Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ تین بڑی اہم خبریں ہیں، لیکن عمران خان کے حوالہ سے ایک تشویشناک خبر آ رہی ہے، وہ میں عمران خان کو میسج میں بتانا چاہتا ہوں، نواز شریف کے لئے بھی کوئی اچھی خبر نہیں ہے، پاکستان کے لئے اچھی خبر ہے، سیلاب کا بڑا اثر ہوا، وزیراعظم اقوام متحدہ میں خطاب کر رہے ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کا دنیا کو پتہ چل چکا ہے، اگلے سال ہم نے جتنا قرضہ دینا ہے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک و دیگر، تو وہ دو سے ڈھائی سال کے لئے ری شیڈول ہو گا یہ ہو جاتا ہے تو پھر مہنگائی میں کمی آئے گی، سعودی عرب نے کر دیا ہے، روس بھی سستا تیل دینے کو تیار ہے، نہ بیچ ہے گندم کے لئے اور نہ کھاد، جن علاقوں سے پانی اتر جائے گاوہاں کھاد نہیں،بیج نہیں، کسانوں کو کھاد اور بیچ دیں کیونکہ اسی پر ان کا دارومدار ہے،جانوروں کو بھی ونڈا دیں، لائیو سٹاک کسانوں کی زندگی ہے ،

    مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے لئے بری خبر یہ ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کے خلاف اتنی زیادہ باتیں کیں کہ اب وہ پی پی اور ن کے قریب نہ چاہتے ہوئے بھی ہو چکی ہے، عمران خان نے خود ایسا کیا ، کوئی ریڈ لائن نہیں رہ گئی جو عمران خان نے کراس نہ کر لی ہو، عمران خان بہت پاپولر ہو گیا لیکن اب سیاسی کیریر عمران خان کا ختم ہو رہا ہے، کیسز میں لگ رہا ہے کہ ریلیف مل رہا ہے لیکن آسان نہیں ہے، نواز شریف اس ساری صورتحال سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، کیونکہ انہوں نے معذرت کے ساتھ کچھ سیکھا ہی نہیں ، یہ جب بھی آتے ہیں انکا کام صرف چیف سیکرٹری، ایس ایچ او لگانے پر ہوتا ہے، دنیا بہت آگے چلی گئی ہے اب،

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    اتنی تباہی کہ اللہ کی پناہ،آنکھوں دیکھا حال،دل خون کے آنسو روتا ہے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

  • آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیوٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند کثیر الجہتی تعلقات میں وسعت کے لیے پر امید ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کے سیفر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کیا ڈاکٹر رینا نے سیلاب متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، یورپی یونین کے سفیر نے پاکستانی عوام کیلیے مکمل تعاون کی پیشکش کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یورپی یونین کی حمایت کا شکریہ ادا کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کے بچاؤ اور بحالی میں اہم ہوگی

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،ان کا نام  کیوں نہیں لیتے ؟ مریم نواز

    عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ قدرت کا اصول ہے سچ سامنے آ ہی جاتا ہے اللہ پر بھروسہ ہے ،انصاف کی توقع ہے،چکوال جلسے میں کچھ باتیں بہت واضح تھیں،

    اسلام آباد میں عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگا تب وہ ساری باتیں کہوں گی جو ابھی تک نہیں کہیں،عمران خان جن کو ذمہ دار ٹھہرارہےہیں ،ان کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ عمران خان نے پارٹی اجلاس میں کہا کون کس سےملاقات کررہا ہے خود دھرنا چھوڑ کر جنرل راحیل سے ملاقات کے لیے پہنچ گئے، اس وقت دھرنے کے لوگوں کو بتایا تھا کہ میں اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کرنے جارہا ہوں،عمران خان ایک نان ایشو ہے، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتی، عمران خان کو چھوڑ کرہمیں پاکستان کی ترقی کی بات کرنی چاہیے کیا عمران خان نے اپنی پارٹی کو ملاقاتوں پراعتماد میں لیا تھا،کل جو کالز کروا رہا تھا آج وہ کہہ رہے ہیں میرے اراکین کو کالز آرہی ہیں،کالز کے اگر ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں،لانگ مارچ ہم نے بھی کیے،جمہوریت کی حامی ہوں ،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران بہروپیے کی منافقت کو بے نقاب کرنا ضرور ی ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ دن کو للکاریں اور رات کے اندھیرے میں ملاقاتیں کرلیں،کالز تو ہمیں بھی آتی تھیں اور دھمکیاں ہمیں بھی ملتی تھیں اداروں پرحملہ کرنا ،پسند کی تقرری کے لیے انتشار کی طرف جانا کیا جمہوری شخص کا عمل ہے؟ عمران خان کا طریقہ ڈرا دھمکا کر اپنا راستہ صاف کرنا ہے،عمران خان جلسوں میں لوگوں کو انتشار پر اکساتے ہیں،عمران خان کی تقریر سننے کے عذاب سے گزرنا پسند نہیں کرتی ،عمران خان نان ایشو کو ایشو بنا رہے ہیں ہمارا انقلاب فوت نہیں ہوا،عمران خان کا انقلاب رانا ثنااللہ کےڈر سے نکلا ہی نہیں عمران خان لوگوں کو کہتے ہیں خوف کا بت توڑدیں ،آپ توخود نام لینے سے ڈرتے ہیں،بہروپیے کی اصلیت کو بے نقاب کرنا ضروری ہے ،نوازشریف کیس میں بھی دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا،پنجاب حکومت جتنی جلد ختم ہوجائے بہترہے ،

  • سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

    سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

    سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،احسن اقبال

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان سیلاب سے بہت متاثرہوئے،بلوچستان کے مشرقی اضلاع اور سندھ کے مغربی اضلاع میں پانی ہی پانی ہے، بارشوں اور سیلاب سے ایک ہزار 500 لوگ جاں بحق ہوئے بارشوں اور سیلاب سے فصلیں اور باغات کو نقصان پہنچا ،پاک افواج ،حکومت اور دیگر ادارے متاثرین کی امداد ی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،سیلاب متاثرین گھر بارچھوڑنے پرمجبور ہو گئے 2تہائی خشک پاکستان کے لوگوں سے اپیل ہے وہ متاثرین کی مدد کے لیے آگے بڑھیں علمائے کرام جمعہ خطبے میں متاثرین کی مدد پر زور دیں،صوبائی حکومتیں جن کے پاس انتظامی ،افراد ی اور دیگر وسائل ہیں کو متاثرین کی مدد کا ٹاسک دیا جائے دادو میں ڈپٹی کمشنر امدادی کاموں میں مصروف تھامگر ان کے پاس وسائل نہیں تھے ،25لاکھ طلبا اور طالبات کو ٹاسک دیا جائے کہ وہ متاثرین کے لیے خود عطیات دیں یا جمع کریں طلبا اورطالبات مدراینڈ چائلڈ بنیادی ضروریات پیک بنائے وہ ان میں تقسیم کریں یہ مصیبت جتنی بڑی ہے وسائل اتنے ہی کم ہیں، سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے سیلاب سے 8لاکھ سے زائد لائیواسٹاک کونقصان پہنچا کوشش کررہے ہیں میڈیکل موبائل کیمپس بنائے جائیں ،جواضلاع سیلاب اوربارشوں سے محفوظ رہےہیں وہ متاثرہ کی مدد کریں ،بین الاقوامی ادارے ،ایجنسیز کے ساتھ صحت کے امور پر کام کررہے ہیں سیلاب کی تباہ کاریوں پر قابو پانا کسی ایک ادارے کے بس کی بات نہیں،بلوچستان کے مشرقی اضلاع پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں،ملک کی زرعی ضرورت پوری کرنے والے علاقوں کو بہت نقصان ہوا،

    چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کا کہنا تھا کہ 50 سے 55 فیصد امدادیسامان سندھ پہنچا دیا گیا،امدادی سامان کی تقسیم کے لیے این ڈی ایم اے وفاقی کی دی گئی ہدایت پر کام کررہا ہے تقسیم کیے گئے سامان کی پور ی تفصیل کا ریکارڈ رکھا جارہا ہے ،ترکیہ سے 2امدادی ٹرینیں آچکی ہیں ،6ابھی راستے میں ہیں،سیلاب کی آفت کا دائرہ کار بڑا ہے متاثرین کو مزید امداد کی ضرورت ہے تاجکستان سے امدادی سامان پہنچ چکا ہے،این ڈی ایم اے بھی مچھر دانیاں ،خیمے اور دیگر سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچارہے ہیں پاکستان آنے والی 66 پروازوں سے سامان وصول کیا گیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف  کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

    مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف کیخلاف پشاور میں بھی مقدمہ درج

    پشاور میں مریم اورنگزیب ، جاوید لطیف اورپی ٹی وی چیئرپرسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    مقدمہ پی ٹی آئی کے رکن رحمان اللہ کی درخواست پر درج کیا گیا ،رحمان بابا پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں مختلف 10 دفعات شامل کی گئی ہیں ،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ 14ستمبر کو پی ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس کی گئی پریس کانفرنس کو مریم اورنگزیب،جاوید لطیف کی ایما پر چلایا گیا پی ٹی وی حکام نے عمران خان کی تقاریر سیاق وسباق سے ہٹ کرچلائے، عمران خان کی تقریر کو غلط انداز میں پیش کیا گیا جس سے جذبات مجروح ہوئے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں بھی جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ عمران خان کیخلاف مذہبی معاملات میں عوام کو اشتعال دلانے کے الزام میں درج کیا گیا مقدمہ تھانہ گرین ٹاون لاہور کےمسجد امام ارشاد الرحمان کی مدعیت میں اے ٹی اے کے دفعات کے تحت درج کیا گیا ،درج مقدمے میں کہا گیا کہ مریم اورنگزیب اور دیگر سے مشورہ کرکے پریس کانفرنس کی گئی،

    لاہور میں مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید لطیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جج کو دھمکیاں دیں مگر اس پر دہشت گردی کا مقدمہ ختم ہو گیا اور جو قرآن حدیث کی غلط تشریح اور شرک کے فتوے دینے والے عمرانی فتنے کو روکنے کی بات کرے وہ جاویدلطیف دہشت گرد ہو گیا۔ پہلے آئین قانون اور ریاست کیلئےجیل اور مقدمات کا سامنا کیا، اب اپنی آخرت سوارنے کے لیے سہی۔

    علاوہ ازیں پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب اور میاں جاوید لطیف کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا گیا. کسی شہری کے خلاف مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

     تحریک انصاف کے چیئرمین اقتدار جانے کے "غم "میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ذاتی دشمنی پر اتر آئے

    عمران خان کیخلاف بیان،مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج

  • وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث

    وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث

    پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سب سے کم عمری میں نوبل انعام لینے والی عالمی شہرت یافتہ رہنماء ملالہ یوسف زئی سے یو این جی اے، امریکہ میں ملاقات، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی.

    بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ "ملالہ سے ملاقات ہوئی جس میں ہم نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا.

    علاوہ ازیں: پاکستان کی سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی، اور سیلابی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول کی تباہی، اور آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی ہے. اور ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ کیا ہے اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا حکومتی وفد موجود تھا. جبکہ ملالہ اپنے خاندان کے ہمراہ تھی.

    واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی ان دنوں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں ان دونوں رہنماؤں کی خصوصی ملاقات ہوئی ہے. دوسری جانب ایک نجی ٹی وی خبر کے مطابق: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔ بھارتی اداکارہ کی پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تصویر پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملالہ کو ٹیگ بھی کیا. جبکہ اس تصویر میں امریکی شاعر امانڈا گورمین بھی پریانکا اور ملالہ کے ساتھ موجود ہیں، پریانکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو عظیم خواتین کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہونا بہت فخر کی بات ہے‘۔

    علاوہ ازیں امانڈا نے بھی پریانکا کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے متعلق بات کی جبکہ ملالہ نے خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

  • مذہبی نفرت انگیز مواد کو سپورٹ نہیں کرنا چاہئے،قائمہ کمیٹی میں بحث

    مذہبی نفرت انگیز مواد کو سپورٹ نہیں کرنا چاہئے،قائمہ کمیٹی میں بحث

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔

    قائمہ کمیٹی برائے اطاعات ونشریات کے اجلاسوں میں وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی عدم شرکت پر چیئرمین کمیٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوٹس لیا اور کہا کہ کمیٹی کے 90 فیصد اجلاسوں میں وفاقی وزیر اطلاعات نہیں آتیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تجویز دیتا ہوں کہ اس وزارت کا کام زیادہ ہے، ایک اور وزیر کو چارج دے دینا چاہئے ۔براڈکاسٹ کیلئے علیحدہ وفاقی وزیر ہونا چاہئے اور یہی حل ہے۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ آپ کی حکومت کو ایک اور وزیر کی ضرورت ہے کیونکہ صحافیوں کے پنشن اور تنخواہوں کے مسائل ہیں۔

    سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے خلاف میاں جاوید لطیف کی 13 ستمبر 2022 کو پی ٹی وی پر نفرت انگیز گفتگو کا معاملہ کمیٹی میں زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اس معاملے سے متعلق جواب اگر پہلے دے دیا جاتا تو سب تیاری کر کے آتے۔ جس پر ایم ڈی پی ٹی وی و ایڈیشنل سیکرٹری اطاعات ونشریات نے کہا کہ یہ تقریر نہیں پریس کانفرنس تھی۔ اس پریس کانفرنس کے انتظام میں پی ٹی وی کا کوئی کردار نہیں ہوتا۔پی ٹی وی پریس کانفرنس کیلئے پرائیویٹ چینلز کی درخواست پر کلین فیڈ دیتے ہیں۔ وزیر کے پریس کانفرنس میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پریس کانفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے نفرت انگیز مواد کو نشرکیا گیا۔نفرت انگیز کلپس بھی نشر کئے گئے۔نیشنل ایکشن پلان میں یہ بات طے ہوگئی کہ نفرت انگیز مواد ناقابل قبول نہیں ہوگا۔ مذہبی نفرت انگیز مواد کو سپورٹ نہیں کرنا چاہئے، آپ لائیو فیڈ میں ڈیلے کر کے چلا سکتے تھے۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ ٹرانسمیشن معمول کے مطابق ہوتی ہے پریس کانفرنس کے انتظام میں کوئی کردار نہیں ہے۔ سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ کسی کے مذہب پر تنقید اور غیر مسلم کہہ دینا قابل برداشت نہیں، میں اس کی تائید نہیں کرتا، اس کی تحقیق ہونی چاہئے۔ سرخیاں جاوید لطیف نے نہیں لگائی جنہوں نے اچھالا ہے اس سے بھی پوچھنا چاہئے۔ ماضی کی حکومتوں میں بھی یہی روایت رہی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہئے، اس معاملے کی رپورٹ کمیٹی میں لازمی پیش ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ سرکاری ادارے کو یہ نہیں کرنا چاہئے۔ جس طرح ہم عمران خان کی باتیں نظر انداز کرتے ہیں آپ بھی کرلیا کریں۔جو کلپش چلے ہیں اس کی تحقیق ہونی چاہئے اور اس طرح کا عمل نہیں ہونا چاہئے تھا۔

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پی ٹی وی پر مذہبی ہم آہنگی اور اخلاقیات کو فروغ دینے کے حوالے سے عمران خان نے کافی اقدامات اٹھائے ہیں۔اگر میری حکومت میں ایسی بات ہوئی ہوتی تو میں لازمی ایکشن لیتا۔ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ اس عمل کی تائید نہیں کی جا سکتی جب مجھے علم ہوا تو اس کو دوبارہ نشر نہیں کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے معاملے کی رپورٹ مرتب کرکے کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کسی کی بھی حکومت ہو اس طرح نہیں ہونا چاہئے۔چیئرمین کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی سے سوال کیا کہ جو کلپ چلا ہے وہ آپ کے چینل سے کس نے چلایا ہے؟۔ اس کی بھی تحقیق کر لیں کہ پی ٹی وی پر نفرت انگیز کلپس کس نے چلائے۔ ایم ڈی پی ٹی وی نے کہا کہ جب تحقیقات ہوں گی تو پتہ چلے گا کہ کس نے کلپ چلایا ہے۔ چیئرمین و اراکین کمیٹی نے کہا کہ اس کی اندرونی انکوائری کرائیں، سات روز کے اندر معاملے کے حوالے سے رپورٹ میں پیش کریں اور لائیو فیڈ کے دوران ڈیلے میکینزم کو بھی فعال بنائیں۔

    چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے عمران خان سے متعلق نفرت انگیز مواد نشر کرنے کے حوالے سے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیمرا کو بھی پرائیوٹ چینلز پر نفرت انگیز مواد نشر کرنے کے حوالے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ پیمرا حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ صرف دو چینلز نے مواد نشر کیا اور ان کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں۔چینلز کے ایڈیٹورئیل پالیسی میں مداخلت نہیں کرتے۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹی وی چینلز کو اشتہارات کی تقسیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے کمیٹی اجلاس میں سال2013 سے 2018 اور2018 سے 2022 اپریل تک کا ڈیٹا پیش کیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اشتہارات کی تقسیم میں علاقائی چینلز کی ویور شپ کو کیوں نہیں دیکھا جاتا۔ سرکار کو چاہئے کہ ان علاقائی چینلز کا بھی خیال کریں۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ سندھ کے چینلز کو بھی حصہ نہیں ملتا۔ پی آئی ڈی کے پریس انفارمیشن آفسیر کمیٹی کو بتایا کہ جیو کو سال2013 سے2018 تک 62 کروڑ روپے ملے اور اے آر وائی کو 8 کروڑ روپے ملے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ دونوں چینلز ایک ہی کیٹیگری میں آتے ہیں لیکن ریٹس میں اور اشتہارات دینے میں کیوں اتنا فرق ہے۔ حکام پی آئی ڈی نے کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت کیٹیگریز نہیں تھیں۔ اشتہارات کی تقسیم کے وقت سپانسرنگ ایجنسی کے نقطہ نظر کو بھی ملحوظ خاطر رکھنا ہوتا ہے۔اگلی لسٹ میں علاقائی چینلز کی تفصیلات مہیا کردیں گے۔ سال2008 سے2013 میں اشتہارات کی تقسیم کار کا سسٹم الگ تھا۔ چیئرمین کمیٹی نے ہدایت کی کہ اشتہارات کی تقسیم میں تضاد بہت زیادہ ہے ایسے دوبارہ نہیں ہونا چاہئے، میکیزم کو بہتر کریں۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سال2008 سے2013 تک کے اشتہارات سے متعلق محکمہ جات سے ڈیٹا لے کر کمیٹی کے اجلاس میں پیش کریں۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی دور کا چینلز کو اشتہارات دینے کا ڈیٹا بھی پیش کیا گیا۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اشتہارات کے حوالے سے میکیزم طے کیا جائے اور سیاسی بنیادوں پر اشتہارات کی بندر بانٹ نہیں ہونی چاہئے، ویورشپ کے مطابق اشتہارات کی تقسیم انصاف پر ہونی چاہئے۔بہت سال گزر گئے لیکن اشتہارات کی تقسیم کے میکینزم کے حوالے سے معاملات طے نہیں ہوئے، اگلی میٹنگ میں اس حوالے سے اندرونی کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں۔

    ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے دفتر میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر رپورٹ بھی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش گی۔یہ معاملہ سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے اٹھایا گیا تھا۔ ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ اس معاملے پر جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے اب جو کمیٹی فیصلہ کرے گی اس کو تسلیم کیا جائے گا۔انکوائری کر کے ذمہ داروں کا تعین کر یں گے۔سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں آپ بتائیں کہ ذمہ داروں کے خلاف کیا ایکشن لیا گیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ذمہ داروں کا تعین کریں اور ان کے خلاف کیا کاروائی کی اگلی میٹنگ میں بتائیں۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ذمہ داران کو کمیٹی میں بلا کر ان کو بھی صفائی کا موقع دینا چاہئے۔رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کو بلا کر سننا چاہئے۔دونوں معاملے پر ذمہ داران کو بلائیں اور انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

    قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب کی تقریب حلف برداری پی ٹی وی پر براہ راست نشر نہ کرنے کے معاملے پر کمیٹی میں بحث کی گئی۔ایوان صدر کے ڈپٹی پریس سیکرٹری قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش ہوئے۔ڈپٹی سیکرٹری ایوان صدر نے کمیٹی کو بتایا کہ پی ٹی وی پر تقریب ونڈو میں دکھائی گئی، لیکن آواز نہیں تھی۔ایوان صدر پی ٹی وی پر انحصار کرتا ہے، سگنل ٹی وی یو پر دئیے گئے اور بتایا گیا کہ ڈی ایس این جی دستیاب نہیں ہے۔ ڈائریکٹر پی ٹی وی نیوز نے کہا کہ ڈی ایس این جی کیلئے پہلے درخواست آتی ہے جو کہ تحریری طور پر نہیں آئی تھی۔ڈی ایس این جی کے ساتھ50 لوگ ہوتے ہیں ان کی کلئیرنس میں ٹائم لگتا ہے۔ٹی وی یو کی وجہ سے سگنل کم ہونے اور آواز نہ آنے سے ونڈو میں وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کی تقریب دکھانی پڑی اورحلف برداری کی جگہ تبدیل ہونے سے بھی رکاوٹ آئی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسے نہیں ہونا چاہئے، مستقبل میں احتیاط کرنی چاہئے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اگر ایوان صدر کو اس معاملے پر اعتراض نہیں تو اس معاملے کو ختم کردیتے ہیں، ورنہ ہم تہہ تک جائیں گے۔پریس سیکرٹری ایوان صدر نے کمیٹی کو بتایا کہ اس معاملے پر صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور تحریری طور پر اس معاملے کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کردیں گے۔

    سیلاب زدگان کی امداد کیلئے براہ راست ٹیلی تھون کی نشریات کو میڈیا چینلز پر رکنے کامعاملہ بھی کمیٹی میں زیر بحث آیا۔چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ چینلز نے اس حوالے سے بہتر کام کیا ہے۔ٹیلی تھون ٹرانسمیشن کو کیوں بند کیا گیا؟۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ہم نے سیلاب زدگان کیلئے لائیو ٹیلی تھون کو بالکل بند نہیں کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے پی ٹی آئی ٹیلی تھون کے ذریعے جو فنڈز اکٹھا کر رہی ہے اس میں وہ وفاق اور سندھ کو بھی دیں گے لیکن پی ٹی وی نے بھی اس پروگرام کو نہیں دکھایا۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے فلڈ ریلیف کیلئے بنائے گئے اکاونٹ کا بھی ہم نے اپنے ٹیلی تھون میں ذکر کیا، یہ معاملہ سیاست سے بالاتر ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔اگر وزیراعظم عمران خان ہوتے تو اپوزیشن کی جانب سے اس طرح کے ٹیلی تھون کو لازمی دکھاتے۔ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی بتائے کہ سیلاب زدگان کیلئے لائیو ٹیلی تھون کیوں نہیں نشر کی جا رہی۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر سلیم مانڈی والا کی جانب سے پیش کئے گئے صحافیوں کے تحفظ کے ترمیمی بل 2022 پربحث محرک بل کے ہونے کی وجہ سے موخر کردیاگیا۔

    قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز عرفان الحق صدیقی، نسیمہ احسان، انور لعل دین اور مولا بخش چانڈیو نے شرکت کی- ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات و نشریات/ایم ڈی پی ٹی وی، چیئرمین پیمرا، پی آئی او پی آئی ڈی، کے علاوہ ریڈیو پاکستان اور اور ایوان صدر کے حکام بھی شریک ہوئے-

    پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی بل کب تک قانون بن کر نافذ ہوجائے گا؟ قائمہ کمیٹی میں بحث

    اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف 294 ایف آئی آر درج کی ہیں،یہ منظم گروہ ہے،پولیس حکام

    ایف آئی اے کوسافٹ وئیراپڈیٹ کے لیے استعمال کیا جا رہا ،اب میں یہ کام کروں گی،خاتون اینکرز کا قائمہ کمیٹی میں بڑا اعلان

    پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم

    کیا عمران خان کی گفتگو زیرالتوا تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی

    کیس کی سماعت چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی اور عمران خان کے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں جے آئی ٹی نے کیا فیصلہ کیا ہے؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ جے آئی ٹی کا فیصلہ ہے کہ عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنتا ہے،عمران خان کے وکیل کی طرف سے عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا

    عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر اور ٹرانسکرپٹ کہاں ہے زرا پڑھیں ،یراسیکیوٹر نے عمران خان کی تقریر کا متنازعہ حصہ پڑھ کر سنایا ،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ یہ مقدمہ عالمی دنیا میں پاکستان کی کیا تصویر پیش کریگا، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کو چھوڑ دیں، دلائل میں متعلقہ رہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آئی جی اور خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن لیں گے عمران خان کی تقریر میں کہیں دھمکی کا پہلو نہیں تھا ,اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر کو کہا کہ دھمکی آمیز جملے کونسے ہیں وہ پڑھیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان نے کہا شرم کرو آئی جی اور ڈی آئی جی، ہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے، کیس کرینگے،عمران خان نے کہا مجسٹریٹ زیبا صاحبہ آپ بھی تیار ہو جاؤ آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے،جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا اتنا ہی پورشن ہے؟ کیا صرف یہی جملے ہیں؟وکیل عمران خان نے کہا کہ یہ مقدمہ بنا کر دہشتگردی کی دفعات کا مذاق بنایا گیا ہے،عمران خان کے الفاظ کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا لیگل ایکشن لینا سب کا حق ہےعمران خان کی اس گفتگو پر کوئی مقدمہ بنتا ہی نہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کی گفتگو زیرالتوا تفتیش پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں؟ وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ دہشتگردی کی تعریف واضح ہوچکی ہے ،دفعات حقیقی دہشت گردوں کے لیے ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا ہک عمران خان پر جو الزامات ہیں وہ بتا دیں، وکیل نے کہا کہ اخراج مقدمہ کی درخواست دائر ہونے تک مقدمہ میں دہشتگردی کے علاوہ مزید دفعات شامل نہیں تھیں،عمران خان پر188،189 ،503اور506 کی دفعات لگائی گئی ہیں ،پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ سے سیکشن 186 نکال دی گئی ہے، مقدمہ میں پولیس ملازم کو زخمی کرنے کی دھمکی کی دفعہ 189 شامل کر دی گئی ہے، وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے کہاں کسی کو نقصان پہنچا ،کہاں بدامنی ہوئی یا خوف پھیلا ان کیسز نے تو عمران خان ہی مشکلات میں مبتلا ہوئے ہیں،میں تمہیں دیکھ لوں گا کوئی جرم نہیں جب تک اس میں جارحیت شامل نہ ہو، عمران خان نے کہا پولیس افسران پر کیس کرینگے اور خاتون جج کے خلاف لیگل ایکشن کا کہا،مقدمہ میں لکھا گیا کہ عمران خان کے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا، عمران خان نے پولیس کو دو جواب جمع کرائے وہ مطمئن نہیں ہوئے تو خود پیش ہو گئے،پولیس نے عمران خان سے ایک ہی سوال پوچھا کہ آپکے بیان سے خاتون جج اور آئی جی دہشت ذدہ ہوئے،عمران خان نے کہا کہ میرا کسی کو دہشت ذدہ کرنے کا کوئی مقصد نہیں تھا،مقدمہ میں لکھا گیا کہ عمران خان کے بیان سے جج اور پولیس افسران کو دھمکایا گیا،ان دفعات میں سے کوئی ایک بھی اس مقدمہ میں نہیں بنتی پولیس کہہ رہی ہے عمران خان کے خلاف چالان تیار ہو چکا ہے،اس عدالت نے پولیس کو چالان جمع کرانے سے روک رکھا ہے، عمران خان نے جو کہا انہیں نہیں کہنا چاہیے تھا، وہ افسوس کا اظہار کر چکے، پراسیکیوشن کا کنڈکٹ اس عدالت کے سامنے ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد دہشتگردی کی دفعات کا غلط استعمال کافی حد تک رک گیا تھا،پراسیکیوشن اب بھی عمران خان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ برقرار رکھنے پر بضد ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر یہ دفعات نہیں لگتیں تو آئی جی اور ڈی آئی جی کے پاس پبلک میں ایسے الفاظ کہنے پر کیا فورم ہے؟ جو 2014 میں ہوا وہ کیا تھا؟ کیا اس پرمقدمہ بنتا تھا؟ ایک ایس ایس پی کو سیاسی جماعت کے کارکنوں کی طرف سے مارا پیٹا گیا تھا، کیا پولیس افسر پر تشدد کرنے والوں پر مقدمہ بنتا تھا؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ جی، تشدد پر تو مقدمہ بنتا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی زیرالتوا مقدمہ میں مداخلت کرتا ہے تو توہین عدالت بنتی ہے آئی جی اور ڈی آئی جی کے پاس کونسا فورم موجود ہے؟ اس طرح تو پھر آپ ایک فلڈ گیٹ کھول دینگے،ایسا کون سا سیاست دان ہے جو کہیں پر ایسی چیز نہ کہتا ہو، پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ اس طرح کی بات اور کسی نے نہیں کہی،عدالت نے کہا کہ اس بات کو چھوڑ دیں، اس میں نہ جائیں، پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ شخص سابق وزیراعظم ہے، مستقبل کا وزیراعظم بھی ہو سکتا ہے،عمران خان کی جماعت کے پاس مضبوط سوشل میڈیا اور فالوورز موجود ہیں، عمران خان کے پڑھے لکھے اور اَن پڑھ فالوورز موجود ہیں، عمران خان نے تقریر میں کہا کہ ہم تمہارے اوپر ایکشن لیں گے، عمران خان نے نہیں کہا کہ ہم لیگل ایکشن لیں گے، عوام خوف زدہ ہوئے کہ ایک سابق وزیراعظم نے ایسے الفاظ کہہ رہا ہے، عمران خان نے جو تقریر کی وہ ڈیزائن کے تحت تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا عمران خان کی پوری تقریر میں زخمی کرنے کی دھمکی موجود ہے؟ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ زخمی کرنا صرف جسمانی طور پر زخمی کرنا نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آئی جی یا ڈی آئی جی نے اندراج مقدمہ کیلئے کوئی درخواست دی؟ پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہا کہ مجسٹریٹ نے اس مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی،عدالت نے کہا کہ آپ کو تفتیش میں ایک تقریر کے علاوہ کچھ بھی نہیں مل سکا، پھر ڈیزائن تو موجود نہیں رہا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی دفعات کا غلط استعمال تو ہوتا رہا ہے،فیصل رضا عابدی کے خلاف دہشتگردی کے دو مقدمات درج ہوئے اور وہ بعد میں بری ہو گئے، پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر ایس ایچ او کسی کو کہے کہ میں تمہیں دیکھ لوں گا تو اس کے سنجیدہ اثرات اور نتائج ہو سکتے ہیں،بالکل اسی طرح سابق وزیر اعظم کے اس اشتعال انگیز بیان کے بھی اثرات ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا عمران خان کے خلاف مقدمے سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا کیس سیشن کورٹ منتقل کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ بغیر اجازت ریلی نکالنے، پولیس احکامات کی خلاف ورزی کا مقدمہ ابھی چلے گا،

    واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،اپنی درخواست میں عمران خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بے بنیاد ہے، اس مقدمے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خارج کردیا جائے۔یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں ایک تقریر کی گئی تھی جس پر عمران خان پر اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں مارگلہ تھانے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    @MumtaazAwan

    عدلیہ کو دھمکیاں، ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ،عمران خان نااہلی سے بچ پائیں گے؟

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    یہ ہے نیا پاکستان، سابق وزراء اعظم پر توشہ خانہ کیس، عمران خان کا تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار

    سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

    مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کا 2 روزہ دورہ کیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وزیردفاع سے ملاقات ہوئی ہے، چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بڑھانا چاہتے ہیں، سی پیک کی ترقی کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد اور خوشحالی لانا ہے،پاک چین فوجی تعاون دوطرفہ تعلقات کا ایک اہم ستون ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کےلیے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، چینی وزیردفاع نے علاقائی استحکام کی کوششوں کے لیے خصوصی اقدامات پر آرمی چیف سے اظہارتشکر کیا چینی وزیردفاع نے سی پیک پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،چینی وزیردفاع نے سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل کی امید کا اظہار کیا،چینی وزیردفاع نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کی تعریف کی ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر دفاع کے جذبات اور پاکستان کے لیے چین کی حمایت جاری رکھنے پراظہار تشکرکیا

    قبل ازیں چین نے پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان امداد دینے کا اعلان کیا ہے چینی حکومت پاکستا ن کے سیلاب متاثرین کیلئے 300 ملین یوان دے گی پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے 100 ملین یوان دینے کا اعلان کیا گیا ہے چین سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 500 ملین یوان امداد دے گا

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو پاک فوج کے ہیلی کاپٹر نے ریسکیو کر لیا ہے

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

  • موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی. وزیر اعظم

    موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی. وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے جاپان میں سمندری طوفان سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی ہے.

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ جاپان کے عوام سمندری طوفان نان ماڈول کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔جاپان کے عوام اور حکومت سے مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی صرف ایک سمت کی پیروی نہیں کرتی یہ کسی بھی ملک میں تباہی لا سکتی ہے۔دنیا کو موسمیاتی تبدیلی کی ہولناکیوں سے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔


    واضح رہے کہ اس صدی کا سب بڑا سمندری طوفان کہلائے جانے والے ٹائیفون نان ماڈول نے جاپانی جزیرےکیوشو سے ٹکرانے کے بعد تباہی مچادی ہے۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے مطابق جاپانی جزیرے میں شدید طوفانی بارشوں کے ساتھ 162 کلومیٹر (100 میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ جزیرے پر ہوائی اور ٹرین سروس مکمل طور پر بند کر دی گئیں ہیں۔ طوفان کے باعث سے تقریباً 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں۔ جبکہ حکومت کی جانب سے 40 لاکھ افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان کے ٹکرانے کے خطرے کی وجہ سے گزشتہ روز انتظامیہ نے 2 ملین لوگوں کو اپنے گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی تھی، جاپان کے محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان اپنی شدت کے ساتھ جاپان کے جنوب مغربی حصے سے ٹکرائے گا جس کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے کیونکہ سمندری طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے پانچوے درجے کا طوفان قرار دیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ لینڈ سلائیڈنگ، دریا اور ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا جبکہ طوفان کے باعث جاپان میں فلائیٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے جاپان ائیرلائنز اور آل نیپون ائیر ویز نے پہلے ہی اپنی 335 پروازوں کو منسوخ کردیا.