Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • ن لیگ جیت چکی،عمران خان تم نے رونا ہے رولو،مریم نواز

    ن لیگ جیت چکی،عمران خان تم نے رونا ہے رولو،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ن لیگ جیتے گی نہیں بلکہ جیت چکی ہے، فتنہ خان انتشار کا دوسرا نام، 17 جولائی کو پنجاب کے دشمن عمران خان سے مقابلہ ہوگا، نا اہلی، مہنگائی اور کرپشن کو شکست دیں گے، مخالفین کو گالیاں دینے والے خیبر پختونخوا کی حالت زار تو دیکھ لیں، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی

    لیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہ جلسہ نہیں اللہ تعالیٰ کی شان دیکھ رہی ہوں، لیہ میں اس سے بڑا جلسہ کبھی زندگی میں نہیں دیکھا، لیہ والوں نے اپنے ریکارڈ خود ہی توڑ دیئے ہیں، لیہ میں داخل ہوئی تو میلوں دور جلوس دیکھے، لیہ والوں آپ پر میرا قرض رہا جو خدمت کر کے اتاروں گی، لالہ طاہر کو پیشگی مبارکباد، آپ الیکشن جیت چکے ہیں، 17جولائی کو لیہ سے شیر، شیر شیر کی آواز آئے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ 17 جولائی کو شیر کا مقابلہ گیڈر کی لائی ہوئی مہنگائی، کرپشن، نااہلی، نالائقی اور بے روزگاری سے ہے، شیر کا مقابلہ، فتنہ اور انتشار سے ہے، 17 جولائی کو پنجاب کا مقابلہ پنجاب دشمن عمران خان سے ہے، عمران خان پنجاب کی تباہی کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، عمران خان نے پنجاب میں تباہی، نواز شریف نے خوشحالی کے منصوبے لگائے، اسلام آباد کی حدود سے آکر گالم گلوچ کر کے واپس چلا جاتاہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوٹ مار کیلئے فتنہ خان نے خواتین کو ٹاسک دیا تھا، مردان اور صوابی ڈوب گئے فتنہ خان پنجاب ڈبونے آگیا ہے، نواز شریف نے سی پیک عمران خان نے جی پیک بنایا، بنی گالا منی گالا بن گیا، کل جلسے میں عمران خان رو رہا تھا، آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت تمہیں رونا نہیں آیا، آلو پیاز کی قیمت پتہ کرنے والی حکومت آگئی تو تمہیں رونا آگیا۔

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ یہ اب مگر مچھ کے آنسو بہاتہ ہے، عوام کے رونے کے دن گزر گئے اب فتنہ خان کے رونے کا وقت ہے، عمران خان کو 4 سال مہنگائی کا خیال نہیں آیا، عوام جانتے ہیں تباہی لانے والے کا نام عمران خان ہے، مشکل فیصلے جتنے کرنے تھے کرلیے اب اچھا وقت دستک دے رہا ہے، آئندہ 24 سے 48 گھنٹے میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوں گی، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منگوالی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے بعد 100 یونٹ تک مفت بجلی غریب عوام کو فراہم کی جائے گی، عمران خان تم نے رونا ہے رولو، عمران خان نے 4 سال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم نہیں کیں، جاتے وقت خزانہ خالی کرنے کیلئے قیمتیں کم کردیں، اب مہنگائی کو ریورس گیئر لگے گا اور ترقی پانچویں گیئر میں جائے گی، کل جلسے میں کہتا ہے پٹرول کی قیمتیں کم کرو، تمہارا کیا تعلق قیمتیں کرنے سے، بیگانے کی شادی میں عبداللہ کو دیوانہ ہونے کی ضرورت نہیں۔

  • نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ،شہباز شریف

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ،شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کو جلد از جلد بحال کیا جاۓ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے 969 میگا واٹ بجلی کے حامل نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے میں فنی خرابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے اس سلسلے میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی، جس میں انہیں اس خرابی کی نوعیت اور بحالی کے کام پر پیش رفت سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

    گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کئ ساڑھے 3 کلومیٹر طویل ٹیل ریس واٹرٹنل ( Tailrace Water Tunnel) کی بندش کے باعث پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی، اور یوں بد قسمتی سے حالیہ شدید گرمی کے موسم میں قومی گرڈ 969 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست پن بجلی سے محروم ہو گیا۔

    وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیا، اورمتعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے کی فوری طور پر مستند عالمی اداروں سے انکوائری کرانے کے ساتھ ساتھ پلانٹ کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروۓ کار لاکر عوام کو جلد از جلد ریلیف پہنچانے کے احکامات جاری کیے۔

     

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا معاہدہ بہت جلد متوقع

     

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہم ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے کمپنیز کی پری کوالیفیکیشن اور تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کا موثر نظام لا رہے ہیں۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔

    قبل ازیں ایک طرف قوم عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہی تھی تو دوسری طرف عملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا۔

    گدوپاورپلانٹ میں اس بڑے حادثے کے حوالے سے ذرائع کاکہناہےکہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی،ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

    ذرائع کے مطابق عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔دوسری طرف سینئر انجینئر گدو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ،جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

  • ڈیرہ ۔ پی پی 288  الیکشن مہم عروج پر، کل عمران خان خطاب کریں گے

    ڈیرہ ۔ پی پی 288 الیکشن مہم عروج پر، کل عمران خان خطاب کریں گے

    ڈیرہ غازی خان : پی پی 288 میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی، کل 14جولائی کو عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے
    باغی ٹی وی رپورٹ -ڈیرہ غازی خان میں ضمنی انتخابات پی پی 288 میں الیکشن مہم عروج پر پہنچ گئی ہے، کل 14جولائی کو عمران خان جلسہ عام سے خطاب کریں گے، جلسہ سیمنٹ فیکٹری چوک پر ہوگا جہاں کنٹینر لگائے جارہے ہیں ،حلقہ پی پی 288 میں مسلم لیگ ن کے سردار عبدالقادر کھوسہ اور پی ٹی آئی کے سردار سیف الدین کھوسہ آمنے سامنے ہیں اس حلقہ میں کانٹے دارمقابلہ کی توقع کی جارہی ہے ،کارنرمیٹنگز اورانتخابی جلسوں کو دیکھتے ہوئے یہ کہنامشکل ہے کہ جیت کس کامقدر ٹھہرے گی،عمران خان اس حلقہ میں اپنے امیدوار سردارسیف الدین کھوسہ کی الیکشن میں جیت یقینی بنانے کیلئے کل 14جولائی کوجلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کیلئے پنڈال سجایاجارہاہے۔ دوسری طرف اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار جوکہ سابق ضلعی چیئرمین ہیں وہ اس حلقہ میں اپنا ووٹ بنک رکھتے ہیں،اس کے علاوہ سابقہ ادوار میں یہ حلقہ این اے 173 کا حصہ تھاجہاں سے سابق صدرسردارفاروق احمدخان لغاری مرحوم الیکشن جیتتے رہے ان کے بعد سردار اویس احمد خان لغاری کا حلقہ انتخاب بھی یہی رہاجہاں سے وہ جیت کرممبرقومی اسمبلی منتخب ہوتے رہے ہیں توسرداراویس احمد خان لغاری نے اس حلقہ میں سردارعبدالقادرخان کھوسہ کی الیکشن کمپین چلانے کیلئے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیااوربھرپور انداز میں اپنے امیدوارکی الیکشن مہم شروع کردی ہے ۔اس سے قبل حلقہ پی پی 288 ڈیرہ غازی خان 2018 کے عام انتخابات میں سردارمحسن عطا خان کھوسہ نے آزاد حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اور بعد میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی تھی،سردارمحسن عطا کھوسہ پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان میں شامل تھے جنہوں نے حمزہ شہبازکووزارت اعلیٰ کیلئے ووٹ دیاتھا۔ 2022 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوارسردار عبدالقادر کھوسہ پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارسردار سیف الدین کھوسہ سابق گورنر پنجاب سردارذوالفقار علی خان کھوسہ کے صاحبزادے ہیں اوراس وقت دونوں کھوسہ کزنز میں کانٹے دار مقابلہ ہے ۔پی پی 288قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 190 میں آتا ہے، جہاں پی ٹی آئی کے سردار امجد فاروق خان کھوسہ ایم این اے ہیںحلقہ پی پی 288 کااونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس کافیصلہ 17 جولائی کو ہوگا۔

  • شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

    شیخ رشید کے گرد گھیرا تنگ، اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا
    سابق وزیرداخلہ شیخ رشید پر سرکاری فیس کی ادائیگی میں کروڑوں کے غبن کا الزام ،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کو اینٹی کرپشن پنجاب نے 15جولائی کو طلب کر لیا

    شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے مکمل ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے معاملہ کی تحقیقات کیلئے لائف ریزیڈنشیا سوسائٹی کی انتظامیہ بھی اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور طلب کی گئی ہے

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اھمد کا کہنا ہے کہ میں اینٹی کرپشن میں پیش ہوں گا،سیاسی دباو ڈالنے کیلئے کیس بنا ئے جا رہے ہیں،گرفتاری کرنا ہےتو کر لیں ،یہ تو بتائیں کیس کیا ہے،

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

    قبل ازیں شیخ رشید کے ملک میں آگ لگانے کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شیخ رشید کی جانب سے دوسری بار ملک میں آگ لگنے کی بیان کی شدید مذمت کرتا ہے شیخ رشید اس سے قبل 25مئی کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے متعلق بھی ایسا بیان دے چکے ہیں پنجاب میں ضمنی انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد الیکشن کمیشن اور حکومت کی ذمہ داری ہے، الیکشن سے قبل ہی انتشار پر مبنی بیانات الیکشن پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہے، وزیر داخلہ اور چیف الیکشن سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کا فوری نوٹس لیا جائے،

  • نیب نے بشریٰ بی بی کی دست راست فرح خان کو طلب کر لیا،اینٹی کرپشن میں مقدمہ بھی درج

    نیب کی جانب سے فرح خان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

    عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فرنٹ مین فرح خان، انکے شوہر احسن جمیل گجر سمیت 19 افراد کو 20 جولائی کو نیب نے طلب کرلیا ہے، نیب کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 20 جولائی کو متعلقہ دستاویزات کے ہمراہ پیش یوں نیب لاہور فرح خان سمیت دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ انکوائری کر رہا ہے

    قبل ازیں اینٹی کرپشن فیصل آباد نے فرح گوگی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرح کے خلاف ڈیری اینڈف وڈ کمپنی کے لیے سرکاری زمین کو مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پر لیز پر لینے کا مقدمہ درج کیا ہے مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2016 میں فرح گوگی اور ان کی والدہ بشریٰ خان نے 26 نومبر 2020 کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں اپنی کمپنی المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ’کے نام سے کمپنی رجسٹر کرائی اس کے بعد 30 نومبر 2020 کو المعیز ڈیری اینڈ فوڈز پرائیوٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر فرح گوگی نے فیصل آباد انڈسٹریل زون میں ساڑھے 10 ایکڑ زمین حاصل کرنے کے لئے تحریری درخواست دی ، 15 مارچ 2021 کو فرح گوگی نے بتائے گئے طریقے کے تحت آن لائن درخواست جمع کرائی تاہم ضروری دستاویزات جمع نہ کرانے کی وجہ سے اسے مسترد کردیا گیا فرح گوگی کیخلاف درج مقدمے کے متن کے مطابق 5 اکتوبر2021 کو انہوں نے تیسری مرتبہ زمین کے لئے درخواست دی 29 اکتوبر کو زمین کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی جبکہ 6 دسمبر کو الاٹمنٹ لیٹر بھی جاری کردیا گیا فرح گوگی نے سرکاری افسران کےساتھ مل کرکم قیمت پر زمین لیز پر لی حاصل کی گئی زمین کی قیمت مارکیٹ ویلیو کے مطابق 60 کروڑ روپے بنتی تھی لیکن یہ زمین صرف آٹھ کروڑ روپے میں لیز پر حاصل کی گئی

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    نیب کے بعد اینٹی کرپشن میں بھی فرح کیخلاف تحقیقات کا آغاز

    کرپشن کےپیسےکا70فیصدعمران،بشری اور30 فیصدفرح کوجاتارہا

    فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کی کرپشن کہانی، بشریٰ بی بی اور فرح نے مافیا کیسے چلایا؟

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے سے قبل ہی اپوزیشن جماعتوں نے فرح پر الزام لگانے شروع کر دیئے تھے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے دو تین بار فرح کی کرپشن کا ذکر کیا، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو علیم خان بھی کھل کر فرح کے خلاف بولے، فرح دبئی جا چکی ہے

  • گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان

    لاہور:ایک طرف قوم عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منارہی تھی تو دوسری طرف عملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا۔

    گدوپاورپلانٹ میں اس بڑے حادثے کے حوالے سے ذرائع کاکہناہےکہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی،ذرائع کا کہنا ہےکہ آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں۔واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

    ذرائع کے مطابق عید سے ایک روز قبل نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہو گیا تھا۔دوسری طرف سینئر انجینئر گدو پاور پلانٹ کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش سے جنریٹرز میں پانی چلا گیا، یہ اتفاقی حادثہ تھا تاہم واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ پلانٹ بحال ہونے میں ایک ماہ کا وقت لگے گا، نقصان اتنا نہیں ،جتنا بتایا جا رہا ہے، واقعے کے ذمہ داران کا تعین بھی کیا جائے گا۔

  • شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، سیکورٹی فورسز کی کاروائی،چار دہشت گرد جہنم واصل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی ہے

    سکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں چھ دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے فائرنگ کے تبادلے میں 34 سالہ لانس نائیک اسلام الدین شہید ہوئے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں دہشتگردوں کی موجودگی کا پتہ چلنے پر پاک فوج نے کارروائی کی پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 4 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم تھے

    گزشتہ ماہ 26 جون کو بھی سیکورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان میں ہوئی تھی فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، 25 جون کو بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا

    بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کی اصلیت واضح کردی،وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان

    شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ،دو دہشت گرد جہنم واصل،ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان ،دہشتگردوں کاچیک پوسٹ پرحملہ،4 جوان شہید، چار دہشت گرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان میں سرحد پارسے دہشتگردوں کی فائرنگ،3 جوان شہید

  • وزیراعظم کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون، دورہ پاکستان کی دعوت

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون، دورہ پاکستان کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود کو ٹیلیفون کیا اور دورہ پاکستان دی جو انہوں نے قبول کر لی۔

    وزیراعظم نے سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ٹیلی فون کیا اور عیدالاضحی کی مبارک دیتے ہوئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

    شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لئے نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک پیش کی۔انہوں نے برادر سعودی عوام کے لئے بھی خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے عید کی مبارک دی۔

    وزیراعظم نے کامیاب حج آپریشن پر مبارک دیتے ہوئے حجاج کرام خاص طورپر پاکستانی حاجیوں کی بھرپور دیکھ بھال پر سعودی عرب کی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیادوں کا حوالہ دیا جو وقت کے ساتھ بتدریج مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہیں۔

    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ دوطرفہ جاری اقدامات اور منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف شعبوں خاص طور پر تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

    دونوں قائدین نے اپریل 2022 میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لئے قریبی اشتراک عمل سے کام کرنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم نے ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا جسے سعودی ولی عہد نے قبول کرلیا۔

  • پٹرول کی نئی قیمت 209.86 روپے:اطلاق آج رات 12 بجے سےہونے کا امکان

    پٹرول کی نئی قیمت 209.86 روپے:اطلاق آج رات 12 بجے سےہونے کا امکان

    اسلام آباد:پٹرول کی نئی قیمت 209.86 روپے:اطلاق آج رات 12 بجے سےہونے کا امکان،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام کو بڑی خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرول 20سے 30 اورڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم نے منعقدہ اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیا۔ اجلاس میں اوگرا سمیت دیگر وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نے وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پٹرول 20 سے 30 اور ڈیزل 30 سے 40 روپے سستا ہونےکا امکان ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ عوام نے قربانی دی، اس کا پورا پھل بھی انہیں ہی ملنا چاہئے، عوام نے مشکل وقت گزارا ہے، اب پورا ریلیف ملنا بھی اُن کا حق ہے، عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے، پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائیں، سابق حکومت کی لائی مہنگائی سے ستائے عوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے۔ اللہ تعالی کا فضل وکرم یوں ہی جاری رہا تو اِن شاءاللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔

    اُدھر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی کہہ چکے ہیں کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے پر ملک میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمت کم کریں گے۔

    تحریک انصاف عمران خان نے لیہ میں جلسے سے خطاب میں عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ صاحب پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 150 روپے لٹر کر دیں۔

    جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مجبوری میں بڑھانا پڑیں، اب عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئیں تو وزیراعظم شہباز شریف نے سمری منگوا لی، آئندہ دو دن میں وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔ پنجاب کے عوام کو نواز شریف اور شہباز شریف پر بھروسہ ہے، سابقہ حکومت نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا، آئندہ چند ہفتوں، مہینوں میں ہم ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے۔

    دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد پاکستان میں یہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی لیکن ماہرین توانائی کے مطابق اس حوالے سے کوئی بھی امید لگانا فی الحال قبل از وقت ہوگا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے۔

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے۔

    راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچے، آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے شہر میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ سے فوج کے تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے عوام کو تمام تر وسائل بروئے کار لاکر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی سہولت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔