Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    افغانستان سے براستہ پاکستان بھارت جانے والے ایک کارگو ٹرک میں مبینہ طور پر دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع نے بھارتی سرحد پر تعینات سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگوادیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان سے ڈرائی فروٹ لے کر ٹرک واہگہ کے راستے بھارتی سرحد کے اندر اٹاری چیک پوسٹ پہنچا تو ٹرک کی چیکنگ کے دوران ڈیٹکٹر نے دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا الارم بجانا شروع کر دیا جس کے بعد اٹاری چیک پوسٹ پر ایمرجنسی نافذ کر کے وہاں کا کنٹرول انسداد دہشت گردی کے حکام نے سنبھال لیا اور ٹرک کی تلاشی شروع کردی۔

    اس دوران ٹرک کی باڈی کے اندر لوہے کا نو سو گرام وزنی ایک ڈبہ برآمد کیا گیا جسے کھولا گیا تو اس کے اندر تین سو گرام پاوڈر نما چیز نکلی جس کا تجزیہ کرنے کے بعد حکام نے بتایا کہ اس میں دھماکہ خیز مواد نہیں جس کے بعد انٹی نارکوٹکس حکام کو طلب کیا گیا جنہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ مواد منشیات کی کوئی بھی قسم نہیں۔

    مذکورہ پراسرار مواد کو تجزیہ کے لئے لیبارٹری میں بھجوادیا گیا ہے۔ پولیس اور کسٹم حکام نے چیک پوسٹ پر موجود تمام ٹرکوں اور سامان کی دوبارہ تلاشی لینے کے احکامات دئے۔ یہ تلاشی رات گئے تک جاری تھی۔ اٹاری حکام نے افغان ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔ 

  • عمران خان ملک میں قانون شکنی کو فروغ دینے لگے

    عمران خان ملک میں قانون شکنی کو فروغ دینے لگے

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے جھوٹوں اور یو ٹرن کے بعد اب ان کے اندر چھپی قانون شکنی بھی باہر آنے لگی.

    سابق وزیراعظم نے جب سے اقتدار کھویا ہے تب سے کبھی وہ عوام کو آپس میں لڑانے کی باتیں کرتے ہین تو کبھی ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی. عمران خان اپنے جھوٹوں اور یوٹرز کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں،مگر ریاستی ادارے کے خلاف زبان درازی کے مقدمہ میں گرفتار شہباز گل کو بچانے کیلئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے قانون شکنی کا” رحجان "بھی متعارف کرا دیا ہے.

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے عزائم شہباز گل کی گرفتاری اور دو دن مذید ریمانڈ دینے پر سامنے آئے،عمران خان نے اپنے چیف آف سٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو احکامات جاری کردیے۔عمران خان نے حکم دیا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری ہسپتال بھیج دیں۔

    عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ غیرقانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جاسکتا جس پر عمران خان نے اصرار کیا کہ نتائج کچھ بھی ہو ایسا ہی کیا جائے۔مگر عمران خان تو پہلے ہی آئین شکنی کے مرتکب ہو چکے ہیں جب ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد لایا جارہا تھا تو ان کے ڈپٹی سپیکر نے آئین کے خلاف رولنگ دی اور عمران خان وزیراعظم ہاوسں خالی نہیں کر رہے تھے، تو بھلا موصوف قانون کا احترام کیسے کریں گے.؟

    عمران خان اپنی غلط بات پر ہی مصر ہیں کہ جو میں کہتا ہوں ویسا ہی کیا جائے ،چاہے وہ قانون کے خلاف ہی کیوں نا ہو، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا قانون شکن رویہ ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے.

  • شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے،پمز ہسپتال منتقل،میڈیکل بورڈ تشکیل

    شہباز گل اسلام آباد پولیس کے حوالے،پمز ہسپتال منتقل،میڈیکل بورڈ تشکیل

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کو جیل سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.شہباز گل کے میڈیکل کے لئے بورڈ تشکیل دے دیا گیا،میڈیکل بورڈ میں 5 پروفیسر ڈاکٹرز شامل ہیں، پانچ شعبات سے پروفیسرز شہباز گل کا میڈیکل کریں گے،بورڈ میں پروفیسر آف سرجری ،پروفیسر آف میڈیسن،پروفیسر آف کارڈیک ،نیورو میڈیسن اور ارتھوپولک پروفیسرز شامل ہیں،،جو شہباز گل کا معائینہ کرے گی،ڈاکٹرز پمزاسپتال کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو پہلے سے سانس کی تکلیف ہے.

    پی ٹی آئی کے کارکن اور رہنما بھی پمز ہسپتال پہنچ گئے ہیں جہاں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماوں کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے لگائے جا رہے ہیں.

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کوہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر پنجاب پولیس اور وفاقی پولیس میں ٹھن گئی تھی .تاہم پنجاب پولیس کی جانب سے رینجرز اور ایف سی کے اڈیالہ جیل پہنچنے کی اطلاعات پر شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا .شہباز گل کو ایمبولینس کے ذریعے اسلام آباد کے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    اس سے پہلے وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کیلئے ایف سی اوررینجرز کو طلب کیا گیا تھا.پنجاب پولیس کی مزید نفری کو سینڑل جیل اڈیالہ راولپنڈی پہنچایا گیا تھا،سنٹرل جیل اڈیالہ کے گیٹ نمبر پانچ کا داخلی راستہ بھی بند کر دیا گیا تھا،قبل ازین ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی.ہسپتال میں موجود مریضوں اور انکے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں تھی، تحریک انصاف امن و امان خراب کرنے کی صورتحال پیدا کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا، اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ جیل پہنچی مگر پنجاب پولیس نے حوالے نہیں کیا جبکہ پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم بھی جیل کے باہر موجود تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آئی جی جیل خانہ جات، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور سیکریٹری ہیلتھ پر شدید دباؤ تھا، عمران خان نے شہباز گل کی جعلی میڈیکل ایمرجنسی اور راولپنڈی کے اسپتال میں منتقلی کے لیے دباؤ ڈالا۔سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے چیف آف اسٹاف شہبازگل کو جسمانی ریمانڈ پر دینے سے روکنے کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جیل خانہ جات کو احکامات جاری کئے تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے حکم دیا تھا کہ ایمرجنسی پیدا کرکے شہباز گل کو فوری راولپنڈی کے کسی سرکاری اسپتال بھیج دیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ یہ غیرقانونی ہے اور ایسا نہیں کیا جاسکتا،عمران خان نے اصرار کیا تھا کہ نتائج کچھ بھی ہو ایسا کیا جائے۔

    یاد رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے آج شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  • این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

    این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 فیصل اباد سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ ضلعی الیکشن کمشنر نے عمران خان کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔

    ضلعی الیکشن کمشنر کے مطابق اثاثہ جات سے متعلق اعتراضات کا تسلی بخش جواب نہ ملنے پر عمران خان کے کاغذات مسترد ہوئے ہیں۔

    ریٹرننگ آفیسر این اے 108 نے کاغذات کی جانچ پڑتا کے بعد انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔ ریٹرننگ افسر فیصل آباد نے 12 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے، عمران خان کو آج طلب کیا گیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے، سابق وزیراعظم کے نامزدگی کاغذات میں دستخطوں کا فرق تھا۔

    ریٹرننگ آفیسر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کاغذات دستخط تصدیق معاملے کی وجہ سے مسترد نہیں ہوئے.الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واجبات کے گوشوارے غیر تسلی بخش ہونے کی وجہ سےکاغذات نامزدگی مسترد کیے گیے.

    اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ فیصل آباد کے ریٹرننگ افسر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی کو بلا جواز مسترد کیا، سابق وزیراعظم کے 9 حلقوں میں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے، یہ اعتراضات واٹس ایپ کے ذریعے سب کو بھجوائے گئے تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہی کاغذات 8 حلقوں میں جمع کرائے گئے، تمام کاغذات پورے ہونے کے باوجود کاغذات کو مسترد کیا گیا، اس ریٹرننگ افسر پر ہمیں آئندہ بھی اعتماد نہیں ہوگا، مسلم لیگ کے ایک امیدوار پانچ سال سے واسا کے ڈیفالٹر ہیں، پانچ سال کے ڈیفالٹرکے امیدوار کے کاغذات کو منظور کیا گیا۔

    بعدازاں تحریک انصاف نے این اے 108 فیصل آباد سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اپیل کی تیاری شروع کردی گئی، تحریک انصاف ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کریگی۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 اراکین کے استعفے منظور کرلئے تھے، ان استعفوں میں این اے 108 کا حلقہ بھی شامل تھا، 2018 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے فرخ حبیب نے 112740 ووٹ لیکر عابد شیر علی کو شکست دی تھی۔

  • شہباز گل کا ریمانڈ، عمران خان کا بیوروکریسی پر غیر قانونی کام کرنے کا دباؤ

    شہباز گل کا ریمانڈ، عمران خان کا بیوروکریسی پر غیر قانونی کام کرنے کا دباؤ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداروں کا ٹکراؤ ،وفاقی اور پنجاب پولیس آمنے سامنے آ گئی
    عمران خان نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں،عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے، عدالت نے شہباز گل کو آج دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے تا ہم عمران خان نے پنجاب کی بیورو کریسی پر ناجائز دباؤ ڈالا ہے، شہباز گل کو تفتیش سے بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس شہباز گل کو لینے اڈیالہ پہنچی ہوئی ہے اسلام آباد کے ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالگی کی روبکار جاری کی ہے، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام روبکار جاری کیے اور حکم دیاکہ ملزم شہبازگل کو تفتیشی آفیسر طلعت محمود کے حوالے کیا جائے

    عدالت کی جانب سے ریمانڈ کے حکم کے بعد عمران خان نے جیل حکام کو کہا کہ شہبازگل کو فوراً راولپنڈی کے کسی ہسپتال منتقل کیا جائے، عمران خان کو بتایا گیا کہ یہ کام غیرقانونی ہے،عمران خان نے کہا ہےجو بھی نتائج ہوں پرواہ نہیں،شہبازگل کو اسپتال منتقل کریں،

    شہباز گل پر تشدد کے الزامات کے بعد اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شہبازگل پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کوئی تشدد نہیں کیا گیا، شہباز گل نے عدالت میں بھی ایسی کوئی بات نہیں کی ہے، شہبازگل کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا جس کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا اسلام آباد پولیس تشدد کے متعلق تمام تر الزام تراشیوں کی تردید کرتی ہےعدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل رپورٹ کا باقاعدہ معائنہ کیا،

    دوسری جانب سانس لینے میں دشواری کا سامنا، شہباز گل کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ، شہباز گل کو جیل کے ڈاکٹر کی جانب سے طبی معائنہ کے بعد ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی گئی،شہباز گل کو کھانسی اور سانس میں تکلیف کی وجہ سے طبی معائنہ کیا جائے گا شہبازگل کو ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے اور اسپتال میں پولیس گارڈ بھی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پمز اسپتال کی ایمبولینس اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے راولپنڈی کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں عملے کو ہائی الرٹ کردیا گیا، لگ رہا ہے شہباز گل کو اسپتال منتقل کردیا جائے گا،پنجاب پولیس شہبازگل کو ڈی ایچ کیو پنڈی منتقل کرنا چاہتی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کا شہبازگل کو اسلام آباد منتقل کرنے پر اصرار ہے

    قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر بھی ٹویٹ کر کے کہہ چکے ہیں کہ شہباز گل سے اڈیالہ ملاقات ہوئی. حوصلہ ابھی بھی بلند ہے. بد ترین تشدد کے باوجود، جو اس پر اسلام آباد میں کیا گیا، عمران خان کے خلاف جھوٹا بیان دینے سے انکار کر دیا. فون اسے حراست میں لیتے ہوئے ہی پولیس نے لے لئیے تھے. سوائے مزید تشدد کرنے کے ریمانڈ مانگنے کی اور کوئی وجہ نہیں

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، ،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    شہبازگل کے ڈرائیور کے بھائی کی عبوری ضمانت منظور

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

    وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد:وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھرپہنچ گئے۔ اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِدفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھر پہنچیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج کےافسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کیا اور ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران وجوانوں نے جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا میدان ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں، مجھ سمیت قوم ان قربانیوں پر اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

     

     

    https://twitter.com/PMO_PK/status/1559872325465829381?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1559872325465829381%7Ctwgr%5E3c1580ecf424a35fa613f737c92d960131f1f7e1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpm-visits-family-of-late-lt-gen-sarfaraz-martyred-in-chopper-crash-for-condolence%2F

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر جا ان کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کی تھی۔

    خیال رہے کہ یکم اگست کو اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔

  • پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرزکوبھارت سے سپورٹ مل رہی تھی،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرزکوبھارت سے سپورٹ مل رہی تھی،خواجہ آصف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خیرات کے پیسے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیے،عمران خان نے ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی،سیاسی گفتگو میں اس قسم کی شائستگی کا فقدان پہلے کبھی سامنے نہیں آیا، لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے سے پوری قوم کو دکھ اور غم ہوا، بہادر بیٹے اور سینئر آفیسرز بھی اس میں شامل تھے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا واریئرز کوبھارت اور دیگر ممالک سے سپورٹ مل رہی تھی، قانون حرکت میں آ چکا آئندہ آنے والے دنوں میں مزید انکشافات ہونگے انڈین کہتے ہیں کہ عمران خان ہمارے لیے بہترین کام کر رہا ہے پاکستان 529، انڈیا سے 12 دوسرے ممالک سے 29 اکاؤنٹس تھے شہباز گل پر خان صاحب نے 5 یا 6 دن تک کوئی بیان نہیں دیا،6 دن بعد انہوں نے محسوس کیا کہ اس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سازش کا الزام ہم پر لیکن خود پی ٹی آئی نے ’چھتی‘ کیری ڈبے پکڑ لیے امریکہ سے ،پی ٹی آئی اپنے سیاسی مقاصد کے لیے اتنا گر چکی ہے کہ دفاعی اداروں پر حملے کرنے لگی ہے، ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے، آج جو کچھ ہم سامنے لا رہے ہیں عمران خان کے خلاف یا جو بھی آ رہا وہ خود ثبوت دے رہے، فارن فنڈنگ کیس میں چیزیں تحریک انصاف نے خود تسلیم کیں، توشہ خانہ کیس کا حساب ، کاغذات پی ٹی آئی دور کا بنا ہوا ہے، ہم تو صرف دیکھ رہے ہیں کہ ریاست مدینہ کا نام لے کر کیسے لوٹ مار مچائی گئی

    واضح رہے کہ شہداء کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا تھا اس ضمن میں ایف آئی اے سائیبر کرائم ونگ کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے محمد جعفر کی زیر قیادت چار رکنی ٹیم کام کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ڈائریکٹر آپریشنز وقار چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹرایاز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرعمران حیدر شامل ہیں۔

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    ہیلی حادثے کے بعد پاک فوج کے ترجمان کی جانب سے بھی بیان آیا تھا، سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف چلنے والی منفی مہم کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی تھی لیکن کچھ بےحس حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا پرتکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم جوئی کی گئی، یہ بے حس رویے ناقابل قبول اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. سینیٹر فیصل جاوید

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف کے بیان کو بڑی غلطی قرار دے دیا ہے اور کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، انکا بیان قابل قبول نہیں ہے. ۔

    گزشتہ روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران اعتراف کیا تھا کہ شہباز گل کا بیان غلط تھا اور ان کے بیان سے فوج میں اکسانے کا تاثر گیا، لہذا انہیں یہ بیان نہیں دینا چاہیے تھا۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بھی شہباز گل کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے غلط بات کی لیکن آصف زرداری اور نواز شریف نے بھی بیانات دیے تھے، ان کو کیوں جیلوں میں نہیں ڈالا جا رہا ہے یا ڈالا گیا؟

    جبکہ آج سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل نے بہت بڑی غلطی کی ہے، اور ان کا بیان قابل قبول نہیں ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید کہا کہ شہباز گل کے خلاف ضرور قانونی کارروائی کی جائے لیکن قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، ان پر جو تشدد کیا گیا اس کی مذمت کرتے ہیں، جس طرح سے شہباز گل کے ساتھ سلوک گیا ہے اس ہاؤس کو اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے۔

    واضح‌رہے کہ شہباز گل نے ملک کے ایک نجی نیوز چینل پر افواج پاکستان سے متعلق بات کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا،جبکہ 9 اگست کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کیا گیا تھا. تاہم بعدازاں عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل بھجوادیا تھا۔

  • بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

    بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر شہباز گل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا

    سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے تشدد اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ دیا ہے۔

    خط ڈاکٹر شہباز گل کے عزیز بیرسٹر اسد رسول ایڈووکیٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے، خط میں چیف جسٹس سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ جبکہ پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گلِ پر جیل میں تشدد کی خبروں کو رد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور ان کے جسم پر زخم کے کوئی نشانات بھی نہیں ہیں، وہ بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں.

    اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا تھا کہ جیل میں ڈاکٹر شہباز گِل کو ننگا کرکے تشدد کیا جا رہا ہے۔
    پنجاب کے وزیر داخلہ و جیل خانہ جات کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے اڈیالہ جیل میں شہباز گل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گِل سمیت کافی تعداد میں قیدیوں سے ملاقات کی ہے، وہ بالکل ٹھیک اور محفوظ ہیں، ان کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام قیدی ہمارے لیے مہمان کا درجہ رکھتے ہیں، کسی کی مجال نہیں ہے کہ جیل کے اندر موجود کسی بھی قیدی کو کوئی انگلی بھی لگائے، اگر کوئی لگائے گا تو میں براہ راست اس کے خلاف ایکشن لوں گا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ میں عمران خان سے ملوں گا اور ان کو شہباز گِل کے حوالے سے اصل صورت حال سے آگاہ کروں گا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ شہباز گل پر تشدد ان کی حکومت نے ہی کیا ، اگر ان پر جیل میں تشدد نہیں ہوا تو جیل حکام کو بدلنے کا کیا جواز تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر تھوڑی سی سختی ہو تو یہ چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں، نیب کیسز میں ہمارے خلاف 88 روز کا ریمانڈ لیا گیا، یہاں دو دن کے ریمانڈ اور دو دن کی جیل پر کیوں چیخ و پکار ہو رہی ہے ۔ یہ لوگ ملک دشمن بیانیے کو پروان چڑھا رہے ہیں اور مسلم لیگ (ق) ان کے ساتھ ہے ۔

    واضح رہے کہ اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں شہباز گِل جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں ہیں۔

  • ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،سپریم کورٹ

    ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،سپریم کورٹ

    یہ امید نہ رکھیں کہ آئینی معاملے پر یونہی فیصلہ دے دیں گے، چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں سندھ کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ واضح ہو گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اور لوکل انتظامیہ کے اشتراک سے حلقہ بندیاں کی جاتی ہیں،یہ واضح نہیں کہ جن عوامل کو سامنے رکھ کر حد بندی ہوتی ہے وہ کیا ہیں،ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں ہی حد بندی کی گائیڈ لائنز بنائی ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے نکات پر فیصلہ نہیں دے سکتے جو سندھ ہائیکورٹ کے سامنے اٹھائے گئے ہوں بہتر ہو گا کہ ایم کیو ایم یہ جنگ متعلقہ فورم پر لڑے، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے وکلاء کو سننا چاہتے ہیں،

    ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم اور پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین روسٹرم پر آگئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فروغ نسیم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار آپ کو کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھیں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے میں واضح طور پر درج ہے کہ جون تک آپ نے کچھ نہیں کیا،سندھ ہائیکورٹ نے واضح کہا کہ ایم کیو ایم نے بلدیاتی انتخابات کے چند روز پہلے ترمیمی درخواست دائر کر دی،سندھ میں بلدیاتی انتخابات 26 جون کو شروع ہو چکے ہیں، فروغ نسیم نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں کہ ایک بار مجھے سن لیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں دائر ترمیمی درخواست میں ووٹ شمار ہونے یا نا ہونے کا نکتا اٹھایا ہی نہیں گیا، یہ امید نہ رکھیں کہ آئینی معاملے پر یونہی فیصلہ دے دیں گے،آپ الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایم کیو ایم وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا کیس واپس ہائیکورٹ بھیجوا دیں؟

    تحریک انصاف نے سندھ میں موجودہ حلقہ بندیوں پر انتخابات کرانے کی حمایت کر دی، وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آدھا الیکشن ہوچکا جس پر قوم کا پیسہ اور وسائل لگے،اس عمل کو منسوخ کر کے نئے سرے سے الیکشن کروانا درست نہیں ہوگا،

    ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے عدالت میں کہا کہ ایم کیو ایم نے حلقہ بندی اتھارٹی سے رجوع ہی نہیں کیا،الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت مل کر کام کرتی ہیں الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کئی حدبندیاں تبدیل کی گئیں ووٹرز کو حدبندی سے کوئی فرق نہیں پڑتا،سیاسی جماعتوں کا مسئلہ صرف میئر کے الیکشن کا ہے،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کوئی حلقہ سات کوئی 10 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے ،حلقے کے عوام کی نمائندگی تو ہو جاتی ہے حق ادا نہیں ہوتا،اس قسم کے مسائل کے حل پر الیکشن کمیشن کو توجہ دینی ہو گی ،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایسے اعتراضات کچھ حلقوں میں ہیں سب میں نہیں،جہاں سے اعتراضات آتے ہیں ہم ان پر غور کرتے ہیں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو سمجھائیں گے،

    سپریم کورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق ایم کیو ایم کی درخواست نمٹا دی ،سپریم کورٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی درخواست پر بلدیاتی انتخابات منسوخ نہیں کیے جا سکتے،ایم کیو ایم حلقہ بندیوں کے معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرے،پی ٹی آئی سندھ بلدیاتی الیکشن ایکٹ سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر کرے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات کروانے کی حمایت کی الیکشن کمیشن اور متعلقہ حکام فہمیدہ مرزا کے حلقہ سے متعلق تحفظات دیکھیں،سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے

    الیکشن مہم میں سرکاری مشینری کا بے دریغ استعمال کیا گیا،علی زیدی

    سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی استدعا مسترد کردی

    ہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    ونین کونسلز کی تعداد کا تعین صوبائی حکومت کا اختیار ہے