Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا

    الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا

    الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا۔

    الیکشن کمیشن کے 5 رکنی بینچ نے اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس سماعت کی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون، سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف، پی ٹی آئی کی جانب سے بابراعوان اور علی نوازاعوان جب کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میاں اسلم الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

    دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا مردم شماری کی رپورٹ آئی ہے؟ اس پر اشتراوصاف نے کہا کہ ادارہ شماریات نے اسلام آباد کی آبادی میں اضافے کا بتایا، الیکشن کمیشن کو آبادی میں اضافے کا معاملہ دیکھنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی آبادی میں اضافے کو تسلیم کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو حتمی فیصلہ کرنے کا اختیاردیا ہے۔اشتر اوصاف نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت کا مؤقف سننےکاکہا اور الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو سنے بغیر فیصلہ جاری کیا، ماضی میں بھی شیڈول جاری ہونے کے بعد بھی الیکشن ملتوی کیے گئے، الیکشن کمیشن کو آئین اورقانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن بڑی تعداد میں شہریوں کوان کے حقوق سے محروم نہیں رکھ سکتا۔

    دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 2 بار حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں اور پنجاب میں بھی 2 بار حلقہ بندیاں ہوچکی، تیسری بار ہونے جارہی ہیں، حکومت کو پہلے خیال کیوں نہیں آیا کہ وقت پر یوسیزبڑھا لینی چاہئیں، اب جب شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے تو یوسیز بڑھانا چاہ رہے ہیں، حکومت نے کمیشن کو ایک پیچیدہ صورتحال میں ڈال دیا ہے، آئین کے آرٹیکل 148 میں لکھا ہے کہ لوکل قانون کے مطابق الیکشن کروانے ہیں، اب وہ قانون ہی بدل دیا جائے تو پھر کیا کیا جائے۔

    چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ کوئی ایسی قانون سازی ہوکہ لوکل گورنمنٹ الیکشن اپنے وقت پرہوں، ہمیں صوبوں میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میئرکا انتخاب ڈائریکٹ کردیا گیا ہے، ہمارے پاس تو ان کے کاغذات نامزدگی بھی نہیں، کیا پتا کل پھر یونین کونسل کی تعداد کم کردی جائے۔ چیف الیکشن کمشنر نےمزید کہا کہ ہم پارلیمنٹ کو لکھیں گے کہ بلدیاتی انتخابات بروقت مکمل ہونے چاہئیں، آئین میں بلدیاتی انتخابات کرانا لازم ہے، خدشہ ہے حکومت حلقہ بندی کے بعد دوبارہ یونین کونسلز میں ردوبدل نہ کردے، حکومت کہیں تو اس چیز کو روکے، حکومتیں ہر دوسرے دن الیکشن ایکٹ میں ترمیم کرکے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    دورانِ سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان نےاپنے دلائل میں کہا کہ شیڈول جاری ہوچکا ہے اب 31 دسمبر کو الیکشن کروانے ضروری ہیں کیونکہ بلدیاتی انتخاب میں پہلے بھی 2 بار تاخیرہوچکی ہے، حکومت اس کیس میں ایک پارٹی ہے اور قانون کے حوالے سے 3 غلط فہمیاں پھیلائی جارہی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کوئی آرڈرجاری نہیں کیا، عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اختیارالیکشن کمیشن کو دیا ہے۔

    بابر اعوان کےدلائل پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان دلائل کے باوجود اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہمارا فیصلہ کالعدم قراردیا ہے اور ہائیکورٹ نے یونین کونسلزکی تعداد کا جائزہ لینے کا بھی کہا ہے۔ اس دوران جماعت اسلامی کے وکیل نےمؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا اختیارمحدود نہیں کیا، ہمارا موقف ہے ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑے ہیں، تمام اتھارٹی الیکشن کمیشن کی ہے،انتخابات الیکشن کمیشن نے کروانے ہیں، وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے اختیارات کو کم کردے گی، اگریہ اختیارانہیں دے دیا جاتا ہے توکبھی بھی الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ایک گھنٹے بعد سنایا گیا۔ الیکشن کمیشن نے 31 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہوگئے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ الیکشن کمیشن 27 دسمبر کو یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے سے متعلق فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کہا تھا کہ ووٹرز لسٹوں کی درستی کے لیے دائر درخواستوں پر بھی متاثرہ ووٹرز کو 28 دسمبر کو سنا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کا آغاز ہوا تو پی ٹی آئی وکیل نے کہا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے، ایڈووکیٹ جنرل کی طرف سے ہمیں فریق ہی نہیں بنایا گیا، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ یہ عدالتی کارروائی ہے یہاں تقریر نہیں کرنی۔

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکوٹ اپیل پر سماعت ہوئی،پی ٹی پی اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان کے وکیل سردار تیمور نے دلائل دیئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سنگل بینچ نے معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا ہے،عدالت نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا کہ اسلام آباد کا بلدیاتی انتخاب ہونا ہے، پی ٹی آئی نے یقین دہانی کے باوجود اپنے دور میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرایا، موجودہ حکومت بھی یقین دہانی کے باوجود بلدیاتی الیکشن نہیں کرا رہی،اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ الیکشن کمیشن خودمختاری سے اپنا کام کر رہا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو الیکشن سے متعلق آج فیصلہ کرنے سے روکنے کی استدعا مسترد کردیا

  • شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی،سماعت ملتوی

    شہباز شریف کا عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا دعوی،سماعت ملتوی

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری ،شہباز شریف کا عمران خان کے خلاف ہتک عزت پر 10 ارب ہرجانے کا دعوی ٰکیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دفاع کا حق ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ،تین رکنی فل بینچ نے عمران خان کی درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کی، سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر کو کل دلائل دینے کی ہدایت کر دی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سے جواب مانگا ، نہ دینے پر ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کر دیا،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے دیکھنا تھا کہ سوالات کیس سے متعلقہ تھے یا نہیں،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹرائل کورٹ آپکو بار بار موقع دیتی رہی لیکن آپ نے جواب داخل نہیں کیا اسطرح تو آپ دوران ٹرائل جواب لے کر آ جاتے، ہمارے سامنے تو یہ آ رہا ہے کہ ٹرائل کورٹ بار بار جواب مانگ رہی تھی جو نہیں دیا،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا جواب آنے کے باوجود ٹرائل عدالت نے اس پر غور کیوں نہیں کیا،ٹرائل عدالت نے اپنے فیصلے میں بھی عمران خان کےجواب کا ذکرنہیں کیا،وکیل علی ظفر نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے عمران خان کا حق دفاع غیر قانونی طور پرختم کیا،ٹرائل عدالت کو حق دفاع ختم کرنے کا ازخود کوئی اختیار حاصل نہیں عمران خان کی طرف سے 9 مئی کو عدالت میں جواب جمع کرادیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہی جاننا چاہتے ہیں کہ ٹرائل عدالت نے جواب کو زیرغور کیوں نہیں سمجھا،علی ظفر نے کہا کہ عمران خان پرحملے کےبعد زخمی ہونے کی وجہ سے جواب کے لیے مہلت مانگی، مصطفیٰ رمدے نے کہا کہ ٹرائل عدالت نے باربار وقت مانگنے پر قانون کےمطابق فیصلہ سنایا

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے حق دفاع ختم کیا جسے ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، ہائیکورٹ نے بھی دفاع کا حق ختم کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی،سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور حق دفاع بحال کرنے کا حکم دے ،شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے عمران خان نے شہباز شریف پر پانامہ کے معاملے پر رشوت کی افر کا الزام لگایا تھا

     شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتکِ عزت کے دعوے پر سماعت

     عمران خان نے شہباز شریف کے ہتک عزت کے دعوے کا جواب جمع کروا دیا 

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    جمہوریت کے لئے تاریخی خدمات پر محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں. وزیراعظم شہباز شریف

    : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 27 دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید محترمہ بے نظیربھٹوکی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا ،27 دسمبر 2007 کا دن عوام کی ایک محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی تمام عمر جہد مسلسل کی ولولہ انگیز داستان ہے ،ملک، عوام اور جمہوریت کے لئے محترمہ بے نظیر بھٹو کی تاریخی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،آئین کی سربلندی، آمریت کے خلاف ان کی پرعزم اور نڈر عوامی و سیاسی تحریک تاریخ کا قابل فخر اور سنہرا باب ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک اور عوام کو میثاق جمہوریت کا تاریخی تحفہ دیا، ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ،میثاق جمہوریت ہمارے قائدین کی سیاسی بصیرت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے جس سے پاکستان میں ایک نئے سیاسی کلچر اور روایت کا آغاز ہوا،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جرأت مندانہ اور واضح موقف اختیار کیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے آہنی عزم کا ثبوت ہے،محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملکی دفاع کی مضبوطی، آئینی اداروں کی تقویت اور سماجی فلاح و بہبود کے لئے انتھک خدمات انجام دیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    وزیراعظم نے کہا کہ سابق صدر زرداری، بلاول بھٹو سمیت اہل خانہ اور شہید بے نظیر بھٹو کے تمام وابستگان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ،اللہ تعالیٰ شہید بے نظیر بھٹو سمیت تمام شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی  ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا آج سعودی مملکت کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلفونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے اپنے باہمی عزم کا اعادہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب سے متعلق امداد پر سعودی مملکت کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

    وزیرخارجہ نے سعودی ہم منصب کو موسمیاتی صورتحال پر 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس سے آگاہ کیا، سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سیلاب کے بعد کے تعمیر نو کے اقدامات کیلئے سعودی مملکت کی بھرپور حمایت سے آگاہ کیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی حالیہ پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں وزراء نے خواتین کے حقوق کی ضمانت اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں مکمل اور مساوی شرکت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

    دونوں وزراء نے افغانستان میں سلامتی، استحکام و امن کے لیے اپنی حمایت اور افغان عوام کے لیے مزید پائیدار مستقبل کی تعمیر کے لیے بین الاقوامی شمولیت کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

  • عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    عمران خان نے کعبہ ماڈل والی گھڑی کو بیچ کر پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا. وزیراعظم شہباز شریف

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں تباہی ہوئی. ڈیرہ اسماعیل خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کے لئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ چند ماہ قبل یہاں آیا تھا تو ہر طرف پانی نظر آتا تھا، سیلاب متاثرین نے بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، کالام، کوہستان اور ٹانک میں بدترین تباہی دیکھی، سوات میں تو دریا کے بیچوں بیچ ہوٹل تعمیر کئے گئے تھے جو کہ سیلاب کی نذر ہوئے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، گزشتہ حکومت کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے خیبرپختونخوامیں تباہی ہوئی، سیلاب سے پیدا ہونے والے بنیادی مسائل حل ہوگئے، جب تک یہ مسائل حل نہ ہوجائیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کی عزت کو خاک میں ملایا، تحائف کسی شخصیت کو نہیں بلکہ ملک کو ملتے ہیں، عمران خان نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی گھڑی کو بیچا، یہ تحفے آپ کونہیں پاکستان کو ملے تھے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ تحائف تعلق بڑھانے کیلئے ہوتے ہیں بیچنے کیلئے نہیں ،تحائف بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے گئے، ایسی حرکتوں کی وجہ سے پاکستان کی بےتوقیری ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے بھی جب حلف اُٹھایا تو احساس نہیں تھا کہ معیشت کا اتنا بُرا حال ہے، حکومت سنبھالی تو پاکستان دیوالیہ کے قریب تھا، مخلوط حکومت نےپاکستان کودیوالیہ ہونے سے بچالیا،پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ، ہم پہرہ دیں گے اور عوام سکون سے رات کو سوئیں گے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 8 ماہ باقی ہیں اس میں ہم بھرپور کام کریں گے، اس کے بعد ملک کے 22 کروڑ عوام یہ فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت ووٹ گھڑی بیچنے والوں کو دیں گے یا خدمت کرنے والوں کو، اگر ہمیں اگلے 5 سال موقع ملا تو ملک کی تقدیربدلیں گے، پاکستان نعروں سے نہیں محنت اور کام سے آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات پھر سر اُٹھارہے ہیں، بنوں میں آپریشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، شہادت پانے والے قومی ہیرو ہیں، دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر اجلاس بلارہا ہوں، حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سر کچل دے گی۔

    دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹ موؤمنٹ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت بیرونی امداد کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی خان میں جنوبی خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابق حکومت نے بین الاقوامی برادری کا اعتماد تباہ کردیا۔ ہمیں ملک کی ترقی کےلیے خود اعتمادی کے ساتھ پالیسی بنانا ہوگی۔

    مولانافضل الرحمان نے کہا کہ نوازشریف کے دورمیں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری ہوئی مگر سابقہ دورمیں معیشت تباہی کی طرف چلی گئی۔سربراہ جمعیت علماء اسلام کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان جغرافیائی لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ معیشت کی تباہی کا ایجنڈا لانے والے مایوس ہوچکے ہیں۔ عمران خان کے دور میں ترقیاتی منصوبے روک دیے گئے تھے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری

    توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تحریری فیصلہ جاری

    احتساب عدالت اسلا م آباد نے توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا فیصلہ جاری کردیا

    سابق صدر آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف کیسز نیب کو واپس بھجوانے کا فیصلہ جاری کیا گیا،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وکلا نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مالیت کے مقدمات پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، استغاثہ کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس 12 کروڑ روپے کی کرپشن کا ریفرنس ہے، نیب آرڈیننس کے ترمیمی ایکٹ کے تحت سیکشن 5 او شامل کیا گیا تھا، ترمیم کے تحت 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد کے مقدمات ہی احتساب عدالت کی دائرہ اختیار میں آتے ہیں،سیکشن 5 او کے تحت مقدمے میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا، توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جاتا ہے، نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم کو بھجوائے ،

    توشہ خانہ ریفرنس میں آصف زرداری ، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف نامزد تھے اومنی گروپ کے خواجہ برادران بھی توشہ خانہ ریفرنس میں ملزم نامزد تھے مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا تحریری فیصلہ احتساب عدالت کے انچارج جج محمد بشیر نے جاری کیا

    خیال رہے کہ نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.
    مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.
    مزید یہ بھی پڑھیں.
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
    دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن

    نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

    مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

    مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں اضافہ، 2.9 ارب ڈالر موصول

    ملک سے خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات نے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو2.90 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے 6 فیصد زیادہ ہے۔

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.743 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نومبرمیں خدمات کے شعبے کی برآمدات کاحجم 650 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ نومبر 570 ملین ڈالرکے مقابلے 14 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران خدمات کے شعبے کی درآمدات میں 16 فیصد کمی آئی۔ جولائی تا نومبر خدمات کی درآمدات پر 3.765 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 4.456 ارب ڈالر تھا۔ نومبر میں 715 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ نومبر کے مقابلے 27 فیصد کم ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    دوسری جانب موبائل فونز کی درآمدات میں 5 ماہ جولائی تا نومبر سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کمی سے حجم 291 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 857 ملین ڈالر ریکارڈ تھا۔

  • یو اے ای حکومت نے کسی پاکستانی پر ویزہ کی پابندی نہیں لگائی. قونصل جنرل

    یو اے ای حکومت نے کسی پاکستانی پر ویزہ کی پابندی نہیں لگائی. قونصل جنرل

    یو اے ای حکومت نے کسی پاکستانی پر ویزہ کی پابندی نہیں لگائی. قونصل جنرل

    کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے پاکستانی شہریوں کے لیے یو اے ای ویزہ کی پابندی کی اطلاعات کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے سختی سے مستردکردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ یو اے ای حکومت کی جانب سے ویزے کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے، پاکستان کے شہری بلاتفریق متحدہ عرب امارات کے وزٹ یا دیگر کسی بھی ویزہ کے لیے اپلائی کر سکتے ہیں اور انہیں ویزے دیے جارہے ہیں۔ 

    انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد اور لاہور کے علاوہ کراچی قونصلیٹ سے بھی ان شہروں کی پیدائش رکھنے والے یا رہائشی پاکستانی بھائیوں کے وہ خود ویزے لگا کر دے رہے ہیں۔ قونصل جنرل بخیت عتیق الرمیثی نے افسوس ظاہر کیا کہ نہ جانے ایسا کیوں کیا جا رہا ہے، ہر کچھ عرصے بعد مختلف قسم کی افواہیں پھیلا دی جاتی ہیں، نہ جانے کون لوگ اس طرح کی افواہیں کیوں پھیلا رہے ہیں۔ 

    دوسری جانب پاکستان کے مخصوص شہروں پر یواے ای کی جانب سے ویزا پابندی کی خبروں پر دفترخارجہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا پر یو اے ای ویزہ پابندی بارے رپورٹس دیکھی ہیں، یواے ای کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی کچھ ویب سائٹس پر اس طرح کے پوسٹرز گردش کر رہے ہیں جن میں پاکستان کے مختلف شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کی پابندی ظاہر کی جا رہی ہے۔  ان پوسٹر میں ایبٹ آباد، ڈیرہ غازی خان، کوئٹہ، خوشاب، مظفرگڑھ، سرگودھا، اٹک، ڈیرہ اسماعیل خان، قصور، کرم ایجنسی، نوابشاہ، شیخوپورہ، باجوڑ ایجنسی، ہنگو، کوہاٹ، لاڑکانہ، پاراچنار، اسکردو،چکوال، ہنزہ، کوٹلی آزاد کشمیر، مہمند ایجنسی، ساہیوال اور سکھر نمایاں طور پر شامل کیے گئے ہیں۔ ان شہروں میں پیدا ہونے والے پاکستانیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ کے لیے اپلائی نہ کریں ورنہ انہیں مسترد کر دیا جائے گا۔ 

  • اسلام آباد:امریکہ کے بعد برطانیہ نےبھی اپنے شہریوں کووارننگ جاری کردی

    اسلام آباد:امریکہ کے بعد برطانیہ نےبھی اپنے شہریوں کووارننگ جاری کردی

    اسلام آباد:کچھ دیر پہلے امریکہ نے اسلام آباد میں اپنےشہریوں‌کو خبردارکیا تھا کہ باہر نکلتے وقت احتیاط سے کام لیں ، اب برطانیہ کی حکومت نے ایک سیکیورٹی الرٹ بھی جاری کیا ہے جس میں اپنے عملے کو اسلام آباد میں میریٹ ہوٹل جانے سے منع کیا گیا ہے، ایک اضافی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں اس کے عملے کو روکا گیا ہے اور شہریوں کوخبیرپختونخواہ اور بلوچستان کے کچھ حصوں کا دورہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلےامریکی سفارتخانے نےاپنے عملے کوخطرے سےآگاہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں‌ امریکی سفارتخانے کی طرف سے اپنے ملازمین کو وارننگ جاری کردی ہے،اطلاعات ہیں کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر امریکی کے عملے کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے منع کر دیا گیا۔

     

    سفارتخانے کی طرف سے یہ وارننگ دی گئی ہے کہ امریکی حکومت کو اس قسم کی اطلاعات ہیں‌ کہ نامعلوم افراد ممکنہ طور پر تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں امریکیوں پر حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ فوری طور پر حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے

    انہیں حالات کے پیش نظر امریکی حکومت کی طرف سے اسلام آباد میں سفارت خانہ تمام امریکی عملے کو اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں جانے سے منع کر رہا ہے۔ مزید برآں، جیسا کہ اسلام آباد کو تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ریڈ الرٹ پر رکھا گیا ہے،

    یہ بھی معلوم ہواہے کہ ان حالات کے پیش نظر سفارت خانہ تمام مشن کے اہلکاروں پر زور دے رہا ہے کہ وہ تعطیلات کے پورے موسم میں اسلام آباد میں غیر ضروری، غیر سرکاری سفر سے گریز کریں۔

  • بلوچستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن: بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    بلوچستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن: بارودی سرنگ کا دھماکا، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید

    راولپنڈی:بلوچستان:دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کلین اپ:بلوچستان کے ضلع کوہلو میں باروردی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 فوجی جوان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں خفیہ اطلاعات پر کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر اور 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں کیپٹن فہد، لانس نائیک امتیاز، سپاہی اصغر، سپاہی مہران اور سپاہی شمعون شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دشمن عناصرکی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کے امن اور خوشحالی کوسبوتاژ نہیں کرسکتیں، سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پاک فوج کی طرف سے ایک آپریشن کیا گیا ہے ، جس میں‌ ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔