Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

    شہباز شریف واقعی خادم اعلیٰ ہیں تو پٹرول 150روپے پرواپس لاؤ،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ شہباز شریف کے دور میں عالمی منڈی میں قیمتیں ہمارے دور کے حساب سے بھی کم ہو گئی ہے، آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو پٹرول کی قیمت 150 روپے فی لٹر پر واپس لاؤ۔

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے پنجاب ضمنی انتخابات کے سلسلے میں لیہ میں انتخابی جلسے سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ واقعی خادم اعلیٰ ہو تو آج ہی تیل کو واپس 150 روپے لٹر پر لاؤ۔ ہم نے ڈیزل اور پٹرول کے ساتھ بجلی کی قیمت بھی 5 روپے کم کی تھی، ہم نے نہ صرف قیمتیں نیچے رکھیں بلکہ ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ بھی دیا، ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے کی ہیلتھ انشورنس دی، نوجوانوں کو سستے قرضے دیے، سستے گھروں کی اسکیم شروع کی، ہمارا احساس پروگرام نچلے طبقے کو اٹھاتا تھا جسے دنیا نے سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم اڑھائی سال آئی ایم ایف پروگرام میں تھے ہم نے تو قیمتیں نہیں بڑھائیں، دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپرجارہی تھیں، ہم نے لوگوں کو مہنگائی سے بچایا، ہم نے مہنگائی کو روک رکھا تھا اور ہمارے دور میں پاکستان سب سے سستا ملک تھا، لیکن شہباز شریف بتاؤ اب تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت ہمارے دور سے بھی کم ہوگئی ہے۔ ہمارے دور میں ایکسپورٹس بڑھیں، ریکارڈ ترسیلات زر آئیں، ٹیکسٹائل میں ریکارڈ پروڈکشن ہوئی، زراعت کے شعبے میں ریکارڈ پیداوار ہوئی، کسانوں کی پالیسی بنائی، قانون بناکر کسانوں کو شوگر مافیا سے پوری رقم دلوائی، جب معیشت آگے بڑھ رہی تھی تو بیرونی سازش کرکے حکومت گرائی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی مہنگائی ہے تیل کی قیمتیں اوپر تھیں، ہمیں گندم اور گیس کی ضرورت تھی، جب میں روس گیا تو اس سے گیس اور گندم کی بات کی لیکن یہاں انھوں نے امریکا کیساتھ مل کر سازش کی، جب ہماری حکومت گرائی تو یاد رکھیں سب سے زیادہ ترقی ہمارے دور میں ہوئی، معاشی سروے کے مطابق گزشتہ 17 سال کے دوران پچھلے 2 سال میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی۔ ہماری اوپر جاتی معیشت کیساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہ کرے، بیرون ملک پاکستانی ترسیلات بھیجتے تھے آج وہ بھی کم ہورہی ہیں، یہ لوگ ملک کو سری لنکا کی طرف لیکر جارہےہیں، سری لنکا میں عوام نے صدارتی محل پر حملہ کردیا، سری لنکن صدر نے باہر جانے کی کوشش کی تو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، سری لنکا کا حکمران خان بھی زرداری اور شریفوں کی طرح تھا ان بھی باہر گھر ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ وزیراعظم بھکاری بنا ہوا ہے کہ مجھے پیسے دے دیں اگر نواز، شہباز اور زرداری اپنا آدھا پیسہ بھی واپس لے آئیں تو کسی سے بھی مانگنے کی ضرورت نہیں پڑے گی، لیکن یہ تو وہ لوگ ہیں جو پیسے کیلیے ملکی نظریے، غیرت اور عزت کو بیچ دینگے۔ قوم چوروں کیخلاف کھڑی ہوگئی ہے، انشااللہ 17 جولائی کو ہم دیکھیں گے، یہ چور ایک طرف اورتھوڑے سے ہیں اور ساری قوم دوسری طرف ہے، چور دھاندلی سے نہیں جیت سکتے اس لیے یہ دھاندلا کرینگے، آپ نے پولنگ اسٹیشنز کا پہرہ دینا ہے، ہر پولنگ اسٹیشن پر 10 دلیر نوجوانوں کو کھڑا کرنا ہے، ہماری خواتین نے پولنگ اسٹیشنز پر پہرہ دینا ہے اور ملک کا مستقبل بچانے کیلئے ہمیں ان چوروں کو کبھی نہیں جیتنے دینا کیونکہ یہ چور مسلط ہوگئے تو یاد رکھیں نوجوانوں، بہنوں، بچوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ جن کے پاس طاقت ہے ان کو پیغام دینا چاہتاہوں، یہ پرامن لوگ کھڑے ہیں یہ نقصان پہنچانے نہیں ملک بچانے نکلے ہیں، صاف اور شفاف الیکشن نہ ہونے دیے تو کوئی شک نہیں ملک سری لنکا کی طرف چلا جائیگا اور اگر ملک سری لنکا کی طرف نکل گیا تو سب کے ہاتھ سے کھیل نکل جائے گی، اگر کسی کو ملک کی فکر ہے تو شفاف الیکشن کرائیں آپ کا پہلا ٹیسٹ 17 جولائی کو ہوگا، اس دن پتہ چل جائے گا کہ پاکستانی عوام کہاں کھڑی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف ،دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہے، قوم سے کہتا ہوں اسے توڑنا ہے کسی سے نہ ڈرنا، ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں، میں امریکا کو جانتا ہوں ہم امن میں آپ کے ساتھ ہیں جنگ میں نہیں، دوستی کیلیے تیار ہیں مگر غلامی کیلیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے۔

    قبل ازیں بھکر میں پی پی 90 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہیں اور اللہ ہی سے مدد مانگتے ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے آگے نہیں جھکتے، اتنی بڑی تعداد میں آنے پر دریا خان کے لوگوں کا مشکور ہوں، ثناء اللہ مستی خیل کو لوٹا بنانے کی پوری کوشش ہوئی مگر وہ نہیں ہوئے، دریا خان سے جو بھی ایم پی اے بنتا ہے وہ ہر بار کیوں لوٹا ہو جاتا ہے، اس گرمی میں دریا خان کے لوگ آئے آپ کو سلام پیش کرتا ہوں، جب انسان کا کوئی قبلہ نہ ہو تو وہ لوٹا ہو جاتا ہے، جہاں فائدہ نظر آتا ہے لوٹے کا منہ اس طرف ہو جاتا ہے، قبلہ نہیں ہوتا تو جہاں سے پیسہ دھمکی ملتی ہے لوٹا وہیں چلا جاتا ہے، جب لوٹوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے تو وہ ملک تباہ کر دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں آپ سب نے لوٹوں کو شکست دینی ہے، میں نے آپ کی ڈیوٹی لگانا ہے آپ نے گھر گھر جانا ہے، امریکی سازش کے تحت ہم پر چوروں اور ڈاکوؤں کو مسلط کیا گیا ، سیاست میں 26 سال سے ان چوروں کا مقابلہ کر رہا ہوں، یہ الیکشن نہیں بلکہ جہاد ہے، یہ چور 30 سال سے ملک کا خون چوس رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ہم ان امریکی غلاموں کو تسلیم کریں، ہمیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں، ہمارے لوگوں کو فون آتا ہے کہ تمہیں اٹھا کر جیلوں میں ڈال دیں گے، صحافیوں پر ایف آئی آرز کٹ رہی ہیں، مجھ پر بھی ایف آئی آرز درج ہیں، ہزاروں بھی درج ہوں اور میری جان بھی چلے جائے تو چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایک غلام کو وزیراعلیٰ بنایا گیا، غلام وزیراعظم کہتا ہے ہم مجبور اور بھکاری ہیں اس لیے امریکا کی غلامی کرنی ہے، ان کا وزیر خواجہ آصف کہتا ہے ہم زندہ ہیں تو امریکا کی وجہ سے ہیں، ہم ان کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ اور جدوجہد کرنی ہے، ان کو تسلیم کر لیا تو ہم ساری زندگی امریکا کی غلامی کرتے رہیں گے، شریف اور زرداری خاندان 32 سال سے حکومت کر رہا ہے، 32 سال بعد بھی کہتے ہیں ہمارا ملک غریب ہے، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے، چوروں نے آتے ہی مہنگائی مزید بڑھا دی۔ یہ چوری ختم کرنے نہیں بلکہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرنے آئے ہیں۔

    کراچی میں بارش کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں، کراچی ملک معاشی حب ہے، ان چوروں اس شہر کا کیا حال کر دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان چوروں کی مہم چلانے والی جھوٹوں کی شہزادی ہے، 8 سال پہلے کہتی تھی میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں ہے، سلیمان شہباز کک بیکس اسپیشلٹ کو بھی آپ نے سن لیا ہے، پاناما پیپرز آتے ہیں پتہ چلتا ہے ان لوگوں نے دولت چھپائی ہوئی تھی، پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن میں چار محلات مریم نواز کے ہیں، انکشاف کے بعد مریم کا بھائی کہتا ہے الحمد للہ میرے اپارٹمنٹس ہیں،

    انہوں نے مزید کہا کہ غیر آئینی طور پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی چور ہے، اس ملک کی سب سے بڑی بیماری بھی آپ کے ساتھ ملا ہوا ہے، سلیمان شہباز کہتا تھا جس پرپارٹی کی بات کر رہے ہیں لا کر دکھائیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کتنی بار مریم اور حمزہ کے پاس گئے تھے، چیف الیکشن کمشنر بتاؤ کس طرح دھاندلی کر رہے ہو، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنایا ہوا تھا، پاکستانیو! تیار ہو جاؤ اب یہ چور دھاندلی کے لیے اُتر رہے ہیں، ایک مسٹر ایکس ہے مجھے خبر ملی ہے کہ تم نے مسٹر وائی کے ساتھ مل کر دھاندلی کی تیاری کی ہوئی ہےاور مسٹر وائی کو ملتان پہنچا دیا ہے۔ دھاندلی کے تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو بتانا چاہتا ہوں عوام پھینٹی لگائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہر دور میں یزید ہوتے ہیں جو خوف ،دہشت پھیلا کر عوام کو غلام بناتے ہیں، سب سے بڑا بت خوف کا ہے، قوم سے کہتا ہوں اسے توڑنا ہے کسی سے نہ ڈرنا، ہم کسی کی غلامی نہیں کرنا چاہتے لیکن اپنی آزادی کیلیے آزاد خارجہ پالیسی کے تحت پوری دنیا سے دوستی چاہتے ہیں، میں امریکا کو جانتا ہوں ہم امن میں آپ کے ساتھ ہیں جنگ میں نہیں، دوستی کیلیے تیار ہیں مگر غلامی کیلیے کبھی کھڑے نہیں ہونگے۔

    عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں الیکشن ہے، آپ سب نے نکلنا ہے، کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی اس قوم کے حالات اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ قوم خود کوشش نہ کرے، ساری قوم سے کہتا ہوں آپ سب نے 17 جولائی کو اپنی حالت بدلنی ہے، 2018 کے الیکشن میں عوام کو اس طرح باہر نکلتے نہیں دیکھا جو اس بار دیکھ رہا ہوں، یہ جو مرضی کرلیں، یہ 20 میں سے ایک نشست بھی نہیں جیت سکتے، میں عرفان اللہ نیازی سے کہتا ہوں کہ آپ الیکشن جیت گئے مگر اللہ کو محنت پسند ہے، آپ نے ایک منٹ ضائع نہیں کرنا، 6 گھنٹے سوئیں، گھر گھر جائیں اور لوگوں سے ملیں۔

    عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال سے کہتا ہوں فیملی نے آپ کیلیے چور چور کے نعرے بالکل درست لگائے میں تو کہتا ہوں کہ آپ چور نہیں بلکہ ڈاکو ہو، آپ کا بھگوڑا نوازشریف اور چیری بلاسم شہبازشریف بھی چور ہیں، غیرآئینی طور پر وزیراعلیٰ حمزہ ککڑی وہ بھی چور ہے، اس ملک کی سب سے بڑی بیماری بھی آپ کیساتھ ملا ہوا ہے وہ بھی چور ہے، کراچی کے حالات دیکھیں، 14سال سے سندھ میں زرداری کا ٹولہ بیٹھا ہے، کراچی ملک کا معاشی دارالخلافہ ہے لیکن ان چوروں نے اس کا کیا حالت کردی، یہ کراچی کی بہتری کا پیسہ چوری کرکے ملک سے باہر بھیج دیتے ہیں۔

  • مہنگائی کم  کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    مہنگائی کم کرنے آئے ہیں ،عوام شیر کو ووٹ دیں، مریم نواز

    ر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان سے پنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔چنیوٹ موڑ پر ریلی سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ آدھے لوگ عمران خان کو جھوٹا اور آدھے چور کہہ رہے ہیں،وہ چور اور جھوٹا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت گزر گیا ہے، اب روز خوشخبریاں آئیں گے، شہباز شریف عوام کو بہت بڑا ریلیف دینے جارہے ہیں۔
    بڑی عید پر بڑی خوش خبری ،وزیراعظم کا پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج نوازشریف کی محبت میں پورا جھنگ باہر نکلا ہے ،17جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کو پنجاب سے اٹھاکر باہر پھینکنا ہے۔ یہ فرح گوگی کو پھر پنجاب پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ہم نہیں ہونے دیں گے،17جولائی کو کوئی گھر میں نہیں بیٹھے گا، سب نکلیں گے ۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم گلیاں ، سڑکیں بنوانے اور آلو پیاز کی قیمتیں کم کرنے آئے ہیں، وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دیں۔ مریم نواز جھنگ پہنچ گئیں جہاں چراغ آباد انٹر چینج پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں گوجرہ موڑ پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشکل دور گزر گیا ہے اچھا دور آنے والا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہو؟ اگر آپ چاہتے ہیں کہ پنجاب ترقی کرے تو شیر کو ووٹ دینا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مقابلہ عمران خان سے نہیں مہنگائی سے ہے، ن لیگ کا مقابلہ عمران خان سے نہیں نااہلی، مہنگائی اور پنجاب دشمنی سے ہے، وعدہ کریں 17 جولائی کو گھروں میں نہیں بیٹھیں گے اور 17 جولائی کو پنجاب کے دشمنوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اسلم بھروانہ وہ شیر ہے جو عمران خان کو ٹھوکر مارکر واپس آیا، شیر پر مہر لگائیں، وعدہ کرتی ہوں عوام کی قسمت بدلنے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی۔

  • دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بناوں،آصف زرداری

    دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیر اعظم بناوں،آصف زرداری

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں ہی بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناوں.

    سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے نواب شاہ میں بلدیاتی منتخب نمائندوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسف زرداری کا کہنا تھا کہ میں اب لاہور میں بیٹھ کر پارٹی کو دیکھوں گا.

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ اب مجھے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو ٹھیک کرنا ہے،جب سے بلاول وزیر خارجہ بنا ہے دوستوں کے فون آئے ہیں کہ بلاول اچھی منسٹری چلا رہا ہے ،میری دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں ہی بلاول بھٹوکو ملک کا وزیر اعظم بناوں

    آصف زرداری نے کہا کہ ہم قبر میں بھی اترتے ہیں تو ہمارے کفن پر پیپلزپارٹی کا جھنڈا ہوتا ہے، ایک دن کا قصہ نہیں ہے ہمارا مذہب ہی پیپلز پارٹی ہے، میرا آج بھی اسلام آباد سے جھگڑا ہے وہ کہتے ہیں تم نے کمزور کیا، میں کہتا ہوں مضبوط کیا ،آانہون نے کہا کہ 18ویں ترمیم صوبوں کو مضبوط کرتی ہے.

    سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاورز کے بدلے میں نے 18ویں ترمیم لے لی تھی،اپنے دور صدارت میں تمام پاورز وزیر اعظم کو منتقل کردئیے تھے،چند ہفتے سندھ کے دیگر علاقوں میں دوروں کے بعد میں پنجاب جارہا ہوں.

    صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری کی جانب سے تحصیل دوڑ اور سٹی نواب شاہ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے عوامی نمائندگان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا.پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں پی پی پی امیدواروں کو منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، سابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو شاباشی بھی دی

    صدر زرداری نے ہدایت کی پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی نمائندے سندھ کے عوام کی خدمت میں اپنی پوری توانائیاں صرف کردیں، عشائیے میں چوہدری طارق، ضیا الحسن لنجار، علی اکبر جمالی، علی حسن زرداری، سید سردار علی شاہ، علی مدد جتک، سلیم رضا جلبانی، غلام قادر چانڈیو ودیگر نے شرکت کی.

  • بڑی عید پر بڑی خوش خبری ،وزیراعظم کا پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ

    بڑی عید پر بڑی خوش خبری ،وزیراعظم کا پٹرول سستا کرنیکا فیصلہ

    وزیراعظم شہباز شریف کا بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا.وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی

    وزیراعظم نے اپنی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا ہے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے،عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں: وزیراعظم کی ہدایت

    وزیراعظم نے کہا کہ سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے،اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے،وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلی حکام نے شرکت کی.

  • یوم ملالہ: گل مکئی کی کامیابی کے پیچھے چھپا اصل کردار

    یوم ملالہ: گل مکئی کی کامیابی کے پیچھے چھپا اصل کردار

    بارہ جولائی کو عالمی طور پر ملالہ ڈے منایا جاتا ہے، 12 جولائی، 2013ء کو ملالہ کی سولہویں سالگرہ تھی جب ملالہ نے حملہ کے بعد پہلی تقریر کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمی خواندگی کے بارے خطاب کیا تھا۔ اقوام متحدہ نے اس واقعے کو ملالہ ڈے یعنی یومِ ملالہ قرار دے دیا تھا۔

      نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آج پچیس سال کی ہوگئی ہے وہ 12 جولائی 1997 کو ماہر تعلیم اور سماجی کارکن ضیاء الدین یوسف زئی کے گھر سوات کے ایک چھوٹے سے گاؤں برکانہ میں پیدا ہوئی تھی۔

    ملالہ نے ابتدائی تعلیم اپنے والد اور مقامی اسکول سے حاصل کی تاہم عالمی منظر نامے پر ان کا نام اس وقت آیا جب طالبان نے سوات میں خواتین کی تعلیم پر مکمل پابندی لگا دی تھی تاہم اس دوران یہ بچی اپنے والد کی مدد سے برطانوی نشریاتی ادارے کیلئے فرضی طور پر گل مکئی کے نام سے ڈائری لکھتی رہی جس میں انہوں نے عالمی دنیا کو اس وقت کی موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا۔

    یوم ملالہ پر ضیاء الدین یوسف زئی نے ملالہ کی بچپن کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: جنم دن مبارک ہو جان من، آپ ہماری زندگی میں ایک صبح کی ستارے کی مانند ہیں۔

    اس پر ملالہ نے والد کو جواب میں لکھا: شکریہ ابا


    ملالہ نے خود اپنی سلور جوبلی پر کہا: ملالہ فنڈ نے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے اقدامات کرنے کے 25 طریقوں کی ایک فہرست جمع کی ہے۔

     میں اپنی سالگرہ کے اعزاز میں آپ سب کی حمایت کے لئے بہت شکر گزار ہوں۔


    ملالہ کے شوہر ملک عصر نے بھی انہیں اپنی زندگی کا خوب صورت شخصیت قرار دیتے ہوئے جنم دن کی مبارک دی۔


    تیرہ سال کی عمر میں اسکول کھولنے مطالبہ
    آج سے تقریبا تیرہ سال قبل معروف صحافی حامد میر کو ایک بچی جس کا نام ملالہ ہے سوات کے شہر مینگورہ میں ملی جس کی عمر اس وقت گیارہ سال تھی اور وہ اس وقت سوات کے اسکولوں کو کھولنے کا مطالبہ کررہی تھی کیونکہ ان دنوں سوات کے اکثر اسکولز پر طالبان کا قبضہ تھا.

    حامد میربتاتے ہیں: ان دنوں ناصرف بچیوں کے اسکولوں کو بمبوں سے اڑایا جارہا تھا بلکہ بچیوں کے تمام اسکول بند ہوچکے تھے لہذا ملالہ نے کہا میرا اسکول کھولا جائے کیونکہ میں نے اسکول جانا ہے اور تعلیم حاصل کرنی ہے۔

    حامد میر کہتے ہیں کہ: میرے پروگرام کیپٹل ٹاک کی ریکارڈنگ کے دوران جب ملالہ اسکول کھولنے کی بات کررہی تھی تو اس دوران ان کے اردگرد مسلح افراد کھڑے ہوئے تھے۔ اور وہ یہ ساری باتیں سن رہے ہیں تھے۔

    اس انٹرویو سے حامد میر کے ذریعے ملالہ کی آواز پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی، بعدازاں اسکول بھی کھل گئے لیکن جب ملالہ 9 اکتوبر 2012 کو اسکول سے واپس آرہی تھی تو ان کی گاڑی جس میں باقی طالبات بھی موجود تھیں کو نامعلوم افراد نے روک کر پوچھا کہ ملالہ یوسفزئی کون ہے؟

     جب انہوں نے ملالہ کو شناخت کرلیا تو ان پر فورا گولیاں چلا دیں جس سے یہ بچی شدید زخمی ہوگئی اور اسکی دو ساتھی شازیہ اور کائنات بھی زخمی ہوئی تھی تاہم اس وقت کی سول حکومت اور فوج نے انہیں فوری علاج کیلئے بیرون ملک بھیج دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ملالہ پر حملہ کی مذمت کرنے پر حامد میر کی کار کے نیچے بمب رکھا گیا تھا۔ جس کی تصدیق اس وقت کے ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان نے بھی کی تھی اور کہا تھا کہ حامد میر کو کئی بار روکا گیا کہ آپ ملالہ یوسفزئی کی حمایت نہ کریں لیکن وہ باز نہیں آئے لہذا انہیں سبق سکھانے کیلئے بمب رکھا گیا۔

    ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ میں علاج کے ساتھ ساتھ آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم بھی حاصل کی اور وہ حملہ کے بعد پاکستان بھی ایک بار آچکی ہیں۔ 

    سال 2021 میں ملالہ نے ملک عصرسے شادی کرلی اور آکسفورڈ سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد اب وہ اپنے قائم کردہ ملالہ فنڈ کیلئے متحرک ہیں۔

    ملالہ سے وابستہ غلط فہمیاں اور حقائق

    ملالہ پر حملہ کے بعد 13 اکتوبر 2012 کو ڈاکٹر سمیعہ رحیل قاضی نے ایک ٹوئیٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کرتے ہوئے لکھا تھا: "ملالہ امریکی فوجی حکام کے ساتھ، علاوہ ازیں شیئر کی گئی پر لکھا ہوا ہے "ملالہ اپنے (ضیاء الدین یوسف زئی) والدہ (تورپکئی) کے ہمراہ امریکہ فوجی حکام کے ساتھ اجلاس میں”

    جبکہ یہ الزام سراسر غلط عائد کیا گیا جس کی حقیقت یہ ہے کہ جولائی 2009 میں امریکا کی طرف سے افغانستان اور پاکستان کے لیے مقرر کردہ نمائندہ خصوصی رچرڈ ہال بروک، سیرینہ ہوٹل اسلام آباد میں وزیرستان اور سوات سے تعلق رکھنے والے آئی ڈی پیز سمیت کچھ سول سوسائٹی کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں جن میں ملالہ اور ان کے والد کو بھی امتیاز نامی (صحافی) دوست بلوا لیتا ہے کیونکہ وہ ان کے دفتر میں کام کرتا تھا۔

     یہ ملاقات کوئی چوری چھپے نہیں ہوئی تھی بلکہ اس میں بہت سارے لوگ موجود تھے۔ لیکن کچھ انتہاء پسندوں اور محب وطن نے اس ملاقات کی ایک تصویر نکالی اور جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلاتے ہوئے ملاقات میں موجود سماجی خاتون شاد بیگم کو ملالہ کی والدہ یعنی تورپکئی قرار دے دیا اور رچرڈ ہال بروک کو سی آئی اے کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے عام لوگوں میں یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی کہ جیسے ملالہ خاندان پہلے سے سی آئی اے سے ملا ہوا تھا۔

     یہ وہ جھوٹ ہے جس کے نہ ہاتھ ہیں اور نہ ہی پاؤں۔ اس کی حقیقت جاننے کےلیے میٹنگ میں شریک شاد بیگم سمیت متعدد لوگوں سے میں نے بذاتِ خود رابطہ کرکے تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ یہ ملاقات بہت سارے لوگوں کی موجودگی میں ایک ساتھ ہوئی نہ کہ بطور خاص ملالہ سے، کیونکہ وہ تو انہیں ملاقات سے قبل جانتے تک نہیں تھے۔

     یاد رکھیے کہ رچرڈ ہال بروک وہ انسان تھے جنہوں نے بوسنیا کی جنگ کی روک تھام میں مسلمانوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کیا تھا۔ اگر یقین نہ آئے تو تاریخ کا مطالعہ کرلیجیے۔

    ایک اور بےبنیاد پروپیگنڈہ یہ ہے کہ ملالہ یوسفزئی، تسلیمہ نسرین (ملعونہ) کی موجودگی میں سلمان رشدی (ملعون) سے ایوارڈ وصول کر رہی ہے جبکہ اس کی حقیقت بھی کچھ اور ہے۔ 

    سخاروف ایوارڈ کے لیے ملالہ کو بلایا جاتا ہے جس میں تسلیمہ نسرین بھی موجود ہے۔ کیونکہ جس طرح ماضی کے انعام یافتہ لوگوں کو نوبیل امن ایوارڈ کی تقریب میں ہر سال بلایا جاتا ہے، اسی طرح انہیں بھی بلایا گیا تھا لیکن ملالہ اس سے قبل اس موصوفہ کو جانتی تک نہیں تھی اور نہ ہی اب کوئی ان سے تعلق یا واسطہ ہے۔

     ملالہ کے ساتھ اس تقریب میں کھڑا شخص سلمان رشدی نہیں بلکہ یورپین پارلیمنٹ کا صدر مارٹن شولز ہے جسے ایوارڈ دینے کےلیے بطور خاص بلایا گیا تھا۔

    ملالہ کی کامیابی کے پیچھے چھپا اصل کردار
    ملالہ یوسفزئی کی کامیابیوں کا اصل راز ان کا والد ضیاء الدین یوسف زئی اور انکی والدہ تور پکئی ہیں کیونکہ ہمارے معاشرے میں ملالہ جیسی بچیاں تو ہزاروں ہیں لیکن ان کے پاس ضیاء الدین یوسف زئی جیسا باپ نہیں جو ان کے پر نہ کاٹے اور پرواز کرنے دے۔

  • میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان

    میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ان کیخلاف حقیقی آزاد ی کی جنگ کیلئے جدوجہد کرنی ہے ،

    ضنی الیکشن کے حوالہ سے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ پوچھتا ہوں جو یہاں سے ایم پی بند کر کیوں ہر بار لوٹا ہوتا ہے،نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو جہاں سے پیسے ملے وہ ادھر جاتا ہے گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا،یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت کو گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے، میرے اوپر15 ایف آئی آر کاٹی ہیں،میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، آپ نے یہاں کے مقامی لوٹوں کو شکست دینی ہے، جھوٹ بولنے والی شہزادی ان کی الیکشن مہم چلا رہی ہے، انہوں نے11ارب روپے کا ڈاکا مارا ہے،

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے،لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں 4 محلات مریم نواز کے نام نکلے، یہ چوری کر کے پیسے باہر لے کر جاتے ہیں، امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی ملوث تھے، یہ الیکشن تو نہیں جیت سکتے ، ان کا ایک ہی پروگرام ہے دھاندلی کرنے کا،چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کتنی بار حمزہ اور مریم کے پاس گئے تھے،دھاندلی کے تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے

  • عمران خان اورسابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں "اول” آئے ہیں ،وزیر داخلہ

    عمران خان اورسابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں "اول” آئے ہیں ،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ خاں نے عمران خان اور شیخ رشید کو "مسٹر فراڈئیے” قرار دے دیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا 4 سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہیں نہ امین،رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، مخالفین کو بشری ٰبی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں ہم سی پیک بچانے پر لگے ہیں، یہ گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے پر لگا ہوا ہے عمران خان اور سابق خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں ، چور چور کے نعرے لگانے والا 4سال میں ایک بھی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے4سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا،آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکہ نہیں دے سکتے عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے قیراط، ہیرے جواہرات اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے، دھونس دھاندلی اورہر جائز وناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا امریکہ کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے، ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کیا عمران خان سے ان کی کرپشن کے بارے میں پوچھنا ہراساں کرنا ہے؟ عمران خان یہ بتائیں کہ آپ اقتدار چاہتے ہیں یا این آر او؟ میرے خلاف سزائے موت کا کیس عمران خان نے بنوای

  • گھڑیاں تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں. ریحام خان

    گھڑیاں تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں. ریحام خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ توشہ خانہ سے گھڑیاں نکال نکال کر تم بیچو اور چور دوسری جماعتیں ہیں.
    ریحام نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا: آٹا, چینی, ادویات کا بحران پیدا کر کے تم پیسہ بناو لیکن مافیا دوسرے لوگ ہیں، مودی کی جیت کی دعائیں تم کرو لیکن غدار دوسرے ہیں،3 نہیں 5 کیرٹ کے ہیرے لے کر فائلوں پر دستخط تم کرو اور کرپٹ دوسرے ہیں۔

    جبکہ دوسری ٹویٹ میں ریحام نے لکھا:
    ساڑھے تین سال تک اپوزیشن اور اپنے مخالفین کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے والا شخص اب پنجاب میں پولیس کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اس ضمنی الیکشن کے بعد پولیس کا احتساب ہوگا۔ ان کو کوئی بتائے کہ حکومت آپ نے کی، دوسروں کی بجائے آپ خود کو احتساب کے لیے پیش کریں۔

    ایک صارف رانا ساد لکھتے ہیں کہ: 
    جتنے مشکل فیصلے ہونے تھے ہوگئے ہیں اب انشاءاللہ اچھے دن آنے والے ہیں.فتنہ خان کیلیے اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہوگی کہ 4 سال حکومت میں رہا لیکن 4 کام بتانے کو نہیں ہیں،فتنہ خان نے 1کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا نوکریاں دینا تو دور کی بات 1کروڑ سے زائد لوگ بےروزگار ہوگئے۔

    ایک اور صارف ہارون خان جدون ریحام کی ٹویٹ پر عمران خان بارے تنقید کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
    ‏‎غلطی موجودہ حکومت کی ہےجو اس چور اور بدزبان کو کھلا چھوڑا ہوا ہےاور یہ عوام کو گمراہ کر رہا ہےاور پاکستان میں نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے،موجودہ حکومت کو چاہیےکے اسےفوری طور پر گرفتار کرےورنہ یہ بدزبان پورے ملک میں زہر پھیلا دےگا۔

  • صدر پاکستان کب ہٹے گا ؟ نیا صدرکس پارٹی سے ہوگا،منظور وسان کی نئی پیشگوئی

    صدر پاکستان کب ہٹے گا ؟ نیا صدرکس پارٹی سے ہوگا،منظور وسان کی نئی پیشگوئی

    صدر پاکستان کب ہٹے گا ؟اور نیا صدرکس پارٹی سےہوگا،منظور وسان کی نئی پیشگوئی

    پیپلز پارٹی کے رہنما،مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے پیشنگوئی کی ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو عام انتخابات سے پہلے ہٹایا جائے گا،انکا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی ضرور ہٹیں گے اور 2023 سے پہلے ہی ہٹیں گے،نیا صدر پاکستان کوئی بھی بنا تو وہ پیپلزپارٹی سے ہی ہوگا، ہوسکتا ہے عمران خان آئندہ انتخابات میں نہ ہوں اور ا ن کی جگہ کوئی اور آئے،عمران خان عام انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت سکے گا،رواں سال ملک میں عام انتخابات ہونا ممکن نہیں،پنجاب میں بلدیاتی الیکشن عمران خان نہیں بلکہ ن لیگ جیتے گی،

    قبل ازیں گزشتہ ماہ منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ 2023 میں بلاول بھٹو یا(ن) لیگ سے وزیراعظم بننے کا امکان ہے یا اتحاد بھی ہوسکتا ہے، اب عمران خان کو انتظار کرنا پڑے گا، ان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔ عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کر چلے جائیں گے، عمران خان کا لانگ مارچ غلط فیصلوں کی وجہ سے ناکام ہوا، عمران خان کہتے ہیں کہ مرکز میں جو نیا سیٹ اپ آئے وہ مجھے تنگ نہ کرے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    منظور وسان مختلف اوقات میں پیشنگوئیاں کرتے رہتے ہیں ، صدر عارف علوی کا تعلق تحریک انصاف سے ہے، تحریک انصاف کی وفاق اور پنجاب سے حکومت ختم ہو چکی ہے، عمران خان کے خلاف اپوزیشن اتحاد نے عدم اعتماد پیش کی تھی جو کامیاب ہوئی اور عمران خان سابق وزیراعظم ہو گئے اور شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے حلف نہیں لیا تھا وہ بیمار ہو گئے تھے، چیئرمین سینیٹ نے حلف لیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے حلف نہ لینے پر حکومتی حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ اب صدر مملکت کو بھی ہٹانے کی ضرورت ہے

  • روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

    روجھان: سیلابی پانی میں بچی سمیت 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں ، سیلابی پانی کئی بستیوں کواپنی لپیٹ میں لے چُکا ہے۔
    باغی ٹی وی رپورٹ ۔سیلابی پانی راجن پورکی تحصیل روجھان کی متعدد بستیوں میں داخل ہو گیا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف علاقہ مکینوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ایک بچی سمیت دو افراد ڈوب کر جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔سیلابی پانی روجھان کی بستیوں بستی کالو، بستی جونیہ، بستی علم دین اور بستی سیلاف میں داخل ہو چکا ہے جس کی وجہ سے وہاں بنے ہوئے گھر زیر آب آگئے ہیں، گھروں میں رکھا ہوا سامان پوری طرح پانی میں ڈوب گیا ہے اور علاقہ مکینوں کو سخت ترین دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔سیلابی پانی کے باعث پل دھندی کے قریب واقع حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا ہے جس کے بعد پانی پوری شدت سے علاقے میں داخل ہو رہا ہے جب کہ علاقہ مکین اہل خانہ، مال مویشیوں اور دیگر قیمتی سامان کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سیلابی پانی سے دھندی کو راجن پور سے ملانے والی سڑک بھی متاثر ہو گئی ہے جو ابتر صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا سبب بن رہی ہے،اطلاعات کے مطابق انتظامیہ غائب ہے عوام اپنی مددآپ کے تحت اپنے افرادخانہ ،مال مویشیوں اورقیمتی سامان کومحفوظ مقام پرمنتقل کررہے ہیں۔