Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • فنڈنگ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسپیشل سینٹرل کورٹ اسلام آباد پہنچ گئے
    عمران خان فارن فنڈنگ پر درج مقدمے میں عبوری ضمانت کے لیے عدالت پہنچے،عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکر لی،عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا عدالت نے ایف آئی اے کو عمران خان کی گرفتاری سے روک دیا ، عدالتی دائرہ اختیار کا تعین بھی 31 اکتوبر کو ہو گا

    قبل ازیں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے، عمران خان کی ضمانت دائر کرنے کے لیے قانونی ٹیم انتظار حسین پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست ضمانت دائر کی،

    عدالت پیشی کے موقع پر عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ لانگ مارچ کے باعث مارشل لا لگ گیا تو کیا ہوگا ؟ جس پر عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے لانگ مارچ پر تو مارشل لا نہیں لگا تھا

    دوسری جانب کہا جا رہا ہے کہ عمران خان آج 4 بجے پریس کانفرنس کریں گے،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی کل تک حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے منوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی 18 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی

    واضح رہے کہ عمران خان سمیت 11 افراد کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے فارن ایکسچینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی، نجی بینک اکاؤنٹ کے بینفشری ہیں۔ درج ایف آئی آر کے مطابق نیا پاکستان کے نام پر بینک اکاؤنٹ بنایا گیا۔ سردار اظہر طارق، سیف اللہ نیازی، سید یونس، عامر کیانی، طارق شیخ اور طارق شفیع نامزد کئے گئے ہیں بینک منیجر نے غیر قانونی اکاؤنٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دی،نجی بینک کے مینجر کے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا بینک اکاونٹ میں ابراج گروپ آف کمپنی سے21 لاکھ ڈالرآئے تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے بیان حلفی جھوٹا اور جعلی ہے، ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاونٹ سے رقم وصول ہوئی نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی11 لوگوں نے جرم کیا ہے

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

    حامد زمان کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے تحقیقات سے متعلق رپورٹ

  • آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں. وزیر خزانہ

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16ارب ڈالر کا تخمینہ ہے۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 16ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے سیلاب سے 32.4ارب ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا ہے۔

    آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ سبسڈیز نہیں دینی چاہئیں، بجٹ ریفارمز میں 15سے 20فیصد تک کام رہ چکا ہے، توانائی سیکٹر میں ریفارمز کا عمل بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا ہےکہ امید ہے پاکستان گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔فیٹف نے کوئی اعتراض کیا تو اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے۔عمران خان کے غیر زمہ دارانہ بیانات کی وجہ سے امریکہ کی جانب شکوک و شبہات کا اظہار ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انتہائی محفوظ اور مضبوط ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیرس کلب کے قرضوں کے علاوہ تقریباً 27 بلین ڈالر کے قرض کو ری شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں۔ پاکستان کے موجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہونگے۔

    اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ سیلاب سے 32 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ سیلاب کے بعد پاکستان کی بیرونی مالیاتی ضروریات کرنے کیلئے بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کے ساتھ کافی لچکدار ہیں۔

  • ن لیگ نے ایک، پی ٹی آئی نے دو نشستیں کھو دیں ،پی ٹی آئی آٹھ۔ پیپلز پارٹی دو سیٹیں لے گئی

    ن لیگ نے ایک، پی ٹی آئی نے دو نشستیں کھو دیں ،پی ٹی آئی آٹھ۔ پیپلز پارٹی دو سیٹیں لے گئی

    لاہور: قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے 11 حلقوں میں ہونیوالے ضمنی الیکشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کوئی بھی سیٹ نہیں لے سکی، تحریک انصاف قومی اسمبلی کی 5 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی، ایک پر برتری حاصل ہے، پیپلز پارٹی کے حصے میں دو نشستیں آئیں۔ پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں سے دو حلقے پی ٹی آئی کے نام رہے جبکہ ن لیگ صرف ایک صوبائی سیٹ جیت سکی۔

    یاد رہے کہ اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ طور پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسمبلی سے بڑے پیمانے پر مستعفی ہونے کے فیصلے کا اعلان پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے 11 اپریل کو وزیر اعظم شہباز شریف کے انتخاب سے چند منٹ قبل اسمبلی کے فلور پر کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 29 جولائی کو قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 11 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے۔

    سپیکر کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں، ان میں این اے-22 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے-24 چارسدہ 2 سے فضل محمد خان، این اے-31 پشاور 5 سے شوکت علی، این اے-45 کرم ون سے فخرزمان خان شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے دیگر اراکین میں این اے-108 فیصل آباد 8 سے فرخ حبیب، این اے-118 ننکانہ صاحب 2 سے اعجاز احمد شاہ، این اے-237 ملیر 2 سے جمیل احمد خان، این اے-239 کورنگی کراچی ون سے محمد اکرم چیمہ، این اے-246 کراچی جنوبی ون سے عبدالشکور شاد بھی شامل تھے۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے بھی منظور کیے گئے تھے۔

    تاہم پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی شکور شاد نے بعد ازاں عدالت سے رجوع کر کے بیان دیا تھا استعفیٰ دینے کا فیصلہ خالص سیاسی تھا، جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ دیدیا۔

    عمران خان بمقابلہ پی ڈی ایم امیدواران

    16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے جن 8 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے جن 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان میں پی پی 241 بہاولنگر، پی پی 209 خانیوال اور پی پی 139 شیخوپورہ شامل ہیں۔

    ملکی سیاسی تاریخ میں منفرد مثال ہے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان 8 میں سے 7 نشستوں پر انتخاب لڑ رہے ہیں۔ جبکہ آٹھویں نشست پر شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی پی ٹی آئی کی امیدوار ہیں۔جن کا مقابلہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سے تھا جو مہر بانوقریشی بری طرح ہار گئی ہے

    خیبرپختونخوا کے حلقے این اے 22 مردان میں جمیعت علما اسلام کی جانب سے مولانا قاسم جبکہ چارسدہ حلقہ این اے 24 سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل خان ولی کو ٹکٹ دیا گیا ہے، ان دونوں امیدواروں کی حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ پی ڈی ایم امیدواروں کا مقابلہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے ہورہا ہے۔

    پنجاب کی 3 نشستوں این اے 108 فیصل آباد، ننکانہ صاحب این اے 118 سے مسلم لیگ ن نے بالترتیب عابد شیر علی اور ڈاکٹر شذرہ منصب علی کو ٹکٹ دیا گیا، ان دونوں حلقوں پر بھی لیگی امیدواروں کے مدمقابل سابق وزیراعظم عمران خان ہیں۔

    الیکشن کمیشن نے کہا کہ 11 حلقوں میں خواتین کے لیے 713 پولنگ اسٹیشنز، ساڑھے 4 ہزار پولنگ بوتھ قائم ہیں،
    پنجاب میں ایک ہزار 434، خیبرپختونخوا میں 979 اور کراچی میں 340 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئےتھے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے ختم ہوا۔ ضمنی انتخابات میں خواتین کی دلچسپی ظاہر ہوگئی، ان کی جانب سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گیا، خواتین کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔

    الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ 11 حلقوں میں 20 لاکھ 27 ہزار 733 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، خواتین کی پولنگ کے عمل میں خصوصی دلچسپی خوش آئند ہے، خواتین کی بڑی تعداد آج اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچی ہے، الیکشن کمیشن صنفی امتیاز کو ختم کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج:

    این اے 22مردان:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 22 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار مولانا محمد قاسم کو زیر کر لیا۔ فاتح امیدوار نے 76681 ووٹ لیے جبکہ رنر اپ امیدوار 68181 ووٹ لے سکے۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان نے 58577 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی اس وقت بھی متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا محمد قاسم 56318 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    این اے 24 چارسدہ:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اے این پی کو تقریباًٰ دس ہزار کی لیڈ سے ہرایا۔ این اے 24 چارسدہ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 78589 ووٹ حاصل کیے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

    یاد رہے کہ 2018 کے جنرل انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فضل محمد خان نے این اے 24 میں فتح حاصل کی تھی اور اس وقت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو پچھاڑ دیا تھا۔ فاتح امیدوار نے 83495 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ رنر اپ امیدوار 59483 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    این اے 31 پشاور:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے حلقے این اے 31 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے 59972 ووٹ لیکر فتح حاصل کی۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ امیدوار اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے امیدوار حاجی غلام احمد بلور نے 34724 ووٹ حاصل کیے۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے الیکشن میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شوکت علی نے 87 ہزار 895 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی جبکہ مخالف امیدوار عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور نے 42476 ووٹ حاصل کیے تھے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ اس سیٹ پر متحدہ مجلس عمل کے محمد صدیق الرحمان نے 11657 ووٹ حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    خیال رہے کہ 2013ء میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عام انتخابات میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور کو واضح ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی تاہم بعد میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور پی ٹی آئی کو شکست دیکر قومی اسمبلی پہنچے تھے۔

    این اے 108 فیصل آباد:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرا دیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے 99841 ووٹ حاصل کر کے فتح کو گلے لگایا جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 75266 نے ووٹ حاصل کیے۔

    یاد رہے کہ اس حلقے میں 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار فرخ حبیب نے 112740 ووٹ لیکر فتح حاصل کی تھی۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی 111529 نے ووٹ حاصل کیے تھے۔

    این اے 118 ننکانہ صاحب:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کو 12 ہزار کی برتری سے شکست دی۔
    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان نے 90180 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 78 ہزار 24ووٹ حاصل کیے تھے۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں این اے 118 کا الیکشن اعجاز احمد شاہ نے جیتا تھا، انہوں نے 63818 ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی 61413 ووٹ حاصل کر سکیں تھی جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار 49345 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

    این اے 157 ملتان :
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی موسیٰ گیلانی نے 107327ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی نے 82141 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح پاکستان پیپلز پارٹی نے یہ سیٹ 24 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی۔

    یاد رہے کہ علی موسیٰ گیلانی اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی حکومت میں بھی 2012ء کے دوران ضمنی الیکشن میں فتح حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے الیکشن میں مذکورہ سیٹ پاکستان تحریک انصاف نے جیتی تھی، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو شکست دی تھی۔
    بعد ازاں پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے زین قریشی نے مذکورہ سیٹ چھوڑ کر صوبائی سیٹ پر الیکشن لڑا تھا جس پر انہوں نے ن لیگ کے امیدوار کو زیر کیا تھا۔

    این اے 237 ملیر کراچی:

    این اے 237 کراچی کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبد الحکیم بلوچ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو ہرا دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نے 32567 جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین نے 22493 ووٹ حاصل کیے۔یاد رہے کہ 2018ء کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمیل احمد خان نے 33280 ووٹ لیکر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو شکست دیدی تھی۔ رنر اپ امیدوار 31907 ووٹ لے سکے تھے۔

    این اے 239 کورنگی کراچی:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان جیت چکے ہیں جبکہ
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سیّد نیئر رضا بری طرح ہار چکے ہیں‌

    پی پی 139 شیخوپورہ:
    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چودھری افتخار بھنگو 36435 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے، پی ٹی آئی کے ابو بکر شرقپوری 34973 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    یاد رہے کہ 2018ءکے عام انتخابات میں یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ ن نے جیتی تھی، اس وقت لیگی امیدوار جلیل احمد شرقپوری نے فتح کو گلے لگایا تھا، پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال کے دوران انہوں نے ن لیگ سے استعفیٰ دیدیا تھا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ جس کے بعد ان کی جگہ پر ٹکٹ جلیل شرقپوری کے کزن ابو بکر شرقپوری کو دیا تھا۔

    پی پی 209 خانیوال :
    پی پی 209 کے ضمنی الیکشن پاکستان تحریک انصاف نے تقریباً چودہ ہزار کی ووٹوں کی برتری سے جیت لیا ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی 71586 ووٹ لیکر کامیاب ٹھہرے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار چودھری ضیاء الرحمان نے 57864 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پی پی 209 خانیوال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد فیصل خان نیازی نے 55214 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالرزاق خان 38937 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔خیال رہے کہ حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے دوران عدم اعتماد کی نمبر گیم کی صورتحال میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل خان نیازی نے عہدے سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

    پی پی 241 بہاولنگر:
    اُدھر پی پی 241 میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان مسلم لیگ ن کو تقریباً 9 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دیدی۔ پی ٹی آئی کے امیدوار ملک مظفر خان اعوان نے 57537 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار امان اللہ ستار باجوہ نے 48650 ووٹ حاصل کیے۔

    یاد رہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کاشف محمود نے 48543 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی تھی ، پی ٹی آئی کے امیدوار ملک محمد مظفر خان نے 44184 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی تھی تاہم جعلی ڈگری کی پاداش میں کاشف محمود کو نا اہل کر دیا گیا تھا۔

  • عمران خان کی انا، قومی خزانے کا ایک ارب ایک روز میں برباد کر دیا

    عمران خان کی انا، قومی خزانے کا ایک ارب ایک روز میں برباد کر دیا

    باغی ٹی وی ،لاہور – قومی اسمبلی کے سات حلقوں پر عمران خان نے الیکشن لڑے ۔ عمران خان پہلے بھی قومی اسمبلی ہیں انکا استعفی منظور نہیں ہوا ۔ عمران خان رکن ہونے کے باوجود سات سیٹوں سے الیکشن لڑے۔ قانونی طور پر ایک رکن اسمبلی ایک ہی سیٹ رکھ سکتا ہے اور اگر زیادہ سیٹیں جیت جائے تو اسے باقی حلقے چھوڑنے پڑتے ہیں ان میں پھر ضمنی انتخابات ہوتے ہیں۔ اب عمران خان سات حلقوں سے اگر جیت بھی جاتے ہیں تو اسمبلی میں جانے کے موڈ میں تو وہ ہیں نہیں۔ پہلے بھی رکن ہیں تو انکو پھر سب سیٹوں پر استعفی دینا پڑے گا۔ اور تمام حلقوں میں دوبارہ ضمنی الیکشن ہوں گے
    پاکستان میں سیلاب سے تباہی مچی ہوئی ہے۔ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے۔ ڈالر کی قیمت روز بروز بڑھ رہی ۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے پاکستانی معیشت ہچکولے کھا رہی ہے ایسے میں ان سات حلقوں میں الیکشن میں اکیلے عمران خان کا لڑنا اور پھر اسمبلی میں بھی نہ جانا استعفے دینا یہ قومی خزانے کا ضیاع ہے ۔ عمران خان ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور پاکستان کو ریاست مدینہ بنانا چاہتے ہی کیا ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے کہ قومی خزانے کا ضیاع کیا جائے۔ توشہ خانہ کی گھڑیاں تو لے ہی گئے فرح گوگی کو بھی کرپشن کا ٹھیکیدار بنوا دیا اب ان الیکشن کے ذریعے ہی پاکستانی قوم کے وسائل عمران خان نے برباد کیے۔ کیا ہو جاتا کہ عمران خان کسی اور کو ٹکٹ دیتا ہار جاتے یا جیت جیتے وہ الگ بحث لیکن کم اس کم اسمبلی میں تو جاتے ۔ پیسوں کا ضیاع نہ ہوتا اب ان الیکشن پرکروڑوں روپے کے اخراجات آئے ان سب کا ذمہ دار کون ہے ؟ ان الیکشن پر کم از کم ایک ارب کے قریب اخراجات ہوئے ہیج عمران خان نے پاکستانی قوم کا ایک ارب روپیہ اپنی انا کے لئے ضائع کروا دیا پاکستانی قوم کب سمجھے گی کہ عمران خان ہی اس وقت انکا دشمن بنا ہوا ہے۔ ریاست مدینہ کا سنہرا خواب اور مذہبی ٹچ دے کر ریاست کے وسائل برباد کرنے میں عمران خان نے کوئی کسر نہیں چھوڑی عمران خان چاہتے ہیں ملک دیوالیہ ہوتا یے ہو جائے مجھے بس کرسی ملنی چاہیے وہ بھی وزیراعظم والی۔ آئی ایم ایف کے معاہدوں کی خلاف ورزی عمران خان نے کی جس کا خمیازہ قوم آج تک مہنگائی کہ صورت میں بھگت رہی ہے۔ الیکشن مہم مین جب سیلابی علاقوں میں لاشیں پانی میں تیر رہی تھیں بے حسی کا عالم یہ تھا کہ عمران خان جلسے کر رہے تھے اور اسکا فوکس صرف اور صرف کرسی ہے لیکن یوں لگتا ہے کہ اب عمران خان کو کرسی نہیں ملنے والی۔ بنی گالہ میں جتنے بھی رات کے اندھیرے میں عمل ہو رہے ہیں وہ سب الٹ ہو رہے ہیں۔ عمران خان جو کبھی مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے ساتھ تھا جنرل مشرف کے ساتھ تھا اب انکا نام بھی صحیح نہیں لگتا اخلاقیات نام کی کوئی چیز نہیں چھوڑی انہوں نے۔ اپنے سیاسی حریفوں پر گالم گلوچ کرنا کیا ریاست مدینہ میں ایسے ہوتا تھا؟ عمران خان کو اب سمجھ نہیں ا رہی کہ وہ کیا کریں لانگ مارچ میں لوگ نکلنے کو تیار نہیں میں اعلان کروں گا جلد کال دوں گا سن کر لوگ تنگ آ گئے ہیں اگر عمران خان نے لانگ مارچ کی کال بھی دی تو وہ بھی ایسے حالات میں ملکی معیشت پر خود کش حملہ ہو گا لیکن اس سے عمران خان کو غرض نہیں معیشت جائے بھاڑ میں بس عمران خان کو کرسی چاہئے وہ بھی وزیراعظم کی

  • ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:پی ٹی آئی 8 پرآگے3 پرپیچھے پیچھے

    ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:پی ٹی آئی 8 پرآگے3 پرپیچھے پیچھے

    لاہور:ضمنی انتخابات پولنگ ختم ،گنتی جاری:ابتدائی نتائج :پی ٹی آئی کا پلڑہ بھاری،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا ، سندھ اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے اور گنتی جاری ہے

    اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 8 سیٹوں پر آگے آگے جبکہ تین سیٹوں پر پیچھے پیچھے جارہی ہے ، جن سیٹوں پر پی ٹی آئی ہار رہی ہےان میں شیخورپورہ کی صوبائی سیٹ ، ملتان سے قومی اسمبلی کی سیٹ اور ایسے ہی کراچی سے قومی اسمبلی کی ایک نشت آخری اطلاعات تک ہار رہی ہے

    خیبر پختونخوا ، سندھ اور پنجاب میں قومی اسمبلی کی 8 اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔

    قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 سے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوا ان میں خیبر پختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    ضمنی انتخابات کے لئے گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے۔الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔

    پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل تھے۔

    غیرحتمی غیر سرکاری نتائج

    این اے22 مردان: 330 میں سے 16 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 2 ہزار 218 ووٹ لے کر پہلے جبکہ جے یو آئی کے محمد قاسم 2 ہزار 786 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    این اے 24 چارسدہ: 10پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج عمران خان 1775ووٹ لے کر آگے جبکہ اے این پی کے ایمل ولی خان 1360ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    این اے31پشاور: 265 میں سے31 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 4300ووٹ لے کر پہلے جبکہ اے این پی کے غلام احمد بلور 2571ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    این اے 108 فیصل آباد: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 282 ووٹ لے کر پہلے جبکہ عابد شیر علی 206ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    این اے 118 ننکانہ صاحب: غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 336 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر شذرہ منصب 284ووٹ لیکردوسرے نمبر ہیں۔

    این اے157ملتان: 264پولنگ اسٹیشن میں سے 26 کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی کے علی موسیٰ گیلانی 6425 لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارمہر بانو 5224 لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    این اے237 کراچی: غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی کےحکیم بلوچ 180ووٹ لیکرآگے جبکہ پي ٹی آئی کےعمران خان49ووٹ لیکردوسرے نمبرپر موجود ہیں۔

    این اے239 کراچی: 5پولنگ اسٹیشنزکے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 431 ووٹ لیکر آگے جبکہ ایم کیوایم کے امیدوار 137 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    پی پی 153 شیخوپورہ: 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے چوہدری افتخار 1936 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے محمد ابو بکر 1913 لے کر پیچھے ہیں۔

    پی پی 168 بہاولنگر: 5 اسٹيشنز کے غير حتمي غير سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 1106 ووٹ لے کر آگے جبکہ پي ايم ايل اين امیدوار 1074 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    قومی اسمبلی کے 8 اور 3 صوبائی حلقوں پر پولنگ کا آغاز صبح 8 سے ہوا جو کہ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہی۔

    قومی اسمبلی کے جن حلقوں پر ضمنی انتخاب ہوا ان میں خیبر پختونخوا کے 3، کراچی کے 2 اور پنجاب کے 3 حلقے شامل ہیں جبکہ تینوں صوبائی نشستیں پنجاب اسمبلی کی ہیں۔

    ضمنی انتخابات کے لئے گیارہ حلقوں میں 2 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز اور 9 ہزار 869 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے، 747 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 694 حساس قرار دیئے گئے۔

    تمام انتخابی عمل کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ خود کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی یا پولنگ میں مداخلت کرنے پر فوری کارروائی ہوگی۔

    الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی اداروں کے متعلقہ انچارجز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے ہیں۔

    پولنگ کے دن سیکیورٹی کے تین حصار رکھے گئے ، پولیس پہلے، رینجرز، ایف سی دوسرے اور فوج تیسرے سیکیورٹی حصار کیلئے موجود رہی۔ پاک فوج، رینجرز اور ایف سی کے ڈیوٹی انچارجز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات حاصل تھے۔

  • امریکی صدر جوبائڈن نے پاکستان سے متعلق بیان میں چول ماری ہے. وزیر داخلہ

    امریکی صدر جوبائڈن نے پاکستان سے متعلق بیان میں چول ماری ہے. وزیر داخلہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان سے متعلق بیان دیکر چول ماری ہے.

    فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر کے پاکستان سے متعلق ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا امریکی صدر نے خوامخواہ بات کر دی اس معاملے میں پاکستان کا ذکر بھی نہیں تھا۔ ضمنی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کسی جگہ پر بھی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی، اگر کسی سے ملنے یا خوشی غم کے لیے گیا ہوں تو اسے الیکشن مہم نہیں کہا جا سکتا۔

    ان کا کہنا تھا شفاف الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ایجنسی سمیت سب کو عمل کرنا چاہیے، اب تک دو مقامات پر معمولی واقعات رونما ہوئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا مجھے بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کا ٹرن آؤٹ 20 سے 25 فیصد ہے، ضمنی الیکشن میں عوام کا فیصلہ تسلیم کیا جانا چاہیے اور عام انتخابات کا جو فیصلہ ہو گا وہ بھی سب کو ماننا چاہیے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جتھہ کلچر کو ہر قیمت پر روکیں گے، 25 مئی کی پالیسی کو 10 سے ضرب دے کر نفاذ کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، 25 مئی کی پالیسی کو 10سے ضرب دے کر کام کریں گے۔

    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
    دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا

  • عمران خان  قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں. معاون خصوصی وزیراعظم عطاء تارڑ

    عمران خان قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں. معاون خصوصی وزیراعظم عطاء تارڑ

    معاون خصوصی وزیراعظم عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہے ہیں.

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب، سندھ اور کے پی کے میں ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، ایک ایسا لیڈر جو منافقت کا نشان ہے، وہ یہ قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کررہا ہے، کیوں کہ اگر عمران خان کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان سیٹوں پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔ عطاتارڑ نے کہا کہ یوٹرن پر یوٹرن لینے والے کی سیاست منافقت ہے، عمران خان اس وقت رکن قومی اسمبلی ہیں، اس نے بدنیتی سے قومی اسمبلی سے استعفے دیئے، اس کا حقیقتا انتخابات لڑنے کا نہیں واپس اسمبلی میں جانے کا ارادہ ہے، اتنا ڈر، خوف اور کیا شرم ہے اگر اسمبلی آنا ہے تو آئیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کے امیدواروں نے اس طرح زور نہیں لگایا جس طرح اپنے لئے لگایا تھا، یہ ان کی ناکام حکمت عملی ہے، اسی لئے ٹرن آؤٹ کم ہے، ان کے ووٹرز کہتے ہیں ہم نے اسمبلی میں نہیں جانا اور الیکشن بھی لڑ رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ عمران خان کی ہر بات سے منافقت اور تضادات نظر آتے ہیں، ان کے کیا کیا راز آشکار نہیں ہوئے، یہ کھیلنے کا وقت نہیں ہے نہ یہ کھلاڑیوں کا کام ہے، آپ نے سیاست بچائی ہے ہم نے ریاست بچائی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج جب رزلٹ آئے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا، ہمارے امیدوار مطمئن نظر آئے ہیں، گیلانی صاحبان کو سیلوٹ کرتاہوں۔ عطاتارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف والے موروثی سیاست کو گالی دیتے تھے، کیا ملتان میں شاہ محمود کے بچوں کےعلاوہ اور کوئی نہیں تھا جو الیکشن لڑتا. تبدیلی کا جذبہ تبدیلی کا جنون انا للہ وانا الیہ راجعون، پی ٹی آئی نے الیکشن سنجیدگی اور دل سے نہیں لڑا، ہم پرامید ہیں کہ ہم اوراتحادی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ فرخ حبیب سمجھدار ہيں آج صبح ہی میڈیا پرکہہ رہے ہيں کہ لسٹوں پر اعتراض ہے، اگر ووٹر لسٹوں پر اعتراض ہے تو نشاندہی کریں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی آج بھی دوبئی میں ہے، 190 ملین فارن فنڈنگ کا ڈاکا سب کے سامنے ہے، کیا اسٹیبلشمنٹ نے کہا تھا کہ گوگی چوریاں کرے اور ڈاکے ڈالے، اب کہتے ہیں کہ اختیار ڈمی تھا، تو آپ گھر چلے جاتے۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہيں، وہ پہلے کے پی کے اور پنجاب کی حکومتيں ختم کر ديں، خود ہی الیکشن ہو جائے گا۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کے 4 ڈی جیز تبدیل ہو چکے ہیں اور اب پانچواں ڈی جی لگایا گیا ہے، ہمارے پاس جو تحقیقاتی ادارے تفتیش لے کر آتے ہیں اس پر کاروائی کرتے ہیں، شہزاد اکبر کی طرح ہم بھی کاغذ لہرا سکتے تھے۔

    عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فواد چوہدریاور شہباز گل کی کوئی سیاسی بصیرت نہیں ہے، وہ پولیٹکل فیلیئر کا الزام امریکا کو دے رہے ہيں سب سے بڑے فیلیئرآپ ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حافظ آباد کے ساتھ بہت زیادتی کی گئی ہے، کنجاہ کی تمام زرعی زمین مونث الہی نے خرید لی ہے، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ان کا ذاتی غلام بنا ہوا ہے، کہاں کہاں کمشنر بٹھائے گے۔

  • موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے. وزیراعظم

    موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے. وزیراعظم

    وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقےسے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب نے لاکھوں ایکڑ پر تیار فصلوں کو تباہ کر دیا۔ پاکستان جیسے زرعی ملک کو بھی اس نقصان کے ازالے کیلئے اشیائے خوردنوش درآمد کرنا پڑیں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج خوراک کا عالمی دن دنیا کے مختلف ممالک کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مجموعی عالمی اقدامات کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔


    وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قدرتی آفات اور عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتوں سےغذائیت سے بھرپور خوراک، جس کی پہلے سے ہی کمی تھی، کی عالمی سطح پرمزید قلت کا خدشہ ہے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ہماری زندگیوں پرکئی طریقے سے منفی اثرات مرتب کر رہی ہے جس میں عالمی سطح پرغربت اور بھوک میں اضافہ سر فہرست ہے۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک اور ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ؛ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ میں عوام بھرپور حصہ لیں۔ یہ آئینی و قانونی عمل ہے اور صرف عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسے منتخب کریں۔ ووٹرز سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں کیونکہ آپ اور آپ کے ملک کی ترقی و خوشحالی کا دارومدار اس پر ہے۔

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی پولنگ میں عوام کو حصہ لینے کی درخواست کی ہے انہوں نے لکھا؛ جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں ہر کوئی ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے۔
    https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1581492506599911424

    جبکہ عمران خان کو جھوٹا لیڈر قرار دیتے ہوئےلیگی رہنماء حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ بے چارے کو جیتنے کیلئے ہزار ہزار روپے میں ووٹ خریدنے پڑ رہے ہیں۔ جیسا جھوٹا لیڈر، ویسی ہی جھوٹی مقبولیت ہے۔ ایک اور ٹوئٹر پیغام میں رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ووٹرز سے گزارش ہے کہ گھروں سے نکلیں اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے نشان شیر پر مہر لگائیں۔ کسی دھوکے باز کے دھوکے میں نہ آئیں۔


    نجی ٹی وی پروگرام سے متعلق اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ لوگ ہمیں اس لیے ووٹ دیں گے کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ ن لیگ جب حکومت میں آتی ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے۔موٹر ویز بنتی ہیں، ڈالر کا ریٹ نیچے اور معیشت بحال ہوجاتی ہے۔ عمران خان نے معیشت تباہ و برباد کردی۔
    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ

  • ضمنی انتخابات؛ متعدد حلقوں میں لڑائی جھگڑوں سے کئی کارکنان زخمی جبکہ بیلٹ پیپرز وائرل

    ضمنی انتخابات؛ متعدد حلقوں میں لڑائی جھگڑوں سے کئی کارکنان زخمی جبکہ بیلٹ پیپرز وائرل

    ضمنی انتخابات؛ متعدد حلقوں میں لڑائی جھگڑوں میں کئی کارکنان زخمی جبکہ بیلٹ پیپرز سوشل میڈیا پر وائرل

    تحریک انصاف نے الزام عائد کیا کہ ہمارے کراچی کے صدر بلال غفار پر ملیر میں حملہ کیا گیا، بلال غفار کو ملیر غازی گوٹھ میں مخالف گروہ کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلال غفار کو قریبی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر بلال غفار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایم پی اے سلیم بلوچ نے مجھ پر سب سے پہلے حملہ کیا، مجھے دھکا دے کر زمین پر گرایا، ان کے 10 سے 15 ساتھیوں نے مجھے اینٹیں ماریں، مجھ پر پولیس کی موجودگی میں پی پی والوں نے حملہ کیا لیکن پولیس نے میری کوئی مدد نہیں کی۔ پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان، حلیم عادل شیخ اور عمران اسماعیل نے حملے کی مذمت کی ہے۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ پی پی کے جیالے اپنی شکست سے خوف زدہ ہوگئے، الیکشن میں ناخوشگوار واقعات کا رونماء ہونا دھاندلی کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی وکلاء کے ہمراہ ملیر سٹی تھانے مقدمہ درج کرانے پہنچ گئے۔ تھانے میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں نے بلال غفار اور ساتھیوں پر حملہ کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، ہم پیپلز پارٹی کے نام نہاد دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے آئے ہیں، پولیس کی موجودگی میں بلال غفار اور ساتھیوں پر حملہ کیا گیا جس سے واضح ہوگیا کہ پولیس بھی پیپلز پارٹی کے غنڈوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگ عمران خان کی جیت سے خوف زدہ ہیں، کراچی والوں نے ان نام نہاد دہشت گردوں کو مسترد کردیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر میں اے ٹی سی کی دفعہ لگوا کر کٹوائیں گے۔

    دریں اثنا پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے حاجی سکھیو اسکول پولنگ اسٹیشن 83 کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کے 2 سو سے ڈھائی سو افراد اسکول کے اندر ٹھپے لگاکر آئے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز کے باہر کیمرے کیوں نہیں لگے؟ ان لوگوں نے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پر بھی تشدد کیا اور پولنگ اسٹیشن سے باہر نکالا۔ ملیر میں حالات کشیدہ ہونے پر ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور کہا کہ ضلع ملیر میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہیں، تمام پولیس افسران اور اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، غازی گوٹھ میں تھوڑے معاملات کشیدہ ہوئے تھے لیکن اب معاملات کنٹرول میں ہیں۔

    تحریک انصاف کے الزام پر پیپلز پارٹی کا بیان سامنے آگیا۔ پی پی رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ بلال غفار نے یقینی شکست کے خوف سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی، سلیم بلوچ پولنگ اسٹیشن میں بلال غفار کی غنڈہ گردی کی اطلاع کے بعد وہاں پہنچے، حکیم بلوچ کی یقینی فتح سے پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کا شکار ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی بدمعاشی کا فوری نوٹس لے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے ترجمان ہدا علی گوہر نے بتایا کہ پی پی 209 خانیوال میں پولنگ اسٹیشن کے باہر سیاسی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ ہدا علی گوہر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت صورتحال پر قابو پالیا اور ووٹنگ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی۔ انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ جھگڑے میں کون سی سیاسی جماعت کے کارکنان ملوث تھے۔

    جبکہ خیبر پختونخوا کے 3 حلقوں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور پر آج ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، ان تینوں حلقوں پر سابق وزیراعظم اور سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان امیدوار ہیں۔ این اے 31 پشاور میں 8 امیدوار میدان میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہیں۔ عمران خان کے مقابل عوامی نیشنل پارٹی کے حاجی غلام احمد بلور اور جماعت اسلامی کے حاجی اسلم ہیں، 265 پولنگ اسٹیشنز میں سے مردوں کے لیے 146، خواتین کے 117 جبکہ 2 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    این اے 22 مردان میں 4 امیدوار میدان میں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز 4 لاکھ 71 ہزار184 ہیں، یہاں عمران خان کا مقابلہ جماعت اسلامی کے عبدالواسع اور جمیعت علمائے اسلام کے محمد قاسم سے ہے، حلقے میں ایک ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے 568 مردوں کے اور 460 خواتین کے پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں، این اے 24 چارسدہ میں 4 امیدوار مدمقابل ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار862 ہے، یہاں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور عمران خان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    حلقے میں قائم 384 پولنگ اسٹیشنز میں سے 196 مردوں کے، 154 خواتین کے اور 34 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ صوبے کے تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے اور سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان حلقوں کے ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بلاخوف و خطر قومی فریضہ سمجھ کر اپنا ووٹ ڈالیں۔

    این اے 31 میں ریٹرننگ افسر سعید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان اور عملہ موجود ہے، پولنگ اسٹاف نے صبح 8 بجے سے پولنگ کا عمل شروع کیا ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ہر بوتھ پر سیاسی پارٹی کا ایجنٹ موجود ہے اور ان ہی کی نگرانی میں گنتی کا عمل بھی ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پریزائیڈنگ افسر کی اچھی تربیت کی گئی ہے، فارم 45 پر امیدوار کا نام چھپا ہوا ہے جس سے مشکلات کم ہو گئی ہے، انتخابی عملہ فارم 45 کی کاپی پولنگ ایجنٹ اور الیکشن کمیشن کو دینے کا پابند ہے۔ دریں اثنا این اے 31 پشاور میں پولنگ کے دوران عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا۔

    ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی فوٹیج میں پولنگ اسٹیشن کے باہر اے این پی اور پی ٹی آئی کے کارکنان کو جھگڑا اور شدید نعرے بازی کرتے دیکھا گیا۔ واقعے کے باعث ووٹنگ کچھ دیر کے لیے روک دی گئی اور ایک کارکن کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ اے این پی کے کارکنان نے دعویٰ کیا کہ ان کے مخالفین الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    بعدازاں پولیس پولنگ اسٹیشن پہنچی اور 2 کارکنوں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد ووٹنگ دوبارہ شروع ہوئی، تاحال یہ واضح نہیں کہ زیرحراست کارکنان کا تعلق کس پارٹی سے ہے۔ علاوہ ازیں آئی جی خیبرپختونخوا معظم جا انصاری نے بتایا کہ 1100 پولنگ اسٹیشنز پر 13 ہزار سے زائد نفری تعینات ہے، اکا دکا واقعات ہورہے ہیں لیکن کوئی بڑا واقعہ تاحال رونما نہیں ہوا، چارسدہ میں نجی سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں پولنگ کا عمل جاری ہے اور اس دوران کسی قسم کی رکاوٹ کا واقعہ پیش نہیں آیا، پولنگ اسٹیشنز کے دورے کر رہے ہیں، پولیس کے رویے پر کوئی شکایت نہیں ملی، نظم و ضبط کو یقینی بنارہے ہیں، ڈی پی او چارسدہ کو الیکشن کمیشن عملے سے تعاون نہ کرنے پر وارننگ جاری کی ہے۔

    https://twitter.com/haidersays_/status/1581533594547539969
    دوسری جانب ضمنی انتخابات کے دوران مہر لگے بیلٹ پیپرز کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ آج اتوار (16 اکتوبر) کو قومی اسمبلی کی 8 اور پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد ہوا۔ پولنگ کے دوران وڈیو بنانا یا موبائل سے بیلٹ پیپرز کی تصویر لینا ضابطہ خلاق کی خلاف ورزی شمار ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگوں نے بیلٹ پیپرز کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ احتشام حیدر نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے این اے 157 کے ضمنی انتخاب کے بیلٹ پیپر کی تصویر شیئر کی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی تحریری کیا گیا ہے کہ کوئی واعظ، کوئی کہانیاں نہیں۔ وجہ سیدھی اور صاف ہے۔


    فضا خان نے لکھا ہے کہ ایک اور خواب پورا ہورہا ہے ، میں نے اپنے حصے کا کام کردیا۔ تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا تھا اور ترجمان الیکشن کمیشن سہیل احمد نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کی تصاویر پوسٹ کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، معاملے کی تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔

    ادھر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا سخت اقدام سامنے آیا جس میں 6 اضلاع میں سپیشل برانچ کے حکام کے پولنگ سٹیشنز میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے یہ پابندی سپیشل برانچ کے موجودہ اور سابق اہلکاروں کے پولنگ سٹیشنز میں غیرقانونی اور بلا اجازت داخلے کی شکایات پر عائد کی ہے. جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر نے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے. اور ایڈیشنل آئی جی (سپیشل برانچ) پنجاب کو صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا حکم نامہ بھجوا دیا گیا.

    ذرائع کے مطابق؛ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 187 کے تحت یہ پابندی لگائی گئی ہے. صوبائی الیکشن کمشنر کا حکم نامہ کے مطابق؛ غیرقانونی اور بلااجازت الیکشن کے دوران اپنے عہدے کا غلط فائدہ اٹھانے والے افسر اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں آسکتی ہے. پنجاب کے 6 اضلاع میں ‘سپیشل برانچ’ کی ‘فیلڈ فارمیشنز’ کو ہدایات جاری کی جائیں. صوبائی الیکشن کمشنر کا حکم نامہ میں کہنا تھا کہ؛ یہ اقدام اٹھانے کا مقصد یہ ہے کہ انتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کسی بھی کوشش کو روکا جائے جبکہ سپیشل برانچ کے افسران اور حکام خود کو سیاسی سرگرمیوں اور پولنگ سٹیشنز سے دور رکھیں.

    الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اے این پی کی رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس مل گیا۔

    الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 31 پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ثمر ہارون بلور نے پولنگ سٹیشن کے اندر ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، انہیں سیکریسی آف بیلٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا، یہ عمل سیکریسی آف بیلٹ سیکشن 178 کی صریحا! خلاف ورزی ہے، ثمر بلور کو کل صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور کے دفتر اپنی وضاحت دینے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

  • اعظم سواتی کا مزید 1روزہ ریمانڈ، سواتی نے ایف آئی اے پر کیس کرنے کی دھمکی دے دی

    اعظم سواتی کا مزید 1روزہ ریمانڈ، سواتی نے ایف آئی اے پر کیس کرنے کی دھمکی دے دی

    اعظم سواتی کا مزید 1روزہ ریمانڈ منظور جبکہ سواتی نے ایف آئی اے پر کیس کرنے کی دھمکی دے دی

    تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں عدالت پیش کیا گیا تھا جہاں ان کا مزید ایک روز جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے. تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کو ایف آئی اے ٹیم نے مقامی عدالت میں ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کے سامنے پیش کیا گیا تھا.

    اعظم سواتی کے وکیل بابراعوان عدالت میں پہلے سے ہی موجود تھے، جب کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اور پارٹی رہنما اعظم سواتی سے اظہار یکجہتی کیلئےایف ایٹ کچہری پہنچے۔ اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر کیس کی سماعت کر رہے ہیں، وکیل پروسیکیوشن نے اعظم سواتی کا ٹوئٹ پڑھ کرعدالت میں سنایا۔

    پروسیکیوٹر نے اعظم سواتی کے مزید ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف پیش کیا کہ اعظم سواتی نے جس موبائل سے ٹویٹ کیا وہ موبائل فون برآمد کرنا ضروری ہے۔ پروسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم ایک سیاسی شخصیت ہے جس کے لاکھوں فالوورز ہیں، ملزم نے اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ سے ٹویٹس کیں، اور مسلح افواج کے سربراہ کا نام لے کر ٹویٹ کی گئی، تفتیش کیلئے تحقیقاتی افسر کو مزید وقت دیا جائے۔

    اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے اعظم سواتی کا موبائل فون عدالت میں ہی منگوا لیا، اور اعظم سواتی کو کرسی پر کھڑا کرکے ان کی ٹانگ اور پاؤں کی انگلی کا زخم جج کو دکھائے۔ اور کہا کہ میرے موکل اعظم سواتی کی پاؤں کی انگلی ٹوٹی ہوئی ہے۔ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ گزارش ہے اعظم سواتی کا مزید ریمانڈ نہ دیا جائے، میرے موکل کو تیسری بار عدالت لایا جا رہا ہے، حکومت کو سواتی کے بجائے سوات پر نظر رکھنی چاہئے۔

    پروسکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ اعظم سواتی دوران تفتیش تعاون نہیں کر رہے، میڈیکل رپورٹ موجود ہے، سیاسی بحث میں نہیں پڑنا چاہتا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ شعیب اختر نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا، جب کہ ملزم کو کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علاوہ ازیں سواتی باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایف آئی اے کیس کروں گا کیونکہ میں ایک وکیل بھی ہوں اور انہوں نے میرے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا.

    مزیہ یہ بھی پڑھیں؛ ملک کے 11 حلقوں میں ضمنی انتخاب کا دنگل آج سجے گا:کانٹے دارمقابلوں کی توقع
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا
    برطانوی وزیراعظم لزٹرس کو مشکلات کا سامنا، وزیر خزانہ کا سخت معاشی فیصلوں کا عندیہ</a
    ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کا امکان، میچ متاثر ہونے کا خدشہ
    ضمنی انتخابات؛ عوام پولنگ میں بھرپور حصہ لیں. وزیراعظم کی اپیل
    چین میں موبائل سمیت ایسے دیگر آلات دفنانے والی مقبول سروس
    دوران پولنگ اثر انداز ہونے والوں کوفوری گرفتارکرلیا جائے گا. الیکشن کمیشن
    رانا ثناءاللہ کو عابد شیر علی کی انتخابی مہم چلانے پر آج ہی طلب کرلیا گیا