Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    پاکستان اورترکی کوقابل تجدید توانائی کےحصول کیلئےمل کر کام کرنا ہو گا:وزیراعظم

    استبنول:پاکستان اور ترکی کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے مل کر کام کرنا ہو گا،وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی قوت کو امن کیلئے مستحکم کررہے ہیں۔

    استنبول میں پی این ایس خیبر تھری کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر آپ امن سے رہنا چاہتے ہیں تو جنگ کیلئے بھی تیار رہنا ہوگا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ مجھے اپنے دوسرے گھر کا دورہ کرنے میں بڑی خوشی ہے، آج کا دن ہمارے تاریخی تعلقات کے حوالے سے عظیم ہے۔ ترکیہ ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ ماحولیاتی آلودگی کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں، پاکستان،ترکیہ کو قابل تجدید توانائی کے حصول کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھرکی طرح پاکستان کو بھی توانائی بحران کا سامنا ہے اور پاکستان قابل تجدید اور سستی توانائی ذرائع کیلئے اقدامات کررہا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ آج دنیا کو بہت سے تنازعات کا سامنا ہے، پاک، ترکیہ تعلقات وقت کیساتھ مزیدمضبوط ہوں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طیب اردوان کی زیر قیادت ترکیہ ایک جدید فلاحی ریاست بن چکا ہے، ترک صدر کے ویژن کے باعث ترکیہ ماڈرن سوسائٹی میں تبدیل ہوا۔

    اس موقع پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں، دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے۔رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر گامزن ہیں۔

  • الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کی تاریخ حاصل کرنی ہے تو پی ڈی ایم کی قیادت اور آصف علی زرداری سے ملیں عمران خان میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو وہ بھی انکار نہیں کرینگے،آپ نوازشریف شہباز شریف سے ملنا چاہیں تو میں آپکی مدد کرنے کو تیارہوں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کا راز آئین و قانون کی حکمرانی ہے،پاک فوج کی طرف سے اپنے آئینی کردار اداکرنے کاعزم قوم کے بہترین مفاد میں ہے ایک سیاسی رہنما نے طعنے سے لیکرغیر شائستہ زبان تک استعمال کی ایک سیاسی رہنما نے جد جہد جھوٹی آزادی کے نام پر شروع کی،مسلح جد و جہد کے لیے حلف لیے گئے،چا ہیے تو یہ تھا کہ عمران خان 26نومبر کے اجتماع کو ملتوی کرتے عمران خان راولپنڈی میں اجتماع کرنے کے لیے بضد ہیں ، میرا مشورہ ہے کہ عمران خان یہ بے مقصد اجتماع ملتوی کردیں اجتماع سے متعلق ریڈ الرٹ کیا گیا ہے اجتماع سے کوئی بھی دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتا ہے،اجتماع میں عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے،

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان آپ کو راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی اسٹیبلشمنٹ آپ کو الیکشن کی تاریخ لیکر نہیں دے سکتی، اسٹیبلشمنٹ اپنے آئینی رول سے نہ پیچھے ہٹے گی اورنہ باہر آئیگی ،الیکشن کی تاریخ لینی ہے تو سیاستدان بنیں عمران خان سیاستدانوں سے ملیں اور اپنے مطالبات پیش کریں،میں عمران خان کا سیاسی مخالف ضرور ہوں لیکن دشمن نہیں عمران خان سیاست میں واپس آئیں اور سیاستدانوں سے مذاکرات کریں عمران خان پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور اپنا کردار ادا کریں،

    کامونکی،لانگ مارچ کی کوریج کرنیوالے صحافیوں پر پولیس کا تشدد

    پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

     صدف نعیم کے شوہر سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے زبردستی دستخط کروائے ہیں،

    عمران خان آپ کو راولپنڈی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

  • کرک مندرازخود نوٹس اوراقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    کرک مندرازخود نوٹس اوراقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر

    کرک مندر از خود نوٹس اوراقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقررکر دیا گیا

    سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 30 نومبر کو سماعت کرے گا جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی 3رکنی بینچ میں شامل ہونگے اٹارنی جنرل،صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورآئی جی خیبرپختونخوا سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں

    واضح رہے کہ دسمبر 2020 میں کرک کے علاقہ ٹیری میں تاریخی ہندو مندر مسمار کر دیا گیا تھا،خیبر پختوںخواہ کے علاقے کرک میں مشتعل افراد نے ہندوؤں کے ایک مندر کو جلا کر مسمار کر دیا تھا، کرک کے علاقے ٹیری میں قائم قدیم ترین ہندو مندر میں توسیعی کام جاری تھا کہ سینکڑوں مشتعل افراد وہاں پہنچے اور مندر کو آگ لگادی، جس کے بعد عمارت کے زیادہ تر حصے کو بھی مسمار کردیا گیا، مشتعل افراد کئی گھنٹوں تک مندر کے اطراف موجود رہے۔ اس موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی لیکن پولیس نے کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا،پولیس خاموش تماشائی بنی رہی ،

    تاریخی مندر کی مسماری پر سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا، از خود نوٹس کی کئی سماعتیں ہو چکی ہیں، ایک سماعت میں سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ ایک ماہ میں مندر حملہ واقعے میں ملوث ملزمان سے رقم وصول کی جائے،ایک ماہ میں 3 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم ہر ملزم میں برابر تقسیم کرکے وصول کریں،سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کورقم وصولی کا حکم دیا تھا

    قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

  • قومی اسمبلی اجلاس، خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

    قومی اسمبلی اجلاس، خواجہ آصف نے نواز شریف کی واپسی کا اعلان کر دیا

    قومی اسمبلی اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بلا تفریق مدد ہونی چاہیے ،سردیو ں کا موسم ہے اور سیلاب زدگان کھلے آسمان تلے ہیں،اتحادیوں سے درخواست ہے وہ سیلاب زدگان کے لیے اقدامات کو مزید تیز کریں،معیشت حکمرانوں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،احتجاج کے دوران شہریوں کے حقوق پامال ہوئے تو ان کی حفاظت کریں گے،وسائل سے بڑھ کرسیلاب متاثرین کی مدد کررہے ہیں،حکومت کا فرض ہے سیلاب متاثرین کوچھت فراہم کرے ،متاثرین کو جو مشکلات ہیں ،نمٹنے کے لیے ہرممکن اقدامات ہونے چاہیے، پی ٹی آئی نے 4سال میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما ،وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے حوالہ سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے اختتام سے پہلے نوازشریف واپس آجائیں گے،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے پاکستان سے لندن گئے تھے مگر تاحال واپس نہیں آئے،پاکستان میں نواز شریف کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعظم بنے بھی کافی ماہ ہو چکے، شہباز شریف لندن جا کر نواز شریف سے ملکر آئے ہیں، نواز شریف سے انکے بھائی شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد تین ملاقاتیں ہو چکی ہیں، نواز شریف لندن میں اجلاسوں کی صدارت بھی کرتے رہے ہیں جبکہ لندن میں انکا گھر سیاسی سرگرمیوں اور احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، پی ٹی آئی کارکنان آئے روز نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کرتے ہیں،مریم نواز بھی لندن چلی گئی ہین تا ہم نواز شریف ابھی تک واپس نہیں آئے، نواز شریف کی واپسی کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد واپس آئیں گے تا ہم آج خواجہ آصف نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس سال کے ختم ہونے سے پہلے پاکستان واپس آ جائیں گے

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

    وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی اٹلی کے شہر میلان سے تصویر سامنے آئی ہے

  • آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک، تحقیقات میں پیشرفت، ایف بی آر کے 2 افسران معطل

    ایف بی آر نے مبینہ طور پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آئی ہے ابتدائی رپورٹ میں ان لینڈ ریونیو کے 2 کو افسران برطرف کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا،افسران سے ڈیٹا کے لیک ہونے کے سلسلے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں،دونوں افسران کے لاگ ان اور پاس ورڈ سے مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہوا، انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق 198 اور 216 کے خلاف ورزی کے تحت تحقیقات کی جارہی ہیں

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوا دیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں

    کاروائی کے بعد تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کر دی گئی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیر کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا تھا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو طارق پاشا کو ہدایت کی کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کریں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

  • دیکھتے ہیں عمران خان اب مزید کیا تماشا لگاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

    دیکھتے ہیں عمران خان اب مزید کیا تماشا لگاتے ہیں،شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان راولپنڈی آجائیں اچھی بات ہے،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جن توقعات کے ساتھ عمرا ن خان اسلام آباد آرہے تھے وہ اب نہیں رہے، دیکھتے ہیں عمران خان اب مزید کیا تماشا لگاتے ہیں عمران خان اسلام آباد پہنچنے کی کوشش میں ہیں،ملک میں احتساب پر جلسوں میں بات ہوتی ہے،4سال مکمل ہونے کو ہے نیب کے گواہ آتے ہیں نہ الزامات پتہ چلتے ہیں سرکاری افسران پر مقدمات بنائیں گے تو کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں ہوگا،کوئی بھی نیب کے نام نہاد احتساب سے محفوظ نہیں ہوگا،سابق چیئرمین نیب کے دور کا کوئی بھی کیس مکمل نہیں ہوسکا،نیب کے ادارے کو ختم کرکے نیا نظام بنایا جائے،سابق چیئرمین نیب اپنے اثاثے بھی قوم کے سامنے رکھیں،عمران خان ایک ماہ سے سفر میں ہیں،ابھی تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکیں ہم عمران خان کا استقبال کریں گے،عمران خان قانون میں رہے تو استقبال کریں گے ورنہ رانا ثنا اللہ استقبال کریں گے، احتساب کے نظام کو تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر تبدیل کرنا ہوگا،سرکاری افسران نیب کی موجودگی میں فیصلہ نہیں کرسکتے،سنیارٹی کی بنیاد ہر تقرری ہونی تھی، ایک دن میں مکمل ہوگئی،عمران خان کو اکثر باتیں دیر سے سمجھ آتی ہے، آئین پڑھ کر تعیناتی کا عمل سمجھ آگیا ہوگا،روس سے تیل کی خریداری میں کوئی رکاوٹ نہیں،تیل کی خریداری حکومت نہیں ریفائنری کرتی ہیں، کوئی درخواست آئی تو دیکھیں گے،

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اہم تعیناتیوں سے متعلق فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا آئینی اختیار کا استعمال کیا،صدر مملکت عارف علوی کو چاہیے تھا کہ اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے، صدر مملکت عارف علوی نےاہم تعیناتیوں سے متعلق معاملے کو سیاسی رنگ دیا صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی جانب سے بھیجی گئی ایڈوائس پر رسمی دستخط کرنے تھے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو لوگوں نے بری طرح مسترد کردیا ہے،پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پھر رینگتا رہا اور رینگ مارچ بن گیا،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی والے راولپنڈی فیض آباد میں دھرنا دینا چاہتے ہیں،لانگ مارچ میں 500 لوگ ہوتے تھے اور یہ کہتے تھے کہ لاکھوں کا سمندر ہے اگر پی ٹی آئی نے راستے بند کرنے کی کوشش کی تو وفاقی حکومت ایکشن لے گی،

    ن لیگی رہنما، وزیراعظم کے مشیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خا ن نے امریکی سازش کا بیانیہ خود دفن کر دیا اور اس کو غلط فہمی قرار دیا، عمران خا ن نے اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ خود ختم کر دیا اور کہا کوئی سازش نہیں، عمران خا ن عدم اعتماد کی تحریک کو روک سکتے تھے مگر روکا نہیں،عمران خا ن غلط بیانی سے کام لیتے ہیں، اول درجے کا جھوٹ بولتے ہیں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

  • سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈاکو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا، فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ،عدالت نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر غلطی تسلیم نہ کرتے تو تاحیات نااہلی کا کیس چلتا سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ،

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے استعفی ٰدیں،فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو گئے، فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل ہوں گے

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو فیصل واوڈا کو 2 آپشنز دیئے تھے، فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے بیان حلفی میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں،فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واضح بیان نہیں دینگے تو آپکے خلاف کارروائی ہوگی،غلطی تسلیم کرینگےتو نا اہلی کا فیصلہ ختم کردینگے،63ون سی کے تحت کے نااہلی 5 سال کی ہوگی،آپکی سینیٹرشپ پر جو نا اہلی ہے اسکو بھی ختم کردینگے،آپکو سینیٹرشپ سے استعفیٰ بھی دینا پڑے گا،فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ میں غلط بیانی اورغلطی تسلیم کرتا ہوں میں سینیٹرشپ سے اچھی نیت کے ساتھ مستعفی ہوجاؤں گا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تین سال تک سب کو گمراہ کیا،عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفیٰ دیتا ہوں،جسٹس عائشہ ملک نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ سے کہا جارہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں،فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا،آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں،عدالت نے فیصل واوڈا کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہہ دیں کہ اس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے،اگرغلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کب دیا؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ دہری شہریت 25 جون 2018 کو ترک کی، قومی اسمبلی کی نشست سے 30 مارچ 2021 کو استعفیٰ دیا تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے تین سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی،سپریم کورٹ پارلیمنٹیرینز کو بے وقعت نہیں کرنا چاہتی،تاحیات نااہلی کالعدم ہوگی لیکن سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ نے متعدد بار سینیٹرز کو ریلیف دیا ہے،

    عدالتی فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ پیار اور احترا م کا رشتہ تھا اور رہے گا،سینیٹ کی نشست عمران خان کی تھی ویسے بھی استعفیٰ دینا تھا، جلد الیکشن کا مطالبہ آئینی حق ہے اوروقت پر ہونے چاہیے،قابل ،ایمانداراورحافظ قرآن آرمی چیف بنے ہیں،مجھے سینیٹ کی سیٹ پر بحال کیا گیا، جب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں، سپریم کورٹ نے این آر او ہی نہیں دیا بلکہ کئی لوگوں کو بحال بھی کیا ،

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا سپریم کورٹ پہنچ گئے ،عدالت پیشی کے موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو عدالت حکم کرے گی وہ تسلیم کروں گا میں اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں،عمران خان کے بارے میں پہلے بات کی نہ اب کروں گا،

    فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو آج طلب کرنے کا حکم جاری کیا تھا
    عدالت نے فیصل واوڈا سے امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا تھا

    الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر مملکت اور آرمی چیف کی شرکت

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر مملکت اور آرمی چیف کی شرکت

    اسلام آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزازمیں عشائیہ دیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی عشاٸیہ میں شرکت کی، چٸیرمین پی سی بی رمیزراجہ نے انکا استقبال کیا، جنرل باجوہ نے قومی کرکٹرزسے ملاقات میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔

    آرمی چیف کی بابراعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو ہوئی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے ان کی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

    صحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔

    جنرل باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کے ساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔

    ادھرآج تھوڑی دیرپہلےچیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

    لیفٹیننٹ سید عاصم منیر نے چیف آف آرمی اسٹاف اور ساحر شمشاد مرزا نے بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے نے جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو تعیناتیوں پر مبارک باد دی اور ان کے لیے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے صدر مملکت عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے دوران صدر عارف علوی نے انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارک باد دی۔

    ف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

  • صدر مملکت نے دستخط کردیئے،جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات

    صدر مملکت نے دستخط کردیئے،جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف تعینات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامزد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں

    نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا ایوان صدر پہنچ گئے ،صدر مملکت سے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات ہوئی ہے ،نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایوان صدر آمد ہوئی ہے،صدر مملکت سے نئے آرمی چیف سید عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف مقرر ہونے پر مبارکباد دی ،وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آرمی چیف کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،وزیراعظم سےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاکی بھی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی اور کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں مسلح افواج قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے احسن انداز میں نمٹیں گی،مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو مکمل ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی

    ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی ،بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا،صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دیدی، بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 ء سے ہوگا،صدر مملکت نے ترقیاں اورتعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے اور بی کے تحت کیں،

    بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہوگا

    قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دئیے ،جنرل عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف پاکستان مقررکر دیئے گئے،صدر عارف علوی نے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد جنرل عاصم منیر نئے آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بن گئے ہیں

    صدر مملکت اہم تعیناتیوں کی سمری موصول ہونے کے بعد عمران خان سے ملنے ہنگامی طور پر لاہور آئے تھے ،عمران خان سے 45 منٹ کی ملاقات کے بعد صدر مملکت واپس گئے اور ایوان صدر پہنچتے ہی سب سے پہلے انہوں نے سمری پر دستخط کئے،

    قبل ازیں وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کابینہ نے پہلے مرحلے میں جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ میں توسیع کی، پھر انہیں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اس کے بعد تیسرے قدم کے طور پر انہیں آرمی چیف مقرر کیا گیا۔ اب آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے تک جنرل عاصم منیر کی سروس کو تحفظ حاصل ہوگیا

    پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
    پاک فوج کے نامزد سربراہ جنرل عاصم منیر بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل عاصم منیرپہلے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے کور کمانڈ کی، آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ رہے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے آفیسرز ٹریننگ سکول سے تربیت مکمل کی لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2014 میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے لیفَٹیننٹ جنرل عاصم کو اکتوبر 2018 میں ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا،لیفَیننٹ جنرل عاصم منیر جون 2019 میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021 سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور انہیں دوران تربیت اعزازی شمشیر سے بھی نوازا گیا

    نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل
    نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا بہترین پیشہ وارانہ کیریئر کے حامل ہیں،فور اسٹار جنرلز کی تعیناتی کی سنیارٹی لسٹ میں جنرل ساحر شمشاد مرزادوسرے نمبر پر تھے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرز انے پی ایم اے سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فوجی کیرئیر کا آغاز 8سندھ رجمنٹ سے کیا لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا ستمبر 2012سے کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا جون 2019 میں چیف آف جنرل ا سٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مختصر مدت کیلئے ایڈجوٹنٹ جنرل جی ایچ کیو بھی خدمات انجام دیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اکتوبر 2018میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف تعینات ہوئے ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 2015سے 2018 تک ڈی جی ملٹری آپریشنز خدمات انجام دیں ،لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا گلگت بلتستان اصلاحات کمیٹی کابھی حصہ رہے، لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جی او سی 40 انفینٹری ڈویژن اوکاڑہ کی خدمات بھی انجام دیں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

  • نئے آرمی چیف،پکا کام ڈل گیا،روکنا ناممکن، رکاوٹ، شرارت، کھیل، سازشیں شروع

    نئے آرمی چیف،پکا کام ڈل گیا،روکنا ناممکن، رکاوٹ، شرارت، کھیل، سازشیں شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آج صبح جو خبر آئی ہے سب کے سامنے آ گئی ہے، سب کو بڑی بے چینی سے اسکا انتظار تھا ،پاکستان کے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا بھی اعلان ہو گیا، عاصم منیر آرمی چیف ہوں گے،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اپنے وی لاگ میں مبشر لقمان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ عسکری حلقے اس کو احسن طریقے سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ دونوں سینئر کو عہدے ملے، آجکل مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کا جو منطق ہے وہ عمران خان کو سمجھ آتی ہے یا نہیں دنیا میں کسی اور کو نہیں آتی ،عمران خان نے یہ کہا کہ اگر شہباز شریف لندن جا سکتے ہیں، مفرور بھائی سے مشاورت کر سکتے ہیں تو صدر عارف علوی تو میری پارٹی کے ہیں وہ کیوں نہیں مشاورت کر سکتے،وہ یہ بھول گئے کہ انکو ہر بات کا پروف کرنا پڑے گا کسی نہ کسی عدالت میں اگر چیلنج ہو جاتا ہے تو، اگر شہباز یا نواز چیلنج کرتے ہیں کہ کوئی مشاورت نہیں ہوئی،عمران خان نے الزام لگایا تو اسکے لئے ثابت کرنا مشکل ہو جائے گا،پہلے بھی وہ کئی بار عدالت میں جا کر کہہ چکے ہیں کہ میں نے یہ سیاسی بیان دیا اسکا حقیقت سے تعلق نہیں،عمران خان کی سیاست اور حقیقت کا تعلق سب کو پتہ چل رہا ہے، کئی تھیوریز دم توڑ گئیں،کافی لوگوں کا خیال تھا کہ ایسا نہیں ہو گا، کچھ نے چھٹے نام کا کہہ دیا کہ زرداری صاحب انکو بنوا رہے ہیں وہ بھی نہیں ہوا،کہا جا رہا ہے کہ ،کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جنرل عاصم منیر کے اوپر کچھ لوگوں کو اعتراض ہو انکے کمیشن کو بنیاد بنا کر یا انکی ریٹائر منٹ کو بنیاد بنا کر،تو کابینہ نے اچھا فیصلہ کیا.، انہوں نے عاصم منیر کی سروس کو ریٹین کر دیا، انہوں نے 27 کو ریٹائر ہونا تھا، اگر صدر 28 کو سمری پر سائن کرتے ہیں تو وہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ ریٹائر ہو چکے ہیں انکا نام نکل گیا ہے، اب ایسا نہیں ہو سکتا، صدر کو اسی سمری پر دستخط کرنا پڑیں گے اور عاصم منیر آرمی چیف بن جائیں گے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی لاہور آئے ہیں، اگر وہ تسلیم کر لیتے ہیں کہ عمران خان سے انہوں نے ان ناموں پر مشاورت کی ہے تو انکے لئے مشکل ہو جائے گی، نہ صرف یہ کہ عہدے سے برخاست ہو سکتے ہیں بلکہ انکو سزا بھی مل سکتی ہے، آئین بڑا واضح ہے کہ وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر سمری پر دستخط کرے گا، صدر دو گھنٹے ، آٹھ گھنٹے لگا سکتا ہے لیکن اسکو سمری کو واپس بھیجنا ہی ہے دستخط کر کے،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عمران خان نے کہا ہم کھیلیں گے، اس سے زیادہ لوز ٹاک عمران خان نہیں کر سکتے، آرمی چیف کی تعیناتی پر کھیل نہیں کھیلتے، ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، دونوں سائڈ سے دشمن، اندر بھی دشمن ہے،ادھر ہم وار آن ٹیرر کر رہے ہیں اس دشمن کے ساتھ جو ہمارے سروں کے ساتھ فٹ بال کھیلتا ہے. اس دشمن سے جس کو مسجد، امام بارگاہ،مرد عورت کسی کی کوئی پرواہ نہیں، سوشل میڈیا پر ہر طرح کی افواہوں کا بازار گرم ہے. ملکی معیشت،سیاسی عدم استحکام بھی سب کے سامنے ہے، ان حالات مین ایک سیکنڈ کا بھی تاخیر نہیں ہونا چاہئے، اگر عمران خان اور عارف علوی یہ کرنا چاہتے ہیں تو عمران خان کو کھلم کھلا کہنا چاہتا ہوں کہ بڑی جوتیاں پڑیں گی، اس زعم میں نہ رہنا کہ عارف علوی میری پارٹی کا ہے، جب انہوں نے حلف لیا تو وہ پارٹی سے نکل گئے، وہ پاکستان کے صدر ہیں

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف نے مختلف فارمیشنز کے الوداعی دوروں کے ایک حصے کے طور پر سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا دورہ کیا۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف