Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ،آئی ایس پی آر

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاکستان نیوی وار کالج کا دورہ،آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 51ویں پی این ایس اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا، نیوی وار کالج آمد پر کمانڈنٹ ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول اورقومی سلامتی چیلنجز سے نمٹنے کے اقدامات پر بات چیت کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی سلامتی چیلنجز سے بہتر طریقے سے نمٹنے میں مسلح افواج کا کردار اہم ہے جبکہ پاکستان نیوی کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی شاندار روایات سے بھری پڑی ہے۔۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی وہ ناقابل شکست فورس ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کیا جبکہ پاکستان نیوی ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری۔

  • چین نے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا

    چین نے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا

    چین نے پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے دیا، وزیر خزانہ نے رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹویٹ میں اس حوالے سے اعلان کیا ہے کہ چینی کنسورشیم کی جانب سے پاکستان کو قرض کی مد میں دو ارب 30 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوگئی ہے جس کے بعد ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ چینی بینکوں کے کنسورشیئم کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ رقم ملی ہے۔ توقع ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری سے روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی.علاوہ ازیں اگلے چند روز میں آئی ایم ایف کے ساتھ اگر اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پاجاتا ہے تو اس کے بعد عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور اسلامک ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فنانسنگ ملنا شروع ہوجائے گی۔

    اس طرح آئی ایم ایف پروگرام ٹریک پر آنے کے بعد پاکستان کو ڈونر اداروں اور ممالک سے دس سے بارہ ارب ڈالر کی فنانسنگ پاکستان کو ملنے کی توقع ہے جس سے اقتصادی صورتحال میں بہتری کے امکانات ہیں علاوہ ازیں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا بھی رجحان اگر برقرار رہتا ہے تو اس سے بھی صورتحال بہتر ہوگی۔

    چین کا افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لیے اضافی امداد کا اعلان

    قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اب ڈیفالٹ نہیں بہتری کی جانب جائے گا، ملک کو ڈیفالٹ سے بچا لیا۔

    سپیکرراجہ پرویزاشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے کہا ہے کہ تمام بجٹ کی کاروائی بہت خوش اسلوبی سے ہوئی ہمیں ارکان نے بہت اچھے مشورے دیئے گئے ہیں، بیشتر سفارشات کو شامل کر رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی طرف سے گندم و کپاس اور نوجوانوں کی طرف توجہ دلائی گئی، ہم نے کھل بنولہ پر ٹیکس ہٹا دیا ہے، زرعی آلات ٹریکٹر وغیرہ پر سبسڈی دے کر کسانوں کی مدد کی۔

    انہوں نے کہا کہ 10 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزارروپے دینے کیلئے رجسٹر کر لیا، 80 لاکھ لوگوں کو 2،2 ہزار روپے دیئے ہیں، رواں مالی سال 5300 ارب روپے کا خسارہ ہوا، پونے 4 سال میں 71 سال کے برابر قرض لیا گیا، رواں مالی سال کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17 ارب ڈالر تک ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خسارہ پورا کرنے کیلئے ہمیں پوری دنیا سے پیسے مانگنا پڑتے ہیں، وزیراعظم کے بیٹوں کی کمپنیوں پر بھی زیادہ ٹیکس عائد کیا، میری اپنی کمپنی آئندہ مالی سال 20 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دے گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ خسارے کا ہدف 3990 مگر 5310 ارب کا خسارہ ہوا ہے، جی ڈی پی کا خسارہ 9.5 فیصد رہا، عمران خان تو ملک کو دیوالیہ کی طرف لے گئے تھے، ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب ایٹمی ملک دیوالیہ نہیں ترقی کی طرف جائے گا، چالیس ارب روپے میں پوری حکومت چلتی ہے، عمران خان پیٹرولیم پر 120 ارب روپے کی سبسڈی دے دی۔

  • عمران اقتدار سے اترتے ہی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ سابق ڈی جی رانجھا

    عمران اقتدار سے اترتے ہی ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے۔ سابق ڈی جی رانجھا

    سابق ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب برگیڈیئر (ر) مظفر رانجھا نے سابق وزیر اعظم عمران کے الزامات کے جواب میں کہا ہے کہ: یہ شخص جب سے اقتدار سے اترا ہے اس کا ذہنی توازن خراب ہوگیا ہے اور اگر عمران جھوٹے الزامات سے باز نہ آئے تو اسے عدالت لے کر جاؤں گا.

    سابق ڈی جی نے ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: عمران خان صرف اور صرف الزامات لگاتا ہے لہزا اگر انہوں نے جھوٹے الزمات لگانا بند نہ کئے تو ان کیخلاف قانونی کاروائی کروں گا. اور عمران خان کو کبھی فوج کو متنازعہ بنانے کی اجازت بھی نہیں دوں گا. لہذا عمران خان اب بھول جائیں میں اپنی ذاتی قربانی دے سکتا ہوں لیکن کسی صورت ادارے کو متنازعہ بنانے نہیں دوں گا اور یہ میرے ساتھ جس فورم پر چاہے بیٹھ جائے اگر اسے جھوٹا ثابت نہ کیا تو جو سزا دی جائے اسکے لئے تیار ہونگا.

    برگیڈیئر رانجھا نے کہا کہ: میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ ان کی چار سال حکومت رہی لیکن انہوں نے میرے خلاف ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر کاروائی کیوں نہ کی۔

    رانجھا کے مطابق: اس سے قبل 4 مئی کو انٹرویو دیا کہ اس معاملے پر کمیشن بنائیں اور کمیشن بنانے سے پہلے ایک بیان حلفی بنائیں گے جو بھی ذمہ دار ہوگا وہ بڑی سزا کے لئے تیار ہوگا اور میرے انٹرویو پر جب میڈیا نے ان سے پوچھا تو اس جھوٹے شخص نے کہا کہ یہ میرا سیاسی بیان ہے .

    ان کا مزید کہنا تھا: میرے الزام کی طرح انہوں نے صحافی نجم سیٹھی پر بھی الزام لگایا تھا. رانجھا نے دعوی کیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں مجھے بہت کچھ پتا ہے لیکن اگر وہ باز نہ آئے تو ناصرف عدالت جاؤں گا بلکہ ذرائع ابلاغ کو بھی ان کی ساری کرتوت بتا دیں گے.

    واضح رہے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں رجیم چینگ سیمینار سے خطاب کے دوران تحریک انضاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگاتے ہوئے ایک بار پھر دعوی کیا تھا کہ مسلم لیگ ن کو 2013 میں اقتدار میں لانے کیلئے برگیڈیئرمظفر رانجھا نے ساری انجینرنگ کی تھی۔

  • میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں ،فوزیہ صدیقی کا عدالت میں بیان

    میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں ،فوزیہ صدیقی کا عدالت میں بیان

    میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں ،فوزیہ صدیقی کا عدالت میں بیان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی

    اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی،وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن عدالت میں پیش ہوئے ، عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی بھی عدالت میں پیش ہوئیں، ڈائریکٹر یو ایس اے راحیل محسن نے عافیہ صدیقی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی

    دوران سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے کوئی رابطہ ہوا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نہیں ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا ڈاکٹرعافیہ صدیقی اس وقت فیڈرل میڈیکل سینٹرٹیکساس میں ہیں جسٹس سردار اعجازاسحاق نے استفسار کیا کہ قونصل جنرل نے درخواست گزار یا ان کے خاندان سے کوئی رابطہ کیا ہے جس پر نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت میں بتایا کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی سے رابطہ کیا مگر انہوں نے رابطہ منقطع کردیا ،جیل انتظامیہ نے بتایا کہ عافیہ صدیقی فیملی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا چاہ رہیں اس لیے بتایا گیا کہ عافیہ صدیقی رابطہ نہیں کرنا چاہتیں تو ان پر زبردستی نہیں کرسکتے

    سماعت کے دوران ڈاکٹر عافیہ کی بہن فوزیہ صدیقی نے عدالت میں کہا کہ میرے بھائی کو ہمیشہ کہا گیا کہ عافیہ صدیقی وفات پاچکی ہیں ،فوزیہ صدیقی کے بیان پر عدالت نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ خود امریکا جاکر ان کو دیکھنا چاہیں گی؟ اس پر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ میں جانا چاہتی ہوں مگر سفارتخانے کو میری حفاظت کا انتظام کرنا ہوگا ایسا نہ ہوکہ میں وہاں جاؤں اورمجھے بھی گرفتارکرکے جیل میں ڈال دیا جائے ،عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹرعافیہ کی فیملی کو امریکی ویزا فراہم کرنے کی ہدایت کی اور سماعت 30 دنوں تک کے لیے ملتوی کردی

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لئے مبشر لقمان نے جوبائیڈن کو پیش کی تجویز

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صاحبزادے حافظ احمد نے نماز تراویح میں قرآن مکمل کر لیا

    عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

    یاد رہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی اس وقت امریکہ کی جیل میں‌ ہیں اور انہیں‌ چھیاسی برس کی سزا سنائی گئی ہے. ان کی والدہ اور دیگر اہل خانہ کی طرف سے حکومت سے بار بار اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان کی رہائی کیلئے کردار ادا کرے

    امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

    عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کراچی میں احتجاج

    اچھا ہوتا وزیراعظم اپنی تقریر میں ڈاکٹر عافیہ کا ذکر کرتے۔ حافظ سعد رضوی

     یہودی عبادت گاہ میں ہلاک یرغمالی ملک فیصل اکرم نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کیا

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

    نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

  • بڑی صنعتوں پر دس فیصد ٹیکس لگے گا. وزیر اعظم

    بڑی صنعتوں پر دس فیصد ٹیکس لگے گا. وزیر اعظم

    اسلام آبا د میں وزیراعظم شہباز ریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بجٹ سے متعلق بتایا کہ ہم نے اہم فیصلے کیے ہیں، اور اس میں اتحادیوں سے مشاورت کرکے بڑے جرات مندانہ فیصلے کیے۔لہذا ان فیصلوں سے شارٹ ٹرم میں مشکلات آئیں گی لیکن ہم ان مشکلات سے نکل آئیں گے.

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ : یہ پہلا بجٹ ہے جس میں ہم نے معاشی وژن دیا ہے لیکن قوم کو کوئی سبزباغ نہیں دکھاؤں گا کیونکہ مہنگائی کا طوفان سر پر اور اس کوکم کرنے کے لیے جان لگا کر اقدامات کریں گے جس سے مہنگائی کوکنٹرول کرلیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا: ہم بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کوٹیکس سے بچایا جاسکے۔ بڑی صنعتوں میں سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، ،آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔
    ان کا مزید کہنا تھاکہ: سالانہ 15کروڑ روپے سے زائدکمانے والےکی آمدن پرایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا۔

    شہباز شریف نے دعوی کیا کہ: ہمارا یہ پہلا بجٹ ہے جس کا مقصد پاکستان کی عوام کو غیر معمولی سختیوں سے بچانا ہے، ہم نے جو اقدامات کیے ہیں ان کا مقصد غریبوں کے کندھوں سے بوجھ کو کم کرنا ہے اور ایسے طبقات جو یہ بوجھ برداشت کر سکتے ہیں ان سے مدد لینا ہے۔
    انہوں امرا طبقے کو یاد دلایا کہ تاریخ گواہ ہے ہر چیلنج اور مشکل میں ہمیشہ غریبوں نے قربانی دی ہے، لیکن آج صاحبِ حیثیت افراد کو اپنا حق ادا کرنا چاہئے۔

    وزیراعظم نے خبردار کیا کہ: ٹیکس کی کلیکشن کے لیے تمام ڈیجیٹل ٹولز لز کو بروئے کار لائیں گے، عام شہری کو ٹیکس کے بوجھ سے بچانے کے لیے ٹیکس جمع کیا جائے گا اور ٹیکس کے پیسے عوام پر استعمال کریں گے، اگر ہم ایسا نہیں کریں گے تو ہمیں قرض لینا پڑے گا۔

    A Pakistani stockbroker reacts as monitor share prices during a trading session at the Pakistan Stock Exchange (PSX) in Karachi on December 3, 2018. (Photo by RIZWAN TABASSUM / AFP)

    ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس کے نفاذ کے اعلان کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2 ہزار پوائنٹس گر گیا۔
    کاروبار کے آغاز کے بعد 2 گھنٹے تک مارکیٹ ہموار رہی تاہم 11 بج کر 40 منٹ پر شدید مندی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک ہزار 598 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار 100 کی سطح پر گر گیا۔ دوپہر 12 بجے تک 100 انڈیکس 2 ہزار 53 پوائنٹس یا 4.8 فیصد تک کم ہوگیا تھا۔

  • دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    دس مقدمات میں ضمانت کیلئے عمران خان عدالت پہنچ گئے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی

    سابق وزیراعظم عمران خان نے قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر دی عمران خان نے 10 مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کامران بشارت نے کیس پر سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ضمانت کیلئے اسلام آباد کی مقامی عدالت پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان بھی عمران خان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ پر عمران خان کی 10 مقدمات میں 6 جولائی تک درخواست ضمانتیں منظورکر لی گئیں، سیشن جج کامران بشارت مفتی نے پولیس کو ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، لاہور سے جب لانگ مارچ کے شرکا نکلے تھے تو انکا پولیس کے ساتھ تصادم ہوا تھا، ان دنوں پنجاب کی صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی، لانگ مارچ کے شرکا اور پولیس میں کئی مقامات پر تصادم ہوا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنماوں و کارکنان کو گرفتار بھی کیا تھا

    لانگ مارچ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان سمیت 150افراد کیخلاف 3 مقدمات درج کر لئے گئے مقدمات میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت باقی قیادت، کارکنان پر درج کئے گئے ہیں، مقدمات میں 39 افراد کی گرفتاری بھی ظاہر کی گئی ہے ،درج مقدمات میں اسد عمر، عمران اسماعیل ، راجہ خرام نواز ،علی امین گنڈا پور اور علی نواز اعوان کے نام بھی شامل ہیں،وزیراعلی گلگت بلتستان پر بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، فواد چودھری پر جہلم میں مقدمہ درج کیا گیا تھا

    پی ٹی آئی عہدیدار کے گھر سے برآمد اسلحہ کی تصاویر سامنے آ گئیں

    لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • اقوام متحدہ فیک نیوز کیخلاف ٹاسک فورس بنائے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری

    اقوام متحدہ فیک نیوز کیخلاف ٹاسک فورس بنائے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری

    گروپ آف فرینڈز کے ایک ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ فیک نیوز کی سرکوبی کیلئے انٹرایجنسی ٹاسک فورس بنائے۔ تاکہ جعلی خبروں اور غلط معلومات کاخاتمہ ہوسکے۔

    ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق : وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ حکومتوں اور ان کے متعلقہ اداروں کی غلط معلومات کا سراغ لگانے، تجزیہ کرنے اور اسے بے نقاب کرنے کا نظام بنائیں جس میں قومی اور بین الاقوامی محققین اور ان اداروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی جائے جو غلط معلومات کا سراغ لگانے میں معاون ثابت ہوں۔
    وزیرخارجہ نے مزید کہاکہ: اقوام متحدہ کا محکمہ اطلاعات اس سلسلے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ اور اس اقدام سے جھوٹی خبروں کا سدباب کرنا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ: انسانی حقوق ، مختلف کمیونٹیز اور ریاستوں کے درمیان آپسی تعلقات پر غلط معلومات کے منفی اثرات کو کم کرنے کیلئے بھی یہ ضروری ہے ہم سب مل کر فیک نیوز کا جڑ سے خاتمہ کریں تاکہ ریاستوں اور کمیونٹیز کے درمیان کسی بھی پید ا ہونے والی غلط فہمی کو روکا جاسکے۔

  • پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    پاکستان کی عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی

    اسلام آباد:عسکری قیادت کے خلاف رکن پارلیمنٹ کے بیان پر کینیڈین ہائی کشمنر کی دفتر خارجہ طلبی ،اطلاعات کےمطابق ‏کینیڈین رکن پارلیمنٹ کے پاک فوج کی قیادت سے متعلق ‘غیر ذمہ دارانہ ریمارکس’ پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ اس قسم کا رویہ ناقابل برداشت ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کینیڈین رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ بیان پر کینیڈین ہائی کمشنر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔پاکستان نے اس بیان پر وضاحت بھی مانگی ہے

    میڈیا ذرائع کےمطابق کینیڈین رکن پارلیمنٹ کی جانب سے پاکستان اور عسکری قیادت کے خلاف مضحکہ خیز و غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر اسلام آباد میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈین ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ مذکورہ بیان سفارتی آداب و تعلقات کے خلاف ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفارت کار کو آگاہ کیا گیا کہ کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ ٹام کیچ کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیان سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی اور انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ایک کینیڈین رکن پارلیمنٹ نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کےخلاف بہت غلط ریمارکس دیئے تھے جس کے بعد پاکستان نے سخت احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

  • شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون:  زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون: زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائمقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم کا افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر شہباز شریف نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نےافغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، جن میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو افغانوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمسایہ ملک کی مدد جاری رکھیں گے۔

    شہباز شریف نے دونوں لوگوں کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی افغان قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اوند کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • پہلے ریاست بعد میں سیاست۔  وزیراعظم شہباز شریف

    پہلے ریاست بعد میں سیاست۔ وزیراعظم شہباز شریف

    وزیر اعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ ن کے سینیٹرز سے خطاب میں کہنا تھا کہ: سیاست بعد میں کرتے رہیں گے لیکن پہلے ریاست کو بچائیں گے کیونکہ ریاست بچتی ہے تو سیاست بھی بچ جائے گی.

    وزیر اعظم نے بتایا: آئی ایم ایف سے تقریبا شرائط طے ہوگئی ہیں اور اگر کوئی اور شرط نہ لگی تو یہ معاملہ طے ہونے جارہا ہے۔ اور اگر پچھلی حکومت آئی ایم ایف کی اس وقت تمام شرائط نہ مانتی تو آج ہم اتنے مجبور اور مشکل وقت میں نہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ : آئی ایم ایف کو اب ہم پر اعتماد نہ تھا انہوں نے کہا کہ آپ بھی تو اسی پاکستان کی حکومت ہیں۔

    وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ : پہلے ہمارا ارادہ تھا کہ انتخابی اصلاحات کرکے الیکشن میں چلیں جائیں چاہے وہ الیکٹرولر اصلاحات ہیں یا پھر جو بھی دوسری ہیں لیکن اتحادیوں نے پھر مشورہ دیاکہ نہیں ہمیں یہ مدت پوری کرنی چاہئے اور دن رات محنت کرکے ملک و قوم کے مستقبل کی بہتری کیلئے کام کرنا ہے باقی نتائج اللہ تعالی کی زات پر چھوڑنے ہیں۔
    لیکن اس کے لیئے شرط یہ ہے کہ دیانتداری کے ساتھ محنت کرنی ہے لہذا انتخابات میں نہ جانے کا سب سے پہلا مرحلہ توسیاسی تھا اوردوسرا مرحلہ جوبہت اہم تھا وہ یہ کہ سابقہ حکومت نے جو آئی ایم ایف کے ساتھ شرائط پر رضامندی کی تھی کہ جوعالمی منڈی میں قیمتیں ہوں گی وہی لاگو کریں گے لیکن انہوں نے انکار کے بجائے دستخط کردیئے۔ لیکن پھر ان شرائط کی ایک ایک کرکے دھجیاں اڑا دیں۔

    وزیراعظم کے مطابق: آئی ایم کے معاہدے کے نتیجے میں راتوں رات مہنگائی نہیں آجائے گی لہذا ہمیں اپنا مالیاتی نظام مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے اور ہمیں اسلامی ممالک سے تجارت کے ذریعے بھی مدد مل سکتی ہے لیکن یہ ہماری اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شبانہ روز محنت کرکے اپنی خواہشات کو قربان کردیں، اور انشاءاللہ ہم ہمت کرکے وہ فیصلے کریں گےجس سے ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا پر اس میں ابھی مشکلات آنی ہیں اورہمیں اپنی ذات سے ہٹ کر سخت فیصلےبھی کرنے ہوں گے۔

    مزید کہا: ماضی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ پٹرولیم لیوی تیس روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا، عمران خان کی حکومت نے اربوں روپے کی سبسڈی دے کر خزانہ خالی کردیا اور کارٹلز کو فائدہ پہنچایا۔

    شہباز شریف نے کہا: ان کو اتنے سال غریب یاد نہیں آئے اور نہ ہی ان کے دل میں کوئی غریب عوام کیلئے ہمدردی تھی لیکن اچانک مارچ میں جب ان کوپتہ چل گیا کہ شکست ان کا مقدر ہے تو عمران خان نے جاتے جاتے یکدم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کردیں تاکہ نئی حکومت کیلئے سرنگ بچھا سکیں اور یہ فیصلہ کابینہ میں لائے بغیر کیا گیا تھا.

    وزیراعظم نے سینیٹرز کومزید بتایا: چین نے ہمیں دو اشاریہ تین ارب ڈالربھیجے وہ قرض ہے لیکن دوست ملک چین نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی اور ساتھ ہی کہا میں ہمیشہ قطر، چین، یواےای سمیت مختلف ممالک جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا کا ذکر کرتا ہوں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ: چین کے وزیراعظم سے میں نے کہا سی پیک کودوبارہ بحال کرنا ہےتو انہوں نے کہا ہم تیار ہیں ایم ایل ون کو سپورٹ کریں گے۔ لہذا تمام تر الزام تراشی کے باوجود چین کے وزیراعظم نےکہا پاکستان کے ساتھ ہیں۔

    وزیراعظم کا چین کو سراہاتے ہوئے کہنا تھاکہ: چین نےکئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ میں سی پیک کے تحت ہمیں بجلی کے پلانٹ مہیا کئے لیکن پچھلی حکومت نےالزام لگایا کہ اس میں کرپشن ہوئی ہےلہذا آپ سوچیں اس پر چین پرکیا گزری ہوگی لیکن چین کے وزیراعظم نے مجھے ایک لفظ کا بھی گِلہ شکوہ نہیں کیا اور دوبارہ کام کرنےپر رضامندی ظاہر کی۔