Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت

    وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریےکی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔

    باغی ٹی وی : یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اندرونی خلفشار ختم کر کے ملک کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہے قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس ہے، قائداعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔

    اقلیتوں کا احترام کیجئے نا کہ اپنا عقیدہ خراب کیجئے،ازقلم: غنی محمدد قصوری


    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیز قوم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ قائد کے نظریے کی پاسداری ہی ہمیں تمام مشکلات کو شکست دے سکتی ہے۔ اس دن میرا عزم ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں۔

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کا کشمیر سے متعلق اہم بیان بھی شیئر کیا۔

    صدر عارف علوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے۔

    صدر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم نےکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔

    بابائے قوم کا 146واں یوم پیدائش، مزار پر تعینات گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

  • بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا

    بانیٔ پاکستان قائداعظمؒ کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا

    کراچی: بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی، بانیٔ پاکستان کے یوم پیدائش پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ اس وقت پاک فضائیہ کے جوان مزار قائد پر گارڈز کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    بابائے قوم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی کابینہ کے ارکان سمیت دیگر اہم شخصیات مزار قائد پر حاضری دیں گی، پھولوں کی چار چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔

    یہ شخصیات قائد اعظم کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گی۔ بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات ہوں گی۔ ان تقریبات میں قائد اعظم محمد جناح کو ان کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش کی مناسبت سے شہریوں کے لیے مزار قائد پر داخلہ مفت ہوگا۔

  • بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اہمیت کا حامل

    بنوں آپریشن کے بعد آرمی چیف کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اہمیت کا حامل

    تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر ریاستی رٹ چیلنج کرنے کا ماحول،بنوں آپریشن سے دہشت گردی کی صورتحال پر ڈرامائی اثرات ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایسے میں پاک فوج کے بہادر جوانوں کا جوش و جذبہ بڑھانے اور حوصلہ دینے انکے درمیان پہنچ گئے

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان،ایس ایس جی ہیڈکوارٹر کا دورہ بھی اہمیت کا حامل ہے، بنوں آپریشن میں دہشت گردوں کی بڑی تعداد مارے جانے سے ٹی ٹی پی بھی اپنا بڑا نقصان سمجھ رہی ،بنوں آپریشن یرغمال بنائے جانے کی صورتحال کے تاریخ کے کامیاب ترین آپریشنز میں لکھا جائے گا .آپریشن بہترین پیشہ وارانہ طریقے اور انتہائی صبر آزما مراحل میں مکمل کیا گیا ،فوج نے پیچیدہ ماحول یا کسی اور فیکٹر کا کوئی پریشر نہیں لیا

    کامیاب آپریشن کے بعد آرمی چیف کا ایس ایس جی اور وزیرستان کا دورہ۔ فوج، عوام اور دہشت گردوں، سب کو مضبوط پیغام گیا آرمی چیف نے واضح کیا لڑائی کو دہشت گردوں کے گڑھ تک لے جائیں گے آرمی چیف نے دہشت گردی کے گٹھ جوڑ کو حتمی طور پر توڑنے کا پیغام بھی دے دیا آرمی چیف نے بنوں آپریشن کے ہیرو ایس ایس جی کمانڈوز کو ماتھے کا جھومر قرار دیا آرمی چیف کے عزم سے واضح ہوا بنوں آپریشن دہشت گردی کی جنگ کی آخری لڑائی کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

  • فیصلہ آگیا،خان جھنڈی، ہون ٹھنڈ اےبدترین شکست،لکھ کر دے دی۔چوہدری خوشی سے نڈھال۔

    فیصلہ آگیا،خان جھنڈی، ہون ٹھنڈ اےبدترین شکست،لکھ کر دے دی۔چوہدری خوشی سے نڈھال۔

    لاہور:لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کوکابینہ سمیت بحال کردیا ہے ، دوسری طرف محمود خان وزیراعلیٰ‌ کے پی نے اسمبلی تحلیل کرنےکےحوالے سے انکاری نظرآتے ہیں ،اس سے عمران خان کی ساری امیدوں پر پانی پھرگیا ہے، جسے عمران خان ڈاکوکہتےتھے اس کے ہی ہاتھ میں‌ سارا کھیل دے دیا ہے ، اسمبلیاں‌ توڑنے کی خواہش بھی پوری نہ ہوسکی

    اس حوالے سے سینیئر صحافی تجزیہ نگار مبشرلقمان کہتےہیں کہ لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویز الٰہی کو کابینہ سمیت بحال کردیا ہے اور ساتھ ہی چوہدری پرویز الٰہی سے یہ یقین دہانی تحریری طور پر حاصل کرلی ہے کہ وہ اسمبلیاں نہیں توڑیں گے اور اس سےایک بات یہ بھی ثابت ہوگئی کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے عمل کو ہائی کورٹ بھی غیرقانونی سمجھتی ہے، اس حوالے سے کل جب لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہورہی تھی تو سماعت کے دوسرے سیشن میں چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو لکھ کر دے دیا کہ میں اسمبلی تحلیل نہیں کروں گا

    اس سے یہ بات تو ظاہر ہوگئی کہ عمران خان کا خواب چکنا چور ہوگیا ، اور جو عمران خان یہ چاہ رہے تھے کہ جمعہ کے دن اسمبلیاں تحلیل ہوجائیں گی وہ تو نہ ہوسکیں‌،

    مبشرلقمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے بعد دوسری طرف چوہدری پرویز الٰہی جو کہ پنجاب اسمبلی میں‌ اجلاس کی صدارت کررہے تھے تو اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین کی تعداد ڈیڑھ سو کے لگ بھگ تھی تواس سے یہ بھی ثابت ہوگیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مطلوبہ حمایت بھی حاصل نہیں تھی

    اس دوران چوہدری پرویز الٰہی نے اس دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام منصوبے مکمل کریں‌گے ، یہ بات چوہدری مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کو بھی پتہ ہے کہ عمران خان اگلی بار چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ‌ نہیں بنائیں گے اور نہ ن لیگ چوہدری پرویز الہی کو کھی وزیراعلیٰ‌ بنانے گی ، منڈی بہاوالدین میں مونس الٰہی کے لیے اربوں‌ روپے کے منصوبے جاری کیے تھے اب وہ بھی اربوں روپے لگائیں گے ،مبشرلقمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اب عمران خان کو یہ جواب دیں‌ گے کہ عدالت نے اسمبلی توڑنے سے روک رکھا ہے، تو یہ بھی عمران خان کی خواہش پوری نہیں ہوگی ، ان کا کہنا تھا کہ انہوں‌نےپہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران خان اسمبلیاں نہیں توڑ سکے گا

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عدالت نے پرویز الٰہی کومشروط طور پر بحال کردیا ہے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان نے بھی اسمبلی تحلیل ابھی نہیں‌کریں‌گے ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ محمود خان نے کہا کہ جب عمران خان حکم دیں‌گے تو اسمبلی توڑ دیں گے ،ایسے کب ہوگا ،مبشرلقمان نے کہاکہ جسے عمران خان ڈاکو کہتے تھے اس نے واقعی یہ ثابت کردکھایا اور پھر یہ بھی ہوگا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف احتجاج کروایا جائے گا پھر کتنے لوگ احتجاج کریں گے لبرٹی میں ہونے والے احتجاج کو سب نے دیکھ لیا

    مبشرلقمان نے کہا کہ اس سارے بحران کی وجہ سے ملک میں‌ معاشی صورت حال ابتر ہے ، اسٹاک مارکیٹ بیٹھ گئی ہے ، لوگوں کےلیے اپنے بچوں کی تعلیم مشکل ہوگئی ہے،فیسیں ہی ادا نہیں کرسکتے اور پھر اس کے ساتھ ساتھ صحت کے میدان میں‌ بھی صورت حال اتنی اچھی نہیں ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس ساری صورت حال کا ذمہ دار صرف اور صرف عمران خان ہی ہے ، گھر گھر میں‌ لڑائی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان انتظار کرو جب تمہیں نااہل کیا جائے گا اور پھر سب دیکھیں گے ، جب ٹیریان کو اپنی بیٹی کہیں‌ گے

  • جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی، وزیراعظم کو بریفنگ

    جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی، وزیراعظم کو بریفنگ

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ن لیگی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگرنے بھی شرکت کی تھی،اجلاس میں پنجاب سمیت ملک بھر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد خودکش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی، اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اور کابینہ کی بحالی کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں وزیراعلی ٰپنجاب کو گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے آئینی حکمنامہ پر غورکیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ وزیراعلیٰ چاہے معاملے کو جتنا بھی تاخیر کا شکار کر لیں، انہیں اعتماد کا ووٹ لینا ہی ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے نمبرز پورے نہیں ہیں،اعتماد کا ووٹ نہ لینے سے جنوری میں پنجاب سے پی ٹی آئی حکومت ختم ہو جائے گی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اب سے کچھ دیر بعد پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس بھی کرینگے

    :گورنرپنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کردیا

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر بحال کر دیا۔گورنر پنجاب کی جانب سے چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا لاہور ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے اسمبلی نہ توڑنے کے بیان حلفی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا، عدالت نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیا اور سماعت گیارہ جنوری تک معطل کر دی۔

  • مہمند لویہ جرگہ کے وفد کی مبشر لقمان سے ملاقات،مسائل سے کیا آگاہ

    مہمند لویہ جرگہ کے وفد کی مبشر لقمان سے ملاقات،مسائل سے کیا آگاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی ہے،

    مبشر لقمان سے ملاقات کرنیوالوں میں مہمند لویہ جرگہ کے صدر سرفراز خان ،جنرل سیکریٹری اکبر خان ،وائس چئیرمین محمود صافی، ممبر مہمند لویہ جرگہ ابرار خان شامل تھے، وفد نے ملاقات میں پختون قوم کے ساتھ ہونے والی نا انصافی آئینی اور قانونی حق حاصل کرنے میں مشکلات کے حوالہ سے مبشر لقمان کو آگاہ کیا،وفد نے سب سے پہلے پاکستان خوشحال پاکستان اور پختونوں کے کردار کے حوالے سے بھی بات کی

    بانی مہمند لویہ جرگہ جاوید مہمند کی قیادت میں وفد کا کہنا تھا کہ مہمند لویہ جرگہ کے لوگ اپنے حق کی بات کرتے ہیں، ہمارا پاسپورٹ کا مسئلہ ہے، ہم بزنس کرتے ہیں، پاسپورٹ کے لئے ہم سے پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے، پختون دیکھ کر ہم سے مختلف ریکارڈ مانگے جاتے ہیں اور جب ایس او پیز پر پورا اترتے ہیں تو پھر پیسوں کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے، ہم پاکستانی شہری ہیں اور پاکستان میں بستے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان امن کا گہوارہ بنے اور اسکے لئے پختون قوم نے قربانیاں بھی دیں، ہمارے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے،ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، مہمند لویہ جرگہ غیر سیاسی ہے، ہم سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں اور اسی مشن پر چل رہے ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ تعصب ختم کیا جائے،ہم ایک پرچم تلے پاکستانی ہیں

    مبشر لقمان نے وفد کے مسائل سنے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ انکے مسائل کے حل کے لئے جہاں تک ممکن ہو سکا بھر پور کردار ادا کریں گے،ملاقات میں باغی ٹی وی کے رپورٹر، اینکر فائز چغتائی بھی موجود تھے،وفد نے مبشر لقمان کا شکریہ ادا کیا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • سی ٹی ڈی کی کاروائی، لاہور سے سات دہشتگرد گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، لاہور سے سات دہشتگرد گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش حملے کے بعد پنجاب میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے، اس دوران سی ٹی ڈی نے سات دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت خالد ، محسن ،عثمان ، شیر محمد ، لقمان اور فاروق کے طور پر ہوئی

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سے گرفتار کئے گئے دہشتگردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچر بھی برآمد ہوا ہے ملزمان پنجاب میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں، ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اس ہفتے 443 کوبنگ آپریشن کئے ہیں،

    محکمہ انسداد دہشت گردی خیبرپختونخواہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: قومی اداروں کی رپورٹ میں ہوشربا انکشاف

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

     حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

    سی ٹی ڈی کی لاہورسمیت پنجاب بھر میں کارروائیاں،9 دہشت گرد گرفتار

    عمران خان اسمبلیاں توڑنے میں اور دہشتگرد خیبرپختونخوا کے بے گناہ عوام کو قتل کرنے میں مصروف ہیں

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کے پیش نظر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ صوبائی دارالحکومت لاہورسمیت تمام اضلاع میں حساس و عوامی مقامات کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے فیلڈ افسران کو سکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز اپنے اضلا ع میں اہم تنصیبات، عبادت گاہوں، ہسپتالوں اور پارکوں سمیت دیگرحساس مقامات کے سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنائیں۔ عامرذوالفقار خان نے کہاکہ تمام اضلاع میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے اور بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تیزی لائیں اور سماج دشمن و شدت عناصر کے قلع قمع میں ضلعی پولیس ٹیموں کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آج شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور پاک فوج کے افسران اور جوانوں سےملاقات کی اور ان کی خدمات کو سراہا

     

    https://twitter.com/INTELPSF/status/1606300522448683009

    ذرائع کےمطابق اس دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر میران شاہ بھی پہنچے جہاں انہوں نے یادگارشہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاک فوج کے درجات کی بلندی کےلیے دعائیں کیں‌،آرمی چیف نے تربیلا کے علاقے کا بھی دورہ کیا اور علاقے میں سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ لی

    پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو علاقے میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن کےحوالےسے بریفنگ دی گئی اور سیکورٹی اداروں کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا ،پاک فوج کے سربراہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو سرمایہ قوم قرار دیتے ہوئے اسے قوم کی حیات سے تعبیر کیا

     

     

  • لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کردیا

    لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کردیا

    لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو بحال کردیا ،اطلاعات کے مطابق گورنر کی جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت میں لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے پرویز الٰہی کے وکیل کی طرف سےاسمبلی کو تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد گورنرپنجاب کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قراردیتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو بحال کردیا ہے

    اس سے پہلے آج پرویز الہٰی ڈی نوٹیفائی کے معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس عابد عزیز شیخ نے سوال کیا کہ ہم گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیں تو کیا آپ فوری اسمبلی تحلیل کر دیں گے، منظور وٹو کیس نکال کر پڑھیں، شاید ایسا پہلے ہو چکا ہے۔جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ ہدایت لے کر آئیں کہ اعتماد کا ووٹ لینے تک اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

    پرویز الٰہی کے وکیل نے استدعا کی کہ اسمبلی تحلیل نہ کرنے سے متعلق انڈر ٹیکنگ کے لیے مزید وقت درکار ہے، اگر عدالت پرویز الٰہی کو بحال کرتی ہے تو عدالت حکم جاری کر دے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہو گی،

    جس پر جسٹس عابد عزیز شیخ نے ریمارکس دئیے کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں، یا پھر ہم آپ کو عبوری ریلیف نہ دیں، اس کے بعد وکیل پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کی انڈر ٹیکنگ لینے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی غلط استعمال نہ کر سکے، تحریری طور پر یقین دہانی کے لیے کچھ وقت چاہیے۔

    عدالت نے ایک بار پھر سماعت میں وقفہ کر دیا اور کہا کہ ہم آپ کو ہدایات لینے کیلئے مزید ایک گھنٹے کا وقت دے دیتے ہیں۔

    اس سے قبل ڈی نوٹیفائی کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کے لیے نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا تھا، لارجر بینچ میں جسٹس فاروق حیدر کی جگہ جسٹس عاصم حفیظ کو شامل کیا گیا تھا جبکہ جسٹس عابد عزیز شیخ لارجر بینچ کے سربراہ تھے۔

    بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس چودھری محمد اقبال اور مزمل اختر شبیر شامل ہیں، جسٹس فاروق حیدر کی معذرت کے بعد بینچ تحلیل ہو گیا تھا۔

    لارجر بینچ پرویز الٰہی کی درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کرے گا، آئینی پٹیشن میں گورنر پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی، حکومت پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، پٹیشن آئین کےآرٹیکل 199کےتحت دائر کی گئی ہے۔

    پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے آئین کےآرٹیکل 130سب سیکشن 7کی غلط تشریح کی، گورنر پنجاب نے اختیارات کاغلط استعمال کرتے ہوئے وزیراعلی کو ڈی نوٹیفائی کیا، گورنر کے پاس وزیراعلیٰ کو تعینات کرنے کی اتھارٹی نہیں اسی لئے وزیراعلیٰ کو ہٹانے کا بھی اختیار نہیں رکھتا۔

  • این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب

    این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب

    اسلام آباد: این ڈی یو میں نیشنل سکیورٹی کورس 2023 کی گریجویشن تقریب ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گریجویشن تقریب کے مہمان خصوصی تھی۔

    فوج کے محکمہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر نے کورس مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور ان میں اسناد تقسیم کیں، ورک شاپ میں سول سروسز اور مسلحہ افواج کے افسروں نے بھی شرکت کی۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق جامع قومی سلامتی پالیسی کی تیاری میں قومی طاقت کے تمام عناصر کی شمولیت اس کورس کا مقصد تھا۔