Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اہم قومی چیلنجز پرکل جماعتی کانفرنس طلب، تحریک انصاف بھی مدعو

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے اہم قومی چیلنجز پر کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) طلب کرلی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی اے پی سی میں بلالیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے اہم قومی چیلنجز پر تمام قومی سیاسی قائدین کو ایک میز پر بٹھانے کا بڑا فیصلہ کرلیا۔ تمام قومی سیاسی قائدین کو اے پی سی میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دیدی گئی۔لیگی رہنما ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور پرویز خٹک سے رابطہ کرکے عمران خان کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت پہنچائی ہے۔

    دوسری جانب دہشت گردی کے خلاف ایپیکس کمیٹی میں پی ٹی آئی کے دو نمائندوں کو شریک ہونے کی دعوت دیتا ہوں: ایاز صادق نے وزیراعظم کا پیغام اسد قیصر اور پرویز خٹک کو پہنچا دیا سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی راہنماؤں کو اپنی جماعت کے نامزد نمائندوں کے ناموں سے آگاہ کرنے کی درخواست کی

    گورنر ہاؤس میں ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں تمام سٹیک ہولڈرز، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلی افسران شریک ہوں گے اجلاس میں 30 جنوری کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے پر غور ہوگا ایپیکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی کے خاتمے، سی ٹی ڈی اور پولیس کی آپ گریڈیشن کے اقدامات پر غور ہوگا

  • پاکستان گیس پائپ لائن مارچ تک مکمل کرلےیا18ارب ڈالرزجرمانہ دینےکا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی

    پاکستان گیس پائپ لائن مارچ تک مکمل کرلےیا18ارب ڈالرزجرمانہ دینےکا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی

    تہران:پاکستان گیس پائپ لائن مکمل کرےیا 18 ارب ڈالرز جرمانہ دینے کا بندوبست کرلے:ایران کی دھمکی،اطلاعات کے مطابق پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تہران نے اسلام آباد کو خبردار کیا ہے کہ وہ مارچ 2024 تک ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے اپنے حصے کی تعمیر کرے یا 18 بلین ڈالر کا جرمانہ ادا کرے۔پاکستان کی وزارت توانائی کے ایک سینئر اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ ایرانی حکام نے تقریباً تین ہفتے قبل پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے وفد کو یہ پیغام پہنچایا ہے۔

    پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران نے کہا ہے کہ تہران پر امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں اور پاکستان فروری تا مارچ 2024 تک اپنے حصے میں 780 کلومیٹر طویل پائپ لائن تعمیر کرنے کا پابند ہے۔اسلامی جمہوریہ نے پہلے ہی اپنے علاقے میں پائپ لائن کا کچھ حصہ مغرب میں گیس فیلڈ سے مشرق میں پاکستان کی سرحد تک مکمل کر لیا ہے۔

    پاکستان کو پائپ لائن کے ذریعے ایران کی قدرتی گیس برآمد کرنے کا 25 سالہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان 2009 میں ہوا تھا اور اس پر 2015 تک عملدرآمد ہونا تھا لیکن ایران کے خلاف بین الاقوامی اور امریکی پابندیوں اور اسلام آباد پر واشنگٹن کے دباؤ کے باعث اب تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ .

    دونوں فریقوں نے ستمبر 2019 میں ایک نظرثانی شدہ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اگر پاکستان 2024 تک پائپ لائن کو مکمل کر لے تو ایران نے کسی بین الاقوامی عدالت سے رجوع نہ کرنے پر اتفاق کیا۔اب ایرانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ مارچ 2024 تک صرف ایک مختصر وقت رہ گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے 15 ماہ کے اندر پائپ لائن مکمل نہیں کی تو تہران پاکستانی سرحد تک پائپ لائن بچھانے سے ہونے والے نقصانات کے لیے 18 ارب ڈالر کا معاوضہ طلب کرے گا۔

  • شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    شیخ رشید کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد:عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کو قتل کرنے کی سازش سے متعلق کیس میں گرفتار سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    عدالت نے پراسیکیوٹر کی 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔آصف زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کرنے کے بیان پر شیخ رشید کے خلاف مقدمہ تھانہ آبپارہ میں درج ہے۔

    اس سے پہلے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس نے بھی انہیں گرفتار کیا اس کی حکومت ختم ہوئی۔پولی کلینک میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پوری رات کا جاگا ہوا ہوں، میری گھڑیاں اور پیسے لیےگئے، ملازموں کو مارا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ بھٹوکی حکومت ہو یا نوازشریف کی جس نے مجھےگرفتارکیا وہ ختم ہوئی، ہم امپورٹڈ حکومت ختم کرکے رہیں گے، 15 فروری کے بعد نقشہ بدل جائے گا، ساری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، سب سن لیں یہ نواز شریف کی سیاسی موت ہے، ان کو خوف ہے کہ ان کی حکومت جا رہی ہے, شہباز شریف تمہارے دن گنے جا چکے ہیں۔

  • بےشرمی کی انتہا:جہادیوں کا رقص اورمعصوم لاشیں

    بےشرمی کی انتہا:جہادیوں کا رقص اورمعصوم لاشیں

    لاہور:پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کرکے 100 سے زائد پولیس والوں کو شہید کردیا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں ، قوم اس وقت بڑے صدمے میں ہے اور ملک بھر میں ٰایک خوف کی فضا قائم ہے ، جبکہ دوسری طرف ڈانس ہورہےہیں یہ کیسی انسانیت ہے ، یہ کہنا تھاکہ سینیئرصحافی مبشرلقمان کا جوملک کی سیاسی ، معاشی اور امن وامان کی صورت حال پرسیرحاصل گفتگو کررہے تھے

     

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے ملک میں دہشت گردی کو ہوا دی ہے اوریہ وہ شخص ہے جو دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے اور ان دہشت گردوں کو پاکستان لایا ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ایک طرف ملک سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہے لیکن دوسری طرف یہ کہا جارہا ہےکہ دہشت گردوں سے مذاکرات کیے جائیں ، مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے یہ سب کچھ کیا ہے ،فواد چوہدری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کل عدالت میں وہ عدالت کے استفسار پر کہ اب آئندہ ایسی جارحانہ گفتگو سے اجتناب کریں‌اس وقت عدالت میں توایسے کھڑا تھا جیسے کہ وہ بڑا معصوم ہے مگر ضمانت ملتے ہی اس نے اپنی توپوں کا رخ عدالت کی طرف کردیا ہے ، یہ وہی عدالتیں ہیں جن سے عمران خان کوریلیف ملتا رہا ہے مگراب کہا جارہاہے کہ عمران خان کا کیس خارج کیا جائے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ کیسا بے رحم شخص ہے کہ اپنی اولاد کو ہی بھول گیا ،

     

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں یہ کیس دائر تھا اوراب وہ یہ چاہتا ہے کہ عدالت بھی اس کے حق میں فیصلہ دے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پہلے جو نوازشریف کو طعنے دیتا تھا کہ نوازشریف ایمپائر کے بغیر نہٰیں کھل سکتا اب خود نوازشریف کی طرح ایمپائرکی تلاش میں ہے ،مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مولانا طارق جمیل کی گفتگو سنی ہے جس میں وہ دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والے حملوں کوبڑے ہی معذرتخوانہ انداز سے جواز بخشنے کی کوشش کررہےہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں مولانا کی بڑی عزت کرتا ہوں مگرمجھے دکھ ہوا ہے کہ وہ اس قسم کی گفتگو کررہے ہیں ان کو اپنے بیانات کا جائزہ لینا چاہیے ،

    مبشرلقمان کہا کہنا تھا کہ اب تو عدالت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی‌ ہیں کہ ان دہشت گردوں کوکون لے کرآیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی بول اٹھے ہیں، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس ملک کو یہ دہشت گردی دی ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کو اب سامنے آجانا چاہیے اور واضح کردینا چاہیے کہ اس ساری دہشت گردی کا ذمہ دار عمران خان ہے وہی دہشت گردوں سے مذاکرات کا حامی ہے ،

    مبشرلقمان نے کہا کہ دوسری طرف ن لیگ کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ، شاہد خاقان عباسی کا استعفیٰ بھی آگیا ہے اب پتہ چلتا ہے کہ ن لیگ اپنےآپ کو بچا بھی سکتی ہے یا کہ نہیں ،ان کا یہ بھی کہناتھا کہ رات چوہدری وجاہت حسین کے گھر پرپولیس کا چھاپہ پڑا ہے اور مونس الٰہی ویسے ملک سے بھاگا ہوا ہے،چوہدری پرویز الٰہی کو بھی اپنی اوقات کا پتہ چل گیا ہے ، آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا ؟

  • فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی  کی درخواست پر بڑا فیصلہ

    فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر بڑا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی گئی

    اسلام آبادہائیکورٹ ، ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے تفصیلی فیصلہ تحریر کیا ، عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ پی ٹی آئی کی درخواست قبل از وقت ہے، خارج کی جاتی ہے،اس موقع پر الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی عدالتی نظرثانی نہیں کی جا سکتی،اعتماد ہے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت پی ٹی آئی کے آئینی، قانونی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کریگی،پی ٹی آئی شوکاز کی کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر سکتی ہے،

    قبل ازیں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کر دی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بنیچ نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی، عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سنایا اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی ،عدالت نےعمران خان کے خلاف مقامی عدالت میں فوجداری کارروائی جاری رکھنے کا حکم بھی دیا،

    فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی اپیل مسترد ہونے پر اب پی ٹی آئی کے اثاثے بحق سرکار ضبط کر لئے جائیں گے اور اس انتخابی نشان واپس لے کر پارٹی پر "بین” لگا دیا جائے گا

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    عمران خان نا اہل قرار
    میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

    تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

  • پاکستان کا نام مہذب ممالک کی فہرست سے نکل چکا،مزید ایسا نہ کریں،عدالت

    پاکستان کا نام مہذب ممالک کی فہرست سے نکل چکا،مزید ایسا نہ کریں،عدالت

    مدثر نارو ،جبری گمشدگیوں اور وفاق کی فیصلوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ جبری گمشدگیوں کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھا گیا، وفاقی کابینہ نے کمیٹی تشکیل دی تھی اور 8 میٹنگز ہوئیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس معاملے میں بھی کمیٹیاں بنتی ہیں وہاں کام نہیں ہوتا، عدالت نے سوال کیا کہ بتائیں کہ ان گمشدہ لوگوں کو بازیاب کب کروا رہے ہیں؟ پاکستان کا نام مہذب ممالک کی فہرست سے نکل چکا،مزید ایسا نہ کریں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے عدالتی فیصلے کے بعد بھی کچھ نہیں کیا، اگر کہہ دیں کہ 2031 تک بازیاب کر لیں گے تو تب کی تاریخ رکھ دیتے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بتا دیں اُن لوگوں کو قتل کر دیا گیا اور بات ختم ہو جائے گی، بتا دیں کہ وہ حراست میں ہیں، ہم ایف آئی آر کا حکم نہیں دینگے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ عدالتی فیصلوں میں کچھ آبزرویشنز پر اعتراض تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اُن فیصلوں میں صرف جرمانے عائد کرنے پر اعتراض ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاق اپنی اپیلیں واپس کیوں نہیں لے لیتا؟ کیا پیسوں کا مسئلہ ہے،

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی پارلیمنٹ کے کمرے میں بیٹھ کر چائے پیتی ہے اور اٹھ جاتی ہے،بیان حلفی دیں کہ 8ہفتے میں لاپتہ افراد کو بازیاب کروا لیں گے تو وقت دے دیتے ہیں،ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا آرڈر پڑھ کر سنایا ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل پیش ہوں تو انکے دلائل سن لیں گے، عدالت نے تمام درخواست گزاروں کے وکلا کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے حکم دیا کہ تمام وکلا اپنا تحریری جواب جمع کرائیں پھر ہم فیصلہ محفوظ کر لیں گے،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

  • کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم

    کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے،وزیراعظم

    کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری کاافتتاع کرنا باعث فخر ہے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ تھری پاکستان چین دوستی کامنہ بولتا ثبوت ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 27ارب ڈالر کا ایندھن برآمد کررہا ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت سے وسائل سے نوازا ہے،داسو ڈیم منصوبے پر کام جاری ہے نیوکلیئر کے تھری منصوبے نے نوازشریف دور میں حتمی شکل اختیار کی تھی توانائی کی ضرورت پوری کرنے میں پن بجلی کردار ادا کرسکتی ہے،امید ہے دوست ملک چین فی میگاواٹ کی قیمت کم کرے گا،پاکستان میں 60 ہزارمیگاواٹ ہائیڈل پاور کی پیداواری صلاحیت ہے،امید ہے سی پیک کے جو منصوبے ماضی میں تعطل کا شکار ہوئے دوبارہ بحال ہونگے،دیامربھاشا اور داسوڈیم کی تکمیل میں 5سال لگ سکتے ہیں،بے پناہ کوئلہ تھر کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر موجود تھے، وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال و دیگر بھی موجود تھے ۔ اس منصوبے سے ماحول دوست 1100میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ جوہری توانائی بجلی گھر سے مجموعی پیداوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی

    کالا باغ ڈیم ضروری،نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے ،چیئرمین ارسا

    عدالت کیا کرے جو ڈیم بنا رہے ہیں وہی ان معاملات کو دیکھیں گے،سپریم کورٹ

    بھارتی آبی جارحیت،پاکستان کا پانی روکنے کے منصوبہ کی دی مودی سرکار نے منظوری

    دیامر بھاشا ڈیم منصوبے سے دشمن کو تکلیف ہو رہی ہے،فیصل واوڈا

    ڈیم مخالف ٹرینڈ ، بھارتی عزائم کا ٹرینڈ ہے ، بھارتی پراپیگنڈہ چند شرپسند عناصرپھیلا رہے ہیں‌، جویریہ صدیقی

    ڈیمزفنڈ، کتنی رقم جمع ہو چکی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

    بلوچستان میں سرکاری ملازمت کے کوٹہ کے تحت بھرتیوں کی تفصیلات ایوان میں پیش

  • مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ عمران حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے. اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ گزشتہ حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے خطاب کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام معیشت میرے دل کےبہت قریب ہے، خواہش ہے کہ جتنی جلدی ہوسکے ملک میں سودی نظام کا خاتمہ کریں، نیک عمل کے لیے ہماری کوششیں کامیاب ہوں گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ سب کوشش کریں تو اسلامک بینکنگ نظام لانے میں کامیاب ہوں گے، سودی نظام رائج کرنے سے متعلق فیصلے کے خلاف بینکوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، ہم نے اقتدار میں آکر اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو ہدایت کی کہ اپیل واپس لیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    اسحاق ڈار نے کہا کہ 17-2016 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، پاکستان کی شرح نمو 6 فیصد پر تھی اور دنیا میں 24ویں بڑی معیشت تھا لیکن آج ہم نیچے آکر دنیا کی 47 ویں معیشت ہیں۔ یہ 5 سال کے تجربوں کا اثر ہے، مہنگائی اور ایل سیز کا مسئلہ بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملک کو مشکلات سے نکالنا اور ترقی کی راہ سے نکالنا ہوگا، ہمیں سبق سیکھنا اور اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔

  • مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

    مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کا کیس،لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی،عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخوست پر سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا،دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جانب سے بینچ پر اعتراض اٹھایا گیا ہے، وکیل نے کہا کہ آپ بہترین جج ہیں ہم نے صرف کچھ انفارمیشن سامنے رکھی ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018میں کیس سننے سے معذرت ذاتی وجوہات پر نہیں کی تھی،اس وقت درخواست گزار نے مخصوص بینچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی،آپ نے اعتراض اٹھایا تو بینچ کی تشکیل نو کر دیتے ہیں،ہم لارجر بینچ کے سامنے معاملہ رکھیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی

    وکیل سلمان بٹ نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے تحریری جواب جمع کراوایا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جواب میں کہا گیا کہ عمران خان مزید رکن قومی اسمبلی نہیں ہے،معاون وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود ہی عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کیا ہے،عدالت نے کہا کہ مناسب ہوگا کہ عمران خان سے متعلق نئی صورتحال کا پتہ چلے، جس بیان حلفی پر درخواست آئی ہے وہ 2018 کا ہے

    گزشتہ روز عمران خان نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس کو خارج کرنے کی استدعا کی مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کے کیس میں نامزد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نااہلی کیس میں ابتدائی جواب جمع کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بطور رکن اسمبلی آفس چھوڑ چکا، اس لئے میرے خلاف درخواست قابل سماعت نہیں۔ عمران خان نے اپنے جواب میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اس درخواست کو نہيں سن سکتی۔

    واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مؤقف پیش کیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، اور انہوں نے بچوں کی تفصیل میں 2 کا ذکر کیا بیٹی کی معلومات چھپائیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کاغذاات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں ،عمران خان نے بچوں کی تفصیل میں ایک بچے کی معلومات چھپائیں، اسلام آباد کے شہری محمد ساجد نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی کا ذکر نہیں کیا درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولنے پر عمران خان کو نااہل قرار دے، عدالت آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کو نااہل قرار دے۔

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

  • شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

    شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا

    اسلام آباد: شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شدید مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد پولیس نے رات گئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی بحریہ ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ گرفتار کرکے میڈیکل چیک اپ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیاان کے خلاف تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ پیپلز پارٹی راولپنڈی کے نائب صدر راجہ عنایت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

    شیخ رشید کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جو عمران خان کو مروانا چاہتا ہے، اس سلسلے میں تمام معلومات موجود ہیں جو وہ بتانے کے لیے تیار ہے، شیخ رشید نے تمام بیان تیار کردہ سازش کے تحت دیا، وہ سابق صدر کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایسا کرکے شیخ رشید احمد آصف علی زرداری اور ان کے خاندان کے لئے مستقل خطرہ پیدا کرنا چاہتا ہے۔

    ایف آئی آر میں کہا گیا کہ شیخ رشید من گھڑت اور بے بنیاد سازش کا ذکر کرکے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے مابین تصادم و دشمنی کرانا چاہتا ہے تاکہ ملک کا امن خراب ہو، الزام لگانے والا سازش کا حصہ ہے جس کو عمران خان کے قتل کی سازش علم ہے لہٰذا شیخ رشید احمد سے معلومات لے کر سازش کو ناکام بنایا جائے اور دفعہ 150۔151 کا اختیار استمال کرکے تمام کردار گرفتار کیے جائیں، ملک میں پھیلتی بے چینی و بدامنی کو روکا جائے۔

    پولیس کے مطابق مقدمہ کی درخواست 30 جنوری کو موصول ہوئی، شیخ رشید کے خلاف درخواست ملنے پر رپورٹ درج کرکے انکوائری 196بی کے تحت انکوائری کی گئی، شیخ رشید احمد نے کوئی موقف نہیں دیا جس پر 120 بی 153 اے اور 506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گرفتار ہونے کے بعد میڈیا کو اپنا بیان ریکارڈ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او نواز لیگ کا ٹاؤٹ ہے اور رانا ثناء اللہ یہ سارے کام کروا رہا ہے، رانا ثناء اللہ کو پیغام ہے اسے نہیں چھوڑوں گا۔


    شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے سارے گھر کے دروازے توڑے، کھرکیاں توڑی ہیں، ملازموں کو بے تحاشہ مارا ہے، یہ مجھے اٹھا کر لائیں ہیں، یہ تھانہ ظلم کا نشان ہے، انشاء اللہ حق کی فتح ہو گی، عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بدمعاشی کی ہے، سو دو سو لوگ داخل ہوئے اور یہ مسلح تھے، یہ مجھے زبردستی مجھے گاڑی میں ڈال کر لائیں ہیں۔


    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے انہیں راولپنڈی سے گرفتار کیا جب کہ آج ہی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج طارق محمود جہانگیری صاحب سے ضمانت لی اور 6 تاریخ کو آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پولیس مجھے طبی معائنہ کیلیے پولی کلینک لے آئی حالانکہ میں نے آج تک شراب نہیں پی۔ بعدازاں پولیس نے انہیں طبی معائنہ کے بعد تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا۔


    قبل ازیں سابق ایم این اے شیخ راشد شفیق نے تھانہ آبپارہ کے باہر اپنے بیان میں کہا کہ رات ساڑھے 12 بجے آبپارہ پولیس نے شیخ رشید کو ان کی بحریہ ٹاؤن میں نجی رہائشگاہ سے گرفتار کیا جو پنجاب کی حدود میں آتی ہے، پولیس نے ملازمین کو زدوکوب کیا، گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے شیخ رشید کو جس ایف آئی آر پر گرفتار کیا اس پر ہم عدالت میں پہلے ہی جا چکے تھے اور ہمیں ریلیف بھی ملا لہٰذا ہم اس پر توہینِ عدالت کی درخواست کریں گے۔

    دوسری جانب لاہور میں شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں کارکنوں کا احتجاج جاری ہے، کارکنوں کی بڑی تعداد زمان پارک میں موجود جب کہ کارکنوں کی ممکنہ گرفتاری ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ کارکنوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے زمان پارک کے اطراف کی سڑکیں بھی بلاک کر دیں۔