Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزرا کی کمیٹی تشکیل

    بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزرا کی کمیٹی تشکیل

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا

    اجلاس میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے دوران نقصانات کا جائزہ لیا گیا وزیراعظم نے متاثرہ علاقوں میں نقصان کے تعین کیلئے وفاقی وزرا کی کمیٹی تشکیل دیدی اور کہا کہ کمیٹی آئندہ 4 دن کے اندر تمام متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جامع پلان تشکیل دیا جائے گا،زخمیوں کی امداد کو 50 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ تک کیا جائے تمام متاثرہ مکانات کیلئے ایک جیسی امداد فراہم کی جائے جزوی طور پر متاثرہ مکانات کی امداد 25 ہزار سے بڑھا کر اڑھائی لاکھ کیا جائے مکمل طور پر متاثرہ گھروں کیلئے 50 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ کیا جائے،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کہ ذمہ داری ہے، باہمی معاونت سے متاثرہ لوگوں کی مدد کرینگے

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت بارشوں کے نقصانات سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو آگاہی دی کہ سندھ میں جولائی کے دوران بارشورں کے سلسلہ شروع ہوا،مون سون کا پہلا اسپیل 2 تا 11 جولائی تک جاری رہا، بارشوں کا دوسرا اسپیل 14 تا 18 جولائی تک جاری رہا، تیسرا اسپیل 23 جولائی سے ابتک جاری ہے، سندھ میں ابتک نارمل بارشوں سے 369 فیصد زیادہ ہوئی ہیں، سندھ میں مون سون سیزن میں 48.5 ملی میٹر بارشیں ہوتی ہیں، شہر کراچی میں 556 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ ہوئی ہیں، لیکن یکم تا 26 جولائی تک 227.1 ملی میٹر بارشیں ہوئی ہیں جو 369 فیڈ زیادہ ہیں، سندھ کے تقریباً تمام شہروں میں تینوں اسپیل میں بارشیں ہوئی ہیں، ابتک سندھ میں 93 اموات اور 59 افراد زخمی ہوئے ہیں، 93 اموات میں 47 بچے ہیں جو انتہائی تکلیف دہ بات ہے، موسلادھار بارشوں کے باعث 35 کراچی واٹر بورڈ کی سیوریج کی لائن کو نقصان پہنچا، 3 پل ضلع غربی اور ملیر میں ٹوٹ گئیں، کراچی میں اہم سڑکیں جس میں ای بی ایم کازوے، کراسنگ کازوے بری طرح متاثر ہیں، صوبے بھر میں 388.5 کلومیٹر مختلف شہروں کو ملانے والی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں، ان 388.5 کلومیٹر میں کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول شامل ہیں،

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں اوردعائیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں،دعا ہے آصف زرداری کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب ہو جائیں،

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہو گیا .وزیر خارجہ بلاول زرداری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، علاج جاری ہے،آصف زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،آصف زرداری کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،آصف زرداری مکمل ویکسی نیٹڈ، بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے،

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی آصف علی زرداری کا کورونا مثبت آیا تھا، آصف علی زرداری میں کورونا کی علامات ہلکی ہیں،آصف زرداری 4 روز سے قرنطینہ میں ہیں، آصف علی زرداری صحت یاب ہونے پر واپس آئیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری چند روز قبل دبئی گئے تھے

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,843ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے، پاکستان کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، ویکسی نیشن کے باوجود شہری کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،

  • نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی

    نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی قیادت سے وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے بات شروع کر دی ہے

    نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ہیں تا ہم انکی پاکستان میں ن لیگ کی قیادت سے بات چیت ہوئی ہے، نواز شریف نے پارٹی قیادت سے قبل از وقت الیکشن کے آپشن پر بھی بات کی، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پی ڈی ایم رہنماؤں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر سے قبل از وقت الیکشن اور وفاقی حکومت چھوڑنے کے حوالہ سے کئی بار بات چیت کی تا ہم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری، اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت چھوڑنے کی مخالفت کی ہے

    دوسری جانب پی ڈی ایم جماعتوں کا اہم اجلاس آج مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر ہو گا اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ،اجلاس میں پنجاب کی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے بارے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے،

    اجلاس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانئے کو ناکام بنانے کے لئے بھی مشاورت کی جائے گی، اجلاس میں تحریک انصاف کے قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرنے یا نہ کرنے کے حوالہ سے بھی مشاورت ہو گی، اجلاس میں عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز، آئین شکنی کے حوالہ سے کاروائی پر بھی غور کیا جائے گا

    نواز شریف نہیں آئے گا، شیخ رشید

    علاوہ ازیں سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اسکے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں

    ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

  • پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے 700 مثاترین خاندانوں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج نے سیلاب میں پھنسے 700 مثاترین خاندانوں کو ریسکیو کرلیا

    پاک فوج کے دستے بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے میں پیش پیش ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق: پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ آبادی کو بنیادی غذائی ضروریات اور طبی امداد فراہم کرنے میں مسلسل مصروف عمل ہیں۔

    متاثرہ علاقوں سے ڈی واٹرنگ پمپوں اور ٹینکروں کے ذریعے سے پانی نکالا جا رہا ہے۔

    بولان، لسبیلہ، اوتھل، جھل مگسی اور غذر میں سیلاب کے دوران پھنسے 700 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔


    پاک فوج نے ان علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے ہیں جہاں لوگوں کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں خضدار اور دیگر متاثرہ علاقوں میں 7.5 ٹن غذائی اشیاء، پناہ گاہیں اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔

    امدادی سرگرمیوں اور سیلاب کی وجہ سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے مختلف مقامات پر اسٹینڈ بائی ریسپانس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ: دو ہیلی کاپٹر کراچی سے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ کیے گئے ہیں۔ان ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بھی کوشش کی لیکن خراب موسم کی وجہ سے پرواز نہیں کر سکے تھے۔

    ہیلی کاپٹر اب پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہے اور ضروری امدادی سامان بھی منتقل کیا جارہا ہے۔جنرل آفیسر کمانڈنگ نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
    دوسری جانب خضدار میں سینئر مقامی کمانڈر خضدار اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اوتھل، جھل مگسی میں گراؤنڈ ریسکیو اور ریلیف ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور مقامی رہائشیوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔

    اعلامیہ کے مطابق: ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس متاثرہ افراد کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اورکوسٹل ہائی وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ جبکہ تربت میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والے حفاظتی بند کی مرمت کر دی گئی۔
    دوسری طرف پنجاب میں ڈیرہ غازی خان میں سیلاب اورپہاڑی طوفان کی وجہ سے فوجی امدادی کوششوں میں سول انتظامیہ کی مدد جاری ہے۔

    علاوہ ازیں سندھ کے شہر کراچی میں پانی نکالنے کی کوششوں کے علاوہ جامشورو اور گھارو کے علاقوں میں بھی پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔

  • آج جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوگا جس میں سپریم کورٹ ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا

    آج جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس ہوگا جس میں سپریم کورٹ ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا

    جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں آج سپریم کورٹ کے 5ججز کی تعیناتی کیلئے ناموں پر غور ہوگا۔

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سپریم کورٹ کےججز کیلئے پانچ ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر غور ہوگا۔پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس قیصر رشید خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے پر بھی غور ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس حسن اظہر رضوی،جسٹس شفیع صدیق،جسٹس نعمت اللہ کو سپریم کورٹ کے جج بنانے پر غور ہوگا۔

    تاہم واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط لکھ چکے ہیں جس میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس مؤخر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ ججز کی تعیناتی پر چیف جسٹس کی جلد بازی سوالیہ نشان ہے۔

    خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ: جب میں نے سالانہ چھٹی لی اس وقت جوڈیشل کمیشن کا کوئی اجلاس طے نہیں تھا لیکن جیسے ہی میں پاکستان سے روانہ ہوا تو چیف جسٹس نے فیصلہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن کے 2 اجلاس ہوں گے تاکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس میں تعیناتیوں پر غور کیا جاسکے اور اب جوڈیشل کمیشن کا تیسرا غیر اعلانیہ اجلاس سپریم کورٹ کی گرمیوں کی تعطیلات کے دوران منعقد ہونے والا ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ’سپریم کورٹ کی گرمیوں کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن خود چیف جسٹس نے جاری کیا تھا جس کے بعد یہ سرکاری گزٹ میں درج کردیا گیا تھا، اگر چیف جسٹس اپنے نوٹی فکیشن کو بالکل بے معنی سمجھتے ہیں تو اس کی خلاف ورزی سے پہلے وہ اسے واپس لے لیں‘۔

    ان کا کہنا ہے کہ ‘میں انتہائی احترام کے ساتھ عرض کرتا ہوں کہ چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن کے فیصلوں کو مسترد نہیں کر سکتے، منظور شدہ تعطیلات کے دوران ایسے وقت میں ایک اور اجلاس بلانا بلاجواز ہے جب کچھ اراکین سالانہ چھٹی پر ہوں اور اٹارنی جنرل حال ہی میں کرائی گئی دوسری سرجری سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔’

    خط میں جسٹس فائز عیسیٰ نے اجلاس 13 اگست تک ملتوی کیے جانے کی تجویز دی، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے مہینوں تک اپنا اجلاس نہیں بلایا جب وہ پاکستان میں موجود تھے اور پھر اس طرح کے 3 اجلاس اس وقت طے طلب کیے جب میں منظور شدہ سالانہ چھٹیوں پر ہوں، یہ ظاہر کرتا ہے کہ چیف جسٹس نہیں چاہتے کہ میں اجلاس میں شریک ہوں جو کہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے‘۔

    خط میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سے قبل مل بیٹھ کر طے کرنا ہوگا کہ اس معاملے پر آگے کیسے بڑھنا ہے۔

  • ہمیں سب سے پہلے با اعتماد الیکشن کمیشن چاہیے، عمران خان کا مطالبہ

    ہمیں سب سے پہلے با اعتماد الیکشن کمیشن چاہیے، عمران خان کا مطالبہ

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ شفاف انتخابات ہے، شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو بحران اور انتشار مزید بڑھے گا، حالات بگڑتے جا رہے ہیں اس صورتحال سے ہم قوم بن کر ہی نکل سکتے ہیں۔

    عمران نیازی نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

    عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے پاکستانیوں آج سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، تین ماہ پہلے ہماری حکومت ہٹا کر کرپٹ لوگوں کو مسلط کیا گیا، ان لوگوں کو مسلط کیا گیا جو تیس سال سے کرپشن کر رہے تھے، قوم کی توہین کی گئی، عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھا گیا، کسی کو بھی مسلط کردو کہ قوم خاموش ہو کر برداشت کرے گی، ہماری حکومت ہٹانے کے بعد ہماری جماعت کو دبانے کا پروگرام بنایا گیا، 25 مئی کو بیرونی سازش اور امپورٹڈ ٹولے کے خلاف پر امن احتجاج کی کال دی۔

     

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی توڑ پھوڑ کی تاریخ ہی نہیں ہے، لیکن 25 مئی کو ظلم کیا گیا، خواتین اور بچوں پر تشدد کیا گیا آج بھی وہ منظر آنکھوں کے سامنے ہے، یہ سمجھ رہے تھے قوم خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ جائے گی ایسا نہیں ہوا، عوام ایک قوم بن رہی ہے اور گھروں سے نکل رہی ہے، 2018ء کے الیکنش میں بھی عوام کو اس طرح نکلتے نہیں دیکھا، ضمنی الیکشن میں جس طرح عوام نکلے اس کی مثال نہیں ملتی، تشدد کر کے سمجھا گیا کہ ہمیں کچل دیں گے، پہلی مرتبہ قوم بنتے دیکھ رہا ہوں، حمزہ شہباز کو غیر قانونی طور پر بیٹھایا گیا، حکومتی وسائل استعمال کیے گئے، الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر ہمیں الیکشن ہرانے کی پوری کوشش کی گئی، زندہ قوم کھڑی تھی، زندہ قوم نظر آئی اس لیے یہ لوگ ناکام رہے، زندہ قوم نے جس طرح الیکشن لڑا سلام پیش کرتا ہوں، جس طرح آپ نے الیکشن لڑا اس پر آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

     

    دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

     

     

    پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ ہمارے سارے معاشی اشاریے درست راستے پر چل رہے تھے، موجودہ حکومت نے اقتصادی سروے رپورٹ جاری کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت 6 فیصد گروتھ کر رہی تھی، 17 سال بعد پاکستان کی معیشت میں اس قسم کی ترقی ہو رہی تھی، مشرف دور میں ڈالرز آرہے تھے اس لیے ترقی ہو رہی تھی، ہمارے دور میں زراعت 4.4 فیصد کیساتھ ترقی کر رہی تھی، ٹیکنالوجی سیکٹر کی مدد کرنے پر دو سال میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 75 فیصد اضافہ ہوا، ہماری حکومت کی پوری توجہ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیکٹر پر تھی، خوشی ہے ہم پاکستان کو پہلی بار فلاحی ریاست کی طرف لے جا رہے تھے، پاکستان میں صحت کارڈ متعارف کروایا ، غریب لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دی، بڑے ممالک ایسے ہیں جہاں صحت کارڈ یا ہیلتھ انشورنس کی سہولت نہیں، صحت کارڈ شروع کرنے پر دنیا نے ہماری پالیسی کی تعریف کی، صحت کارڈ سے پہلی بار غریب لوگ پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروا رہے تھے۔

    عمران خان نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ ہے شفاف انتخابات، شفاف انتخابات نہیں ہوں گے تو بحران اور انتشار مزید بڑھے گا، ایسا الیکشن کمیشن تشکیل دینا چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو۔۔ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں، موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر ہمیں کوئی اعتماد نہیں ہے، ای وی ایم لانے کی کوشش کی تو چیف الیکشن کمشنر نے اس کی مخالفت کی، جسٹس ناصر الملک کی قیادت میں دھاندلی سے متعلق کمیشن بنا تھا، کمیشن رپورٹ کے مطابق دھاندلی اس وقت ہوتی ہے جب پولنگ ختم ہوتی ہے، ای وی ایم کے ذریعے پولنگ ختم ہوتے ہی بٹن دبانے سے نتیجہ آ جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے پوری سازش کی اور ای وی ایم لانے کی اجازت نہیں دی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے ایک بااعتماد الیکشن کمیشن چاہیے جس پر سب کو اعتماد ہو، حالات بگڑتے جا رہے ہیں اس صورتحال سے ہم قوم بن کر ہی نکل سکتے ہیں۔ قوم فیصلہ کر لے ہم نے قرضے اُتارنے ہیں تو قوم یہ کر سکتی ہے، قوم فیصلہ کر لے ہم نے ٹیکس دینا ہے تو قوم یہ کر سکتی ہے، قوم مل جائے تو دس سال میں پھرسے اپنے قدموں پر کھڑی ہو سکتی ہے، قوم بن کر مسائل کا مقابلہ نہیں کرتے تو حل نہیں کر سکتے۔

  • عمران نیازی نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

    عمران نیازی نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 22 کروڑعوام نے منتخب نمائندوں کو اختیاردیا ہے، قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئین میں مقننہ،عدلیہ،انتظامیہ کے اختیارات متعین کردیئے ہیں۔ آئین کے اندر رہ کر سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب دن رات ایک کر کے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں چار سالوں کے دوران معیشت ڈبو دی گئی، لاڈلے کو 15 سال تک دن رات دودھ پلایا گیا کس طر ح رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس بند ہوا، 2018 کے انتخابات پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے،2018میں دھاندلی کی پیداوار حکومت کو ہم پر مسلط کر دیا گیا،ووٹوں کی گنتی کو ایک سابق چیف جسٹس کے حکم پر رکوایا گیا دیہاتوں میں نتائج شہروں کی نسبت پہلے آ گئے، پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکل رہا تھا،متحدہ اپوزیشن اس وقت سیاست کو مقدم رکھتی تو ریاست کوخطرہ تھا،ہم جانتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ کے قریب تھا، کیا ہم چور دروازے سے آئے ہیں؟لاکھوں لوگ بے روزگار اور بے گھر ہو گئے، اگر متحدہ اپوزیشن سیاست کو مقدم رکھتی تو پھر ریاست کا خدا حافظ تھا، ہم سب نے فیصلہ کیا کہ ریاست کو بچانا ہے،جانتے تھے تباہ حال معیشت کو دوبارہ زندگی دلوانا کوئی آسان کام نہیں، تمام جماعتوں نے مل کر مجھے وزارت عظمیٰ کیلئے منتخب کیامجھے وزیراعظم بننے کا لالچ نہیں تھا ، ماضی میں بھی پیشکش ہو چکی، وزیراعظم بننے کا ایک نہیں کئی مواقع ملے، جب نواز شریف کو سزا ہوئی تو اس وقت بھی مجھے وزیراعظم نامزد کیا گیا، میں نے پنجاب کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے وزارت عظمیٰ لینے سے انکار کر دیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے سینے میں بہت سے راز دفن ہیں اور وہ قبر تک دفن رہیں گے،پرویز مشرف نے بھی مجھے وزیراعظم بننے کی پیش کش کی تھی سب کے ساتھ انہوں نے تعلقات خراب کیے،جب ٹرمپ کو مل کر آئے تھے تو کس نے کہا تھا میں ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں روس نے تردید کی کہ انہوں نے سستا تیل دینے کی کوئی پیشکش نہیں کی،فارن فنڈنگ کیس کا الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں کررہا اسرائیل اور ہندوستان سے پیسہ میں نے نہیں عمران خان نے لیا، میں اگر وہ راز کھول دوں تو یہ ایوان حیرت میں مبتلا ہو جائے گاچار سال تک یہ چور ڈاکو کا راگ الاپتا رہا،یہ ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکے، ان کے زمانے میں چینی ایکسپورٹ ہوئی تو اس وقت اس کی قیمت 52 روپے کلو تھی، چینی کی ایکسپورٹ پر اربوں روپے سبسڈی دی گئی،گیس جب 3 ڈالر کے ریٹ پر بک رہی تھی تو یہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے تھے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کیااور خود ہی نےاس کی دھجیاں اڑائیں ان کی اس غفلت پر کسی نے ازخود نوٹس نہیں لیا،ہیلی کاپٹر کیس میں کوئی نوٹس نہیں لیا گیا، مالم جبہ کیس کو نیب نے جپھہ ڈال لیا، کسی نے نوٹس نہیں لیا عمران خان کی بہن کو ایف بی آر سے خاموشی کے ساتھ این آر او دلوایا گیا،

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بشیر میمن نے بطور ڈی جی ایف آئی اے بتایا کہ عمران نیازی نے اسے ہم پر کیسز بنانے کا کہا،ہماری ضمانتیں عمران نیازی کے دور میں ہوئیں،شہزاد اکبر نے این سی اے کو خط لکھا جس پر پونے دو سال انکوائری ہوئی، انہوں نے پاکستان کی عزت داؤ پر لگانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی عمران خان کی کابینہ میں بند لفافوں پراراکین سے دستخط لئے جاتے رہے، تفصیلات اور بھی ہیں بتاؤں تو سب کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے اراکین کے پوچھنے پر عمران خان نے کہا یہ سیکرٹ ڈاکومنٹ ہے آپ سب دستخط کریں،میں وہی خادم ہوں جس نے پنجاب کے کسانوں کو سستی کھاد دی،میں وہی شہباز شریف ہوں جس نے اعلیٰ کوالٹی کی مفت ادویات فراہم کیں،

    انہوں نے کہا کہ انسانی فطرت ہے بچے کو تکلیف ہو تو بچہ فوری ماں کے پاس جاتا ہے، یہ معزز ایوان ماں ہے، 1973ء کے آئین کو اسی ایوان نے تشکیل کی تھی، آئین پاکستان کی وحدت کی بہت بڑی نشانی ہے، آئین میں لکھا ہے حاکمیت اللہ تعالیٰ کی ہے، 22 کروڑعوام نے منتخب نمائندوں کو اختیاردیا ہے، آئین میں مقننہ،عدلیہ،انتظامیہ کے اختیارات متعین کردیئے ہیں۔ آئین کے اندر رہ کر سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا.

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75سالوں کے دوران آئین کے ساتھ کھلواڑ ہوتا رہا، مارشل لا کئی دہائیوں تک مسلط رہے اورپاکستان دولخت بھی ہوا، جمہوریت کا پودا اتنا طاقت ورنہ ہوسکا جتنا ہونا چاہیے تھا، جوممالک ہم سے بہت پیچھے تھے آج ترقی کی دوڑمیں آگے نکل چکے ہیں، اغیار نے کئی سال پہلے آئی ایم ایف کو خیرآباد کہہ دیا، بزرگ، مائیں، بیٹیاں پوچھتی ہیں ملک کے اندر کب مہنگائی،غربت، قرضوں کا خاتمہ ہوگا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں 2018ء کے الیکشن میں بدترین جھرلو الیکشن تھے، دھاندلی کی پیداوار حکومت کو مسلط کر دیا گیا، رات کے اندھیرے میں آر ٹی ایس بند ہوگیا تھا، دیہات میں پہلے اور شہروں میں نتائج بعد میں آئے تھے، سابق چیف جسٹس کے حکم پر گنتی کو رکوایا گیا تھا، گزشتہ پونے چار سالوں میں مسلط کردہ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، 20 ہزار ارب سے زائد کے قرضے لیے گئے،

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں سیلاب سے متعلق خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے ہرجگہ تباہی پھیلائی، بلوچستان،پنجاب،خیبرپختونخوا،سندھ میں بے پناہ تباہی ہوئی، پاکستان بھر میں طوفانی بارشوں سے نقصانات ہوئے، اتحادی حکومت پوری طرح آگاہ اورچوکس ہے، اس حوالے سے چاروں صوبوں کے ساتھ میٹنگ کرچکا ہوں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب حکومت دن رات کام کررہی ہے، این ڈی ایم اے بھی اس حوالے سے بھرپورکام کررہی ہے، یقین دلاتا ہوں امدادی پیکج میں مزید اضافہ کریں گے۔ معززممبران کی سفارشات کے پیش نظر کل مزید فیصلے کریں گے، صوبائی حکومتوں کی ہرممکن مدد کریں گے، کسانوں کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرے گی، چترال سمیت جہاں بھی نقصانات ہوئے ازالہ کریں گے،

  • کوہ سلیمان برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گئی،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ

    کوہ سلیمان برساتی نالوں نے تباہی مچادی ، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گئی،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ

    کوہ سلیمان برساتی نالے بے قابو، انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیا،3جاں بحق،متعدد افراد زخمی ولاپتہ ہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ڈیرہ غازیخان میں کوہ سلیمان پربارش برسنے سے پہاڑی ندی نالے بے قابوہوگئے،چوکی والہ کے قریب انڈس ہائی وے پانی میں بہہ گیابین الصوبائی ٹریفک کی روانی معطل،3جاں بحق،متعدد زخمی ولاپتہ گھر،مال مویشی فصلات سب سیلاب کی نظر ہوگئے ہیں جبکہ تین جاں بحق افراد میں آمنہ بی بی زوجہ خادم حسین بعمر40سال سکنہ زندہ پیرموڑ تونسہ شریف،خلیل احمدولدغلام رسول بعمر50سال بستی چھٹانی تونسہ شریف اور پروین بی بی دخترحسین بعمر7سال بستی لاشاری تونسہ شریف سیلابی ریلے میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔ابتک موصولہ رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے سے بستی چھٹانی موضع سنجر حیدروالی کے آٹھ افراد آمنہ بی بی ، حسینہ بی بی ، رشیدہ بی بی ، منیر ، تگو بی بی ، سلمی بی بی ، بشری بی بی ، عیسی خان کے لاپتہ ہونے کاخدشہ ظاہر کیاگیاہے

    .ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر نیئر عالم نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان پر حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے مختلف علاقے زیر آب آ گئے ہیں اور پل قمبر ، بستی احمدانی ، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول اور انڈس ہائی وے کے علاقوں میں112 ریسکیورز چودہ کشتیوں کے ساتھ ریلیف آپریشن کر رہے ہیں. انہوںنے بتایاکہ اب تک سیلاب میں گھرے 421افراد کو ریسکیو کیاگیا 720افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا اسی طرح بیس مویشیوں کو بھی ریسکیو کیاگیا . تین افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی . انہوںنے بتایاکہ ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے اور ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ناطق حیات براہ راست نگرانی کر رہے ہیں .

    رکن صوبائی اسمبلی ڈیر ہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ سیلاب قدرتی آفت اور اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سیلاب زدگان کے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے . انتظامیہ کے ساتھ مل کرریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد سروے کر کے نقصانات کا ازالہ کرایا جائے گا. انہوںنے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سیلاب زدہ علاقوں بستی ملنگا ، بستی گل محمد ، بستی احمدانی ، پل قمبر، بستی لاشاری ، زندہ پیر موڑ ، چوکی والا ، مکول، لوہار والا، انڈس ہائی وے ، چٹ سرکانی اورد یگر علاقوں کے سیلاب زدگان کو تنہا نہ چھوڑا جائے . فلڈ ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات کے ساتھ سکیورٹی کے ہرممکن اقدامات کیے جائیں ۔

    سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازیخان خالد کریم نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر و کنٹرولرسول ڈیفنس کی ہدایت پر افسران ، سٹاف اور رضا کاران پل قمبر ، بستی احمدانی، وڈور اور دیگر علاقوں میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں فرائض انجام دے رہے ہیں. سول ڈیفنس ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان میں چٹائیاں ، ترپال ،د ریاں ، مویشیوں کیلئے چارہ تقسیم کرنے کے ساتھ دیگر امدادی کام میں مصروف ہیں . سول ڈیفنس ہر مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی ہر ممکن معاونت کیلئے موجودہے . اسی طرح ڈیرہ غازیخان میں بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کے بعد امدادی کام جاری ہے متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل بھی جاری ہے . ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ،اسسٹنٹ کمشنرز اورتمام محکموں کے افسران متاثرین کی مدد کیلئے سرگرم ہیں .ریلیف کیمپوں میں سہولیات کی فراہمی کے بعدسڑکوں اور اونچی جگہوں پر پناہ لینے والے متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کیلئے ترپالوں کی فراہمی اور ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے .

    جبکہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام متاثرہ علاقوں میں خیمے بھی لگا دیئے گئے ہیں اسی طرح گزشتہ رات بھی خدمت خلق کا مشن جاری رہا ڈی جی خان کے مصیبت زدہ بے گھر خاندان پنجاب حکومت کے مہمان بنے اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے خلوص دل سے سیلاب زدگان کی میزبانی کی . تونسہ تحصیل کے سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں اورفلڈ ریلیف کیمپس میں بجلی کے متبادل انتظام کیلئے جنریٹرز اور وافر مقدار ایندھن فراہم کیا گیا .ریلیف کیمپس میں مقیم خاندانوں کیلئے پنکھے اور تیار خوراک فراہم کی گئی ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے خود سیلاب زدگان میں کھانا تقسیم کیا . سول ڈیفنس،ہیلتھ،ریونیو اور دیگر محکموں کے ملازمین فلڈ ریلیف کیمپس میں تعینات تھے . ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ مصیبت میں گھرے سیلاب زدگان کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،فلڈ ریلیف کیمپس میں گھر جیسی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے، پہلے دن کی خامیوں کو اگلے دن نہیں دہرایا جائے گا،کم وقت میں زیادہ وسائل اور سہولیات کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں .

    اُدھرریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد سلیم کے احکامات پر ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس لوگوں کی مدد کرنے اورانہیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف عمل ہے ۔آر پی او کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی سربراہان کی زیرنگرانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی جان ومال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔متاثرہ علاقوں میں پولیس لوگوں کو بروقت آگاہ کرنے اور ان کی محفوظ مقامات پر منتقلی کیلیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر دن رات کام کررہی ہے۔ فلڈریلیف کمیپ میں موجود متاثرین اور ان کی املاک کے تحفظ کے لیے پولیس کی جانب سے موثراقدامات کیے گئے ہیں ۔سیلاب زدہ علاقوں میں سٹرکوں کی بندش کے پیش نظر گاڑیوں کو متبادل راستہ سے گزارنے کیلیے پولیس کی جانب سے مسافروں ٹرانسپورٹر حضرات کو بروقت آگاہ کیاجارہا ہے ۔آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیلاب زدہ علاقوں میں ہمہ وقت الرٹ رہنے کی سخت ہدایت جاری کردی ہیں۔امدادی سرگرمیوں اور سیکورٹی کا جائزہ لینے کیلیے آر پی او آفس میں ایمر جنسی کنٹرول روم قائم ہے۔کسی بھی ایمرجنسی میں 15یا کنٹرول روم 0649260479 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔پولیس کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلیئے ہمہ وقت تیار ہے ۔ سیلاب سے متاثرین کی امداد میں تمام وسائل بروئے کارلائے جارہیے ہیں

  • دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

    دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

    دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے بھی گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرویز الہیٰ نے وزیر اعلی بننے کے بعد پہلے روز ہی سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح خان کو بچانے کے لئے تبادلے شروع کر دیئے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے آج شپ دو بجے ایوان صدر اسلام آباد میں حلف اٹھایا، حلف اٹھانے کے بعد ہی وزیراعلیٰ کے حکم پر فرح خان کے خلاف مقدمے بنانے والے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا تبادلہ کر دیا گیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے

    ایک صارف فرحان آغا کا کہنا ہے کہ عزت مآب محترمہ جناب فرح خان صاحبہ کی باعزت پنجاب کے معاملات میں کرپشن کا چیپٹر کلوز۔محترمہ کی کرپشن کو اب حلال تصور کیا جائے۔بحریہ ٹاون کے طیارے میں اسلام آباد پہنچ کر الہی صاحب نے محترمہ فرح کی مکمل حفاظت کا حلف اٹھا لیا۔انگوٹھی کا تذکرہ بھی نہیں ہوگا۔پنجاب اب محفوظ ہے۔

    https://twitter.com/farhanaagha_/status/1552231059726663680

    ایک صارف نے ڈی جی اینٹی کرپشن کے تبادلے کا نوٹفکیشن شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی نے بطور وزیر اعلی پنجاب دفتر پہنچنے سے پہلے ہی فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کرنے والے DG اینٹی کرپشن پنجاب عبدالجبار کو عہدے سے ہٹا دیا۔ صاف چلی شفاف چلی، تحریک انصاف چلی۔

    https://twitter.com/HamzaAliKhattak/status/1552230688212062208

    اسلام آباد سے سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فرح خان تنگ آگئی ہے۔ سمجھتی ہیں کہ انہیں پنچنگ بیگ بنا دیا گیا ہے حالانکہ تین سال ملک بشری اور انکے خاندان نے چلایا ہے۔ وہ پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن یہاں آنے سے منع کرنے کے لئے بشری کابیٹا ابراہیم دو دن سے دوبئی میں بیٹھا منت ترلہ کرکے انہیں واپس آنے سے منع کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ پرویز الہی کو پنجاب کی نئی فرح گوگی بننے پر مبارکباد ، وہی جہاز وہی سیٹ اور وہی خدمات

    https://twitter.com/KhurramMushtaq/status/1552227561929056256

    ایک صارف امان اللہ کا کہنا ہے کہ عمران کہتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنی کرپشن بچانے کیلئے اقتدار سنبھالا ہوا ہے ۔لیکن یہ دیکھئے کہ پنجاب میں ق لیگ اورPTI کی مخلوط حکومت بنتے ہی سب سے پہلے اس DG اینٹی کرپشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جوکہ عثمان بزدار فرح گوگی اور پنکی پیرنی کی کرپشن کی تحقیقات کررہے تھے۔گوگی بچاؤ تحریک

    واضح رہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور فرح گوگی کے خلاف تحقیقات شروع کروائی تھیں، تحریک انصاف کی پنجاب میں دوبارہ حکومت بنتے ہی تحقیقات کروانے والے افسر کا تبادلہ کروا دیا گیا ہے

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی، شہباز گل، فواد چودھری شریک تھے عمران اسماعیل، غلام سرور خان، شیریں مزاری سمیت دیگر بھی شریک تھے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے نامزدگی بھی زیر غور آئی، اجلاس میں آئندہ انتخابات سے متعلق بھی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی،عمران خان جو بھی پالیسی دے گا اس پر عمل ہوگا،عمران خان اسمبلی توڑنے کا کہیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاوں گا میں عمران خان کی پالیسی اور ویژن کو آگے لے کر جاوں گا عمران خان جو بھی پالیسی دیں گے اس پر عمل ہوگا،

    قبل ازیں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی ہے،فیصلہ ہوا ہے کہ سطبین خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی بنایا جائے گا، میاں محمود الرشید سپیکر کی دوڑ سے خود باہر نکل گئے نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سبطین خان کی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدوار کی منظوری دے دی گئی

    عمران خان کا کہنا ہے کہ کل شام بے ساختہ باہر آنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں،قوم نے سپریم کورٹ کے آئین کو برقرار رکھنے والے فیصلے کی حمایت کی، آج رات 10 بجے عوام سے خطاب کروں گا، عوام کو ایک خودمختار پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بتاؤں گا،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    مریم نواز کی حکومتی اتحاد کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس

    ۔ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر کام شروع