Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی اجلاس: مشکل فیصلے نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ شیری رحمان

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رکن شیری رحمان نے کہا کہ: ہمیں آئی ایم ایف کے اس مشکل بجٹ کے ساتھ باندھنے کے اصل ذمہ داری تباہی سرکار پر عائد ہوتی ہے جو آئے تھے سو دن میں تبدیلی لانے اور جنہوں نے کشکول توڑنے کی بات کی تھی۔ لیکن سارا مسئلہ ان کی شاہ خرچیاں، تقسیم کی سیاست اور ان کی اپنی انا کی وجہ سے ہوا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا: جو سیاست دان ایک دن بھی اپنی انا سے ذرا ہٹ جائے تو وہ مشکل فیصلے کرتے ہیں۔ اور آپ کا کیا خیال ہے کہ اس صورتحال میں ہمیں حکومت کرنا اور کسی کے ساتھ بندھ جانا ہمیں پسند ہے؟ نہیں ایک ہمارا یہ فیصلہ ہے اور دوسرا وہ تھا کہ ہم اپنے ملک کو دیوالیہ ہونے دیتے عمران خان جیسے نااہل حکمران کے ہاتھ میں لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ بھلے ہمیں مشکل فیصلے کرنے پڑیں مگر ملک کو بچانا ہے۔ سری لنکا کی آپ کے سامنے ہے جو دیوالیہ کی طرف جا چکا ہے۔

    شیری رحمان اپنے خطاب میں کہتی ہیں: تحریک انصاف کی حکومت کو آلو اور ٹماٹر کی قیمت سے کوئی سروکار نہیں جو اصل مسئلہ ہے اس ملک کا اور یہ حکومت اگر مشکل فیصلے نہ کرتی اور اپنی سیاسی ساکھ کو داو پر نہ لگاتی تو پاکستان سیدھا دیوالیہ ہونے جارہا تھا۔

    شیری رحمان نے الزام عائد کیا کہ: عمران خان پڑھے لکھے لوگوں کو گمراہ کررہا ہے لہذا اب ہماری اشرافیہ کو قربانی دینی ہوگی کیونکہ غریب نے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے ہیں اور اس قربانی سے ملک کو بچانا ہوگا۔

    ان کا تقریر کے آخر میں کہنا تھا کہ: ہمیں ایک غریب آدمی کیلئے انکی ضروری اشیاء خوردونوش جیسے دال، روٹی اور پٹرول کیسے سستا کرنا ہے اور ان کے گھروں میں صاف پانی کیسے آئے گا  اس سب پر مل جل کوئی حل نکالنا ہوگا اور یہ بحران تب ہی ختم ہوگا جب ہم آپس میں مل بیٹھیں گے۔

  • اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فوج کی قیادت سے ملاقاتیں

    اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کی پاک فوج کی قیادت سے ملاقاتیں

    راولپنڈی :اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس ایڈمرل گوسپ کیوڈریگون نے آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم باہمی طور پر فائدہ مند کثیر ڈومین تعلقات کو بڑھانے اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مضبوط دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے لیے پر امید ہیں۔

    معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

    ادھر پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے اطالوی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف ایڈمرل گوسپ کیوڈریگون نے آج یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امورکے ساتھ ساتھ سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے خصوصاً دفاعی پیداوار کے شعبے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

    چیئرمین جے سی ایس سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو امن، دفاع اور سلامتی سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ جنرل ندیم رضا نے کہا کہ دفاعی تعاون سمیت متعدد شعبوں میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کی بہت گنجائش ہے۔

    چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف اٹلی گوسپ کیوڈریگون نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر ایڈمرل کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

  • افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی عملداری کو یقینی بنایا گیا

    افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی عملداری کو یقینی بنایا گیا

    قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں قومی، پارلیمانی و سیاسی قیادت، ارکان قومی اسمبلی وسینٹ اور عسکری قیادت نے شرکت کی

    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی وعسکری قیادت کا قومی سلامتی پر اہم اجلاس ہوا وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں عسکری اور سیاسی قیادت نے شرکت کی،قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے ملکی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی ملک کی داخلی اور خارجہ سطح پر لاحق خطرات اور ان کے تدارک کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا ٹی ٹی پی کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، اجلاس کو تمام پس منظر سے آگاہ کیا گیا ،

    قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی عملداری اور معمول کی زندگی کی واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے افغان حکومت کی سہولت کاری سے ٹی ٹی پی کےساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے، سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نمائندگی کرتے ہوئے آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کررہی ہے۔حتمی فیصلہ آئین کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری سے ہوگا، پاکستان افغانستان میں امن اور استحکام کے لئے اپنا تعمیری کردار جاری رکھے گا،امید ہے افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا،

    اجلاس میں قرار دیاگیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو دنیا نے تسلیم کیا۔ قوم اورافواج پاکستان کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ملک بھر میں ریاستی عملداری ، امن کی بحالی اور معمول کی زندگی کی واپسی کو یقینی بنایاگیا ہے۔ آج پاکستان کے کسی حصے میں بھی منظم دہشت گردی کا کوئی ڈھانچہ باقی نہیں رہا

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • کئی دہائیوں بعد برطانیہ میں پولیووائرس کی موجودگی:وارننگ جاری کردی گئی

    کئی دہائیوں بعد برطانیہ میں پولیووائرس کی موجودگی:وارننگ جاری کردی گئی

    لندن:کئی دہائیوں بعد برطانیہ میں پولیووائرس کی موجودگی:وارننگ جاری کردی گئی ،اطلاعات کے مطابق کئی دہائیوں میں پہلی بار ملک میں وائرس کا پتہ چلنے کے بعد برطانیہ میں پولیو ویکسین کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ادھر اس وارننگ کے جاری ہونے کے بعد محکمہ صحت بھی کورونا کی وبا کے دباو کے دوران پریشان دکھائی دے رہا ہے

    اس سلسلے میں برطانوی نظام صحت سے متعلقہ ادارے یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ معمول کی نگرانی کے دوران مشرقی اور شمالی لندن میں جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں وائرس کا پتہ چلا۔

    پاکستان میں پولیو کیسز کا خطرہ بدستورموجود ہے:یونیسیف

    اس ادارے نے خبردار کرتے ہوئے کہاکہ اس وائرس کی موجودگی پائے جانے کے بعد ملک میں صحت کے حوالے سے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا جاتا ہے ، نظام صحت سے متعلقہ یہ برطانوی ایجنسی شہریوں کو خبردار کرتی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ ویکسین کے ساتھ تازہ ترین ہیں۔

    اس ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا، "عوام کے تحفظ کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پولیو ویکسین اپ ٹو ڈیٹ ہیں، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے والدین جنہوں نے حفاظتی ٹیکے لگوانے میں سُستی کا مظاہرہ کیا ہے

     

    پاکستان کوپولیوسے پاک ملک دیکھناچاہتے ہیں،سلمان رفیق

    برطانوی نظام صحت سے متعلقہ ادارے یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بیماری کے کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوئے ہیں اور وسیع تر عوام کے لیے خطرہ کم سمجھا جاتا ہے، تاہم یہ وائرس آلودہ خوراک، پانی اور ہاتھوں کی ناقص صفائی سے پھیل سکتا ہے۔ نے کہا کہ اس وقت تحقیقات جاری ہیں، اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آیا یہ وائرس کمیونٹی میں منتقل ہو رہا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں پولیو کا ایک اورکیس سامنے آگیا

    اب تک، سائنسدانوں نے اس بات کا تعین کیا ہے کہ یہ وائرس "ماخوذ کردہ ویکسین”، پولیو وائرس کی قسم 2 میں تیار ہوا ہے۔وائرس کا یہ تناؤ کبھی کبھار فالج سمیت سنگین ضمنی اثرات کا سبب بن سکتا ہے۔ تاہم، ویکسین خطرے کو کم کر سکتی ہیں۔سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر علاقے میں "قریبی طور پر جڑے افراد” کے ذریعے پھیل گیا ہے، جو اب وائرس کو اپنے پاخانوں میں بہا رہے ہیں۔

  • بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے ڈیل ہو گئی ہے یہ بڑی اچھی بات ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کا مطلب آئی ایم ایف کے ساتھ چین، سعودی عرب، یو اے ای کی جو ایڈ تھی وہ اس کے ساتھ مشروط تھی، اب آئی ایم ایف کے بعد ان ممالک سے بھی ایڈ آئے گی، چین، سعودی عرب، یو اے ای سے، اب قطر سے بھی گیس پر بات کر رہےہیں، یہ بہت اچھی خبر ہے

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی بھی ملک سبسڈیز نہیں دیتا، یہاں پر یہ دیکھ لیں کہ پٹرول اتنا مہنگا ہو گیا، لیکن سڑکوں پر رش کم نہیں ہوا، اسی طرح گاڑیاں چل رہی ہیں، سب کچھ ہو رہا ہے، میں حکومت کو کہتا ہوں کہ سبسڈیز دے لیکن پبلک ٹرانسپورٹ والوں کو دے، گاڑیوں والوں کو سبسڈیز نہیں ملنی چاہئے، انکو ڈبل چارج کر کے اپنا ریونیو جمع کر سکتے ہیں اور نیچے کے لوگوں کو مزید بھی سبسڈی دے سکتے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹرانسپورٹ سسٹم ہے ہی نہیں، شہباز شریف جب لندن میں آخری تھے تو وہاں ٹیکسی پر سفر کی ویڈیو سامنے آئی تھی، مین بھی جب لندن ہوتا ہوں تو وہاں دیکھتے ہیں لمبا سفر ہو تو کیوب پر چلے جائیں، صاف ستھرا سفر، سب اس میں سفر کرتے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ کو اچھا کرنا ہو گا، حکومت پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ بنائے اور اس پر کام کرے،اگر حکومت خود سے شروع کرنے کا سوچے گی تو نہیں ہو سکتا میں بہت لوگوں کو جانتا ہوں جو اپنی گاڑی کی بجائے اوبر کریم پر سفر کرتے ہیں

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی مصنوعات عمران خان پہن رہے ہیں، اسکا بائیکاٹ کریں، امریکہ مردہ باد کا نعرہ کیوں نہیں لگاتے، لگائیں ،تھوڑے دن میں اس پر یوٹرن نظر آئے گا، کیونکہ عمران خان نے کوئی ایسی بات آج تک نہیں کی جس کی تردید خود سے نہ کی ہو.صدر عارف علوی نے جو قوانین واپس کئے وہ ترامیم 2019 میں تحریک انصاف خود لے کر آئی تھی، ن لیگ نے تو کچھ کیا ہی نہیں، انکے پاس مخالفت برائے مخالفت ہے، لوگوں کو بھڑکا کر رکھنا ہے، 2019 کی نیب ترامیم اٹھا لیں جو پارلیمنٹ میں پیش ہوئیں، وہ خود تحریک انصاف نے پیش کیں

  • امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار تسلیم کرلیں. عمران خان

    امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار تسلیم کرلیں. عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں رجیم چینج سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ: امریکہ چاہتا ہے کہ ہم بھارت کو مقامی تھانیدار کے طور پر قبول کریں۔

    انہوں نے سیمنار سے خطاب میں سوال اٹھایا کہ: کیا ہمیں امریکہ کو اڈے دینے چاہئے؟ مزید کہا ریمنڈ ڈیوس نے دن دہاڑے پاکستانیوں کو قتل کیا اور وہ اسے نکال کر لے گئے۔

    عمران خان کے مطابق: میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ شہباز شریف وزیراعظم بن جائے گا. کیونکہ یہ دونوں (شہباز شریف اور حمزہ شہباز) باپ بیٹے تو مجرم ہیں.

    سابق وزیراعظم کا تقریب میں کہنا تھا کہ: ڈرون حملوں سے  ہمارے پاکستانی باشندے مارے جا رہے تھے لیکن پھر بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو نہیں سراہا گیا۔

    عمران خان نے دعوی کیا: ایبسولیٹلی ناٹ اپنے ملک کے مفاد میں کہا اور ہاں میں امریکا کا مخالف نہیں ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمیں ٹشوپیپر کی طرح استعمال نہ کرے۔

    سابق وزیراعظم کہتے ہیں کہ: امریکا کا ایجنڈہ سیدھا، سادہ ہے اور وہ یہ ہم اسرائیل اور بھارت کو تسلیم کرلیں اور کشمیر کو بھول جائیں اسی لئے امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کو سلام  کرو۔

    عمران نے یاد دلایا کہ:  پچھلے تیس سالوں سے کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جب سابق وزیراعظم نواز شریف بھارت گیا تو بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے خوف سے حریت رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کی تھی۔

    پھر کہا کہ: صحافی نجم سیٹھی اور سابق سفیر حسین حقانی جیسے لوگ چاہتے ہیں ہم امریکا کی غلامی کریں۔ کیا امریکا کی غلامی سے ملک ترقی کر جائے گا؟ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیس ارب ڈالر امداد دی گئی اور پاکستان کو کو 150 ارب ڈالر کا نقصان ہوا لہذا  پاکستان کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان ہوتا رہا۔

    تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا کہ: وزیر اعلی پنجانب حمزہ شہباز کو بٹھانے کے لیے الیکشن کمیشن انجینئرنگ کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کی کریڈبیلٹی ختم ہو چکی ہے۔ اور ہمیں پتا ہے کے الیکشن کمشنر شہزادہ، شہزادی کے سامنے جا کر بیٹھتے ہیں۔

    مزید کہا: پاکستان کی جمہوریت کو اس سے نقصان ہو رہا ہے، الیکشن کمیشن بیس حلقے حمزہ شہباز کو جتوانے کی کوشش کر رہا ہے اور ایسا کرنا پاکستان کے جمہوری نظام اور عدالتی سسٹم کی تباہی ہوگی۔

  • افغانستان میں زلزلہ، پاکستانی افواج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

    افغانستان میں زلزلہ، پاکستانی افواج افغان عوام کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

    افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر مسلح افواج نے اظہار افسوس کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج افغان عوام کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف ا سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا

    واضح رہے کہ افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں- افغان میڈیا کے مطابق امدادی سرگرمیوں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا جا رہا ہے،ملبے تلے افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے –

    پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مشکل وقت میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اس ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند کرے اور مغفرت عطا فرمائے اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا کرے۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں بہادر افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی، قائدایوان سینیٹ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹرڈاکٹر شہزادوسیم نے بھی اپنے پیغامات میں اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہوئے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیاہے

    دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پکتیکا اور خوست صوبوں میں کل رات کے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چین افغانستان کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    دوسری جانب افغان حکومت کے رہنما ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے بین الاقوامی امدادی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان کے عوام اور اس ملک میں زلزلہ زدگان کی مدد کریں۔

    کیا اگلی باری بھارت کی ہے یا پھرٹال مٹول:ایف اے ٹی ایف کے صدرنے بیان دے کربھارت کے حواس باختہ کردیئے

    ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

  • بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں،وزیر اعظم

    بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیرون ملک پاکستانیوں کو اظہار تشکر اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کر رہی ہے۔

    عامر لیاقت کی خالی نشست پرضمنی انتخابات کے شیڈول پر عملدرآمد شروع


    انہوں نے کہا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر اوورسیز پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا اور ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    دریائے جہلم میں طغیانی،سیلاب سے متعلق الرٹ جاری

    شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور بہتری میں کردارادا کرتے ہیں موجودہ معاشی مشکلات کے بھنور سے نکل کر آپ کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے حکومت متعدد اقدامات کر رہی ہے۔

    بھارت میں گستاخانہ بیانات: پاکستان نےمعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا


    دوسری جانب اسٹیٹ بینک پاکستان نے کہا کہ آج روشن ڈیجیل اکاؤنٹ میں ایک اور تاریخی دن ہے، جس میں $57mn ڈپازٹ جمع ہوئے، جو کہ روزانہ کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس نمایاں اضافے کے ساتھ، RDA میں کل ڈپازٹس $4.5bn سے تجاوز کر گئے ہیں-


    علاوہ ازیں ٹوئٹ میں واضح کیا گیا کہ اسٹیٹ بینک نے کچھ افواہیں سنی ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ SBP کے ذخائرختم ہو گئے ہیں یا قابل استعمال نہیں ہیں، کہ اسٹیٹ بینک نے درآمدی ادائیگیاں روک دی ہیں، اور یہ کہ بینکوں کے پاس امریکی ڈالر ختم ہو چکے ہیں۔


    ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ 10 جون 2022 تک، ایس بی پی کے مائع غیر ملکی ذخائر $8.99 بلین تھے۔ ان میں سونے کے ذخائر شامل نہیں ہیں، اور یہ تمام مقاصد کے لیے مکمل طور پر قابل استعمال ہیں۔


    واضح کیا گیا ہے کہ ایس بی پی نے درآمدی ادائیگیاں نہیں روکی ہیں اور کمرشل بینکوں کے پاس ان ادائیگیوں کو انجام دینے کے لیے کافی $لیکویڈیٹی ہے۔ درحقیقت، اس ماہ کے دوران اب تک تقریباً 4.7 بلین امریکی ڈالر کی درآمدی ادائیگیاں انٹربینک مارکیٹ کے ذریعے کی جا چکی ہیں۔

  • ضمنی انتخابات، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

    ضمنی انتخابات، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

    ضمنی انتخابات، پنجاب میں پیپلز پارٹی کا ن لیگ کی حمایت کا اعلان

    پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    پی ٹی آئی کی ایم پی اے زینب عمیر نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ گورنر نے 14 جون کواسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا،آرڈیننس سے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کر دیئے گئے،اجلاس نوٹیفائی، ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار سیکریٹری قانون کو دیدیاگیا،گورنرکاجاری کردہ اختیار رولزآف اسمبلی سے متصادم ہے اورآئین کے خلاف ہے، ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دیا جائے

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے سیکریٹری پنجاب اسمبلی کے اختیارات محکمہ قانون کے سپرد کر دیئے گئے ہیں جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے اختیارات کو بھی کم کیا گیا ہے

    دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت ، وزیر داخلہ عطا ءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ملکر ساتھ چلنے سے جمہوریت مضبوط ہوگی،پیپلزپارٹی نےضمنی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی حکومت کو گھر بھجوانے میں آصف زرداری کا اہم کردار ہے،عمران خان لوگوں کو احتجاج کی کال دیکر خود گھر میں بیٹھ گئے،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دیں گے پیپلزپارٹی نےضمنی الیکشن میں ہماری سپورٹ کا اعلان کیا ہے، ضمنی الیکشن میں سپورٹ کے اعلان پر پیپلزپارٹی کےمشکورہیں ضمنی الیکشن پی ٹی آئی کیلئےمشکل مرحلہ ہوگا،پیپلزپارٹی کے امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لیں گے موجودہ حکومت مشترکہ ہے،کسی ایک جماعت کی نہیں،

    پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ عمران خان ہے،

    عدلیہ اورججز پرانگلیاں اٹھانا، ججز پر الزامات لگانا بند کریں،جس پراعتراض ہے اس کا نام لیں،چیف جسٹس

    یہ معاملہ عدلیہ کی آزادی سے متعلق ہے،عدالت کا اٹارنی جنرل کو حکم

    عدلیہ کی غیر متعلقہ حدود میں مداخلت شرمندگی کا باعث بنتی ہے،سپریم کورٹ

    عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین امیز ریمارکس،سینئر اینکر پرسن بارے عدالت کا بڑا حکم

  • آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا

    آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے

    حکومتی ذرائع کے مطابق معاہدہ طے پا جانے کے حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق معاہدے کے متعلق ابھی تک تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کیے تھے اور گزشتہ روز کہا تھا کہ آج خوشخبری ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق حکومت نے پٹرول و بجلی کی قیمت بڑھائی ۔آئی ایم ایف کے تمام مطالبات مانے جس کے بعد معاہدہ طے پایا ہے ۔آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جانے کو حکومتی حلقے بڑی کامیابی قرار دے رہے ہین اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے بعد پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی اور روپے کی روز بروز گرتی قدر میں بھی اضافے کا امکان ہے

    آئی ایم ایف پاکستان کو جمعہ کو معاہدے کا مسودہ فراہم کرے گا، آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، پاکستانی اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ بجٹ سے متعلق تفصیلات طے ہوں گی،نئے مالی سال میں بجٹ کا حجم 9900 ارب روپے تک ہوجا ئے گا بجٹ حجم 10 جون کو پیش کردہ بجٹ سے تقریباً 400 ارب روپے زائد ہوگا

    آئی ایم ایف اورپاکستان کے درمیان مذاکرات کی نئی شرائط پیٹرولیم مصنوعات پرہرماہ 5 روپے فی لیوی عائدکی جائے گی ،
    نئے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کاہدف 7445 ارب تک لانے کا فیصلہ کیا جائے گا نئے سال میں انکم ٹیکس کاہدف 55 ارب روپے بڑھایا جائے گا ،6سے12 لاکھ سالانہ پر 2.5فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا ،سالانہ 15 کروڑآمدن پرایک فیصد ٹیکس لگایا جائے گا ،سالانہ 20 کروڑآمدن پر 2 فیصدٹیکس لگایا جائے گا ،سالانہ 25 کروڑآمدن پر 3 فیصدٹیکس لگایا جائے گا ،سالانہ 30 کروڑکی آمدن پر 4 فیصدٹیکس لگایا جائے گا ،کسٹمز وصولی کا ہدف 950 ارب سے بڑھا کر 1005ارب کیا جائے گا جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف 3008 سے بڑھا کر 3300 ارب ہوگا،