Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ہے.
    راولپنڈی میں پاک فوک کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپ دی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی کمان کی علامت سمجھی جانے والی ملاکا اسٹک جنرل سید عاصم منیرکو سونپ دی، جنرل عاصم منیراس چھڑی کو ہاتھ میں لیتے ہی پاکستان آرمی کی کمانڈ سنبھالنے والے 17ویں آرمی چیف بن گئے ہیں۔ جنرل سید عاصم منیر 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف اور جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔

    تقریب سے اپنے الوادعی خطاب میں جنرل باجوہ نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے عظیم فوج میں خدمت کا موقع دیا اور مجھے یہ اعزاز دیا، امید ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی پروموشن ملک اور قوم کی ترقی کا باعث بنے گی۔ مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی تعیناتی ملک اور قوم کیلئے بہترین فیصلہ ثابت ہوگی۔
    سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل باجوہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”ریٹائر ہونے کے بعد بھی میری روح کا رشتہ فوج سے جاری رہے گا، ان کی کسی بھی کامیابی کو میں اپنی کامیابی سمجھ کر فخر محسوس کروں گا“۔
    اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ میری آواز پر لبیک کہا، خوشی ہے کہ اتنے قابل افسر کے ہاتھ میں فوج کی کمان دے کر ریٹائر ہو رہا ہوں، فوج کی کامیابی کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ ان کی کامیابیوں کا اعتراف صرف دوستوں ہی نے نہیں بلکہ دشمنوں نے بھی کیا۔ میں پاک فوج کی کامیابیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

    جنرل عاصم منیر کون ہیں؟

    جنرل سید عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں اور فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سینیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیر پہلے نمبر پر تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کور کمانڈ، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ اسکول سے تربیت مکمل کی اور انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے اور 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا اور جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے جبکہ اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

  • کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ چیف جسٹس

    کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ چیف جسٹس

    کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت ہوئی

    ریکوڈک منصوبے کے ماحول دوست ہونے کے عدالتی سوالات پر وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیئے،وکیل مخدوم علی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں تمام تر ماحولیاتی تحفظات کو ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے، عدالت نے ریکوڈک منصوبے کیلئے استعمال ہونے والے پانی کا سوال کیا تھا، کمپنی جو پانی استعمال کرے گی وہ جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں پائپ لائن سے جانے والا پانی گوادر بندرگاہ پر صاف ہونے کے بعد سمندر میں جائے گا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا سمندر کا پانی ریکوڈک تک لا کر استعمال نہیں ہو سکتا؟ وکیل مخدوم علی نے کہا کہ ریکوڈک سے گوادر 680 کلومیٹر ہے، روزانہ پانی لانا ناممکن ہے،جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ میں مسلسل پانی کےاستعمال سے بلوچستان میں خشک سالی ہو سکتی ہے، وکیل نے کہا کہ تحقیق کے مطابق ریکوڈک میں پانی کا ذخیرہ منصوبے کی مجموعی زندگی سے زیادہ ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا یہ ممکن نہیں کہ غیر ملکی کمپنی صوبہ بلوچستان کے پانی کا ری سائیکلنگ پلانٹ لگائے؟ ریکوڈک کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے تحفظ اور مراعات کیا طے ہوئیں؟ ریکوڈک میں کام کرنے والے مزدوروں کی مراعات لوکل مزدوروں سے بہتر ہونی چاہئیں، وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ لوکل لیبر قوانین ہی ریکوڈک کان کے ملازمین پر لاگو ہوں گے،اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے اقدار کی پابندی کی جائے گی،

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرک گولڈ کے پاکستان اور دیگر ملکوں میں جاری منصوبوں میں مزدوروں کی تنخواہوں کا موازنہ بتائیں، جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کان کنی کرنے والے مزدوروں کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں،مزدوروں کے تحفظ کا فریم ورک بتائیں،

    ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کار حکومتی ملکیتی اداروں کے وکیل جہانزیب اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ریکوڈک معاہدے میں حکومت پاکستان 50 فیصد سرمایہ کاری کر رہی ہے،پاکستان کی سرمایہ کاری براہِ راست نہیں ہے،پاکستان 3 حکومتی ملکیتی اداروں کے ذریعےریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے، حکومتی مالیاتی اداروں میں او جی ڈی سی ایل ، پاکستان پیٹرولیم کمپنی لیمیٹڈ شامل ہیں،گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ کمپنی بھی سرمایہ کار حکومتی مالیاتی اداروں میں شامل ہے، تینوں حکومتی مالیاتی اداروں کی جانب سے منصوبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی پاکستان نے 4.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیساتھ 900 ملین ڈالر زجرمانہ بھی ادا کرنا ہے، پاکستان کے جرمانے کی مد میں تینوں حکومتی مالیاتی اداروں نے 562 ملین ڈالرز ادا کر دیے ہیں، ریکوڈک منصوبے سے ملنے والا 64 فیصد فائدہ پبلک سیکٹر کو ہو گا، ریکوڈک منصوبے میں تمام ٹرانزیکشنز کا آڈٹ اسٹیک ہولڈرز کو میسر ہو گا،

    ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کار حکومتی ملکیتی اداروں کے وکیل جہانزیب اعوان کے دلائل مکمل ہو گئے، ریکوڈک منصوبے سے متعلق ریفرنس کی سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    تمباکو پر ٹیکس عائد کر کے نئی حکومت بجٹ خسارے پر قابو پا سکتی ہے،ماہرین

    بجٹ میں،کم فیس والے نجی سکولوں کے لیے الگ سے رقم مختص کی جائے، ملک ابرار حسین

    ریکوڈک منصوبے کے مال کی بقیہ 15فیصد ادائیگی منزل پر پہنچ کر مارکیٹ ریٹ کےمطابق ہوگی

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر مملکت، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتیں جاری ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر مملکت اور وزیراعظم سے الگ الگ الوداعی ملاقات کی ہے.صدر مملکت عارف علوی سے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقات ہوئی ہے ، صدر مملکت عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور سپہ سالار خدمات کو سراہا اور انکے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،

    بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم ہاؤس پہنچے،وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی ملاقات کی ہے وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا،وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے آرمی چیف کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا،وزیر اعظم نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاک آرمی، ملکی دفاع اور قومی مفادات کیلئے خدمات کو سراہا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے تاریخ کے ایک مشکل مرحلے پر پاک آرمی کی قیادت کی،دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کلیدی کردار ادا کیا ،وزیراعظم نے جیو اکنامکس کی اہمیت کے حوالے سے جنرل قمر جاوید باجوہ کے کردار کو سراہا ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرکاری امور کی انجام دہی میں تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ،آرمی چیف نے قومی امور کی انجام دہی میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا.

    آرمی جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کو ریٹائر ہورہے ہیں،انکی جگہ پاک فوج کی کمان جنرل عاصم منیر کریں گے، جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا ہے،

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • علی امین گنڈہ پور کو گرفتار کرنیکی کوشش،پولیس کو چکمہ دے کرنکل گئے

    علی امین گنڈہ پور کو گرفتار کرنیکی کوشش،پولیس کو چکمہ دے کرنکل گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ احمد نواز، ) وفاقی پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کی کوشش، سابق وفاقی وزیروفاقی پولیس کو چکمہ دے کر نکل گئے،

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد لے جانے کے دوران میانوالی میں وفاقی پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رش زیادہ ہونے کے باعث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پوروفاقی پولیس کے اہلکاروں کو چکمہ دیکر نکل جانے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں ۔ شنید ہے کہ سندھ پولیس بھی مختلف مقدمات میں سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو گرفتارکرنے ڈیرہ پہنچ سکتی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخواہ میں کئی اہم عہدیداروں کی گرفتاری کاخطرہ موجودہے جس کے بعد حالات سنگین ہونے کاخدشہ بڑھ گیاہے۔

    دوسری جانب سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف نیب اور ایف آئی اے نے شکنجہ تنگ کر لیا، مختلف ٹھیکوں اور جائیداد کا حساب طلب کر لیا گیا، نیب اور ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف شکنجہ تنگ کرتے ہوئے ان سے ان کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دی گئی نوکریوں اور مختلف محکمہ جات میں ان کے کہنے پر ہونے والی پوسٹنگ ٹرانسفرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے۔ نیب اور ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈ ہ پور سے گلگت بلتستان کے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ ان تمام امور سے واضح ہو رہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے نے سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ان پر اپنی گرفت سخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں نیب نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ہ سے بھی رابطہ کیا ہوا ہے۔

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو وائرل 

  • سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کے فوری آڈٹ کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ گن اینڈ کنٹری کلب کے آڈٹ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے،2دسمبر 2019 سے 20 جون 2022 تک کا آڈٹ کیا جائے، گن اینڈ کنٹری کلب اور سی ڈی اے میں زمین لیز کے معاملے پر مجاز اتھارٹی کو فیصلے کی ہدایت بھی کی گئی،عدالت نے کہا کہ سیکریٹری آئی پی سی جو چیئرمین کمیٹی بھی ہیں انکی میٹنگ میں چائے کا خرچہ 4لاکھ 16 ہزار روپے تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے اجلاسوں میں ہم کھانے پینے کے اخراجات خود ادا کرتے ہیں،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے قائد اعظم بھی اجلاسوں میں چائے بسکٹ نہیں دیتے تھے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ موجودہ کمیٹی کی جانب سے آڈٹ بھی نہیں کروایا جا رہا،نعیم بخاری ممبر کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں فیصل سخی بٹ ،دانیال عزیز اور خرم کی سیاسی تقرریاں ہوئیں انٹرنل آڈٹ ہر سال ہو رہا ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینچ کے ایک ممبر کیس نہیں سننا چاہتے،نعیم بخاری نے کہا کہ کمیٹی سی ڈی اے کو 1880 ملین کی ادائیگی کرنا چاہتی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 180کروڑ کی ادائیگی کا متعلقہ اتھارٹی فیصلے کرے ہم کچھ نہیں کریں گے،گن اینڈ کنٹری کلب قومی اثاثہ ہے جس کو ہم صرف تحفظ دینا چاہتے ہیں، حکومت جلد از جلد قانون سازی کرے اور کلب کے انتظامات کو سنبھالے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ برس فروری تک ملتوی کر دی

    حکومت نے یہ کام کیا تو وکلاء 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے،وکلا کی دھمکی

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی میدان میں‌ آگئے، ریفرنس کی خبروں‌ پر صدرمملکت کوخط لکھ کر اہم مطالبہ کر دیا

    سپریم کورٹ میں گن اینڈ کنٹری کلب کیس کی سماعت، عدالت نے دیا حکومت کو بڑا جھٹکا

    گن اینڈ کنٹری کلب سے متعلق کیس کی سماعت،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

    واضح رہے کہ عدالت نے دی گن اینڈ کنٹری کلب کے قیام کے حوالے سے پرویزمشرف دور کی قرارداد غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سروے آف پاکستان کو تین ہفتوں میں 145 ایکڑ زمین کی حد بندی کا حکم دیا تھا،عدالت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ 1975 میں لیز کے تحت 175 ایکڑ زمین دی گئی جس میں 2008 میں مزید 33 سال کی توسیع کر دی گئی، دی گن اینڈ کنٹری کلب کو دی گئی زمین کی سی ڈی اے سے منظوری نہیں لی گئی۔

  • افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا ، فوج کے غیرسیاسی ہونے سے ادارے کا وقار بڑھ جائے گا،عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں،ہم نےدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، مستقبل میں پاک فوج کو مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں، نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں،

    گلف نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج پروپیگنڈے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہے گی،افواج پاکستان نے بذریعہ عسکری سفارتکاری عالمی سیاست میں توازن قائم کیا، فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پر وان چڑھے گی ،فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کو فروغ ملے گا ،کچھ افراد نے فوج کو تنقید کا ہدف بنایا فوج کے غیر سیاسی ہونے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے فوج کے غیرسیاسی ہونے سے ادارے کا وقار بڑھ جائے گا،پاک فوج نے پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی سیاسی معاملات میں مداخلت سے عوامی حمایت اور افواج کے درمیان وابستگی ختم ہو جاتی ہے،میں نے پاکستان میں سیاست کے انتشار سے پاک فوج کو بچانا سمجھداری سمجھا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہمارے خلیجی اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں، مشکل وقت میں عرب ممالک کی فراخدلانہ اور غیر مشروط حمایت کے مشکور ہیں، پاکستان نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ ممالک کے مفادات کی حمایت کی ہے

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی دو دہائیوں کی طویل جدوجہد ہے،آپریشن ردالفسادکا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ کرنا تھا، ہم نےدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیابیاں حاصل کیں، مشکل ترین وقت میں دنیا کی بہترین فوجی قوتوں میں سے ایک کی خدمت اور قیادت اعزاز ہے، چار دہائیوں میں پاک فوج کو ایک مسلسل ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دیکھا ہے ہم نے محدود وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا،مستقبل میں پاک فوج کو مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں،کوئی بھی قوم صرف دفاعی قوت کی وجہ سے محفوظ نہیں ہوتی ہم نوجوانوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری نوجوان نسل کل آبادی کا 60 فیصد ہے،مسلح افواج مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، پاکستان کی مسلح افواج قوم کی طرف سے اپنی طاقت اور حمایت حاصل کرتی ہیں، نوجوان نسل اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں،ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے، نوجوان خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں ،

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو پیش نہیں ہو سکتے؟عدالت کا استفسار

    عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو پیش نہیں ہو سکتے؟عدالت کا استفسار

    اے ٹی سی اسلام آباد،تھا نہ سنگجانی میں درج کار سرکار میں مداخلت مقدمے کی سماعت ہوئی

    عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کردی ،عمران خان کے وکیل بابر اعوان کی جانب سے میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی گئی ،بابر اعوان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہور میں ہیں،عدالت پیش نہیں ہو سکیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ عمران خان راولپنڈی جلسے میں موجود تھے تو عدالت کیوں پیش نہیں ہو سکتے؟ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہیں مل سکی، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری آڈر ہے؟ وکیل نے کہا کہ لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے کا کوئی تحریری کوئی آڈر نہیں ،

    فیفا کے وارے نیارے ہوگئے؛ اسپانسر شپ سے ایک بلین ڈالر اضافی کمالیے
    پروین رحمان قتل کیس؛ ملزمان کو دی گئی سزا کالعدم قرار
    انتظار ختم! تاریخ کا مہنگا ترین عالمی فٹبال میلہ قطر میں سج گیا:میزبان ملک قطرپہلے میچ میں ہی ہارگیا

    واضح رہے کہ کہ عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت21 اگست کو اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے 25 اگست کو انہیں ضمانت دیتے ہوئے یکم ستمبر تک گرفتار کرنے سے روکا بھی تھا۔ جبکہ 20 اگست کو سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد کے علاقے صدر کے مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ 20 اگست کو پاکستان تحریک انصاف رہنما شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف عمران خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس کا راستہ زیرو پوائنٹ سے ایف 9 پارک تک تھا، اس دوران عمران خان کی تقریر شروع ہوئی جس میں انہوں نے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ ترین افسران اور ایک معزز خاتون ایڈیشنل جج صاحبہ کو ڈرانا اور دھمکانا شروع کیا۔

  • پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    پتا چل گیا۔! سواتی اوقات سے باہر کیوں ؟ اعظم سواتی کے کالے کرتوت، ثبوت حاظر ہیں۔

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے کالے کرتوں پر سے پردہ اٹھاتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی تو اپنے آپ کو بڑے نیک اور پاکباز کہتےہیں مگراس کا بیٹا امریکہ میں شراب بیچتا ہے،اس کی صرف دوکان ہی نہیں بلکہ فیکٹری ہے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے انکشافات کرنے جارے ہیں‌ کہ چودہ طبق نہیں بلکہ 28 طبق روشن ہوجائیں گے

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ میں‌ایسے ایسے ثبوت پیش کررہا ہوں کہ آئے اعظم سواتی ان کوجھٹلائے ، میں چیلنج کرتا ہوں‌ کہ ائے اورکہےکہ یہ جھوٹے ہیں‌، ان کا کہنا تھاکہ اج کل سیاستدانوں نے وطیرہ بنا رکھا کہ وہ لوٹ کر سیاست میں آجاتے ہیں اور پھر سیاست کی آڑ میں یہ انسانوں والا کام نہیں کرتے ، اعظم سواتی 8 دسمبر انیس سوسنتالیس میں پیدا ہوا

     

    اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ویسے تو اعظم سواتی صاحب پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز کا ملک دیکھنا چاہتےہیں اور سب اس قافلے میں شامل ہیں جو ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں لیکن اعظم سواتی کا بیٹا امریکہ میں شراب کا کاروبار کرتا ہے ، اس کے باقاعدہ ثبوت ہیں ، ٹیکس ریٹرن پیپرز ہیں جس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ اعظم سواتی کا بیٹا شراب کا کاروبار کرتا ہے، ان کا کہنا تھاکہ ایک بھارتی نرمل کنڈا کے ساتھ اس کے کاروباری شیئرز ہیں ، ہریانہ میں شراب کا کاروبار اور امریکہ میں بھارتیوں سے زمین کا لین دین بھی ہے، ان کا کہنا تھاکہ اعظم سواتی کو اتنا بڑا معاوضہ ملکی اداروں کو بدنام کرنے کےلیے تو نہیں‌ہورہا ،

    ان کا کہنا تھاکہ شراب بیچنا تو وہ خود اللہ کو جواب دہ ہیں‌، ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کے بارے میں بڑے بڑے انکشافات ہونے والے تھے تو اعظم سواتی نے اس سے توجہ ہٹانے کے لیے اداروں کے خلاف ٹویٹ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، ان کا کہنا تھا کہ ان سے جب پوچھا گیا کہ ان کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی شروع دن سے ہی جھوٹا اورفریبی تھا ، اس کا نام والدین نے بشیراحمد رکھا لیکن اعظم سواتی نے اپنا نام بدل دیا اور ایسا پرکشش نام چن کراستعمال کیا کہ اس سے لوگوں کے اذہان پر ایک انوکھا تاثر دینے کی کوشش کی ہے

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اعظم سواتی المعروف بشیراحمد جس کے بیٹوں کا شراب کا کاروبار ہے اور ان کے شیئرز کچھ ہندوستانیوں کے ساتھ ہیں ، سواتی یہ بتائیں کہ یہ فیکٹریاں کہاں سے بنائی ہیں‌، امریکہ میں بڑے پیمانے پر کارروبار ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کے بیٹے اسامہ سواتی کے بارے میں اعظم سواتی بتائے کہ وہ کون سا کاروبار کررہا ہے ، مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ یہ شخص شروع دن سے ہی فراڈی ہے

    ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ یہ تو وہ شخص ہے کہ جس نے 21 سال پہلے سیلاب متاثرین کو ایک ملین ڈالر کا جعلی چیک تھما دیا اورپھر مکر بھی گیا ، انکا کہنا تھاکہ ارشد شریف شہید نے اس جعلی چیک کی حقیقت بھی آشکارکردی تھی ، اعظم سواتی نے امریکہ ، عرب امارات اور دیگر دنیا میں بڑی جائیدادیں بنائی ،ان میں‌ ایبٹ آباد میں 80 ملین کا ایک گھرہے،ایک اور گھر ابیٹ آباد میں ساڑھے آٹھ ملین روپے ، اور ایسے ہی چالیس ملین کی زمین بھی شامل ہے

    ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی دولت کے ساتھ ساتھ اعظم سواتی نے اقامہ پر تنخواہیں لی ہیں اوراتنی دولت کے باوجود چند لاکھ روپے ٹیکس دیا ، ان کا کہنا تھا کہ ان غریبوں کےساتھ اعظم سواتی کا سلوک کا سب کو پتہ ہے جن کو اڈیالہ جیل میں ڈال دیا گیا ، ان بچوں کو کھانے دینے پر بھی پابندی تھی ، اسلام آباد کے پولیس آفسر کے ساتھ کیا سلوک کیا ، ان کا کہنا تھاکہ آج اگر کچھ نہیں چل رہی تو پھر یہ ڈرامے شروع کردیے ،

    مبشرلقمان کا کہنا تھاکہ میں نے جوحقیقت بیان کیا ہے آئے اور بتائے کہ شراب کا کاروباراسکے بیٹے کا نہیں ، ہندوستانی کےساتھ کارروبارنہیں،

  • آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ،طبی سہولیات اورکردارپراظہار اطمینان

    آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ،طبی سہولیات اورکردارپراظہار اطمینان

    راولپنڈی:آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ، طبی سہولیات اور کردار پر اظہار اطمینان،اطلاعات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کواٹرزکا دورہ کیا جہاں انہیں فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے فوجی فاؤنڈیشن کے صحت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا جس میں مصنوعی اعضاء مرکز اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی نرسنگ کالج شامل ہیں۔

     

     

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ نیوایسٹ رج اسپتال کا بھی دورہ کیا۔ فوجی فاؤنڈیشن کے زیرانتظام نیوایسٹ رج 40 کلینک اور 146 بستر پر مشتمل ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی طبی سہولیات اور کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی ایچ کیو میں پروقار تقریب میں ذمہ داریاں سنبھالیں، تقریب میں تینوں افواج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو جوائنٹ سروسز گارڈ نے سلامی پیش کی تقریب میں اسٹاف کمیٹی کے سابق چیئرمین بھی شریک ہوئے،

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ، جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں