Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات

    وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں کےحوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی سے آگاہی کیلئے جان کیری کی کوششوں کو سراہا ،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ کا کردار لائق تحسین ہے،وزیراعظم نے تعمیر نوکیلئےعالمی برادری کے مسلسل تعاون کی ضرورت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے، حالیہ سیلاب سے 1500 سے زیادہ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،پاکستان میں 33ملین لوگ سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئی ہیں ،جان کیری نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہار یکجہتی کیا

    علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا نے بدھ کو ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور جارجیوا کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہےعالمی رہنمائوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے گزشتہ رات آن لائن اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے سیلاب سے پاکستان بھر میں تباہی ہوئی ہےصوبائی حکومت، انتظامیہ، سرکاری افسران اور افواج پاکستان نے سیلاب کے بعد جو کاوشیں اور کارروائیاں کی ہیں عوام کی نظر میں ان کی عزت ہے اور اللہ تعالیٰ اس محنت کا صلہ عطا فرمائے گا انہیں اجلاس میں معلوم ہوا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے وزیراعظم نے پاکستان کے مخیر اداروں بالخصوص بچوں کی خوراک تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں اور این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور افواج پاکستان کے ذریعے لاکھوں بچوں تک یہ خوراک پہنچائیں

    وزیرخارجہ بلاول  کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    حکومت پنجاب نے سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا سروے 12 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

  • عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے

    عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے

    رحیم یار خان کچے کے ڈاکوؤں نے بھی عمران خان کو اپنا گرو مان لیا۔ عمران خان کا جلسہ کامیاب بنانے کے لئے ڈاکو میدان میں آ گئے ،کچے کے ڈاکو عمران خان کے حمایتی نکلے ،ڈاکو دوسری پارٹی کے رہنماؤں کو عمران خان کی حمایت کے لئے دھمکیاں دینے لگے اور کہا کہ اگر عمران خان کے جلسے میں نہ گئے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے

    عمران خان ملک گیر جلسے کر رہے ہیں، عمران خان کا رحیم ٰیار خان میں جلسہ 24 ستمبر کو ہو گا، جس کی تیاریاں جاری ہیں،عمران خان جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کو کامیاب کرنے کے لئے کچے کے ڈاکوؤن نے دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو فون کرنا شروع کر دیئے ہیں اور کہا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جائیں اور اسکو کامیاب بنائیں، نجی ٹی وی 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے کونسلر و دیگر شخصیات کو دھمکیاں دی جا رہی ہیںً کہ عمران خان کی حمایت کریں اور جلسے میں جائیں، نہیں تو خوفناک نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہو جائیں ، ڈاکوؤں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے میں جا کر اسکی حمایت کریں،

    رحیم یار خان پیپلز پارٹی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے تا ہم اب ڈاکو خوف کی علامت بن کر دھمکیاں دے رہے ہیں کہ تحریک انصاف کو سپورٹ کریں، پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستگی رکھنے والی بااثر شخصیات کو کہا جا رہا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے جلسے میں جائیں، عمران خان کے جلسے کا انتظام کالج میں کیا جا رہا ہے

    ن لیگی رہنما ،رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ظاہر ہے ڈاکو کی ڈاکو ہی حمایت کریں گے۔۔۔

    رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کے ڈاکو کو سپورٹ کرنے ڈاکو میدان میں… حیرانی کی بات بھی نہیں ہے

    قبل ازیںرہنما پی ٹی آئی رحیم یار خان اقبال حسن نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ 24 ستمبر بروز ہفتہ کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے خواجہ فرید کالج گراؤنڈ کا دورہ کیا، انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامیہ کو اہم ہدایات جاری کیں۔

    تین سال سے ہر جمعہ کو مفتی عزیز الرحمان میرے ساتھ…..متاثرہ طالب علم مزید کتنی ویڈیوز سامنے لے آیا؟

    میں نے کوئی جبر تو نہیں کیا، مفتی عزیزالرحمان اعتراف کے بعد فرار

     زیادتی کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے نے 28 سال بعد ماں سے زیادتی کرنیوالوں کو پکڑوا دیا

     ایک وقت میں چھ بیویاں، ایک بیوی کو ہوا شک، شوہر کا موبائل کیا چیک ،پہنچ گئی تھانے،درج کروا دیا مقدمہ

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    باپ کی 13 سالہ بیٹی سے زیادتی، بیٹی نے بچے کو دیا جنم

  • ہمیں تونمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین

    ہمیں تونمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین

    ٹیلی تھون میں اربوں جمع کرنے کا دعویٰ ،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کپتان لے کر گیا خالی ٹرک باغی ٹی وی سب حقائق سامنے لے آیا
    ہمیں تو نمک کی ایک چٹکی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کا سامان کہاں گیا ؟۔ سیلاب متاثرین۔
    باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)14 ستمبر 2022کو امدادی سامان پرمشتمل 20ٹرکوں کا قافلہ ڈیرہ غازیخان بلوچ لیوی لائنز سے تونسہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقے کیلئے روانہ کیا گیا جسے عمران خان نے اپنے ہاتھوں سیلاب زدگان میں تقسیم کرنا تھا تو آئے آپکو لیے چلتے ہیں تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقے میں یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سرکاری امدادی سامان کن لوگوں کو ملا۔

    یہ بستی احمدانی کیساتھ واقع ایک بستی گیدڑ والا ہے جس فیکٹری میں عمران خان نے سیلاب زدگان سے خطاب کیا اسی زندہ موڑ روڈ کے جنوب کی طرف اسی سڑک کے ساتھ واقع ہے ۔چاہ گیدڑ والا کی دوبستیاں ہیں ،پوادھی(مشرقی)اور دوسری پچادھی(مغربی) ۔یہ دونوں بستیاں شادن لنڈ فوڈ سنٹر جو کہ تحصیل تونسہ کی حدودمیں بنایا گیا ہے اس کے ساتھ واقع ہیں۔یہاں سیلا ب نے پلک جھپکتے ہی سب کچھ ملیا میٹ کر دیا ان بستیوں کے لوگوں نے بڑی مشکل سے اپنی اور اپنے خاندان کی زندگیاں بچائیں اور انڈس روڈ پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔جب اس بستی کے سیلاب متاثرین پوچھا کہ عمران خان کی طرف سے لائے گئے امداد ی سامان میں سے انہیں بھی کچھ ملا یا نہیں تو اس پر اس بستی کے سیلاب زدگان نے جواب دیاکہ ہمیں تو نمک کی ایک چٹکی بھی نہیں ملی،پتہ نہیں کہ عمران خان کے لائے گئے امدادی سامان کے 20 ٹرکوں کاسامان کہاں گیا ؟انہیں بھوت لے گئے یا زمین نگل ،ہمیں آج تک سرکارکی طرف کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی اور نہ ہی ہمیں کسی سروے میں شامل کیا گیا،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    ہمیں تو صرف مخیرحضرات کی طرف سے آنے والی امداد مل رہی ہے،جس سے ہماری گذر بسر ہورہی ہے ،دوسری طرف گذشتہ ہفتہ کی شام اس سیلاب سے متاثرہ علاقے میں آنے والی خطرناک طوفانی آندھی اور بارش سے ٹینٹ اکھڑ گئے، سیلاب متاثرین کا سب کچھ تتربتر ہوگیا، بیشتر ٹینٹوں کے لوہے کے پائپ اتنے ناقص تھے کہ وہ کاغذ ثابت ہوئے ،وہ تیز ہو اکے ایک جھونکے کا مقابلہ نہ کرسکے اور وہ پائپ ٹوٹ گئے ،بیشتر ٹینٹ پرانے اور بوسیدہ ہونے کی وجہ سے پھٹ گئے ،سیلاب متاثرین کو کھلے آسمان تلے طوفانی آندھی اور بارش میں رات گذارناپڑی ۔ سیلاب متاثرین وفاقی صوبائی حکومت سے مایوس ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں حکومت سے کچھ اچھے کی امید نہیں ہے،انہوں نے مخیر حضرات سے درمندانہ اپیل کہ ہے خدارا ہمارے بچوں کا سر چھپانے کیلئے ہمیں صرف ایک ایک کمرہ بنوا کر دیں، جب ہمارے بچے ایک محفوظ چھت کے نیچے ہونگے تو ہم بے فکر ہوکر محنت مزدوری کرکے اپنے پائوں پر کھڑے ہوجائیں گے۔

  • سرکاری زمین پر قبضہ، شیخ رشید نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

    سرکاری زمین پر قبضہ، شیخ رشید نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

    سرکاری زمین پر قبضہ، شیخ رشید نے ایک بار پھر مہلت مانگ لی

    راولپنڈی ،متروکہ وقف املاک کی اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی

    شیخ رشید کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ سردار شہباز پیش ہوئے وکیل نے 7 اراضی یونِٹس میں سے ایک یونٹ 158 کی دستاویز جمع کرا دی ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے وکیل سے سوال کیا کہ شیخ رشید آج پیش کیوں نہیں ہوئے؟ وکیل نے جواب دیا کہ شیخ رشید ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ قبضہ کرتے وقت اراضی اپنے نام ٹرانسفر کیوں نہیں کرائی؟ چھ میں سے ایک اراضی یونٹ کی دستاویز دی ہیں جو نامکمل ہے، وکیل نے کہا کہ باقی چھ یونِٹس سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کیلئے کچھ وقت دیا جائے،

    ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ پرمحکمہ متروکہ وقف املاک کا فرانزک آڈٹ ہوا، فرانزک آڈٹ میں لال حویلی سے منسلک 7 اراضی نوٹس بھی شامل ہیں ہر سماعت پر نیا وکالت نامہ جمع کرنا وقت کا ضیاع کے سوا کچھ نہیں،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک کی طرف سے شیخ رشید احمد کو یہ جگہ جھوڑے یعنی بے دخلی کا نوٹس بھیجا ہے لیکن شیخ رشید قبضہ چھوڑنے کےلیے تیار نہیں ہیں ، اس سرکاری زمین کے اصل رہائشی، سالوں سے انصاف کے منتظرہیں لیکن شیخ رشید اثرورسوخ استعمال کرکے اس جگہ کو چھوڑنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں شیخ رشید احمد کو سرکاری زمین خالی کرنے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں کیا گیا بلکہ اس سے قبل 2014 میں متروکہ وقف املاک بورڈ نے اراضی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کا مقدمہ کیا تھا لیکن شیخ رشید اس وقت سے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اب تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور یہ کیس ابتک التوا کا شکار ہے

    اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

    کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • عدالت نے شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

    عدالت نے شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی

    عدالت نے رہنماء پی ٹی آئی شہباز گل کی آج حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ہے.

    اداروں میں بغاوت پر اُکسانے کے الزام کے کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں ہوئی، جہاں پولیس نے چالان جمع کروا دیا جب کہ عدالت نے شہباز گل کی آج حاضر ی معافی کی درخواست منظور کرلی ہے.
    کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل ضمانت پر ہیں۔ سماعت کے دوران شہباز گل کے وکیل علی بخاری ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دی کہ شہباز گل کی تمام دستاویزات پولیس قبضے میں ہیں، حوالے کی جائیں، جس پر عدالت نے سامان کی سپرداری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے ٹرائل کے لیے کیس فائل سیشن جج کو بھیج دی۔ شہباز گل کے خلاف اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں مزید سماعت اب 24 ستمبر کو ہوگی۔ یاد رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا تھا تاہم شہباز گل کی رہائی کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود تھی جنہوں نے ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تھیں اور نعرے بازی بھی کی تھی.

    اس موقع پر شہباز گل سے جب ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے گاڑی روک کر بات چیت کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے ہاتھ ہلایا لیکن گفتگو سے اجتناب برتا۔ واضح رہے کہ شہباز گل کی رہائی کی روبکار جاری کردی گئی تھی۔ ان کی روبکار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر نے جاری کی تھی۔ اور اس کے بعد اگلے روز انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے گل کو کہا تھا کہ وہ اب گھر جائیں اور اپنے خاندان والوں کو وقت دیں.

  • توہین عدالت کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

    توہین عدالت کیس، عمران خان کی عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ،خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس،سابق وزیراعظم عمران خان کی کل عدالت پیشی سے متعلق سرکلر جاری کر دیا گیا

    رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری کردیا ،لارجر بنچ کل 22 ستمبر کو دن اڑھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا، کمرہ عدالت نمبر ایک میں انٹری رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہو گی، سعمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں موجود ہو سکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہو گی،

    تین عدالتی معاونین کو کمرہ عدالت جانے کی اجازت ہوگی، پندرہ کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہو گی، ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے پانچ پانچ وکلا کو اجازت ہو گی، کمرہ عدالت میں آنے والوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس سیکورٹی انتظامات کرے،

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عمران خان کا جواب عدالت نے مسترد کر دیا تھا اور 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیا تھا، سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین کو سنا گیا، عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے، جسے 5 رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا۔تحریری حکم نامہ کے مطابق 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت ہو گی۔

    واضح رہے کہ عمران خان نے خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ کو جلسے میں دھمکیاں دینے کے معاملے میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں شوکاز نوٹس کے جواب میں 19 صفحات پر مشتمل نیا تحریری ضمنی جواب جمع کرایا تھا اس جواب میں عمران خان نے خاتون جج سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی مانگنے سے گریز کیا تھا خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق کہے گئے الفاظ پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ غیر ارادی طور پر منہ سے نکلے الفاظ پر گہرا افسوس ہے انہوں نے دھمکی دینے کے اپنے الفاظ پر پچھتاوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوامی اجتماع میں کہے گئے اپنے الفاظ کے ساتھ نہیں کھڑا ہوں عدالت میری اس وضاحت کو کافی سمجھتے ہوئے میرے خلاف دائر کیس ختم کرے

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

  • پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

    پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج

    سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کی درخواستیں خارج کردیں

    سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیں ظفر علی شاہ اور وحید کمال نے پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیلئے 2015 میں درخواستیں دائر کی تھیں ،وکیل حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ 2013 کی اسمبلی سے متعلق ہے 2013کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہو چکی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2013 کی اسمبلی کی معیاد 2018 میں ختم ہوچکی تو پھر یہ معاملہ غیر موثر ہوگیا،سپریم کورٹ نے استعفوں کی منظوری کی درخواستوں کا معاملہ غیر موثر ہونے پر خارج کیا.

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

  • امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا. وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا. وزیرخارجہ بلاول بھٹو

    نیویارک اقوام متحدہ میں پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس کی سربراہی کی۔ کہاکہ ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا۔

    نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت دنیا کے نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس ہوئی۔نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں عالمی برادری کے مسائل اور ان کے حل پر بات چیت کی گئی۔ کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت مختلف ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نےشرکت کی۔وزیر مملکت خارجہ امورحنا ربانی کھر نے بھی نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمیں قیام امن اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا،ہمیں خطے کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل کی نسل کے لیے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔عالمی برادری کے ایک دوسرے سے تعاون سے متعلق ہم اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا ہے کہ نوجوان وزرائے خارجہ کی ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد لائحہ عمل تشکیل دینا ہے۔

    دوسری جانب اے پی پی کی ایک خبر کے مطابق: چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گروپ آف فرینڈز آف دی گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) کے وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق جی ڈی آئی کی تجویز چینی صدر شی جن پنگ نے 20 ستمبر 2022 کو دی تھی۔ پاکستان 50 سے زائد ممالک پر مشتمل “گروپ آف فرینڈز” میں شامل ہے جس کا قیام جی ڈی آئی کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔

    اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو میں چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک اہم منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 29 ارب ڈالر کے ٹرانسپورٹ اور توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے جس سے پاکستان کی ترقی میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ٹھوس اور وسیع اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے نفاذ اور امن اور خوشحالی کے مشترکہ مستقبل کے لیے ہماری اجتماعی خواہش کو پورا کرنے کے لیے چین اور گروپ آف فرینڈز کے دیگر اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

  • سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی مدد کی جائے: اردوان کی عالمی برادری سے اپیل

    سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی مدد کی جائے: اردوان کی عالمی برادری سے اپیل

    نیویارک :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثر پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو 75 سال ہو چکے ہیں آزاد ہوئے، بدقسمتی ہے دونوں ممالک کے درمیان ابھی تک امن قائم نہ ہو سکا۔ ہماری دعائیں ہیں دونوں ممالک کے درمیان مستقل امن آئے اور اس کے اثرات مقبوضہ کشمیر میں بھی دیکھنے کو ملیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے، اس شدید سیلاب کے بعد ہم نے انسانی ہمدردی کے طور پر اپنے برادر ملک کی مدد کی ہے اور مزید کوششیں جاری ہیں، میں عالمی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ سیلاب سے شدید متاثرہ ملک پاکستان کی اس نازک موقع پر مدد کی جائے۔

    افغانستان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے، گزشتہ 50 سال سے افغانستان حالت جنگ میں ہے اور تنازعات کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، اس وقت برادر ملک میں غربت سمیت بہت سارے مسائل ہیں ، دوست ملک کو چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہم افغانستان میں بھائیوں کے ساتھ ہیں۔عبوری حکومت مسائل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں ہماری مشترکہ قسمت کا متاثر کرنے والے امتحانات کے خلاف مشترکہ ایجنڈے کے ذریعے کارروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ زیادہ منصفانہ دنیا کے لئے اقوام متحدہ کی تنظیم نو کی ضرورت ہے۔ دنیا پانچ سے عظیم تر ہے اور زیادہ منصفانہ دنیا کے لیے ہم اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ترکیہ کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے وہ کرتا رہے گا اور اس سے دستبردار نہیں ہوگا۔ واضح کردوں ہم دہشت گردی کے خلاف تمام ممکنہ اقدام اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ عراق کے حالات کا ناجائز فائدہ اٹھانے والے دہشت گرد تنظیمیں ترکیہ کو نشانہ بنانے والی کسی بھی کاروائی کو کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔ ترکیہ کا اپنے اتحادیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی توقع کرنا اس کا فطری حق ہے۔

    رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یونان کا تارکین وطن پر ظلم و ستم میں اضافہ ہوا ہے، اس ملک نے بحر ایجیئن کو غیر قانونی اور لاپرواہی کے ساتھ پناہ گزینوں کے قبرستان میں تبدیل کردیا ہے۔

    انہوں نے تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے 9 -ماہ کے شیر خوار بچے عاصم، 4 سالہ عبد الوحم اور اس کے اہل خانہ، یونانی کوسٹ گارڈ فورسز کی جانب سے کشتیاں ڈبوی جانے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔

    ایتھنز انتظامیہ کی اشتعال انگیزی اور پیدا کردہ کشیدگی کو ایک طرف رکھتے ہوئے ترکیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرنے والے صدر ایردوان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کی دعوت دی۔

    مشرق وسطی میں دو ریاستوں پر مشتمل حل کی حمایت کا اعادہ کرنے والے اردوان نے القدس میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کو روکنے، فلسطینیوں کی زندگی اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے اور آزاد فلسطین ریاست کا مطالبہ کیا جس کا دارالحکومت مشرقی القدس ہو۔

    انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین عمل کی حمایت کرتے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کی مقبوضہ سرزمین کو آزاد کروانے سے مستقل امن کےقیام کے لیے ایک تاریخی کھڑکی کھل گئی ہے۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

    وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

    نیویارک :وزیراعظم شہباز شریف نےابھی تھوڑی دیر پہلے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی مشاورتی افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔استقبالیہ کی میزبانی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (یو این ایس جی) انتونیو گوٹیرس نے کی۔

    وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق یہ استقبالیہ اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی  میں شرکت کرنے والے سربراہان مملکت اور حکومتوں کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔استقبالیہ کے دوران وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے بات چیت کی۔

     

     

    تقریب کے موقع پر شہباز شریف نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے بھی بات چیت کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

     

    اس اجلاس میں اپنے افتتاحی کلمات میں، اقوام متحدہ کے سربراہ گٹیرس نے بڑھتی ہوئی قیمتوں، عالمی درجہ حرارت اور مہلک تنازعات سے آنے والے "عالمی عدم اطمینان کے موسم سرما” کے بارے میں سخت انتباہ جاری کیا۔

    اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اعتماد ٹوٹ رہا ہے، عدم مساوات پھٹ رہی ہے، ہمارا سیارہ جل رہا ہے۔ لوگ تکلیف دے رہے ہیں –

     

     

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی درجہ حرارت میں کی وجہ سے پاکستان میں جوتباہی آئی ہے وہ سب کے لیے وارننگ ہے اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آلودگی پھیلانے والوں کو ادائیگی کرنی ہوگی۔
    کا دورہ نیویارک

    یاد رہے کہ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، آسٹریا کے چانسلر کارل نیہمر، ہسپانوی صدر پیڈرو سانچیز پیریز کاسٹیجن اور ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

    دوپہر کو وزیراعظم نیویارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ انٹرویو کے لیے ٹائمز سینٹر جائیں گے۔بعد ازاں ان سے امریکی خصوصی ایلچی برائے موسمیاتی تبدیلی جان کیری ملاقات کریں گے۔

     

    وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شریک ،اہم گفتگو بھی جاری

     

     

    21 ستمبر کو شہباز شریف انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا، ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، یو این ایس جی گوٹیرس، چینی صدر لی کی چیانگ اور جاپانی وزیراعظم فومیو کشیدا سے ملاقاتیں بھی وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کا حصہ ہوں گی۔

    23 ستمبر کو، وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، جہاں ان کی تقریر ملک میں حالیہ آب و ہوا سے پیدا ہونے والے تباہ کن سیلابوں کے نتیجے میں پاکستان کو درپیش چیلنجوں پر مرکوز ہوگی۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب دیگر اعلیٰ حکام کے ہمراہ وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    اس سال کی جنرل اسمبلی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ یہ 2019 کے بعد اقوام متحدہ میں عالمی رہنماؤں کی پہلی ذاتی ملاقات ہوگی۔ 2020 اور 2021 کے سیشن کو کووڈ 19 کی وبا کی وجہ سے ورچوئل میٹنگز میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس