Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ .

    عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ .

    لاہور: عمران خان کے 1 تیر سے 7 شکار۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈرامہ ،عمران خان پر حملے کے بعد سب سے زیادہ فائدہ بھی عمران خان کو ہوا ہے اور اس کے واضح ثبوت ہے ، اس حوالےسے سینئر صحافی مبشرلقمان نے عمران خان پرہونے والے حملے کا پس منظربیان کرتے ہوئے اہم تکنیکی نقات پیش کیے ہیں اور کہا ہے کہ کوئی بھی ذی شعور ان سوالات کےجوابات تلاش کرسکتا ہے

    مبشرلقمان نے کہا کہ وزیرآباد میں عمران خان نے ڈرامہ کرنے کا زبردست انداز اپنایا ، انہوں نے چیئرمین واپڈا کا ایک واقعہ بتایا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ وزیرآباد حملے میں عمران خان نے جان بوجھ کراس واقعہ کے ثبوت مٹا دیے

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بتاتا ہوں کہ عمران خان نے ایک نہیں ساتھ فائدے اٹھائے ، میں یہ ثابت کرتا ہوں ، ان کا کہناتھا کہ جس شخص نے تسلیم کیا ہے کہ حملہ اس نے کیا ہے تویاد رکھیں کہ اس کو سزا کبھی بھی نہیں ہوگی اور یہ بھی یاد رکھیں کہ وہاں ایک بے گناہ شخص کوگولی لگی اس کو کس نے مارا ، فائرنگ تو کہیں اور سے ہورہی تھی اوراسٹیج سے گولی اس شخص کو لگی پھریہ بھی دیکھا گیا کہ وہ بے چارہ فوت ہوگیا اس کا پوسٹ مارٹم جلدی جلدی کرکے اس کودفنانے کی کوشش کی گئی لیکن یہ پتہ نہیں لگایا گیا کہ اس کو گولی کس نے ماری

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ پھر کوئی بھی پی ٹی آئی والا اس کے نماز جنازہ میں بھی نہیں گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو اس سارے واقعہ کا فائدہ ہوا ہے اور اس کا مطلب واضح ہے کہ جس کو فائدہ ہوا وہی بہتر جانتا ہے کہ یہ کھیل کیسے کھیلا گیا

    مبشرلقمان نے کہا کہ جب عمران خان نے تقریر کی تو میں نے اپنے پروڈیوسر سے پوچھا کہ عمران خان نے تقریری کرلی تو اس نے جواب دیا جی کرلی ہے تو میں نے پوچھا کہ اس نے کون سی خاص بات کی تو انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تین لوگوں‌پر الزامات لگا دیئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایسے الزامات تووہ لگاتے رہےہیں ، جس طرح کوئی یہ الزام لگاتاہے کہ رمیز راجہ نے پیسے کھائے ہیں

    انہوں نے کہا کہ جب عمران خان پرحملہ ہواتو وہاں تھر تھر کی آوازآئی وہ کہاں سے آرہی تھی ، ان کا کہنا تھاکہ فیصل جاوید کے کپڑوں پراس طرح خون لگا ہے کہ جس طرح کوئی جانورذبح ہوجاتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ وہاں اس کے بعد واقعہ کے شواہد مٹا دیئے گئے ، وہاں آرپی او اور ڈی پی او گوجرانوالا ذمہ دار ہیں پولیس یہ شواہد رکھتی ہے لیکن پولیس نے کچھ ایسا نہیں کیا

    ان کا کہنا تھاکہ عمران خان پر حملہ ہوا تو وہ وزیرآباد جانے کے جو کہ قریب تھا اور پھرراستے میں گوجرانوالا کا ہسپتال بھی تھاوہاں سے علاج کیوں نہیں کروایا،وہ شوکت خانم سے کیوں علاج کروا رہے ہیں ،ان کا کہنا تھاکہ اس طرح تو نہیں ہوتا ، پھروہاں جسم سے گولیاں نکالنے کا کام کیا جاتا ہے جو کہ اس مقصدکےلیے ہسپتال ہے ہی نہیں

    مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ کبھی کہا جارہا ہے کہ دو گولیاں ، تین لگیں اور کبھی کہا جاتا ہے کہ چار گولیاں لگیں ، کہیں‌ یہ کہا جاتا ہے کہ گولیوں کے خول لگے ، یہ کیا ڈرامہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ اس سارے حملے کا فائدہ عمران خان کو پہنچا ہے

    ان کا کہنا تھا کہ گولی لگی ہوتو خون تو بہےگا لیکن کوئی خون نہیں لگا ، ایسے نہیں ہوتا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب حملہ ہوا تو کنٹینر سے ہاتھ ہلاتے ہوئے ایسے اتر رہے ہیں کہ جیسے آپ ٹارزن ہیں ان کا یہ کہنا تھا کہ کس طرح یہ شخص ڈرامہ کررہا ہے ، کبھی یہ کہا گیا کہ عمران خان نے بے ہوش ہونے کی دعا لینے سے انکار کردیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری بھی کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا تھا کہ وزیرآباد میں حملہ ہوگا تو پھر اس کی بات پر کس نے توجہ دی ، ان کا کہنا تھا کہ اب ان کو اپنے بیان کی وضاحت کرنا پڑے گا

     

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل کو جس پر حملہ کرنے کا الزام ہے ، ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے نے تسلیم کرلیا اور پھر اس کی وڈیو بیان بھی آگیا اور پھردوبار بیان آیا ، ان کا کہنا تھا کہ اس بندے کو کبھی بھی سزا نہیں ہوسکتی ، ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ عدالت میں بیان دے گا کہ مجھ پر تشدد کرکے بیان لیا گیا

    یوں حملہ آور کو سزا نہیں ملے گی ، ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد مٹا دیئے گے جس کا مطلب یہ ہے کہ حملہ آوروں تک پہنچنا مشکل ہوجائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح تو کسی کو سزا نہیں دی جاسکتی ہے ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے واقعہ کا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے اور مزید ہوگا ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اداروں پر الزامات لگائےگئے ،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ الزامات اچھے نہیں ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم بھی الزامات لگاتے رہے لیکن شخصیات پر اداروں اور پارٹیوں پر نہیں ، ہم نے فرح گوگی بشریٰ بی بی ، علی زیدی ، فواد چوہدری سمیت کئی لوگوں پر الزامات لگائے لیکن پاکستان تحریک انصاف پر کبھی بھی الزامات نہیں لگائے ،

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سارے واقعہ کا فائدہ عمران خان کو ہوا ہے اور وہ اس واقعہ سے مزید فائدہ اٹھائے گا لیکن اصل حقائق تک شاید کوئی نہیں جائے گا

  • عمران خان کے الزامات:وزیراعظم کا فل کورٹ کمیشن کا مطالبہ

    عمران خان کے الزامات:وزیراعظم کا فل کورٹ کمیشن کا مطالبہ

    لاہور:وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ عمران خان فوج پر کسی دشمن کی طرح حملہ آورہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں، عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مارچ میں ہونے والے واقعےکی ہم سب نےمذمت کی، اس واقعے کے بعد میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی، میں نے وزارت داخلہ اور صوبائی حکومت کو ہر ممکن مدد دینے کی ہدایت کی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت کیلئے دعاگو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا، مجھ سمیت سب کا فرض ہے پاکستان کو بچانے کیلئے مثبت کردار ادا کرے، کل اور پرسوں بدترین قسم کی الزام تراشی کی گئی، ایک بار پھر جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا، کہا گیا کہ واقعے کے پیچھے سازش ہوئی، میرا، رانا ثنا اللہ اور ایک ادارے کے افسر پرالزام لگایا گیا جو افسوسناک ہے۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شخص سر سے پاؤں تک جھوٹ کا مجسمہ ہے، وہ قوم کو پٹری سے ہٹانے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ عمران خان فوج پرکسی دشمن کی طرح حملہ آور ہے، عمران خان کے بیانات تضاد بھری داستان ہے، عمران خان کہتا تھا کہ جنرل باجوہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر پاناما کیس میں 10 ارب روپے کا الزام لگایا گیا، پانچ سال سے کیس چل رہا ہے، ان کے وکیل پیش ہی نہیں ہوتے، ملتان میٹرو کا کیس کہاں گیا؟ چین کو بدنام کیا گیا، جاوید صادق نامی شخص کو میرا فرنٹ مین بتایا گیا۔ہمیں سزا دلوانے کیلئے ریٹائرڈ جج لگوائے گئے، اس کو ایسے ریٹائرڈ ججز چاہییں جنہیں یہ جاوید اقبال کی طرح بلیک میل کرے، طیبہ گل کےذریعےجاویداقبال کوبلیک میل کیا گیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائیں انہیں کتنی گولیاں لگیں، پنجاب حکومت میری تو نہیں ہے، پنجاب حکومت تمہاری ہے، پولیس بھی تمہاری، تحقیقات کرواؤ، بتائیں ابھی تک ایف آئی آر کیوں نہیں ہوئی؟ وفاقی حکومت نے 28اکتوبر کو خط لکھ کر لانگ مارچ میں دہشتگردی سے متعلق بتایا، پنجاب حکومت کو بتایا کہ جلسے جلوسوں میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے پاس ثبوت ہے کہ ان ہی 3 لوگوں نے سازش کی تو ثبوت لے آئیں، عمران خان کے پاس سازش کے ثبوت ہیں تو مجھے ایک لمحہ بھی عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ثبوت خود پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص جھوٹا ہے، قانون کے مطابق زخمی ہونے والا میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کے لیے سرکاری اسپتال پہنچتا ہے، یہ سیدھے اپنے اسپتال پہنچ گئے، انہیں گولیاں جتنی بھی لگیں، 3 گھنٹے کا سفر یوں ہی کیا کسی اسپتال نہیں گئے، یہ سیدھے اپنے اسپتال پہنچ گئے۔

  • اسد عمر نےحلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی

    اسد عمر نےحلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی

    ایک اور یوٹرن؛ پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ، اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کردی

    پی ٹی آئی کا حلقہ بندیوں کیخلاف دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے حسب روایت ایک اور یوٹرن سامنے آیا ہے، کیوں کہ پی ٹی آئی نے حلقہ بندیوں کیخلاف اپنی ہی دائر درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف نے درخواست واپس لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے مقدمہ واپس لینے کیلئے متفرق درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ کیس واپس لینے کا فیصلہ 10 اگست کے عدالتی حکم کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ہم حلقہ بندیوں کے معاملے کو ازسرنو چیلنج کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی. درخواست میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیون کا شیڈول آئین اورقانون کے خلاف ہے اس لئے نئی مردم شماری تک نئی حلقہ بندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کے نئی حلقہ بندیوں کے شیڈول کوغیرآئینی اورغیرقانونی قراردینے اور3مئی 2018 کی حلقہ بندیوں کودرست قراردینے کی استدعا کی گئی تھی، درخواست میں مزید کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اورسیکریٹری الیکشن کمیشن کوانتخابی عمل یقینی بنانے اورالیکشن کمیشن کوانتخابی عمل میں کسی قسم کی تاخیرسے روکنے کا حکم دیا جائے۔
    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن،سیکرٹری الیکشن کمیشن،ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکرٹریز اور سیکرٹری کابینہ کو فریق بنایا تھا.

  • چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں. وزیر اعظم

    چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں. وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کی پالیسیاں غلط ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ میں سی جی ٹی این کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چین کے دورے کی دعوت میرے لیے باعث عزت ہے جبکہ دونوں ملک سی پیک اور باہمی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی میں خلل ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوسکتی جبکہ چینی قیادت کے ساتھ سرمایہ کاری، سی پیک اور جیو پولیٹیکل اسٹریٹجی پر مفید مذاکرات ہوئے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چین اور ہماری دوستی ناقابل تسخیر ہے اور چین کا بیانیہ ترقی، خوشحالی اور امن ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی اور باہمی اعتماد مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ سے خوشحال اور امیر ملک ہے۔ جو چین کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان کی پالیسیاں غلط ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف دو روز قبل چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دورے میں پاک چین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ شہبازشریف نے سی پیک کے اعلیٰ معیار کی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے ون چائنا پالیسی کی حمایت کی جبکہ دونوں ملکوں نے ریلوے لائن منصوبے ایم ایل ون پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • وفاق کا پی ٹی آئی قیادت کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ؛ عمران کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے

    وفاق کا پی ٹی آئی قیادت کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ؛ عمران کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے

    حکومت کا پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ؛ عمران خان اور ان کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے.

    وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی اعلی قیادت کیخلاف قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود پر ہونے والے فائرنگ کے حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الزام ٹھہرایا تھا کہ مجھے قتل کرنے کی ساز کی گئی تھی، اور اس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور پاک فوج کے میجر جنرل کا نام شامل ہیں۔

    جبکہ گزشتہ روز بھی تحریک انصاف کے جانب سے ملک بھر میں احتجاج کیا گیا اور ان کی پارٹی قیادت نے اپنا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ ان شخصیات کے اپنے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے تک مظاہرے جاری رہیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پاک آرمی کے افسر کے خلاف بیانات پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج نے واضح طور پر بیان جاری کیا کہ پاک فوج اپنے افسران اور جوانوں کی حفاظت کرے گی، اور اس طرح کے الزامات ناقابل قبول ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ حکومت سے کہا ہے کہ بغیر ثبوت الزامات لگانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ جبکہ اب عمران خان اور ان کے ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے. زاہد گشکوری کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اب وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت قانون سے رائے بھی طلب کرلی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون آج وزیراعظم شہباز شریف کو قانونی کاروائی پر اپنی حتمی رائے دے گی، اور حاصل شواہد اور قانونی رائے کی روشنی میں عمران خان اور اس کے کچھ ساتھیوں کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔ سرکاری زرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو فوج کے اعلی افسران کیخلاف بے بنیاد الزامات لگانے پر کاروائی کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون اور وزارت دفاع اپنی حتمی رائے آج وزیراعظم کو پیش کردے گی۔

  • عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی

    عمران خان نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کے التواء کی درخواست دائر کردی ہے.

    سپریم کورٹ میں عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے توہین عدالت کیس میں التواء کی درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ میرا موکل افسوسناک واقعے کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہے، جس کی وجہ سے معاملے پر جواب جمع کرانا ممکن نہیں، استدعا ہے کہ مقدمہ کو فی الحال سماعت کیلئے مقرر نہ کیا جائے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے آج ہفتے تک جواب طلب کرلیا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہفتے کو ہی آئندہ سماعت کی تاریخ مقرر کرینگے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2 نومبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ہفتے تک جواب طلب کیا تھا.

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی تھی. جبکہ پی ٹی آئی وکلا بابر اعوان اور فیصل چوہدری کی طرف سے صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون پیش ہوئے اور کہا تھا کہ بابر اعوان اور فیصل چوہدری نے جواب جمع کرادیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
    ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
    خیال رہے کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ دونوں احکامات کے درمیان کا وقت ہدایت لینے کیلئے ہی تھا لیکن عدالت کو نہیں بتایا گیا تھا کہ ہدایت کس سے لی گئی ہے، اگر کسی سے بات نہیں ہوئی تھی تو عدالت کو کیوں نہیں بتایا گیا، اس بات کی وضاحت تو دینی ہی پڑے گی، عدالت نے بابر اعوان اور فیصل چوہدری پر اعتماد کیا تھا، دونوں وکلاء نے کبھی نہیں کہا انہیں ہدایات نہیں ملی، عمران خان کو عدالتی حکم کا کیسے علم ہوا، یقین دہانی پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کی جانب سے کرائی گئی تھی، پی ٹی آئی کی اعلی قیادت کا آغاز عمران خان سے ہوتا ہے۔

  • عمران جہاں سے چاہیں تحقیقات کرائیں مگر خود شامل ہوں. وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران جہاں سے چاہیں تحقیقات کرائیں مگر خود شامل ہوں. وفاقی وزیر اطلاعات

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اسکاٹ لینڈ یارڈ سمیت جہاں مرضی سے تحقیقات کرانا چاہتے ہیں کرائیں، ہماری شرط صرف یہ ہے کہ عمران خان خود تحقیقات میں شامل ہوں گے اور الزامات کا ثبوت فراہم کریں گے۔

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بقول ڈاکٹر، عمران خان کو چار گولیاں لگیں، ان کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹی ہے، عمران خان کا غالباً ایک آپریشن بھی ہوا ہے اور آج عمران خان صاحب کو ٹی وی پر دیکھ کر اطمینان ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم کے وسائل کو اپنی سیاست کے لئے اسی طرح استعمال کیا جس طرح انہوں نے فارن فنڈنگ کے ذریعے منی لانڈر کر کے خیرات کا پیسہ اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عمران خان جھوٹ بولیں گے اور عوام اسے سچ سمجھ لیں گے، وہ وقت اب ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی کہانی 7 مارچ سے شروع کرتے ہیں جب انہوں نے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے اور اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف کو بند کمرے میں تاحیات غیر معینہ مدت کے لئے توسیع دینے کی پیشکش کی۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب اداروں نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی سیاست میں ادارے کی کوئی مداخلت نہیں ہوگی تو یہ شخص ان کے خلاف ہوگیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے معلوم تھا کہ مجھ پر قاتلانہ حملہ ہونا ہے، عمران خان کبھی کہتے ہیں کہ چار بندوں نے میرے خلاف سازش کی، پھر کہتے ہیں کہ چار نہیں تین بندے ہیں، عمران خان کو اگر پتہ تھا کہ ان کے خلاف قاتلانہ حملے کی سازش ہو رہی ہے تو انہوں نے معصوم لوگوں کی جانوں کا کیوں نقصان کیا؟ پنجاب حکومت کو کیوں نہیں بتایا؟ مقتول معظم کے بچے اپنے والد کا خون کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ عمران خان کا، وزیر داخلہ عمران خان کا، پولیس عمران خان کی، لانگ مارچ واقعہ بھی پنجاب کے اندر رونما ہوا، ملزم کو پنجاب پولیس نے گرفتار کیا، پنجاب کی پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کروا کر میڈیا کو ریلیز کیا، اس کے باوجود عمران خان کہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات اس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک تین لوگ استعفیٰ نہ دے دیں۔ واقعہ پنجاب میں رونما ہوتا ہے جس کی ذمہ دار بھی پنجاب حکومت ہے اور عمران خان استعفیٰ ہم سے مانگ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان واقعہ کی تحقیقات دنیا کی کسی بھی ایجنسی سے کروائیں، پنجاب کے اندر فرانزک لیب سے کروائیں لیکن تحقیقات میں پیش ضرور ہوں۔ واقعہ کے بعد عمران خان تین گھنٹے کا سفر کر کے علاج کے لئے شوکت خانم ہسپتال گئے، پنجاب حکومت کے کسی ہسپتال سے میڈیکو لیگل نہیں کروایا اور نہ ہی کسی جگہ پولیس کو رسائی اور بیان دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بلا کر تحقیقات کروائیں لیکن اس تحقیقات میں انہیں خود بھی شامل ہونا پڑے گا، وہ جو الزامات لگا رہے ہیں اس کا ثبوت بھی انہیں دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چھوٹی چھوٹی ٹولیوں سے وفاق پر حملہ کروانا چاہتے ہیں، آج جو مناظر میڈیا پر گئے ہیں وہ عمران خان کی فیٹف سے پاکستان کے نکلنے کے خلاف جنگ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شدت پسندی کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے، بشریٰ بی بی نے عمران خان کی سیاست میں اسلامی ٹچ دینے کا کہا اور سیاسی مخالفین کو غدداری کے ساتھ لنک کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت قانون کے مطابق کل کے واقعہ کی تحقیقات کرے۔ عمران خان اپنی مرضی کے مطابق ایف آئی آر درج کروانا چاہتے ہیں، وہ پولیس افسران پر دبائو ڈال رہے ہیں، ان کے کارکنوں نے تھانوں میں دھاوا بولا اور کہا کہ عمران خان کی خواہش پر ایف آئی آر درج کی جائے۔ عمران خان جہاں مرضی سے تحقیقات کروائیں لیکن اس تحقیقات میں پیش ضرور ہوں، جو الزامات وہ لگا رہے ہیں اس کا ثبوت ضرور دیں۔ عمران خان کو معلوم ہے کہ اگر واقعہ کی تحقیقات ہو گئیں تو ان کا جھوٹ بے نقاب ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مذہب کارڈ کھیلنے سے گریز کریں، وہ ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھل رہے ہیں، جو گڑھا وہ دوسروں کے لئے کھود رہے ہیں اس میں خود گرے ہیں۔

  • ‏آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غیر ذمہ درانہ قرار دے دیا

    ‏آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غیر ذمہ درانہ قرار دے دیا

    راولپنڈی:‏آئی ایس پی آر نے عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد اور غیر ذمہ درانہ قرار دے دیا،عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات ناقابل قبول ہیں،

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے الزامات پر ردعمل دے دیا۔
    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ادارے کے خلاف بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات یکسر ناقابل قبول ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بالخصوص ایک اعلیٰ فوجی افسر کے خلاف بے بنیاد الزامات ناقابل قبول ہیں، آج ادارے پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک ہیں۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کو انتہائی پیشہ ورانہ ہونے پر خود پر فخر ہے، پاک فوج ایک انتہائی پیشہ ور اور نظم و ضبط کی حامل فوج ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا ایک مضبوط اور انتہائی مؤثر اندرونی احتسابی نظام ہے

    آج ادارے/اہلکاروں پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات انتہائی افسوسناک اور پرزور مذمت ہیں۔ کسی کو بھی ادارے یا اس کے سپاہیوں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے اور بغیر کسی ثبوت کے ادارے اور اس کے اہلکاروں کے خلاف ہتک عزت اور جھوٹے الزامات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرے۔

  • مذاکرات کیا کریں آگے سے یہ باتیں آرہی ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے موت پسند ہے،وزیر داخلہ

    مذاکرات کیا کریں آگے سے یہ باتیں آرہی ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے موت پسند ہے،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں تقسیم کے عمل کو گہرا کردیا گیا ہے،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سوچنا ہوگا عدم برداشت کے رویے کو کس طرح ختم کیا جائے، کل کا واقعہ تشویشناک ،قابل افسوس اور قابل مذمت ہے گزشتہ روز کے واقعہ کی شدید مذمت کی گئی ہے، لانگ مارچ میں 4 افراد جاں بحق ہوئے وزیرآباد میں معظم نامی شہری جاں بحق ہوا ،وزیراعظم نے لانگ مارچ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد کا اعلان کیاہے، اس واقعے پرعمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کا رویہ بھی قابل افسوس اور مذمت ہے اسد عمر نے بغیر تحقیق کے تین افراد پر الزام لگا دیا ،ان کے رہنماوں نے کس طرح بیانات دیے کہ باہر نکلو بدلہ لو،یہی زبان جو عمران خان صاحب 2014 سے اب تک بولتے آئے ہیں،یہ رویے جمہوریت کے لئے معاون نہیں ہوسکتے ہم نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور عمران خان سمیت سب کی صحتیابی کی دعا کی ہے،ہم نے انہیں اپنا سیاسی مخالف سمجھا ہے دشمن نہیں ،اس واقعے کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی ،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کی ایف آئی آر شاید مینیج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو قابل مذمت ہے، کل کے واقعے میں ملزم کو موقع سے گرفتار کیا گیا ہے،گزشتہ روز اسد عمر نے عمران خان کے کہنے پر 3 لوگوں کے نام لیکر الزام لگائے عمران خان اور پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ اپنے سیکیورٹی معاملات کو دوبارہ دیکھیں فائرنگ واقعے میں گرفتار ملزم کا بیان گجرات تھانے میں ریکارڈ ہوا،امید ہے عمران خان معاملے کو ہوا میں نہیں اڑائیں گے توجہ دیں گے، واقعات کی تحقیقات پنجاب حکومت کو کرنی ہے ،پی ٹی آئی قیادت عمران خان کو بتاچکی تھی کہ انہیں خطرہ ہے ،ملزم کا دوسرا بیان تھانے کے عملے کو معطل کرکے جاری کیا گیا ،معاشرے میں نفرت اور تقسیم کا عمل گہرا کردیا گیا ہم مذاکرات کس سے کریں اور ثالثی کس سے کرائیں؟ ویڈیو ہم تک پہنچی تو ہم نے اس کو روکا، سمجھ نہیں آرہا یہ جاری کرائی گئی ،یا ہوئی ؟ہمیں پی ٹی آئی لانگ مارچ سے کوئی ڈر نہیں ، گرفتار ملزم کی جب تفصیلات سامنے آئیں گی سب حیران ہوں گے،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان پرحملہ سیدھا مذہبی انتہا پسندی کا معاملہ ہے،ملزم پی ٹی آئی رکن ابتسام کی مدد سے گرفتار ہوا،مذاکرات کیا کریں آگے سے یہ باتیں آرہی ہیں کہ ان کے ساتھ بیٹھنے سے موت پسند ہے، گزشتہ روز وفاقی اورصوبائی حکومت کو تحریری بتادیا گیا کہ جے آئی ٹی بنائی جائے معاملے کی تحقیقات کے لیے اعلی ٰافسران پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے،

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا 

  • ملزم نوید کا اعتراف،مذہبی جنونیت  کا خاتمہ ضروری،پیغام ِ پاکستان ہمارے لیے ایک مشعل راہ

    ملزم نوید کا اعتراف،مذہبی جنونیت کا خاتمہ ضروری،پیغام ِ پاکستان ہمارے لیے ایک مشعل راہ

    لانگ مارچ فائرنگ کے حوالے سے ملزم نوید نے اعتراف کیا کہ عمران خان نبیؐ کا حوالہ دیکر پیغام پھیلانے کی بات کرتے تھے۔ عمران خان کے مطابق جِس طرح نبیؐ نے لوگوں کو تبلیغ کی دعوت دی، اُسی طرح آپ میرا پیغام لوگوں تک پہنچائیں۔ عمران کے اِس بیان سے لگتا تھا کہ وہ چودہویں صدی کے نبی ہیں۔ مجھے یہ چیز اچھی نہیں لگی۔ حضور ؐخاتم النبین ہیں۔میں ڈاکٹر اِسرار کے بیان سُنتا ہوں۔مدینہ کی ریاست ایک ہی ہے جو نبی ؐنے بنائی ہے اور وہ سعودی عرب میں ہے۔ ہمیں دوسری ریاستِ مدینہ نہیں چاہیے۔ عمران کیسے ریاستِ مدینہ کی بات کرسکتا ہے؟ اذان کے وقت بھی کنٹینر سے میوزک بجایا جاتا تھا۔ میں نے 20 ہزار میں پسٹل وزیر آباد سے خریدا۔ میرا ٹارگٹ صرف عمران خان تھا۔عمران خان کے گارڈز نے 3-5گولیوں سے مُجھ پر واپس فائرنگ کی۔

    پاکستان کو ایک مرتبہ پھر انتہا پسندی اور مذہبی جنونیت کا سامنا ہے۔ یہی وہ وجہ تھی جس کے لئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا گیا تھا تاکہ معاشرے میں پُرتشدد اور نفرت کے رویے پر قابو پایا جا سکے۔ ہی وہ وجہ تھی کہ ہمیشہ یہ کہا گیا کہ مذہبی کارڈ کو سیاسی مقاصد کے لئے مت استعمال کیا جائے۔تحریک انصاف نے اپنی کمپین کا آغاز ہی اَمر بالمعروف رکھا۔حتیٰ کہ اپنے خلاف ووٹ ڈالنے کو شِرک سے تشبیہہ دی۔پھر بار بار دین کے حوالے دیے جاتے رہے۔ بار بار کہا گیا کہ اللہ نے ہمیں نیوٹرل رہنے کا اختیار ہی نہیں دیا۔ پُوری کمپین کو جِہاد کا نام دیا گیا۔ ہر بات کو مذہبی ٹَچ دینے کی کوشش کی گئی۔

    اس حوالے سے سلمان تاثیر اپنی زندگی کھو چکے۔ احس اقبال کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا۔ اب بھی وقت ہے کہ ہمیں مذہبی کارڈ کھیلنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ تمام متشدد رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ پیغام ِ پاکستان ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہے۔ تحمل، برداشت اور رواداری ہی ہمیں آگے لے جاسکتی ہے۔ تقسیم، نفرت اور انتہا پسندی سے معاشر ے بکھر جاتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں عمران خان زخمی ہوئے، ایک شخص کی موت ہوئی، اللہ والا چوک میں استقبالیہ کیمپ میں فائرنگ کی گئی جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی جب کہ موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو فوری طور پر حراست میں لے لیا

    عمران خان لوگوں کو گمراہ کررہا تھا،کینٹینرسے بھی فائرنگ ہوئی،حملہ آورکی نئی ویڈیو

    عمران خان کا لانگ مارچ، مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو پیغام دے دیا

    لانگ مارچ میں فائرنگ، سیکورٹی کی ذمہ دار پنجاب پولیس، دیں جواب پرویز الہیٰ

    ویڈیو:عمران خان پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار،عمران خان کیسے آئے باہر؟

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا