد لائی گئی تو ڈالر178روپے کاتھا،9مہینے میں ڈالر 100روپے مہنگا ہوچکا ہے،ڈالرمہنگا ہونے سے ملک میں مہنگائی آچکی ہے،ملک میں ابھی مزید مہنگائی ہونے والی ہے،ہمارے دور میں تیل 115ڈالر فی بیرل تھا،ہمارے زرمبادلہ انتہائی کم ہوگئے ہیں،اسحاق ڈار نے بڑی بھڑکیں ماریں کہ ڈالر کو200سے نیچے لے کرآوں گا،انہیں یہ معلوم نہیں کہ اب حالات بہتر کیسے ہونگے،حکومت الیکشن سے بھاگنے کی بھی تیاری کر رہی ہے، یہ اپنے مخالفین کیخلاف کیسز بنارہے ہیں،شہبازگل،اعظم سواتی اور فوادچودھری پر مقدمات بنائے گئے،فواد چودھری کو صبح 4بجے گرفتار کیا گیا،لاہورہائیکورٹ نے 4مرتبہ کہا کہ فواد چودھری کو پیش کریں رجیم چینج کیخلاف بیانیہ دینے والوں پر ظلم کیا گیا،میرے اوپر60ایف آئی آرز ہیں،عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز اور قوم جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں

    پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال بھی تیزی سے خراب ہو رہی ہے،موجودہ حکومت ملکی معیشت کو تباہ کرچکی،پی ڈی ایم حکومت بدترین بوکھلاہٹ کاشکار ہے ،

    دوسری جانب عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخواہ کے پارٹی رہنماوں کا اجلاس ہوا،خیبر پختونخوا کی سابق حکومت کے کابینہ ارکان نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ محمود خان ، پرویز خٹک ، اسد قیصر بھی موجود تھے اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی گئی گورنر زکی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اے پی سی میں شرکت کی دعوت کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی،

    دوسری جانب زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان موجود ہیں، پی ٹی آئی کے الیکشن لڑنے کے خواہشمند افراد کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے کہ وہ روز اپنے حلقوں سے بندے لے کر زمان پارک آئیں گے جو ڈیوٹی کریں گے، جو بندے نہیں لائے گا اسکو ٹکٹ نہیں ملے گا، آنیوالے الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لئے زمان پارک بندے لانا شرط رکھ دی گئی ہے،اور باقاعدہ اسکا ریکارڈ رکھا جا رہا ہے

    عمران ریاض کی گرفتاری اور تصویر کا دوسرا رخ،مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

     قانون جو بھی توڑے گا وہ تیار رہے ریڈ لائن عبور نہیں کرنی چاہئے،

    مسلح افواج پر تنقید کی سزا پانچ سال قید،دو لاکھ جرمانہ، عمران ریاض خان کی اپنی ویڈیو وائرل

  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز کی الگ الگ ملاقات

    وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان، مریم نواز کی الگ الگ ملاقات

    وزیراعظم شہباز شریف سے مریم نواز کی پارٹی چیف آرگنائزر بننے کے بعد پہلی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں پارٹی تنظیم سازی اور مریم نواز کےملک بھر میں جاری ورکرز کنونشنز کے انعقاد پر مشاورت کی گئی ،دونوں رہنماوںنے پارٹی کے ناراض رہنماوں کو منانے کا فیصلہ کیا،شہباز شریف اور مریم نواز نے شاہد خاقان عباسی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے شہباز شریف نے مریم نواز کو شاہد خاقان عباسی سے جلد ملاقات کی ہدایت کر دی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کے معاملے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہیئں، بھرپور تیاری کیساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے، شہباز شریف اور مریم نواز نے ملک میں جاری مہنگائی کی لہر بارے بھی گفتگو کی

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں دہشت گردی کی تازہ لہر اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی،ملاقات میں ضمنی الیکشن بارے بھی مشاورت کی گئی،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں،مہنگائی کی لہر پر جلد قابو پا لیں گے ہم تعمیری سیاست پر یقین رکھتے ہیں، یہ وقت تخریبی سیاست کا نہیں،

    باخبر ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف سے عمران خان کی مختلف کیسز بارے گفتگو کی اور کہا کہ امید واثق ہے کہ عمران خان جلد نااہل ہو جائیں گے، امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینی چاہیے،

    مریم نواز لاہور پہنچنے پر متحرک ہو چکی ہیں، مریم نواز نے ن لیگی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں،مریم نواز کل پانچ فروری کو ملتان میں پارٹی اجلاس میں شریک ہوں گی، آج مریم نواز کی لاہور میں دیگر ن لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں

    مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں

     بہاولپور کے شیروں کو سلام پیش کرتی ہوں نوازشریف نے لند ن سے آپ کیلئے سلام بھیجا ہے،

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

  • شیخ رشید کی جان کو خطرہ، وکلا نے درخواست دائر کر دی

    شیخ رشید کی جان کو خطرہ، وکلا نے درخواست دائر کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی جان کو مبینہ طور پر خطرہ ہے

    شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ عدالت میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں شیخ رشید کی جان کو خطرے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، عدالت میں دائر درخؤاست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید ماضی میں متعدد بار وفاقی وزیر رہ چکے ہیں اورعمران خان کے اتحادی ہیں شیخ رشید کے مطابق آصف زرداری، بلاول، شہبازشریف ، نوازشریف اور رانا ثنا اللہ سے خطرہ ہے کہ دوران حراست شیخ رشید کی جان چلی گئی تو ذمہ دار نامزد شخصیات ہوں گی ، شیخ رشید کو نقصان پہنچا تو نامزد ملزموں کے خلاف کارروائی کی جائے

    دوسری جانب شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں،گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی،شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے،

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

    شیخ رشید کے گھر بچے موجود تھے؟ ترجمان اسلام آباد پولیس کا ردعمل

    ہ شیخ رشید 73 سال کے ہیں کئی بیماریوں میں مبتلا 

     شیخ رشید کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    آبپارہ تھانہ کے مقدمہ میں جوڈیشل ہونے کے بعد شیخ رشید کو مری پولیس کو مطلوب ہیں،مری پولیس نے تھانہ آبپارہ سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ مری پولیس نے شیخ رشید سے درج مقدمہ میں تفتیش کرنی ہے،شیخ رشید کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر اسلام آباد پولیس کے حاکم نے کہا کہ مری پولیس کو اگر ملزم مطلوب ہے تو متعلقہ عدالت سے رابطہ کیا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں مقدمہ کے اندراج کا علم ہوا ہے، کراچی پولیس نے ابھی اسلام آباد سے شیخ رشید کی حوالگی کی درخواست نہیں کی،تا ہم اطلاعات یہ ہیں کہ کراچی پولیس بھی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، کراچی پولیس شیخ رشید کو گرفتار کرنے کے لئے پہنچی ہے

  • ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے:آرمی چیف

    ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کے پی پولیس کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشا اللہ ہم اسے حاصل کریں گے۔

  • دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے، نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن ہوگی: ایپکس کمیٹی

    دہشتگردوں کو نشان عبرت بنائیں گے، نیکٹا، سی ٹی ڈی اور پولیس کی اپ گریڈیشن ہوگی: ایپکس کمیٹی

    وزیرا‏عظم شہبازشریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، پانچ گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو گورنر ہاؤس خیبر پختو نخوا، پشاورمیں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اجلاس میں پشاور پولیس لائنز خود کش دھماکے کے شہدا کے لواحقین کو 20، 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

    اجلاس نے دہشت گردی کے واقعات خاص طورپر 30 جنوری 2023 کو پشاورپولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے خود کش حملے اور اس کے بعد کی صورتحال کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ حساس اداروں کے نمائندوں نے سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر اجلاس کو بریفنگ دی جبکہ خیبرپختونخوا پولیس کے انسپکٹر جنرل معظم جاہ انصاری نے پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش حملے کی اب تک کی تحقیقات اور ہونے والی پیش رفت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کیا کہ حملہ آور کی آمدکے طریقہ کار اور جس راستے سے وہ آیا اس کی ویڈیوز کے ذریعے نشاندہی کرلی گئی ہے۔

    اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کے شہدا کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ اجلاس نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ اُن کے پیاروں کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا، حکومت اور قوم شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

    اجلاس نے قوم کو یقین دلایا کہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے، معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرنے والے ہر صورت سزا پائیں گے۔ اجلاس پختہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ ہر قیمت پر قوم کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    اپیکس کمیٹی نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، ایف سی، سی ٹی ڈی، پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سلام پیش کیا اور اس دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس عزم کو دہرایا گیا کہ شہدا کی قربانیوں اور دہشت گردی کے خلاف اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

    اجلاس نے تمام طبقات خاص طور پر میڈیا سے اپیل کی کہ دہشت گردی کے واقعات سے متعلق جس طرح پہلے قومی ذمہ داری کا رویہ اپنایا اسی ذمے داری کے ساتھ بے بنیاد قیاس آرائیاں خاص طورپر سوشل میڈیا پر پھیلانے کا حصہ نہ بنیں۔ یہ طرزعمل قومی سلامتی کے تقاضوں، قومی یکجہتی اور اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے۔

  • اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،کامل علی آغا کا سینیٹ میں خطاب

    اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے،کامل علی آغا کا سینیٹ میں خطاب

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    پیٹرولیم ڈویژن نے تحریری جواب جمع کروایا جس میں کہا گیا کہ جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت سے متعلق روسی وفدسے ملاقاتیں ہوئیں، خام مال تیل درآمد کی 20 فیصد ضروریات پورا کرنے کے لیے روس سے مذاکرات جاری ہیں،آئندہ ملاقاتوں میں تجارتی شرائط، خام تیل کی خصوصیات کو زیر بحث لایا جائے گا ،وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سولر پینل پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے، معاملے پرجلد پالیسی لار ہے ہیں ،سولر پینل سے متعلق ہم 3حصوں پر کام کر رہے ہیں،ملک کے دیہاتی علاقوں میں ایک سے 4میگا واٹ کے سولر دینے جا رہے ہیں وفاقی حکومت کی تمام عمارتوں کو سولر پر تبدیل کر رہے ہیں ،

    88 رکنی کابینہ اور وزرا ایوان میں موجود نہیں،سینیٹر مشتاق برس پڑے
    سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ 70رکنی کابینہ ہے اور وزرا ایوان میں موجود نہیں ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سوال کیا کہ وزرا کہاں ہیں ؟ اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا کہ 88رکنی کابینہ ہے ،سینیٹر مشتاق نے کہا کہ پہلے3 سوال ہیں مگر ایک بھی وزیر نہیں،وزرا کی ایوان میں عدم حاضری پر اپوزیشن نے واک آوٹ کر دیا، چیئرمین سینٹ نے کہا کہ وزراکی عدم شرکت پر وزیر اعظم کو آج خط لکھتا ہوں،

    60 دن سے روس سے مذاکرات چل رہے ہیں،وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک
    وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا تھا کہ 60 دن سے روس سے مذاکرات چل رہے ہیں ،روس سے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا ،روس سے تمام معاملات مارچ سے پہلے طے ہو جائیں گی روس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ 20 سے 21دن ٹریول ٹائم ہے ، ایران کے ساتھ بارٹر ڈیل ہیں، اس پر پابندی لگی ہوئی ہے ،تیل کی مصنوعات کی قیمت زیادہ ہے ، تبادلے کے لیے زیادہ اشیا نہیں ہے پاکستان پر پابندی نہیں لگنے دیں گے ،ایل پی جی بارٹر کے ذریعے ایران سے آرہی ہیں،کراچی الیکٹرک کو ایک ہزار تک میگا واٹ روزانہ فراہم کر رہے ہیں کے الیکٹرک نے سوئی سدرن کو بھی ادائیگی کرنی ہے کے الیکٹرک کو 20روپے کی رعایت سے بجلی فراہم کی جارہی ہے کراچی الیکٹرک سے2015 سے کوئی معاہدہ موجود نہیں کے الیکٹرک سے نیا ایگریمنٹ آئندہ چند دنوں میں مکمل لیں گے تھر میں کے الیکٹرک کو سستا بجلی پلانٹ لگانے کے لیے سہولیات فرایم کریں گے،

    شہزاد وسیم کی جانب سے شرم سے ڈوب کر مرنے کے الفاظ پر حکومتی بینچوں پر احتجاج
    شہزاد وسیم نے کہا کہ حکومت کی ایک ترجیح ہے کہ سیاسی مخالفین کو کچلا جائے آئے روز ایک نئی کہانی دیکھتے ہیں ،آج نام کی حکومت ہے اخلاقی اتھارٹی نہیں ،وزرا کا امبار ہے مگر کوئی کام نہیں ہے بینک ہے پیسے نہیں ،الیکشن کمیشن ہے انتخابات نہیں ہر لفظ میں توہین کا پہلو ڈھونڈا جا رہا ہے ،یہ ملک کے ماحول کو سیاسی پستی میں لے کر جا رہے ہیں ,شہزاد وسیم کی جانب سے شرم سے ڈوب کر مرنے کے الفاظ پر حکومتی بینچوں پر احتجاج کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پہلے ان کی بات سن لیں وہ الفاظ حذف کر لیں، حکومتی اراکین نے کہا کہ عابدہ عظیم سے شہزاد وسیم معافی مانگیں، روبینہ خالد نے کہا کہ ہمیں دھمکیاں دینے کے لیے یہ اپوزیشن لیڈر بنے ہیں،شہزاد وسیم نے کہا کہ اگر کسی کو ناگوار گزرا تو میں معذرت چاہتا ہوں، بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، اگر ہم ایسے لوگوں کا دفاع کرینگے تو ملک کیسے آگے چلے گا،میں نے کہا ہماری بچیاں ناکردہ گناہ کہ سزا کاٹ رہی ہیں، میں معافی مانگتا ہوں ان بچیوں سے جو نا کردہ گناہ کہ سزا کاٹ رہی ہیں، نوید قمر کی جانب سے نیشنل اسکلز یونیورسٹی ترمیمی بل 2023 پیش کیا گیا

    نیک نامی کی بات کرتے ہیں آپ کی نیک نامی پر کتابیں لکھی گئیں ہیں،مولا بخش چانڈیو
    سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے خاتون رکن کے ساتھ اچھے الفاظ استعمال نہیں کیے کوئی بھی ایسی حکومت نہیں جس سے غلطیاں نا ہوں انہوں نے جو رواج ڈالا گفتگو کا سیاسی بگاڑ کا یہ ٹھیک نہیں ان کا لیڈر کہتا ہے میرا نام بار بار نام نا لو آپ کا شوہر ناراض ہو جائے گا یہ جو زبان الفاظ استعمال کرتے ہیں وہ سنانے کے قابل نہیں نیک نامی کی بات کرتے ہیں آپ کی نیک نامی پر کتابیں لکھی گئیں ہیں ہمیں تو بلاول نے منع کیا ہے کہ ایسے الفاظ استعمال نا کریں اگر ہم وہ زبان استعمال کریں تو لوگ مزے لے لے کر بتائیں گے

    سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش
    اسلام آباد ملک میں بجلی کی پیدوار میں کمی اور بڑھتی ہوئی قیمتیں ،سستی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کر دی گئیں،ایوان کو بتایا گیا کہ گزشتہ تین سالوں میں پانچ ہائیڈرو پاور پراجیکٹس منصوبوں پر کام شروع ہوا چار منصوبوں پر گزشتہ حکومت اور ایک منصوبے پر موجود حکومت نے کام کا آغاز کیا پانچ منصوبوں سے ملکی مجموعی بجلی کی پیداوار اور ہائیڈرو پاور کی صلاحیت میں 6ہزار 918میگا واٹ کا اضافہ ہوگا مہمند ڈیم پر ستمبر 2019 میں کام شروع ہوا دیامیربھاشاڈیم پر اگست 2020 کو کام شروع ہوا تربیلا کی پانچویں ایکسٹینشن کے منصوبے پر اگست 2021 کو کام کا آغاز کیا گیا ہارپوہائیڈرو پراجیکٹ کا آغازجولائی 2019 کو کیا گیا عطا آباد لیک منصوبے پر جولائی 2022میں کام شروع کیا گیا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    کامل علی آغا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف لوگ بھوک سے مر رہے ہیں دوسری جانب انتقامی کاروائیاں ہورہی ہیں،اگر کوئی بیوی کو جھڑک بھی دے تو مقدمہ بنا دیا جاتا ہے ،مقدمہ بعد میں ہوتا ہے اٹھا پہلے لیا جاتا ہے، شیخ رشید اس کی مثال ہے ،پرویز الہٰی5 ماہ اقتدار میں آئے اور 5 سال کے برابر کام کیا محسن نقوی وزیر اعلی ٰہوں گے تو صرف انتقامی کارروائیاں ہونگی مونس الہٰی او اہلیہ پر مقدمہ بنایاگیا ،راسخ الہٰی اوران کی اہلیہ کے خلاف بھی ایساہوا پرویز الہٰی کے وکیل کو اغوا کر لیا گیا ،ان کا کیاجرم ہے ؟

    ڈیمز وقت پر ہی مکمل ہونگے، گھر نہیں کہ دو ماہ میں بن جائیں، وزیر مملکت
    بہرامند تنگی نے کہا کہ ہائیڈرو الیکٹرسٹی ڈیموں کی تعمیر پر پیشرفت کی منصوبہ وار تفصیلات کیا ہیں؟ ابھی تک 9فیصد کام ہوا ہے اگلے سال مکمل ہونا تھا اب کیسے مکمل ہونگے؟ وزیر مملکت سعادت اعوان نے جواب میں کہا کہ سارے ڈیمز اپنے وقت پر مکمل ہوجائیں گے،ڈیمز سے بجلی بھی بنائی جاسکے گی یہ کوئی گھر نہیں جو دو ماہ میں مکمل ہوجائیں گے

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

  • خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے 417 ارب روپے کہاں ہیں؟ وزیراعظم

    خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے 417 ارب روپے کہاں ہیں؟ وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور ایپکس کمیٹی اجلاس میں شرکت پر شرکا کا مشکور ہوں،30جنوری کو پشاور دھماکے میں شہادتیں ہوئیں پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ہی لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرناہے ،پشاور دھماکے کا حملہ آور چیک پوسٹ سے گزر کر مسجد داخل ہوا پوری قوم پشاور دھماکے پر اشک بار ہے ،قوم سوال کررہی ہے ،دہشت گردی کے خاتمے کے بعد یہ واقعہ کیسے رونما ہوا؟پشاورواقعے کے بعد بے جا تنقید اورالزامات کی مذمت کرتے ہیں،الزامات اور تنقید پشاور واقعے کے بعد مناسب نہیں تھے یہ کہنا کہ شاور واقعہ ڈرون حملے سے ہو ا یہ نامناسب تھا،دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہےقوم دہشت گردی جیسے ناسور سے نمٹنے کے طریقے پر سوچ رہی ہے ،حکومت دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل بروئے کا رلائے گی ہمیں تنقید برائے تنقید سے پرہیز کرنا ہوگا،وفاق ،صوبے ،سیاسی جماعتیں اور سب مل کردہشت گردوں کامقابلہ کریں وقت کی ضرورت ہے کہ وفاق اور صوبے ملکراس کی اونر شپ لیں پشاور واقعے کی تحقیقات ہونی چاہیے کہ کمزوری کہاں تھی ،دہشت گردی کے واقعے کے بعد ہربار طعنہ ملتاہے کہ وفاق ساتھ نہیں دے رہا،

    وزیراعظبم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسی پر تنقید نہیں کررہا ،آج ہمیں حق کی بات کہنا پڑ ے گی ،2010 سے اب تک خیبرپختونخوا حکومت کو 417 ارب روپے دیئے جا چکے ہیں،ہمارا سوال ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کو دیئے گئے وہ 417ارب روپے کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا کودی گئی 417ارب کی رقم کی ایک چوتھائی بھی خرچ ہوتی تو یہ حالات نہ ہوتے،دہشت گردی کےخاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ،خیبرپختونخوا میں اگر کوئی شہید ہوتا ہے تووہ پاکستانی پاسپورٹ ہے چیلنجز کے باوجود دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ،صوبوں میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کریں گے ،ہم نے اس وقت سی ٹی ڈی پنجاب بنائی،ہم نے پنجاب میں سیف سٹی منصوبہ 14ارب روپے میں بنایا،ہم نے اپنے دور میں فرانزک لیب بنایا،آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اور اس کی ٹیم کو ٹف ٹائم دے رہا ہے، آئی ایم ایف کے شرائط جو پورے کرنے ہیں وہ سوچ سے بھی زیادہ ہیں ،موجودہ حالات میں ہمیں وہ شرائط پورے کرنے ہیں چاروں صوبے ملک کی اہم اکائیاں ہیں دہشت گردوں کا نہ کوئی دین ہے نہ ایمان ہے،ہمیں ہر طرح کے اختلافات کو ایک طرف رکھنا چاہیے،اختلافات بھلا کر ہم نے مل کر قوم کو یکجا کرنا ہے اور آگے بڑھنا ہوگاآل پارٹیز کانفرنس کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مدعوکیا،جو میرے ساتھ ہاتھ ملانا گوارہ نہیں کرتے ہم نے ان کو بھی دعوت دی ،مجھے امید ہے جواب نفی میں نہیں آئے گا،ملک کی تقدیر بہترکرنے کے لیے آپ اپنوں سے ہاتھ ملانے کو تیار نہیں آج پھر اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے اس کے بغیر کامیابی نہیں ملے گی،دہشت گردوں کو خیبرپختونخوا میں سیٹل کرنے کے لیے لایا گیا تھا،اس وقت دہشت گردوں کے قبضے میں ایک انچ بھی جگہ نہیں ہے، ان لوگوں کو کون یہاں لے کر آیا ؟قوم اس سوال کا جواب چاہتی ہے،

    وزیراعظم نےشہدائے پشاور کے لواحقین کے لیےفی کس 20لاکھ اورزخمیوں کو 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی نے کہا تھا کہ شہباز شریف خیبر پختونخوا کا خیال رکھو،خیبر پختونخوا میں بھتے لیے جارہے ہیں ،دیر نہیں ہوئی ،ہم مل کر مقابلہ کریں گے ،دہشت گردوں کو شکست دیں گے،

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    واضح رہے کہ پولیس لائن کی مسجد میں دھماکے سے سو اموت ہوئی ہیں اور ڈیڑھ سو کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس لائن میں ہونیوالے حملے پر بہت سارے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،کہ ایک ایسا علاقہ جہاں سرکاری دفاتر ہیں اور ریڈ زون ہے وہاں تک حملہ آور کیسے پہنچا؟ پولیس حکام نے سیکورٹی کی کوتاہی تسلیم کی ہے اور کہا ہے کہ اسکی تحقیقات ہوں گی کہ حملہ آور کیسے پہنچا، یہ سیکورٹی کی ناکامی ہی ہے کہ حملہ آور اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا

  • بلاول بھٹو سےامریکی عہدیدارکی ملاقات،بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    بلاول بھٹو سےامریکی عہدیدارکی ملاقات،بھرپورتعاون کی یقین دہانی

    واشنگٹن:وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کی۔واشنگٹن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور کی مسجد میں خودکش حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے سانحے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔اپنے بیان میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ بے حس دہشتگرد حملے کے نتیجے میں اپنے پیاروں سے بچھڑنے والے خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

     

    انہوں نے کہا کہ سانحے کے متاثرین سکیورٹی کے لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں داؤ پر لگائیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں پرہرقسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔

    امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، افغانستان میں جاری صورتحال پر بات کیلئے خصوصی ایلچی اسلام آباد گئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ، 2 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام میں دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں سرگرم رہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ پاک فوج کے ملک میں دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کے عزم کی تصدیق کرتا ہے اور پاک فوج نے ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔